Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارت: دنیا کے امیر ترین مندرکے کتنی دولت؟ ٹرسٹ نے 100 سال بعد اثاثے ظاہر کر دیئے

    بھارت: دنیا کے امیر ترین مندرکے کتنی دولت؟ ٹرسٹ نے 100 سال بعد اثاثے ظاہر کر دیئے

    نئی دہلی: دنیا کے امیر ترین مندر کے ٹرسٹ نے تقریباً 100 سال کے بعد اپنے اثاثے ظاہر کر دیئے-

    باغی ٹی وی : بی بی سی نے بھارت کی خبر رساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ مندر کے ٹرسٹ نے تقریباً 100 سال کے بعد اپنے اثاثے ظاہر کیے ہیں جس کے تحت مندر کا 125 ارب روپیہ اور 10 ٹن سونا بینکوں میں موجود ہے جب کہ 300 ارب روپے کی نقد رقم بھی مندر کے پاس ہے اثاثوں کی مالیت کے لحاظ سے یہ دنیا کا امیر ترین مندر قرار دیا جا رہا ہے۔

    قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 ریٹائرڈ افسران کی پُراسرار گرفتاری

    دنیا کا امیر مندر بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں موجود ہے جسے تروپتی مندر کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے عقیدت مندوں کی جانب سے مندروں میں کھانے پینے کی اشیا سے لے کر روپے پیسے، قیمتی زیورات اور سونا چاندی بطور نذرانے پیش کیے جاتے ہیں۔

    اخبار کے مطابق مندر کے تروملا تروپتی دیوستھانم (ٹی ٹی ڈی) ٹرسٹ نے بتایا ہے کہ اس کے پاس 10.3 ٹن سونا اور بینکوں میں 5,300 کروڑ روپے ہیں 2019 میں اس کے مختلف بینکوں میں 13,025 کروڑ روپے کے فکسڈ ڈیپازٹ تھے جو اب بڑھ کر 15,938 کروڑ روپے ہو گئے ہیں مندر کی پورے ملک میں 960 پراپرٹیز ہیں جب کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران اس سرمایہ کاری میں 2,900 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    بھارتی خبررساں ادارے دی منٹ کے مطابق تروپتی مندر کی کل مالیت 30 ارب امریکی ڈالرز ہے جو بھارت کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی وپرو، کھانے و مشروبات کی کمپنی نیسلے اور تیل کی سرکاری کمپنی سے زیادہ ہے مندر کے ٹی ٹی ڈی ٹرسٹ کا قیام سنہ 1933 میں عمل میں آیا تھا اور اس کے بعد سے اس نے پہلی بار اپنی دولت کی تفصیلات پیش کی ہیں۔

    بابا گرونانک کے 553 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات گرودوارہ جنم استھان میں جاری…

    مندر کے ایک اہلکار نے دی منٹ کو بتایا کہ ٹی ٹی ڈی امیر سے امیر ہوتا جا رہا ہے کیونکہ پہاڑ پر قائم اس مندر میں عقیدت مندوں کی طرف سے نقد اور سونے کی پیشکش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ شرح سود میں اضافے کے باعث بینکوں میں جمع فکسڈ ڈپازٹ سے بھی زیادہ آمدنی ہو رہی ہے۔

    ٹی ٹی ڈی آندھرا پردیش، تمل ناڈو، تلنگانہ، اڈیشہ، ہریانہ، مہاراشٹر اور نئی دہلی میں بڑی تعداد میں مندروں کے انتظام کی نگرانی بھی کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ 2011 میں بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں سولہویں صدی کے ایک مندر کے تہہ خانے سے اربوں روپے کی مالیت کے ہیرے اور جواہرات دریافت ہوئے تھے، پدمنابھا سوامی نامی یہ مندر ریاست کے دارالحکومت ترووننتھا پورم میں واقع ہے۔

    اطلاعات کے مطابق مندر کے چار تہہ خانوں میں سے دو 130 سالوں سے نہیں کھولے گئے تھے لیکن سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد سات افراد پر مشتمل ایک کمیٹی نے اندر جا کر نوادرات کا جائزہ لیا تھا لیکن بھارتی حکام کی جانب سے مندر میں موجود نوادرات کی مالیت کی بابت کچھ نہیں بتایا گیا ہے مگر اطلاعات کے تحت مندر کے اندر تقریباً 25 ارب روپے کے قیمتی ہیرے جواہرات موجود ہیں۔

    ٹوئٹر نے بھارت میں 90 فیصد سے زائد عملے کو نوکری سے فارغ کر دیا

  • اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لئے

    اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لئے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لیے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں کے ایئرپورٹ کی طرف جانے والے راستوں کی بندش کی وجہ سے وارنٹ جاری کئے گئے-

    تحریک انصاف کا احتجاج، ترجمان اسلام آباد پولیس کا موقف آ گیا

    اسلام آباد پولیس نے غلام سرور خان، ذلفی بخاری، واثق اور دیگر کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کئے علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک اسلام آباد پولیس کو پہلے ہی مقدمات میں مطلوب ہیں۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق عوام الناس کی بڑی تعداد وفاقی حکومت سے سڑکیں کھلوانے کے لیے اپیل کر رہی ہے وفاقی حکومت کی اجازت سے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی موٹر وے کھلوا سکتی ہیں۔

    ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسلام آباد میں معمول کے مطابق کاروبار اور ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا تھا کہ ہم نے 3 دن کے لیے راستے بند کیے ہیں راستے تب ہی کھلیں گے جب خان صاحب کہیں گے۔

    پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد پولیس نے ٹریفک الرٹ جاری کردیا

    قبل ازیں اسلام آباد پولیس کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا تھاکہ سیاسی جماعت کے رہنماؤں نےاسلام آباد آمدورفت کے راستے بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس وجہ سے اسلام آباد کے شہریوں، طلبہ اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا سفر شروع کرنے سے پہلے شاہراہوں کی صورتحال جاننے کے لیے پکار 15 پر کال کریں شہر میں بلا اجازت احتجاج کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جن سیاسی کارکنان کی شناخت اور مقدمات درج ہیں ان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کررہے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے آنے والے قومی اور بین الاقوامی مہمانوں کے لیے راستے کھلے رکھے جائیں گے، ائیر پورٹ کےلیےبلا رکاوٹ آمد و رفت قومی تشخص کے لیے اہمیت کی حامل ہے، وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے ائیرپورٹ اور موٹر وے تک آمد ورفت کے راستوں کی نگرانی کریں گے۔

    امریکی ٹی وی کو انٹرویو،میزبا ن کا باربار سوال ،عمران خان حملے کا الزام لگانیوالوں…

  • دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں بڑا چیلنج ہیں،پاکستان متاثر ترین ملکوں میں شامل ہے،بلاول بھٹو

    دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں بڑا چیلنج ہیں،پاکستان متاثر ترین ملکوں میں شامل ہے،بلاول بھٹو

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے-

    باغی ٹی وی : قومی سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کے مطابق پیر کو ایک امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے موسمیاتی تبدیلی، پاکستان کو درپیش مسائل اور یوکرین جنگ کے تناظر میں پیدا ہونے والے بحران اور اثرات پر بات کی-

    موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں،وزیر اعظم

    وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں بڑا چیلنج ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے، رواں سال پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات باعث پیدا ہونے والی بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے-

    وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سیلاب کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کیا اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کی تھی اس صورتحال میں حکومت پاکستان کو اس وقت متعدد چیلنجز درپیش ہیں، ان درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے عالمی برادری پاکستان کے ساتھ تعاون کرے۔

    پاکستان کوقرضوں میں ریلیف اتنا نہیں ملاجتناملنا چاہیے تھا،انتونیو گوتریس

    یوکرین جنگ کے بحران پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یوکرین بحران نے معیشتوں پر انتہائی منفی اثرات مرتب کئے ہیں، اس سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی، مستحکم افغانستان خطے کی سلامتی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سب کی رائے ہے کہ یوکرین تنازع ختم ہو تاکہ انسانیت کو ماحولیات جیسے درپیش خطرات پر توجہ دی جا سکے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

    سیلابی پانی کی صورتحال بہتر ہونے پر نواب شاہ ائرپورٹ پر بحالی کام تیزی سے جاری

  • 16سال کی لڑکی کی 40 سال کے شخص سے شادی

    16سال کی لڑکی کی 40 سال کے شخص سے شادی

    حافظ آباد میں 16سال کی لڑکی کی 40 سال کے شخص سے شادی کرا دی گئی۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے شادی کے بدلے 40 سالہ دلہے سے 5 لاکھ روپے لیے تھے شادی کے بعد شوہر سلمان لڑکی پر تشدد بھی کرتا تھا تاہم لڑکی کی مدعیت میں والدہ،سوتیلے باپ اور ماموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    کراچی:لڑکی کا شادی کی آڑ میں کئی افراد کو لوٹنےکا انکشاف

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کی والدہ کو گرفتار کرلیا ہے تاہم دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کم سن بچوں کی شادی سے متعلق فیصلے میں کہا تھا کہ 16 سال سے کم عمر کسی لڑکی کا نکاح کرنا جرم ہے قرآن و سنت کی روشنی میں اسلام آباد کے شہریوں کے لئے کم سن بچوں کی شادی کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایاتھا –

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 1929 کے تحت کسی بھی شخص کے لیے جرم ہے، جو 16 سال سے کم عمر کی کسی لڑکی کا نکاح کرتا ہے۔

    لانگ مارچ کے دوران کنٹینرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

    عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ مسلم لڑکی 18 سال کی ہو تو ولی کے بغیر معاہدہ کر سکتی ہے سوئی فقہ کا مطلب ہے 18 سال لڑکی جبکہ حنفی مکتبہ فکر کے مطابق لڑکی عمر 17 سال کو پہنچنے پر نکاح کر سکتی ہے جبکہ ڈی ایف مولا کے مطابق لڑکی 15 سال کی عمر میں نکاح کر سکتی ہے۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ کسی بھی صورت میں کسی شخص کو نکاح کرنے کے لیے خواہ وہ مرد ہو یا عورت اسے نہ صرف بلوغت حاصل کرنا ضروری ہے، بلکہ اس کی جلد بازی بھی ضروری ہے، یعنی ایک ایسا شخص جو معقول فیصلہ کرنے کے لیے کافی بالغ ہو۔

    عدالت نے ہدایت کی تھی کہ وفاقی حکومت اس معاملے پر مداخلت کرے اور قانون سازی کرے، شریعت کے مطابق اگرچہ نکاح کی عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے، اس لیے ریاست اس معاملے پر قانون سازی کرنے اور مذکورہ مقاصد کے لیے عمر کا تعین کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے جیسا کہ حکومت سندھ نے کیا ہے۔

    ڈی آئی خان: سیلاب سے متاثرہ سکول بحال نہ ہوسکے ،مختلف تھانوں کے ڈی ایس پیز کے…

  • لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور کی معطلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دی

    لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور کی معطلی کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دی

    لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی- عدالت نے طویل دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی،عدالت نے درخواست گزار کو پنجاب سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی-

    سی سی پی او لاہورنے اپنی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

    واضح رہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی معطلی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی سی سی پی او لاہور کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا تھا-

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے 27 اکتوبر کو 3 روز میں عہدے کا چارج چھوڑنےکانوٹیفکیشن جاری کیا، وفاقی حکومت 2 وفاقی وزرا کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے پر انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، دونوں وفاقی وزرا کے خلاف مقدمہ تھانہ گرین ٹاؤن میں درج کیا گیا۔

    عمران‌خان انتقام کی تسکین کیلئے جھوٹی ایف آئی آر درج کرانا چاہتا ہے، راناثناءاللہ

    غلام محمود ڈوگر نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وفاق نے آئین اور قانون کے برعکس معطل کیا ہےاس سےقبل بھی وفاقی حکومت کی جانب سےنوٹسسزبھیجیےگئے۔ پولیس آرڈر 2002ء کے تحت وفاق کے پاس اختیار نہیں ہے۔

    غلام محمود ڈوگر نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو سی سی پی اوکےتقرر و تبادلوں کااختیار ہےوفاقی حکومت نے صوبائی خود مختاری میں مداخلت کی، معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سےقبل اظہار وجوہ کا نوٹس بھی نہیں دیا گیاجبکہ پنجاب حکومت نے عہدے کا چارج نہ چھوڑنےکی ہدایت کی ہے وفاق کے عہدے سے معطلی اور ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کیے جائیں۔

    پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد پولیس نے ٹریفک الرٹ جاری کردیا

  • سیلابی پانی کی صورتحال بہتر ہونے پر نواب شاہ ائرپورٹ پر بحالی کام تیزی سے جاری

    سیلابی پانی کی صورتحال بہتر ہونے پر نواب شاہ ائرپورٹ پر بحالی کام تیزی سے جاری

    سیلابی پانی کی صورتحال بہتر ہونے پر نواب شاہ ائرپورٹ پر بحالی کام تیزی سے جاری ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان کے مطابق ٹیکسی ویز (بی) اور (سی) کو پانی اور کیچڑ سے پاک کردیا گیا ہے، ٹیکسی وے (سی) آپریشنز کے لئے دستیاب ہے، تاہم ٹیکسی وے (بی) پر آپریشنز کی بحالی کے لئے مزید ایک ہفتہ درکار رہے گا-

    موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں،وزیر اعظم

    پی اے ایف اور ضلعی انتظامیہ بھی بحالی کی کوششوں میں شریک ہیں رن وے پر ایف او ڈی واک کا انعقاد کیا گیا جس کے 95 فیصد نتائج حاصل ہوئے پی اے ایف اور اے ایس ایف نے بھی ایف او ڈی واک میں شرکت کی-

    مٹ ابزروٹری کو سیلابی پانی سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں ایرپورٹ آنے والے کچھ راستوں پر تاحال پانی موجود ہے ائرپورٹ کے کچھ حصوں پر اوراس کے آس پاس دو ماہ سے زائد سے سیلابی پانی کھڑا ہے تمامNOTAMSکو 08 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے-

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 46.3 ارب روپے کی لاگت سے شدید بارشوں/سیلاب سے تباہ ہونے والی 71 سڑکوں کی اوور ہالنگ/تعمیر نو کی منظوری دیدی ہے تاکہ کام جلد ازجلد شروع کیا جا سکے۔

    امریکی ٹی وی کو انٹرویو،میزبا ن کا باربار سوال ،عمران خان حملے کا الزام لگانیوالوں کیخلاف ثبوت…

    دو روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تباہ شدہ سڑکوں کی اوور ہالنگ بالخصوص چھوٹی سڑکیں جو کھیتوں کو منڈی اور مختلف دیہات کو مرکزی شاہراہوں سے جوڑتی ہیں، معیشت کی بحالی اور عوام کی سہولت و آمدورفت کیلیے بہت اہم ہیں۔

    وزیراعلیٰ کو بتایا گیا تھا کہ 23 اضلاع کی 71 سڑکیں، جن کی مجموعی لمبائی 1473.38 کلومیٹر ہے، شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہوئی ہیں، ان میں ضلع جام شورو میں 157.7 کلومیٹر طویل 6 سڑکیں، دادو میں 149.27 کلومیٹر کی 5 سڑکیں، شہید بینظیرآباد میں 106.6 کلومیٹر کی 3 سڑکیں، نوشہروفیروز میں 137 کلومیٹر کی 9 سڑکیں، حیدرآباد میں 20.4 کلومیٹر کی 2 سڑکیں، ٹنڈوالہیار میں 93.8 کلومیٹر کی 6 سڑکیں، ٹنڈو محمد خان میں 19کلومیٹر کی ایک سڑک، ٹھٹھہ میں 65 کلومیٹر کی 4 سڑکیں، سجاول میں 55.5 کلومیٹر کی 2 سڑکیں شامل ہیں سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر لاگت کا تخمینہ 46.32 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

    کراچی ایرپورٹ کے قریب شہر کے پہلے آئی ٹی پارک کا افتتاح

  • امریکی ٹی وی کو انٹرویو،میزبا ن کا باربار سوال ،عمران خان حملے کا الزام لگانیوالوں کیخلاف ثبوت دینےسےقاصر

    امریکی ٹی وی کو انٹرویو،میزبا ن کا باربار سوال ،عمران خان حملے کا الزام لگانیوالوں کیخلاف ثبوت دینےسےقاصر

    مجھے تین گولیاں لگیں، عمران خان چار سے تین گولیوں پر آ گئے

    لاہور: عمران خان قاتلانہ حملے میں مورد الزام ٹھہرانے والوں کیخلاف ثبوت دینے سے قاصر ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی ٹی وی سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق عمران خان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے گولی لگنے سے ان کی دائیں ٹانگ سے تین گولیاں لگیں جس سے وہ زخمی ہو گئے، انہیں معمول کی سرگرمی دوبارہ شروع کرنے میں چار سے چھ ہفتے لگیں گے۔

    حکومت تحفظ فراہم کرے،عمران خان کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ میں نامزد…


    زمان پارک، لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے بات کرتے ہوئے، عمران خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خفیہ ایجنسیوں کے اندر سے اطلاع ملی تھی کہ گزشتہ ہفتے گولی لگنے سے وہ زخمی ہو جائیں گے۔

    صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہ انہیں اس واقعے کے بارے میں کیا معلومات اور کس کے ذریعے دی گئی ہیں، جس پر عمران خان نے کہا کہ یاد رکھیں، میں ساڑھے تین سال اقتدار میں تھا۔ میرے انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطے ہیں، مختلف ایجنسیاں جو کام کرتی ہیں۔ مجھے معلومات کیسے ملی؟ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اندر سے۔ کیوں؟ کیونکہ اس ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے زیادہ تر لوگ پریشان ہیں۔

    سال 2022 کا آخری چاند گرہن کل ہوگا

    امریکی ٹی وی کی میزبان بار بار پوچھتی رہی آپ حملے میں تین افراد کے نام لے کر سنگین الزامات لگا رہے ہیں اس کے شواہد کیا ہیں؟اس پر چیئرمین پی ٹی آئی واقعات کا پس منظر بتاتے رہے اینکر نے کہا کہ پس منظر تو معلوم ہے، بڑے احترام سے آپ سے الزامات کے شواہد کا پوچھا ہے۔


    بار بار اصرار پر بھی عمران خان شواہد پیش نہ کر سکے اور بولے دائیں ٹانگ سے تین گولیاں نکال لی گئی ہیں جب کہ بائیں ٹانگ میں گولی کے ٹکڑے اندر چھوڑ دیے گئے، معمول کی سرگرمیاں بحال ہونے میں 4 سے 6 ہفتے لگیں گے۔

    لانگ مارچ کی تاریخ ایک دن میں دوسری بار تبدیل، جمعرات کو شروع کرنیکا اعلان

    سی این این کو دیئے گئے انٹرویو کے بعد عمران خان کا جھوٹ ایک بار پھر نے نقاب ہو چکا ہے۔ عمران خان نے حملے کے بعد شوکت خانم مین پہلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ انہیں چار گولیاں لگیں اب سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ تین گولیاں لگیں۔ عمران خان کا سرکاری ہسپتال سے میڈیکل نہیں کروایا گیا تا کہ گولیوں کا سچ سامنے نہ آ جائے تحریک انصاف کے رہنما بھی عمران خان کو گولیاں یا ذرات لگنے کے حوالہ سے متضاد دعوے کرتے ریے کوئی ایک کوئی دو کوئی تین کہتا رہا اب عمران خان بھی چار سے تین گولیوں پر آ گئے ہیں ۔ امید ہے اگلےکسی انٹرویو میں وہ مزید سچائی کے قریب آئیں گے۔

    تحریک انصاف وزیر آباد واقعہ کے بعد احتجاج کر رہی ہے لیکن سچ کو سامنے نہیں لایا جا رہا احتجاج میں بھی توڑ پھوڑ کر کے ملکی املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور جو صحافی سچ رپورٹ کرتا ہے اسکو عمران خان لفافہ صحافی کہتے ہیں کیونکہ اسے سچائی برداشت نہیں عمران خان وہ سننا چاہتے ہیں جو اسکی خواہش کے مطابق خبر دے لیکن ایسا ممکن نہیں ۔ سچائی سامنے آ کر ہی رہتی ہے –

  • پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد پولیس نے ٹریفک الرٹ جاری کردیا

    پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد پولیس نے ٹریفک الرٹ جاری کردیا

    اسلام آباد پولیس نے شہر میں ٹریفک کی صورتحال پر الرٹ جاری کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک پلان کے مطابق فیض آباد،سری نگر ہائی وے، موٹروے لنک روڈ اور ایئرپورٹ لنک روڈ ،اسلام آباد ایکسپریس وے،مری روڈاور آئی جے پی روڈ ٹریفک کے لیے صاف ہے۔

    وفاقی حکومت کے ملازمین کا کل اپنے حقوق کے لیے دھرنے کا اعلان

    جی ٹی روڈ کے مارگلہ پہاڑی پوائنٹ پر ٹریفک کے دونوں اطراف کے لیے ڈائیورژن رکھا گیا ہے جی ٹی روڈ سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک کے لیے ڈائیورشنز رکھے گئے ہیں متبادل طور پر، چونگی نمبر 26 سے ٹریفک کو سری نگر ہائی وے کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

    پشاور روڈ پر کوہ نور مل کے قریب دونوں طرف موڑ پر متبادل طور پر، IJP روڈ استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم مری روڈ راولپنڈی کے شمس آباد پوائنٹ پر دونوں اطراف کے لیے بند ہے۔

    ریڈ زون کا داخلہ/ایگزٹ ایکسپریس چوک اور نادرا چوک سے ٹریفک کے لیے بند ہے متبادل طور پر مارگلہ روڈ، ایوب چوک اور سرینا چوک کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    موٹروے اسلام آباد سے M2 کا داخلہ ٹریفک کے لیے بند ہے اسلام آباد کی تمام سڑکیں ٹریفک کے لیے صاف ہیں پاک سیکرٹریٹ کا فینسی گیٹ ٹریفک کے لیے بند ہے پی بلاک گیٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے سیکرٹریٹ چوک پر بھیڑ دیکھی گئی، تاخیر سے بچنے کے لیے مارجن ٹائم 10 منٹ رکھیں ریڈ زون کے ایوب چوک انٹری/ایگزٹ پر ڈائیورژن رکھا گیا ہے متبادل طور پر، ٹریفک کو مارگلہ روڈ اور سرینا چوک کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

    مزید یہ کہ ایکسپریس چوک اور نادرا ریڈ زون کے لیے پہلے ہی بند ہیں اسلام آباد پولیس کے مطابق لائیو اپ ڈیٹس کے لیے اسلام آباد پولیس ایف ایم 92.4 ریڈیو اسٹیشن سنتے رہیں۔

    تحریک انصاف کا احتجاج، ترجمان اسلام آباد پولیس کا موقف آ گیا

  • ٹوئٹر نے بھارت میں 90 فیصد سے زائد عملے کو نوکری سے فارغ کر دیا

    ٹوئٹر نے بھارت میں 90 فیصد سے زائد عملے کو نوکری سے فارغ کر دیا

    ٹوئٹر نے بھارت میں 90 فیصد سے زائد عملے کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔

    امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق بھارتی عملے کو نوکری سے فارغ کیا جانا ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی حالیہ ملازمین کم کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔

    امریکا میں وسط مدتی انتخابات، ووٹنگ آج ہو گی،ایلون مسک کا ری پبلکنز کو ووٹ دینے کا مشورہ

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے ملازمین کو فارغ کرنے کا آغاز گزشتہ ہفتے کیا تھا جب انہوں نے ٹوئٹر کے سی ای او پراگ اگروا سمیت کئی ٹاپ ایگزیکوٹو کو فارغ کیا تھا ایلون مسک نے 44 بلین ڈالرز کے حصول کے پیش نظر دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں کی ہیں جن میں نئی دلی، ممبئی اور بنگلورو میں قائم دفاتر کے عملہ کو فارغ کرنا بھی شامل ہے۔

    واضح رہے کہ ہندوستان میں ٹوئٹر کا عملہ مختلف شہروں میں قائم دفاتر میں تقریباً 200 سے زائد اراکین پر مشتمل ہے جن میں سے 90 فیصد کو برطرف کردیا گیا ہے، نوکری سے نکالے جانے کے بعد اب بھارت میں ٹوئٹر کے صرف درجن بھر ملازمین باقی رہ گئے ہیں-

    ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع

    ذرائع کے مطابق انجینئرنگ، مارکیٹنگ ، سیلز اور کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ میں بڑے پیمانے پر برطرفیاں کی گئی ہیں جبکہ ایک اطلاع کے مطابق پورے محکمے کو ہی برطرف کر دیا گیا ہے۔ تاہم بھارت میں برطرف کیے گئے ملازمین کو ادا کیے جانے والی رقم کے بارے میں ابھی تک کوئی وضاحت نہیں آئی ہے

    واضح رہے کہ حال ہی میں دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کی ہے ایلون مسک نے ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کے 50 فیصد کے قریب ملازمین کو نکال دیا تھا۔

    ایلون مسک نے کمپنی کے آدھے ملازمین کو نوکری سے نکالے جانے کا دفاع کرتے ہوئے 4 نومبر کو ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بدقسمتی سے عملے میں کمی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں کیونکہ کمپنی کو روزانہ 40 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے۔

    ٹوئٹر جھوٹ اورجہالت کاپلیٹ فارم بن کررہ گیا ہے:امریکی صدر

    ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے نئے بلیو سبسکرپشن پلان پر بھی تیزی سے کام ہورہا ہے جو اب امریکا کے وسط مدتی انتخابات کے بعد باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

  • مصر میں وزیراعظم کی  شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    مصر میں وزیراعظم کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    مصر کے شہر شرم الشیخ میں وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی –

    باغی ٹی وی : سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں پاک سعودی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوا شہباز شریف اور سعودی ولی عہد میں ماحولیاتی تبدیلی سے مقابلےکے لیےکوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

    پاکستان کوقرضوں میں ریلیف اتنا نہیں ملاجتناملنا چاہیے تھا،انتونیو گوتریس


    ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ ، پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

    دوسری جانب سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے، ان کے 21 نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے رواں ہفتے کے آخر میں سعودی خصوصی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی اور سکیورٹی انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ولی عہد کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے، دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے اور متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیرا‏عظم سے مختلف ملکوں اور اداروں کے سربراہوں نے ملاقات کی شہباز شریف سے اسپین، نائیجر،ایسٹونیا، کویت ، بحرین ، تاجکستان ، عراق ، انڈونیشیا اور لبنان کے قائدین نے الگ الگ ملاقات کی ان کے علاوہ کمشنریورپی یونین اور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل سمیت آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جورجیوا سے بھی وزیراعظم کی ملاقات ہوئی۔

    کانفرنس میں غیر ملکی رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں۔

    وزیراعظم نے متاثرین سیلاب کی امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا، کانفرنس میں شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مصر میں وزیراعظم اور یورپی یونین کے صدرکی ملاقات