Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ایران سے شمالی بلوچستان میں داخل ،بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

    مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ایران سے شمالی بلوچستان میں داخل ،بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

    مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم ایران سے شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے دو روز تک بلوچستان کے 13 اضلاع میں بارش اوربرف باری جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہےکراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے 17 جنوری تک سرد لہر اور سردی کی شدت میں اضافے کا بھی امکان ظاہر کردیا گیا ہے محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

    قبل ازیں چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے کہا تھا کہ نئے مغربی سسٹم کے نتیجے میں 12 جنوری سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدید لہر متوقع ہے، نئی مغربی لہر کی وجہ سے کراچی کا کم سے کم پارہ (سنگل ڈیجیٹ میں )7 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، اس دوران کراچی اور دیہی سندھ کے اضلاع میں یخ بستہ ہوائیں چل سکتی ہیں، سردی کی نئی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت بلوچستان میں زیادہ رہے گی، سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 0 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے،سردی کی لہر 18 جنوری تک ملک بھر میں اثرانداز رہے گی۔

    محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں 10 جنوری کی رات سے داخل ہورہی ہیں، نیا مغربی سسٹم 11 جنوری سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوگا-

    10 سے11 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، مسلم باغ اور پشین میں بھی بارش اور برف باری ہوسکتی ہے جبکہ مکران کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    پیشگوئی کےمطابق 11 سے13 جنوری کے دوران اسلام آباد، پوٹھوہار،چارسدہ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، سرگودھا،میانوالی، خوشاب، بھکر،لیہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،گجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ اور لاہور میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے-

    11 سے 13 جنوری کے دوران مری، گلیات، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بارش اور برف باری کا امکان ہے اور اس دوران چند مقامات پر شدید برف باری بھی ہوسکتی ہے۔

    مذکورہ سسٹم کے نتیجے میں مکران کے ساحلی علاقوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، اس دوران مری گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگہ، استور، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید برف باری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل کا امکان ہے۔

    اس دوران بالائی خیبرپختون خوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے، اس دوران دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہونے کا امکان ہے، تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

  • کیلیفورنیا  اور صوبہ پنجاب کے درمیان "سسٹرپروونس” معاہدے پر دستخط

    کیلیفورنیا اور صوبہ پنجاب کے درمیان "سسٹرپروونس” معاہدے پر دستخط

    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دارالخلافہ سیکرامینٹو میں پاکستان کے صوبے پنجاب اور کیلی فورنیا کی حکومتوں کے درمیان ’سسٹرپروونس‘ معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی : معاہدے پر کیلیفورنیا کی ریاستی اسمبلی کے اسپیکر اینتھونی رینڈن جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ واصف خورشید نے دستخط کیے۔

    دوران پرواز مسافر طیارے کا دروازہ کھل،مسافروں میں خوف و ہراس

    معاہدے کا مقصد فریقین کے درمیان باہمی مفید تعلقات کا قیام اور شہریوں کے درمیان کاروبار، معیشت، تعلیم، ماحولیات اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں براہ راست تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

    معاہدے پر دستخط کی تقریب میں امریکا میں پاکستانی سفیرمسعود خان اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے پاکستانی وفد کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کا دورہ بھی کروایا گیا جہاں انہوں نے چانسلر گیری مے سے ملاقات کی۔

    سانپ نما جھرمٹ میں چھپا نیبیولا دریافت

  • سانپ نما جھرمٹ میں چھپا نیبیولا دریافت

    سانپ نما جھرمٹ میں چھپا نیبیولا دریافت

    یورپین سدرن آبزرویٹری (ای ایس او) نے زمین سے 6000 سال نوری فاصلے پر موجود سانپ نما ستاروں کے جھرمٹ میں چھپی ایک نیبیولا کی نئی تصاویر جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی: Sh2-54 نامی نیبیولا اوراس جیسے متعدد اجرامِ فلکی’سرپن‘نامی سانپ نما ستاروں کی جھرمٹ کی دم میں واقع ہیں اس علاقے میں اس نیبیولا کے علاوہ دیگر مشہور اجرامِ فلکی موجود ہیں جن میں میں ایگل نیبیولا اور اومیگا نیبیولا شامل ہیں۔

    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت

    نیبیولا ایک ایسا خطہ ہوتا ہے جہاں نئے ستارے وجود میں آتے ہیں۔ ان علاقوں میں گیس اور غبار کے بڑے بڑے بادل ہوتے ہیں جو آپس میں مل کر نئے ستارے بننے میں مدد دیتے ہیں –

    زیادہ تر نیبیولے کسی ستارے کی موت کے بعد پیدا ہوتے ہیں۔ یہ سپر نووا (supernova) بھی کہلاتے ہیں۔ باقی ماندہ نیبیولے نئے ستاروں کے بننے کے وقت پیدا ہوتے ہیں اس لئے ان کو ستاروں کی نرسری بھی کہا جاتا ہے۔

    ایمیزون جنگلات کی تباہی سے ہمالیہ اورانٹارکٹک کی برف میں بھی کمی ہوسکتی ہے

    نیبولا زیادہ تر دھول اور گیسوں کا مجموعہ ہوتا ہے جس میں نمایاں گیسیں ہائیڈروجن اور ہیلیم ہیں نیبیولے دو ستاروں کے درمیانی جگہ میں جسے انٹر سٹیلر سپیس کہتے ہیں پائے جاتے ہیں۔

    نیبیولا میں موجود غبار کے بادل قابلِ دید روشنی کو جذب کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کو دیکھنا مشکل ہوتا ہے لیکن انفرا ریڈ روشنی ان غبار کے بادلوں کے پار جاسکتی ہیں۔

    اب ٹیلی اسکوپ ٹیکنالوجی میں جدت کی بدولت سائنس دان زمین سے 6000 ہزار نوری سال کے فاصلے پرموجود اس نیبیولا اور اس جیسے دیگر اجرامِ فلکی کا قریبی جائزہ لے سکتے ہیں۔

    ماہرین فلکیات کا زمین کےمدارمیں گردش کرتےسیٹلائٹس پرگہری تشویش کا اظہار

  • دوران پرواز مسافر طیارے کا دروازہ کھل،مسافروں میں خوف و ہراس

    دوران پرواز مسافر طیارے کا دروازہ کھل،مسافروں میں خوف و ہراس

    دوران پرواز روسی طیارے کا پچھلا دروازہ کھلنے کے بعد مسافروں میں دہشت پھیل گئی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کےمطابق طیارے میں 25 مسافر سوار تھے، دنیا کے سرد ترین علاقے سے ٹیک آف کرتے وقت اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    برطانیہ کے پہلے تاریخی خلائی مشن کو ناکامی کا سامنا ہوا

    سائنسی طور پر جہاز کا دروازہ جب پرواز میں ہوتا ہے تو دباؤ کے عنصر کی وجہ سے نہیں کھل سکتا لیکن روسی طیارہ کم اونچائی پر تھا کیونکہ اس نے بمشکل ٹیک آف کیا تھا اور وہ زیادہ بلندی تک نہیں پہنچا تھا۔

    منظر پر آنے والے ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ "ایرو اینٹونوف” نامی طیارے میں افراتفری کا عالم ہے اور مشرقی سائبیریا کے یا کوتسک علاقے کے شہر میگن کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنےکےبعد طیارے کا سامان ہوا میں اڑرہا ہےمشرقی سائبیریا میں درجہ حرارت منفی 41 ہے۔

    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ

    پرواز کے دوران طیارے کاجو دروازہ کھل گیا تھا اسے عام طور پرچارج کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہےیہ دروزہ عملے کو مضبوطی سے بند کرنا ہوتا ہے دروازہ کھلنے کی وجہ سے شدید سردی کے باوجود طیارے کے پائلٹ نےمسافروں کوکوئی نقصان پہنچائےبغیر ہنگامی لینڈنگ کی۔

    واضح رہے سول مسافر طیارے عام طور پر 10 ہزار سے 12ہزار میٹر کی بلندی پر پرواز کرتے ہیں اور اس بلندی پر دباؤ کی وجہ سے دروازہ نہیں کھل سکتا۔

    برٹش ایئرویز کے نئے یونیفارم میں حجاب بھی شامل

  • کے پی حکومت نے گندم کا یومیہ کوٹہ بڑھا دیا

    کے پی حکومت نے گندم کا یومیہ کوٹہ بڑھا دیا

    پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ خوراک نے بھی گندم کا یومیہ کوٹہ 5 ہزار سے بڑھا کرساڑھے 6 ہزار میٹرک ٹن کردیا۔

    باغی ٹی وی: محکمہ خوراک کے مطابق تمام فعال فلور ملز کو آبادی کے تناسب گندم فراہم کی جائےگی، 4 کروڑ7 لاکھ 69 ہزار آبادی کیلئے ساڑھے 6 ہزار میٹرک ٹن گندم فلورملز کو روزانہ بھجوائیں گے جبکہ پشاور میں 49 لاکھ 84 ہزار آبادی کے لیے 760 میٹرک ٹن گندم فلور ملز کو دی جائےگی۔

    عوام آٹے کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھا رہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں. پشاور ہائیکورٹ

    دوسری جانب آٹا ڈیلرز کا کہنا ہےکہ 20 کلو مکس آٹے کا تھیلا 3 ہزارروپے میں فروخت ہورہا ہے،فائن آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3100 روپے میں دستیاب ہے جب کہ سرکاری آٹےکے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1300 روپے ہے گندم کا کوٹہ بڑھنے سے وقتی طور پر مسئلہ ٹھنڈا ہوگا، حکومت کو چاہیے کے کوٹہ 10 یا 9 ہزار میٹرک ٹن تک بڑھائے۔

    علاوہ ازیں صوبائی وزیر خوراک عاطف خان نے کہا ہے کہ سستے آٹے کی فراہمی کیلئے حکومت زیادہ سے زیادہ سبسڈی دے رہی ہے، ہمارے پاس گندم کا کافی اسٹاک موجود ہے، سستا آٹا صوبے کی غریب عوام کے لئے ہے مہنگائی سے جہاں دیگر چیزوں کی قیمتیں بڑھیں وہیں آٹے کی قیمت بھی بڑھی ہے۔

    سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کی ضمانت منظور کرلی

  • برطانیہ کے پہلے تاریخی خلائی مشن کو ناکامی کا سامنا ہوا

    برطانیہ کے پہلے تاریخی خلائی مشن کو ناکامی کا سامنا ہوا

    برطانیہ کے پہلے تاریخی خلائی مشن کو لانچ کے دوران ناکامی کا سامنا ہوا اور سیٹلائیٹس لے جانے والا راکٹ کہیں گم ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: برطانیہ کے علاقے کورن وال کی اسپیس پورٹ سے اسٹارٹ می اپ خلائی مشن کو کاسمک گرل نامی بوئنگ 747 طیارے سے روانہ کیا گیا آئرلینڈ کے شمالی ساحلی علاقے میں طیارے نے کامیابی سے لانچر ون راکٹ کو ریلیز کیا جس پر 9 سیٹلائیٹس موجود تھے۔

    ماہرین فلکیات کا زمین کےمدارمیں گردش کرتےسیٹلائٹس پرگہری تشویش کا اظہار

    مشن کا انتظام سنبھالنے والی کمپنی ورجین آربٹ کے مطابق راکٹ مطلوبہ بلندی تک پہنچنے میں ناکام رہا اور سیٹلائیٹس سمیت گم ہوگیا یوکے اسپیس ایجنسی کے مطابق گمشدہ راکٹ یا تو جل گیا ہوگا یا شمالی بحر اوقیانوس میں ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا ہوگا۔

    یو کے اسپیس ایجنسی کے کمرشل اسپیس فلائٹ ڈائریکٹر میٹ آرچر نے بتایا کہ مشن کی ناکامی پر انہیں بہت زیادہ مایوسی ہے مگر پھر بھی انہیں خوشی ہے کہ یورپ میں سیٹلائیٹس لے کر جانے والا پہلا مشن برطانوی سرزمین سے روانہ ہوا،لانچ کا پہلا مرحلہ تو کامیاب رہا مگر دوسرے مرحلے میں ناکامی کا سامنا ہوا۔
    https://twitter.com/VirginOrbit/status/1612590978942263297?s=20&t=Wrge1ovy7iF12vRJ8FoAlg

    زمین پر پانی کی پیمائش کیلئےاہم مشن پر روانہ

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے مگر لانچ کا عمل کامیاب رہا اور ہم نے کافی پیشرفت کی انہوں نے تصدیق کی کہ راکٹ اور سیٹلائیٹس گم ہوگئے ہیں مگر لوگوں کو اس سے کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

    یہ مشن پاکستانی وقت کے مطابق 10 جنوری کی شب 3 بجے روانہ ہوا تھا جبکہ 4 بجے راکٹ کو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر ریلیز کیا گیا۔

    ورجین آربٹ نے پہلے ایک ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ لانچر ون کامیابی سے زمین کے مدار میں پہنچ گیا ہے، مگر کچھ دیر بعد ایک اور ٹوئٹ میں کہا گیا کہ کسی مسئلے کے باعث ہم مدار تک پہنچ نہیں پارہےیہ جو سیٹلائٹ لے کر جا رہا تھا وہ چھوڑا نہیں جا سکا اور گم ہو گیا کاسمک گرل، کیریئر 747 جیٹ، بحفاظت اڈے پر واپس آ گیا۔

    یوکے اسپیس ایجنسی کے ڈپٹی سی ای او ایان اینیٹ نے کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ مدار میں پہنچنا اصل میں "کتنا مشکل” ہے – لیکن اگلے 12 مہینوں میں مزید لانچوں کی پیش گوئی کی ہے۔

    یو اے ای نے چاند پر لینڈ کرنے والا مشن روانہ کر دیا

  • گھڑ سواری مقابلہ: سعودی خواتین کی شاندار پرفارمنس

    گھڑ سواری مقابلہ: سعودی خواتین کی شاندار پرفارمنس

    سعودی عرب میں ہونے والےگھڑ سواری کے مقابلے میں خواتین نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں ہونے والے شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان گھڑ سواری مقابلے میں 12 خواتین گھڑ سوار شریک ہوئیں۔

    فیسٹیول کے ساتویں ایڈیشن میں شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان دوڑ کے آغاز سے قبل گھوڑوں اور اونٹوں پر سوار خواتین نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر سعودی خواتین نے لوک فنون کا بھی مظاہرہ کیا۔

    شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن دوڑ میں شرکا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا، دوڑ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی خاتون کو ارغوانی اسکارف سے نوازا گیا۔

    دوسری جانب سعودی ’’ڈاکار ریلی‘‘ 2023 کا چوتھا ایڈیشن رواں ماہ کے آغاز میں شروع ہوا تھا اور یہ 15 جنوری تک جاری رہے گا جس کا پہلا مرحلہ یبنع سے شروع ہوا تھا سعودی ’’ڈاکار ریلی‘‘ کا ٹریک تعارفی مرحلے کے علاوہ 14 مراحل پر مشتمل ہے۔ آج 10 جنوری منگل کو ریلی کا 9 واں مرحلہ جاری ہے۔

    پی سی بی نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کے خلاف اپیل کردی

    اس سال کے ایڈیشن میں نئے ٹریکس پیش کیے گئے ہیں جو شرکا کو بحیرہ احمر کے ساحلوں پر واقع یبنع سے، سعودی صحرا کی ریت سے ہوتے ہوئے، ساحل پر دمام تک لے جاتے ہیں خلیج عرب میں جہاں ڈرائیور ینبع میں البحر کیمپ کے تعارفی مرحلے کے ساتھ ریلی کا آغاز کیا گیا۔ یہ علاقہ شمال مغربی پہاڑی علاقوں میں واقع ہے۔

    جنوب مشرق کی طرف جانےسےپہلےریلی العلاء،حائل، داودمی، ریاض، حرض،ربع الخالی،شیبہ، ھفوف اور دمام سےگزر رہی ہے ’’ڈاکار ریلی‘‘ 2023 کا ٹریک سب سے طویل ہے اس کا تخمینہ 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ ہے خصوصی مراحل 350 سے 500 کلومیٹر تک ہوتے ہیں۔ تمام کیٹیگریز میں 455 گاڑیوں میں سے 89 گاڑیوں کی "ڈاکار کلاسک” ریس میں شرکت ہوتی ہے۔

    یاد رہے سعودی عرب نے گزشتہ جنوری میں مسلسل تیسری بار ڈاکار ریلی مقابلوں کی میزبانی کی جس میں دنیا کے 63 ممالک کی نمائندگی کرنے والے ممتاز ترین بین الاقوامی ڈرائیوروں کے ایک گروپ نے 14 دنوں کے دوران شرکت کی 12مراحل کے دوران ڈرائیوروں نے 6 کیٹیگریز میں مقابلہ کیا ڈاکار ریلی اپنے پیمانے اور ایونٹس کے لحاظ سے موٹر سپورٹس کی سب سے باوقار ریسوں میں سے ایک ہے۔

  • اسٹریٹ کرائم کی روک تھام ، کراچی پولیس کی نئی حکمت عملی تیار

    اسٹریٹ کرائم کی روک تھام ، کراچی پولیس کی نئی حکمت عملی تیار

    کراچی پولیس نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کےلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرسندھ پولیس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفیکیشن کےمطابق پولیس ٹریننگ سینٹرز سے اہلکاروں کو مختلف علاقوں میں تعینات کیا جارہا ہے۔

    ڈی جے گروپ کا سرغنہ 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا

    شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سے ایک ہزار اہلکاروں کو ساؤتھ زون اور 900 اہلکاروں کو ویسٹ زون بھیجا گیا ہے،پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد سے 1200 پولیس اہلکاروں کو ایسٹ زون میں بھیج دیا گیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق اہلکار علاقائی تھانے کی نگرانی میں حساس مقامات پر تعینات ہوں گے، اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے اہلکار تین شفٹوں میں سڑکوں پرتعینات کیے جائیں گے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کے سڑکوں پر نفری بڑھانے کے احکامات ہیں جس کے بعد تینوں زونل ڈی آئی جیز کو نفری تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

    کیفی خلیل کے کنسرٹ میں بدنظی،خواتین کو ہراسانی کا سامنا،خواتین کی گتھم گھتا ہونے…

    قبل ازیں کراچی پولیس چیف نے کہا تھا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہوچکی لیکن اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ اسٹریٹ کرائم سب سے آسان ہے،ب کہ بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کم ہوئی ہیں، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ختم ہوچکی ہے، اس سال کراچی میں 5 ہزار کیمروں کا اضافہ کیا ہے، ملزمان کی گرفتاری، تلاش کاعمل بہتراور انویسٹی گیشن کمزورہے، فور وہیل گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلے سال مجموعی جرائم میں کمی ہوئی ہے جب کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 24 ہزار سے بڑھ کر 28 ہزار ہوگئی ہیں، اسٹریٹ کرائم میں زیادہ تر موبائل چھیننے کی وارداتیں ہوئیں اور ان وارداتوں میں 111 افراد جاں بحق ہوئے۔

    کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں عروج پر

  • پاکستان کی مدد کرنے پرسیکرٹری یو این بین الاقوامی برادری کے مشکور

    پاکستان کی مدد کرنے پرسیکرٹری یو این بین الاقوامی برادری کے مشکور

    اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کےمظاہرے کے لیےبین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کیا ہے-

    باغی ٹی وی: گزشہ روز سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ڈونرز کانفرنس ہوئی جس میں عالمی اداروں اور ممالک نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کی بحالی کے لیے 9 ارب ڈالر سے زائد امداد دینےکا وعدہ کیا۔

    امریکا کا پاکستان کیلئے10 کروڑڈالرکی اضافی امداد کا اعلان

    اس حوالےسے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جنیوا میں پاکستان میں سیلاب سے بحالی کے لیے 9 ارب ڈالر سے زائد امداد دینے کے وعدے ہوئے ہیں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کےمظاہرے کے لیے بین الاقوامی برادری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔


    دوسری جانب ڈونر کانفرنس میں پاکستان سے کیے گئے وعدوں کی رقم 11 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے،منتظم اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام اچم اسٹینر نے کہا کہ ڈونر کانفرنسز میں اکثر عطیات کا اعلان مقاصد واہداف سے کم ہوتا ہے لیکن پاکستان کےلیے عطیات کے وعدے ہدف سے زیادہ ہوناغیر معمولی ہے۔

    خیال رہےکہ 350 ارب ڈالرکی معیشت والے پاکستان کو ملک میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد سے شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے، سیلاب نے پاکستان میں تباہی مچانے کے ساتھ معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچایا، سیلاب میں جہاں 1700 انسانی جانوں کا ضیاع ہوا وہیں 16 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ، جس میں سے آدھی رقم پاکستان اپنے وسائل سے حاصل کرے گا۔

    روس سے گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

    عالمی اداروں اور ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے امداد کے وعدے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افرادکی بحالی کے لیے 8 ارب ڈالرکی امدادکی اپیل کے بعد کیےگئے ہیں۔

    عالمی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے 6 ارب ڈالر سے زائد فراہم کرنےکا وعدہ کیا گیا ہے۔

    اسلامی ترقیاتی بینک نے وعدہ کیا ہےکہ وہ آئندہ تین سالوں میں4 ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کرےگا جب کہ عالمی بینک نے پاکستان کو دو ارب ڈالر دینےکا اعلان کیا ہے، ان کے علاوہ امریکا، چین اور دیگر ممالک نے بھی پاکستان کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

    جنیوا کانفرنس: اسلامی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب ڈالر،یوایس ایڈ 10 کروڑ ڈالر،جاپان نے 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر،جرمنی نے 8 کروڑ 40 لاکھ یورو،یورپی یونین نے 50 کروڑ یورو، فرانس نے ایک کروڑ ڈالر، چین نے 10 کروڑ ڈالر، سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر،ایشین انفرااسٹرکچر نے انویسٹمنٹ بینک نے ایک ارب ڈالر اور برطانیہ نے90 لاکھ یورو کی امداد فراہم کی-

    وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے ترقی اینڈریو مِچل نے ملاقات کی جس میں انہوں نے سیلاب زدگان کی بحالی میں برطانیہ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی-

    وزیراعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان ازبکستان تجارت بڑھانے اور تجارتی راہداری پرکام تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم سے چیئرمین چائنا انٹرنیشنل کو آپریشن نے بھی ملاقات کی جس میں ایم ایل ون اورکراچی سرکلر ریلوے منصوبوں پر جلد کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

    سینیگال میں مسافر بسوں میں خوفناک تصادم،40 افراد ہلاک اور 87 زخمی

  • ملک بھرمیں عوام سستےآٹےکےحصول کیلئےدردرکی ٹھوکریں کھانےپرمجبور

    ملک بھرمیں عوام سستےآٹےکےحصول کیلئےدردرکی ٹھوکریں کھانےپرمجبور

    ملک بھر میں عوام سستے آٹے کے حصول کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں گندم کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی ہوگئی لیکن آٹے کی قیمت کم نہ ہو سکی ، شہر میں چکی کے آٹے کی قیمت 155 روپے سے 160 روپے کلو برقرار ہے۔

    کے پی میں گندم کا کوٹہ بڑھادیا گیا، حکومت کا زیادہ سبسڈی کا دعویٰ کیا محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے گندم کا یومیہ کوٹہ 5 ہزارسے بڑھا کر ساڑھے 6 ہزارمیٹرک ٹن کردیا ہے جس سے صوبے میں آٹے کی قیمت میں استحکام آرہا ہے۔

    صوبائی وزیر خوراک خیبرپختونخوا عاطف خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سستے آٹے کی فراہمی کے لیے حکومت زیادہ سے زیادہ سبسڈی دے رہی ہے ہمارے پاس گندم کا کافی اسٹاک موجود ہے،سستا آٹا صوبے کی غریب عوام کے لیے ہے مہنگائی سےجہاں دیگر چیزوں کی قیمتیں بڑھیں وہیں آٹے کی قیمت بھی بڑھی ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان میں گندم کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جارہا ہے اور بحران کی وجہ سے آٹا سرکاری نرخوں پر نہ ملنے پر شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔

    موبائل فون کمپنیاں بے لگام،چارجز بڑھا دیئے

    مظاہرین نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ جانے والی شاہراہ پر دھرنا دے دیا، سستے آٹے کی تلاش میں سرگرداں شہریوں کو جب دو روز سے آٹا نہ ملا تو انہوں نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ جانے والا زرغون روڈ بلاک کردیا ۔

    آٹا لینے آیا ایک معمر شخص سڑک پر لیٹ کر دہائی دیتا رہا اور کہتا رہا کہ ہم پر گاڑی چڑھا دو،ہمیں ختم کردو،نہ ہم ہوں گے،نہ آٹا لینے آئیں گے۔

    شہریوں کا کہنا ہےکہ ہم لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، خواتین اور بچوں کے ساتھ آئے ہیں، حکومت سے معافی چاہتے ہیں ہمیں آٹا دیں، آٹا نہیں مل رہا۔

    دوسری جانب فلور ملزمالکان گندم کی نقل وحمل پر بین الصوبائی پابندی کے باوجود تھوڑی بہت گندم اور آٹا لا رہے ہیں جس کی وجہ سے 20 کلو آٹے کا تھیلا اب 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

    رمضان شوگر ملز کو 2 روز میں این او سی جاری کرنے کے فیصلے پر عمل کا حکم