Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سندھ حکومت نے 3 ماہ تک بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی

    سندھ حکومت نے 3 ماہ تک بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی

    حکومت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں 3 ماہ تک بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی،الیکشن کمیشن نے 28 اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق جواب طلب کیا تھا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے آئی جی سندھ کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیج دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن کرانےکے لیےزیادہ نفری درکار ہے،ہر پولنگ اسٹیشن میں 4 سے 8 پولیس اہلکار درکار ہیں جب کہ پولیس نفری سیلاب کی وجہ سے 3 ماہ تک دستیاب نہیں-

    کراچی: کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع

    سندھ حکومت کی طرف سے بھیجے گئے خط میں بتایا گیا ہے وزارت داخلہ کی جانب سے 5 ہزار اہلکار سندھ پولیس سے مانگے گئے تھے، یہ 5 ہزار پولیس اہلکار اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد کے ماتحت ہیں۔

    خط میں مزید بتایا گیا کہ پولیس اہلکار کورونا ویکسینیشن مہم میں بھی مصروف ہیں، ان وجوہات کی بنا پر پُر امن اور شفاف بلدیاتی انتخابات ممکن نظر نہیں آتے۔

    الیکشن کمیشن نے کراچی میں 23 اکتوبرکو بلدیاتی انتخابات کرانےکا اعلان کر رکھا تھا اور سندھ حکومت الیکشن ملتوی کرنےکے لیے اس سے قبل بھی خط لکھ چکی ہے تاہم الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کی درخواست مسترد کرچکا ہے۔

    گزشتہ ماہ صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی الیکشن 3 ماہ کے لیے ملتوی کرانےکا مطالبہ کیا تھا خط میں کہا گیا تھا کہ سیلاب کے باعث متعلقہ پولیس فورس فراہم کرنے سے قاصر ہیں، بلدیاتی انتخابات کے لیے 5,000 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، 5 ہزار میں سے 1,305 انتہائی حساس اور 3ہزار 688 پولنگ اسٹیشن حساس ہیں (یعنی صرف 7 پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں کوئی خظرے والی بات نہیں)۔

    سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے 39 ہزار 293 پولیس اہلکاروں کی ضرورت ہے ان میں سے 22 ہزار 507 کی نفری فراہم کرسکتے ، 16ہزار 786 کی کمی کا سامنا ہے سیلاب متاثرین کراچی کے مختلف اضلاع کے ٹینٹ سٹی میں رہائش پذیر ہیں، ملیرکے جن اسکولوں میں سیلاب متاثرین ہیں وہ مجوزہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

    شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار

  • کراچی: کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع

    کراچی: کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع

    کراچی: کراچی اور حیدرآباد میں 5سے 11سال تک کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے 7 اضلاع اور حیدرآباد میں بچوں کو ویکسین لگائی گئی، حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد احمد میمن کے مطابق جن بچوں کو پہلی ویکسین لگ چکی ہے انھیں ہی دوسری ویکسین دی جارہی ہے۔

    24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 1 شہری جاں بحق جبکہ 52 نئے کیسز رپورٹ

    بچوں کی کورونا ویکسی نیشن مہم کے پہلا مرحلہ 19سے 24ستمبر تک جاری رہا تھا جس میں 25 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی گئی، انہی بچوں کو کراچی کے 7اضلاع اور حیدرآباد میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام اور والدین کو مہم سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تمام بچوں کو ویکسین لگ سکے۔

    کراچی: 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

    انھوں نے مز ید کہا کہ ویکسی نیشن سے بچوں میں مدافعت پیدا ہوگی اور اسی صورت وہ اور دیگر افراد وائرس سے محفوظ رہ سکیں گے، ویکسین لگانے والی ٹیموں نے اسکولوں اور مدارس میں بھی بچوں کو دوسری ویکسین لگائی۔

    قبل ازیں پیر کو کووڈ-19 ویکسی نیشن مہم کے آغاز کے موقع پر اپنے خصوصی وڈیو پیغام میں وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور صحتمند بچے صحتمند پاکستان کی علامت ہیں پہلی کامیاب مہم کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے میں والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پولیو ویکسین ضرور کرائیں تاکہ بچوں کو محفوظ بنا کر خاندان کے دیگر افراد کو بھی کورونا سے بچایا جا سکے۔

    امریکی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد…

    وزیر صحت نے کہا تھا کہ ملک بھر میں بچوں کو کووڈ۔19 سے بچائو کی ویکسینیشن کی یہ مہم 5 نومبرتک جاری رہے گی، یہ مہم پنجاب ،سندھ اور اسلام آباد کے منتخب اضلاع میں بیک وقت شروع کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں صحت مند بجے صحت مند پاکستان کی علامت ہیں، ویکسین بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے اور ان سے دوسروں تک وائرس کی رسائی کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے علما کرام، اساتذہ، میڈیا، سول سوسائٹی اور معاشرے کے دیگر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس مہم کی کامیابی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں-

    عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ عوام کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

  • شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار

    شادی کے 4 ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے اور زیورات چُرا کر فرار

    کراچی میں شادی کے صرف چار ماہ بعد بیوی شوہر کے لاکھوں روپے چُرا کر فرار ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص کاظم کی جانب سے اپنی بیوی کے خلاف درج کرائے گئےمقدمے میں کہا گیا ہےکہ فاطمہ سے چار ماہ قبل شادی کی تھی، شادی پر فاطمہ کے باپ نےحق مہر کے نام پر 50 لاکھ روپے لیےدیگر شادیوں کےانکشاف پر ملزمہ والدین کے ہمراہ فرار ہو گئی۔

    ویڈیو:سگی بیٹی کے ساتھ 2 برس تک زیادتی کرنیوالے باپ کوملی سزا

    درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ گھر سے 18 تولے سونا اور 21 لاکھ روپے لے کر فرار ہوئی۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ ڈکیتی کے الزام میں بھی گرفتار ہو چکی ہے اور ضمانت پر ہے، ملزمہ پر پہلے شوہر کے ماموں کو ساتھیوں کے ہمراہ لوٹنےکا الزام ہے ملزمہ کے خلاف پہلے شوہر نے تھانہ فیروز آباد میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

    کراچی:3 بچوں کی ماں شوہر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

    دوسری جانب تونسہ شریف،منگروٹھہ میں شوہرکی فائرنگ سے بیوی قتل،دوسری عورت زخمی ہو ئی تونسہ محلہ نظام آباد گھریلو تنازع پر شوہر نے فائر مار کر اپنی بیوی کو قتل کردیا۔ فائرنگ کی وجہ سے ایک اور عورت بھی گولیاں لگنے سے شدید ہو گئیں جن کو ٹی ایچ کیو تونسہ منتقل کر دیا گیا-

    جائے وقوعہ پر جان محمد ڈی ایس پی تونسہ پہنچ گئے مضروب لڑکی کے علاج معالجہ کے لیے میڈیکل سٹاف مصروف عمل ہے۔ایس پی انویسٹیگیشن ڈیرہ غازی خان غیور احمد خان نے ہدایت کی کہ وقوعہ میں ملوث ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔

    14 سالہ لڑکی نے کی شادی، والد نے کروایا اغوا کا مقدمہ

  • سلمان خان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ

    سلمان خان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ

    ممبئی: پولیس کی جانب سے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے معاملے پر خدشات کے پیشِ نظر ایک مرتبہ پھر سلمان خان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    کمال آر خان نے سلمان خان سے معافی مانگ لی

    رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو اب تک ممبئی پولیس نے پولیس تحفظ فراہم کیا تھا تاہم اب اداکار کو Y+ سکیورٹی کور دیا جائے گا اس کا مطلب ہے کہ اُن کے ساتھ ہر وقت چار مسلح سکیورٹی اہلکار موجود ہوں گے۔


    سلمان خان کے پاس سیکیورٹی کے لیے کل 11 اہلکار ہوں گے، جن میں ایک یا دو کمانڈوز بھی شامل ہیں۔ ان میں سے پانچ ان کی رہائش گاہ پر تعینات ہوں گے (ایک کمانڈو، چار کانسٹیبل) اور تین پرسنل سیکیورٹی آفیسرز (پی ایس او) ان کے ساتھ رہیں گےپرسنل سیکیورٹی آفیسرز کو تین شفٹوں میں تعینات کیا جاتا ہے (یعنی ایک وقت میں تفویض کردہ شخص کے ساتھ ایک پی ایس او)

    یاد رہے کہ سلمان اور ان کے والد سلیم خان کورواں سال جون میں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں سلمان اور سلیم کو ’موسے والا‘ جیسا حال کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

    سدھو موسے والا پنجابی گلوکار تھے جنہیں اس سال کے شروع میں پنجاب میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ممبئی پولیس نے سدھو کے قتل میں ملوث لارنس بشنوئی کے گینگ سے متعدد غنڈوں کو گرفتار کیا تھا-

    ساجد خان کو سلمان خان بچا رہے ہیں شرلین چوپڑہ کا الزام

    اداکار کے حفاظتی اقدامات میں اب تک باقاعدہ پولیس تحفظ شامل تھااس کیس میں نئی ​​پیش رفت اس وقت ہوئی جب گزشتہ چند ماہ میں ممبئی، پنجاب اوردہلی میں ہونے والی تحقیقات میں یہ بات سامنےآئی کہ گینگسٹر بشنوئی اور گولڈی برار نےممبئی میں خان کوقتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس کی دو بار کوشش کی گئی تھی – ایک بار 2017 میں ان کی سالگرہ کی تقریب کے دوران ان کے باندرہ کے گھر کے باہر اور ایک بار 2018 میں اس کے پنول فارم ہاؤس پر۔

    علاوہ ازیں بالی ووڈ نگری کے دو مشہور اداکار اکشے کمار اور انوپم کھیر کو بھی اب ممبئی پولیس کی جانب سے سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے کمار اور کھیر کو X زمرہ کی سیکیورٹی دی جائے گی، جس کا مطلب ہے کہ ہر وقت انہیں دو مسلح اہلکار تفویض کیے جائیں گے۔ کوئی کمانڈوز فراہم نہیں کیا جائے گا اضافی احتیاط کی قیمت مشہور شخصیات برداشت کریں گی۔

    اکشے کمار کو کس چیز کا ہے بے حد افسوس ؟

  • انجری کے باعث پاکستانی ٹیم کے اہم کھلاڑی جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

    انجری کے باعث پاکستانی ٹیم کے اہم کھلاڑی جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر فخر زمان انجری کے باعث جنوبی افریقا کے خلاف میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو گھٹنے کی انجری ہے جس کی وجہ سے وہ کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے فخر زمان کی پر زیادہ رسک نہیں لیں گے ،میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے ۔

    آسٹریلیا سے شکست،افغانستان ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

    ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو کھلا کہ رسک لیا تھا، کبھی کبھی اس طرح کے رسک میں کامیابی ملتی ہے اور کبھی انجری دوبارہ سر اٹھا لیتی ہے، بدقسمتی سے فخر کی انجری دوبارہ ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں آرام دیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ کل پاکستان کو سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف سڈنی کے میدان میں اترنا ہے ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت اور زمبابوے سے شکستوں نے پاکستان کی مہم انتہائی کمزور کردی،سیمی فائنل تک رسائی کیلیے موہوم سی امید باقی ہے-

    بھارتی ٹیم آج بنگلادیش کے مقابل ہوگی،پاکستان کا جمعرات کو سخت جان پروٹیز سے سامنا ہونا ہے، اس معرکے کیلیے سڈنی میں موجود کرکٹرز کا گزشتہ روز کوئی پریکٹس سیشن شیڈول نہیں تھا،کھلاڑیوں کیلئے ایک استقبالیہ کا انتظام کیا گیا جس میں پرستاروں کی بڑی تعداد دیکھی گئی ،جنوبی افریقی کرکٹرز بھی پرستاروں کی توجہ کا مرکز بنے۔

    قومی کرکٹرز گزشتہ روز آرام سے تازہ دم ہوچکے،آج بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور مشقوں سے بڑے چیلنج کی بھرپور تیاری ہوگی، تیاریوں کو حتمی شکل دینے کیلیے صرف ایک دن ہی میسر ہے، مینجمنٹ ٹیم کمبی نیشن اور بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کے امکانات پر بھی غور کرے گی۔

  • برازیل : بولسونارو انتظامیہ نے الیکشن میں شکست تسلیم کرلی،اقتدارنومنتخب صدر لولا کو منتخب کرنے کا فیصلہ

    برازیل : بولسونارو انتظامیہ نے الیکشن میں شکست تسلیم کرلی،اقتدارنومنتخب صدر لولا کو منتخب کرنے کا فیصلہ

    برازیل کی بولسونارو انتظامیہ نے الیکشن میں شکست تسلیم کرلی۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق بولسونارو انتظامیہ نے ملک کے مقبول ترین نومنتخب صدر لولا ڈا سلوا کو اقتدار کی منتقلی کا اعلان کر دیا برازیل میں اتوار کو ہوئے انتخابات میں لولا نے موجودہ صدر بولسوناروکو شکست دی تھی۔ تاہم شکست کے بعد بولسونارو نے ہنگامہ آرائی کو ہوا دینا شروع کر دی تھی۔

    دس سال سزا پانے والے للا دی سلوا دوبارہ برازیل کے صدر منتخب

    اس دوران اہم شاہ راہیں بلاک اور درجنوں گاڑیاں جلادی گئی تھیں تاہم اب بولسونارو کے چیف آف اسٹاف نے اقتدار کی منتقلی پر آمادگی ظاہر کردی ہےاس سے پہلے مختصر بیان میں صدر بولسونارو نے شکست براہ راست تسلیم نہیں کی مگر تصدیق کی کہ وہ آئین کی پاسداری کریں گے۔

    لولا یکم جنوری 2023 میں 39 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھائیں گے، وہ تین بار برازیل کے صدر کے طور پر منتخب ہونے والے پہلے شخص ہیں۔ 77 سال کی عمر میں سلوا برازیل کے صدر کا عہدہ سنبھالنے والے سب سے معمر شخص بھی ہوں گے۔

    انہوں نے اتوار کی شام حامیوں اور صحافیوں سے ایک پرجوش تقریر میں کہا کہ انہوں نے مجھے زندہ دفن کرنے کی کوشش کی اور میں یہاں ہوں، اس جیت کو اپنی سیاسی "جیت” قرار دیا۔

    معروف گلوکار لی جی ہان مبینہ بھگدڑ میں جاں بحق

    لولا دا سلوا نے کہا کہ 1 جنوری 2023 سے، میں 215 ملین برازیلیوں کے لیے حکومت کروں گا، نہ صرف ان لوگوں کے لیے جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ دو برازیل نہیں ہیں۔ ہم ایک ملک، ایک لوگ، ایک عظیم قوم ہیں۔

    وہ ایک ایسے ملک کی باگ ڈور سنبھالے گے جو مجموعی عدم مساوات سے دوچار ہے جو ابھی بھی کوویڈ 19 وبائی مرض سے صحت یاب ہونے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے2019 اور 2021 کے درمیان تقریباً 9.6 ملین لوگ خط غربت سے نیچے آ گئے، اور خواندگی اور سکولوں میں حاضری کی شرح میں کمی آئی ہے۔ اسے ایک گہری ٹوٹ پھوٹ کا شکار قوم اور ہنگامی ماحولیاتی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑے گا، بشمول ایمیزون میں جنگلات کی بے تحاشہ کٹائی۔

    2003 اور 2010 کے درمیان لگاتار دو بار برازیل پر حکومت کرنے کے بعد یہ ان کی تیسری مدت ہوگی لولا برازیلین تاریخ کے مقبول ترین سیاست دانوں میں سے ایک ہیں۔ لگژری اپارٹمنٹ کی کرپشن کے الزام پر انہیں 10سال قید اور نا اہل کردیا گیا تھا۔

    مقدمے کے وفاقی جج سرجیو مورو بعد میں بولسونارو حکومت میں وزیر انصاف بن گئے تھے تاہم مارچ 2021 میں، سپریم کورٹ نے لولا کی تمام سزاؤں کو کالعدم قرار دے دیاتھا اور سپریم فیڈرل کورٹ نے کرپشن کے مقدمے کے نگران جج مورو کو متعصب قرار دیا تھا۔جس سے لولا کے دوبارہ اقتدار میں آنے کی راہ ہموار ہوئی۔

    عالمی شہرت یافتہ تیر اندازکا چابی کے سوراخ سے سات تیر گزارنے کا نیا ریکارڈ قائم

  • ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کانگریس کمیٹی کو دینے سے متعلق عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ نے معطل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک میرٹ پر حکم کے لیے درکار معلومات نہ ہوں،فیصلہ معطل رہے گا۔

    کینیڈا نے ایران پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں نئی پابندیاں عائد کردیں

    چیف جسٹس جان رابرٹس نے عارضی طور پر ہاؤس کمیٹی کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس گوشواروں کو حاصل کرنے سے روک دیا، ایک عبوری حکم نامہ جاری کیا جس سے امریکی سپریم کورٹ کو سابق صدر کی طویل تاخیر کی درخواست پر غور کرنے کے لیے مزید وقت ملے گا-

    عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمیٹی 10 نومبر تک اپنے دلائل دے،اس کے فوری بعد فیصلہ سنائے۔گزشتہ ہفتے فیڈرل اپیل کورٹ نے انٹرنل ریوینیو سروس کو دستاویزات کمیٹی کو دینے کی اجازت دی تھی۔

    حکم سے 8 نومبر کے مڈ ٹرم الیکشن سے پہلےدستاویزات جاری ہونے کی راہ ہموار ہوئی تھی تاہم اپیل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ٹرمپ نے سپریم کورٹ میں ایمرجنسی اپیل دائر کی تھی۔

    ہاؤس ویز اینڈ مینز کمیٹی کو جمعرات کو جلد ہی چھ سال کے ٹیکس گوشواروں کو حاصل کرنے کے لئے مقرر کیا گیا تھا جب ایک وفاقی اپیل عدالت نے ٹرمپ کی داخلی آمدنی کی سروس سے منتقلی کو روکنے کی تازہ ترین بولی کو مسترد کردیا۔ اپنے دو جملوں کے حکم میں، رابرٹس نے کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ 10 نومبر تک ٹرمپ کی درخواست کا جواب دے-

    آئی سی سی نے افغانستان میں تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی

    ٹرمپ نے پیر کو ہائی کورٹ سے کہا کہ وہ ریکارڈ کو تبدیل کرنے سے روک دے جب کہ جج اس بات پر غور کریں گے کہ آیا ان کی اپیل پر غور کیا جائے۔ اگلے ہفتے ہونے والے وسط مدتی انتخابات اور اس امکان کے پیش نظر کہ ریپبلکن ایوان کا کنٹرول سنبھال سکتے ہیں، کمیٹی ریکارڈز حاصل کرنے کے لیے گھڑی بھر دوڑ رہی ہے۔

    ٹرمپ نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ کمیٹی کے پاس ایک جائز قانون سازی کا فقدان ہے اور یہ کوشش دستاویزات کو "نمائش کی خاطر” منظر عام پر لانے کا بہانہ ہے انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ "اختیارات کی علیحدگی کے بارے میں اہم سوالات پیش کرتا ہے جو ہر آنے والے صدر کو متاثر کرے گا۔

    کمیٹی نے کہا ہے کہ اسے ٹیکس قوانین کے ساتھ صدارتی تعمیل، عوامی احتساب اور صدور کے لیے لازمی آئی آر ایس آڈٹ پالیسی جیسے مسائل پر مستقبل کی قانون سازی پر غور کرنے کے لیے واپسی کی ضرورت ہے۔

    کمیٹی کے ترجمان ڈیلن پیچی نے ایک ای میل بیان میں کہا، طریقے اور ذرائع کمیٹی برقرار رکھتی ہے کہ قانون ہماری طرف ہے، اور درخواست کے مطابق بروقت جواب داخل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے چیئرمین، میساچوسٹس کے ڈیموکریٹک نمائندے رچرڈ نیل، "سپریم کورٹ کے فوری غور کے منتظر ہیں۔

    ولادیمیرپیوٹن کی قریبی ساتھی معروف صحافی اور ٹی وی میزبان لتھوانیا فرار ہو گئی

  • حاملہ خواتین کو اینیستھیزیا  دیئے جانے سے بچے کی نشو نما متاثر نہیں ہوتی،تحقیق

    حاملہ خواتین کو اینیستھیزیا دیئے جانے سے بچے کی نشو نما متاثر نہیں ہوتی،تحقیق

    محققین نے نئی تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ حاملہ خواتین کو ایمرجنسی سرجری کے لیے اینیستھیزیا کے دیئے جانے کا بچے کی نشو نما کے مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی: بیلجیئم کی یونیورسٹی ہاسپٹل لووین میں اینیستھیزیولوجی کے سربراہ اور تحقیق کے مصنف اسٹیفن ریکس اور ان کے ساتھی کے مطابق تحقیق کے نتائج سے یہ تجویز نہیں بدلے گی کہ حمل کے دوران صرف ضروری آپریشن ہی کیے جانے چاہیئں۔ تحقیق کے نتائج ان خواتین کو یقین دہانی کرائیں گے جن کو دورانِ حمل سرجری کی ضرورت ہوگی۔

    بلڈ پریشر کا کم ہونا ڈیمینشیا کے خطرات کو کم کرسکتا ہے،تحقیق

    اگرچہ حمل کے دوران عام طور پر سرجری اور اینستھیزیا سے گریز کیا جاتا ہے، لیکن 1فیصد تک حاملہ خواتین کو غیر متوقع صحت کی ہنگامی صورتحال، جیسے اپینڈیسائٹس کے لیے اس کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

    جریدے اینستھیزیا میں 25 اکتوبر کو شائع ہونے والی اس تحقیق میں 2 سے 18 سال کی عمر کے 500 سے زیادہ بچے شامل تھےمطالعہ کے لیے، محققین نے ان بچوں کی اعصابی نشو نما کا موازنہ جن کی پیدائش سےقبل ان کی ماؤں کو کسی طبی ایمرجنسی کی وجہ سے اینیستھیزیا دیا گیا تھا، ان بچوں سے کیا گیا جن کی ماؤں کو ایسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

    محققین نے نفسیاتی تشخیص کے ساتھ رویوں کے قابو کرنے، نفسیاتی سماجی مسائل اور سیکھنے کے مسائل کا جائزہ لیا۔

    محققین کو بچوں کے دو گروہوں کے درمیان اعداد و شمار کے لحاظ سے کوئی اہم فرق نہیں ملا۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اینیستھیزیا کے اثرات بالکل اسی نوعیت کے تھے جو دیگر عوامل جیسے کہ والدین کی تعلیم اور بچے کی پیدائش کے وقت والدہ کی عمر کے اثرات کے تھے۔

    مطالعہ کے مصنفین نے ایک جرنل نیوز ریلیز میں کہا کہ ہنگامی سرجری کے دوران اینستھیزیا کی نمائش طبی لحاظ سے معنی خیز خرابیوں سے وابستہ نہیں تھی ماؤں نے جدید دوائیوں اور تکنیکوں کے ساتھ اینستھیزیا کروایا تھا، جس کی وجہ سے یہ نتائج آج متعلقہ ہیں۔

    جانوروں کے مطالعے کے ماضی کے تجزیے سے معلوم ہوا تھا کہ حمل کے دوران جنرل اینستھیزیا جنین کے دماغ کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور سیکھنے اور یادداشت کو کمزور کر سکتا ہے۔

    یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے 2016 میں ایک انتباہ شائع کیا تھا کہ حمل کے تیسرے سہ ماہی کے دوران جنرل اینستھیزیا کا بار بار یا طویل استعمال جنین میں نشوونما کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔

    سرجری میں تاخیر بعض اوقات آپشن نہیں ہوتی۔ اپینڈیسائٹس کی صورت میں، مثال کے طور پر، علاج میں تاخیر ماں کے لیے اسقاط حمل یا سیپسس کا باعث بن سکتی ہے-

    محققین نے ذیابیطس، کینسر اور اموات کی وجہ بننے والی پروٹین دریافت کر لی

  • بی سی سی آئی نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا امکان مسترد کر دیا

    بی سی سی آئی نے پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کا امکان مسترد کر دیا

    سڈنی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آسٹریلیا میں پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے امکان کو مسترد کردیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روزیہ خبریں گردش میں تھیں کہ آسٹریلوی آل راؤنڈر سائمن اوڈونل نے کہا ہے کہ میلبرن اسٹیڈیم میں انڈیا پاکستان کے مابین ٹیسٹ میچ کیلیے بات چیت ہورہی ہے جہاں پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا کی ٹرائنگولر سیریز کا بھی امکان ہے جبکہ تینوں ملکوں کو شامل کرکے ون ڈے سیریز بھی ممکن ہوگی۔

    تاہم اب بی سی سی آئی نے اس امکان کو مسترد کر دیا ہے-

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی اور اے سی سی ایونٹس کے علاوہ کوئی سیریز کھیلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارتی بورڈ نجی ادارہ نہیں ہیں حکومتی پالیسیوں کا پابند ہے۔

    اولمپیئن منظور حسین جونیئر انڈر 16 نیشنل چیمپیئن شپ ملتوی

    عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر مودی حکومت اجازات نہیں دیتی تو دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کی سیریز کا امکان نہ ہونے کے برابر ہےباہمی میچز کےحوالے سےکوئی بات چیت نہیں ہورہی،دبئی میں اےسی سی میٹنگ کےدوران چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے ٹرائنگولر سیریز کی تجویز دی مگر بھارتی حکومت نے رضامندی ظاہر نہیں کی۔

    واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 23 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں بھارت نے سنسنی خیز میچ میں پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    گرین شرٹس کا فین ہوں، پاکستان 2 میچز قریب آکر ہارا اس سے مایوسی ہوئی:ڈیرن سیمی

  • آسٹریلیا سے شکست،افغانستان ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

    آسٹریلیا سے شکست،افغانستان ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے اہم میچ میں افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔

    باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم گروپ میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جس کے ساتھ ہی افغانستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہےافغانستان ایونٹ سے آوٹ ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔

    جنوبی افریقا کی بھارت کو شکست، پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مزید مشکل

    رسبین میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ افغان اوپنرز نے 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، رحمان اللہ گرباز اور عثمان غنی بالترتیب 28 اور 27 رنز بنانےمیں کامیاب ہوئے تھے سری لنکن اسپنر ونندو ہسارنگا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    سری لنکا نے 18.3 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا، دھننجایا ڈی سلوا نے 42 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیل کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

    مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے تین برس کیلیے متفقہ صدر منتخب

    واضح ر ہے گروپ اے میں شامل افغانستان نے اب تک 4 میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں افغانستان دو میچ ہارا اور دو بارش کی وجہ سے ختم ہوئے جس پر 2 پوائنٹس ملے افغانستان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا آخری میچ 4 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

    گروپ اے میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے پہلے ہی 5،5 پوائنٹس ہو چکے ہیں۔ افغانستان5 واں میچ جیت لے تو بھی اس کے ٹوٹل 4 پوائنٹس ہوں گے جس کے باعث افغانستان کے اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔

    تائیکوانڈو چیمپئین شپ کے پہلے روزجونیئرز کی 10 کیٹیگریز کے مقابلے ہوں گے