Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لانگ مارچ: تاجربرادری کا اسلام آباد کو احتجاج فری شہر بنانے کا مطالبہ

    اسلام آباد: تاجر برادری نے لانگ مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے اسلام آباد کو احتجاج فری شہر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ اور دھرنوں سے اسلام آباد کی معیشت اور کاروبار تباہ ہونے کا خطرہ ہے،لانگ مارچ سے اسلام آباد کے شہریوں کی زندگی مفلوج ہو جائے گی۔

    لاہور قلندرز کا خواتین کرکٹرز کی ترقی کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب سے اشتراک

    اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد نے اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے خصوصی ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کو احتجاج فری شہر قرار دینے کیلئے پارلیمنٹ میں بل لایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دارالحکومت پر سیاسی دھاوے بولنے سے سفارتی کمیونیٹی بھی شدید اضطراب کا شکار ہوتی ہے،اس حوالے سے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے احتجاج کیلئے اسلام آباد سے باہر کوئی جگہ مختص کی جائے۔

    تاجر برادری کا کہنا ہے کہ 2014 کے 126 دنوں کے دھرنے سے اسلام آباد کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ ملاقات کے دوران تاجر برادری نے شاہراہوں پر رکھے کنٹینرز فوری ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا۔

    جو بھی جتھہ آتا ہے اسلام آباد میں آکر بیٹھ جاتا ہے،احتجاج کرنیوالوں کیلئے جگہ مختص کی جائے،تاجر رہنما

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور کاروباری افراد کے تحفظ کیلئے تمام قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تاجر رہنما شیخ جمشید نے عدالتوں سے درخواست کی تھی کہ احتجاج کرنے والوں کے لیے جگہ مختص کی جائے،نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ جمشید نے کہا تھا کہ جو بھی جتھہ آتا ہے وہ اسلام آباد میں آکر بیٹھ جاتا ہے لیکن ضروری ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے لیے داخل ہونے والوں کو پریڈ گراؤنڈ سے آگے نہ آنے دیا جائے۔

    پاکستان کی آٹھ یونیورسٹیاں عالمی درجہ بندی میں شامل

    انہوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد میں رہنے والوں اور کاروبار کرنے والوں کے بھی کچھ حقوق ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ہمارے حقوق کی حفاظت کون کرے گا؟جب بھی اسلام آباد میں احتجاج ہوتا ہے تو آبپارہ اور بلیو ایریا بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں، حکومت کی جانب سے شیلنگ کرنے کے بھی ہم حق میں نہیں ہیں۔

    تاجر رہنما نے کہا تھا کہ احتجاج کی وجہ سے بچے اسکول نہیں جا سکتے ہیں، کاروبار زندگی بری طرح سے متاثر ہوتا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو شہر کے باہر مخصوص جگہ دی جائے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ہر طرح کے لوگ آتے ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو دھمکی دی ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا، ابتدا آپ نے کرنی ہے انجام ہمارے پاس ہوگا۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اور ادارے اپنی آئینی حدود میں ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن آف پاکستان مبارک بادکامستحق ہے، ضمنی انتخابات صاف اور شفاف ہوئے ضمنی انتخابات کو الیکشن کمیشن نے ذمہ داری کیساتھ مینج کیا، کوئی نہیں کہہ سکتاکہ کل کے الیکشن میں جانبداری سے کام لیا گیا۔

    وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ عمران نیازی شروع سے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ہتک آمیز پروپیگنڈا کرتے ہیں، کل دوسری بار عمران خان کےجھوٹےہونےکادوسری بارثبوت فراہم ہوا ہے۔

    ورلڈ بنک پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ 34 اضلاع کو850 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔

  • معروف سیاسی تجزیہ کار اور قانون دان یاسمین آفتاب علی کا باغی ٹی وی میں خیر مقدم

    معروف سیاسی تجزیہ کار اور قانون دان یاسمین آفتاب علی کا باغی ٹی وی میں خیر مقدم

    لاہور : معروف قانون دان، تجزیہ کار یاسمین آفتاب علی باغی ٹی وی کی ٹیم کا حصہ بن گئیں-

    باغی ٹی وی : معروف قانون دان اور تجزیہ کار یاسمین آفتاب علی باغی ٹی وی کی ٹیم کا حصہ بن گئیں۔ یاسمین آفتاب علی نے بطور کالم نگار اور تجزیہ کار باغی ٹی وی جوائن کیا۔ وہ باغی ٹی وی کے لیے کالم لکھیں گی اور باغی ٹی وی یوٹیوب پر بھی پروگرام کریں گی۔ وہ ایک معروف وکیل۔تعلیمی و سیاسی تجزیہ کار ہیں-

    سعودی مسلح افواج کے ڈائریکٹر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

    یاسمین آفتاب علی مصنفہ بھی ہیں ان کی ایک کتاب بھی شائع ہو چکی ہے یاسمین آفتاب علی کی کتاب پاکستان میں میڈیا اور میڈیا کے قوانین کا تقابلی تجزیہ کے عنوان سے شائع ہوئی ہے جس میں ایک ادارے کے طور پر میڈیا کے کردار کی وضاحت کی گئی ہے کہ اسے ہمارے ملک کے ارتقاء میں کس طرح اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

    انہوں نے میڈیا کو ایک متحرک ادارے میں ترقی دینے کے لیے عملی، قابل عمل اقدامات فراہم کیے جو پاکستانی معاشرے کو ایک دوسرے کے ساتھ باندھنے اور ضرورت پڑنے پر پل بنانے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے ہم باغی ٹی وی فیملی میں ان کا خیرمقدم کرتے ہیں-

    شیخوپورہ کے پارک بدحالی کا شکار،نشئیوں کے ڈیرے،پارکس کے گرد قبضہ مافیا اور تجاوزات کی بھرمار

  • ضمنی الیکشن جیتنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ الرٹس جاری کرکے الیکشن کا مطالبہ کریں،مریم اورنگزیب

    ضمنی الیکشن جیتنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ الرٹس جاری کرکے الیکشن کا مطالبہ کریں،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان سیاسی الزائمر کے مرض میں مبتلا ہیں-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن جیتنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ الرٹس جاری کرکے الیکشن کا مطالبہ کریں اقتدار کی ہوس میں یہ شخص اندھا ہوچکا ہے-

    ورلڈ بنک پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ 34 اضلاع کو850 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 4 سال اس ملک پر مسلط رہا،ضمنی الیکشن میں کراچی اور ملتان میں آپ کے خلاف ریفرنڈم آیا، عمران خان نے اپنےدور میں صرف دوست ممالک کو ناراض کیا ملک کو معاشی دیوالیہ، نوجوانوں کو بیروزگاراورکشمیرکا سودا کیا،کرپشن سے اٹی ہوئی فائلیں منہ پر طمانچے ہیں

    مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ اگرآپ ضمنی الیکشن کو ریفرنڈم کہہ رہے ہیں تو ملتان، کراچی میں بھی ریفرنڈم ہوا نشستوں پر کیا کہیں گے؟ عمران خان الیکشن جیتنے پرخاموش رہا اور ہارنے پرشور کرتا ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 75 سال میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرض عمران خان نے لیا، لوگوں کے ڈرائیور بنے رہے، ٹیکسی ڈرائیور بنے رہے، کشکول لےکرگئے، جو 4 سال کیا، اس پر انٹرنیشنل ایجنسیوں کو کیوں خط نہیں لکھا۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی قائدین کو جیل بھیجا، عوام جانتی ہے کون فراڈ ہے اور کون جھوٹا ہے؟-

    ڈیرہ غازی خان۔ایکسائز آفس میں کرپشن ہی کرپشن، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن کرپشن سے…

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیب اور ایف آئی اے میں بندے لگوا کر یرغمال بھی بنایا، صحافیوں پر پابندیاں لگائیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان 172 نمبر پورےکریں اوراپنی حکومت لائیں،ضمنی انتخاب کےبعد حکومت کےپاس قومی اسمبلی میں 176 ارکان ہیں، حکو مت 6 سیٹوں کے ساتھ یلغارکرنے سے نہیں آئےگی، نوازشریف کو آئین وقانون کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کا حق تھا، تم جیسا چور کسی قسم کی تعیناتی کرنےکا حقدار نہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور موٹر وے دی، نواز شریف نے 14 ہزار میگا واٹ بجلی بنائی حقیقی آزادی کی باتیں کرنے والا بیک ڈور مذاکرات کر رہا ہے، حقیقی آزادی کی باتیں کرنے والا ایوان صدر کو استعمال کر رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپریل میں ملک ڈیفالٹ ہوچکا تھا، اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، فارن فنڈنگ کے عوض تم ملک کا سودا کرچکے تھے، تم نے شہباز شریف کے منصوبوں پر تختی لگانے کے سوا کوئی کام کیا؟ جاوید لطیف کی 90 سال کی والدہ پر کیس بنادیا کہ انھوں نے کرپشن کی ہے، آج تمہاری عزت نفس کو تکلیف ہو رہی ہے ، تمہاری یہ 6 سیٹیں لینے سے حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑا، ضمنی الیکشن کے بعد حکومت پارلیمان میں اور مستحکم ہوئی ہے۔

    سعودی مسلح افواج کے ڈائریکٹر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

  • لاہور قلندرز کا خواتین کرکٹرز کی ترقی کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب سے اشتراک

    لاہور قلندرز کا خواتین کرکٹرز کی ترقی کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب سے اشتراک

    لاہور قلندرز نے خواتین کرکٹرز کی ترقی کے لیے سپورٹس بورڈ پنجاب سے اشتراک کر لیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ کی سب سے فعال فرنچائز لاہور قلندرز نے ملک کے لیے خواتین کے کرکٹ ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لیے آج اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔

    پی ایس ایل 7 چیمپیئن، لاہور قلندرز پہلے ہی پاکستان کرکٹ کے لیے ٹاپ پرفارمرز پیدا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے اور حارث رؤف، فخر زمان، اور شاہین شاہ آفریدی جیسے ایل کیو کی مصنوعات ملک کے ٹاپ پرفارمرز میں شامل ہیں۔


    لاہور قلندرز کے مطابق اب، ہمارا مقصد پاکستان کرکٹ کے لیے نئی ثنا میر، جویریہ خان، اور ندا ڈار تیار کرنا ہے۔ قلندرز سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ اشتراک کا اعلان کرنے پر پرجوش ہیں۔ خواتین کے لیے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کا مقصد خواتین کرکٹرز کو اپنی کرکٹ کی مہارت دکھانے اور بطور پیشہ کرکٹ کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

    پروگرام کے مطابق، کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ابتدائی ٹرائلز 18 اور 19 اکتوبر کو قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر اور کنیئرڈ کالج برائے خواتین میں منعقد کیے جائیں گے۔ لاہور قلندرز اور سپورٹس بورڈ پنجاب بین الاقوامی سطح کے کوچز اور کنسلٹنٹس کی نگرانی میں ایک سال کے تربیتی پروگرام کے لیے 22 ٹاپ خواتین کرکٹرز کا انتخاب کریں گے۔

    پنجاب کے وزیر کھیل اور امور نوجوانان ملک تیمور مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب سپورٹس بورڈ اور لاہور قلندرز کا مشترکہ منصوبہ شروع کرنے جا رہے ہیں، ہم نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں، ہم کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ اور انہیں بین الاقوامی اور قومی سطح پر لے جائیں، ہم لاہور قلندرز کی حمایت اور تعاون کے شکر گزار ہیں۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے کہا کہ ہمیں سپورٹس بورڈ پنجاب کو اپنے ساتھ رکھنے پر بہت خوشی ہے، ہمیں امید ہے کہ یہ شراکت پاکستان کے نوجوان ٹیلنٹ کے لیے کارآمد ثابت ہو گی، ہم سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ کام کریں گے۔ اس بار ہم خواتین کھلاڑیوں کو اپنی کرکٹ کی مہارت دکھانے اور دوسروں کے لیے بھی متاثر کن رول ماڈل بننے کا موقع دے رہے ہیں۔

    بینک آف پنجاب کے سی ای او ظفر مسعود نے مزید کہا کہ ہمارا لاہور قلندرز کے ساتھ بہت مضبوط اتحاد ہے اور ہم واقعی لاہور قلندرز کے شکر گزار ہیں، یہ بہت اچھا اقدام ہے، کرکٹ ہمارے خون میں شامل ہے اور خواتین کو مواقع دے کر ہم بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

    ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لیے کسی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے جا رہا ہے، لاہور قلندرز نے ملک میں پلیئر ڈویلپمنٹ کا سب سے بڑا پروگرام کیا ہے، ہم خوش قسمت ہیں۔ اور نوجوان ٹیلنٹ کو موقع فراہم کرنے کے لیے لاہور قلندرز کے ساتھ ہونے کا شکر گزار ہوں۔

  • سعودی مسلح افواج کے ڈائریکٹر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

    سعودی مسلح افواج کے ڈائریکٹر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

    سعودی مسلح افواج کے ڈائریکٹر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات ہوئی-

    باغی ٹی وی: ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سعودی مسلح افواج کےڈائریکٹر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، میجر جنرل حمید بن رافع العامری کی قیادت میں سعودی مسلح افواج کے وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی-

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا-

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق میجر جنرل حمید بن رافع العامری کا پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی-

    میجر جنرل حمید بن رافع العامری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لیئے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے عمل میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی کوششیں اور سول انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون قابلِ تحسین ہے۔

    میجرجنرل حمید بن رافع العامری نےہوا بازی کی صنعت میں پاک فضائیہ کی خود انحصاری پر مبنی صلاحیتوں کا اعتراف کیا،دونوں فضائی افواج کے درمیان خاص طور پر تربیت اور آپریشنل ڈومینز میں پہلے سے استوار تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا-

    سربراہ پاک فضائیہ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل ساخت کے مطابق فضائی، خلائی اور سائبر اسپیس ڈومینز میں عصرِ حاضر کی عسکری و آپریشنل صلاحیتوں کے حصول کے لیے پاک فضائیہ کو جدت سے استوار کرنے کی مہم کے وسیع منصوبوں کا ذکرکیا-

    سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتے قائم ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا مظہر ہیں پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی کے عمل میں عالمی برادری کی امداد انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    سربراہ پاک فضائیہ نے مملکت سعودی عرب کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مسلسل اور بلا تعطل امداد پر اظہارِ تشکر کیا-

  • روس کا کیف پر خودکش ڈرونز سے حملہ ،عمارتیں تباہ

    روس کا کیف پر خودکش ڈرونز سے حملہ ،عمارتیں تباہ

    یوکرین میں پیر کے روز جنگ میں شدت آگئی ہے،روس نے کیف پر خودکش ڈرونز سے حملہ کیا جس میں عمارتیں تباہ، کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی-

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق یوکرین کے صدارتی دفتر نے اعلان کیا کہ پیر کی صبح کیف کو "خودکش ڈرونز” سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ یوکرین کے صدر کے دفتر کے ڈائریکٹر آندرے یرمک نےمیسجنگ ایپلی کیشن "ٹیلی گرام” پر کہا ہے کہ کیف پر پیر کےروز "کامیکازے” ڈرونز سے بمباری کی گئی۔

    جعلی پوتین اور صدام حسین کی تصویر نے چکرا کر رکھ دیا

    حکام نے الارم بجا کر کیف کے رہائشیوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی ، روسی بمباری پر تبصرہ کرتے ہوئے یوکرین صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی چھاپے یوکرینیوں کو نہیں توڑیں گے۔

    یوکرین کی فضائیہ کے ترجمان یوری احنات نے پیر کو کہا کہ یوکرین نے اتوار کی شام سے لے کر اب تک 37 روسی ڈرون مار گرائے ہیں جو تازہ ترین حملوں میں ملوث تعداد کا تقریباً 85 سے 86 فیصد ہے۔

    انہوں نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ یہ ہمارے فضائی دفاع کی کوششوں کا ایک اچھا نتیجہ ہے۔ یہ تعداد مستقبل میں بڑھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈرون جنوب سے یوکرین کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔

    یوکرین میں سومی کے گورنر نے اطلاع دی ہے کہ روسی بمباری نے رومنسکی میں بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تھا اور یہاں پر جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

    یوکرین میں انٹرنیٹ کیلیے مزید فنڈنگ نہیں کر سکتے،اسپیس ایکس

    کیف کے میئر نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت کے مرکز میں دھماکے ہوئے ہیں، بمباری کی وجہ سے کئی رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ کچھ دیر بعد انہوں نے کئیف کے مرکز میں دو نئے دھماکوں کی اطلاع بھی دی کیف کے ساتھ ساتھ یوکرین کے 7 دیگر علاقوں میں بھی فضائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے نکولائیف شہر میں بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات میں آگ لگنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    ایک مقامی گورنر نےبتایا ہےکہ بمباری کے بعد یوکرین کےدنیپروپیٹروسک علاقے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی سہولت میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ علاقائی گورنر نے ٹیلی گرام پر کہا کہ "ہماری فضائی دفاعی افواج نے دشمن کے تین میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔

    برطانوی انٹیلی جنس نےکہاتھا کہ روسی افواج ماریوپول کےذریعے رسد کی فراہمی میں اضافہ کررہی ہیں برطانوی وزارت دفاع کے مطابق کریمیا پل پر بمباری کے بعد روس کو بڑے لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے اب ماسکو رسد کو برقرار رکھنے کے لیے زپوریزیا میں اپنی افواج کی تعیناتی کو مضبوط بنانے پر توجہ دے رہا ہے۔

    یوکرینی افواج نے 600 سے زائد دیہات روسی قبضے سے چھڑوا لیے

  • پاکستان کی آٹھ یونیورسٹیاں عالمی درجہ بندی میں شامل

    پاکستان کی آٹھ یونیورسٹیاں عالمی درجہ بندی میں شامل

    ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2023 جاری کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کو ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں پہلی مرتبہ درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے اس لحاظ سے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کو پاکستان کی واحد خواتین یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے جس نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں جگہ بنائی ہے۔

    یونیورسٹی کوپاکستان کی 29 یونیورسٹیوں جبکہ پنجاب کی 16 یونیورسٹیوں میں شامل ہونےکا اعزاز بھی حاصل ہوا ہےجوورلڈ یونیو رسٹی رینکنگ میں شامل ہیں۔

    لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی عالمی یونیورسٹی رینکنگ میں اکیس مختلف مضامین میں درجہ بندی کی گئی ہے جس کے مطابق یونیورسٹی کو 10 مضامین میں دنیا کی ٹاپ 1000 یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی نے 11 مضامین میں دنیا کی 1000-1200 یونیورسٹیوں میں جگہ بنائی ہے۔

    ٹائمز ہائرایجوکیشن کی رپورٹ کےمطابق پاکستان کی پہلی بار درجہ بندی میں شامل ہونےوالی آٹھ نئی یونیورسٹیاں شامل ہیں جن میں یونیور سٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (501-600)؛ بحریہ یونیورسٹی، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ٹیکسلا، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی (تمام 601-800)، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاور (801-1000)، یونیورسٹی آف گجرات (1001-1200) اور لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی (LCWU) (1201-1500) شامل ہیں-

    ڈیرہ غازی خان۔ایکسائز آفس میں کرپشن ہی کرپشن، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن کرپشن سے پاک پنجاب ہوا میں…

    وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کا کہنا ہے کہ اس سال یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ میں پہلی بار یونیورسٹی کا نام انا ہم سب کے لیے ایک بڑی کامیابی ہےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی نے 21 مختلف کیٹیگریز میں حصہ لیا۔

    وائس چانسلر نے کہا کہ اگر ہم اسی جذبے کے ساتھ مل کر کام کریں گے تو ہم اپنی یونیورسٹی کو دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں شامل کرنے کے قابل ہو جائیں گے میں اس کامیابی پر تمام فیکلٹی اور عملے کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، یہ سب آپ کی محنت اور پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے ہوا ہے۔

    آرمی چیف سے ناروے کے سفیر کی ملاقات؛ علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • بھارت : بابری مسجد کے بعد  ہندو انتہا پسندوں نے ایک اور مسجد میں بت رکھ دیئے

    بھارت : بابری مسجد کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے ایک اور مسجد میں بت رکھ دیئے

    نئی دہلی: بھارتی شہرحیدرآباد دکن کی قطب شاہی مسجد میں بت رکھ دیئے گئے-

    باغی ٹی وی : ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں اور مساجد پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ہندو شرپسندوں نے مسلمانوں کی عبادت گاہ پر قبضہ کرتے ہوئے اس میں بت رکھ دیئے بھارت میں بابری مسجد کے بعد مسجد میں بت رکھنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، جس کی ویڈیو ز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-

    امریکہ،بھارتی وزیر خزانہ سمیت 11 اعلیٰ عہدیداروں پر پابندی کا مطالبہ

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو انتہاپسند مرد اورخواتین گیٹ توڑ کر زبردستی قطب شاہی مسجد میں داخل ہوئے اور بت رکھ دئیے۔ واقعہ کے وقت مسجد میں نماز ادا کی جارہی تھی۔


    ہندوانتہاپسندوں نے بت رکھنے کے دوران اپنے مذہبی نعرے بھی لگائے اور مسجد کی انتظامیہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ جبکہ ہمیشہ کی طرح پولیس نے ہندو انتہاپسندوں کا ساتھ دیتے ہوئے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

    قبل ازیں بابری مسجد کے حوالے سے ہندوؤں کا دعویٰ ہے کہ یہ زمین ان کے بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے۔ اور یہاں پر بابری مسجد کی تعمیر ایک مسلمان نے سولہویں صدی میں ایک مندر کو گرا کر کی تھی۔

    مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ دسمبر 1949 تک اس مسجد میں نماز پڑھتے رہے ہیں، جس کے بعد کچھ لوگوں نے رات کی تاریکی میں رام کے بت مسجد میں رکھ دیئے تھے۔ مسلمانوں کے مطابق اس مقام پر بتوں کی پوجا اس واقعے کے بعد ہی شروع ہوئی ہے۔

    اب بغیر اجازت کوئی بھی آپ کو ٹوئیٹر ٹیگ نہیں کرسکے گا

    چھ دسمبر 1992 کو ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں، بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ رہنماؤں اور ان کی حامی تنظیموں کے کارکنوں نے مبینہ طور پر تقریاً ڈیڑھ لاکھ رضاکاروں کے ہمراہ اس مقام پر چڑھائی کر دی۔ یہ جلوس وقت کے ساتھ ساتھ پرتشدد ہوتا گیا اور وہ کئی گھنٹے تک ہتھوڑوں اور کدالوں کی مدد سےمسجد کی عمارت کو تباہ کرتے رہے۔

    اس واقعے کے بعد اس وقت کے انڈیا کے صدر شنکر دیال شرما نے ریاست اتر پردیش کی اسمبلی کو برخواست کرتے ہوئے ریاست کا انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا تھا۔ اور پھر 1993 میں ایک صدارتی حکم کے تحت بابری مسجد کے ارد گرد زمین کا 67.7 ایکڑ رقبہ وفاقی حکومت نے اپنے اختیار میں لے لیا۔

    اس کے بعد بابری مسجد کے واقعے کی تفتیش کے لیے ایک کمیشن قائم کیا گیا جس میں بی جے پی اور وشوا ہندو پریشد کے کئی رہنماؤں سمیت 68 افراد کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

    تفری، تھے 356 مسافر سوار

  • سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے  شکست دے دی

    سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی :آسٹریلوی شہر برسبین میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا میچ بارش کے سبب کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا جس کے بعد 19 اوورز کا کھیل کردیا گیا-

    ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ

    پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 19 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، انگلینڈ نے 161 رنز کا ہدف 15 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    اوپننگ شان مسعود اور حیدر علی سے کروائی گئی شان مسعود اور محمد وسیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنائے گئے، دونوں نے بالترتیب 39 اور 26 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ حیدر علی 18، شاداب 14، افتخار احمد 22، خوشدل صفر، آصف علی 14 اور محمد نواز10 رنز بناکر پویلین لوٹےنسیم شاہ 2 اور حارث رؤف ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال: مصرچیمپئن بن گیا،پاکستان کو فائنل میں شکست

    انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 2 جبکہ لیام لیونگ اسٹون، کرس جورڈن ، سیم کورن اور بین اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    دوسری جانب انگلینڈ نے 161 رنزکا ہدف 14 اعشاریہ 4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا نگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 45 اور سیم کرن 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، بین اسٹوکس نے 36 اور لیونگٹسن نے 28 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے وسیم جونیئر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وارم اپ میچ میں شاہین آفریدی نے 2 اوورز کیے، وہ 7 رنز کے عوض کو ئی وکٹ نہ لے سکے۔

  • اساتذہ آن لائن پورٹل پرمختلف موڈیولز کے ذریعے انگریزی زبان کے حوالے تربیت حاصل کریں گے

    اساتذہ آن لائن پورٹل پرمختلف موڈیولز کے ذریعے انگریزی زبان کے حوالے تربیت حاصل کریں گے

    صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بطور مہمان خصوصی برٹش قونصل اور قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ پنجاب کے باہمی تعاون سے شروع کئے جانے والے منصوبے ایسٹ (انگلش ایز اے سبجیکٹ فار ٹیچرز اینڈ ایجوکیٹرز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

    باغی ٹی وی : اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ اس منصوبے کے آغاز سے پرائمری سطح کے ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد اساتذہ مستفید ہو سکیں گے۔ اساتذہ آن لائن پورٹل پر مختلف موڈیولز کے ذریعے انگریزی زبان کے حوالے تربیت حاصل کریں گے۔

    بے آباد سرکاری اراضی کو کارپوریٹ فارمنگ کیلئے لیز پر دینے کا فیصلہ

    مراد راس نے کہا کہ برٹش قونصل اور قائد کے مشترکہ تعاون سے ایسٹ پراجیکٹ پر 2022 سے 2024 تک کام کیا جائے گا اور اس کی کامیابی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس پراجیکٹ کے دورانیے میں مزید اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ایسٹ پراجیکٹ اساتذہ کی انگریزی زبان کے حوالے مہارتوں میں اضافہ کرے گا اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے اس طرز کے تربیتی پراجیکٹس کا انعقاد وقتاً فوقتاً ہوتا رہنا چاہیے۔

    مراد راس نے پرائمری سطح پر میڈیم آف انسٹرکشن اُردو زبان میں تبدیل کرنے کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پرائمری سطح پر اردومیڈیم میں پڑھانے کو اس لئے ترجیح دی ہے تاکہ طالب علم رٹا سسٹم سے چھٹکارا حاصل کریں اور اپنی ابتدائی تعلیم سمجھ کر حاصل کر سکیں۔

    چین بھی سیلاب متاثرین کو گھر بنا کردے گا،چینی قونصل جنرل کی وزیراعلیٰ سندھ سے…

    انہوں نے کہا کہ دنیا کے بھی حصے میں ایسا نہیں ہوتا کہ بچوں کو کسی غیر مُلکی زبان میں ابتدائی تعلیم دی جاتی ہو۔مراد راس نے مزیدکہا کہ صحت اور تعلیم ایسے محکمے ہیں جن کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے۔حکومت چاہے کسی کی بھی ہو اِن محکموں کے معاملات پر کوئی اثر نہیں آنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے محکمہ سکول ایجوکیشن میں ماضی کی روایات کے برعکس اپنے سیاسی مخالفین کی جانب سے شروع کئے جانے والے منصوبوں کو بند کرنے کی بجائے اُنہیں بہتر بنایا تاکہ ہمارے بچے اُن منصوبوں سے مستفید ہوتے رہیں۔

    صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ایسٹ پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں برٹش قونصل سے فیونا روبرٹسن، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن، ڈائریکٹر جنرل قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ و دیگر افسران بھی موجود تھے-

    ویڈیو:قاسم سوری کی موجودگی میں ن لیگی مریم نواز کو دی گئی قتل کرنے کی دھمکی