Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں مزید اضافہ ہوگا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور کی شہریوں کو وارننگ

    اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں مزید اضافہ ہوگا ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور کی شہریوں کو وارننگ

    سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 330 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    باغی ٹی وی : صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ 330 میں سے 275 افراد کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ کراچی میں ڈینگی سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا۔

    برقع پہن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان گرفتار

    سیکریٹری صحت کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے 389 کیسز رپورٹ ہوئے لاہور 136 اور گوجرانوالہ سےڈینگی کے 29 کیسز رپورٹ ہوئے-

    چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور ڈاکٹر فیصل نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں مزید اضافہ ہوگا لہٰذا شہری گھروں میں اسپرے کروائیں اور احتیاطی تدابیراختیار کریں۔

    محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران ڈینگی کے مزید 88 کیسز رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں رواں برس ڈینگی مریضوں کی تعداد2ہزار 360ہوگئی،راولپنڈی میں رواں برس ڈینگی سے 3 مریض انتقال کر چکے ہیں-

    چین نے کم عرصے میں معاشی طور پر ملک کو مضبوط کیا،وزیراعظم

    ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے 104نئے کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 56کیسز سامنے آئے ،اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 48کیسز سامنے آئے-

    ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں رواں سیزن میں ڈینگی کے 2ہزار 435 کیسز رپورٹ ہوئے،اسلام آباد میں رواں سیزن ڈینگی سے 6 مریض انتقال کرچکے ہیں،پمز میں 26 اورپولی کلینک اسپتال میں ڈینگی کے 2 مریض زیرعلاج ہیں-

    دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد میں 137 سیلاب متاثرین ریلیف کیمپس میں جلدی امراض مبتلا ہوگئے ،133 افراد کو سانس کی تکلیف کے انفیکشن کی شکایت ہوئی ملیریاکے 106 مشتبہ اور تصدیق شدہ 15 کیسز رپورٹ ہوئے ، آنکھوں کے انفیکشن کے 24 کیسز رپورٹ ہوئے،90 افراد ریلیف کیمپس میں ڈائریا میں مبتلا ہوگئے-

    چین ہر حال میں پاکستان کا ثابت قدم دوست رہا،شیری رحمان

  • ٹوئٹر کی جانب سے پہلا ایڈٹ شدہ ٹوئٹ پوسٹ

    سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے پہلا ایڈٹ شدہ ٹوئٹ پوسٹ کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا کمپنی نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیچر کے متعارف کرائے جانے کے بعد پوسٹ کس طرح دِکھائی دے گی ٹوئٹ میں ’لاسٹ ایڈٹڈ‘ یعنی آخری بار ایڈٹ کیے جانے کا وقت اور تاریخ پوسٹ کے نیچے موجود تھا صارفین اس لنک کو کلک کرتے ہوئے ٹوئٹ کے ایڈٹ کیے جانے کا پورا ماضی دیکھ سکتے ہیں-

    فیس بک اور انسٹاگرام کو ایک ہی ایپلیکیشن سے چلانے کے نئے فیچر کی آزمائش

    https://twitter.com/TwitterBlue/status/1575590534529556480?s=20&t=tO8fDgm2IY2pA0R-hFpQTQ
    ایڈٹ بٹن متعارف کرائے جانے کے بعد سب سے پہلے یہ سہولت ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو دستیاب ہوگی۔ یہ کمپنی کا 4.99 ڈالر پریمیئم پلیٹ فارم ہے جہاں ٹوئٹس کا واپس لیا جانا، اشتہارات کے بغیر آرٹیکل جیسے دیگر تازہ ترین فیچر تک رسائی ہوتی ہے۔

    پہلی ترمیم شدہ ٹویٹ ٹویٹر کی پریمیم سروس ٹویٹر بلیو کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ہے، جو نیا فیچر حاصل کرنے والا بھی پہلا اکاؤنٹ ہے اگرچہ ابھی تک اس بارے میں واضح نہیں ہے کہ ترمیم کا بٹن کب آ رہا ہے، حقیقت یہ ہے کہ ٹویٹر عوامی طور پر اس کی جانچ کر رہا ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ جلد ہی ہو گا۔

    کمپنی کی جانب سے رواں سال کے ابتداء میں اعلان کیا گیا تھا کہ ایڈٹ بٹن اس سال ستمبر میں جاری کردیا جائے گا۔

    سیکیورٹی نقص :واٹس ایپ صارفین کو ایپلیکیشن فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت

    https://twitter.com/Twitter/status/1565318587736285184?s=20&t=tO8fDgm2IY2pA0R-hFpQTQ

    کمپنی کے مطابق اس فیچر کی مدد سے کوئی ٹوئٹ کرنے کے 30 منٹ کے اندر اس ٹوئٹ کو ایڈٹ کیا جاسکے گا اور ایڈٹ شدہ ٹوئٹ پر وقت لکھا ہوگا اور یہ درج ہوگا کہ اصلی پوسٹ میں تبدیلی کی گئی ہے اور وہ اس میں صرف "چند بار” تبدیلیاں کر سکیں گے۔ تمام صارفین ٹویٹ کے ماضی کے ورژنز کو دیکھ سکیں گے، اس لیے یہ فیچر ٹائپ کی غلطیوں کے لیے زیادہ ہے نہ کہ ایسی چیزوں کو چھپانے کے لیے جو آپ کو پہلے پوسٹ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

    ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ لیبل اس لیے ضروری ہے کیوں کہ پوسٹ کی تاریخ گفتگو کی دیانتداری کے تحفظ میں مدد دے گا اور لوگوں کو اس ریکارڈ تک رسائی حاصل ہوگی جس سے معلوم ہو سکے گا کہ ٹوئٹ میں کیا کہا گیا تھا۔

    سیاروی دفاع کی پہلی کامیاب آزمائش،گوگل سرچ میں بھی دلچسپ فیچر کے ذریعےجشن منایا گیا

  • عالمی شہرت یافتہ جاپانی ریسلر اینوکی انتقال کر گئے

    عالمی شہرت یافتہ جاپانی ریسلر اینوکی انتقال کر گئے

    جاپان کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر اینو کی انتقال کر گئے، ریسلر اینو کی کچھ عرصے سے صحت خرابی کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔

    باغی ٹی وی : جاپانی میڈیا کے مطابق ریسلر اینوکی کچھ عرصے سے خرابی صحت کے سبب اسپتال میں داخل تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اینوکی جاپانی عوام میں انتہائی مقبول تھے اور ان کی وفات پر حکومت اور عوام افسردہ ہیں۔

    ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک

    انیو 20 فروری 1943 میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1972 میں نیو جاپان پرو ریسلنگ کی بنیاد رکھی اور محمد علی کا مقابلہ کیا، 79 سالہ اینو عالمی شہرت یافتہ ریسلر محمد علی کے ساتھ اپنی فائٹ سے مشہور تھے۔

    ریسلنگ کے بعد انہوں نے سیاست میں قدم رکھا اور 1989 میں جاپانی ہاؤس آف کونسلرز کے لیے منتخب ہوئے اینوکی اپنی وفات تک جاپانی رکن پارلیمنٹ تھے اور چار دفعہ رکن پارلیمنٹ رہے-

    رپورٹس کے مطابق اینو نے عراق امریکا جنگ کے دوران صدام حسین سے ذاتی تعلقات کی بنا پر درجنوں جاپانی شہریوں کو رہائی بھی دلوائی تھی انہوں نے صدام حسین کی دعوت پر ہی اسلام قبول کیا جس کے بعد ان کا اسلامی نام محمد حسین اینوکی رکھا گیا تھا۔

    اینوکی پاکستان اور پاکستانی عوام سے بہت محبت اور انسیت رکھتے تھے، 1979 میں پاکستانی جھارا پہلوان سےشکست کے بعد وہ پاکستان میں مقبول ہوئے تھے، اینوکی نےجھارا پہلوان کی وفات کےبعد ان کےبھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی، اینوکی پاک بھارت امن کے فروغ کے لیے واہگہ بارڈر پر امن واک کرنا چاہتے تھے۔

    اینوکی جاپان میں ریسلنگ کے سفیر بھی رہے اور اپنے دور میں انہوں نے روس اور چین جیسے مقامات پر بڑے ایونٹس کروائے، 1998 میں ان کا ریٹائرمنٹ میچ ٹوکیو ڈوم میں منعقد ہوا جہاں 70 ہزار سے زیادہ شائقین موجود تھے۔ انہیں 2010 میں WWE ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔

    کراچی: منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن:6 ملزمان گرفتار

  • برقع پہن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان گرفتار

    برقع پہن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان گرفتار

    قصور: پولیس نے برقع پہن کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس نے برقع پہن کر ڈکیتیاں کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 60 لاکھ مالیت کے زیورات اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔

    سارہ انعام قتل کیس، ملزم کونسا نشہ کرتا ہے؟ تفتیش میں اہم انکشاف

    قصور پولیس کے ترجمان کےمطابق وحید نامی گینگ برقع پہن کر شہریوں کے گھروں میں داخل ہوتا تھا اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیتا-

    پولیس کےمطابق 5 ملزمان ڈیڑھ ماہ پہلے عارف نامی شہری کے گھر داخل ہوئےاور 60 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ اسی گروہ نے خواتین کے بھیس میں کئی اور گھروں سے بھی 40 تولے سونا اور نقدی بھی لوٹی-

    دوسری جانب کراچی میں نیشنل ہائی وے، لنک روڈ سے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے بھتہ لینے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    کوئٹہ، تین بھائیوں کا قتل، گرفتار ملزم 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    ایس ایس پی ملیر عرفان بہاد کے مطابق ملزمان نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر ٹینکرز اور ٹرالرز سے بھتہ وصول کرتے تھے، ملزمان اصلی پولیس اہلکار کی سربراہی میں جعلی پولیس پارٹی بنا کر میں کام کر رہے تھے۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق کارروائی انٹیلی جنس اطلاع پر اس وقت کی گئی جب ملزمان ایرانی ڈیزل سے بھرے ٹرک سے بھتہ وصولی کر رہے تھے، گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار میر افضل، برہان، نزاکت اور سلیم شامل ہیں۔

    ملزمان سے 33 لاکھ بھتے کی رقم، اسلحہ اور کار برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن گلبہار رند کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ٹانک میں وزیراعظم شہبازشریف کے ہاوسنگ منصوبے سے تعلق رکھنے والا عملہ اغوا کرلیاگیا

  • بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض میں اضافہ

    بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض میں اضافہ

    بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض میں اضافہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی: حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نصیرآباد ڈویژن کے پانچ اضلاع میں شدید نقصان پہنچا نے کے بعد اب بے گھر اور تباہ حال سیلاب متاثرین میں وبائی امراض نے سر اٹھا لیا-

    محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ اضلاع میں 8295افراد وبائی امراض کا شکار ہو گئے ہیں،محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں ملیریا کے2890،جلد کے امراض کے1043کیسز رپورٹ ہوئے-

    محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بیماریوں میں مبتلا افراد میں بچوں اورخواتین کی تعداد زیادہ ہے-

    ڈائریکٹرجنرل پراونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نصیرخان ناصر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں اس کے باوجود صورحال تشویشناک ہے۔

    کراچی:عرب امارات کے قونصل جنرل کی تاجر برادری سے ملاقات،سیلاب متاثرین کی مدد کا…

    نصیرآباد ڈویژن کے سیلاب متاثرین ملیریا ، ڈائریا اور گیسٹرو جیسے امراض کا شکار بن رہے ہیں، حکومتی سطح پر موثر اقدامات نہ کیے گئے تو بلوچستان میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔

    دوسری جانب زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم اور وبائی امراض میں گھرے سیلاب متاثرین تاحال حکومتی امداد کے منتظر ہیں اور تکلیف دہ صورتحال سے دو چار ہیں-

    ریلویز نے سیلاب سے متاثرہ ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان کردیا

  • پیوٹن اپنے کیے کا خیمازہ بھگتیں گے،جوبائیڈن کی روسی صدر کو وارننگ

    پیوٹن اپنے کیے کا خیمازہ بھگتیں گے،جوبائیڈن کی روسی صدر کو وارننگ

    امریکی صدر جوبائیڈن نے روسی ہم منصب کی حالیہ تقریر کے بعد انہیں خبردار کردیا۔

    باغی ٹی وی : روسی صدر پیوٹن نے گزشتہ روز یوکرین کے 4 خطوں کے ساتھ الحاق کا اعلان کیا اوراس موقع پر انہوں نے ان علاقوں کے دفاع کے لیے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی بھی دھمکی دی۔

    روسی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا نے دوسری عالمی جنگ میں جاپان کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرکے ایک مثال قائم کی ہے یوکرین کے جن علاقوں سے الحاق کیا گیا وہ اب ہمیشہ روس کا حصہ رہیں گے۔

    روسی صدر کےبیان پر امریکی صدر نے اپنے رد عمل میں پیوٹن کو ایک لاپرواہ شخص قرار دیا اور کہا کہ پیوٹن ہمیں ڈرا نہیں سکتے، امریکا اور اس کے اتحادی خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔

    وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کے دوران جوبائیڈن نے روسی صدر کو وارننگ دی اور براہ راست پیوٹن کو مخاطب کرتے ہوئے انگلی کیمرے کی طرف کی۔

    ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر فائرنگ کے واقعے میں ہلاک

    امریکی صدر جو بائیڈن نے پیوٹن کو دھمکی دی کہ دنیا ان کے آگے سر تسلیم خم نہیں کرے گی اور یہ کہ واشنگٹن یوکرین کے علاقوں زابوریجیا، خیرسن، ڈونیسٹک اور لوگانسک کے روس سے الحاق کو تسلیم نہیں کرے گا۔

    جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ نیٹو کی سرزمین کے ایک ایک انچ کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہے، مسٹر پیوٹن آپ اسے غلط مت سمجھیں جو میں کہہ رہا ہوں، ایک انچ۔

    انہوں نے کہا کہ پیوٹن کسی پڑوسی ملک کی سرزمین پر قبضہ نہیں کر سکتے اور ان کے بقول اپنے کیے کا خیمازہ بھگتیں گے روسی صدر یوکرین کی جنگ کے اثرات سے دوچار ہیں اور انہوں نے اپنے ہم منصب کے حالیہ اقدامات کا حوالہ دیا۔

    بائیڈن کا خیال تھا کہ پیوٹن واشنگٹن پر نارڈ سٹریم گیس پائپ لائن کو سبوتاژ کرنے کا الزام لگا کر جھوٹ بنا رہے ہیں۔ ان کا ملک روس کے خطرات سے اپنے تمام نیٹو اتحادیوں کا دفاع کرنے کے لیے تیاری کا اعلان کر رہا ہے۔

    نیٹوکے سیکرٹری جنرل نے روس کے اس الحاق کوانتہائی سنگین قرار دیا ہے۔

    فیس بک اور انسٹاگرام کو ایک ہی ایپلیکیشن سے چلانے کے نئے فیچر کی آزمائش