Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کے پی اسمبلی کے انتخابات : الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب

    کے پی اسمبلی کے انتخابات : الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب

    خیبر پختونخوا اسمبلی کے بروقت انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور گورنر سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: پشاور ہائی کورٹ میں کے پی اسمبلی کے بروقت انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی، اسد قیصر، شبلی فراز اور شاہ فرمان عدالت میں پیش ہوئے۔

    گورنر پنجاب نےانتخابات کی تاریخ دینے کے حوالے سے آج اجلاس طلب کرلیا

    عدالت نے کہا کہ گورنر نے جواب جمع نہیں کیا،گورنر ہمیں بتا دیں کہ کیوں ابھی تک تاریخ نہیں دی؟ صوبائی ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ چیف سیکرٹری نے آج جواب جمع کیا ہے –

    ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق گورنر کے پاس تاریخ دینےکا ابھی وقت ہے،جسٹس ارشد علی نےکہا کہ اس پر بعد میں بات ہوگی، پہلے تحریری جواب دیں کہ خط کے جواب میں گورنر نے تاریخ نہیں دی، الیکشن کمیشن کو اگر تاریخ نہیں ملی تو کیا لائحہ عمل ہوگا۔

    ویڈیو لیک کیس:سندھ ہائی کورٹ نےدانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

    پشاور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن جمعرات تک تحریری جواب جمع کرادیں-

    دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ عدالت میں پیش کیا، وکیل کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ،گورنر اور صدرکے خطوط ریکارڈ پر موجود ہیں،گورنر بہانے بنا کر تاریخ نہیں دینا چاہتے ہیں۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن اورگورنر سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے جمعرات تک سماعت ملتوی کردی۔

    شہبازگل نےٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  • ترکیہ اور شام میں زلزلہ؛ جاں بحق افراد کی تعداد 37,000 سے تجاوز

    ترکیہ اور شام میں زلزلہ؛ جاں بحق افراد کی تعداد 37,000 سے تجاوز

    ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعدا 37 ہزار سے زیادہ ہوگئیں-

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، آٹھ روز بعد بھی ملبے تلے زندگی کی تلاش جاری ہے،ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ، ترکیہ میں 31ہزار 643 اور شام میں 4ہزار 581 افراد جان سے گئے متاثرہ علاقوں میں تعفن بھی پھیلنے لگا، ماراش میں پانچ ہزار افراد کی اجتماعی تدفین کردی گئی۔

    ترکیہ میں 5 ہزار افراد کی لاشیں اجتماعی قبروں میں دفن

    ترکیہ کے بعض متاثرہ علاقوں میں پانی کی قلت ہوگئی جبکہ صحت و صفائی کے مسائل کا بھی سامنا ہے، اس کے علاوہ وبائی امراض بھی پھیلنے لگے ، متاثرین کی جانب سے جلد کی بیماریاں اور ڈائریا کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

    ادھر شام میں حالات انتہائی سنگین ہو گئے، اقوامِ متحدہ کا ایک اور امدادی قافلہ شام پہنچ گیا ہے۔

    دوسری جانب ورثا اب بھی اپنے پیاروں کی زندگی کی آس لگائے ملبے کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں، آٹھ روز بعد بھی ملبے تلے زندگی کے آثار موجود ہونے پر ریسکیو ورکرز حیران رہ گئے ترک میڈیا کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے صوبے Gaziantep میں زلزلے کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے معجزاتی طور پر 9 سالہ بچے کو زلزلے کے تقریباً 155 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا۔

    رپورٹس میں بتایا گیا کہ 6 دن سے زائد ملبے تلے بھوکا پیاسا پھنسے رہنے کے بعد بچے نے ریسکیو اہلکاروں کو دیکھتے ہی مختلف فرمائشیں کیں،ملبے سے زندہ نکلنے کے بعد بچے نے بظاہر اسٹریچر پر لیٹے ہوئے ہی ریسکیو اہلکاروں سے درخواست کی کہ میرے لیے اسٹرابیری ذائقے والی آئسکریم لے کر آئیں،اس کے علاوہ اس نے 5 گیلن پانی لانے کی بھی فرمائش کی۔

    ترکیہ زلزلہ: کورولش عثمان کے اداکار اہلیہ سمیت ملبے تلے دب کر انتقال کرگئے

    جب ریسکیو اہلکاروں نے بچے سے پوچھا کہ کیا تم اتنا سارا پانی پی لو گے ؟ تو اس نے جواب دیا کہ جی پی لوں گا، مجھے بہت پیاس لگی ہے۔ساتھ ہی اس نے سوال بھی کیا کہ میں کتنے دن تک ملبے تلے رہا؟

    جبکہ حاطے میں آٹھویں روز بارہ سال کے بچے کو نکال لیا گیا جبکہ 171گھنٹوں بعد ملبے تلے چھ سال کی بچی زندہ نکل آئی 181 گھنٹوں بعد دو بھائیوں کو ریسکیو کر لیا گیا، زلزلے میں بچ جانےوالےوالد اپنی بیٹی سے ایک ہفتے بعد ملے تو رو پڑے اس سے قبل ترکیہ میں 140 گھنٹے بعد 7 ماہ کے بچےکو ملبے سے نکال لیا گیا، اس کے علاوہ 136 گھنٹے بعد 13 سال کی لڑکی کو بھی ملبےسے نکالا گیا، ایک اور عمارت کے ملبے سے 70 سال کی ترک خاتون کو نکالا گیا۔

    ترک صدر نے اہلیہ کے ہمراہ اسپتال کا دورہ کیا اور متاثرین کی دادرسی کی ترک وزارت انصاف نے ناقص تعمیرات میں ملوث افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے 12 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل

    واضح رہے کہ 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے ترکیے میں 6 ہزار عمارتیں تباہ ہوئی ہیں اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کا کہناہے کہ دونوں ملکوں میں 2 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثرہوئے ہیں، متاثرین کے لیے 4 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی فوری امدادکی اپیل کی گئی ہے۔

    اقوام متحدہ نے خدشہ ظاہرکیا ہےکہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد دوگنا ہوسکتی ہے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا ہےکہ سلامتی کونسل ترکیہ اور شام کے درمیان سرحد پار امدادی مراکز کھولنے کی اجازت دے۔

  • آئی ایم ایف کا مستقل ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ

    آئی ایم ایف کا مستقل ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ

    آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک مرتبہ کی بجائے مستقل ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی :پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف کو پیر کی رات آگاہ کیا ہے کہ حکومت وفاقی کابینہ کے آگے منگل کو مختلف ٹیکس تجاویز پیش کرنے جا رہی ہے تاکہ صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اضافی 170؍ ارب روپے ٹیکسوں کی منظوری لی جا سکے۔

    آئی ایم ایف شرط؛ بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ

    آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ صرف ایک مرتبہ کیلئے نہیں بلکہ ٹیکس اقدامات ہمیشہ کیلئے متعارف کرائے جائیں۔ اس کے بعد حکومت نے درآمدات پر سیلاب ٹیکس (فلڈ لیوی) عائد کرنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے کیونکہ آئی ایم ایف نے اس ضمن میں سخت مزاحمت کی ہے تاہم حکومت نے جی ایس ٹی کے معیاری 17 فیصد کو ایک فیصد بڑھا کر اسے 18 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔

    سرکاری ذرائع نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آرڈیننس لانے کا طریقہ اختیار کریں گے تاکہ زیادہ وقت برباد نہ ہو اور جیسے ہی کابینہ منظوری دے گی، صدارتی آرڈیننس اسی ہفتے نافذ کردیا جائے گا۔

    دوسری جانب آئی ایم ایف کے مطالبے پر گیس بھی مہنگی کر دی گئی،حکومت نے گیس 16 اعشاریہ 6 فیصد سے 124 فیصد تک مہنگی کردی، نئی قیمت یکم جنوری سے 30 جون 2023ء تک نافذ العمل رہیں گی۔

    گیس نرخوں کا اطلاق گھریلو، کمرشل، سی این جی سمیت تمام شعبوں پر ہو گا، پچاس کیوبک میٹر تک گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے حکومت کو تین سو دس ارب روپے کا ریونیو ملے گا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

    وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری پر گیس کی قیمتوں میں 17سے 112 فیصد تک اضافہ کردیا ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ گھریلو، کمرشل، پاور سیکٹر، کھاد، سیمنٹ انڈسٹری ‘برآمدی صنعتوں اور سی این جی سمیت تمام شعبوں کے لیے ہوگا۔

    حکومتی اعلامیے کے مطابق گیس کے نئے نرخ پورے پاکستان کے صارفین پر لاگو ہوں گے، صرف 50 کیوبک میٹر ماہانہ گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین مستثنیٰ ہوں گے، 100 کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے قیمت میں 16 اعشاریہ 6 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے قیمت 300 روپے سے بڑھا کر 350 روپے ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی ، 200 کیوبک میٹر گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے قیمت میں 32 فیصد اضافہ ہوا-

    200 کیو بک میٹر گیس استعمال پر گھریلو صارفین کے لیے قیمت 553 سے بڑھا کر 730 روپے ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی تین سوکیوبک میٹر تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمت بڑھاکر 1250روپے فی یم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

    شہبازگل نےٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  • نیوزی لینڈ میں ہنگامی ایمرجنسی نافذ

    نیوزی لینڈ میں ہنگامی ایمرجنسی نافذ

    نیوزی لینڈ میں تباہ کن سمندری طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے نارتھ آئر لینڈ میں تیز ہواوْں کے ساتھ شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متعدد درخت اور بجلی کے پول گر گئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ سے گھروں اور سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا اور نظام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔

    ورجن اٹلانٹک کا لاہور اور اسلام آباد کے درمیان اپنی سروس معطل کرنے کا اعلان

    نیوزی لینڈ کے شمالی حصے میں گبریئل نقمی سمندری طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ کی گئی ہےآکلینڈ سمیت نارتھ آئرلینڈ کے کئی علاقوں میں اسکول بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ حکام نے لوگوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیوزی لینڈ میں 509 پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

  • بلوچستان وزیر خزانہ کی پی پی ایل کی گیس بند کرنے دھمکی

    بلوچستان وزیر خزانہ کی پی پی ایل کی گیس بند کرنے دھمکی

    کوئٹہ: بلوچستان کے وزیرخزانہ زمرک خان اچکزئی نے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے 50 ارب کے بقایات ادا نہ کرنے کی صورت میں گیس بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک خان نے کہا کہ دو ہفتے اسلام آباد کے دورے پر تھا،اسحاق ڈار سے ملاقات کی،بلوچستان کو درپیش مالی مشکلات سےمتعلق اسحا ق ڈار سے بات کی ، وفاق نے این ایف سی کی مد میں 15ارب کے واجبات دینے تھے،وفاق کی جانب سے 31 جنوری کو 10 ارب روپے ادا کیے گئے،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے کہا ہمیں ہمارا حق دیا جائے-

    شہبازگل نےٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    وزیرخزانہ بلوچستان زمرک اچکزئی نے کہا کہ این ایف سی میں کٹ لگایا جارہا ہے، پی ایس ڈی پی متاثر ہورہی ہے، ملک کے معاشی حالت خراب ہیں،پی پی ایل کے ساتھ 2016 کے بعد معاہدہ نہیں ہوا، معاہدہ کیے بغیر پی پی ایل گیس لے کر جارہی ہے،وفاقی حکومت نے10 دن میں واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی تھی،یقین دہانی کے باوجود تاحال ادائیگی نہیں کی گئی،اسحاق ڈار سے کہا آئی ایم ایف مذاکرات میں بلوچستان کی نمائندگی ہونی چاہیے-

    زمرک خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو صوبے کو درپیش مالی بحران پر دلبرداشتہ تھے اور وہ اسمبلی توڑنے پر رضا مند تھے، وزیراعلیٰ کا پیغام وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پہنچایا جس کے بعد کچھ بقایات جاری کیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل) ہمارے 50 ارب روپے کے بقایا جات نہیں دے رہی، اگر وزیراعلیٰ ہمیں 200 لیویز اہلکار دیں تو ہم صوبے سےگیس کی فراہمی بند کردیں گے، بلوچستان اتنا کمزور نہیں کہ ہم اپنا حق نہ لے سکیں۔

    ویڈیو لیک کیس:سندھ ہائی کورٹ نےدانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

  • پی ایس ایل 8:لاہوراورراولپنڈی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

    پی ایس ایل 8:لاہوراورراولپنڈی میں ہونیوالے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوگی لاہور میں 19 مارچ کو ہونے والے فائنل کے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

    پی ایس ایل 8: سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز تعینات کرنےکی منظوری


    اس کے علاوہ پریمیئم ٹکٹ 4 ہزار اور فرسٹ کلاس 2500، 1200 روپے کا ہوگا۔

    دوسری جانب ویمن کے نمائشی میچز سپر ویمن اور ایمیزونز کے درمیان کھیلے جائیں گے، ویمن میچز بھی پی ایس ایل کے میچز کی ٹکٹ پر ہی دیکھے جا سکیں گے۔

    خیال رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن کل سے ملتان میں شروع ہوچکا جس کے افتتاحی میچ میں لاہور نے ملتان کو ایک رن سے شکست دی۔

    دوسری جانب ملتان میں شاندار افتتاح کے بعد پی ایس ایل8 کا دوسرا میچ کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں کنگز اور پشاور زلمی مدمقابل ہیں، اس مقابلے کی خاص بات قومی کپتان بابراعظم ہیں، وہ پہلے کراچی کنگز کے کپتان تھے مگر تازہ ایڈیشن میں اپنی ہی پرانی ٹیم کے خلاف پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔

    پی ایس ایل 8 کی تیاریاں مکمل، افتتاحی تقریب آج ملتان میں ہوگی

    جبکہ کراچی ٹریفک پولیس نے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز کے حوالے سے ٹریفک پلان کو حتمی شکل دیدی۔

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ پارکنگ کے حوالے سے کارساز سے آنے والے میڈیا حضرات حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں گے۔

    ملینیم مال سے آنے والے میڈیا حضرات اسٹیدیم روڈ (پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کریں گے اسی طرح سے نیو ٹاؤن سے آنے والے میڈیا حضرات اسٹیدیم روڈ (پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ) سے ہوتے ہوئے آغا خان اسپتال کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑیاں پارک کریں گے۔

    عوام کے لیے پارکنگ انتظامات کے حوالے سے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوںگے ان کے لیے ڈالمیا روڈ غریب نواز فٹبال گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں، پارکنگ کرنے کے لیے اصل شناختی کارڈ و میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا جہاں پر شائقین اپنی گاڑی و موٹر سائیکل پارک کر سکیں گے اور جہاں سے بذریعہ شٹل سروس انھیں نیشنل اسٹیڈیم لیجایا جائیگا۔

    انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان این مورگن نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

    ترجمان کے مطابق متبادل روٹ کے سلسلے میں دوران میچ لیاقت آباد 10 نمبر سے حسن اسکوائر پل جانب نیشنل اسٹیڈیم ٹریفک کو جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی اسی طرح یونیورسٹی روڈ ایکسپو سینٹر ٹرننگ سے اسٹیڈیم کی جانب جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند رہیگی جبکہ اسٹیڈیم روڈ سے جانب حسن اسکوائر ٹریفک چلتی رہیگی۔

    ترجمان کے مطابق ہیوی ٹریفک سہراب گوٹھ سے جانب نیپا ، لیاقت آباد نمبر 10 سے جانب حسن اسکوائر ، پی پی چورنگی سے جانب یونیورسٹی روڈ ، کارساز سے اسٹیڈیم ، ملینیم تا نیو ٹاؤن ، اسٹیڈیم سگنل تا حسن اسکوائر ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

    ٹریفک پولیس نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی زحمت و پریشانی سے بچنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس سے تعاون کریں جبکہ شہری اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو کسی سروس روڈ یا مین روڈ پر ہرگز پارک نہ کریں بلکہ دیے گئے پارکنگ مقامات پر ہی پارک کریں، شہری کسی بھی پریشانی کی صورت میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے ٹریفک پولیس راہنما 1915 ملائیں۔

  • امریکی ریاست مشی گن کی یونیورسٹی میں فائرنگ،3 افراد  ہلاک 5 زخمی

    امریکی ریاست مشی گن کی یونیورسٹی میں فائرنگ،3 افراد ہلاک 5 زخمی

    امریکی ریاست مشی گن کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور5 زخمی ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق واقعہ پیر کی رات کو پیش آیا،پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کو تلاش کیا جا رہا ہے،حملہ آور چھوٹے قد کا آدمی ہے جس نے ماسک پہن رکھا تھا۔

    ورجن اٹلانٹک کا لاہور اور اسلام آباد کے درمیان اپنی سروس معطل کرنے کا اعلان

    یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ دو مقامات پر فائرنگ کی گئی جن میں اکیڈیمک بلڈنگ اور سپورٹس کی عمارت شامل ہے زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس نے واقعے کے بعد یونیورسٹی میں بنی تمام عمارات کی تلاشی کے بعد انہیں کلیئر قرار دیا ہے پولیس نے یونیورسٹی کے اردگرد رہائشی علاقوں کے مکینوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کے دروازے بند رکھیں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔

    واقعے کے بعد پولیس کی جانب سے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اگلے 48 اڑتالیس گھنٹے تک تمام کلاسز معطل رکھی جائیں۔
    متذکرہ واقعہ آکسفورڈ ہائی سکول میں فائرنگ کے واقعے کے تقریباً 14 ماہ سامنے آیا ہے 30 نومبر 2021 کو ایک 15 سالہ طالب علم نے آٹومیٹک پسٹل سے سکول میں فائرنگ کر دی تھی جس سے اس کے چار ہم جماعت ہلاک ہو گئے تھے جبکہ چھ طلبہ اور ایک ٹیچر زخمی ہوا تھا۔

    ترکیہ میں 5 ہزار افراد کی لاشیں اجتماعی قبروں میں دفن

  • بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے والے ججوں پرنوازشات

    بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے والے ججوں پرنوازشات

    مودی سرکار کی غاصبانہ گرفت سے اب سپریم کورٹ بھی غیر محفوظ ہو گئی-

    باغی ٹی وی : مودی سرکار پسند کا فیصلہ سنانے والے ججوں کو نواز نے لگی،بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے والے ججوں پرنوازشات ،فیصلہ سنانے والے 5میں سے 3 ججوں کو ریٹائرمنٹ پر سرکاری عہدوں اور اعزازات سے نواز دیا گیا-

    پاک امریکا تعلقات میں کشیدگی کو کم کرنے کا مشن،امریکی وفد رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا

    کچھ دن قبل ریٹائر ہونے والے سپریم کورٹ جج عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر نامزد کر دیا گیا قبل ازیں 2020میں چیف جسٹس سپریم کورٹ رانجن گوگوئی کو ریٹائرمنٹ پرعہدے دیئے گئے-

    چیف جسٹس سپریم کورٹ رانجن گوگوئی کو راجیہ سبھامیں خارجہ امور ، اطلاعات اور آئی کمیٹی کا چیئرمین بنا دیا گیا تھا جبکہ نومبر 2021مین جسٹس اشوک بھوسان کو ریٹائر منٹ کے بعد نیشنل ایپلٹ ٹریبونل کا سربراہ مقرر کیا گیا-

    واضح رہے کہ نومبر 2019میں بابری مسجد کا فیصلہ سنایا گیا تھا،فیصلے میں بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد شہید کرنے کے واقعے کو درست قرار دیا تھا،بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی زمین پر رام مندر بنانے کا حکم دیا تھا-

    شہبازگل نےٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    متنازعہ فیصلہ سنانے والے 5 میں سے 3 ججوں پر نواز شات فیصلے کی غیرجانبداری اور شفافیت پر سوال اٹھاتے ہیں،عالمی میڈیا پہلے ہی بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر اضطراب کا شکار ہے،کیا انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بابری مسجد کے متنازعہ فیصلے کے خلاف آواز اٹھائیں گی؟،کیا عالمی انصاف کے ادارے بھارت میں انصاف کے گرتے پیمانوں پر آواز اٹھائیں گے؟-

  • شہبازگل نےٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    شہبازگل نےٹرائل کورٹ سے درخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگل نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کےکیس میں ٹرائل کورٹ سےدرخواست بریت مسترد ہونےکا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی: شہباز گل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے بریت مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کر دی شہباز گل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنےکی استدعا بھی کی،شہبازگل کی جانب سے درخواست میں وفاق کو فریق بنایا گیا-

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہبازگِل کی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ جاری

    درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ پراسیکیوشن کی جانب سے ایسا کوئی مواد نہیں دیا گیا جس پر فرد جرم لگ سکے، ٹرائل کورٹ کا آرڈر آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے۔

    شہباز گل نے عدالت سے استدعا کی ہےکہ درخواست منظورکرتے ہوئےکوہسار تھانے میں درج بغاوت کے مقدمے سے بری کیا جائے سیشن کورٹ اسلا م آبا د کا 11 فروری کا فیصلہ کلعدم قرار دیا جائےاور درخواست بریت پر حتمی فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکی جائے۔

    آصف زرداری پر الزام تراشی:شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری

    واضح رہےکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بریت کی درخواست مسترد کردی تھی اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا، عدالت نے کہا کہ شہباز گل پر فرد جرم 27 فروری کو عائد کی جائے گی۔

  • ویڈیو لیک کیس:سندھ ہائی کورٹ نےدانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

    ویڈیو لیک کیس:سندھ ہائی کورٹ نےدانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی

    سندھ ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کیس میں دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائی کورٹ نے دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت پر آج (منگل کو) فیصلہ سنایا جو 8 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا۔

    جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
    توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح

    اس سے قبل کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ان کی ضمانت مسترد کردی تھی، بعد ازاں انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ ختم کرکے ان کی ضمانت منظور کی جائے۔

    ہائی کورٹ نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے 200,000 روپے کے ضمانتی بانڈز جمع کرانے کا حکم دیا۔

    دانیہ شاہ، آنجہانی ٹیلی ویژنسٹ ڈاکٹر عامر لیاقت کی بیوہ، کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے دسمبر 2022 میں جنوبی پنجاب کے شہر لودھراں سے مبینہ طور پر اپنے شوہر کی نجی ویڈیوزبنانے اور وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس سے وہ صدمے کا شکار ہو گئے تھے۔

    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار

    اس حوالے سے عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ کی بیٹی کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی تھی۔