Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • موسمیاتی شدت: 2023 گزشتہ سال سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے،ماہرین کا انتباہ

    موسمیاتی شدت: 2023 گزشتہ سال سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے،ماہرین کا انتباہ

    موسمیاتی ماہرین کے مطابق 2023 گزشتہ سال سے زیادہ تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے،کیونکہ ہمارے سیارے کو ایل نینو لہر کا سامنا ہو گا-

    باغی ٹی وی: برطانوی محکمہ موسمیات کے سائنسدانوں نے انتباہ کیا ہے کہ 2023 میں کسی وقت ایل نینو کی واپسی ہوگی جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں موسمیاتی شدت میں اضافہ ہوگا اوراس بات کا قوی امکا ن ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ اضافہ ہو جا ئے یہ پیشگوئی پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ رواں سال 2023 کے مقابلے میں زیادہ گرم ثابت ہوسکتا ہے-

    2022 میں سمندروں نے لگاتار چوتھے سال درجہ حرارت کا ریکارڈ توڑدیا

    ابھی 2016 کو دنیا کا گرم ترین سال قرار دیا جاتا ہے اور اس برس ایل نینو نے درجہ حرارت میں اضافے میں کردار ادا کیا تھا گزشتہ 3 سال کے دوران لا نینا لہر دیکھنے میں آئی تھی جو کسی حد تک موسم کو سرد رکھتی ہے۔

    2022 کو تاریخ کا 5 واں گرم ترین سال قرار دیا گیا تھا مگر ایل نینو لہر سال کے وسط سے شروع ہونے کا امکان ہے تو اس سے بڑھنے والے درجہ حرارت کے اثرات مہینوں تک محسوس ہوں گے جس کا مطلب ہے کہ 2024 میں عالمی درجہ حرارت کا نیا ریکارڈ بن سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ ایل نینو ایک ایسا موسمیاتی رجحان ہے جس کے نتیجے میں بحرالکاہل کے پانی کا بڑا حصہ معمول سے کہیں زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور زمین کے مجموعی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

    قبل ازیں حال ہی میں بل گیٹس نے پیشگوئی کی ہے کہ دنیا درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کے ہدف کو حاصل نہیں کرسکے گی تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے ہونے والے کام میں کافی تیزی آئی ہے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ناقص کوششوں کی وجہ سے انسانی حالات میں بہتری کے لیے ہونے والی پیشرفت بھی سست رفتار ہوگئی ہے۔

    ہرفرد موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کی روک تھام کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے،بل…

    انہوں نے کہا کہ دنیا کے کچھ حصوں میں 10 فیصد سے زیادہ بچے 5 سال کی عمر سے پہلے ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ 30 فیصد سے زیادہ افراد کو مناسب مقدار میں خوراک دستیاب نہیں تمام تر حالات کے باوجود مجھے اب بھی یقین ہے کہ ہم بھیانک نتائج سے بچ سکتے ہیں-

    خیال رہے کہ بل گیٹس نے ایک جوہری کمپنی ٹیرا پاور کی بنیاد رکھی ہے جبکہ بریک تھرو انرجی نامی کمپنی کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے متعدد جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کی ہے جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں پر ایک کتاب بھی تحریر کی ہے،علاوہ ازیں بل گیٹس نے مصنوعی گوشت کی تیاری کے لیے بھی متعدد کمپنیوں کو سرمایہ فراہم کیا ہے۔

    اس سے قبل 2015 میں پیرس میں ہونے والے ماحولیاتی معاہدے میں دنیا بھر کے رہنماؤں نے عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے پر اتفاق کیا تھا-

    سمندری سیپی سے تیار ماحول دوست ہیلمٹ

  • چین: کیمیکل پلانٹ میں خوفناک دھماکہ، 5 افراد ہلاک اور 34 زخمی،8 لاپتہ

    چین: کیمیکل پلانٹ میں خوفناک دھماکہ، 5 افراد ہلاک اور 34 زخمی،8 لاپتہ

    بیجنگ:چین کے شمال مشرقی علاقے میں ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں جھلس کر 5 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 34 شدید زخمی اور 8 افراد لاپتہ ہیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے لیاؤننگ کے پنجن شہر کے مضافات میں فیکٹری شٹ ڈاؤن میں مرمتی کام کے دوران کیمیکل پلانٹ میں کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلانٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    چین میں 60 سال بعد شرح پیدائش میں کمی

    https://twitter.com/OdNa_TaKa9l/status/1614602314387439616?s=20&t=Y9l2HRczN4FmJ_47BBidOQ
    پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا امدادی کاموں کے دوران پلانٹ سے 5 لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 34 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور مقامی ماحولیاتی محکمہ علاقے میں ہوا کے معیار پر پڑنے والے اثرات کی نگرانی کر رہا ہے۔

    یوکرینی فوجی امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے استعمال کی تربیت کے لیے امریکہ پہنچ گئے

    پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم 8 ملازمین لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ فیکٹری میں ہی تھے تاہم ان کی باقیات کی تلاش جاری ہے دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

    حکام نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے چین میں کیمیکل پلانٹس میں اصول اور ضابطے کی پیروی نہ کرنے کے باعث اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

    برطانیہ:پولیس افسر کا 24 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف

  • بلند معیار کے اسٹیریوائیر بڈز قیمتی اور خوبصورت بالیاں بھی

    بلند معیار کے اسٹیریوائیر بڈز قیمتی اور خوبصورت بالیاں بھی

    جرمنی کی ایک کمپنی نے خواتین کے لیے نئے فیشن کے تحت ایئربڈز کو کانوں کی بالیوں میں لگا دیا ہے،ان بالیوں میں جڑے دونوں موتیوں میں 2 اسپیکرز چھپے ہوئے ہیں جو آواز کو کانوں میں منتقل کرتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: نووا کمپنی کے مطابق ایئربڈز سونے، چاندی اور سچے موتی کی صورت میں دستیاب ہیں اور ان کے ساتھ چارجنگ کیس بھی فروخت کیا جا رہا ہے۔ کانوں کے زیور کے ساتھ ساتھ ان میں بلند معیار کے اسٹیریو ایئربڈز بھی چھپے ہیں۔

    ایئررنگ میں کِلپ لگایا گیا ہے جس کے پیچھے مائیکرو اسپیکر موجود ہے۔ اگر ایئررنگ کان سے دور بھی رہے تب بھی ایک خاص رخ سے کانوں میں آواز پڑتی رہتی ہے۔

    کمپنی کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے آپ کے اردگرد کی آوازوں کی ایک تہہ بنتی ہے جس سے گانے سنتے ہوئے بھی آپ آس پاس کی آوازیں سن سکتے ہیں اس ٹیکنالوجی کے باعث نوائز کینسلیشن کی ضرورت نہیں رہتی۔

    اسپیکرز تو کانوں سے باہر ہوتے ہیں مگر اس ڈیوائس کے لیے استعمال کی جانے والی ساؤنڈ ٹیکنالوجی کے باعث آپ جو سن رہے ہوتے ہیں اس کا علم دیگر افراد کو نہیں ہوتا۔

    سنگل چارج پر آڈیو ائیر رنگز سے آپ ساڑھے 3 گھنٹے تک گانے سن سکتے ہیں یا ڈھائی گھنٹے تک کسی سےبات کرسکتے ہیں کیونکہ اس میں چار حساس مائیک بھی لگے ہیں۔ اس میں ایک باریک بٹن سے آپ میوزک اور فون پر گفتگو کے آپشن کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

    ائیر رنگ کیس ہی اس کا چارجنگ کیس بھی ہےجبکہ اس ڈیوائس میں ایک بٹن بھی موجود ہےجس سےآڈیو پلے بیک اورفون کالزکوکنٹرول کیا جاسکتا ہے یہ ڈیوائس گولڈ اور سلور رنگوں میں دستیاب ہے جس کی قیمت 695 یورو رکھی گئی ہے،پہلے یورپ اور پھر جاپان میں ان کی فروخت شروع کی جائے گی جو اگلے چند ماہ میں متوقع ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق اس کا ڈیزائن سونی کے اوپن اسٹائل لنک بڈز سے مشابہہ ہے لیکن یہ بات درست نہیں کیونکہ پہنے جانے کے بعد کوئی بھی نہیں کہہ سکتا یہ اسمارٹ فون سے جڑے ایئربڈز ہیں بلکہ دیکھنے میں یہ کانوں کے زیور ہی لگتے ہیں اور یہی اس ڈیزائن کا کمال ہے۔

  • لاہور:شہریوں کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر گرفتار کیا جائے گا

    لاہور:شہریوں کو سڑک پر کچرا پھینکنے پر گرفتار کیا جائے گا

    لاہور میں شہریوں کو دکانوں اور گاڑیوں سے شاہراہوں پر کچرا پھینکنے پر مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے سی ای او عنان قمر کا کہنا ہے کہ سیف سٹی، اایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے زونل سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ ملتان چونگی ایک درجن سے زائد مقدمات درج کردیئے گئے ہیں۔

    800 پولیس اہلکاروں کے ساتھ پولیو مہم کا آغاز

    ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے اندر سے کوڑا پھینکنے والوں کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مانیٹر کیا جائے گا جبکہ ایکسائز ڈییارٹمنٹ سے گاڑی کا ریکارڈ لے کر مالکان کو جرمانے اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا تمام محکموں نے لاہور کو صاف رکھنے کیلئے مل کرکام کرنے کا عزم کرلیا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر

  • یوکرینی فوجی امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے استعمال کی تربیت کے لیے امریکہ پہنچ گئے

    یوکرینی فوجی امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے استعمال کی تربیت کے لیے امریکہ پہنچ گئے

    یوکرین کے فوجی امریکی پیٹریاٹ میزائلوں کے استعمال کی تربیت کے لیے امریکہ پہنچ گئے جہاں وہ اپنی تربیتی سرگرمیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: یوکرینی فوجی امریکی ریاست اوکلو ہامہ پہنچے جہاں وہ ائیر ڈیفنس آرٹلری سکول میں اپنی تربیت کے مراحل مکمل کریں گے کرنل کرٹس کنگ نے اس امر کا اظہار اس بارے میں اپنے ٹویٹ کے ذریعے جاری کردہ ویڈیو میں کیا ہے-

    یوکرین میں روس کا عمارت پر حملہ،بچوں سمیت 35 افراد ہلاک اور 75 زخمی

    امریکہ نے اپنے جدید ترین پیٹریاٹ میزائل روس کے خلاف یوکرینی فوج کو دینے کا اعلان دسمبر 2022 میں کیا تھا تاہم اس کی تربیت کے لیے ضروری تھا کہ یوکرینی فوجیوں کو امریکہ بلایا جائے۔

    یوکرین پٰیٹریاٹ میزائلوں کے لیے کافی دیر سے زور دے رہا تھا۔ اب امریکہ کے اس کے حق میں فیصلے سے یوکرین کو کافی بڑی کامیابی ملی ہے۔

    کرنل کرٹس کنگ نے اپنے ٹویٹ میں امریکہ پہنچنے والے یوکرینی فوجیوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا ہے تاہم اسی ماہ امریکی حکام نے بتایا تھا کہ 90 سے 100 کے درمیان یوکرینی فوجی پیٹریاٹ میزائل کی تربیت لینے امریکہ آئیں گے۔

    عالمی برادری کو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے،افغان…

    ‘رے تھیون’ کمپنی کا بنایا ہوا ایم آئی ایم 104 پیٹریاٹ میزائل بنیادی طور پر ہوا میں اڑنے والے حملہ آور طیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے ہے۔ لیکن بعد ازاں اس کو بلیسٹک میزائل حملوں کو بھیی فضا میں ہی ناکام بنانے کی صلاحیت سے بھی لیس کر دیا گیا ۔

    یہ امریکی پیٹریاٹ میزائل پہلی خلیج جنگ میں کافی کامیابی پا چکے ہیں ۔ جب ان کی مدد سے امریکہ نے روسی ساختہ سکڈ میزائل شکار کیے تھے۔ اب یہ پیٹریاٹ براہ روسی حملوں کو روکنے کے لیے یوکرین کے زیر استعمال آئیں گے۔

    دورانِ حمل خطرناک پیچیدگیوں کی نشاندہی کرنے والا خون کا ٹیسٹ

  • تحریک انصاف کی کراچی سے فراغت یا نئی گیم

    تحریک انصاف کی کراچی سے فراغت یا نئی گیم

    مصطفیٰ کمال نے سئنیر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی جماعت فارغ ہو چکی ہے اور لوگوں نے اپنی بداعتماد شو کر دی ہے-

    باغی ٹی وی: مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جو بھی رزلٹ اور پرسنٹیج نظر آ رہے ہیں یونین کونسل کے رزلٹ کل سے ابھی تکی نہیں آئے 4 سے 6 سے زیادہ رزلٹ نہیں ہیں 11 سے 12 ڈبے لے کر اس پر محنت ہو رہی ہے اس پرسنٹیج کو کو 11 سے 12 پرسنٹ کیا جا رہا ہے-

    کیا مونس الہی کو کوٹلہ کی عوام نے بھگا دیا؟

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ساری جیتنےوالی پارٹیز کو کراچی کے لوگوں نے مسترد کر دیا ہےکیونکہ انہوں نے کراچی کےمنیڈینٹ اور لوگوں سےبےوفائی کی ہے،اور بےوفائی کیا ہے کہ 63 یونین کونسلز کو شامل کرنے کیلئے صوبائی گورنمنٹ جو کہ پیپلز پارٹی کی ہے اور آسانی سے بات نہیں مانتی وہ مان گئی ہے اور اس نے خط لکھ دیا سیکشن 10 (اے) کے الیکشن کمیشن کو جس سے پارٹیاں رک جاتیں ایک مہینہ سب کھڑے ہو جاتے ایک ساتھ تو کراچی کو 53 نئی یونین کونسلز ملتیں پورے شہر کا نیا بجٹ ملتا اخراجات وسائل ملتے لیکن انہوں نے لوگوں کی فکر کرنے کی بجائے اپنی اجارہ داری اور اپنے استحقاق کیلئے یہ الیکشن کیا لیکن لوگوں نے یہ مسترد کر دیا ہے-
    https://www.youtube.com/watch?v=HQ6SWVBQmoY
    انہوں نے کہا کہ بہت معذرت کے ساتھ مجھے لگتا ہے کہ ہم جو دیکھ رہے ہیں یا جو ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو قانونی طور پر کو یہ حق نہیں ہے کہ سیکن 10 (1) کے احکامات کو نہ ماننے کا صوبائی گورنمنٹ کی یہ ڈومین ہو رہی ہے یہ بات سپریم کورٹ نے کہی تھی کہ آپ اپنے مسئلے کیلئے پراپر فورم پر جائیں اورپراپر فورم صوبائی گورنمنٹ ہے اور صوبائی گورنمنٹ کو بنانے میں تین مہینے لگ جائیں اور جب سپریم کورٹ نے لکھ دیا تواس کے بعد الیکشن کمیشن کا کوےئ رول ہی نہیں تھا اس نے من وعظ بات ماننی تھی لیکن انہوں نے بات ماننے کی بجائے الیکشن کرا دیئے –

    پارٹی صدارت کیس؛ پرویز الٰہی گروپ کا جلد فیصلے کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے عمران خان صاحب جس طریقے سے الیکشن کمشنر صاحب کو دن اور رات جو الفاظ استعمال کرتے ہیں کراچی یا ایم کیو ایم کے لوگوں نے تو اس حساب سے کچھ نہیں کہا لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جو تیز آواز میں گالیاں بکے گا اس کی بات سنی جائے گی جو شرافت سے اور قانون کے لحاظ سے کام لے گا وہ پاکستان میں رسوا ہی رہے گا-

    بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ڈاؤن فال کے حوالے سے سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ اعمال کا نتیجہ ہے سارا اللہ تعالی حکومت دے کر اختیارات اور وسائل دے کر بھی آزماتا ہے اور سب کچھ چھین کر بھی آزماتا ہے پی ٹی آئی اس کردار کو ادا کرنے میں انتہائی بُری طرح ناکام ہو گئی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہو گئی-

    کراچی میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اس شہرت کو عزت کو عہدے کو اس حکمرانی کو جو اس نے کردار ادا کرنا تھا وہ کردار جو شو کرنا تھا جو کریکٹر دکھانا تھا وہ کریکٹر نہیں دکھا سکے اور اس وجہ سے آج وہ بالکل رسوائی کے عروج پر ہیں لوگوں کو نظر آ گیا سارا کہ ان کے پاس کوئی پلان کوئی پروپیگنڈا نہیں ہے 2018 میں بھی ان کی اس سے بھی بُری پوزیشن تھی ان کی لیکن آپکو تو پتہ ہے یہ مینیج ہوا سب کچھ پاکستان میں کسی کو کوئی پوچھ گچھ تو ہے ہی نہیں پی ٹی آئی جماعت اب بالکل فارغ ہو چکی ہےیہ توہم نےایم کی ایم نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا یہ جو انہیں اب 25 سے 30 سیٹیں ملیں یونین کونسل میں وہ بھی نہیں ملنی تھیں جو پارٹاں ابھی نمبر.ون آئی ہیں ان کے بھی نمبر یہ نہیں ہوتے –

  • چین میں 60 سال بعد شرح پیدائش میں کمی

    چین میں 60 سال بعد شرح پیدائش میں کمی

    بیجنگ: ایک ارب 40 کروڑ آبادی والے ملک چین میں 60 سال بعد شرح پیدائش میں کمی آگئی۔

    باغی ٹی وی: بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین میں 60 سال بعد شرح پیدائش کم ہوگئی۔

    فوڈ پانڈا نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اشتراک کرلیا

    ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی آبادی ممکنہ طور پر گزشتہ سال دہائیوں میں پہلی بار سکڑنا شروع ہوئی، یہ ایک اہم سنگ میل ہے جس کے معیشت پر طویل مدتی اثرات مرتب ہوں گے۔

    آزاد آبادیاتی ماہر ہی یافو کے مطابق، 2022 میں پیدائش کی کل تعداد کے لیے حکومت کے سرکاری اعداد و شمار – جو اگلے ہفتے جاری کیے جانے کی توقع ہے – ممکنہ طور پر 10 ملین کی ریکارڈ کم دکھائی دے گی۔

    بھارت میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم میں اضافہ،ایک فیصد اشرافیہ ملک کی 40 فیصد سے زائد دولت کی مالک

    بیجنگ کے نیشنل بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق 2022 کے آخر تک چین کی مجموعی آبادی ایک ارب 41 کروڑ کے لگ بھگ تھی اور 2021 کے آخر سے اس میں آٹھ لاکھ 50 ہزار کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے آخری مرتبہ چین کی آبادی میں کمی 1960 میں دیکھی گئی تھی۔

    چین نے 1980 میں آبادی میں تیز رفتاری سے اضافے کے باعث ’ون چائلڈ پالیسی‘ نافذ کی تھی جبکہ 2021 کے آغاز میں 3 بچوں کی اجازت دی گئی تھی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی آبادی میں کمی سے معاشی ترقی متاثر ہوسکتی ہے۔

    برطانیہ:پولیس افسر کا 24 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف

  • کراچی میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی

    کراچی میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی

    کراچی: شہر میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی۔

    باغی ٹی وی: چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق سردی کی ایک نئی لہر کے دوران کراچی بلوچستان کی سرد ہواؤں کے لپیٹ میں رہے گا اور اس دوران معمول سے تیز شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    نتائج کوتبدیل کیا جارہا ہے،پہلے مسئلہ حل ہوگا پھرپیپلزپارٹی سے بات ہوگی،حافظ نعیم

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں نئی لہر کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ یہ مغربی سلسلہ 18 جنوری کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا اور اس کے زیر اثر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی حالیہ لہر 24 گھنٹوں تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ کل سے سردی کی شدت میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگی ۔

    پی ٹی آئی میں ضم کا معاملہ،مشاورتی اجلاس میں تمام اختیارات پرویز الہیٰ کو دے…

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل کی صبح درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے ، شہر میں ہلکی دھند ہے،حد نگاہ 3.5 کلو میٹر ہے جبکہ شمال اور شمال مشرق سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج رات بھی کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں رہنے کا امکان ہے۔

    جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

  • مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت

    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت

    ایل سلواڈور سے منتخب ہونے والی حسینہ اب نیواورلینز کے مقابلہ حسن میں شامل ہوں گی۔

    باغی ٹی وی: ایل سلواڈور نے اسٹیج پر آکر بٹ کوائن سے متاثر ہوکر ایک خاص لباس پہنا جس کی پشت پر بٹ کوائن ظاہر کرنے والا سکہ اور سر سے پیر تک سنہرا لباس موجود تھا۔

    ساجد خان اور عبداللہ نے بگ باس چھوڑ دیا

    انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے اپنے وطن کا ذکر کیا۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ایل سلواڈور مثبت مستقبل کا درست ادراک رکھتا ہے اور اسی نے دو سال قبل بٹ کوائن کو بطور قانونی کرنسی بھی قبول کرلیا تھا۔

    الیہاندرو اکہترویں مقابلہ حسن میں شریک ہوں گی جن کا لباس ایک مشہور فیشن ڈیزائنر نے تیار کیا ہے سکے کے اطراف پر کوکوا پھلی جیسی ساختیں لگائی گئی ہیں کیونکہ ان کا ملک چاکلیٹ کا خام مال بنانے کا اہم عالمی مرکز بھی ہے۔

    سلمان خان بگ باس سے رخصت لیکن کیوں؟

    ماڈل الیہاندرہ گوجارڈو اس وقت امریکا میں مِس یونیورس کے عالمی مقابلہ حسن میں شریک ہیں جس کے نتائج جلد ہی آجائیں گے افتتاحی تقریب میں انہوں نے بہت خوبصورت لباس پہن کر شمولیت اختیار کی جس کی پشت پر ڈھال کی طرح ایک گول سکہ نما ساخت بنی تھی اور سامنے کی جانب دائیں ہاتھ پر بٹ کوائن کا علامتی سکہ بھی بنا ہوا تھا اس کے علاوہ خاتون نے مکمل طور پر سنہرا لباس زیب تن کر رکھا تھا یہاں تک کہ سینڈل بھی سنہرے رنگ میں ڈھلے ہوئے تھے۔

    عادل نے کس کے کہنے پر شادی کا اعتراف کیا؟‌

  • مسلسل فاسٹ فوڈ کی عادت جگر کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوسکتی ہے،تحقیق

    مسلسل فاسٹ فوڈ کی عادت جگر کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوسکتی ہے،تحقیق

    مسلسل فاسٹ فوڈ کی عادت جگر کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوسکتی ہے،گزشتہ 50 برسوں میں فاسٹ فوڈ پوری دنیا میں خوب بڑھا ہے اور اب بھی لوگ طرح طرح کے امراض کےشکار بن رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی: یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں واقع کیک اسکول آف میڈیسن کی جانب سے شائع کرائی گئی تحقیق میں کہا گیا کہ فاسٹ فوڈ کھانے کی طویل عادت جگر میں چربی چڑھا سکتی ہے اس صورت میں ’نان الکحلک فیٹی لیور ڈیزیز‘ (این اے ایف ایل ڈی) نہ صرف ظاہر ہوسکتی ہے بلکہ مزید پیچیدہ بن کر جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔

    غذا جو بڑھتی عمر کیساتھ دل و دماغ کی حفاظت کرتی ہے

    تحقیق سے وابستہ سائنسدان ڈاکٹر عینی کرداشیئن کہتی ہیں کہ اگر کوئی اپنے روزمرہ حراروں (کیلوریز) کا پانچواں حصہ فاسٹ فوڈ سے لیتا ہےتو جلد یا بدیر ان کے جگر کو مختلف چکنائیاں گھیرلیتی ہیں۔

    اس ضمن میں 2017 اور 2018 کے صحت و غذائیت کے سروے کا جائزہ بھی لیا گیا ہے امریکہ میں ہر سال اس موزوں پر سب سے بڑا عوامی سروے بھی ہوتا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ جگرمیں چکنائیوں کا جمع ہونا، ہیپاٹائٹس، جگر کی ناکاکردگی بلکہ سرطان کی وجہ بھی بن رہا ہے یا بن سکتا ہے۔

    رات دیر تک جاگنا ٹائپ 2 ذیا بیطس کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق

    ماہرین نے اس فہرست میں برگر کے علاوہ میٹھی اشیا، ڈونٹس اور پیزا وغیرہ کو بھی شامل کیا ہے۔ اس تحقیقی سروے میں کل 4000 سے زائد افراد کو شامل کیا گیا ہے ان میں سے 52 فیصد افراد فاسٹ فوڈ کھانے کے عادی تھےجو افراد اپنے ضروری غذائی حراروں کی صرف 20 سے 29 فیصد مقدار فاسٹ فوڈ سے حاصل کررہے تھے وہ سب جگر پر اضافی چربی میں متبلا پائے گئے جسے این اے ایف ایل ڈی کہا جاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق جو فربہ افراد میں جگر پر چربی کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے اور انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ فاسٹ فوڈ کی مقدار اور عادت میں کسی بھی طرح کمی کریں۔ فربہ افراد کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی شکایت بھی کرتے نظرآئےیہی وجہ ہے کہ ماہرین نے عوام کو فاسٹ فوڈ سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

    انار ایک سُپر فوڈ،ذیابیطس کو روکتا ہے اور دل کی حفاظت کرتا ہے،نظام ہاضمہ کو مضبوط کرتا ہے