Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • آئن پروپلشن ڈرون کی ابتدائی کامیاب آزمائشی پرواز

    آئن پروپلشن ڈرون کی ابتدائی کامیاب آزمائشی پرواز

    فلوریڈا: امریکی کمپنی کے کسی پنکھے کے بغیر آئن پروپلشن ڈرون نے کامیاب آزمائشی ابتدائی پرواز بھری،مکمل طور خاموش ڈرون نے چار سے زائد منٹ کی اڑان بھری ہے۔

    باغی ٹی وی: ان ڈیفائنڈ ٹیکنالوجی نامی کمپنی نے اسے ’سائلنٹ وینٹس‘ ڈرون کا نام دیا ہے فلوریڈا میں قائم ایک سٹارٹ اپ، Undefined Technologies، نے اعلان کیا ہے کہ اس کے eVTOL آئن پروپلشن ڈرون، سائلنٹ وینٹس نے اپنی متوقع پرواز کے وقت اور اٹھانے کی طاقت سے زیادہ کامیابی کے ساتھ ایک اہم آزمائشی پرواز مکمل کر لی ہے۔

    بوڑھی جلد کو جوان کرنے کا سائنسی طریقہ دریافت

    کمپنی کے مطابق یہ دوہری استعمال کارگو ڈیلیوری ڈرون تیار کرنے کے لیے ایک اہم کامیابی ہے ڈرون نے ساڑھے 4 منٹ کی پرواز کے دوران 75 ڈی بی کے نیچے زیادہ موثر پاور ڈیلیوری سسٹم اور شور کی سطح کے ساتھ مستحکم حالت کے حصول کے علاوہ اپنی اڑان بھرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

    ڈرون کی پرواز کا طریقہ کار بہت ہی دلچسپ ہے۔ اس میں دو منزلہ قطاریں لگائی گئی ہیں جس میں برقیروں (الیکٹروڈز) کی قطاریں لگائی گئی ہیں اس میں بلند وولٹیج دوڑایا گیا ہے۔ یہ کرنٹ ہوا میں موجود آکسیجن اور نائٹروجن سالمات (مالیکیول) کو آئیونائز کرتا ہے اور یوں ان پر مثبت چارج آگیا ہے۔ جب مثبت چارج نیچے بہتا ہے تو گویا آئن کی ایک ہوا چلتی ہے اور ڈرون اوپر اٹھتا ہے۔

    ایک ہفتہ قبل جرائم کی پیش گوئی کرنیوالے مصنوعی ذہانت کے الگورتھم کا کامیاب تجربہ

    اگرچہ خلائی سواریوں میں آئن پروپلشن پر کام ہوا ہے لیکن ڈرون میں اب تک اسے استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ کمپنی کے مطابق اب تک آئن تھرسٹر کے بہترین نظام سے بھی اس کی کارکردگی 150 فیصد بہتر ہے۔

    سب سے پہلے 2020 میں پہلی مرتبہ 25 سیکنڈ کے لئے آئن پروپلشن ڈرون اڑایا گیا تھا۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ ڈرون بہت ہی خاموش ہے اور مشکل سے 90 ڈیسی بل کے برابر شور پیدا کرتا ہے جو ہیئرڈرایئر کے برابر ہی آواز نکالتا ہے۔

    کمپنی نے اب 75 ڈیسی بل کی آواز کے ساتھ ساڑھے چار منٹ تک ماڈل ڈرون آڑایا ہے۔ اگلے مرحلے میں اس کے بہترین ماڈل کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس سے تجارتی پیمانے پر آئن پروپلشن ڈرون کی راہیں کھلیں گی۔

    خاموش ڈرون کو خفیہ منصوبوں اور مصروف شہروں میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ آج نہیں تو کل ڈرون عام ہوں گے اور ان کا شورہمارے لیے ایک نیا مسئلہ بن جائے گا۔

    ایک چارج پر 1200 کلو میٹر طے کرنے والی مرسیڈیز نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

    ریاض: وزیراعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز نے میاں محمد شہباز شریف کا ریاض پہنچنے پر استقبال کیا وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی ہے جس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف ڈیووس ان دی ڈیزرٹ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    میاں شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، دورے کے دوران ان کی سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں ہوں گی جن میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ’ڈیووس ان دی ڈیزرٹ‘ کے نام سے ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے وزیراعظم اس موقع پر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کریں گے سرمایہ کاری کانفرنس کی تھیم ’انسانیت کے لیے سرمایہ کاری: ایک نئے گلوبل آرڈر کی تشکیل‘ ہے۔

    ریاض میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس 2017 سے باقاعدگی سے منعقد ہونے والا ایک سالانہ ایونٹ بن گیا ہے۔

    رواں سال کا ایڈیشن منگل 25 اکتوبر سے شروع ہو کر جمعرات تک جاری رہے گا اور اس میں دنیا کے مختلف حصوں سے 6 ہزار مندوبین شرکت کریں گے جن میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کے اعلیٰ کارپوریٹ ایگزیکٹوز، پالیسی ساز، سرمایہ کار، کاروباری اور نوجوان رہنما شامل ہوں گے۔

    ارشد شریف کی موت،وزیراعظم کا کینیا کے صدر سے رابطہ ،شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    اس عالمی سرمایہ کاری کانفرنس کی میزبانی فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو انسٹی ٹیوٹ کرتا ہے جو کہ سرکاری طور پر سعودی حکومت سے منسلک نہیں لیکن وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔

    سرمایہ کاری کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے گہنہ گیا تھا جب کہ رواں سال اوپیک کی تیل کی پیداوار میں کٹوتی پر امریکا-سعودی تنازع کے سائے میں منعقد ہو رہی ہے اسی تنازع کی وجہ سے امریکی حکام کو منتظمین کی جانب سے رواں سال کی کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

    کانفرنس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ سرمایہ سے متعلق پروگرام کے دوران سیاست کو مرکزی حیثیت حاصل ہو، کانفرنس میں سرمایہ کاری اور کاروبار پر ہی توجہ مرکوز رکھی جانی چاہیے، تاہم تقریباً 400 اعلیٰ امریکی کاروباری شخصیات نے کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

    پاکستان نے تیل کی پیداوار میں کمی سے متعلق فیصلے پر امریکا کے مقابلے میں سعودی عرب کا ساتھ دیا۔

    کانفرنس میں اداروں کے خلاف بلا جواز نعرہ بازی ،وزیراعظم نے کی مذمت

  • تیزرفتارڈمپراورباراتیوں کی گاڑی کے درمیان تصادم، دولہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق

    تیزرفتارڈمپراورباراتیوں کی گاڑی کے درمیان تصادم، دولہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق

    پنڈ دادن خان: پنجاب کے ضلع جہلم کے شہرپنڈ دادن خان میں کھیوڑہ کے قریب تیزرفتار ڈمپر اور باراتیوں کی گاڑی کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں دولہا اور دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار ڈمپر کی بریک فیل ہونے کے باعث رونما ہوا، بے قابو ڈمپر نے متعدد گاڑیوں کو کچل دیا حادثہ میں کار سواردولہا دلہن بھی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    جرمن باشندوں کو لے جانے والا طیارہ دوران پرواز لاپتہ ہو گیا

    ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور ریسکیو ادارے کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچے اور انہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کیا ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیےتحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈدادن خان منتقل کردیا گیا ہے۔

    علاقہ پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کر کے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    پولیس پر حملہ کرنیوالے تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

  • کراچی: جج ، صحافی اور ہیومن رائٹس کے نمائندے بن شہریوں کو اغوا کرنیوالے ملزمان گرفتار

    کراچی: جج ، صحافی اور ہیومن رائٹس کے نمائندے بن شہریوں کو اغوا کرنیوالے ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث 6 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،ملزمان پر بھتہ خواری اور شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا الزام ہے-

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق ملزمان جج ، صحافی اور ہیومن رائٹس کے نمائندے بن شہریوں کو اغوا کرتے اور پھر ان کے گھر والوں سے پیسے منگواتے تھے۔

    دہشتگردوں کو بارودی مواد فراہم کرنے والے 4 مبینہ ملزمان گرفتار

    پولیس کے مطابق ملزمان نے کورنگی سے ایک دکاندار کو اغوا کیا تھا اس کے بعد تاوان کے لیے اس کے گھر فون کیا تو گھر والوں نے فون کال ریکارڈ کرلی، جس میں ملزمان دھمکیاں دیتے سنائی دے رہے ہیں-

    ملزمان نے مغوی کی رہائی کے لیے بیٹے سے5 لاکھ روپے مانگے، ملزمان مغوی کو گاڑی میں بٹھاکر مختلف مقامات پرگھماتے رہے، اہلخانہ نے پولیس سے رابطہ کیا-

    پولیس کوپہلے سے ایسے گینگ کی موجودگی کی اطلاعات تھیں تاہم موثر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزمان کے پاس سے جعلی کارڈ بھی برآمد کرلیے پولیس کے مطابق گروہ میں 2 خواتین شامل ہیں-

    ارشد شریف موت؛ خاندان سے تعزیت کرتے ہیں جبکہ حکام واقعے کی تحقیقات کررہے. انسپکٹر جنرل پولیس

    پولیس کے مطابق ملزمان نے جعلی کارڈ بنا رکھے تھے،گاڑی پرگرین نمبر پلیٹ بھی لگا رکھی تھی، پولیس کی لائٹیں اورہوٹربھی لگارکھے تھے،گاڑی میں موجود گینگ کی رکن خاتون خود کو جج کہتی، ایک میڈيا کا نمائندہ بنتا، ایک انسانی حقوق کمیشن کا ڈائریکٹر بنتا تھا۔

    اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    دوسری جانب لاہور میں تھانہ اسلام پورہ کی حدود میں دو مسلح ڈاکوؤں نے فارمیسی کا صفایا کر دیا سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق دو ڈاکو اسٹوڈنٹس کے بھیس میں فارمیسی کے اندر داخل ہوئے اور دکانداروں پر اسلح تان لیا-

    ایک ڈاکو دکان عملے کویرغمال بنا کر کھڑا رہا جبکہ دوسرا ڈاکو کیش کاونٹر کا صفایا کرتا رہا ڈاکوؤں نے فارمیسی میں آنے والے صارفین کو بھی یرغمال بنایا اور لوٹ مار کی، دونوں ڈاکو اسلح کے زور پر ہزاروں روپے نقدی اور 5 موبائل فون لے اڑے۔

    شہر قائد میں آٹھ سالہ سیلاب متاثرہ بچی بھی انسانی درندوں کے ہاتھوں محفوظ نہ رہی

  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ:سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی

    پی ٹی آئی کا لانگ مارچ:سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے حوالے سے سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق سندھ پولیس کے اب تک 6000 کے قریب اہلکار اسلام آباد پہنچ چکے ہیں جبکہ ایف سی کے 90 پلاٹون اور 2667 اہلکار اپنی گاڑیوں پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے تین ججز کی نامزدگی کی منظوری دیدی

    ذرائع نے بتایا کہ ایف سی اہلکار فیصل مسجد کے صحن میں ایف سی کانسٹیبلری میں ٹھہرے ہوئے ہیں اور کچھ نفری کو حاجی کیمپ میں بھی ٹھہرایا گیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ذمہ داران کو لانگ مارچ کی تیاریوں سے متعلق خصوصی ہدایات دے دیں ہیں-

    عمران خان سے راولپنڈی ڈویژن کے تنظیمی ذمے داران نے ملاقات کی، جس میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کی تیاریوں پر خصوصی ہدایات دیں، جبکہ راولپنڈی ڈویژن میں شامل اضلاع کے ذمہ داران کی جانب سے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔

    ارشد شریف کیس: تحقیقات کے منتظر ہیں تاکہ اس کو مدنظر رکھ کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے،بلاول بھٹو

    خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھاکہ آئندہ جمعرات یا جمعے کو مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیں گے -چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آئندہ ’جمعرات یا جمعے‘ کو لانگ مارچ کی تاریخ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر منظم احتجاج کا راستہ روکا گیا تو ملک بند ہوجائے گا۔‘

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’جمعے کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کر دوں گا۔ مجھے پکڑ لیں گے تو کیا لانگ مارچ نہیں ہوگی؟ کیا یہ منظم احتجاج چاہتے ہیں یا یہ چاہتے ہیں کہ ملک سری لنکا کی طرف جائے۔ منظم احتجاج کا راستہ روکا گیا تو ملک بند ہوجائے گا جمعرات یا جمعے کو اعلان کروں گا۔

    اڈیالہ جیل میں گنجائش سے180 فیصد زائد قیدی موجود،119میں ایچ آئی وی ایڈز پازیٹو ہونے کا نکشاف

  • کالج امتحان میں نقل روکنے کیلئےمضحکہ خیز ‘اینٹی چیٹنگ ہیٹس’ کے چرچے

    کالج امتحان میں نقل روکنے کیلئےمضحکہ خیز ‘اینٹی چیٹنگ ہیٹس’ کے چرچے

    منیلا: فلپائن کے ایک کالج میں نقل روکنے کے لیے طالب علموں کو ‘اینٹی چیٹنگ ہیٹس’ پہننے کا حکم دیا گیا تو طلبا نے اپنی سہولت کے حساب سے دلچسپ اور مضحکہ خیز طریقے اپنالیے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے-

    باغی ٹی وی : فلپائنی میڈیا کے مطابق لیگازپائی شہر کے ایک کالج کی انتظامیہ نے طالب علموں سے کہا کہ امتحان میں نقل کرنا سختی سے منع ہے۔ انہیں کہا گیا کہ وہ اپنی آنکھوں کو دوسرے کے پرچے میں جھانکنے سے روکنے کے لیے پردہ نما ہیٹ، ٹوپیاں اور پردے تیار کرکے کمرہ امتحان میں داخل ہوں۔

    پاک بھارت میچ میں ایمپائر کا متنازع فیصلہ،سابق کیوی آل راؤنڈر کا تبصرہ


    اس حکم کے جواب میں ایک طالب علم انڈے رکھنے والی گتے سے بنی ہوئی ٹرے پہن کر آگیا۔ دوسرے طالب علم نے ہیلمٹ پہنا، تیسرا طالب علم پائپ نما کاغذی نلکیاں آنکھوں پر چپکا کر آگیا۔

    جب یہ تصاویر سوشل میڈیا پر پہنچیں تو ایک جانب اس پر صارفین نے حیرت کا اظہار کیا تو دوسری جانب خود لوگوں نے اسے مضحکہ خیز بھی قرار دیا۔ ایک طالب علم نے کہا کہ وہ امتحان میں دیانت داری کے ساتھ ساتھ دلچسپی کا پہلو شامل کرنا چاہتے تھے۔

    ہیکرز کا ایرانی وزارت انٹلیجنس کی ویب سائٹ پر حملہ

    یہ واقعہ بائی کول یونیورسٹی کالج میں پیش آیا ہے طالبعلموں کو ہدایت دینے والی پروفیسر میری جوائے نے بتایا کہ وہ اپنی کلاسز میں دیانتداری کو یقینی بنانے کے لیے ایک اچھے ذریعے کو تلاش کررہی تھیں یہ آئیڈیا واقعی ‘مؤثر’ ثابت ہوا۔

    اس خیال پر وسط مدتی امتحانات پر عملدرآمد کیا گیا جو اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں ہوئے۔

    پروفیسر میری جوائے نے بتایا کہ بچوں کو کاغذ سے بنی بصری رکاوٹوں کا کہا گیا تھا لیکن انہوں نے اسے تخلیقی انداز میں تیار کیا ہے، بعض بچے منہ پر تھیلیاں پہن کر بھی آئے تھے پروفیسر میری جوئے نے اسے ایک ’’مؤثرتدبیر‘‘ قرار دیا کالج انتظامیہ نے کہا ہے کہ ان اقدامات سے اس سال نقل کا رجحان کم دیکھا گیا ہے۔

    پروفیسر کی جانب سے فیس بک پر ان تصاویر کو پوسٹ کیا گیا جن کو ہزاروں افراد نے لائیک کیا اور اس خیال کو سراہا۔

    چاقو حملے میں زخمی شاتم رسول ملعون سلمان رشدی نشان عبرت بن گیا


    تصاویر وائرل ہونے کے بعد فلپائن کے مختلف حصوں کے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کی جانب سے بھی طالبعلموں میں اس خیال کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔

  • نیٹ فلکس کا سروس مفت استعمال کرنے والوں کیخلاف پوری دنیا میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    نیٹ فلکس کا سروس مفت استعمال کرنے والوں کیخلاف پوری دنیا میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تقسیم کرنے والے صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نیٹ فلکس نے پاس ورڈ شیئر کر کے سروس کا مفت استعمال کرانے والے افراد کے خلاف پوری دنیا میں کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف ڈیووس ان دی ڈیزرٹ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ 2023 کے شروع میں ایسے افراد سے اضافی ماہانہ فیس لی جائے گی جو اپنی لاگ ان تفصیلات دیگر افراد کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔

    فوری ردعمل کا سامنا کرنے کے باوجود جب اس نے اعلان کیا کہ وہ مارچ میں ایک پائلٹ پاس ورڈ شیئرنگ پروگرام شروع کر رہا ہے، نے اس ہفتے کہا کہ وہ "اکاؤنٹ شیئرنگ مونیٹائز” کرنے کے اپنے منصوبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے تاکہ صارفین کو صارفین کے ساتھ اپنا اکاؤنٹ شیئر کرنے کے لیے اضافی فیس ادا کی جائے۔

    نیٹ فلکس کی جانب سے ابھی یہ نہیں بتایا گیا کہ ایسے صارفین کو کتنی اضافی فیس ادا کرنا ہوگی البتہ لاطینی امریکی ممالک میں ہر صارف سے ایک اضافی گھر پر 3 ڈالرز کی اضافی فیس لی جارہی ہے۔

    صوبہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری

    بیٹ فلکس نے اس سال کے شروع میں کوسٹا ریکا، چلی اور پیرو میں پاس ورڈ شیئرنگ کے لیے چارج کرنے کا تجربہ شروع کیا۔ ان تینوں ممالک کے سبسکرائبرز ہر ماہ بالترتیب $2.99، 2,380 چلی پیسو، اور 7.9 پیرو سول کے لیے اپنے اکاؤنٹس میں دو اضافی ممبران شامل کرنے کے قابل تھے۔ تاہ، نیٹ فلکس نے ابھی تک یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ وہ دوسرے ممالک میں اس سروس کے لیے کتنی رقم وصول کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

    نیٹ فلکس نے اپنے اپریل کے شیئر ہولڈر کے خط میں کہا کہ، 2022 کی پہلی سہ ماہی میں ایک دہائی سے زائد عرصے میں پہلی بار سبسکرائبرز کھونے کے بعد، پاس ورڈ شیئرنگ پر کریک ڈاؤن کرنا آمدنی میں اضافے کے لیے ایک "بڑا موقع” ہوگا۔

    مارچ میں کمپنی نے کہا تھا کہ پاس ورڈ شیئرنگ سے ہونے والی آمدنی میں کمی نے کمپنی کی "نئے ٹی وی اور فلموں میں سرمایہ کاری کرنے کی صلاحیت کو متاثر کیا ہے-

    اڈیالہ جیل میں گنجائش سے180 فیصد زائد قیدی موجود،119میں ایچ آئی وی ایڈز پازیٹو ہونے کا نکشاف

    نیٹ فلکس کے مطابق دنیا بھر میں 10 کروڑ سے زیادہ گھرانے ان اکاؤنٹس کو استعمال کرتے ہیں جن کی ادائیگی دیگر افراد کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ نیٹ فلکس کی جانب سے اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین کے حوالے سے مختلف اقدامات کی آزمائش کافی عرصے سے کی جارہی ہے۔

  • کراچی والوں کیلئےبجلی  12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی

    کراچی والوں کیلئےبجلی 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی

    اسلام آباد:مہنگی بجلی استعمال کرنے والے کراچی کے بجلی صارفین کو پھر بڑا دھچکا ، نیپرا نے کے الیکٹرک کو بجلی کے چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نیپرا (نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نےکہا ہےکہ کے الیکٹرک نے نیپرا کو چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی-

    ارشد شریف کیس: تحقیقات کے منتظر ہیں تاکہ اس کو مدنظر رکھ کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے،بلاول بھٹو

    اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی بعدازاں کے الیکٹرک کی مالی سال 22-2021ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی۔

    اتھارٹی نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

    نیپرا کے مطابق پرانی پریکٹس کے مطابق، حکومت پورے ملک میں یکساں ٹیرف برقرار رکھتی ہےاور ٹیرف میں فرق کو سبسڈی کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

    اڈیالہ جیل میں گنجائش سے180 فیصد زائد قیدی موجود،119میں ایچ آئی وی ایڈز پازیٹو ہونے کا نکشاف

  • جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے تین ججز کی نامزدگی کی منظوری دیدی

    جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے تین ججز کی نامزدگی کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے تین ججز کی نامزدگی کی منظوری دیدی،جسٹس شاہد وحید، چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس اظہر حسن رضوی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ میں چار ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن میں غور کیا گیا۔

    کیڈٹ کالج مری میں طالبعلم سے زیادتی،ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں کراچی اور بنوں…

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی گئی جس میں جسٹس حسن اظہر رضوی کا نام بھی شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللہ کے نام کی متفقہ طور پر سفارش کی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی کی تعیناتی کی سفارش 4-5 کے تناسب سے ہوئی۔

    ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے۔ ترجمان پاک فوج

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ، جسٹس سردارطارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ اور نمائندہ پاکستان باراخترحسین نے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہررضوی کےناموں کی مخالفت کی۔

    اس حوالے سے بتایا گیا کہ جسٹس شفیع صدیقی کا نام اتفاق رائے نہ ہونے پر مؤخر کر دیا گیا۔ کمیشن نے سفارشات منظوری کے لیے ججز پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں،ججز تقرری کی حتمی منظوری دے گی-

    پاکستان میں کرپشن کیخلاف قانون 1947 سے ہے،سپریم کورٹ

  • اڈیالہ جیل میں گنجائش سے180 فیصد زائد قیدی موجود،119میں ایچ آئی وی ایڈز پازیٹو ہونے کا نکشاف

    اڈیالہ جیل میں گنجائش سے180 فیصد زائد قیدی موجود،119میں ایچ آئی وی ایڈز پازیٹو ہونے کا نکشاف

    اسلام آباد: اڈیالہ جیل سے متعلق انسانی حقوق کمیشن نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایچ آئی وی ایڈز کے 119 پازیٹو قیدی جیل میں موجود ہے۔

    باغی ٹی وی : انسانی حقوق کمیشن کی جابب سے اڈیالہ جیل سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق 2174 قیدیوں کی گنجائش والی جیل میں 6098 یعنی گنجائش سے 180 فیصد زائد قیدی موجود ہیں جن میں ایچ آئی وی ایڈز کے 119 پازیٹو قیدی جیل میں موجود ہے۔

    کمیشن کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں خیبرپختونخوا کے 900 قیدی موجود ہیں، 8 سو کی گنجائش والی ہری پور جیل میں محض 300 قیدی موجود ہیں،اڈیالہ جیل سے کے پی کے قیدیوں کو منتقل نہیں کیا جا رہا۔

    انسانی حقوق کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ جیل میں 1404 منشیات کے عادی قیدی زیرعلاج ہیں،7.5 ملین کی ضرورت کے باوجود 1.5 ملین کا میڈیکل بجٹ فراہم کیا جاتا ہے،82 کم عمر قیدی بھی موجود ہیں،قیدیوں پر ٹائر ربر سے تشدد کیا جاتا ہے، 35 قیدیوں کے بیانات ریکارڈ ہوئے، 26 نے تشدد کا الزام عائد کیا تشدد سے متعلق 5 بل اسمبلی میں پیش کیے گئے، ایک بھی بل منظور نہیں ہوا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے لئےایک مرد ڈاکٹرموجود ہےعملے کی عرصہ دراز سے ایک جگہ تعیناتی سے کرپشن اور ذاتی مفادات کیلئے جڑیں مظبوط ہوئیں،جیل کا ایک اہلکارکم وبیش 28 سال جبکہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ 10 سال سے زائد عرصے سے تعینات ہے۔

    انسانی حقوق کمیشن کے 99 صفحات پر مشتمل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ہفتے میں انسانی حقوق کی خصوصی عدالت قائم کرنے اور سیکرٹری انسانی حقوق کو اڈیالہ جیل سے متعلق رپورٹس پبلک کرنے کا حکم دیا تھا ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے آئی جی جیل خانہ جات اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھاکہ حکومت کی ترجیحات عام لوگوں کیلئے نہیں ہیں، بےآواز لوگوں کی کوئی آواز نہیں بنتا۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف ڈیووس ان دی ڈیزرٹ کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر تشدد کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی تھی،سیکرٹری انسانی حقوق عدالت کے سامنے پیش ہوئے جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پڑھ کر لگتا ہے اڈیالہ جیل حراستی مرکز ہے۔

    عدالت نے اڈیالہ جیل میں شکایت سیل قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ یقینی بنائیں معلومات دینے والے قیدیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمرہ عدالت میں موجود پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو روسٹرم پر بلاتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت نے 2020 میں اپنا فیصلہ آپ کی حکومت کو بھیجا تھا، جو رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں خوفناک ہیں۔

    اسد عمر نے انتظامیہ سے بات کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیئے۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے کہا تھا کہ جو بھی اقتدار میں آتا ہے اسے کمزور طبقے کی پرواہ ہی نہیں ہوتی، ایک غریب عورت کی درخواست پر عدالت نے یہ معاملہ اٹھایا، خاتون کے بیٹے کے پاس 5 ہزار روپے نہ ہونے پر اسے بری طرح مارا گیا،جیل میں ملاقاتی کھانا لے کر جاتے ہیں جیل عملہ آدھا کھا جاتا ہے انسانی حقوق کمیشن جو بھی کیس بھیجے ٹرائل خصوصی عدالت میں چلے گا، جس پر سیکرٹری وزارت انسانی حقوق نے مؤقف اپنایا کہ ہمارے پاس افسران موجود نہیں عملہ نہیں تو ڈیپوٹیشن پر افسران فراہم کئے جائیں۔

    پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر 10 اولین ممالک میں شامل ہے. پروفیسر احسن اقبال

    سیکرٹری وزارت انسانی حقوق نے کم عمر بچوں کے لئے ری ہیبلی ٹیشن سینٹرز موجود نہ ہونے کا بتایا تو عدالت نے کہا کہ کوئی انتظام نہیں تو وزیراعظم یا وزیراعلیٰ ہاؤس میں رکھیں، یقینی بنایا جائے کہ قیدیوں یا ان کی فیملیز کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔