Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • روس اور کریمیا کو ملانے والا اہم پل تباہ

    روس اور کریمیا کو ملانے والا اہم پل تباہ

    روس اور کریمیا کو ملانے والا واحد پل آئل ٹینکر میں دھماکے بعد ٹرین میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے باعث بند کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : روس اور کریمیا کے ایک اہم پل پر ہفتے کی صبح آتشزدگی کے واقعے کے بعد یوکرین اور روس دونوں کی طرف سے مختلف اطلاعات سامنے آئی ہیں اور کسی نے بی کوئی حتمی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

    امریکا نے کویت کو جدید میزائل سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دیدی

    برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روس کی جانب سے 2014 میں اپنے تسلط میں لیے گئے علاقے کریمیا کے کیرچ اسٹریٹ پل کو فوجی سازو ساان کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔


    یوکرین کے ذرائع نے اسے ایک آئل ٹینکر میں دھماکے کا واقعہ قرار دیا ہے جو عین کریمیا اور روس کے درمیان رابطے کے اہم ترین پل پر ہوا ہے اور ان دنوں اس کی اہمیت اور بڑھ چکی ہے۔

    اس حوالے سے یوکرین حکوت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بری طریقے سے جل رہا ہے۔

    یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کے مشیر میخائلو پوڈولیک کی جانب سے پل پر لگنے والی آتشزدگی کے باعث ہونے والے نقصان کو آغاز قرار دیا گیا تاہم انہوں نے یوکرین کے براہ راست ملوث ہونے کی کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہر غیر قانونی چیز تباہ کر دی جائے گی، چوری کی گئی ہر شے دوبارہ یوکرین کو حاصل ہو گی اور روس کی جانب سے قبضے میں لی گئی ہر چیز نکال دی جائے گی۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، گیس کی قیمت میں کمی

    دوسری جانب روس نے اس واقعے کو کار بم دھماکے قرار دیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کار بم دھماکے سے کریمیا اور روس کے اہم پل پر بہت بڑی آ گ بھڑک اٹھی۔ تاہم روس نے اس واقعے کے حوالے سے ابھی تک یوکرین یا کسی اور پر کوئی الزام نہیں لگایا ہے۔

    روس کی انسداد دہشتگردی کمیٹی (این سی اے) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کریمیا جانے والے پل پر ایک گاڑی میں دھماکا ہوا جس نے ٹرین کی 7 فیول بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، دھماکے کے بعد موٹر وے سیکشن کو بند کر دیا گیا ہے۔

    روس کے صدر ولادمیر پیوٹن کو دھماکے کے حوالے سے بریف کیا گیا جس کے بعد انہوں نے معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق اس کار بم دھماکے ذریعے ٹرین کے ساتھ موجود سات آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ واضح رہے یہ پل ٹرین کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ یوکرین کے ساتھ جنگ کی وجہ سے یہ پل روس کے لیے جنگی سامنان کی ترسیل کیلیے بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اس ٹینکر دھماکے بعد پل پر سے گزرنے والی ٹریفک معطل ہو گئی حتیٰ کہ ٹرینوں کی آمدو رفت بھی رک گئی۔

    بیٹوں کو یوکرین کیخلاف جنگ میں بھیجنے کا انعام،پیوٹن نے چیچن سربراہ کوروسی فوج کے…

    یاد رہے کہ روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے کریمیا کو 2014 میں اپنا حصہ بنانے کے 4 سال بعد 2018 میں کیرچ اسٹریٹ کا افتتاح کیا تھا۔

  • لاہور میں ٹرک سے 1600 کلو خراب گوشت، ایکسپائر مکھن اور پنیر برآمد

    لاہور میں ٹرک سے 1600 کلو خراب گوشت، ایکسپائر مکھن اور پنیر برآمد

    لاہور:ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں ٹرک سے 1600 کلو خراب گوشت برآمد کر لیا-

    باغی ٹی وی : ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے علی الصبح خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے گوشت اور مکھن سے بھرا چلر ٹرک پکڑ لیا چلر ٹرک سے 1600 کلو خراب گوشت، 150 کلو ایکسپائر مکھن، 20کلو پنیر برآمد ہوئی۔

    لاہور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ کاروائی،کولڈ اسٹور سے تین سال پرانا 7 ہزار کلو گوشت برآمد

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ بھبھتیاں چوک پر واقع کولڈ اسٹور سے ناقص مال نکال کر سپلائی کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، نیلےرنگ کے بدبودار گوشت کی موجودگی اور ریکارڈ کی عدم دستیابی پائی گئی۔


    مدثر ریاض ملک نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور سے تحقیقات کر کے کولڈ اسٹور کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایکسپائر اسٹاک کو تازہ اشیاء کے ساتھ سپلائی یافروخت کرنا دھوکہ دہی اور سنگین جرم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کی انڈسٹری میں کوئی جگہ نہیں، معمولی خلاف ورزیوں پر اصلاح کریں گے، ملاوٹ یا جعلسازی ہرگز برداشت نہیں۔

    پنجاب میں 12 ہزارگندے انڈے:فوڈ اتھارٹی نے اپنا کام کردکھایا


    علاوہ ازیں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کاروائی کی گئی جس میں فیکٹری کی پروڈکشن بند کر دی گئی بچوں کے پسندیدہ سنیکس میں کیڑوں کی بھرمار پائی گئی۔7400 کلو ناقص مال برآمد، 17000 کلو کا خام مال اور پیکنگ برآمد کر کے تلف کر دی گئی-


    پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بچوں کی اشیاء کی تیاری میں ملاوٹی اور ناقص اجزاء کی مکسنگ!ممنوعہ اورزائدالمیعاد خام مال کا استعمال سنگین جرم ہے۔اپنے اردگرد کڑی نظر رکھیں، گلی محلوں میں خوراک تیار کرنے والے یونٹس کی اطلاع دیں

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند

    کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند

    کراچی میں موبائل فون سروس مختلف علاقوں میں متاثر ہے-

    باغی ٹی وی :صارفین کے مطابق گلستان جوہر، ڈیفنس اور ناظم آبادمیں موبائل نیٹ ورکس بند ہیں اس کےعلاوہ ملیر، صدر اور ٹاور سمیت کئی علاقوں میں بھی صارفین نیٹ ورکس بند ہونے کی شکایات کررہے ہیں۔

    اسموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پرعملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،پرویز الہٰی

    ابتدا میں پی ٹی اے حکام نے موبائل فون سروس بند ہونے سے لاعلمی کا اظہار کیا تاہم اب پی ٹی اے حکام کا کہنا ہےکہ حکومت کی درخواست پر 12 ربیع الاول کے سلسلے میں سروسز بند ہیں۔

    اس حوالے سے پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 12 ربیع الاول کی تیاریوں کے سلسلے میں سروس بند ہے۔

    ڈاکیے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر ڈاک تقسیم کریں گے

    پی ٹی اے ترجمان کے مطابق موبائل سروس کی بندش حکومت کی درخواست پر کی گئی، کراچی کے کچھ علاقوں میں آج اور کل کیلئے موبائل سروس بند کی، بارہ ربیع الاول کی تیاریوں اور سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے سروس بند کی گئی۔

  • 570 ملین ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری ہو گئی

    570 ملین ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری ہو گئی

    جعلسازوں نے 570 ملین ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کرلی –

    باغی ٹی وی : سب سے بڑی کرپٹو کرنسی فرم ’بائنانس‘ نے دعوی کیا ہے کہ سسٹم میں ’ایکسپلائٹ‘ کی وجہ سے ایکسچینج کی مخصوص کرنسی کی اضافی پروڈکشن ہوئی، اس نقصان کا تخمینہ تقریباً 100 ملین ڈالرز ہے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، گیس کی قیمت میں کمی

    بائننس نے کہا کہ جمعرات کو دیر گئے ایک کراس چین پل کو نشانہ بنایا گیا جو اس کے BNB چین سے منسلک تھا، جس سے ہیکرز کو BNB منتقل کرنے میں مدد ملی، ڈویلپرز کی ایک ٹیم خلاف ورزی کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    ٹوکن آف نیٹ ورک۔ نام نہاد کراس چین پل ایسے ٹولز ہیں جو ایک بلاک چین سے دوسرے میں ٹوکن کی منتقلی کی اجازت دیتے ہیں۔


    فرم کے سربراہ چانگ پینگ ژاؤ کا کہنا تھا کہ کچھ مسائل کی وجہ سے سسٹم کو کچھ وقت کے لیے منجمد کر رہے ہیں۔ لیکن صارفین کے فنڈز محفوظ ہیں، صارفین کو مزید اپ

    ڈیٹ فراہم کریں گے،اس کے بعد سے بی این بی چین نے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔

    کچھ غیر ملکی ایجنسیاں اپنے زرائع کے زریعے یہ دعوی کر رہی ہے کہ نقصان کا تخمینہ 100 ملین ڈالرز نہیں ہے بلکہ یہ 570 امریکی ڈالرز کے برابر ہے۔

    دیوارمیں چُھپے 1000 سال سے زائد عرصہ پُرانے 44 سونے کے سِکے دریافت


    چانگ پینگ ژاؤ نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اس چوری میں ’ایک کراس چین برج بی ایس سی ٹوکن ہب پر ایک ایکسپلائٹ‘ شامل ہے۔

    بائننس تجارتی حجم کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا کرپٹو ایکسچینج ہے۔

    BNB چین نے جمعہ کو ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ مجموعی طور پر، ہیکرز نے نیٹ ورک سے 2 ملین BNB ٹوکن موجودہ قیمتوں پر تقریباً 570 ملین ڈالر نکال لئے-

    کرپٹو سیکیورٹی فرم امیونفی (Immunefi) کے مطابق، ہیک پل کے سمارٹ کنٹریکٹ میں ایک بگ کی وجہ سے ہوا جس نے ہیکرز کو جعلی لین دین کرنے اور اپنے کرپٹو والیٹ میں رقم واپس بھیجنے کی اجازت دی۔ سمارٹ کنٹریکٹس بلاک چین پر کوڈ کے ٹکڑے ہوتے ہیں جو معاہدوں کو انسانی مداخلت کے بغیر خود بخود عمل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

    CoinMarketCap ڈیٹا کے مطابق، BNB کی قدر جمعہ کی صبح $285.36 فی سکہ سے زیادہ ڈوب گئی۔

    ارب پتی تاجر مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ کو قتل کی دھمکیاں

    کمپنی کے ایک پہلے تخمینہ کے مطابق نکالی گئی کل رقم $100 ملین سے $110 ملین کی حد میں رکھی گئی تھی۔ کمپنی نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے سیکورٹی پارٹنرز کی مدد سے 7 ملین ڈالر کے فنڈز کو منجمد کرنے میں کامیاب رہی۔

    بائننس کے ایک ترجمان نے سی این بی سی کو بتایا کہ کمپنی نے BNB چین کے توثیق کاروں کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کے لیے تعاون کیا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ زیادہ تر فنڈز استحصال کرنے والے کے کرپٹو والیٹ میں رہ گئے، جبکہ تقریباً 100 ملین ڈالر "غیر بازیافت” تھے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ بی این بی چین کے پاس اس وقت 26 فعال تصدیق کنندگان ہیں اور مختلف ٹائم زونز میں مجموعی طور پر 44 ہیں۔

    BNB چین، جو اصل میں Binance Chain کے نام سے جانا جاتا ہے، سب سے پہلے Binance نے 2019 میں تیار کیا تھا۔ دیگر بلاکچینز کی طرح، اس میں ایک مقامی ٹوکن ہے، جسے BNB کہا جاتا ہے، جسے گیمز اور دیگر ایپلی کیشنز میں تجارت یا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    تھائی لینڈ کے چائلڈ کئیر سینٹر میں فائرنگ،بچوں سمیت31 افراد ہلاک

    بلاک چین اینالیٹکس فرم Chainalysis کے اعداد و شمار کے مطابق، 2022 کے آغاز سے لے کر اب تک کراس چین پلوں پر ہونے والی خلاف ورزیوں سے کل تقریباً 1.4 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

    کریپٹو انڈسٹری کا ایک مشکل سال رہا ہے، جس میں 2020 سے 2021 تک تقریباً 2 ٹریلین ڈالر کی قیمت ختم ہو گئی ہے۔ بلاک چین وینچر ٹیرا $60 بلین کے نفاذ اور بگڑتے ہوئے معاشی ماحول نے مارکیٹ کے جذبات کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوریوں میں سے ایک ہے۔ اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں ایگزی انفنیٹی بلاک چین گیم سے 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ چوری کیے گئے تھے۔

  • امریکا نے کویت کو جدید میزائل سسٹم  فروخت کرنے کی منظوری دیدی

    امریکا نے کویت کو جدید میزائل سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دیدی

    امریکا نے کویت کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کے علاوہ فضائی دفاع کا جدید نظام فروخت کرنے کی ایک اہم ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی پینٹا گون نے اس منظوری کے بارے میں بتایا ہے کہ اب کویت اپنے علاقے میں خراب عناصر سے نمٹنے کے علاوہ خلیجی ممالک میں فضائی دفاع کے نظام کے ساتھ بھی جڑ سکےگاکویت کے لیے اس معاہدے کی منظوری امریکی وزارت خارجہ نے دی ہے معاہدے کے نتیجے میں کویت کو میڈیم رینج کے میزائل ملیں گے۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، گیس کی قیمت میں کمی

    روئٹرز کے مطابق پینٹاگون نے جمعرات کو کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے تقریباً 3 بلین ڈالر کے معاہدے کے تحت کویت کو نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹو ایئر میزائل سسٹم اور میڈیم رینج ایئر ڈیفنس سسٹم کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی ہے۔

    اس نے کہا کہ مجوزہ فروخت کویت کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی تاکہ علاقائی نقصان دہ عناصر کے خلاف اپنے دفاع کی صلاحیت میں اضافہ ہو اور امریکی افواج اور دیگر خلیجی ممالک کے ذریعے چلنے والے نظاموں کے ساتھ باہمی تعاون کو بہتر بنایا جا سکے۔

    پینٹا گون کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس معاہدے کے نتیجے میں امریکی قومی سلامتی کے امور میں بھی مددگار ثابت ہو گی، جبکہ کویت اپنے ہی علاقے میں موجود خراب عناصر سے اپنی سلامتی ممکن بنا سکے گا۔

    نیز اس سسٹم کی مدد سے دوسرے خلیجی ممالک کے ساتھ بھی دفاعی نظام کے حوالے سے مطابقت پیدا کر سکے گا جو امریکہ بھی خطے میں استعمال کر رہا یا خلیجی ممالک کے زیر استعمال ہے۔

    پینٹا گون کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کویت اپنی سالمیت کے لیے دفاعی ضروریات پر خرچ کر رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں اس کی سرحدیں بھی محفوظ ہوں گی اور توانائی سے متعلقہ ڈھانچہ بھی زیادہ مضبوط ہو جائے گا۔

    کویت کے لیے یہ امریکی منظوری ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں ممکن ہوگئی ہے۔ اسی ایک مہینے کے اندر اندر ہی امریکہ نے کویت کے لیے ابرام ٹینکوں ایم 1 اے 2 کی تربیت دینے اور 250 ملین ڈالر کی مالیت کے ٹینکوں کے گولے دینے کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے خلیجی ممالک میں 4000 سے زائد اامریکی شہری اورفوجی حکام موجود ہیں بتایا گیا ہے کہ معاہدے میں اصل ٹھیکیدار ریتھیون میزائل اینڈ ڈیفنس نامی ادارہ ہوگاامریکی حکومت اگلےدنوں میں تین سرکاری حکام اورپانچ کنٹریکٹرزکوکویت بھیجی گی تاکہ (NASAMS) کی فراہمی اور تربیت کا اہتمام ہو سکے۔

    علاوہ ازیں امریکہ کے چھ کنٹریکٹرز بھی بعدازاں کویت جائیں گے جو اس معاہدے کے تحت ملنے والے جنگی آلات کی دیکھ بھال وغیرہ کے امور کو فالو اپ پروگرام کے انداز میں دیکھیں گے۔

    امریکہ نے ڈرون حملوں کی پالیسی میں تبدیلی کر دی

  • اسموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پرعملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،پرویز الہٰی

    اسموگ میں کمی کیلئے جاری ایس او پیز پرعملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،پرویز الہٰی

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے میں کمی کے لیے افسران کو فیلڈ میں جانے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور سمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسموگ کا سبب بننے والے عوامل پر قابو پانے کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    کام کی جگہ پر ہراسانی کا قانون؛ کیا واقعی اس ایکٹ پر عمل درآمد کیا جارہا

    انہوں نے کہا کہ محکمہ تحفظ ماحول، ٹرانسپورٹ اور انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں خود جائیں جبکہ اسموگ میں کمی کے لیے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ پنجاب میں انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے اسموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے دھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی اسموگ اسکواڈ شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چیک کرے۔

    اسموگ کیا ہے؟

    اسموگ (Smog) دھوئیں اور دھند کا امتزاج ہے جس سے عموماً زیادہ گنجان آبادی والے صنعتی اور مصنوعاتی علاقوں میں واسطہ پڑتا ہے۔ لفظ اسموگ (Smog) انگریزی الفاظ اسموک (smoke) اور فوگ (fog) سے مل کر بنا ہے۔[

    اس طرح کی فضائی آلودگی نائٹروجن آکسائڈ، سلفر آکسائیڈ، اوزون، دھواں یا کم دکھائی دینے والی آلودگی مثلا کاربن مونوآکسائڈ، کلورو فلورو کاربن وغیرہ پر مشتمل ہوتی ہے۔

    وزیر گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ کو رہائی مل گئی

    اسموگ کیسے بنتی ہے؟

    جب فضا آلودہ ہو یا وہ گیسز جو اسموگ کو تشکیل دیتی ہیں، ہوا میں خارج ہوں تو سورج کی روشنی اور اس کی حرارت ان گیسوں اور اجزا کے ساتھ ماحول پر ردعمل کا اظہار اسموگ کی شکل میں کرتی ہیں۔ اس کی بڑی وجہ ہوائی آلودگی ہی ہوتی ہےعام طور پر یہ زیادہ ٹریفک، زیادہ درجہ حرارت، سورج کی روشنی اور ٹھہری ہوئی ہوا کا نتیجہ ہوتی ہے یعنی سرما میں جب ہوا چلنے کی رفتار کم ہوتی ہے تو اس سے دھوئیں اور دھند کو کسی جگہ ٹھہرنے میں مدد ملتی ہے جو اسموگ کو اس وقت تشکیل دے دیتا ہے جب زمین کے قریب آلودگی کا اخراج کی شرح بڑھ جائے۔

    اسموگ بننے کی بڑی وجہ پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں سے گیسز کا اخراج، صنعتی پلانٹس اور سرگرمیاں، فصلیں جلانا (جیسا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے) یا انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی حرارت۔

    اسموگ انسانوں، جانوروں، درختوں سمیت فطرت کے لیے نقصان دہ ہے اور جان لیوا امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، خصوصاً پھیپھڑوں یا گلے کے امراض سے موت کا خطرہ ہوتا ہے،سی شہر یا قصبے کو اسموگ گھیر لیں تو اس کے اثرات فوری طور پر محسوس ہوتے ہیں جو آنکھوں میں خارش، کھانسی، گلے یا سینے میں خراش اور جلد کے مسائل سے لے کر نمونیا، نزلہ زکام اور دیگر جان لیوا پھیپھڑوں کے امراض کا باعث بن سکتی ہے۔

    اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ پر کار سےمنشیات برآمد. ترجمان اے این ایف

    اسموگ کی معمولی مقدار میں گھومنا بھی دمہ کے مریضوں کے لیے دورے کا خطرہ بڑھانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے، اس سے بوڑھے، بچے اور نظام تنفس کے مسائل کے شکار افراد بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

    اسموگ سے بچاؤ کیلئے گھر کے اندر رہنے کو ترجیح دیں اور کھڑکیاں بند رکھیں باہر گھومنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال کریں لینسز کی بجائے عینک لگائیں-

    اسموگ کے دوران ورزش سے دور رہیں خصوصاً دن کے درمیانی وقت میں، جب زمین پر اوزون کی سطح بہت زیادہ ہوتی ہے اگر دمہ کے شکار ہیں تو ہر وقت اپنے پاس ان ہیلر رکھیں، اگر حالت اچانک خراب ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

    اگر نظام تنفس کے مختلف مسائل کے شکار ہیں اور اسموگ میں نکلنا ضروری ہے تو گنجان آباد علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں ٹریفک جام میں پھنسنے کا امکان ہو، سڑک پر پھنسنے کے نتیجے میں زہریلے دھویں سے بچنے کے لیے گاڑی کی کھڑکیاں بند رکھیں اور پانی اور گرم چائے کا زیادہ استعمال کریں۔

    ڈاکیے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر ڈاک تقسیم کریں گے

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ  کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    سہ فریقی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    باغی ٹی وی : کرائسسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کیوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 147 رنز بناسکی تھی۔

    پاکستان نے 18.2 اوورز میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا ہدف محض 4 وکٹوں کی نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ابتداء میں دو وکٹیں جلد گرنے کے باعث مشکلات کا شکار ہوئی تاہم کپتان بابراعظم اور شاداب خان نے عمدہ اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، بابراعظم نے 53 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب خان نے 34 رنز بنائےاوپنر محمد رضوان 4، محمد نواز 16 اور شان مسعود 0 پر آؤٹ ہوئے-

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹیکنر نے 2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا کراسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کیوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 147 رنز بناسکی۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا ڈیون کانوے 36، کپتان کین ولیمسن 31 اور چیممین 36 رنز بناکر نمایاں رہے دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن 11، گلین فلپ 18، جمی نیشم 5، ایش سودھی 2 جبکہ مچل پریسویل کو ئی رن نہ بناسکے اس کے علاوہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ بالترتیب 1 اور 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، محمد وسیم جونئیر اور محمد نواز نے 2، 2 جبکہ دھانی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئےپاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، حارث نے 19ویں اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور 4 اوورز میں 28 رنز دیے۔

    اس کے علاوہ محمد وسیم جونیئر اور محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہنواز دھانی ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

    پاکستان کی جانب سے آج تین کھلاڑی میچ نہیں کھیل رہے جن میں فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں جو کہ وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں اس کے علاوہ آل راؤنڈر عثمان قادر بھی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں انجرڈ ہوگئے تھے، ان کا انگوٹھا فیلڈنگ کے دوران فریکچر ہوگیا تھا۔

    عثمان قادر کو ڈاکٹرز نے تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ عثمان قادر پاکستان کے لیے 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے۔

    قبل ازیں گزشتہ روز سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

  • امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کو ٹیکس چوری اور اسلحہ خریداری کے مقدمات کا سامنا

    امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کو ٹیکس چوری اور اسلحہ خریداری کے مقدمات کا سامنا

    امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے کو ٹیکس چوری اور اسلحہ کی خریداری کے مقدمات کا سامنا ہے-

    باغی ٹی وی : سی این بی سی نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک وفاقی دفتر نے کہا ہے کہ اس کے پاس ہنٹر بائیڈن پر ٹیکس چوری اور ہتھیاروں کی خریداری کا الزام لگانے کے لیے کافی مواد موجود ہے-

    امریکہ نے ڈرون حملوں کی پالیسی میں تبدیلی کر دی

    وفاقی دفتر نے کہا کہ صدر بائیڈن کے بیٹے پر ہتھیاروں کی خریداری کے معاملے میں جھوٹ بولنے کا الزام بھی ہے ہنٹر بائیڈن پر فرد جرم اب ڈیلاویر کے اٹارنی جنرل کے ہاتھ میں ہے۔

    اب یہ امریکی اٹارنی فار ڈیلاویئر ڈیوڈ ویس پر منحصر ہے، جو کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقرر کردہ ہیں، یہ فیصلہ کریں کہ آیا ان الزامات پر ہنٹر کے خلاف مقدمہ چلایا جائے، پوسٹ نے نوٹ کیا، جس نے تحقیقات سے واقف لوگوں کا حوالہ دیا۔

    اخبار نے رپورٹ کیا کہ وفاقی ایجنٹوں نے مہینوں پہلے طے کیا تھا کہ انہوں نے چھوٹے بائیڈن کے خلاف ایک قابل عمل فوجداری مقدمہ جمع کیا ہے۔

    تقریباً دو ماہ قبل سی بی ایس نیوز کو معلوم ہوا کہ ہنٹر یا صدر کے بھائی جیمز بائیڈن کی کمپنی سے تعلق رکھنے والے عالمی کاروباری معاملات میں سے 150 سے زائد مالیاتی لین دین کو امریکی بینکوں نے تشویشناک قرار دیا ہے۔ ان معاملات کی مزید جانچ کی ضرورت ہے ۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے عالمی ایٹمی جنگ کے خطرے سے آگاہ کردیا

    ان میں سے کچھ معاملات میں بڑی ترسیلات شامل تھیں ۔ دیکھنا ہوگا کہ اس طرح کے بینک جائزے گہرے مسائل کی نشاندہی کر رہے ہیں یا وہ بے ضرر ہیں امریکی قدامت پسند گروپ تین سال سے صدر بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی سابقہ کاروباری سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

    سی این بی سی نیوز کو دیے گئے ایک بیان میں، ہنٹر بائیڈن کے وکیل کرس کلارک نے کہا کہ کسی وفاقی ایجنٹ کے لیے یہ ایک وفاقی جرم ہے کہ وہ کسی گرینڈ جیوری کی تحقیقات کے بارے میں اسطرح کی معلومات کو لیک کرےکوئی بھی ایجنٹ جس کا آپ اپنے مضمون میں بطور ذریعہ حوالہ دیتے ہیں بظاہر اس طرح کے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ محکمہ انصاف مستعدی سے تحقیقات کرے گا اور ایسے برے اداکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔

    کلارک نے کہا کہ جیسا کہ مناسب اور قانونی طور پر ضروری ہے، ہمارا ماننا ہے کہ اس کیس میں استغاثہ نہ صرف ایجنٹوں کی طرف سے فراہم کردہ شواہد بلکہ اس کیس کےدیگر تمام گواہوں، بشمول دفاع کےگواہوں کوبھی مستعدی اوراچھی طرح سےجانچ رہے ہیں یہ پراسیکیو ٹرزکا کام ہے۔ ان پر دباؤ، جلد بازی یا ان کے کام کرنے پر تنقید نہیں کی جانی چاہیے۔

    شمالی کوریا نے دو اور بیلسٹک میزائل داغ دیئے

    واضح رہے کہ ہنٹر بائیڈن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی باقاعدہ ہدف رہے ہیں ۔ ٹرمپ کے کیمپ نے بارہا بائیڈن کے بیٹے پر یوکرین اور چین میں اقتصادی مفادات رکھنے پر تنقید کی ہے ۔ الزام کے مطابق ہنڑ کے چین اور یوکرین سے اقتصادی مفادات اس وقت وابستہ ہوئے جب ان کے والد بائیڈن امریکہ کے سابق نائب صدر تھے۔

    52 سالہ ہنٹر بائیڈن ایک وکیل اور لابیسٹ فرم کے رکن ہیں انہوں نے چین اور یوکرین سمیت بیرون ملک کام کیا ہے۔

    دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی حکام نے 2018 میں ہنڑ سے تفتیش شروع کی تھی۔ ابتدائی طور پر اس کے بیرون ملک کاروبار اور مشاورت سے متعلق مالیاتی لین دین پر توجہ دی گئی۔

    وقت گزرنے کے ساتھ تحقیقات نے اس بات پر توجہ مرکوز کرنا شروع کیا گیا کہ آیا ہنٹر نے 2018 میں آتشیں اسلحے کی خریداری کے لیے جمع کرائی گئی دستاویزات میں غلط بیانات دئیے ہیں یا نہیں۔

    بھارت: اسکول میں دو طالب علموں کی 11 سالہ طالبہ سے اجتماعی زیادتی

  • ڈاکیے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر ڈاک تقسیم کریں گے

    ڈاکیے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر ڈاک تقسیم کریں گے

    اب ڈاکیے الیکٹرک موٹر سائیکلوں پر ڈاک تقسیم کریں گے-

    باغی ٹی وی : پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب نے پوسٹ مینز کو الیکٹرک موٹر سائیکل فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاک خانوں کی سولر سسٹم پر منتقلی کا اعلان کردیا اوراعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاک خانوں میں بجلی کی بچت کیلئے شمسی توانائی کا استعمال ہو گا-

    آٹھ افراد کو کلہاڑی سے قتل کرنیوالے ملزم بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے


    پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب خواجہ عمران رضا کا کہنا ہے کہ ہم ان کو موٹر سائیکل کی جگہ الیکٹرک بائیک دیں گے جس سے فیول بھی بچے گا اور آلودگی بھی کم ہوگی سولر سسٹم پر بھی دفاتر کو شفٹ کریں گے،جس سے بجلی کی بچت ہو گی-

    پوسٹ مینز کا کہنا ہے کہ الیکٹرک کبائیک کی بدولت ان کا فیول اور وقت دونوں کی بچت ہو گی ساتھ ہی ماحولیاتی آلودگی کیلئے بھی درست اقدام ہے-

    پاکستانی کرنسی نے رواں ہفتے کے اختتام پر بہترین کرنسی کا اعزاز حاصل کی

    گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ پوسٹ ڈے منایا گیا 9 اکتوبر 1874ء کو عالمی سطح پر یونیورسل پوسٹل یونین کا قیام عمل میں آیا، اس یونین میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے 192 ممالک شامل ہیں، عالمی یوم ڈاک کی مناسبت سے جی پی او لاہور میں تقریب سجائی گئی۔

    ورلڈ پوسٹ ڈے کو منانے کا مقصد عوام میں ڈاک کے نظام اور اس کی خدمات کے حوالے سے شعور و آگہی پیدا کرنا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں سات ہزار سے زائد ڈاک خانے موجود ہیں،جہاں دور جدید میں ٹیلی فون ،موبائل اور کمپیوٹر نے رابطوں میں آسانی پیدا کر دی وہیں پاکستان پوسٹ نے بھی کوریئر سروسز، سیم ڈے ڈیلیوری اور انٹرنیشنل کوریئر کی نئی سہولیات متعارف کرادی ہیں۔

    پاکستان گرل گائیڈز ایسوسی ایشن 11 اکتوبر کو لڑکیوں کا عالمی دن منانے کو تیار

  • سلمان خان پرقاتلانہ حملے کی کوشش ناکام،2 دہشت گرد گرفتار

    سلمان خان پرقاتلانہ حملے کی کوشش ناکام،2 دہشت گرد گرفتار

    نیودہلی: پولیس نے سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : کریزی بولی ووڈ کی رپورٹ کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق کینیڈا میں مقیم بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے حملہ آور سمیت تین دہشت گردوں کو سلمان خان کو ختم کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

    سلمان خان عدنان صدیقی کے نقال بن گئے

    اسپیشل سیل کےمطابق لارنس بشنوئی اور جگو بھگونپوریہ کی طرف سے 3 اجرتی قاتلوں کو ٹاسک ملا جس میں گرفتار نوجوا ن سمیت دیپک سورکپور اور منو دگر شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے علاوہ بقیہ دو ملزمان میں سے ایک روپوش جبکہ دوسرا جیل میں ہے، پولیس کے مطابق ملزمان دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔

    بگ باس میں کوئی بھی خوبصورت لڑکا نہیں عادل کو گھر میں جانا چاہیے راکھی ساونت

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قاتلانہ حملے میں مارے جانے والے بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی نے قبول کی تھی، گینگسٹر نےسلمان خان کو مارنے کی بھی دھمکی دی۔

    نینا گپتا نے ارون بالی کے ساتھ پرمپارا کی شوٹنگ کی تصویر شئیر کرکے غم کا اظہار…