Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں صلحنامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا

    مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں صلحنامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا

    کراچی:عدالت میں مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے صلحنامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو ناظم جوکھیوقتل کے مقدمے میں مقتول کی والدہ نے صلح نامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا، مقتول کی والدہ نے عدالت کے روبرو حلف نامے کی تصدیق کردی۔

    مقتول کی والدہ نے بیان میں کہا کہ جام اویس سمیت 6 ملزمان سے صلح ہوگئی ہے ملزمان کے ساتھ صلح کے لیے مجھ پرکوئی دباؤ نہیں، اللہ کے نام پر معاف کیا ہے-

    مقتول کی والدہ نے بیان میں کہا کہ ہم نے اپنے بڑوں کے کہنے پر ایم پی اے جام اویس و دیگر ملزمان کے ساتھ صلح کر لی ہے، اگرعدالت جام اویس و دیگر ملزمان کوکیس سے بری کرتی ہے توکوئی اعتراض نہیں ہے۔

    صلح کرنے والے ملزمان میں ایم پی اے جام اویس، معراج، سلیم، دودا خان، محمد سومار اور احمد خان شامل ہیں، 3ملزمان حیدر علی، میر علی اور نیاز سالار کے خلاف مقدمہ چلے گا۔

    ‘پاکستان میں صحافیوں کے قتل میں ملوث 96 فیصد ملزمان کو سزا نہیں دی…

    واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کےقانونی ورثا نے مبینہ طور پر عدالت سے باہر معاملات طے پانے کا صلح نامہ جمع کروایا تھا جس کے تحت اللہ کے نام پر مبینہ قاتلوں کو معاف کر دیا گیا۔

    مقتول کے قانونی ورثا کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ ناظم جوکھیو کے قانونی ورثا کی ملزمان کے ساتھ صلح ہوگئی ہے لہٰذا فریقین کی جانب سے درخواست جمع کروائی ہے کہ عدالت ملزمان کو بری کردے۔

    اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ قانونی ورثا نے ملزمان کو معاف کر دیا ہے اور اللہ کے نام پر دیت بھی معاف کردی ہے، درخواست میں بتایا گیا کہ ناظم جوکھیو کی والدہ اور ان کی بیوہ نے دستخط کردیئے ہیں۔

    مچھر کالونی میں ٹھٹھہ کے رہائیشی ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو ڈاکو ظاہر کرکے قتل…

  • پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سےشہری جاں بحق، ورثا کا احتجاج

    پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سےشہری جاں بحق، ورثا کا احتجاج

    رحیم یار خان: پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان میں تھانہ بی ڈویژن میں محافظ اسکواڈ کے اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتال سے لاش لینے سے انکار کردیا۔

    کراچی میں ہجوم نے 2 افراد کو بچوں کا اغواکارسمجھ کر قتل کردیا

    لواحقین نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ پولیس اہلکار سے 15دن پہلے بھائی کی ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بلال کو 15روز قبل جھوٹی اطلاع دینے کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا جیل سے رہا ہونے کے بعد بلال تھانے میں اپنا سامان لینے آیا تھا۔ پولیس اہلکار سے پستول کی صفائی کے دوران گولی چلی۔

    ترجمان پولیس کے مطابق غفلت برتنے پر 3 پولیس اہلکار معطل کرکے انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی۔

    راجن پور : گھریلو تنازعہ ،بیوی کوگولی مارنے کے بعد خاوند کی خود کشی

    قبل ازیں صوبائی دارالحکومت میں ناخلف بیٹوں نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنےوالد کو قتل کردیا تھا پولیس کےمطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر جھگڑے کے دوران بیٹوں نے باپ کو گولی مار کر قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ 50 سالہ شوکت کے ساتھ اس کے بیٹوں حسنین، عابد اور بیوی کا جھگڑا ہوا تھا گھر والوں کے مابین لڑائی کے دوران طیش میں آ کر بیٹوں نے باپ پر گولی چلا دی، جس کے نتیجے میں شوکت موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ دونوں بیٹے عابد اور حسنین الگ گھروں میں رہتے ہیں اور دونوں کو ماں نے فون کرکے بلوایا تھا۔

    ٹھٹھہ : مجھے انصاف چاہئے ہے، میرے بیٹے کے قتل کی انکوئیری شفاف طریقے سے کی جائے-…

  • فلپائن میں لینڈ سلائڈنگ اور سمندری طوفان سے 72 افراد ہلاک ، سینکڑوں لاپتہ

    فلپائن میں لینڈ سلائڈنگ اور سمندری طوفان سے 72 افراد ہلاک ، سینکڑوں لاپتہ

    فلپائن میں سمندری طوفان نلگئی کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور لینڈسلائڈنگ کے مختلف واقعات میں اب تک 72 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : فلپائن کی ڈزاسٹر ایجنسی حکام کے مطابق سمندری طوفان کے باعث صرف جنوبی صوبے میگئن داناؤ میں ہلاکتوں کی تعداد 67 ہو چکی ہے جبکہ سلطان قدرت اور جنوبی کٹابٹو میں 2-2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں اور باقی تمام ہلاکتیں وسایاس ریجن سے رپورٹ ہوئی ہیں۔

    حکام کے مطابق 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں کے باعث مشرقی صوبے کیٹان ڈوئنس میں کئی مقامات پر لینڈسلائڈنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں اسی طرح کے برفانی تودے نے قریبی قصبوں داتو بلاہ سنسوات اور اپی کے دیہات کو بھی نشانہ بنایا، جس میں مزید 17 اموات ہوئیں۔

    ڈازاسٹر ایجنسی کے اہلکار نصر اللہ امام کا کہنا ہے کہ ہم تمام ریسکیو ٹیموں سے معلومات جمع کر رہے ہیں، بارش رکنے کے بعد مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے جبکہ ریسکیو اہلکار گمشدہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گیارہ افراد لاپتہ ہیں اور 31 زخمی ہیں۔

    اشنکٹبندیی طوفان نلگے کی وجہ سے آنے والی بارشوں سے آنے والے سیلاب نے کوٹاباٹو کے آس پاس کے نو زیادہ تر دیہی قصبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، یہ شہر منڈاناؤ جزیرے پر 300,000 افراد پر مشتمل ہے جو بڑے پیمانے پر سیلاب میں بھی ڈوب گیا تھا۔

    فلپائن میں شدید زلزلہ: متعدد گرجا گھروں اور عمارتوں کو نقصان

    علاقائی حکومت کے ترجمان اور شہری دفاع کے سربراہ، نجیب سیناریمبو نے اے ایف پی کو بتایا کہ بہت سے رہائشیوں کو حیرانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ صبح سے پہلے سیلاب کا پانی تیزی سے بڑھ گیا تھا، ربڑ کی کشتیوں میں موجود ٹیموں نے کچھ قصبوں میں رہائشیوں کو چھتوں سے بچایا تھا۔

    حالیہ برسوں میں، بڑے پیمانے پر جنگلات کی کٹائی کے پہاڑوں سے کیچڑ اور ملبے کے ساتھ سیلاب فلپائنی کمیونٹیز میں ٹائفون سے لاحق سب سے مہلک خطرات میں سے ایک ہے۔

    منڈاناؤ شاذ و نادر ہی 20 یا اس سے زیادہ طوفانوں کی زد میں آتے ہیں جو ہر سال فلپائن میں آتے ہیں اور سیکڑوں افراد کو ہلاک کرتے ہیں۔ تاہم، جو لوگ ایسا کرتے ہیں، وہ ملک کے مرکزی جزیرے لوزون سے ٹکرانے والوں سے زیادہ مہلک ہوتے ہیں۔

    ریاستی موسمی سروس نے کہا کہ بحرالکاہل سے لوزون کے بیشتر حصے سے ایک طویل پہاڑی سلسلہ کی دیواریں، جہاں زیادہ تر طوفان پیدا ہوتے ہیں، جو اس دھچکے کو جذب کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

    دنیا کےغلیظ ترین شخص کی ہلاکت،وجہ کیا بنی؟

    مقامی فلم ساز ریمار پابلو نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ یوپی میں ایک مقابلہ حسن کی شوٹنگ کر رہے تھے جب آدھی رات کے بعد اچانک سیلاب کا پانی اندر آیا اور سامعین کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

    صوبائی پولیس کی طرف سے پوسٹ کی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ امدادی کارکن ایک بچے کو پلاسٹک کے ٹب میں لے گئے جب وہ سینے کے گہرے پانی میں جا رہے تھے۔

  • امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پر ہتھوڑے سے حملہ،ملزم گرفتار

    امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پر ہتھوڑے سے حملہ،ملزم گرفتار

    امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پال پلوسی پر اُن کی رہائش گاہ میں گھس کر ہتھوڑے سے پر حملہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کےمطابق پال پلوسی کے سر میں فریکچر کی سرجری کی گئی ہے اور ان کے بائیں بازو میں بھی گہرے زخم آئے ہیں، اسپیکر نینسی پلوسی کی اپنے شوہر سے آپریشن سے قبل بات کروائی گئی تھی 82 سالہ پال پلوسی کی حالت خطرے سے باہر ہے-

    امریکہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو از سر نو دیکھ رہا ہے،انٹونی بلنکن

    اسپیکر نینسی پلوسی کے ترجمان کے مطابق اسپیکر نینسی پلوسی واشنگٹن سے سان فرانسسکو کیلئے روانہ ہو چکی ہیں، ہمیں امید ہے کہ پال بہت جلد ریکور کر جائیں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے وقت پال پلوسی نے پولیس کو کال کر دی تھی اور فون کاٹے بغیر رکھ دیا تھا تا کہ سامنے والا گھر میں گھسنے والے حملہ آور کے ساتھ ان کی گفتگو سن سکے۔

    سان فرانسسکو پولیس کا کہنا ہے کہ جب پولیس نینسی پلوسی کے گھر پہنچی تو حملہ آور ہتھوڑے سے حملہ کر رہا تھا جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر اسے روک کر گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال حملے کے محرکات کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن شبہ ہے کہ حملہ آور اسپیکر نینسی پلوسی پر حملے کی غرض سے گھر میں داخل ہوا تھا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔

    کینیڈا میں دیوالی کی تقریبات میں بھارتی اور خالصتان کا پرچم لہرانے والے سیکڑوں…

    پولیس کے مطابق حملہ آور نے گھر میں گھسنے کے بعد کم از کم بھی دو بار چلا کر پوچھا کہ نینسی کہاں ہے، جس کے بعد اس نے کہا کہ جب تک وہ واپس نہیں آتی میں انتظار کروں گا۔

    پولیس کا خیال ہے کہ یہ سیاسی تشدد کا واقعہ ہو سکتا ہے لیکن واقعے کی تحقیقات کے بعد ہی کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔

    واقعے کے بعد امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس نے اسپیکر نینسی پلوسی کو کال کرکے پال پلوسی کی خیریت دریافت کی، انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی شدت پسندانہ عمل ہے اب ہمارے سیاستدانوں کو اپنے بیانات اور الفاظ کے چناؤ سے پہلے سوچنا چاہیے کہ اس کا نتیجہ کیا نکل سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سب کو نفرت انگیزی اور شدتپسندی کی مذمت کرنی چاہیے۔

    نینسی پلوسی امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کی اہم رکن اور ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر ہیں، پال پلوسی سے اُن کی شادی 1963 میں ہوئی تھی اور دونوں کے 5 بچے ہیں۔

    روس،چین یا ایران کسی کو بھی اجازت نہیں دے سکتےکہ وہ من مرضی کریں:امریکہ

  • بھارتی کرکٹ بورڈ کا خواتین کرکٹرز کی میچ فیس مرد کرکٹرز کے برابر کر نے کا اعلان

    بھارتی کرکٹ بورڈ کا خواتین کرکٹرز کی میچ فیس مرد کرکٹرز کے برابر کر نے کا اعلان

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کے برابر بین الاقوامی میچ فیس ادا کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکیا انہوں نےکہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ امتیازی تفریق سے نمٹنے کے لیے ہم نے پہلا قدم اٹھایا ہے، ہم اپنی خواتین کرکٹرز کے لیے مساوی فیس کی پالیسی نافذ کررہے ہیں۔


    جے شاہ کا کہنا تھا کہ صنفی مساوات کے اس نئے دور میں اب مرد اور خواتین کرکٹرز کی میچ فیس ایک جیسی ہوگی۔

    ٹی20 ورلڈکپ: بھارتی کھلاڑی ٹھنڈے کھانے سے مہمان نوزی پر ناراض

    جے شاہ نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس کا بھی اعلان کیا اور انہوں نے بتایا ٹیسٹ میچز کی 15 لاکھ بھارتی روپے، ون ڈے کی 6 لاکھ جبکہ ٹی ٹوئنٹی کی 3 لاکھ روپے فیس ہو گی،میں نے تنخواہ ایکویٹی کیلئے اپنی خواتین کرکٹرز کے ساتھ وعدہ کیا تھا اور میں ان کی حمایت کے لیے اپیکس کونسل کا شکریہ ادا کرتا ہوں-


    بی سی سی آئی کے اس فیصلے پر بھارتی خاتون کرکٹر ہرلین دیول نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور خواتین کرکٹ کے اکاؤنٹ ہینڈلر پر بھی انڈین بورڈ کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا-

    آسٹریلیا:بھارتی ٹیم نے بلیک ٹاؤن اسٹیڈیم میں پریکٹس سے انکار کردیا

  • ٹریفک حادثے میں مشہور نعت خواں عدنان آفریدی سمیت4 دیگر افراد جاں بحق

    ٹریفک حادثے میں مشہور نعت خواں عدنان آفریدی سمیت4 دیگر افراد جاں بحق

    عارف والا : بورے والا روڈ پر ٹریفک حادثے میں مشہور نعت خواں عدنان آفریدی سمیت چارافراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق پاکپتن شہر کا رہائشی عدنان آفریدی بدھ کی رات ہونے والی میلاد کی تقریب میں شرکت کے لیے لدھن جا رہے تھے ،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ہارویسٹر نعت خواں کی کار پر چڑھ گیا-

    جامشورو: شکار کیلئے پاکستان میں موجود عرب شہزادے کی گاڑی حادثے کا شکار


    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں نعت خواں سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ،حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ گاڑی کے باڈی کاٹ کر لاشیں نکال لی گئیں۔

    فلپائن میں شدید زلزلہ: متعدد گرجا گھروں اور عمارتوں کو نقصان

    عینی شاہدین نےبتایاکہ عدنان فریدی گاڑی چلا رہے تھےکہ تیزرفتاری کےباعث گندم کی کٹائی کے لیے کھڑی گاڑی سےٹکرا گئی ہار ویسٹر کی تیز لائیٹوں کی وجہ سے اس کا پیچھلا حصہ کسی کو نظر نہ آسکا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔جس کے نتیجے میں فریدی، اس کے دو طالب علم اور ایک دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    اسلام آباد، ایک تھانے میں ایک ماہ کے دوران 110 مقدمے درج

  • کراچی کے 4 اضلاع کی پارکنگ فیس کی آمدنی کی تفصیلات عدالت میں پیش

    کراچی کے 4 اضلاع کی پارکنگ فیس کی آمدنی کی تفصیلات عدالت میں پیش

    کراچی: کراچی میٹروپولیٹن (کے ایم سی) حکام نے شہر کے 4 اضلاع سے وصول کی جانے والی پارکنگ فیس کی آمدن کی تفصیلات عدالت میں پیش کردیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصولی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے فریقین کو رپورٹ کی روشنی میں دلائل کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    سماعت کے دوران کراچی میٹروپولیٹن (کے ایم سی) نے شہر کے 4 اضلاع کی گاڑیوں کی پارکنگ کی رپورٹ پیش کی۔

    کے ایم سی کی رپورٹ کے مطابق ضلع ایسٹ، ساؤتھ، سینٹرل اور کورنگی میں موٹر سائیکل اور کار پارکنگ سے سالانہ ساڑھے 8 کروڑ آمدنی ہوتی ہے، موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 10 روپے اور کار کی پارکنگ فیس 30 روپے ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسٹ، ساؤتھ، سینٹرل اور کورنگی میں روز اوسطاً 6214 موٹرسائیکلیں پارک ہوتی ہیں، چاروں اضلاع میں موٹر سائیکل پارکنگ کی مد میں روز 62 ہزار روپے آمدنی ہوتی ہے جب کہ ان چاروں اضلاع میں کار پارکنگ کی مد میں یومیہ ایک لاکھ روپے اوسطاً آمدنی ہوتی ہے ضلع ساؤتھ میں یومیہ اوسطاً ایک ہزار اور ضلع ایسٹ میں یومیہ 2041 کاریں پارک ہوتی ہیں۔

    قبل ازیں رواں برس جنوری میں سندھ ہائیکورٹ نے غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا سندھ ہائیکورٹ میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے کے خلاف دخواست پر سماعت ہوئی تھی جس میں ڈی ایم سی حکام اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے تھے-

    اداروں اور وزارت داخلہ کو فیصل واوڈا کی بات پر فوری ایکشن لینا چاہیئے،گورنر سندھ

    عدالت نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور غیر قانونی پارکنگ فیس لینے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا تھا سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا تھا کہ جگہ جگہ غیرقانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے موجود ہیں اور پارکنگ فیس وصول کرنے والوں نے بدمعاش لوگ بٹھائے ہوتے ہیں، کسی کےپاس 20 روپے نہیں ہوتے تو یہ لوگ معزز شہری کو بے عزت کرتے ہیں، لوگ اپنی فیملیوں کے ساتھ جاتے ہیں تو یہ لوگ 20 روپے کے لیے تنگ کرتے ہیں، ان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کرتا؟پولیس والے کہتے ہیں ہمارا مسئلہ نہیں، ٹریفک پولیس کہتی ہے ہمارا مسئلہ نہیں۔

    عدالت نے مختلف گاڑیوں کی پارکنگ فیس کے حوالے سے نوٹی فکیشن طلب کیا تھا جس پر ڈی ایم سی حکام نوٹی فکیشن نہ دے سکے، عدالت نے ڈی ایم سی پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا-

    کراچی:حکومت سندھ نےغیر رجسٹرڈ اسکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا

  • سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

    سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے

    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی پولیس نے گرفتار 2 ملزمان غلام رسول اور خالد حسین کو عدالت میں پیش کیا۔

    سیلاب متاثرہ بچی سے زیادتی،عدالت نے نوٹس لے لیا

    دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے ملزمان سے تفتیش اور سی آر او کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

    جس پر عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

    تفتیشی افسر نے سماعت کے بعد غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ پیر کو دوبارہ عدالت میں پیش کریں گے۔ ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ موصول نہیں ہوئی-

    تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کو بچی نے تصاویر کے ذریعے شناخت کیا، جن کی باضابطہ شناخت پریڈ اور 164 کے بیانات بھی ریکارڈ کروائے جائیں گے۔

    ناجائز تعلقات چھپانے کیلئے پھوپھی نے آٹھ سالہ بھتیجی کے ساتھ وہ کر دیا کہ کسی کو…

    واضح رہے کہ دونوں ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا ہے جب کہ متاثرہ بچی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

    قبل ازیں سیلاب متاثرہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لیا تھا رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے واقعے کا نوٹس اخبارات میں شائع ہونے والی خبر پر لیا-

    چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ڈی آئی جی ساؤتھ کو 27 اکتوبر کوایک بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن جنوبی ون کو بھی ذاتی حیثیت میں واقعے تحقیقات سے متعلق رپورٹ کے ہمراہ پیش ہونے کا حکم جاری کیا تھا-

    چلتی گاڑی میں دس سالہ بچی کے ساتھ چالیس منٹ تک زیادتی کرنیوالے سفاک گرفتار

    کراچی کے علاقے کلفٹن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں سیلاب متاثرہ علاقے سے آئی ہوئی بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق کمسن بچی کے ساتھ زیادتی دو روز قبل ہوئی، زیادتی کا واقعہ کلفٹن کے علاقے بلاک 4 میں پیش آیا،زیادتی کے بعد کمسن بچی کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

    پولیس حکام کے مطابق بچی کی عمر آٹھ سے نو برس ہے، بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ میں ہو چکی ہے، ملزمان بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے پولیس سرجن کے مطابق یہ بچی کراچی میں لگائے گئے سیلاب متاثرہ کیمپ میں رہائش پذیر تھی

  • چمن میں پولیو ٹیم کی حفاظت مامور لیویز سیکیورٹی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

    چمن میں پولیو ٹیم کی حفاظت مامور لیویز سیکیورٹی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چمن میں پولیو ٹیم کی حفاظت مامور لیویز سیکیورٹی اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے میں پولیو کی حفاظت پر مامور لیویز سکیورٹی اہلکار پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا، جس کی شناخت حبیب الرحمان ولد گلزمان ماسٹر سے ہوئی ہے۔

    عمران خان نے لانگ مارچ کا پلان بدل دیا ہے

    سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    دو روز قبل بھی پشین میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں بھی ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

    پولیس کاکہنا تھا کہ ہیڈ کانسٹیبل انسداد پولیو کی مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور افراد کی حفاظت انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

    غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زرعی شعبے میں پاک امریکا تعاون اہمیت کا حامل ہے. مسعود خان

    مقتول اہل کار محمد ہاشم کلی تراٹہ میں پولیو ٹیم کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ شواہد جمع کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

  • اداروں اور وزارت داخلہ کو فیصل واوڈا کی بات پر فوری ایکشن لینا چاہیئے،گورنر سندھ

    اداروں اور وزارت داخلہ کو فیصل واوڈا کی بات پر فوری ایکشن لینا چاہیئے،گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کو فوری فیصل واوڈا کی بات پر فوری ایکشن لینا چاہیئے-

    باغی ٹی وی : کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فیصل واوڈا نے جو کہا ان کے پاس معلومات ہوں گی ،اس بات پراداروں اور وزارت داخلہ کو فیصل واوڈا سے رابطہ کرکے معلومات اور ایکشن لینا چاہیے۔

    علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کو جواب دیا جائے. فیصل واؤڈا

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی معاملات کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے، ارشد شریف کی میت پر سیاست یا اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، فاروق ستار کو سب جانتے ہیں ان کی واپسی سیاسی معاملہ ہے۔

    دوسری جانب سعید غنی نے عمران خان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے بڑا ملک دشمن نہیں، انہوں نے ارشد شریف کی موت کو متنازع بنایا، فیصل واوڈا عمران کا قریب ترین آدمی ہے، اس کی بات کو سنجیدہ لینا چاہیے اور اس کی تحقیقات ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی موت قتل ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے،لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔

    عمران خان نے ارشد شریف کو کے پی یا پھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کیوں نہ بھیجا؟…

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا اور مجبورکیا کہ ملک سے چلے جاؤ، دبئی سے ارشد شریف کو زبردستی نکالے جانےکی بات درست نہیں ہے، میرے خیال سے ارشد شریف کی موت کوئی حادثہ نہیں تھا، میرے خیال میں ارشدکو گاڑی کے اندر سے مارا گیا، انہیں صرف دو گولیاں لگیں، ارشد شریف کو سینے اور سر پر جو دو گولیاں لگیں، وہ لانگ رینج سے نہیں چلائی گئیں، جو دو گولیاں لگیں، وہ قریب سے چلائی گئیں۔

    واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی موت قتل ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے، ارشد شریف کا نہ موبائل ملےگا، نہ لیپ ٹاپ ملےگا، شواہد مٹا دیئےگئے ہیں، کہا گیا کہ ارشد شریف لندن چلا گیا، لیکن وہ لندن نہیں گیا، ارشد شریف کے لیےکینیا کے انتخاب کے پیچھے وہ لوگ ہیں، جو ملک توڑنا چاہتے ہیں، اگر میرا چیئرمین کچھ بتائے تو میں 99 فیصد یقین کروں گا، ویسے ہی ارشد کو جو شخص کچھ بتا رہا تھا، وہ اس پر یقین کر رہا تھا۔

    ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واؤڈا اورعمران خان سے بھی تفتیش کی جائے گی:وزیر داخلہ

    انہوں نےکہا کہ عمران خان جو پرامن مارچ کرنے جارہے ہیں یہ ہمارا جمہوری حق ہے، لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، لاشوں اور خون کا کھیل اس ملک میں بند ہونا چاہیے، ارشد شریف کو جو مقاصد بتائےگئے ان کے پیچھے سازش تھی، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے پاکستان میں موجود ہیں اور انٹرنیشنلی کنکٹڈ ہیں-

    لانگ مارچ کے بیانیےکی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا، موبائل فون کے فارنزک کے لیے تیار ہوں، ارشد شریف کو پاکستان میں کہیں سے کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پازیٹو تعلق تھا، میں نے ویڈیو بنا کر نام دے دیے ہیں، ویڈیو میں جن لوگوں کے نام بتائے، مجھے کچھ ہوا تو وہ لوگ بھی نہیں بچیں گے۔

    میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا:فیصل واوڈ

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی جانب سے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا جس میں آئندہ دو روز کے اندر اپنی پریس کانفرنس پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دریں اثناء پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے اپنے ٹویٹ بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے عمران خان نے تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو فیصل واوڈا کو شوکاز جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے، فیصل واواڈ کا بیان پارٹی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار