Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکرپلے آف کی دوڑ سے باہرکر دیا

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکرپلے آف کی دوڑ سے باہرکر دیا

    راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 8 میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی:راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 28 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 263 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 253 رنز بنا سکی اس شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹر پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کے بعد پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

    ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز اسکور کیے ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان نے 43 گیندوں پر 120 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی،کپتان محمد رضوان 55 اور رائلی روسی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیس احمد نے 2 جبکہ کپتان محمد نواز نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    کیوی کمنٹیٹر کی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پرتنقید

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 263 رنز کے تعاقب میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 253 رنز بنا سکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمیر یوسف 67 اور افتخار احمد 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مارٹن گپٹل 37، عمر اکمل 28 اور کپتان محمد نواز 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    قیس احمد اور نوین الحق 17، 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 5 جبکہ احسان اللہ نے 2 اور انور علی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

    رونالڈ نے زلزلے میں یتیم ہونیوالے شامی بچے کی خواہش پوری کردی

    جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر قیس احمد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے ہیں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں قیس احمد نے 4 اوورز میں 77 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، قیس احمد کو 4 اوورز کے دوران 9 چھکے اور 4 چوکے لگے۔

    گزشتہ روز ملتان سلطانز کے انور علی نے 4 اوورز میں 66 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی اور وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے تھے۔

    پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ترین بولر شاہد آفریدی ہیں جنہوں نے گزشتہ برس کوئٹہ کی طرف سے کھیلتے ہوئے 4 اوورز میں 67 رنز دیئے تھے۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مراد علی شاہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی۔

    باغی ٹی وی: این ای ڈی یونیورسٹی میں اسپیشل کانووکیشن ہوا جس میں صوبائی وزراء نے بھی شرکت کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے کی تصاویر ٹوئٹر پر بھی شیئر کیں۔

    پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر وزراء کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مبارکباد پیش کی گئی۔


    مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ کی حیثیت سے صوبوں کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی بھی ہیں مراد علی شاہ کو یہ ڈگری صوبے کے لیے کی گئی خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔ اس موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی سندھ نےکہا کہ یہ دن میرے لیے اہم اور خصوصی اہمیت کا حامل ہے، میں نہیں چاہتا کہ مجھے ڈاکٹر کہہ کر مخاطب کیا جائے، میں نے کوشش کی ہے کہ اپنی قابلیت کو صوبے اور ملک کی خدمت کے لیے استعمال کروں۔

    سرکاری جامعات کے چانسلر اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جب وائس چانسلر میرے پاس مراد علی شاہ کو پی ایچ ڈی کی سند دینے کی تجویز لائ تو میرے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا، میں نے سوچنے کے لیے وقت مانگا اور کئی لوگوں بشمول دیگر وائس چانسلرز سے مشورہ بھی کیا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کوویڈ 19 میں مراد علی شاہ نے بہترین کردار ادا کیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم فرقوں اور قومیتوں میں بٹ چکے ہیں اب لوگ پاکستان کی بات نہیں کرتے قومیت کی بات کرتے ہیں یہ تربیت ہمارے اساتذہ کو کرنی ہے۔

  • پاکستان نیشنل برج کے ٹرائلز کا آغاز  14 مارچ سے کراچی جمخانہ میں ہوگا

    پاکستان نیشنل برج کے ٹرائلز کا آغاز 14 مارچ سے کراچی جمخانہ میں ہوگا

    پاکستان نیشنل برج ٹرائلز میں مقابلہ کرنے والی ٹیموں کے نام سامنے آ گئے-

    باغی ٹی وی:پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل برج کے ٹرائلز کا آغاز 14 مارچ سے کراچی جمخانہ میں ہو رہا ہے۔ پاکستان برج فیڈریشن کے اس ٹرائل میں 2 ٹیموں کا انتخاب ہو گا جو رواں برس ماہ مئی میں لاہور میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کریں گی ۔

    پی ٹی آئی ورکر ظل شاہ کی ہلاکت سے متعلق سوال پر یاسمین راشد گڑبڑا …

    پی سی ہوٹل لاہور میں 5 سے 13 مئی تک برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد ہو گا جس میں پاکستان ، بنگلہ دیش ، بھارت، متحدہ عرب امارات، اردن، فلسطین ، شام ، کویت ، سری لنکا اور سعودی عرب کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ لاہور میں منعقدہ چیمپئن شپ میں جو ٹیم کوالیفائی کرے گی وہ رواں برس ورلڈ چیمپین شپ کے لئے مراکش جائے گی

    کراچی جم خانہ میں پاکستان نیشنل برج کے ٹرائلز کا آغاز 14 مارچ سے 21 مارچ تک جاری رہے گا ۔ٹرائلز کو ضیا محمود اوپن ٹیم ٹرافی پاکستان نیشنل برج ٹرائلز کا نام دیا گیا ہے-

    کندھ کوٹ:ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پردھاوا،2 اہلکار اغواء

    ٹرائلز میں دو ٹیموں کا انتخاب کیا جائے گا۔ ٹرائلز میں کل آٹھ جن میں سے دو لیڈیز، چار سینئرز، اور دو مکسڈ ٹیمیں حصہ لیں گی ان میں سے دو ٹیموں کو برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے مقابلے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

    پاکستان برج فیڈریشن کے سیکرٹری احسان قادر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ٹرائلز کے چیف ڈائریکٹر وہ خود ہوں گے اور انکی معاونت وجاہت سوری کریں گے۔ سینئر صحافی و اینکر پرسن ، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان ٹرائلز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    ٹرائلز میں شرکت کرنیوالی ٹیموں میں اوپن میں سپیل، تحسین، گلزار بلال، کامران، سعید اختر،اسلام آباد، پوریس، اصغر عباس اور میران شامل ہیں۔ سینئرز میں مائنڈ سپورٹس، سعید اختر، جنجوعہ اور کامران شامل ہیں۔ خواتین میں فاطمہ اور سمیرہ شامل ہیں ۔مکسڈ میں سپیڈ اور سمیرا شامل ہیں-

    چوٹی زیریں: ڈی جی کینال ٹریکٹر ٹرالی سانحہ، 10 افراد کی اجتماعی نماز …

  • پی ٹی آئی ورکر ظل شاہ کی ہلاکت سے متعلق سوال پر یاسمین راشد گڑبڑا گئیں

    پی ٹی آئی ورکر ظل شاہ کی ہلاکت سے متعلق سوال پر یاسمین راشد گڑبڑا گئیں

    پی ٹی آئی ورکر ظل شاہ کی ہلاکت سے متعلق سوال پر پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد گڑبڑا گئیں-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں ظل شاہ کی موت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ظل شاہ کو اسپتال لانے والی گاڑی کے مالک کا 2 دن پہلے سے پتہ تھا-

    عمران خان کا کل لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کا اعلان

    میزبان نے کہا کہ میڈٰیا کو کیوں نہیں بتایا؟ جس پر یاسمین راشد گڑبڑا گئیں اور کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ میں صرف سوشل میڈٰیا دیکھتی ہوں میرے پاس اور بھی کرنے کیلئے بہت سے کام ہیں،جھوٹ پر جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے-

    پنجاب کی سابق صوبائی وزیر صحت اور تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد ظل شاہ کی موت کے بارے میں جانتے ہوئے بھی خاموش رہیں انہوں نے ظل شاہ کی موت کا علم ہونے کے باوجود اسکو چھپائے رکھا اور وجہ نہ بتائی بلکہ تحریک انصاف کی پروپیگنڈہ ٹیم کا حصہ بنی رہیں جو پولیس پر الزامات لگاتی رہی۔ عوامی حلقوں نے یاسمین راشد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تو دوسری جانب پنجاب کے نگران صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ یاسمین راشد کو اس کیس میں گرفتار کیا جا سکتا ہے

    یاد رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب عثمان انور نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ظلِ شاہ کی موت گاڑی کی ٹکر سے ہوئی، جس گاڑی میں اس کی لاش اسپتال لائی گئی اس کا مالک پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کا رکن راجا شکیل ہے، اسی نے یاسمین راشد کو معلومات دی کہ گاڑی سے بندہ ہٹ ہوا، یاسمین راشد نے راجا شکیل کو کہا آپ میرے ساتھ کل زمان پارک چلیں، ڈرائیور کو گاڑی میں چھوڑ کر راجا شکیل یاسمین راشد کے ساتھ زمان پارک گئے، وہاں یہ سازش رچائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کو گاڑی میں چھوڑ کر راجا شکیل یاسمین راشد کے ساتھ زمان پارک گئے، یاسمین راشدزمان پارک کےاندرگئیں اورباہر آکر راجاشکیل کوکہاکہ بے فکر ہوجائیں۔

    بعد ازاں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں ویڈیو لنک سے خطاب میں عمران خان نے عمران خان نے ظل شاہ کی کار حادثے میں ہلاکت کے بیان کو مسترد کردیا اور کہا کہ ظل شاہ کو پولیس نے دوران حراست تشدد کرکے شہید کیا۔

    صوبائی وزیرسردار عبدالرحمان کھیتران رہا

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ظل شاہ کوشہید کیاگیا میں اس کی ویڈیوزسوشل میڈیا پردیکھتا رہا،26 سال کی سیاست میں مشکل سے مشکل وقت آیا 25 مئی کو بھی ہمارے کارکنوں پر بڑا ظلم ہوا 11سال کے بچے کو پکڑ کر لے گئے خواتین پر تشدد کیا گیا، 25 مئی کو ہمارے دو کارکن شہید کیے گئے تب بھی یہ درندے پولیس والے تھے-

    انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کی شہادت سے صرف مجھے نہیں قوم کو تکلیف ہوئی، 25 مئی کو انھوں نے ظل شاہ کا بازو توڑ دیا تھا وہ اپنی دنیا میں رہنے والا شخص تھا، پولیس اسے وین میں ڈال کر لے گئی، ڈیڑھے گھنٹے اس کے ساتھ کیا کیا؟ بعدازاں اس کی لاش سڑک سے ملی ذہن نہیں مانتا کہ یہ کس طرح کے درندے تھے، ظل شاہ کی تصویریں دیکھیں اس کے ساتھ ظلم کرکے لاش سڑک پر پھیینکی گئی ظل شاہ کے جسم پر 60 جگہ تشدد کے نشانات ہیں،ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنایا گیا جس کے ذہن میں ہمارے خلاف زہر تھا،پہلے یہ ظل شاہ کا قتل مجھ پر ڈال رہے تھے آج یہ پریس کانفرنس میں کہتے ہیں کہ ظل شاہ کے ساتھ حادثہ ہواہے-

    ایم پی اے سردار یار محمد رند کے فرزند کے قافلے پر حملہ،دو محافظ جاں بحق ایک زخمی

  • ایم پی اے سردار یار محمد رند کے فرزند کے قافلے پر حملہ،دو محافظ جاں بحق ایک زخمی

    ایم پی اے سردار یار محمد رند کے فرزند کے قافلے پر حملہ،دو محافظ جاں بحق ایک زخمی

    کوئٹہ: ایم پی اے کچھی سردار یار محمد رند کے فرزند میر سردار خان رند کے قافلے پر حملے میں دو محافظ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سردار رند کے قافلے کو ڈھاڈر کے علاقے نوشمان میں نشانہ بنایا گیا، دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، جاں بحق افراد اور زخمیوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا ہے۔

    فہد شاہ راشدی کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ آئی ڈی بلاسٹ ہےمیر سردار خان رند محفوظ ہیں۔اے سی ڈھاڈر

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے سردار خان رند کے قافلے پر بم دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونیوالے دونوں محافظوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد عناصر خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔

  • ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی  تیز ترین سنچری بنا ڈالی

    ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی

    ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 28ویں میچ میں گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیتا تو قائم مقام کپتان محمد نواز نے سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور عثمان خان نے اننگز کا آغاز کیا اور گراؤنڈ کے چاروں طرف اسٹروک کھیلے-


    عثمان خان نے کوئٹہ کے خلاف 36 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ یہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری ہے عثمان خان نے 36 گیندوں پر 7 چھکوں اور گیارہ چوکوں کی مدد سے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری اسکور کی اور یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    بعد ازاں اننگز کے گیارہویں اوور میں عثمان خان محمد نواز کی گیند پر 43 گیندوں پر 120 رنز بناکر اسٹمپ آؤٹ ہوئے انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی رائیلی روسو کی 41 گیندوں پر تیز ترین پی ایس ایل سنچری کا ریکارڈ توڑا-

    ایک روز قبل رائیلی روسو نے 41 گیندوں پر سنچری بناکر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ عثمان خان نے کسی پاکستانی کی دوسری تیز ترین سنچری کا بھی ریکارڈ بنا لیا ہےاس سے قبل خوشدل شاہ نے ڈومیسٹک ٹی ٹی ٹوئنٹی میں 35 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

    محمد رضوان نے بھی 26 گیندوں پر ففٹی مکمل کی اور وہ 55 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ رائیلی روسو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز اسکور کیے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف 2021 میں بنایا تھا جو 247 رنز تھا۔

  • چین میں کیڑوں کی برسات ،لوگوں میں حیرت اور خوف پھیل گیا

    چین میں کیڑوں کی برسات ،لوگوں میں حیرت اور خوف پھیل گیا

    بیجنگ: چینی دارالحکومت میں اچانک بلندی سے کیڑوں کی بارش ہوگئی جس کے بعد لوگوں میں حیرت اور خوف پھیل گیا جبکہ عوام سےکہا گیا کہ وہ گھروں سے چھتریاں لے کرنکلیں۔

    باغی ٹی وی: چینی شہریوں نےاس کی ویڈیو اور تصاویر شیئرکی ہیں جن میں گاڑیاں لمبے بھورے کیڑوں سے اٹا اٹ بھری ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیامیں عوام نےاس عجیب وغریب واقعےکو ’حشرات کی برسات‘ قراردیا ہےجس میں لجلجی اورچپکنےوالی مخلوق کوجابجا دیکھا جاسکتا ہے۔

    صوبائی وزیرسردار عبدالرحمان کھیتران رہا

    بعض تصاویر میں لوگوں کو چھتری تانے گھروں سےباہر آتے اور کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن اب تک اس عجیب و غریب واقعے کی سائنسی وضاحت سامنے نہیں آسکی تاہم بعض افراد نےاسے بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک گروہ کا کہنا ہے کہ شہر میں پوپلر پھول کے پودے بکثرت پائے جاتے ہیں جن میں لاتعداد پھول اور پتیاں ہوتی ہیں اور نیچے گر کر ان پر کیڑوں کا گمان ہوتا ہے۔

    عمران خان کا کل لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کا اعلان

    بعض افراد کا خیال ہے کہ تیزہواؤں کی وجہ سے کیڑے کسی اور جگہ سے یہاں آکر گرے ہیں۔ ایک اسکول کے استاد نےبتایا کہ انہوں نے میدان میں کچھ اشیا گرنے کے آواز سنی اور غور سے دیکھا تو وہاں کیڑے تلملارہے تھے –

    واضح رہے کہ 2011 میں اسکاٹ لینڈ میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب تیز بارش میں کیڑوں کی برسات بھی ہوئی تھی۔

    بزدل شخص عدالتوں کو تلاشی نہیں دے رہا کیونکہ یہ مجرم ہے،وزیراعظم

  • صوبائی وزیرسردار عبدالرحمان کھیتران رہا

    صوبائی وزیرسردار عبدالرحمان کھیتران رہا

    کوئٹہ: صوبائی وزیرسردار عبدالرحمان کھیتران رہا ہو گئے-

    باغی ٹی وی: سردار عبدالرحمان کھیتران کو پولیس نے 22فروری کو کوئٹہ سے گرفتارکیاتھا،سردار عبدالرحمان کھیتران پر ایک خاتون سمیت3 افراد کے قتل کا الزام تھا،عدالت نے گزشتہ روز سردار عبدالرحمان کھیتران کی رہائی کا حکم دیا تھا-

    عمران خان کا کل لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کا اعلان

    بلوچستان کے علاقے رکھنی کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے گزشتہ روز سانحہ بارکھان میں گرفتار صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران کی 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عدم شواہد کی بنیاد پر ضمانت منظور کی-

    سماعت سیشن جج رکھنی ملک سجاؤ دین کی عدالت میں ہوئی تھی سماعت کے بعد صوبائی وزیر کے وکیل ایڈووکیٹ منظور رحمانی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے مؤکل عبد الرحمٰن کھیتران کے خلاف کسی قسم کے الزامات ثابت نہیں ہوئے گواہان کی جانب سے بھی تمام تر الزامات غفور شاہ، سلام شاہ اور رؤف شاہ پر لگائے گئے جس پر عدالت نے سیشن عدالت نے پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوض سردار عبدالرحمن کھیتران کی ضمانت منظور کر لی۔

    افغانستان:صحافیوں کی ایک تقریب کے دوران دھماکہ،8 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    بلوچستان کے ایک دور افتادہ ضلع میں بہیمانہ قتل کیے گئے تین افراد کی کنویں سے لاشیں برآمد ہونے کے بعد غم و غصے کا اظہار اور احتجاج کیا گیا اور غیر قانونی نجی جیلوں کے غیر انسانی مسئلے کو اجاگر کیا گیا۔

    قتل کیے گئے 2 مردوں اور خاتون کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ 2019 سے غیر قانونی نجی جیل میں قید تھے جسے مبینہ طور پر حکومت سے منسلک بلوچستان عوامی پارٹی کے سرکردہ رہنما عبد الرحمٰن کھیتران چلا رہے تھے۔

    بارکھان میں تین لاشیں ملنے کے بعد لواحقین کی جانب سے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ بارکھان کے رہائشی خان محمد مری کے اہل خانہ سردار عبدالرحمن کھیتران کی نجی جیل میں قید تھے۔

    ملنے والی تین لاشوں میں سے دو لاشیں خان محمد مری کے بیٹوں کی ہے جس پر سردار عبدالرحمن کھیتران کی جانب سے کوئٹہ پولیس کو گرفتاری دی گئی تھی۔

    رمضان المبارک کا پہلا روزہ کب ہو گا؟

    پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ شب بارکھان سے 7 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ایک کنویں سے بوری بند تین لاشیں برآمد ہوئیں جن میں ایک لاش خاتون اور دو لاشیں مردوں کی ہیں، لاشیں نویں سے نکال کر سول ہسپتال بارکھان منتقل کر دی گئیں، جہاں انہیں عبدالقیوم بجرانی مری نے شناخت کر لیا جس سے پولیس نے انہیں ان کا وارث قرار دیا ہے، قانونی چارہ جوئی کے بعد لاشیں ان کے حوالے کردی گئیں۔

  • عمران خان کا کل لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کا اعلان

    عمران خان کا کل لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کا اعلان

    سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کل لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کا اعلان کیا تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور نے تحریک انصاف کو کل انتخابی ریلی نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے-

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ میچ کی وجہ سے کل ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے،اگر ریلی نکالی تو دفعہ 144 نافذ کردیں گے-

    دریں اثنا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں ویڈیو لنک سے خطاب میں عمران خان نے عمران خان نے ظل شاہ کی کار حادثے میں ہلاکت کے بیان کو مسترد کردیا اور کہا کہ ظل شاہ کو پولیس نے دوران حراست تشدد کرکے شہید کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ظل شاہ کوشہید کیاگیا میں اس کی ویڈیوزسوشل میڈیا پردیکھتا رہا،26 سال کی سیاست میں مشکل سے مشکل وقت آیا 25 مئی کو بھی ہمارے کارکنوں پر بڑا ظلم ہوا 11سال کے بچے کو پکڑ کر لے گئے خواتین پر تشدد کیا گیا، 25 مئی کو ہمارے دو کارکن شہید کیے گئے تب بھی یہ درندے پولیس والے تھے-

    انہوں نے کہا کہ ظل شاہ کی شہادت سے صرف مجھے نہیں قوم کو تکلیف ہوئی، 25 مئی کو انھوں نے ظل شاہ کا بازو توڑ دیا تھا وہ اپنی دنیا میں رہنے والا شخص تھا، پولیس اسے وین میں ڈال کر لے گئی، ڈیڑھے گھنٹے اس کے ساتھ کیا کیا؟ بعدازاں اس کی لاش سڑک سے ملی ذہن نہیں مانتا کہ یہ کس طرح کے درندے تھے، ظل شاہ کی تصویریں دیکھیں اس کے ساتھ ظلم کرکے لاش سڑک پر پھیینکی گئی ظل شاہ کے جسم پر 60 جگہ تشدد کے نشانات ہیں-

    عمران خان نے کہا کہ ایسے شخص کو وزیراعلیٰ بنایا گیا جس کے ذہن میں ہمارے خلاف زہر تھا،پہلے یہ ظل شاہ کا قتل مجھ پر ڈال رہے تھے آج یہ پریس کانفرنس میں کہتے ہیں کہ ظل شاہ کے ساتھ حادثہ ہواہے، 25 مئی میں جو سی سی پی او ملوث تھا اس کو خاص بلاکر لگایا گیا، پولیس والے نے پیغام دیا کہ ہم نے تشدد نہیں کیا نامعلوم افراد نے کیا آئی جی پنجاب کو دوبارہ ظلم کرنے کے لیے خاص بلایا گیا جن میں دو ایس پی بھی شامل ہیں جن کی شکلیں ہم یاد رکھیں گے۔


    سی سائیکو پیتھ نے شہباز گل پر تشدد کرایا شہباز گل ابھی تک پوری طرح ٹھیک نہیں ہوا، شہباز گل کو خواجہ آصف کے بیان پر اٹھایا گیا تھا، شہباز گل سے کہوں گا خواجہ آصف کے خلاف پرچہ درج کرائے۔


    عمران خان نے اعلان کیا کہ پارٹی کو کہنا چاہتا ہوں سب تیار ہوں کل دو بجے الیکشن ریلی کی قیادت کروں گا، کل لاہور کے لوگوں نکلنا ہے یہ بتانے کیلئے کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں، کل لاہور کے لوگ نکلیں گے کل ان کو بتائیں گے کہ قوم کہاں کھڑی ہے۔


    انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی کوشش ہے مجھے قتل کرکے یا کوئی دھماکے کرکے الیکشن کینسل کرائیں، مجھے پتا ہے کہ الیکشن روکنے کے لیے انھوں نے کچھ کرنا ہے، قوم ساری ہمارے ساتھ کھڑی ہے اس لیے یہ ڈرے ہوئے ہیں، جن کا کام قوم کو بچانا ہے وہ ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں خون کے آخری قطرے تک ان کا مقابلہ کروں گا،قوم اپنے لیے میرے ساتھ کھڑی ہو۔یہ لوگ ملک کے حالات جہاں لے آئے ہیں وہاں آپُکے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے قوم کھڑی ہو-

  • افغانستان:صحافیوں کی ایک تقریب کے دوران دھماکہ،8 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    افغانستان:صحافیوں کی ایک تقریب کے دوران دھماکہ،8 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    مزار شریف: افغانستان میں صحافیوں کی ایک تقریب کے دوران بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ہفتے کو افغان صوبے بلخ کے ضلع مزار شریف میں ثقافتی مرکز میں صحافیوں کی ایک تقریب کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ صحافیوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    مالی فراڈ میں ملوث مجرم کو 10 ماہ قید ، 35 ہزار روپے جرمانے کی …

    طالبان انتظامیہ کے مطابق دھماکہ صبح 11 بجکر 30 منٹ پر بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا۔ زخمیوں میں پانچ صحافی اور تین بچے شامل ہیں جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ بھی مارا گیا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس حملے میں کون سا دہشتگرد گروپ ملوث ہے۔


    دھماکا تبیان کلچرل سینٹر میں ایک کانفرنس میں ہوا کانفرنس میں متعدد صحافی، مذہبی علماء اور مقامی عہدیداروں شریک تھے۔ جانی نقصان کے حوالے تاحال کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئے۔

    حیدرآباد سے سجاول جانے والی ویگن کو اچانک آگ لگ گئ

    واضح رہے کہ جمعرات کو بلخ میں ہی صوبائی گورنر مولوی محمد داؤد مزمل کو دو ساتھیوں سمیت ان کے دفتر میں قتل کردیا گیا تھا، طالبان پہلے ہی اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

    طالبان ترجمان حاجی زید کا کہنا تھا کہ جب تک سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ بلخ کے لیے نئے گورنر کا تقرر نہیں کرتے تب تک صوبہ قندھار کے گورنر عارضی طور پر بلخ کو چلائیں گے۔

    تاہم اب گورنر حاجی یوسف وفا بلخ کے عبوری گورنر تعینات ہو گئے ہیں آج صوبے کے سیکورٹی اور دیگر احکام کے ساتھ تعارفی نشست کے بعد انہوں نے ذمہ داری سنبھال لی۔

    زمان پارک،نجی ٹی وی ٹیم پر حملہ، ڈی ایس این جی آپریٹر کا سر پھاڑ …