Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا زخمی

    بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک، دوسرا زخمی

    بھارتی ریاست ارونا چل پردیش میں چین کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے علاقے توانگ میں گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹس سوار تھے۔

    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف اسٹیٹ سے ملاقات

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ جبکہ دوسرا پائلٹ زخمی ہوا ہے۔زخمی پائلٹ کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    دفاعی ترجمان کرنل اے ایس والیہ نے بتایا کہ یہ واقعہ صبح 10 بجے کے قریب ایک فارورڈ ایریا میں معمول کی کارروائی کے دوران پیش آیا جہاز میں سوار دونوں پائلٹوں کو قریبی فوجی ہسپتال لے جایا گیا۔

    لسبیلہ ہیلی حادثہ، پاک فوج کیخلاف مہم میں یوٹیوبرسمیت سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بھی شامل

    انہوں نے مزید کہا کہ پائلٹوں میں سے ایک جو شدید زخمی تھا علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا دوسرے پائلٹ کا علاج چل رہا ہے۔

    حادثے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں۔ معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی۔

    پشاورمیں دہشت گردوں کا فوجی قافلے پرحملہ،2 اہلکارشہید

  • ایلون مسک نے دوبارہ ٹوئٹر کو خریدنے کی تصدیق کر دی

    ایلون مسک نے دوبارہ ٹوئٹر کو خریدنے کی تصدیق کر دی

    ایلون مسک نے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹوئٹر کونہ صرف خریدنے کی تصدیق کر دی بلکہ عندیہ دیا ہے کہ وہ اسےایک سپر ایپ میں بدلنا چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اسے ایک ایسی ایپ میں بدلنے کا اشارہ دیا جس میں ہر طرح کی سروسز دستیاب ہوں گی۔

    ٹیسلا کا تیار کردہ انسان نما روبوٹ متعارف


    خٰیال رہے کہ ایلون مسک نے پہلے ٹوئٹر کو خریدنے سے انکار کردیا تھا مگر 4 اکتوبر کو انہوں نے ایک بار پھر سوشل میڈیا نیٹ ورک کو معاہدے میں طے شدہ رقم 54.20 ڈالر فی شیئر کے حساب سے خریدنے کی پیشکش کی۔

    رپورٹس کے مطابق مہینوں تک ٹوئٹر پر بوٹس، جعلی اکاؤنٹس اور غلط بیانی جیسے الزامات لگانے کے بعد عدالتی جنگ سے بچنے کے لیے ایلون مسک نے ایک بار پھر طے شدہ قیمت پر ٹوئٹر کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان معاہدے کی بحالی کی خبر کے ساتھ ہی ٹوئٹر کے شیئرز کی قدر میں 23 فیصد اضافہ ہو گیا ہے-

    رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی قانونی ٹیم کو عدالتی کارروائی دیکھنے کے بعد یہ اندازا ہو گیا تھا کہ مقدمے کی کارروائی ان کے لیے درست سمت میں آگے نہیں بڑھ رہی، انہیں خدشہ تھا کہ ججز بوٹس اور جعلی اکاؤنٹ کی بات کو اہمیت نہیں دے رہے اس لیے امکان ہے کہ فیصلہ ان کے خلاف آئے گا اس لیے انہوں نے ایلون مسک کو معاہدہ بحال کرنے کا مشورہ دیا۔

    نئی ٹیکنالوجیز کے بغیر دنیا موسمیاتی تبدیلیوں کے بحران کا مقابلہ نہیں کرسکے گی،بل…

    انہوں نے ٹوئٹ میں سپر ایپ کےبارےمیں تفصیلات تو فراہم نہیں کیں مگر وہ ماضی میں چینی ایپ وی چیٹ کو کافی سراہ چکےہیں مئی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران ایلون مسک نے چینی ایپ وی چیٹ کو ایک سپر ایپ کے لیے اچھا ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین سے باہر اس طرح کی کوئی ایپ موجود نہیں۔

    اسی طرح وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ ٹوئٹر کو وی چیٹ اور ٹک ٹاک جیسا بنانے کے خواہشمند ہیں ایلون مسک کے مطابق ایشیا میں سپر ایپس عام ہیں جن میں پیمنٹس، کمیونیکیشنز، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر سروسز صارفین کو دستیاب ہوتی ہیں۔

    اگست میں ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ ٹوئٹر کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں اوران کے ذہن میں ایسے منصوبے موجود ہیں جس سے اس پلیٹ فارم کو بہت زیادہ بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ ٹوئٹر کے ساتھ 44 ارب ڈالر کے عوض ٹوئٹر خریداری معاہدہ کرنے کے بعد ایلون مسک خریداری معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے تھے، جس کے بعد ٹوئٹر نے معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر ایلون مسک کے خلاف قانونی جنگ کا آغازکردیا تھا۔

    امریکہ نے پاکستان کو اسلحہ فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراض یکسر مسترد کر دیا

  • کم عمری میں ہی تینوں فارمیٹ کی قیادت،بابراعظم کے ساتھ ناانصافی ہے، مدثر نذر

    کم عمری میں ہی تینوں فارمیٹ کی قیادت،بابراعظم کے ساتھ ناانصافی ہے، مدثر نذر

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی کمزور مڈل آرڈر پر سابق ہیڈ کوچ مدثر نذر نے تشویش کا اظہار کیا ہے-

    با غی ٹی وی : پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ "پاکستان کرکٹ” کو دیئے گئے انٹرویو میں مدثر نذر نے کہا کہ گرین شرٹس نے دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا مقابلہ کرتےہوئے 3 میچز جیتے، دوسری جانب انگلینڈ نے 1،2کھلاڑیوں کو چھوڑ کر اپنی مضبوط ٹیم میدان میں اتاری جس میں ہر شعبے کی ضرورت کے مطابق کھلاڑی موجود تھے۔

    مدثر نذر نے کہا کہ ہماری ٹیم صرف 3 یا 4 کھلاڑیوں پر انحصار کررہی تھی، بڑی کمزوری مڈل آرڈر کی رہی جس سے پاکستان کیلیے مسائل پیدا ہوئے،اس حوالے سے آوازیں بھی اٹھتی رہیں کہ واضح خلا نظر آرہے ہیں مگر سلیکٹرز ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہی بیٹرز کو کھلانے پر بضد رہے۔

    انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں یہی چیز دیکھنے میں آئی جس انداز میں پاکستان ٹیم کھیل رہی ہے مڈل آرڈر میں شعیب ملک کو شامل کرنا بہتر ہوگا،وہ جانتے ہیں کہ اننگز کےآخرمیں کس انداز میں بیٹنگ کی جاسکتی ہے،فرنچائز کرکٹ میں وہ اس کا مظاہرہ بھی کرتے رہے ہیں-

    نیوزی لینڈ : سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

    مدثر نذر نے کہا کہ اگر کہا جائے تو شعیب ملک کا آسٹریلیا میں ریکارڈ اچھا نہیں تو صہیب مقصود جیسا کوئی لے آئیں،فخرزمان کو اوپنر بھیجیں،بابر اعظم اور محمد رضوان میں سے کوئی ایک تیسرے نمبر پر آجائے۔

    مدثر نذر نے کہا کہ بابر اعظم کو کم عمری میں ہی تینوں فارمیٹ میں قیادت سونپ دی گئی، ان کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے،میچ جیت جائیں تو بہتر دوسری صورت میں سارا دبائو کپتان پر آتا ہے،اسی پریشر میں انھوں نے انگلینڈ کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیچز ڈراپ کیے-

    سابق ہیڈ کوچ نے کہا کہ وہ بہترین فیلڈر ہیں مگر یہ سب کچھ دبائو میں ہوا،بابر اعظم ایک ورلڈکلاس بیٹر ہیں مگر کپتانی کی وجہ سے اگر ان کی فارم خراب ہوجاتی ہے تو پاکستان ٹیم کا بھاری نقصان ہوگا،میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ان سے ٹی ٹوئنٹی کی قیادت واپس لے لیں۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل پاکستان ٹیم کواچھی سیریزملی،عبدالرزاق،کم اوورزکی وجہ سےمڈل آرڈرپردباؤآجاتا…

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل پاکستان ٹیم کواچھی سیریزملی،عبدالرزاق،کم اوورزکی وجہ سےمڈل آرڈرپردباؤآجاتا ہے،اعجاز احمد،

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سےقبل پاکستان ٹیم کواچھی سیریزملی،عبدالرزاق،کم اوورزکی وجہ سےمڈل آرڈرپردباؤآجاتا ہے،اعجاز احمد،

    قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان ٹیم کو اچھی سیریز ملی ہیں۔

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الرزاق نے کہا کہ انگلینڈ بڑی ٹف ٹیم ہے اس کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا، اب نیوزی لینڈ کی ٹف کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملے گا، وہاں کی کنڈیشنز بڑی مختلف ہوتی ہیں، اس سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔

    قومی کرکٹ ٹیم نے شاداب کی سالگرہ کا جشن منفرد انداز منایا

    عبد الرزاق نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل یہ ٹور بڑا زبردست ہے ، عامر جمال کو 5،6 برس سے کھیلتے ہو ئے دیکھ رہا ہوں، اس نے خود کو بہت بہتر کیا ہے ، آل راؤنڈر کا آنا اچھی بات ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عامر جمال انٹر نیشنل کرکٹ کا ایک موقع ملا اس کا انہیں فائدہ ہو گا، کرکٹ اور کھلاڑیوں کے لیے یہ بڑی اچھی چیز ہے کہ پاکستان میں ٹیمیں مسلسل آرہی ہیں ہوم سیریز میں نوجوان کرکٹرز کو فائدہ ہوتا ہے، انگلینڈ کے بعد اب دیگر بڑی ٹیموں کے بھی دورے شیڈولڈ ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیم گوجرانوالا جائنٹس کے ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے رکن اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ اگر میں کہوں کہ میں بیٹنگ لائن اپ سے مطمئن ہوں تو یہ ڈپلو میسی ہو گی ،ہمیں اس وقت جو ٹیم بنی ہے، اور جو ٹیم ورلڈکپ کے لیے گئی اس کو بیک کرنا ہے-

    انگلینڈ نےساتواں ٹی 20 میچ 67 رنز سےجیت کرسیریز بھی جیت لی:

    اعجاز احمد نے کہا کہ ایک عرصے سے بات ہو رہی ہے کہ مڈل آرڈر میں مسئلہ ہے ، ہمیں مڈل آرڈر کے بیٹرز نہیں مل رہے ، میں اسے کوئی مسئلہ نہیں سمجھتا ، بابر اعظم اور محمد رضوان بحیثیت اوپنرز بہت اچھا کھیل رہے ہیں،20 اوورز کے میچ میں مڈل آرڈرز کو کم اوورز موقع مل رہے ہیں، اوپنرز آؤٹ ہوتے ہیں تو پھر کم اوورز کی وجہ سے مڈل آرڈر پر دباؤ آجاتا ہے، اگر اوپنرز مڈل آرڈر میں آکر کھیلیں تو اس کا کوئی ایشو نہیں۔

    اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ اوپنر اگر نئی گیند کھیل سکتے ہیں تو پھر گیند کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے ، چوتھے پانچویں نمبر کے بیٹر سے اوپن کرائیں گے تو پھر ایشو ہو گا، شان مسعود کو کھلایا گیا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں انہوں نے رنز بھی بنائے ہیں۔

    واضح رہے کہ رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے جارہا ہے اور پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

  • شمالی کوریا کے تجربے کے جواب میں امریکہ اور جنوبی کوریا نے میزائل داغ دیئے

    شمالی کوریا کے تجربے کے جواب میں امریکہ اور جنوبی کوریا نے میزائل داغ دیئے

    شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا نے جواباً 2 ،2 میزائل فائر کردیئے۔

    باغی ٹی وی : شمالی کوریا کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا نے بھی عسکری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا امریکہ او جنوبی کوریا کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے 4 میزائل بحیرہ جاپان میں داغے گئے۔

    شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا

    جنوبی کوریا کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے امریکی ساختہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2، 2 اے ٹی اے سی ایم ایس بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

    جنوبی کوریا نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ میزائل تجربےشمالی کوریا کی جانب سے طویل ترین فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے کا جواب ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغا تھا جاپانی حکومت نے میزائل کی جاپان کی طرف بڑھنے کی وارننگ جاری کی تھی2017 کے بعد پہلی مرتبہ شمالی کوریا نے جاپان کی حدود میں میزائل داغا ہے-

    آرمی چیف کی امریکی سیکریٹری دفاع،مشیر برائے قومی سلامتی اور ڈپٹی سیکریٹری آف…

    درمیانے درجے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل جاپان کے مشرق میں سمندر میں گرا، جاپانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے وحشیانہ اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہیں میزائل تجربے کے دوران جاپان میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل کردی گئی تھی-

    جاپانی حکام کےمطابق شمالی کوریا نے شائد بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے جاپانی وزیراعظم ومیو کیشیدا نے نیشل سیکورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا تھا-

    سوشل میڈیا کی دوستی،27 سالہ خاتون کے ساتھ تین ڈاکٹر نے ملکر کیا گھناؤنا کام

  • نیوزی لینڈ : سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

    نیوزی لینڈ : سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

    نیوزی لینڈ میں شروع ہونے والی سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم، کیوی کپتان کین ویلم سن نے ٹرافی کی رونمائی کی، بنگلہ دیشی نائب کپتان نور الحسن بھی ٹرافی کی رونمائی تقریب کا حصہ تھے ، سہہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ہوگا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : آئی سی سی نے میچز کےآفیشلز کا اعلان کر دیا


    ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی سہہ فریقی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز کے لیے گزشتہ روز کرائسٹ چرچ پہنچی تھی سیریز میں پاکستان اور بنگلا دیش کے علاوہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،سہ فریقی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔

    انگلینڈ نےساتواں ٹی 20 میچ 67 رنز سےجیت کرسیریز بھی جیت لی:

    پاکستانی ٹیم ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے کرائسٹ چرچ میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی سہ فریقی سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گا۔

    سہ فریقی سیریز؛ قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

  • سوئیڈن سائنسدان نے طب کا امریکا،آسٹریا اور فرانس کے سائنسدانوں نے فزکس کا نوبل انعام اپنے نام کر لیا

    سوئیڈن سائنسدان نے طب کا امریکا،آسٹریا اور فرانس کے سائنسدانوں نے فزکس کا نوبل انعام اپنے نام کر لیا

    سوئیڈن کے سوانتے پابو نے فزیولوجی کے میدان میں اس سال کا نوبل انعام اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی : نوبل کمیٹی کے مطابق سوئیڈش سائنس دان کو یہ انعام معدوم ہوجانے والے انسانوں کے جینوم اور انسانی ارتقاء کے حوالے سے کی جانے والی دریافتوں پر دیا گیا ہے۔


    نوبل کمیٹی کا کہنا تھا کہ اپنی تحقیق کے ذریعے سوانتے پابو نے آج کے انسان کی معدوم قسم نِینڈرتھل کے جینوم کو ساخت دے کر بظاہر ناممکن دِکھنے والی چیز کو ممکن کر دِکھایا۔ انہوں نے ڈینیسووا نامی انسانی قسم کی دریافت بھی کی جو اس سے قبل نامعلوم تھی۔


    میکس پلینک انسٹیٹیوٹ کے شعبہ جینیات کے ڈائریکٹر سوانتے پابو کے متعلق جیوری نے بتایا کہ انہوں نے 70 ہزارسال قبل معدوم انسانی قسم سےموجودہ نوعِ انسانی میں افریقا سے مشرقِ وسطیٰ ہجرت کرجانے کے بعد ہونے والی جینیاتی منتقلی بھی دریافت کی۔


    جیوری کا کہنا تھا کہ دورِ حاضر کے انسانوں میں جینز کی یہ قدیم منتقلی آج بھی مطابت رکھتی ہے، جس کی مثال ہمارے مدافعتی نظام کا انفیکشنز پر دِکھایا جانے والا ردِ عمل ہے۔

    دوسری جانب رائل سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے سال 2022 کے لیے طبعیات (فزکس) کا نوبل انعام ’’کوانٹم مکینکس‘‘ پر تحقیق کرنے والے امریکا، آسٹریا اور فرانس سے تعلق رکھنے والے تین سائنس دانوں کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔


    رائل سویڈش اکیڈمی کی جانب سے فرانس کے ایلین ایسپیکٹ، امریکا کے جان کلوزر اور آسٹریا کے اینتون زِیلِنگر کو ایٹمی زرات کے رویوں سے متعلق کی جانے والی تحقیقات پر فزکس کا نوبل انعام برائے 2022 دیا گیا ہے۔


    https://twitter.com/NobelPrize/status/1577370223522496532?s=20&t=rVvKInbq57qYIJXZb0nfJw
    جیوری کے مطابق تینوں سائنس دانوں نے ذیلی ایٹمی ذرات کے رویوں سے متعلق تحقیق کی، جو سُپر کمپیوٹر اور اِنکرپٹڈ کمیونیکیشن کے حوالے سے مزید تحقیق کے دروازے کھولے گی اور اس موضوع کو مزید وسیع کرے گی۔


    رائل سویڈش اکیڈمی کی جیوری کے مطابق سائنس دانوں کو ’الجھے ہوئے فوٹون پر تجربات کرنے، ’بیل اِن اکویلیٹیز‘ کی خلاف ورزی ثابت کرنے اور کوانٹم انفارمیشن سائنس متعارف کرانے پر ایوارڈ دیا گیا ایوارڈ حاصل کرنے والوں نے اپنی تحقیق سے مزید بنیادی تحقیق کے راستے کھولے اور نئی عملی ٹیکنالوجی کے لیے راہیں ہموار کیں ہیں۔


    ایوارڈ حاصل کرنے والے فرانس کے ایلین ایسپیکٹ کا تعلق یونیورسٹی آف پیرس-سیکلے سے، آسٹریا کے اینتون زِیلِنگر یونیورسٹی آف ویانا سے وابستہ ہیں جبکہ امریکا کے جان کلوزر کیلیفورنیا میں ایک کمپنی کے مالک ہیں ان تینوں سائنس دانوں نے 2010 میں بھی مشترکہ طور پر وولف پرائز اپنے نام کیا تھا۔

    خیال رہے کہ سائنس کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دے کر نوبل انعام حاصل کرنے والے سائنس دانوں کو ایوارڈ کے ساتھ 10 ملین سویڈش کرونر کی رقم بھی دی جائے گی۔ یہ رقم نوبل انعام کے موجد سویڈش الفریڈ نوبل کی چھوڑی گئی جائیداد میں سے دیا جاتا ہے۔


    واضح رہے کہ رائل سوئیڈش اکیڈمی کی جانب سے بدھ 05 اکتوبر کو کیمسٹری، جمعرات 6 اکتوبر کو لٹریچر جب کہ 7 اکتوبر جمعے کو امن کے نوبل انعام کے لیے ناموں کا اعلان کیا جائے گا جبکہ نوبل انعام برائے اکنامکس کی کیٹگری کیلیے اعلان سب سے آخر میں دس اکتوبر کو کیا جائے گا۔

  • امریکا کا یوکرین کو ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا نیا پیکج مہیا کرنے کا اعلان

    امریکا کا یوکرین کو ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا نیا پیکج مہیا کرنے کا اعلان

    امریکی صدر جو بائیڈن نے جلد ہی یوکرین کو 62 کروڑ 25 لاکھ ڈالر مالیت کے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کا نیا پیکج مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: صدرجوبائیڈن نے منگل کے روز یوکرینی ہم منصب ولودی میرزیلنسکی کے ساتھ ایک فون کال میں اس پیکج کی اطلاع دی ہے اوریوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

    بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کو جب تک امریکی امدادکی ضرورت ہے، یہ جاری رہے گی انہوں نے زیلنسکی کو مطلع کیا کہ یوکرین کو اضافی ہتھیاروں اور سازوسامان، بشمول ہیمارس، آرٹلری سسٹم،گولہ بارود اوربکتربند گاڑیاں دینے کا اعلان آج کیا جارہا ہے۔

    دریں اثناء امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یہ ہتھیار اگست 2021 سے یوکرین کے لیے امریکا سے ہتھیاروں کی بائیسویں کھیپ کے تحت مہیا کیے جائیں گے اسلحہ کی اس تازہ ترین ترسیل سے جنوری 2021 سے اب تک یوکرین کوامریکا کی جانب سے مہیا کی جانے والی مجموعی فوجی امداد 17.5 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی ہوجائے گی۔

    دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سےجاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ روس کے ساتھ یوکرینی علاقوں کے مبیّنہ الحاق کی حمایت کرنے والے کسی بھی فرد، ادارے یا ملک پر سخت پابندیاں عایدکرنے کے لیے امریکا کی مسلسل تیاری جاری ہے۔

    گذشتہ ہفتے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کے حامی یوکرین کے چارعلاقوں میں نام نہاد ریفرنڈم کےانعقاد کے بعد یک طرفہ طور پرریاست میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

    امریکا اور یورپ نے کہا ہے کہ وہ ان الحاق شدہ علاقوں کو کبھی روس کا حصہ تسلیم نہیں کریں گے ۔انھوں نے روسی افراد، حکام اور صدرپوتین کے اتحادیوں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔

    ایران میں پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد ،حکومت کو قیمت چکانی ہو گی،امریکی صدر

    وائٹ ہاؤس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق یوکرین کی آزادی اور جمہوریت کے دفاع کی کوششوں کی حمایت میں دنیا کو متحد کرنے کی غرض سے امریکا کی شبانہ روز کاوشوں کا بھی ذکرکیا ہے۔

    امریکی وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر بائیڈن نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ روس کے ساتھ یوکرینی علاقوں کے مبیّنہ الحاق کی حمایت کرنے والے کسی بھی فرد، ادارے یا ملک پر سخت پابندیاں عایدکرنے کے لیے امریکا کی مسلسل تیاری جاری ہے۔

    امریکی صدرنے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے علاقوں کے روس سے الحاق کے فیصلے کو کسی صورت میں بھی تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے جلد ہی یوکرین کو 62 کروڑ 25 لاکھ ڈالر مالیت کے ہتھیاروں اور فوجی ساز وسامان کا نیا پیکج مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    چیچن سربراہ کا اپنے 3 کم عمر بیٹوں کو یوکرین کے محاذ پر بھیجنے کا اعلان

    صدر جو بائیڈن نے منگل کے روز یوکرینی ہم منصب ولادی میر زیلنسکی کے ساتھ ایک فون کال میں اس پیکج کی اطلاع دی ہے اور یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے۔

    بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کو جب تک امریکی امدادکی ضرورت ہے، یہ جاری رہے گی انہوں نے زیلنسکی کو مطلع کیا کہ یوکرین کو اضافی ہتھیاروں اور ساز وسامان، بشمول ہیمارس، آرٹلری سسٹم، گولہ بارود اور بکتر بند گاڑیاں دینے کا اعلان آج کیا جا رہا ہے۔

    دریں اثناء امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ یہ ہتھیار اگست 2021 سے یوکرین کے لیے امریکا سے ہتھیاروں کی 22ویں کھیپ کے تحت مہیا کیے جائیں گے۔

    مسٹر بلنکن کے بقول اسلحہ کی اس تازہ ترین ترسیل سے جنوری 2021 سے اب تک یوکرین کو امریکا کی جانب سے مہیا کی جانے والی مجموعی فوجی امداد 17.5 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی ہو جائے گی۔

    امریکہ اور ایران کے درمیان منجمد اثاثوں کے بدلے میں قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے

  • ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘:گوگل کا خراج تحسین پیش

    ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘:گوگل کا خراج تحسین پیش

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ ٹیچرز ڈے‘ منایا جارہا ہے، اس موقع پر گوگل نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل اساتذہ کے نام کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے، جس میں اساتذہ کی انتھک محنت اور لگن کو سراہا جاتا ہے۔ جہاں گوگل نے اپنا ڈوڈل بدلا وہیں ٹوئٹر پر بھی ’ٹیچرز ڈے2022‘ کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہےجہاں صارفین اپنے استادوں کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

    یوم اساتذہ منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگرکرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھرمیں کئی سیمینارز، کانفرنسیں اورتقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

    2009ء میں عالمی یوم اساتذہ کے حوالے سے یہ ہدف مقرر کیا گیا ہے کہ 2015ء تک دنیابھر میں تعلیم کو عام کیا جائے گااور بلند معیار تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے میں پیشہ ور اساتذہ کو ان کا جائز مقام ملے اورانہیں دورجدید میں نظام تعلیم میں ہونے والی تبدیلیوں سے وقتًا فوقتًا باخبر کیا جائے-

    واضح رہے کہ 5 اکتوبر 1994ء کو پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام اساتذہ کا عالمی دن منایا گیا تھا جس کے بعد یہ ہر سال باقاعدگی سے منایا جاتا ہے۔

    پشاور:نامعلوم شخص نےخاتون کےبینک اکاؤنٹ سےلاکھوں روپے نکلوا لئے

  • شہباز شریف کی مستقل حاضری سے استثنٰی، احتساب عدالت کا تحریری حکمنامہ جاری

    شہباز شریف کی مستقل حاضری سے استثنٰی، احتساب عدالت کا تحریری حکمنامہ جاری

    احتساب عدالت لاہور نے وزیراعظم شہبازشریف کی آشیانہ اقبال ریفرنس میں مستقل حاضری معافی کی درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی :احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں بطور وزیراعظم شہباز شریف کو آئینی اور سرکاری زمہ داریاں نبھانی ہیں، یہ بھی حقیقت ہے کہ ملزم 2021 سے مسلسل عدالت میں پیش ہو رہا ہے، شہباز شریف کی عدم پیشی سے ٹرائل متاثر نہیں ہو گا۔

    وزیراعظم کو منی لانڈرنگ کیس میں عدالت حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

    حکمنامے میں لکھا گیا ہے کہ شہباز شریف نےاپنی جگہ عدالت پیشی کےلیے نمائندہ مقرر کردیا ہے، محمد انور حسین ایڈووکیٹ شہبازشریف کے نمائندے کے طور پر ہر پیشی پر عدالت پیش ہوں گے-

    حکمنامے میں تحریر کیا گیا کہ شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظورکی جاتی ہےتاہم عدالت کے طلب کرنے پر شہباز شریف عدالت پیش ہونے کے پابند ہوں گے۔

    چیف جسٹس نے تاحیات نااہلی کے آرٹیکل 62 ون ایف کو ڈریکونین قانون قرار دے دیا

    واضح رہے گزشتہ روز احتساب عدالت نےوزیر اعظم شہبازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی تھی اور انہیں عدالت میں پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا اور ان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی تھی-

    وزیر اعظم کی یورپی یونین کے کمشنر سے ملاقات، دوران سیلاب کی گئی مدد پر شکریہ ادا…