Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سعودی عرب کا ترکیہ کے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالر جمع کرانے کا معاہدہ

    سعودی عرب کا ترکیہ کے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالر جمع کرانے کا معاہدہ

    سعودی عرب نے ترکیہ کے مرکزی بینک میں پانچ ارب ڈالر جمع کرانے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) کے ذریعے ترکیہ کے مرکزی بینک میں منتقل کی جارہی ہے۔

    باغی ٹی وی:"روئٹرز” کے مطابق ایس ایف ڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس رقم کی منتقلی کے سمجھوتے پرسوموار کو فنڈ کے چیئرمین احمد عقیل الخطیب اور ترکیہ کے مرکزی بینک کے گورنر صاحب کاوچی اوغلو نے دستخط کیے ہیں۔

    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں

    سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان نے دسمبر میں مملکت کی جانب سے ترکیہ کو یہ خطیر رقم دینے کے ارادے کا اعلان کیا تھا۔یہ رقم انقرہ اور الریاض کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کی مشترکہ کوششوں کے بعد منتقل کی جارہی ہے۔

    ترکیہ کے خالص زرمبادلہ کے ذخائر گذشتہ موسم گرما میں صرف 6 ارب ڈالر سے زیادہ تھے اور یہ کم سے کم 20 سال میں اپنی کم ترین سطح پر تھے۔فروری کے اوائل میں ترکیہ کی معیشت کوجنوبی علاقے میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد سے قریباً 8.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔زلزلے کے نتیجے میں 45،000 سے زیادہ افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوگئے تھے۔

    چین کا دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافے کا اعلان

    ترکیہ کے مرکزی بینک کے خالص بین الاقوامی ذخائر 24 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران میں 1.4 ارب ڈالر کم ہوکر 20.2 ارب ڈالر رہ گئے تھے۔

    سعودی ڈپازٹ انقرہ اور ریاض کی جانب سے استنبول میں مملکت کے قونصل خانے میں 2018 میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد ٹوٹنے والے تعلقات کو ٹھیک کرنے کی مشترکہ کوششوں کے بعد کیا گیا ہے۔

    حالیہ برسوں میں مارکیٹ میں حکومت کی مداخلت اور دسمبر 2021 میں کرنسی بحران کے تناظر میں ترکیہ کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔گذشتہ سال ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قدر میں 30 فی صد اور 2021 میں 44 فی صد کمی واقع ہوئی تھی۔

    800 سال پرانی ممی کو "روحانی گرل فرینڈ” بنانے والا نوجوان گرفتار

  • انڈونیشیا میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ،11 افراد ہلاک درجنوں لاپتہ

    انڈونیشیا میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ،11 افراد ہلاک درجنوں لاپتہ

    جکارتہ : انڈونیشیا کے پہاڑی علاقے میں ہونے والی مسلسل بارشوں کے باعث مٹی کا تودہ گر گیا جس میں کئی گھر دب گئے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سڑکیں زیر آب ہیں اور معمولات زندگی معطل ہیں بارش کے دوران مٹی کا بڑا تودہ مکانوں پر گر گیا۔

    1835 سال قبل ہونے والے سپر نووا کی باقیات کی تصویرجاری

    نڈونیشیا کے دور افتادہ ناٹونا ریجنسی میں پیر کو ایک جزیرے پر موسلادھار بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں دیگر لاپتہ ہو گئے

    ناتونا کے سیراسن گاؤں میں آس پاس کی پہاڑیوں سے کئی ٹن مٹی گھروں پر گری۔ نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے کم از کم 11 لاشیں نکالی ہیں اور حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا جب کہ اب بھی ملبے میں 50 سے زائد افراد کے دبے ہونے کا انکشاف ہے ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

    نایاب جامنی شہد کہاں پیدا ہوتا ہے ؟

    ریسکیو ٹیم کے انچارج کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے جزیروں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم امدادی کاموں کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

    مقامی آفت میں ہنگامی امدادی کارروائیوں کی سربراہی کرنے والی جنیناہ نے بتایا کہ جنوبی بحیرہ چین کے کنارے واقع ناٹونا میں کٹے پانیوں اور اونچی لہروں سے گھرے ایک دور دراز جزیرے پر درجنوں فوجی، پولیس اور رضاکار گاؤں کی تلاش میں شامل ہوئے۔

    جزیروں پر مشتمل ملک انڈونیشیا کو موسمیاتی تغیرات کے باعث غیر متوقع بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سامنا رہتا ہے۔ ضلع بنجر میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 1700 تباہ ہوگئے تھے اور ایک ماہ تک معمولات زندگی بحال نہیں ہوسکے تھے۔

    بنگلادیش میں سعودی سفارت خانے کے دو اپم عہدیداران کو گرفتار کرلیا گیا

  • 1835 سال قبل ہونے والے سپر نووا کی باقیات کی تصویرجاری

    1835 سال قبل ہونے والے سپر نووا کی باقیات کی تصویرجاری

    ماہرین نے 1835 سال قبل ہونے والے سپر نووا کی باقیات کی تصویر عکس بند کر لی-

    باغی ٹی وی: باقیات کی یہ تصویر سیرو ٹولولو اِنٹر-امیریکن آبزرویٹری میں موجود وکٹر ایم بلینکو ٹیلی اسکوپ میں نصب ڈارک انرجی کیمرا (ڈی ای کیم) سے عکس بند کی گئی۔

    چینی ماہرین فلکیات نے ایس این 185 نامی اس سُپر نووا کا پہلی بار مشاہدہ 185 عیسوی میں بطور ’مہمان ستارے‘ کے طور پر کیا تھا کیوں کہ یہ آسمان پر ایک نئی چمکدار روشنی کے طور پر ظاہر ہوا تھا ماہرین کے مطابق یہ سپرنووا 1800 برس قبل ایک ستارہ تھا جو پھٹ کر سپرونووا بن چکا ہے۔

    سب سے پہلے ریکارڈ ہونے والے سُپر نووا کی جگہ اب صرف RCW 86 نامی ملبے کا ایک چھلہ موجود ہے سائنس دانوں کے مطابق یہ تصویر اس سپر نووا کی باقیات کے 1800 سال کے ارتقائی سفر کے متعلق معلومات پر روشنی ڈالےگی۔

    محققین کی ٹیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ڈی ای کیم کے زبردست وائڈ فیلڈ ویژن کی بدولت ماہرین فلکیات نے سپر نووا کی مکمل باقیات کا انتہائی نایاب نظارہ، جیسا کہ یہ آج دِکھتا ہے، تشکیل دیا ہے۔

    ماہرین کا عرصے سے یہ ماننا رہا ہے کہ اس چھلے کو وجود میں آنے کے لیے ستارے کے پھٹنے کے بعد تقریباً 10 ہزار سال کا عرصہ لگا ہوگا۔ لیکن تازہ ترین دریافت کے بعد یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ 2000 سال کے مختصر عرصے میں بھی ہوسکتا ہے۔

    تصویر کو بغور دیکھا جائےتو اس میں بڑے پیمانے پر فولاد کی موجودگی کا انکشاف ہوتا ہے جس کے متعلق محققین کا کہنا تھا کہ یہ چیز ایک مختلف نوعیت کا دھماکا ہونے کے متعلق معلومات کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

  • رونالڈ نے زلزلے میں  یتیم ہونیوالے شامی بچے کی خواہش پوری کردی

    رونالڈ نے زلزلے میں یتیم ہونیوالے شامی بچے کی خواہش پوری کردی

    ریاض: فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈ نے زلزلے سے متاثرہ یتیم شامی بچے کی خواہش پوری کردی۔

    باغی ٹی وی: "الجزیرہ”کے مطابق شام سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ نبیل سعید کے والد 6 فروری کو شام اور ترکیہ میں آنے والے ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پاک افغان سیریز: اعظم خان،عماد وسیم، احسان اللہ اوراسامہ میر کی شمولیت کا امکان


    شامی بچے نبیل نے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی جو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی سعودی حکام نے نبیل کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کے خاندان سے رابطہ کیا –

    سعودی حکام نے شامی بچے نبیل سے پوچھا کہ وہ کس کو اپنے ساتھ سعودی عرب لے جانا چاہیں گے تو نبیل نے بے ساختہ جواب دیا کہ اپنے والد اور والدہ کو لیکن پھرخود ہی تصحیح کی کہ والد کا تو زلزلےمیں انتقال ہوچکا ہےنبیل کو ان کی والدہ کے ساتھ رونالڈو سےملوانے کے لیے سعودی عرب بلوا لیا گیا۔

    اسلام اۤباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی

    رونالڈو کی شامی بچے سے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی نبیل نے سعودی کلب النصر کا میچ بھی دیکھا ۔ رونالڈو النصر کلب کے کپتان ہیں۔

  • سندھ ہائیکورٹ میں عورت مارچ پر پابندی کی استدعا مسترد، درخواست گزار پر جرمانہ عائد

    سندھ ہائیکورٹ میں عورت مارچ پر پابندی کی استدعا مسترد، درخواست گزار پر جرمانہ عائد

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے عورت مارچ پر پابندی لگانےکی استدعا مستردکرتے ہوئے درخواست گزار پر جرمانہ عائد کردیا۔

    باغی ٹی وی : عدالت عالیہ نے عورت مارچ پر پابندی لگانےکی درخواست ابتدائی دلائل سننےکے بعد مسترد کردی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار کے پاس ایسا کوئی مواد نہیں ہے جس کی بنیاد پر پابندی لگائی جاسکے، درخواست دائرکرنےکا مقصد پبلسٹی حاصل کرنا ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق بھی نہیں۔

    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت

    عدالت نے کہا کہ درخواست گزار نے جن نعروں پر اعتراض کیا اس میں کوئی قابل اعتراض چیز نظر نہیں آئی آئین پاکستان تمام شہریوں کو نقل و حرکت کی آزادی دیتا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار پر 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا اور حکم دیا ہےکہ درخواست گزار جرمانےکی رقم ادا نہ کرے تو اس کا شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے-

    لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں عورت مارچ کے منتظمین نے مارچ کی اجازت نہ دیے جانے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر جسٹس مزمل اختر شبیر نے سماعت سے معذرت کرلی ہے،جسٹس مزمل اختر نے درخواست دوسرے بینچ کے سامنے لگانے کی سفارش کی ہے اور فائل چیف جسٹس کو بھجوادی ہے-

  • گزشتہ ماہ  موٹر سائیکل چوری ہونے کی 4054 واردتیں رپورٹ ہوئیں

    گزشتہ ماہ موٹر سائیکل چوری ہونے کی 4054 واردتیں رپورٹ ہوئیں

    کراچی : گزشتہ ماہ فروری میں ڈاکووں نے10 شہریوں کی جان لی جبکہ موٹر سائیکل چوری ہونے کی 4054 واردتیں رپورٹ ہوئیں-

    باغی ٹی وی : ذرائع سی پی ایل سی کے مطابق کراچی میں گزشتہ ماہ فروری اسٹریٹ کرائم کی ساڑھے 6 ہزارسے زائد واردتیں رپورٹ ہوئیں ،فروری میں ڈاکووں نے شہریوں سے2 ہزار 255 موبائل فون چھین لیے،اسلحہ کے زور پر 326موٹر سائیکلز چھینی گئیں-

    پیپلز پارٹی کا کراچی میں جیالا میئر لانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،حافظ نعیم

    رپورٹ کے مطابق فروری میں کار چوری کی 163 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،اسلحہ کے زور پر 15 شہریوں کو کاروں سے محرم کردیا گیا-

    دوسری جانب کلاکوٹ، بغدادی اور عزیز بھٹی پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 5 زخمی سمیت 6 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے ملزمان سے اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا جبکہ گرفتار ملزمان کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تقریبا پونے دو بجے فیکٹری ایریا سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

    بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری وین کے قریب دھماکا، 9 اہلکار شہید

    ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 53 سالہ عبد الرحیم بلوچ عرف پی آئی اے ولد خان محمد بلوچ کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اور ایک چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی، گرفتار ملزم لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ گروپ کا اہم کمانڈر ہے گرفتار ملزم نے کچھ عرصہ قبل پولیس پارٹی پر حملہ کر کے پولیس افسر کو زخمی بھی کیا تھا۔

    بغدادی پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً پونے 3 بجے لیاری پھول پتی لائن دبئی چوک گدھا گاڑی اسٹاپ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے 3 ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے تنگ گلیوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گرفتار ملزمان سے 3 پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز، نقدی اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔

    عزیز بھٹی پولیس نے ڈالمیا سیمنٹ فیکٹری کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،ملزم سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    آئی ایم ایف کا پاکستان کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے گرین سگنل کا عندیہ

  • آئی ایم ایف کا پاکستان کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے گرین سگنل کا عندیہ

    آئی ایم ایف کا پاکستان کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے گرین سگنل کا عندیہ

    اسلام آباد: حکومت آج سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کیساتھ ورچوئل مذاکرات دوبارہ شروع کرےگی۔

    باغی ٹی وی: حکومت آئندہ 4 ماہ کے لیے آمدنی اور اخراجات کے تخمینوں کو حتمی طور پر طے کرنے کیلیے آج سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کیساتھ ورچوئل مذاکرات دوبارہ شروع کرے گی۔

    سندھ میں زلزلے کے جھٹکے

    آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے گرین سگنل کا عندیہ دے دیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور رواں ہفتے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پانےکا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایم ای ایف پی کے مسودے پر ورچوئل مذاکرات کے بعد لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے جائیں گے اور اسٹاف لیول معاہدے کا اعلان کیا جائے گا –

    عمران خان نے پاکستان کے آئین اور قانون کو یرغمال بنا رکھا ہے،مریم اورنگزیب

    جس کے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے دیئےگیے تمام اہداف پر پیشرفت کی، آئی ایم ایف کو 4 بار ایم آئی ایف پی کے اہداف پر مطمئن کیا گیا، اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پیشگی اہداف بھی حاصل کیے گئے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری ہوگئی ہے، چین کے قرض کے رول اوور نے زرمبادلہ کے ذخائر بہترکردیئے ہیں-

    ترکیےشام زلزلہ: پاک بحریہ کے ذریعے ایک اور امدادی کھیپ بھیجی جائے گی

  • عمران خان نے پاکستان کے آئین اور قانون کو یرغمال بنا رکھا ہے،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے پاکستان کے آئین اور قانون کو یرغمال بنا رکھا ہے،مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے آئین اور قانون کو یرغمال بنا رکھا ہے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کافی دنوں سے دیکھ رہی ہے کہ گھڑی چور کو جب پولیس پکڑنے آتی ہے تو یہ چوہوں کی طرح بل میں گھس جاتا ہے جس دن یہ شخص پیش ہوگا پکڑاجائےگا، عمران خان کارکنوں کو ڈھال بناکربچ جاتاہے گھڑی چورجب پولیس کودیکھتاہےتو بھاگ جاتاہے اور پولیس کےجاتے ہی عمران خان بڑھکیں مارنا شروع کردیتا ہے-

    توشہ خانہ کیس: عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ


    وفاقی وزیر اطلاعات نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نےچوری نہیں کی توبھاگ کیوں رہےہوعدالت میں پیش ہو۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس شخص نےپاکستان کےقانون اورآئین کویرغمال بنارکھاہے، اسے معلوم ہےکہ یہ عدلیہ پر حملہ آور ہوگا تو اسے ضمانت مل جائے گی اس شخص نے پاکستان کے عوام کو لوٹا ہے، مہنگائی کی چکی میں پیسا ہے،یہ شخص جانتا ہے کہ جس دن یہ عدالت میں پیش ہوگیا تو یہ پکڑا جائے گا۔

    مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ

    عدالت آئے گا عدالت پر حملہ کرے گا غنڈہ گردی کرے گا تو ضمانت مل جائے گی،فارن ایجنٹ بدمعاشی کرے گا جج کو گالی دے گا عدالت کو دھمکائے گا تو ضمانت مل جائے گی،اور یہ معلوم ہو چکا ہے کہ اس شخص کو قانون لے ہاتھ پکڑ نہیں سکتے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ چوہا گیدڑ عدالت میں اس لئے پیش نہیں ہوتا کیونکہ یہ گھڑی چور بھی ہے فارن ایجنٹ بھی ہے یہ جس دن عدالت میں پیش ہوگا پکڑا جائے گا-

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اسے جب پولیس پکڑنے آتی ہے تو یہ چیخیں مارنے لگتا ہے اور بل میں گھس جاتا ہے،یہ خود کو بچانے کے لئے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنا لیتا ہے، پورے کا پورا نظام اس کے ہاتھوں مجبور ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کوکوئی گرفتار نہیں کر سکتا اور عدالت اسے بلا نہیں سکتی، غلاظت اگلتا ہے اداروں کے خلاف اگر اس نے جرم نہیں کیا تو عدالت میں پیش ہو۔

    لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا …

  • سندھ میں زلزلے کے جھٹکے

    سندھ میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی: سندھ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی : زلزلے کے جھٹکے دیہی سندھ کے علاقے نینگ شریف کے قریب محسوس کئے گئے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.9 ریکارڈ ہوئی جس کی گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کا مرکز منچھر جھیل کے جنوب سے 22 کلو میٹر کی دوری پر تھا۔

    زلزلہ آج صبح 6 بجکر 2منٹ پر ریکارڈ ہوا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • پیپلز پارٹی کا کراچی میں جیالا میئر لانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،حافظ نعیم الرحمان

    پیپلز پارٹی کا کراچی میں جیالا میئر لانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،حافظ نعیم الرحمان

    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی کا کراچی میں جیالا میئر لانےکا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جعل سازی کرکے جماعت اسلامی کے نمبر کم کردیئےگئے، جماعت اسلامی کے نمبرز کم کرنا پیپلز پارٹی کا کام ہے-

    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بھی وہی کام کر رہی ہے جو پیپلز پارٹی نےکیا، ہم میں تو ظرف ہےکہ ہم پی ٹی آئی کی بھی بات کر رہے ہیں، یہ نمبر تبدیل کرسکتے ہیں، تاخیر کرسکتے ہیں مگر کراچی پیپلز پارٹی کا نہیں-

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ، پیپلزپارٹی کو بھی بتایا کہ وہ کراچی نہیں جیت سکتی، کراچی کے عوام سمجھتے تھےکہ اب کراچی کے حالات بہتر ہوں گے، خود کو عوام کا چیمپئن کہنے والے اپنی جماعت میں جمہوری نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کروانےکے پیچھے صرف جماعت اسلامی تھی، اس وقت الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی بی ٹیم بنا ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں کراچی کی 246 میں سے 235 پر الیکشن ہوئے جس میں سے الیکشن کمیشن نے 215بلدیاتی نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن جاری کئے-

    مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے دائر درخواست پرفیصلہ محفوظ

    پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی کے ایم سی سٹی کونسل میں 84، 84 نشستیں ہوگئیں جبکہ پی ٹی آئی کی 40 نشستیں ہیں مسلم لیگ ن 5، جمیعت علمائے اسلام کی ایک نشست جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ اس طرح، پیپلزپارٹی اور اس کے اتحادیوں کی مجموعی نشستیں 91 ہوجائیں گی۔

    حیدرآباد کی یونین کمیٹیز کی نشستوں پر الیکشن کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے تحت حیدرآباد میں پہلی مرتبہ میئر پیپلزپارٹی کا آئے گا پیپلزپارٹی 92ن شستوں کے ساتھ حیدرآباد میں سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔

    حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں 160نشستیں ہیں جن میں پی ٹی آئی 39 نشستوں پر کامیاب ہوئی تحریک لبیک نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ 13نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے-

    توشہ خانہ کیس: عمران خان کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ