Baaghi TV

Category: کراچی

  • میر رضا کیس، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف، سیکیورٹی دینے کی ہدایت

    میر رضا کیس، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف، سیکیورٹی دینے کی ہدایت

    میر رضا کیس کی تحقیقات کے دوران پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کو مبینہ طور پر دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے ساتویں اجلاس میں ڈاکٹر سمعیہ نے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

    ڈاکٹر سمعیہ نے کمیشن کو بتایا کہ میر رضا کیس کی وجہ سے انہیں دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، جبکہ دو دن تک ان کا پیچھا بھی کیا گیا۔ ان کے مطابق سوشل میڈیا پر ان کے گھر کا ایڈریس اور شوہر کا نام بھی شیئر کیا گیا۔ ڈاکٹر سمعیہ نے بتایا کہ ان پر زمین پر قبضے کا الزام بھی عائد کیا گیا، جس کے خلاف انہوں نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو شکایت کردی ہے۔

    ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق سی آئی اے کا ایک انسپکٹر بھی ان سے ریکارڈ طلب کر رہا تھا۔ اس صورتحال پر کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا ہورہا ہے؟ ایسی صورتحال کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔

    جسٹس عمر سیال نے ڈاکٹر سمعیہ کو ہدایت کی کہ وہ معاملہ وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے رکھیں۔ جوڈیشل کمیشن نے سی آئی اے انسپکٹر محمد علی کو بھی کل طلب کرلیا ہے۔

    سماعت کے دوران کمیشن کے سربراہ نے ڈاکٹر سمعیہ کو پولیس سیکیورٹی فراہم کرنے کی پیشکش کی، تاہم ڈاکٹر سمعیہ نے پولیس سیکیورٹی لینے سے انکار کردیا۔ جسٹس عمر سیال نے کہا کہ ہم رینجرز کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا کہہ دیتے ہیں، جس کے بعد ایڈیشنل لاء سیکریٹری کو ڈاکٹر سمعیہ کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

    ڈاکٹر سمعیہ نے کمیشن کو مزید بتایا کہ تین چیزیں واضح ہیں، جن میں نشہ آور دوا، ایسڈ برن اور گولی کا پیچھے سے لگنا شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ پوسٹ مارٹم کا جائزہ لیتیں تو بتا دیتیں کہ موت گولی لگنے سے ہوئی یا دوا کے باعث۔

  • پاک فوج سندھ کے دور افتادہ علاقوں میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں

    پاک فوج سندھ کے دور افتادہ علاقوں میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں

    پاک فوج سندھ کے دور افتادہ علاقوں میں اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے

    سندھ کی نوجوان نسل کیلئے جدید تعلیم، کردار سازی اور بہترین مواقع کی فراہمی کیلئے کیڈٹ کالج جیکب آباد کا افتتاح کر دیا گیا، کیڈٹ کالج جیکب آباد کا افتتاح چیئرمین بورڈ آف گورنرز جی او سی پنوعاقل گیریژن نے کیا،شاندارافتتاحی تقریب میں پاک فوج کے افسران،سیاسی و سماجی رہنماؤں اورممتاز تعلیمی شخصیات نے بھرپور شرکت کی،ادارے میں طلبہ کیلئے سائنسی و تکنیکی تقاضوں سے ہم آہنگ جدید کلاس رومز،کمپیوٹر لیبز اور دیگر بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں، تعلیمی سیشن 15ستمبر2026 سے شروع ہوگا جس میں ابتدائی طور پر کلاس ششم و ہفتم کے120کیڈٹس داخل ہوں گے،کیڈٹ کالج جیکب آباد کی تعمیر2023 میں شروع ہوئی جس کو پاک فوج اور سندھ حکومت کی مشترکہ کاوشوں سے فعال کیا گیا ہے،کیڈٹ کالج جیکب آباد سندھ کے دور درازعلاقوں میں نوجوانوں کو جدید تعلیم اور بہترین مواقع کی فراہمی کیلئے ایک اہم پیشرفت ہے

  • کراچی:رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلب دہشتگرد ہلاک

    کراچی:رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلب دہشتگرد ہلاک

    کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلب دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

    کراچی کے علاقے شیر شاہ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی جانب سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی،ترجمان رینجرز کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جو اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گیا-

    ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگرد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا،شہر کے دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے7 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات مہنگی،گڈز ٹرانسپورٹ کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات مہنگی،گڈز ٹرانسپورٹ کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

    آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی ناقابل قبول ہے۔ حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال 40 روز کے لیے مؤخر کی گئی تھی، جبکہ حکومت نے بھی 40 دن کا وقت مانگا تھا، جو آئندہ ہفتے مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ 40 روز کی مدت مکمل ہونے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

  • کراچی میں سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    کراچی میں سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سکول کی دیوار گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدر افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سیکٹر 11 ایل بلاک کے قریب بلدیہ سکول کی دیوار اچانک گر گئی، جس کے ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مبینہ طور پر جاں بحق ہونے والے افراد منشیات کے عادی تھے۔

    واقعے کے بعد زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    اورنگی ٹاؤن کے واقعے کے پیش نظر عباسی شہید ہسپتال کی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔ ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل صمدانی نے بتایا کہ تمام متعلقہ عملے کو ایمرجنسی میں پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ زخمیوں کو تمام ضروری طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    ڈاکٹر فیصل صمدانی کے مطابق شعبہ ریڈیالوجی اور بلڈ بینک مکمل طور پر فعال ہیں، جبکہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں 5 لاشیں اور 2 زخمی لائے گئے ہیں۔

    دوسری جانب ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق منشیات کے عادی افراد سکول کی دیوار سے سریا نکالنے کی کوشش کر رہے تھے، اسی دوران دیوار گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

  • سندھ اسمبلی میں رینجرز اختیارات میں توسیع سمیت متعدد بل متفقہ طور پر منظور

    سندھ اسمبلی میں رینجرز اختیارات میں توسیع سمیت متعدد بل متفقہ طور پر منظور

    کراچی: سندھ اسمبلی نے رینجرز کے اختیارات میں ایک سال کی توسیع سے متعلق قرارداد سمیت متعدد بل متفقہ طور پر منظور کرلیے۔

    سندھ اسمبلی نے کراچی میں فاطمہ یونیورسٹی کے قیام کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا، جبکہ ایگرا یونیورسٹی کے ترمیمی بل اور بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ترمیمی بل کو بھی متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

    سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا ترمیمی بل وزیر قانون سندھ ضیا الحسن لنجار نے ایوان میں پیش کیا، جسے ارکان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

    اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع سے متعلق قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

    سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے صوبے میں بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی کے مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور دیگر متعلقہ ادارے ناکام ہوچکے ہیں، صرف محکمہ بنانے اور بل وصول کرنے سے محکمہ نہیں بنتا۔ شہریوں کو پانی، گیس اور بجلی جیسے بنیادی مسائل کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صورتحال صرف بجلی تک محدود نہیں بلکہ گیس اور پانی کے شعبوں میں بھی یہی مسائل موجود ہیں۔ سندھ کو گیس اور پانی بھی پورا نہیں دیا جارہا، جبکہ گیس کی فراہمی میں بھی صوبے کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔

    سینئر وزیر سندھ نے سوال اٹھایا کہ کون بجلی کا بل ادا کررہا ہے اور کون بل ادا نہیں کررہا، کیا اس حوالے سے کوئی مؤثر میکانزم موجود ہے؟

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ شدید گرمی والے علاقوں میں 18،18 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ جیکب آباد میں شدید گرمی پڑتی ہے اور ایسے علاقوں میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ شہریوں کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ سندھ میں بجلی، گیس اور پانی کی فراہمی کے مسائل طویل عرصے سے سیاسی اور عوامی سطح پر زیر بحث ہیں۔ سندھ حکومت بالخصوص بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور گیس کی فراہمی کے نظام پر متعدد مرتبہ اپنے تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں نئی جامعات کے قیام اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے متعلق قانون سازی کو صوبے میں تعلیمی مواقع بڑھانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جارہا ہے۔

  • شہر سے اب ’’ڈالا کلچر‘‘ ختم ہونا چاہیے۔مرتضیٰ وہاب

    شہر سے اب ’’ڈالا کلچر‘‘ ختم ہونا چاہیے۔مرتضیٰ وہاب

    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے صفورا چورنگی پر جامعہ کراچی کے اساتذہ پر تشدد کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر سے اب ’’ڈالا کلچر‘‘ ختم ہونا چاہیے۔

    مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کا مقدمہ لڑنے کے لیے لوگوں کو تکلیف میں ڈالنا درست عمل نہیں، جماعت اسلامی پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کرے اور عوام کو مشکلات سے دوچار نہ کرے۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں معاشی مسائل موجود ہیں اور ان کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں، تاہم ایسی شاہراہ کو بند کرنا مناسب نہیں جہاں سے لاکھوں افراد روزانہ گزرتے ہیں۔ لوگ جتنا زیادہ ٹریفک میں پھنسیں گے، اتنا ہی زیادہ پیٹرول خرچ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ جماعت اسلامی کو احتجاج کے لیے کوئی اور جگہ دینے کو تیار ہیں، عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھانے کا حق ہے، تاہم لوگوں کو تکلیف میں ڈال کر سیاست کرنے کے حامی نہیں۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کی انتظامیہ سڑکوں پر کام کرتی نظر آ رہی ہے، کام کرنے کے طریقہ کار پر اختلاف ہوسکتا ہے، تاہم یونیورسٹی روڈ پر کام کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔پانی کی تقسیم کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ سیاسی کھینچا تانی ختم کرنا ہوگی۔ سٹی کونسل کے اجلاس میں ہماری رہنمائی کی جائے کہ پانی کی تقسیم کا طریقہ کار کیا ہونا چاہیے۔جامعہ کراچی کے استاد عارف صاقی پر تشدد کے واقعے سے متعلق سوال پر میئر کراچی نے کہا کہ بڑوں کا احترام ہم سب پر لازم ہے، جبکہ اساتذہ کا احترام تو انتہائی ضروری ہے۔ یہ ایک افسوسناک واقعہ تھا اور اس کا مقدمہ بھی درج ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر سے اب ’’ڈالا کلچر‘‘ ختم ہونا چاہیے، ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے کہ قانون کا ساتھ دیں۔ میں آیا ہوں، وزیراعلیٰ آئے، کوئی ڈالا نہیں تھا، ہر شخص اپنا گارڈ لے کر گھوم رہا ہے، اس کلچر کو ختم کرنا ہوگا۔

  • میر رضا قتل کیس، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کی جوڈیشل کمیشن میں غیر مشروط معافی

    میر رضا قتل کیس، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کی جوڈیشل کمیشن میں غیر مشروط معافی

    کراچی: میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار پیش ہوئے اور غیر مشروط معافی مانگ لی۔

    جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے شرکت کی۔اس موقع پر جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیے کہ میر رضا کے اہلخانہ کا اعتماد بہت ہی کم ہے، جبکہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے آگ پر پٹرول چھڑکنے کا کام کیا۔وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کہا کہ سندھ حکومت نہیں چاہتی کہ کوئی یہ سمجھے کہ حکومت تحقیقات نہیں چاہتی۔ ہماری خواہش ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات ہوں اور لواحقین کو انصاف ملے۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا نتیجہ آنا ضروری ہے تاکہ حقائق سامنے آسکیں، جبکہ جو لوگ بھی ملوث ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے کمیشن سے میر رضا کے بزنس پارٹنر کو دوبارہ طلب کرنے کی استدعا کی۔ جبران ناصر نے مؤقف اختیار کیا کہ احمد کی جانب سے کمیشن پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

    اجلاس کے دوران شہریوں کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کو میر رضا کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ڈیجیٹل فٹ پرنٹس اور کلاؤڈ لاگ اِن سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئیں۔بعد ازاں جوڈیشل کمیشن نے میر رضا کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ، ڈاکٹر سمیہ، ایس ایچ او عدیل افضال اور ہیڈ محرر ذیشان کو طلب کرلیا۔

  • میر رضا کیس،شہریوں کی جانب سے کمیشن کومعلومات کی فراہمی شروع

    میر رضا کیس،شہریوں کی جانب سے کمیشن کومعلومات کی فراہمی شروع

    کراچی: میر رضا قتل کیس کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے رجسٹرار عبد الماجد کو شہریوں کی جانب سے معلومات ملنا شروع ہوگئی ہیں۔

    رجسٹرار کمیشن عبد الماجد کے مطابق شہریوں کی جانب سے 5 ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ ایک شہری نے میر رضا کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے متعلق معاونت کی پیشکش کی، جبکہ دوسرے شہری نے ڈیجیٹل فٹ پرنٹس سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔عبد الماجد نے بتایا کہ شہریوں کی جانب سے فراہم کردہ تمام معلومات انویسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔ ایک شہری نے ایک مشکوک شخص کی نشاندہی کرتے ہوئے اس سے بھی تحقیقات کرنے کی درخواست کی ہے۔رجسٹرار کمیشن کے مطابق ایک شہری نے کلاؤڈ لاگ اِن سے متعلق بھی اہم معلومات فراہم کی ہیں۔ کمیشن سے رابطہ کرنے والے شہریوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

    دوسری جانب میر رضا کا پہلا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب بھی جمع کرا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اسامہ کے والد نے ان کی جانب سے جواب جمع کرایا۔

    خیال رہے کہ کراچی کا نوجوان میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتا ہوا تھا۔ وہ صبح 4 بج کر 9 منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا تھا، جبکہ دو روز بعد اس کی لاش گلستانِ جوہر سے برآمد ہوئی تھی۔پولیس حکام کے مطابق میر رضا کی لاش انتہائی بری حالت میں ملی تھی اور اس کے سینے میں گولی لگی ہوئی تھی۔ لاش ملنے سے ایک روز قبل اس کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کردیئے گئے تھے۔مقتول کے والد کے مطابق میر رضا کا 30 اگست کو گلشنِ اقبال کی بیت المکرم مسجد میں نکاح ہونا تھا اور وہ اپنی نئی زندگی کے آغاز کے حوالے سے بہت خوش تھا۔

  • ایم کیو ایم کوئی سیٹ نہیں جیتی انکو زبردست اسمبلی میں بھیجا گیا۔سعید غنی

    ایم کیو ایم کوئی سیٹ نہیں جیتی انکو زبردست اسمبلی میں بھیجا گیا۔سعید غنی

    پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال کا وہ انٹرویو سندھ اسمبلی میں چلانا چاہے جس میں انہوں نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی نے بھارتی پاسپورٹ پر سفر کیا

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست نہیں جیتی تھی، اِن کو زبردستی اسمبلی بھیجا گیا،ایم کیو ایم کے لوگ باہر اور بات کرتے ہیں اسمبلی میں اور بات کرتے ہیں،دو روز سے تماشا دو روز سندھو دیش کیخلاف قرارداد کا نیا تماشا لگایا ہوا ہے،سندھو دیش سبجیکٹ ہی نہیں،1973 کے آئین سے قبل رائج کسی بھی طریقۂ کار کو آئین کے نفاذ کے بعد دوبارہ اختیار نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ماضی کا کوئی طریقۂ کار موجودہ آئینی نظام میں نافذ کیا جا سکتا ہے تو یہ محض ایک غلط فہمی ہے، آئین اس کی اجازت نہیں دیتا،سندھ کے عوام کو ان سیاسی جماعتوں سے سوال کرنا چاہیے کہ انہوں نے قرارداد کی حمایت کیوں نہیں کی، پی ٹی آئی کے اراکین نے پہلے قرارداد کی حمایت کی تھی، اس کے باوجود بعد میں ان کا موقف تبدیل ہوگیا، پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی کو چاہیے تھا کہ وہ قرارداد کی حمایت کرتے کیونکہ ایک طرف یہ جماعتیں سندھ کے عوام کی ترجمانی کا دعویٰ کرتی ہیں اوردوسری جانب اہم معاملات پرواضح موقف اختیارکرنے سے گریزکرتی ہیں۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ جس تنظیم کی کوئی حیثیت نہیں، اس پربات کیوں کی جائے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ میں ایم کیو ایم کی سیاسی حیثیت صفر ہے، سیاسی جماعتوں کے دعووں اورعملی کردارمیں فرق واضح کرنا ضروری ہے، ہمارا حق بنتا ہے کہ قوم کے سامنے ان کا حقیقی چہرہ رکھیں، سندھ کے عوام کوسیاسی جماعتوں کے بیانات کے بجائے ان کے عملی کردار کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرنا چاہیے۔