Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ کیلئے رک گئی

    مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ کیلئے رک گئی

    مدینہ منورہ : مسجد نبوی ﷺ میں عبادت میں مصروف پاکستانی عازم کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔

    باغی ٹی وی: حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آنے والے پاکستانی شہری مسجد نبوی ﷺ میں موجود تھے اس دوران ان کے دل کی دھڑکن 10 منٹ سے زائد وقت کے لیے رک گئی۔


    مدینہ منورہ میں ریسکیو اور ریپڈ انٹروینشن ٹیم کو اطلاع ملی کہ مسجد نبوی کے صحن میں ایک 70 سالہ زائر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ تقریبا بے ہوش مریض کے لیے فوری طور پر ایمبولینس سروس فراہم کی گئی۔ مریض کارڈیک اریسٹ اور ریسپائریٹری اریسٹ کا شکار تھا۔

    مریض کو 10 منٹ سے زیادہ بجلی کے جھٹکوں کے ساتھ ساتھ اس وقت تک سی پی آر دیا گیا جب تک کہ دل کی دھڑکن بحال نہ ہوگئی مریض کو بعد ازاں ، علاج کرنے کے لیے الصافیہ سنٹر منتقل کیا گیا۔ جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے-

  • عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ناقابل سماعت قرار

    عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ناقابل سماعت قرار

    لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواستوں پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نے آفس اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے دیا-

    غلط بیانی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر شبلی فراز پر مقدمہ درج

    لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ بادی النظر میں عمران خان کے بیانات سپریم کورٹ کے جج کے بارے ہیں،ایسے میں درخواستیں ہائیکورٹ میں کیسے قابل سماعت ہیں-

    آفس ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگا یا تھااور آفس ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اعتراض کیا گیا تھا کہ ججوں کو درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا۔

    واضح رہے کہ درخواست گزار نے آفس ہائیکورٹ کے اعتراض کو چیلنج کیا تھا۔ جسٹس شجاعت علی خان نے مشکور احمد کی اعتراض کی درخواست پر سماعت کی جس میں عمران خان کو فریق بنایا گیا درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ لاہورہائیکورٹ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ،اپیل میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی-

    جنرل (ر ) باجوہ یا فیض حمید سے متعلق کوئی بات نہیں کی،سابق چیف …

    درخواست میں موقف تھا کہ عمران خان کی سربراہی میں عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلائی جا رہی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے پر ججز کےخلاف مہم چلائی گئی لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد میں پیشی پر عمران خان جتھوں کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوئے لیکن سرکاری عمارتوں کو نقصان اور نعرے بازی کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونا توہین عدالت ہے۔

    اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس پر پلان کر کے حملہ کیا گیا جس کے ماسٹر مائنڈ عمران خان تھے، عمران خان نے عدلیہ کو پریشرائز کرنے کے لیے ورکرز کو جوڈیشل کمپلیکس بلایا درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے، عدالت عمران خان کو عدالت میں طلب کر کے جواب دہی کرے۔

    کوئٹہ میں دھماکا،6 افراد جاں بحق

  • غلط بیانی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر شبلی فراز پر مقدمہ درج

    غلط بیانی کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر شبلی فراز پر مقدمہ درج

    لاہور: اسلام آباد پولیس نے شبلی فراز سمیت ڈیڑھ سو نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو وارنٹ گرفتاری موصول کرانےکے لیے لاہور آنے والی اسلام آباد پولیس نے یہ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کرایا –

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج

    ایف آئی آر کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ اسلام آباد ندیم طاہر ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری لے کر عمران خان نیازی کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور پہنچے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ شبلی فراز نے غلط بیانی کرتے ہوئےکارِ سرکار میں مداخلت کی اور لکھ کر دیا کہ عمرن خان نیازی وہاں موجو دنہیں ہیں، اس موقع پرڈنڈوں سے مسلح 100 سے ڈیڑھ سو کارکنوں نے انہیں روکے رکھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

    قبل ازیں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ نمبر 373 محمد وسیم سب انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج کیا گیا۔

    جنرل (ر ) باجوہ یا فیض حمید سے متعلق کوئی بات نہیں کی،سابق چیف

    ایف آئی آر میں مقدمہ درج کرنے کی وجہ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی زمان پارک میں پریس کانفرنس اور اس کے باعث رش کی وجہ سے کینال روڈ بلاک ہونا لکھی گئی ہے، مزید یہ کہ فواد چوہدری نے فتنہ انگیزی اور اشتعال انگیزتقریر کی انہوں نے عوام کو حکومت پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف اکسایا، انہوں نے شارع عام پر آمدورفت میں خلل ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا۔

    مقدمہ میں روڈ بلاک، دھمکیوں، اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جب کہ ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا کہ فواد چوہدری نے ریاستی اداروں پر قتل کی منصوبہ بندی کا بھی الزام لگایا۔

    رمضان المبارک میں قرآن پاک کے 10 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری

  • جنرل (ر ) باجوہ یا  فیض حمید سے متعلق کوئی بات نہیں کی،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

    جنرل (ر ) باجوہ یا فیض حمید سے متعلق کوئی بات نہیں کی،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے جنرل (ر ) باجوہ یا جنرل فیض سے متعلق کسی بھی گفتگوکی تردید کر دی-

    باغی ٹی وی : سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ جنرل (ر ) باجوہ یا فیض سے متعلق گزشتہ روز کوئی بات نہیں کی،جو صاحب بیان مجھ سے منسوب کر رہے ہیں وہ باز رہیں،میں نے اتنا کہا تھا کہ میں بے خوف آدمی ہوں-

    عمران خان کو مکمل طور پر صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ صحافی نے بار بار پوچھا کہ کہا کہ کسی کے پریشر میں کیا،میں نے کہا میں کسی کا پریشر نہیں لیتا بلا خوف خطر فیصلے کرتا تھا،میں نے رکاوٹوں کوختم کرنے سے متعلق پاکستان میں احکامات دئیے تھے،اسلام آباد میں بڑے گھر والوں کے دفاتر کے پاس رکاوٹیں ختم کروائی تھیں-

    ثاقب نثار نے کہا کہ اس وقت جنرل فیض سربراہ تھے مجھ سے درخواست کرنےآئے تھےمیں نے واضح کہا تھا کہ پاکستان کے کسی حصے کو نوگو ایریا نہیں بننے دوں گا، اسلام آباد میں بھی راستہ کلیئر کروایا تھا،بڑے گھر والوں نے 10 یوم کی مہلت مانگی تھی، میں نے کسی کے دباؤ میں آکر فیصلے نہیں کیے،قانون کے آگے سب کو سرنگوں کیا، قانون کی عملداری کو یقینی بنایا-

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات

    واضح رہے کہ نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں دو صحافیوں نے ثاقب نثار کی تضاد گفتگو کے بارے بات کی تھی، اینکرپرسن عادل شاہزیب نے کہا کہ انہیں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میرا عمران خان سے کوئی رابطہ نہیں ہے لیکن سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید سے رابطے کی تصدیق کی۔

    بعد ازاں صحافی زاہد گشکوری سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تصدیق کی کہ ان کی عمران خان سے بھی بات ہو چکی ہے، عمران خان نے اپنے خلاف عدالتی کیسز میں مدد کیلئے ان سے رابطہ کیا تھا۔

    دریں اثنا نجی ٹی وی کے سینئر صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) ثاقب نثار نے کہا تھا کہ جو شخص آج عدالتوں پر حملہ آور ہے وہ کبھی عدالتوں کا پسندیدہ رہا ہے، صرف ایک مقدمے کے علاوہ اسے ہمیشہ عدالتوں سے ریلیف ہی ملتا رہا ہے۔

    کوئٹہ میں دھماکا،6 افراد جاں بحق

  • شب برأت آج انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی

    شب برأت آج انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی

    اسلامی سال کا آٹھواں مہینہ شعبان کہلاتا ہے،یہ مہینہ بہت مقدس مانا جاتا ہے،اس مہینے کی 15ویں تاریخ کو شب برات کے طور پر منایا جاتا ہے اس رات میں مخلوق کوگناہوں سے بری کردیا جاتا ہے-

    شب برات میں جو شخص خدا کی عبادت کرتا ہے، اس کے سارے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس رات کو لوگ رات بھر جاگ کر خدا کی عبادت کرتے ہیں۔ اس مرتبہ یہ رات آج 7 مارچ، منگل کو منائی جائے گی۔

    حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے۔ جب شعبان کی پندرہویں شب آتی ہے تو اللہ تعالیٰ کی طرف سےاعلان ہوتا ہے، ہے کوئی مغفرت کا طالب کہ اس کے گناہ بخش دوں، ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا کہ اسے عطا کروں اس وقت اللہ تعالیٰ سے جو مانگا جائے وہ ملتا ہے وہ سب کی دعا قبول فرماتا ہے سوائے بدکار عورت اور مشرک کے۔

    جب شعبان کی پندرھویں شب ہو تورات کو قیام کرو اور دن کو روزہ رکھو کیونکہ غروب آفتاب کے وقت سے ہی اللہ تعالیٰ کی رحمت آسمان دنیا پر نازل ہوجاتی ہے اوراللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ ہے کوئی مغفرت کا طلب کرنے والا کہ میں اسے بخش دوں ہے کوئی رزق مانگنے والا کہ میں اس کو رزق دوں ہے کوئی مصیبت زدہ کہ میں اسے مصیبت سے نجات دوں، یہ اعلان طلوع فجر تک ہوتا رہتا ہے۔

    تقریبًادس صحابہ کرامؓ سے اس رات کے متعلق احادیث منقول ہیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ”شعبان کی پندرہویں شب کومیں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کواپنی آرام گاہ پرموجود نہ پایا ت وتلاش میں نکلی دیکھا کہ آپ جنت البقیع کے قبرستان میں ہیں پھرمجھ سے فرمایاکہ آج شعبان کی پندرہویں رات ہے ،اس رات میں اللہ تعالیٰ آسمان دنیاپرنزول فرماتاہے اورقبیلہ بنی کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعدادسے بھی زیادہ گنہگاروں کی بخشش فرماتاہے۔

    ایک اور حدیث میں ہے کہ اس رات میں اس سال پیداہونے والے ہربچے کانام لکھ دیاجاتاہے ،اس رات میں اس سال مرنے والے ہرآدمی کانام لکھ لیا جاتا ہے،اس رات میں تمہارے اعمال اٹھائے جاتے ہیں،اورتمہارارزق اتاراجاتاہے۔

    سی طرح ایک روایت میں ہے کہ” اس رات میں تمام مخلوق کی مغفرت کردی جاتی ہے سوائے سات اشخاص کے وہ یہ ہیں مشرک، والدین کا نافرمان، کینہ پرور،شرابی، قاتل، شلوارکوٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا اورچغل خور، ان سات افرادکی اس عظیم رات میں بھی مغفرت نہیں ہوتی جب تک کہ یہ اپنے جرائم سے توبہ نہ کرلیں۔

    حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ایک روایت میں منقول ہے کہ اس رات میں عبادت کیا کرواوردن میں روزہ رکھاکرو،اس رات سورج غروب ہوتے ہی اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی طرف متوجہ ہوتے ہیں اور اعلان ہوتا ہے کون ہے جو گناہوں کی بخشش کروائے؟ کون ہے جورزق میں وسعت طلب کرے؟کون مصیبت زدہ ہے جومصیبت سے چھٹکاراحاصل کرنا چاہتا ہو؟-

    حضرت عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ خیر کو چار راتوں میں خوب بڑھاتے ہیں "عید الاضحی کی رات، عید الفطر کی رات، شعبان کی پندرہویں رات اور چوتھی نویں ذی الحجہ کی رات۔ ان تمام راتوں میں صبح کی اذان تک خیر و برکت کا نزول ہوتا رہتا ہے-” (ابن ماجہ)

    حضرت معاذ ابن جبلؓ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شعبان کی پندرہویں شب میں اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور اپنی ساری ہی مخلوق کی مغفرت فرما دیتا ہے، سوائے شرک کرنے والے اور کینہ رکھنے والے کے۔ (طبرانی، بیہقی)

    شب برأت رحمتوں،برکتوں،مغفرت اور دعاؤں کی قبولیت والی مقدس رات ہے،عوام اس عظمت اور برکت والی مقدس رات میں ملک کی سلامتی،ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔

    احادیث کریمہ اورصحابہ کرام ؓاوربزرگانِ دینؒ کے عمل سے ثابت ہوتاہے کہ اس رات میں تین کام کرنے کے ہیں:

    قبرستان جاکرمردوں کے لئے ایصال ثواب اورمغفرت کی دعا کی جائےلیکن یادرہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ساری حیاتِ مبارکہ میں صرف ایک مرتبہ شب برأت میں جنت البقیع جانا ثابت ہےاس لئےا گرکوئی شخص زندگی میں ایک مرتبہ بھی اتباع سنت کی نیت سے چلاجائے تواجروثواب کاباعث ہے لیکن پھول پتیاں،چادرچڑھاوے،اورچراغاں کااہتمام کرنا اورہرسال جانے کو لازم سمجھنا اس کوشب برأت کے ارکان میں داخل کرنایہ ٹھیک نہیں ہےجوچیزنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جس درجے میں ثابت ہے اس کواسی درجہ میں رکھنا چاہئے اس کانام اتباع اوردین ہے۔

    اس رات میں نوافل،تلاوت،ذکرواذکارکااہتمام کرنا، دن میں روزہ رکھنابھی مستحب ہے، ایک تواس بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی روایت ہے اوردوسرایہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہرماہ ایام بیض(13،14،15) کے روزوں کااہتمام فرماتے تھے ،لہذااس نیت سے روزہ رکھاجائے توموجب اجروثوب ہوگا-

    اس رات میں پٹاخے بجانا،آتش بازی کرنا اورحلوے کی رسم کااہتمام کرنایہ سب خرافات اوراسراف میں شامل ہیں۔شیطان ان فضولیات میں انسان کومشغول کرکے اللہ کی مغفرت اورعبادت سے محروم کردیناچاہتاہے اوریہی شیطان کااصل مقصدہے۔

    رحمتوں و برکتوں سے جھولیاں بھرنے کیلئے شب برأت کا خاص عمل:

    2 رکعت نفل حاجت کی نیت سے پڑھیں اور ہر سجدے میں سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی کے بعد آیت کریمہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِیْن 40،40 مرتبہ پڑھیں۔

    نفل پڑھنے کے بعد 3 تسبیحات آیت کریمہ کی پڑھیں اور پھر خوب گڑ گڑا کر دعا کریں۔ آج رات شب برأت اس عمل کو ضرور کریں اور رحمتوں و برکتوں سے جھولیاں بھر لیں۔

    روزانہ بھی پڑھیں صبح وشام پڑھیں۔ مشکلات بیماریاں، جادو جنات اور کسی بھی مقصد کے حصول کیلئے اس عمل کو کر سکتے ہیں۔

    اہلِ مکّہ کے معمولات تیسری صدی ہجری کے بزرگ ابو عبد اللہ محمد بن اسحاق فاکِہی علیہ رحمۃ اللہ القَوی فرماتے ہیں کہ جب شبِ براءت آتی تو اہلِ مکّہ کا آج تک یہ طریقۂ کار چلا آرہا ہےکہ مسجد ِحرام شریف میں آجاتےاور نَماز ادا کرتے ہیں، طواف کرتے اور ساری رات عبادت اور تلاوتِ قراٰن میں مشغول رہتےہیں-

    لوگ 100 رکعت (نفل نماز) اس طرح ادا کرتےکہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھتے۔ زم زم شریف پیتے، اس سے غسل کرتے اور اسے اپنے مریضوں کے لیے محفوظ کر لیتے اور اس رات میں ان اعمال کے ذریعے خوب برکتیں سمیٹتے ہیں۔(اخبار مکہ، جز: 3،ج2،84 ملخصاً)

  • رمضان المبارک میں قرآن پاک کے 10 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری

    رمضان المبارک میں قرآن پاک کے 10 لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری

    ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ رمضان کے دوران بیرون ممالک میں قرآن پاک کی 10 لاکھ کاپیاں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا کی جانب سے مختلف سائزاور دنیا کی 76 سےزائد زبانوں میں ترجموں پر مشتمل قرآن پاک کی کاپیاں تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    ایچ ای سی نے جامعات کو نئے اداروں کو الحاق دینے سے روک دیا

    قرآن پاک اور اس کے معنی کے ترجموں پر مشتمل نسخے مختلف سائز کے ہوں گےجو مدینہ منورہ کے کنگ فہد کمپلکس نے تیار کیے ہیں۔کنگ فہد گلوریئس قرآن پرنٹنگ کمپلیکس میں شائع کردہ کاپیاں دنیا کے 22 ممالک میں موجود اسلامی مراکز کو مہیا کی جائیں گی۔

    عرب میڈیا کے مطابق کنگ فہد کمپلکس برائے اشاعت قرآن کے سربراہ اعلیٰ سعودیہ کے وزیر اسلامی امور شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز الشیخ کاکہناتھا قرآن پاک کی کاپیوں کو مختلف ممالک میں رمضان المبارک تک پہنچانے کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے شپنگ کے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں-

    عالمی ادارہ صحت کی جانب سے بنیادی مرکز صحت بمبوریت کو ایمبولنس کا تحفہ

    ڈاکٹر عبداللطیف آل شیخ کے مطابق سعودی عرب دنیا بھر میں لاکھوں افراد تک قرآن کریم اور اس کا پیغام پہنچانے کے لیے کوشاں ہے 22 ممالک میں سعودی سفارتخانوں کےساتھ رابطےکر لیے گئے ہیں اور اب مترجم قرآن پاک کے نسخے انتہائی محفوظ طریقے سے سفارتخانوں کے حوالے کیے جائیں گے-

  • کوئٹہ میں دھماکا،6 افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں دھماکا،6 افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں گیس لیکج کے دھماکے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سکی کلاں میں ہونے والے گیس لیکج کے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔

    7 سالہ بچی کا زیادتی و بدفعلی کے بعد قتل،ملزم گرفتار

    دھماکے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کنبڑی کے پل کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی وین پر دھماکے کے نتیجے میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 13 زخمی ہوئے تھے-

    دبئی میں موجود بھتہ خور گینگ کا ملزم کلاکوٹ سے گرفتار

    بولان پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ٹرک الٹ گیا تھا بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی انجام دینے کے بعد کوئٹہ واپس آ رہے تھے کہ بولان کے علاقے میں دھماکے کا شکار ہو گئےدھماکے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔

    دھماکا موٹرسائیکل پر خودکش حملہ آور نے کیا تھا جس میں 9 جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت تشویشناک تھی جنہیں سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا ۔

    بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری وین کے قریب دھماکا، 9 اہلکار شہید

  • توشہ خانہ کیس:عمران خان کے وکیل کو وکالت نامہ جمع کروانے کی ہدایت

    توشہ خانہ کیس:عمران خان کے وکیل کو وکالت نامہ جمع کروانے کی ہدایت

    لاہور: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں جج نے ریمارکس دیئے کہ ضامن پابند ہیں کہ عمران خان عدالت پیش ہوں-

    باغی ٹی وی :چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جونیئر وکیل سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے،ن لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا اور الیکشن کمیشن کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے-

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف …

    جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیاعمران خان آج بھی نہیں پیش ہورہے ؟ وکیل نے کہا کہ عمران خان کی پیشی کا مجھے معلوم نہیں لیکن لیگل ٹیم کچھ دیر کے بعد پیش ہوگی-

    جج نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس عمران خان کی کچہری پیشی کی کوئی انفارمیشن نہیں؟ وکیل مصروف خان نے کہا کہ عمران خان کی سینئر لیگل ٹیم 10 بجے عدالت پیش ہوگی-

    نیب قوانین میں ترامیم؛ چیئرمین نیب کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا

    جج سیشن کورٹ اسلام آباد نے استفسار کیا کہ عمران خان کے ضامن پیش نہیں ہوئے؟ جس پر وکیل مصروف خان نے کہا کہ ضامن کو کیسے نوٹس کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار مکمل نہیں ہوا، جج سیشن کورٹ اسلام آباد نے کہا کہ ضامن پابند ہیں کہ عمران خان عدالت پیش ہوں-

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان کی پیشی کا صبح بتا دیا کریں، وقت کیوں ضائع کرتےہیں-

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں 10بجےتک وقفہ کر دیا-

    ٹوئٹر سروس ایک بار پھر ڈاؤن؛ صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی میں مشکلات

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو ئی تو وکیل شیرافضل مروت سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے-

    وکیل شیرافضل نے کہا کہ وکالت نامہ ایک دو دن تک دے دیتاہوں،عمران خان کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہے وکیل شیرافضل مروت نے استدعا کی کہ اگلے ہفتے کوئی تاریخ دےدیں-

    جج نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کی طلبی کے لیے سماعت چل رہا ہے، عمران خان کی صحت خراب ہے، معذوری کی حالت ہے،دنیا میں عمران خان کے حوالے سے تماشہ چل رہا ہے-

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضامن کو عدالت نوٹس کرے اور شورٹی کوکینسل کیاجائے-

    الیکشن کمیشن کے وکیل نے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کرنے کی استدعا کر دی ،محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ 9مارچ کو عمران خان نے ہائیکورٹ پیش ہونا ہے،عمران خان یقینی طور پر 9 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوں گے-

    وکیل عمران خان نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہےکہ عمران خان کے لیے اگلے ہفتے کچہری پیش ہونا آسان ہوگا، جج نے کہا کہ یعنی دوسرے لفظوں میں عمران خان نے 9 مارچ کو بھی سیشن عدالت پیش نہیں ہونا-

    جج نے عمران خان کے وکیل شیرافضل مروت کو وکالت نامہ جمع کروانے کی ہدایت کردی،وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ 11بجے عمران خان کی جانب سے وکالت نامہ دےدیتاہوں،جج نے کہا کہ ظاہر ہورہاہے کہ عمران خان اج بھی سیشن عدالت پیش نہیں ہوں گے-

    دوسری جانب عمران خان آج بھی سیشن عدالت کے سامنے ذاتی حیثیت پر پیش نہیں ہوئے،ان کی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کو درپیش سیکیورٹی مسائل اور جان کے خدشے سے متعلق خدشات ہیں-

    ذرائع لیگل ٹیم کے مطابق عمران خان نے حفاظتی ضمانتوں کے ڈرافٹ ہر دستخط کر دئیے ہیں، ہائیکورٹ فیصلے کے بعد حفاظتی ضمانت لینے یا نہ لینے کا فیصلہ لیا جائے گا-

    خیال رہے کہ 28 فروری کو عدالت نے عدم پیشی پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، عدالت نے اسلام آباد پولیس کو احکامات جاری کیے تھے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے 7 مارچ (آج) کو عدالت میں پیشی یقینی بنائی جائے۔

    گزشتہ روز عدالت نے عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست کو مستردکر دیا تھا۔

    ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود اسلام آباد پولیس تاحال عمران خان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

    یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے فردجرم عائدکرنےکے لیے عمران خان کو 8 جنوری سے طلب کر رکھا ہے لیکن ہر پیشی پر عمران خان کی جانب سے طبی یا سکیورٹی وجوہات کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر ہوتی رہیں۔

    عدالت نے گزشتہ روز وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد کرنے کے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا تھا کہ عمران خان جان بوجھ کر سیشن عدالت پیش نہیں ہوئے۔

  • پی ٹی  آئی  رہنما  شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف  مقدمہ درج

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور:پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا –

    باغی ٹی وی : مقدمہ نمبر 23/373 سب انسپکٹر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس لاہور میں درج ہوا، ایف آئی آر کے متن کے مطابق شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری نے زمان پارک میں پریس کانفرنس کی،پریس کانفرس میں رش کے باعث کینال روڈ بلاک ہوگئی-

    ایف آئی آر کے مطابق رہنما پی ٹی آ ئی فواد چودھری نے اشتعال انگیز تقریر کی ، فواد چودھری نے عوام کو حکومت کے خلاف اکسایا،فواد چودھری نے شارع عام پر آمدورفت میں خلل ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا-

    مقدمہ میں روڈ بلاک ، دھمکیوں ، اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگر دفعات شامل ہیں-

    دوسری جانب اس معاملے پر پی ٹی آئی رہنماوں کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا-

  • امریکی بندرگاہوں میں دیوہیکل چینی کرینیں جاسوسی کے ٹولز ہیں، پینٹاگون

    امریکی بندرگاہوں میں دیوہیکل چینی کرینیں جاسوسی کے ٹولز ہیں، پینٹاگون

    امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر کی امریکی بندرگاہوں پر کام کرنے والی چینی ساختہ دیو ہیکل کرینیں بیجنگ کے لیے ایک ممکنہ جاسوسی ٹول بن سکتی ہیں۔ یہ کرینیں ایسے ٹول بن سکتی ہیں جو نظروں سے پوشیدہ ر ہیں گی۔

    باغی ٹی وی : امریکی بندرگاہوں پر چینی فوج کے زیر استعمال کرینیں بھی موجود ہیں کچھ قومی سلامتی کے حکام اور پینٹاگون نے کہا ہے کہ چین میں قائم ’’ زید پی ایم سی‘‘ کی بنائی ہوئی کرینیں جوجہاز سے بندرگاہوں تک سامان لے جاتی ہیں وہ بہتر انداز میں بنی ہوئی ہیں اور نسبتاًسستی ہیں لیکن ان میں جدید ترین سینسرزہیں جو کنٹینرز کےمنبع اورمنزل کوریکارڈ اورٹریک کرسکتےہیں،اس صورتحال سے خدشات بڑھ رہے ہیں-

    چین کا دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافے کا اعلان

    امریکی وال سٹریٹ جرنل کے مطابق دنیا بھر میں امریکی فوجی کارروائیوں میں مدد کے لیےملک کےاندر یا باہر بھیجے جانے والے سامان کے بارے میں معلومات کو چرایا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگوں نے بتایا ہے کہ 2021 میں ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے زیڈ پی ایم سی کی کرینوں کو بالٹی مورکی بندرگاہ پر لےجانےوالےکارگوجہاز کی تلاشی لی اوران میں سےکچھ لوگوں نے بتایا کہ انٹیلی جنس اکٹھا کرنے والا سامان جہاز میں ملا۔

    واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ایک نمائندے نے کرینوں کے بارے میں امریکی خدشات کو چین کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو روکنے کی ایک "بے وقوفانہ” کوشش قرار دیا۔

    حالیہ برسوں میں امریکی قومی سلامتی کے حکام اور پینٹاگون نے چین میں تیار کردہ آلات کی ایک رینج کی طرف اشارہ کیا ہے جو امریکہ میں نگرانی یا رکاوٹوں کو آسان بنا سکتے ہیں۔ ان آلات میں سامان کی جانچ کے نظام اور برقی ٹرانسفارمرز کو بھی شامل کیا گیا ہےچین کے ارد گرد کی بندرگاہوں پر بڑھتے ہوئے کنٹرول کے بارے میں وسیع تر خدشات کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔ سٹریٹجک سرمایہ کاری کے ذریعے چین دنیا کے تقریباً تمام نئے شپنگ کنٹینرز تیار کرتا ہے اور شپنگ ڈیٹا سروس کو کنٹرول کرتا ہے۔

    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    اسی تناظر میں، بڑے جہاز سے بندرگاہ جانے والی کرینوں نے نئی دلچسپی کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ دسمبر میں منظور ہونے والے 850 بلین ڈالر کے دفاعی پالیسی بل کے تحت محکمہ ٹرانسپورٹیشن کے بحری عہدیداروں سے لے کر سیکرٹری دفاع اور دیگر کے ساتھ مشاورت کی گئی اور کہا گیا کہ اس سال کےآخر تک ایک غیرمرتب شدہ مطالعہ تیارکرنےکی ضرورت ہےکہ آیاغیرملکی ساختہ کرینیں سائبر خطرے کا باعث بنتی ہیں یا یہ کرینیں امریکی بندرگاہوں میں سیکورٹی کے لیے خطرہ بن رہی ہیں یا نہیں۔

    بڑے سائزکی کرینیں عام طور پرامریکی بندرگاہوں تک پہنچائی جاتی ہیں جو مکمل طور پر بحری جہازوں پر جمع ہوتی ہیں اور چینی ساختہ سافٹ ویئرکےذریعےچلائی جاتی ہیں۔ امریکی حکام نےکہا کہ کچھ معاملات میں دوسالہ امریکی ویزے کےساتھ کام کرنےوالے چینی شہریوں کی مدد کی جاتی ہے۔ ان عوامل کو انہوں نے ممکنہ راستہ قرار دیا جن کے ذریعے انٹیلی جنس معلومات اکٹھی کی جا سکتی ہیں۔

    ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے 2021 میں ایک درجہ بندی کی تشخیص کی جس میں پتہ چلا کہ بیجنگ بندرگاہ پر ٹریفک کو روک سکتا ہے یا فوجی سازوسامان بھیجےجانےکےبارے میں انٹیلی جنس اکٹھا کرسکتا ہےامریکی رکن کانگریس کارلوس جمنیز نے گزشتہ برس قانون سازی متعارف کرائی تھی تاکہ چینی کرینوں کی مستقبل میں امریکی خریداری پر پابندی لگائی جائے اور دیگر مینوفیکچررز کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

    سعودی عرب کا ترکیہ کے مرکزی بینک میں 5 ارب ڈالر جمع کرانے کا معاہدہ