Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لانگ مارچ کے وقت جو عمران خان کہیں گے وہ کریں گے،پرویز الہٰی

    لانگ مارچ کے وقت جو عمران خان کہیں گے وہ کریں گے،پرویز الہٰی

    پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کا وقت آئے گا تو جو عمران خان کہیں گے وہ کریں گے-

    باغی ٹی وی : مریم نواز کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی بھی لندن پہنچ گئے، لندن میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ پانچ سال بعد مونس الہٰی کی فیملی سے ملنے لندن آیا ہوں، نواز شریف سے ملنے کا شوق نہیں ، کافی عرصہ ساتھ رہنے کے بعد انسان کو سیکھ جانا چاہیے، مجھے ان کے گھر کا بھی علم ہے ، ایک ایک شخص کا علم ہے۔

    ممنوعہ فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کیخلاف میں مقدمہ درج:ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں

    پرویز الہی کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران شہباز شریف نے پنجاب کو ایک پیسہ نہیں دیا، ٹیلی تھون کے ذریعے جمع کئے گئے ڈھائی ارب روپے سیلاب متاثرین کو دے رہے ہیں، سیلاب متاثرین کو احساس پروگرام کے تحت پیسے دے رہے ہیں، ہمارے ساتھ ورلڈ بینک اور دیگر ڈونرز براہ راست رابطے میں ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ پہلے میٹرک تک فری تعلیم کا اعلان کیا تھا، اب بی اے تک فری تعلیم کا اعلا ن کیا، منشیات کی روک تھام کی الگ فورس بنا رہے ہیں، جو اسکول ، کالجز میں بھی روک تھام کرےگی، منشیات سے متعلق سخت قوانین لا رہے ہیں،جیل ریفارمز کیں، جیلوں میں کھانے کا بہترین انتظام کیا، پنجاب میں دو ، تین نئی جیلیں بھی بنا رہے ہیں-

    وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی جلد ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گے،بس…

    پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیرداخلہ پنجاب کے لانگ مارچ سے متعلق بیان کو نہ دیکھیں ، لانگ مارچ کے دوران رانا ثنا کو کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ملے گی رانا ثنا اللہ کا اسمبلی میں بیان بھی عدالت کو دے رہے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے اسمبلی میں کہا ریاست کے اندر ریاست بن رہی تھی، ماڈل ٹاون میں جس طرح رانا ثنا اللہ نے گولیاں چلائیں امید ہے انہیں سزا ہوگی، پنجاب، کے پی، جی بی اور آزاد کشمیر میں عمران خان کی حکومت ہے، وزیرداخلہ پنجاب کا لانگ مارچ سے متعلق بیان، کوئی ایسی بات نہیں، لانگ مارچ کا وقت آئے گا تو جو عمران خان کہیں گے وہ کریں گے۔

    بہاولنگر میں نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا…

  • جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی

    جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی

    جامشورو کے قریب انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے13 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    باغی ٹی وی : ایس ایس پی جامشورو جاوید بلوچ کے مطابق جامشورو میں انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ 13 افراد کی جان ly گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹرالر اور مسافر بس ٹکرانے کے باعث پیش آیا حادثے کا واقعہ سن کے قریب تھوڑی پھاٹک کے پاس پیش آیا۔

    2013 میں ہوئے اندھے قتل کا مفرور ملزم گرفتار

    حادثے میں جاں بحق 13 افراد میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں حادثے میں کوچ اور ٹرک دونوں کےڈرائیور بھی جاں بحق ہوگئے جبکہ زخمیوں کو لمس اسپتال جامشورو منتقل کر دیاگیا ہے،کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے اور حادثے کا شکار بس رحیم یارخان سے کراچی جارہی تھی۔ پولیس نے کوچ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے حیدر آباد کے نزدیک انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمز دہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    لاہور:چائلڈ پورنو گرافی کے مبینہ کاروبار میں ملوث ملزم کو گرفتار

    قبل ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے حادثہ ڈی آئی خان میں دانہ سر کے مقام پر پیش آیا تھا جہاں ٹریکٹر پر کئی افراد سوار تھے۔

    پولیس نے بتایاتھا کہ ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچےاور خواتین بھی شامل تھےجبکہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    ڈی آئی خان: ٹریکٹر اور ٹرک میں تصادم ،11 افراد ہلاک ،33 زخمی

  • بیٹی کے جنازے پرباپ کے رقص کی ویڈیو وائرل،کیا ہے حقیقت؟

    بیٹی کے جنازے پرباپ کے رقص کی ویڈیو وائرل،کیا ہے حقیقت؟

    ایرانی میڈیا پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جس میں باپ اپنی بیٹی کے جنازے پر رقص کررہا ہے ،صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو ایران میں حالیہ حکومت مخالف مطاہروں سے منسوب کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق ایران میں سوشل میڈیا پرجہاں ان دنوں مہسا امینی حکومت مخالف مظاہروں کی ویڈیوز نشر کی جا رہی ہیں وہیں ایک ایسی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں ایک شخص کو اپنی فوت ہونے والی بیٹی کے جنازے پر رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔

    ایران میں زیرحراست خاتون کی پولیس کے تشدد سے موت "ناقابل معافی”…

    یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اس ویڈیو کے حوالے سے صارفین کی جانب سے مختلف کہانیاں جوڑی جا رہی ہیں خاص طور پر جب کچھ لوگوں نے اسے مہسا امینی کے قتل کے بعد حکومت کے خلاف جاری حالیہ مظاہروں سے جوڑا تو اسے بہت زیاہ شیئر کیا گیا-

    بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے اس کی زندگی میں اس سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اس کی شادی میں ڈانس کرے گا مگربیٹی شادی سے قبل ہی فوت ہو گئی تھی چنانچہ والد نے اس کے جنازے پراپنا وعدہ پورا کیا۔

    ایران: مظاہروں میں 17 افراد جاں بحق، امریکی پابندیاں لگ گئیں

    یہ ویڈیو کئی برس پرانی ہےلیکن سچ یہ ہے کہ خبر رساں ایجنسی ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ایران میں ہونے والے مظاہروں سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ منظر ایک آذربائیجانی ٹی وی سیریز "Ata Ocaği” کے ایپیسوڈ 78 کا ہے۔ یہ واقعہ 8 جنوری 2018 کو یوٹیوب پر آذربائیجان کے قومی ٹیلی ویژن چینل Xezer TV کے ذریعےنشرکیا گیا تھا رقص کا کلپ ایپی سوڈ کے 18ویں منٹ میں قبرستان میں شوٹ کیا گیا تھا۔

    اس کلپ میں میں اداکاری کا کردار قربان اسماعیلوف نے ادا کیا ہے، جس کا نام یوٹیوب ویڈیو پر کمنٹری میں بتایا گیا ہے اور اس کے فیس بک پیج پر پروگرام میں اس نےاپنے کام کے بارے میں پوسٹ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ مہسا امینی ایک بائیس سالہ نوجوان لڑکی تھی جسےایران کی مذہبی پولیس ’گشت ارشاد‘ نے13 ستمبرکوحجاب کے حکومتی ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کےبعد اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں امینی 16 ستمبر کوپولیس کی حراست میں انتقال کرگئی تھی۔ اس واقعے کے بعد ایران بھرمیں حکومت کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔

    امریکہ اور ایران کے درمیان منجمد اثاثوں کے بدلے میں قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے

  • اقوام متحدہ کا افغان معیشت کی ڈرامائی گراوٹ پر تشویش کا اظہار

    اقوام متحدہ کا افغان معیشت کی ڈرامائی گراوٹ پر تشویش کا اظہار

    افغان معیشت کی تیزی سے گرتی صورتحال پر اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنز ڈویلپمنٹ پروگرام (یواین ڈی پی) نے اپنی رپورٹ میں افغان معیشت کی ڈرامائی گراوٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : یواین ڈی پی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے افغان معیشت تباہی کا شکار ہے، افغان معیشت کے استحکام میں دس سال لگے تباہ ہونے میں ایک سال سے بھی کم عرصہ لگا۔

    امریکا اورطالبان کے درمیان دوحا معاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے وقت افغان معیشت کا حجم 20 ارب ڈالر تھا، ایک سال میں افغان معیشت کا حجم 5 ارب ڈالر سکڑا ہے۔

    ڈائریکٹریواین ڈی پی کا کہنا ہے کہ 10 سالوں میں بنائے گئے اثاثے اوردولت کو 10 ماہ میں ضائع کیا گیا، معیشت کی اس قسم کی ڈرامائی تباہی دنیا میں نہیں دیکھی۔

    انہوں نے کہا کہ اگست 2021 کے بعد سے کھانے پینے کی چیزوں میں 35 فیصد اضافہ ہوا، افغانی شہری اپنی آمدن کا 60 سے 80 فیصد حصہ خوراک اورایندھن پرخرچ کرتے ہیں، 95 سے 97 فیصد افغانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسرکر رہے ہیں۔

    افغانستان کے منجمد اثاثوں کی بحالی کیلئے چین نے پھرمطالبہ کردیا

    ڈائریکٹر یو این ڈی پی نے مزید کہا کہ 2022 کے وسط تک افغانستان میں7 لاکھ افراد بے روزگار ہوئے جن میں اکثریت خواتین کی تھی، جنوبی افغانستان میں ہرپانچ میں سے ایک بچہ غذائی قلت کا شکار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ افغانستان میں اگلے تین سالوں میں نجی شعبے کی بحالی کے ذریعے 20 لاکھ ملازمین پیدا کرنا چاہتی ہے۔

    امریکا کا افغان مرکزی بینک کے منجمد 3.5 ارب ڈالرسوئس میں قائم ٹرسٹ کےذریعے منتقل…

  • پنجاب اورآزاد کشمیرمیں بھی آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع

    پنجاب اورآزاد کشمیرمیں بھی آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کےجنوبی علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہےگا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان،خطۂ پوٹھوہارمیں بارش کا امکان ہے-

    روجھان : باغی ٹی وی کی خبرپر ایکشن ، سیلاب زدہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کے سروے کا حکم جاری کر…

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اورآزاد کشمیرمیں بھی آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے جبکہ مری ،اٹک، چکوال، خو شا ب، سرگودھا،فیصل آباد اورجھنگ بار ش کا امکان ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،اوکاڑہ،قصور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،لیہ،بھکر،میانوالی میں بارش متوقع ہے ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورساہیوال میں ژالہ باری اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق نوشہرہ،پشاور،کوہاٹ،کرم،ہنگو اوراورکرزئی میں بارش اورژالہ باری متوقع ہے،ہری پور، بٹگرام، مانسہرہ، مردان،چارسدہ،مہمند،خیبر،صوابی میں بارش کا امکان ہے جبکہ دیر،چترال،سوات،مالاکنڈ،بونیر،شانگلہ،کوہستان اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے-

    پی آئی اے کا سابق انجنئیر کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار

    دوسری جانب این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید ایک شخص جاں بحق ہوا ہے ،ملک بھر میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار697 ہو گئی-

    این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں سندھ میں ایک شخص جاں بحق ہوا،سیلاب سے 20 لاکھ 48 ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے،سیلاب اور بارشوں سے اب تک 12 ہزار 867 افراد زخمی ہوئے،سیلاب اور بارشوں سے 13 ہزار کلو میٹر سے زائد سڑکیں ،440 پل تباہ ہوئے ہیں-

    منی لانڈرنگ کیس، ایف آئی اے کی ٹک ٹاکر حریم شاہ سے تین گھنٹے تک پوچھ گچھ

  • روبوٹ اب آلو اور پیاز کے فرائز تیار کرے گا

    روبوٹ اب آلو اور پیاز کے فرائز تیار کرے گا

    کیلیفورنیا: کیلیفورنیا کی ایک کمپنی نے فلپی 2 کے نام سے ایسے روبوٹ تیار کرنا شروع کردیئے ہیں جو خود کار انداز میں آلو اور پیاز کے فرائز تیار کر لینے کے علاوہ دیگر کھانے بھی تیار کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یک روبوٹک بازو خود کار پلانٹس میں کیمروں اور مصنوعی ذہانت کے حرکت میں آتا ہے۔ فریزر سے آلو اور پیاز کے منجمد شدہ کے فرائز نکال انہیں ابلتے ہوئے تیل میں ڈال دیتا ہے صرف یہی نہیں اس کے بعد ان تیار شدہ فرائز کو ٹرے میں منتقل کرتا ہے اور کھانے لیے پیش کر دیتا ہے۔

    سائنسدانوں نے زمین پر نیا سمندر دریافت کر لیا؟

    فلپی 2 کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اس کے علاوہ بھی متعدد کھانے مختلف ریسپیز کے ساتھ بیک وقت تیار کر لیتا ہےاس کی بدولت کیٹرنگ کرنے والے سٹاف کی پہلے جتنی ضرورت نہیں رہی ہے۔ کہ یہ آرڈرز کی تکمیل زیادہ تیزی کے ساتھ کر سکتا ہے۔

    روبوٹ بنانے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مائیک بیل نے ایک انٹرویو میں بتایا ‘ جب ریستوران کے سسٹم کے ذریعے کسی کھانے کا آرڈر آتا ہے تو یہ سسٹم خود کار طریقے سے یہ آرڈر روبوٹ کو منتقل کر دیتا ہے یہ مقابلتا زیادہ تیزی کے ساتھ کام کرتا ہے، زیادہ قابل بھروسہ ہے، حتیٰ کہ انسانوں سے زیادہ خوش بھی رہتا ہے۔

    انہوں نے بتایا اس روبوٹ کی تیاری میں پانچ سال لگ گئے ہیں اور اب یہ کاروباری پیمانے بروئے کار ہے روبوٹ کا نام اس سے قبل تیار کردہ ایک روبوٹ سے لیا گیا ہے، جسے فلپ برگرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

    مریخ پر پانی کی موجودگی کے نئے شواہد

    لیکن روبوٹ بنانے والی ٹیم نے اسے ایک مرحلے پر چھوڑ دیا تھا کہ ایک مشکل پیدا ہو گئی تھی۔ کیونکہ وہ روبوٹ رات کے وقت بطور خاص فرائی سٹیشن پر اچھی ورکنگ نہیں کر پاتا تھا۔ لیکن اب فلپی 2 نے بہتر نتائج دیئے ہیں ، پرانے مسئلے حل کر لیے گئے ہیں اب تو کئی ریستورانوں نے اپنے فرائی سٹیشنون کے لیے یہ روبوٹ حاصل کر لیے ہیں۔

    مائیک بیل کے بقول تین بڑی امریکی فوڈ چینز نے بھی روبوٹس کی مدد لےلی ہےتاہم وہ اس امر کی احتیاط کی وجہ سے کہ اس سے انسانوں کے بے روزگار ہونے کی باتیں ہوں گی اپنے زیر استعمال روبوٹس کی مشہوری نہیں کر رہی ہیں۔

    بیل کے مطابق جوکام انسان جلدی سے چھوڑنے کو تیار ہوجاتے ہیں وہ فرائی سٹیشن کا کام ہےلیکن وہ وقت دور نہیں جب اس طرح ہر جگہ روبوٹس کو کام کرتے دیکھیں گے اور پھر انسانوں کو یاد کریں گے کہ ایک دور تھا جب یہ کام انسان کیا کرتے تھے-

    فیس بک اور انسٹاگرام کو ایک ہی ایپلیکیشن سے چلانے کے نئے فیچر کی آزمائش

  • سبزی کھانے والے افراد میں  ڈپریشن کا خطرہ دو گنا زیادہ ہوتا ہے،تحقیق

    سبزی کھانے والے افراد میں ڈپریشن کا خطرہ دو گنا زیادہ ہوتا ہے،تحقیق

    برازیل: ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ سبزی کھانے والے افراد میں گوشت خوروں کے مقابلے میں ڈپریشن کا خطرہ دو گنا زیادہ ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی :جرنل آف Affective Disorders میں شائع ایک نئی طبی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیا ہےکہ سبزی کھانےوالے افراد کو گوشت خوروں سے زیادہ ڈپریشن کے خطرات لاحق ہوتے ہیں اور وہ تیزی سے ڈپریشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔

    رات دیر تک جاگنا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

    مذکورہ تحقیق میں برازیل سےتعلق رکھنےوالے35 سے 74 سال کی عمرکے14 ہزارسے زائد افراد کی غذائی عادات کا جائزہ لیا گیا ان افراد سے سوالنامے بھروائے گئے تاکہ معلوم ہوسکے کہ وہ گوشت کھانا پسند کرتے ہیں یا صرف سبزیوں تک محدود رہتے ہیں۔

    اس کے بعد کلینیکل انٹرویو شیڈول ری وائزڈ (سی آئی ایس آر) نامی ٹول کو استعمال کرکےلوگوں میں ڈپریشن کا تعین کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ جو افراد سبزی کھانا زیادہ پسند کرتے ہیں ان میں گوشت خوروں کے مقابلے ڈپریشن کا امکان دو گنا زیادہ ہے۔

    روزانہ دودھ کا ایک گلاس پینا اوردہی کھانا ٹائپ 2 ذیا بیطس کیلئے مفید ہے،تحقیق

    تحقیق کار اس کی کوئی مستند وجہ تو دریافت نہیں کر سکے مگر ان کا کہنا تھا کہ مختلف عناصر جیسے گوشت میں پائے جانے والے اجزا کی جسم میں کمی اس کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے-

    محققین کا کہنا ہے کہ گوشت میں پروٹین، آئرن، وٹامن بی اور زنک جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو دماغی افعال کے لیے اہم ہوتے ہیں اور ممکنہ طورپرڈپریشن سےتحفظ فراہم کرتے ہیں گوشت کا استعمال کم یا نہ کرنے کی وجہ سے اجزا کی جسم میں کمی ڈپریشن کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے۔

    ماہرین کےمطابق جب کسی فرد کو مختلف غذائی اجزا کی کمی کا سامنا ہو تو اس سے مزاج پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ انزائٹی اور تناؤ کا خطرہ بڑھتا ہے اگر غذائی اجزا کی کمی ڈپریشن کا باعث بنتی ہے تو اس ضمن میں تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    انار ایک سُپر فوڈ،ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کی حفاظت کرتا ہے،نظام ہاضمہ کو مضبوط…

  • آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی 20 بیٹرز میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔

    کم عمری میں ہی تینوں فارمیٹ کی قیادت،بابراعظم کے ساتھ ناانصافی ہے، مدثر نذر


    آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 6 درجے بہتری کے بعد 12 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ٹی 20 باؤلرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے اور افغانستان کے راشد خان ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے ونندوہسارنگا تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں-

    آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھے نمبر پرہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل پاکستان ٹیم کواچھی سیریزملی،عبدالرزاق،کم اوورزکی وجہ سےمڈل آرڈرپردباؤآجاتا…

    آئی سی سی کے مطابق رضوان نے انگلینڈ کے خلاف حالیہ سات میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 316 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنائے لیکن حقیقت یہ ہے کہ کرکٹر کو سیریز کے چھٹے میچ میں آرام دیا گیا اور لاہور میں سیریز کے فیصلہ کن میچ میں وہ صرف ایک میں کامیاب رہے۔

    آئی سی سی کے مطابق سرفہرست مقام کی دوڑ اتنی سخت ہے کہ یادیو اندور میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہندوستان کی سیریز کے آخری میچ میں اپنے پاکستانی ہم منصب کو بڑے اسکور سے بھی پیچھے چھوڑ سکتے تھے، لیکن دائیں ہاتھ کے کھلاڑی صرف آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

    اس کا مطلب ہے کہ دونوں کے درمیان جنگ اگلے مہینے تک جاری رہے گی جب آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آٹھویں ایڈیشن کو جیتنے کے لیے پاکستان اور بھارت دونوں ہی فیورٹ ہیں۔

    نیوزی لینڈ : سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

  • بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا زخمی

    بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا زخمی

    بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں چین کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے علاقے توانگ میں گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹس سوار تھے۔

    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ جبکہ دوسرا پائلٹ زخمی ہوا ہے۔زخمی پائلٹ کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    دفاعی ترجمان کرنل اے ایس والیہ نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 10 بجے کے قریب ایک فارورڈ ایریا میں معمول کی کارروائی کے دوران پیش آیا جہاز میں سوار دونوں پائلٹوں کو قریبی فوجی ہسپتال لے جایا گیا۔

    لسبیلہ ہیلی حادثہ، پاک فوج کیخلاف مہم میں یوٹیوبرسمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل

    انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹوں میں سے ایک جو شدید زخمی تھا علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا دوسرے پائلٹ کا علاج چل رہا ہے۔

    حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

    پشاورمیں دہشت گردوں کا فوجی قافلے پرحملہ،2 اہلکارشہید

  • ایلون مسک نے دوبارہ ٹوئٹر کو خریدنے کی تصدیق کر دی

    ایلون مسک نے دوبارہ ٹوئٹر کو خریدنے کی تصدیق کر دی

    ایلون مسک نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر کونہ صرف خریدنے کی تصدیق کر دی بلکہ عندیہ دیا ہے کہ وہ اسےایک سپر ایپ میں بدلنا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اسے ایک ایسی ایپ میں بدلنے کا اشارہ دیا جس میں ہر طرح کی سروسز دستیاب ہوں گی۔

    ٹیسلا کا تیار کردہ انسان نما روبوٹ متعارف


    خٰیال رہے کہ ایلون مسک نے پہلے ٹوئٹر کو خریدنے سے انکار کردیا تھا مگر 4 اکتوبر کو انہوں نے ایک بار پھر سوشل میڈیا نیٹ ورک کو معاہدے میں طے شدہ رقم 54.20 ڈالر فی شیئر کے حساب سے خریدنے کی پیشکش کی۔

    رپورٹس کے مطابق مہینوں تک ٹوئٹر پر بوٹس، جعلی اکاؤنٹس اور غلط بیانی جیسے الزامات لگانے کے بعد عدالتی جنگ سے بچنے کے لیے ایلون مسک نے ایک بار پھر طے شدہ قیمت پر ٹوئٹر کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان معاہدے کی بحالی کی خبر کے ساتھ ہی ٹوئٹر کے شیئرز کی قدر میں 23 فیصد اضافہ ہو گیا ہے-

    رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی قانونی ٹیم کو عدالتی کارروائی دیکھنے کے بعد یہ اندازا ہو گیا تھا کہ مقدمے کی کارروائی ان کے لیے درست سمت میں آگے نہیں بڑھ رہی، انہیں خدشہ تھا کہ ججز بوٹس اور جعلی اکاؤنٹ کی بات کو اہمیت نہیں دے رہے اس لیے امکان ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آئے گا اس لیے انہوں نے ایلون مسک کو معاہدہ بحال کرنے کا مشورہ دیا۔

    نئی ٹیکنالوجیز کے بغیر دنیا موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران کا مقابلہ نہیں کرسکے گی،بل…

    انہوں نے ٹوئٹ میں سپر ایپ کےبارےمیں تفصیلات تو فراہم نہیں کیں مگر وہ ماضی میں چینی ایپ وی چیٹ کو کافی سراہ چکےہیں مئی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران ایلون مسک نے چینی ایپ وی چیٹ کو ایک سپر ایپ کے لیے اچھا ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین سے باہر اس طرح کی کوئی ایپ موجود نہیں۔

    اسی طرح وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ ٹوئٹر کو وی چیٹ اور ٹک ٹاک جیسا بنانے کے خواہشمند ہیں ایلون مسک کے مطابق ایشیا میں سپر ایپس عام ہیں جن میں پیمنٹس، کمیونیکیشنز، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر سروسز صارفین کو دستیاب ہوتی ہیں۔

    اگست میں ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ ٹوئٹر کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں اوران کے ذہن میں ایسے منصوبے موجود ہیں جس سے اس پلیٹ فارم کو بہت زیادہ بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ ٹوئٹر کے ساتھ 44 ارب ڈالر کے عوض ٹوئٹر خریداری معاہدہ کرنے کے بعد ایلون مسک خریداری معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے تھے، جس کے بعد ٹوئٹر نے معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر ایلون مسک کے خلاف قانونی جنگ کا آغازکردیا تھا۔

    امریکہ نے پاکستان کو اسلحہ فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراض یکسر مسترد کر دیا