Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • جنیوا کانفرنس: اسلامی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

    جنیوا کانفرنس: اسلامی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

    اسلامی ترقیاتی بینک نے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے 4 ارب 20 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں موسمیاتی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے اور مدد کے لیے کانفرنس جاری ہے۔

    اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر نے جنیوا میں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیرنو اور بحالی کے حوالے سے جاری کانفرنس کے دوران پاکستان کے لیے بڑا اعلان کیا۔

    اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 3 سال میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ عالمی بینک نے بھی متاثرہ علاقوں میں 2 ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اس سے قبل فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے بھی پاکستان کے لیے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا جنیوا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر میکرون نے امداد کا اعلان کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ ہم مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کی حمایت کرناچاہیں گے، فرانس طویل مدت میں پاکستان کی ضرورت کے مطابق مہارت اور مالی امداد فراہم کرتارہےگا۔

    ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا فرانسیسی عوام اور حکومت کی جانب سے پاکستانی عوام سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کے عوام نے بہادری سے سیلاب سے ہونے والی تباہی کا مقابلہ کیا۔

    یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا میں نے خود پاکستان جا کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، پاکستان میں سیلاب کے باعث بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

    یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا حال دیکھ کر دل ٹوٹ گیا لیکن مشکل حالات میں بھی پاکستانی عوام کا جذبہ دیکھ کر حیران ہوا۔

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں پرامید ہوں کہ کانفرنس کےانعقاد سےپاکستان کو سیلابی تباہی سے بحالی میں مدد ملے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے لیے امداد کا اعلان کرنے پر تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان مشکل وقت میں تعاون کرنے والے ممالک کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

    قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا تخمینہ 30 ارب ڈالرز سے زائد ہے اور پاکستان کو فوری طور پر تعمیر نو اور بحالی کے لیے 16 اعشاریہ 3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، پاکستان میں سیلاب نے متاثرین کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے، آج ہم تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں، گزشتہ برس ستمبر میں یو این سیکرٹری جنرل کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، پاکستان کے عوام یو این سیکرٹری جنرل کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، عالمی برادری کے بھی تعاون پر مشکور ہیں، مشکل وقت میں مدد کرنے والے ممالک کو پاکستان نہیں بھولے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے کاشتکاری کو شدید نقصان پہنچا جس سے غذائی قلت نے جنم لیا، تعمیر نو کے ساتھ ملکی معیشت کی بحالی ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 30 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے جو پاکستان کی جی ڈی پی کا 8 فیصد ہے پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے 33 ملین لوگ متاثر ہوئے، انفرا اسٹرکچر کی تباہی سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی، سیلاب سے مکانات، تعلیمی ادارے، زراعت کے شعبے کو نقصان پہنچا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں تاحال سیلاب کا پانی موجود ہے، سیلاب متاثرین کو دوبارہ بحال کر کے اچھا مستقبل دینا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے فریم ورک تیار کیا ہے، فریم ورک پر کام کرنے کے لیے 16.3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔

    قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ برس تباہ کن سیلاب آیا، پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں کا حجم بہت بڑا ہے، سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثرہ ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے 5 ماہ بعد بھی کئی علاقے زیر آب ہیں، سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں تعمیر نو کے اقدامات جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لچکدار انفرا اسٹرکچر کی تعمیر اولین ترجیح ہے، متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے اگلے کئی سالوں تک ہمیں اپنے شراکت داروں سے خاطر خواہ مدد کی ضرورت ہو گی۔

    اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے علاوہ وفاقی وزراء بھی شریک ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنما بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

  • سیلاب متاثرین کیلئےعالمی کانفرنس کیلئے وزیراعظم جنیوا روانہ

    سیلاب متاثرین کیلئےعالمی کانفرنس کیلئے وزیراعظم جنیوا روانہ

    اسلام آباد: پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس کی میزبانی کے لیے وزیراعظم جنیوا روانہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم محمد شہبازشریف اعلی سطح وفد کےہمراہ اسلام آباد سے جنیوا چلے گئےوفد میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔


    وزیراعظم کل پیر کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔

    پاکستان کانفرنس میں تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔


    کانفرنس میں اعلی افتتاحی اجلاس کے بعد باضابطہ طور پر تعمیر نو اور سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی میں شراکت کی دستاویز کا آغاز کیا جائے گا، جس کے بعد پارٹنر سپورٹ کے اعلانات کیے جائیں گےوزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ میں بھی شرکت کریں گے۔


    کانفرنس میں سربراہان مملکت و حکومت، وزراء اور متعدد ممالک کے اعلیٰ سطح نمائندے اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں، فاؤنڈیشنز اور فنڈز کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ترقیاتی تنظیموں، نجی شعبے، سول سوسائٹی اور آئی این جی اوز کے نمائندے شرکت کریں گے۔

  • 2022 میں نیدرلینڈ میں’محمد ‘دوسرا مقبول نام رہا

    2022 میں نیدرلینڈ میں’محمد ‘دوسرا مقبول نام رہا

    2022 کے دوران نیدرلینڈ میں نام ’محمد ‘ نوزائیدہ لڑکوں میں دوسرا مقبول ترین نام رہا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈچ سوشل انشورنس بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے دوران نیدر لینڈ میں لڑکوں کے لیے مذہب کی بنیاد پر نام رکھنے کا رجحان زیادہ دیکھنے میں آیا۔

    کراچی اور حیدار آباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہوں گے،تیاریاں مکمل

    ڈچ سوشل انشورنس بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 2022 میں، نیدرلینڈ میں نوزائیدہ لڑکوں میں نام نوح 871 مرتبہ جبکہ نام محمد 671 مرتبہ رکھا گیا۔

    اسی طرح سال بھر کے دوران لڑکیوں کے لیے نام ایما 677 بار رکھا گیا۔

    بینظیر کفالت کی پہلی سہ ماہی قسط 9 جنوری سےجاری کی جائے گی

  • ریاست اتراکھنڈ‌ کےقصبے میں مندرزمین میں دھنسنےکیوجہ سے 600 سےزیادہ گھروں میں دراڑیں پڑگئیں

    ریاست اتراکھنڈ‌ کےقصبے میں مندرزمین میں دھنسنےکیوجہ سے 600 سےزیادہ گھروں میں دراڑیں پڑگئیں

    بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں ہمالیہ کے دامن میں واقع قصبے میں ایک مندرکے منہدم ہونے اورزمین دھنسنے کی وجہ سے 600 سے زیادہ گھروں میں دراڑیں پڑگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے قصبے جوشی مٹھ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس علاقے میں خاص طورپر 2021 کے سیلاب کے بعد گھروں میں دراڑیں دیکھی ہیں جمعہ کی رات دیرگئے مندرگرنےسے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں اور آس پاس رہنے والوں نے ایک دن پہلے ہی اس علاقے کوخالی کردیا تھا حکام نے اس کے بعد قصبے میں تعمیراتی سرگرمیاں روک دی ہیں اور سیکڑوں افراد کی عارضی پناہ گاہوں میں منتقلی شروع کردی ہے۔

    ضلعی منتظم ہمانشو کھرانہ نے کہا کہ 60 سے زیادہ کنبوں کو سرکاری راحت کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہےجبکہ یہ تعداد 600 خاندانوں تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    کھرانہ نے کہا کہ حکومت جوشی مٹھ میں بے گھر ہونے والے افراد کو چھے ماہ تک 4،000 روپے (50 ڈالر) ماہانہ ادا کرے گی یہ قریباً 25،000 افراد کی آبادی والے مندروں کے قصبے میں واقع ہے اورسطح سمندر سے1،890 میٹر (6،200 فٹ) کی اونچائی پرواقع ہےاورہندو یاتریوں کی ایک اہم گذرگاہ ہے۔

    ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایک اعلیٰ افسر رنجیت سنہا نے کہا کہ دراڑوں کی فوری وجہ نکاسی آب کا ناقص نظام لگتا ہے،جس کی وجہ سے گھروں کے نیچے پانی کا رساؤ ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ دھنس گئے ہیں۔


    مندر کے گرنے سے کوئی زخمی نہیں ہوا کیونکہ اس میں بڑی دراڑیں پڑنے کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا تھا۔ اولی کے قریبی قصبے میں بھی ایسا ہی مسئلہ پیدا ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک ہائیڈل پاور پلانٹ اور چار دھام سڑک سمیت جاری منصوبوں کو روک دیا گیا ہے۔

    چاردھام آل ویدرروڈ ، جو مختلف ہندو زیارت گاہوں کو جوڑنے کے لیے وفاقی حکومت کا ایک اہم منصوبہ ہے ، قریبی اولی میں یاتریوں اور سیاحوں کو لے جانے کے لیے رسیوں سے کھینچی گئی ٹرالیاں لگانے کا ایک منصوبہ بھی شامل ہیں۔

    نئی دہلی سے 490 کلومیٹر (305 میل) شمال مشرق میں واقع جوشی مٹھ سے گزرتے ہوئے ہزاروں ہندو عقیدت مند بدری ناتھ اور ہیم کنڈ صاحب جاتے ہیں زائرین اور سیاحوں کے بہت بڑے بہاؤ نے عمارتوں اور سڑکوں کی بڑے پیمانے پر تعمیرکے ساتھ گذشتہ برسوں میں شہر کو تیزی سے پھیلتے ہوئے دیکھا ، جسے کچھ ماہرین نے زمین کی کمی سے جوڑا ہے۔

    اس علاقے میں کئی مرتبہ تباہ کن بادل پھٹنے کا مشاہدہ کیا گیاتھا اورمختصر وقت میں شدید موسلادھاربارش ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 2013 میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے اور 2021 میں شدید سیلاب آیا تھا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جزوی طور پر موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے تیزی سے سکڑتے گلیشیئرزبھی ایک وجہ ہیں جن سے یہ خطہ بار بار آفات کی زد میں آتا ہے۔

    اوسلومیٹروپولیٹن یونیورسٹی کے ریورین رائٹس پروجیکٹ میں ریسرچ ایسوسی ایٹ کے طورپرکام کرنے والی آبی پالیسی کی ماہر کویتا اپادھیائے بتاتی ہیں کہ 2015ء سے 2021ء کے وسط تک اتراکھنڈ میں شدید بارش اور بادل پھٹنے کے 7750واقعات نوٹ کیے گئے تھے۔اس طرح کے واقعات جوشی مٹھ کے لیے نقصان دہ ہیں کیونکہ وہ متاثرہ عمارتوں کی تعداد میں اضافہ کرسکتے ہیں اور بالآخرمقامی لوگوں کی کمزوری کوبڑھا سکتے ہیں۔

    اپادھیائے نے، جن کا تعلق اتراکھنڈ ہی سے ہے اور وہ اس علاقے میں رہتی ہیں،کہا کہ بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی بے قابو آمد نے بھی زمین ڈبونے اوردھنسانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    جوشی مٹھ میں مٹی کے تودے گرنے سے ڈھلوانیں بن چکی ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایک حد ہے جس میں شہرپرعمارتوں کابوجھ ہوسکتا ہے یا ڈیموں اور سڑکوں جیسے بنیادی ڈھانچے کے بڑے منصوبوں کی تعمیر جیسی سرگرمیوں سے بھی شہر پریشان ہوسکتا ہے۔

    ریاست اتراکھنڈ کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ایک مطالعہ میں خبردارکیا گیا ہے کہ پتھروں کوہٹاکر اور پہاڑیوں کو دھماکے سے اڑاکر تعمیرکرنے سے ماحولیاتی نقصان ہوگا۔

    گذشتہ سال مئی میں ایک رہائشی میرا راوت باورچی خانے میں کھانا پکانے کے دوران میں اس وقت چونک گئیں جب انھوں نے فرش کے نیچے پانی کے بہنے کی آواز سنی انھوں نے بتایاکہ اس دن، مجھے احساس ہوا کہ ہمارے شہر جوشی مٹھ میں کچھ برا ہونے والا ہے۔ ستمبر میں، میں نے فرش میں ایک چھوٹا سا شگاف دیکھا دسمبر میں، یہ وسیع ہو گیا، اورپھر ہم نے گھر خالی کردیا تھا۔

  • نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز،حافظ نعیم الرحمان مٹھائی لے کر سرفراز کے گھر پہنچ گئے

    نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار اننگز،حافظ نعیم الرحمان مٹھائی لے کر سرفراز کے گھر پہنچ گئے

    نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں سرفراز احمد کے شاندار کم بیک پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان مٹھائی لیےان کے گھر پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے سرفراز احمد کے گھر جانے کی ویڈیو اور تصاویر امیر جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئیں جس کے ساتھ حافظ نعیم نے ٹوئٹ کی سرفراز پاکستان اور کراچی کا فخر ہیں، شاباش اور مبارکباد تو بنتی ہے۔


    ویڈیو میں حافظ نعیم کو سرفراز احمد سے ملاقات کرتے کہا کہ ہم آپ کے پاس تیسری مرتبہ آئے ہیں، جب آپ چیمپئنز ٹرافی جیتے تھے تب ہم آپ کے پاس آئے، ایک مرتبہ آپ ہارے ہم جب آئے تھے جب کوئی نہیں آیا ہم تب بھی آئے، ہم نے کہا تھا ہم سرفراز بھائی کے ساتھ ہیں۔

    دوران ملاقات حافظ نعیم الرحمٰان نے سرفراز احمد کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ الحمد لِلّٰہ جس طرح آپ نے کراچی ٹیسٹ میں پرفارم کیا، اللّٰہ تعالیٰ آپ کو بہت ساری خوشیاں دے اور آپ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے، آپ نے ہمارے ملک اور شہر کا نام روشن کیا ہے، جس پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں-

    سرفراز کو نظر انداز کر نیوالے آج خود نظر انداز ہو رہے ہیں:سسر سرفراز احمد

    انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کی پرفارمنس کو مزید بہتر بنائے اور آپ کو مزید عزت سے نوازے، ہم سب کیلئے خوشی کامقام ہوتا ہے جب کوئی کھلاڑی پاکستان کیلئے پرفارم کرتا ہے، آپ کراچی کی عزت ہیں، جس پر سرفراز احمد نے حافظ نعیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔


    واضح رہے کہ سرفراز احمد کو 4 سال بعد قومی ٹیم میں موقع ملا اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 335 رنز بنا کر اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اپنے سیلکٹرز کو شاہد آفریدی سے سیکھنے کا مشورہ

  • پی سی بی نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کے خلاف اپیل کردی

    پی سی بی نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کے خلاف اپیل کردی

    لاہور: پی سی بی نے راولپنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دینے کے خلاف اپیل کردی-

    باغی ٹی وی : پی سی بی کو راولپنڈی پچ کے ڈی میرٹ پوائنٹ کی رپورٹ آئی سی سی کی جانب سے 13 دسمبر کو موصول ہوئی تھی، آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک انگلینڈ پنڈی ٹیسٹ میں کئی بیٹنگ ریکارڈز بنےاس اسٹیڈیم کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا اپنے سیلکٹرز کو شاہد آفریدی سے سیکھنے کا مشورہ

    آئی سی سی کے مطابق ڈی میرٹ پوائنٹس پانچ برس تک برقرار رہیں گے اور مزید ڈی میرٹ پوائنٹس پر پنڈی وینیو کی میزبانی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

    حکام کے مطابق مکمل کیس تیار کر کے آئی سی سی سے اپیل کر دی، اس میں موقف اختیار کیا گیا کہ طریقہ کار کے برعکس پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے میزبان پنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ٹرف میں باؤنس ناہموار نہیں تھا،اس کو اوسط سے کم درجے کی پچ قرار دیئے جانے کے تمام پہلو مکمل نہیں ہوتے پاکستان کرکٹ بورڈ پر امید ہے کہ ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لیے جائیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ کی پچ کو اوسط سے کم درجہ کی قرار دیتے ہوئے ڈی میرٹ پوائنٹ ایوارڈ کیا گیا تھا، اس سے قبل گذشتہ سال مارچ میں آسٹریلیا سے ٹیسٹ کے اختتام پر بھی پنڈی کی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ ملا تھا۔

  • لاہور: حکومتی شخصیات کے فائدے کیلئے 40 ہزار سے زائدایکڑ اراضی کو گرین سے براؤن کر دیا گیا

    لاہور: حکومتی شخصیات کے فائدے کیلئے 40 ہزار سے زائدایکڑ اراضی کو گرین سے براؤن کر دیا گیا

    لاہور ماسٹر پلان 2050 منصوبے کا اعلان کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : ماسٹر پلان منصوبوں میں سب سے پہلے صحت، تعلیم، پانی کے صاف جیسے مسائل حل کیے جاتے ہیں لیکن اس منصوبے میں ان مسائل پر توجہ نہیں دی گئی اور لاہور کے اطراف میں 40 ہزار سے زائد ایکڑ اراضی کو رہائشی اور کمرشل پلازے بنانے کے لیے براؤن کر دیا گیا ہے۔

    زرمبادلہ کے ذخائر 4 نہیں 10 ارب ڈالر ہیں،اسحاق ڈار

    رپورٹ کے مطابق لاہور ماسٹر پلان منصوبے کو مکمل عملی جامہ پہنانے میں ابھی 27سال باقی ہیں لیکن بنیادی ضروریات پوری کرنے کے بجائے ایک ہی جھٹکے میں ہزاروں ایکڑ گرین اراضی کورہائشی اور کمرشل کیٹگری میں تبدیل کردیا گیا ہے جس سے کروڑوں ر وپے مالیت کی یہ زمین اب اربوں روپے کی ہوگئی ہے۔

    نجی خبررساں ادارے جیو نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ لاہور ماسٹر پلان سے ایک حکومتی شخصیت سمیت چار بڑے لوگوں کو بڑا فائدہ ہوگا اور انہیں اپنی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو توسیع دینے میں مدد ملے گی۔

    بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی ایندھن خریدنے کے لیے فنڈز دستیاب نہیں،چئیرمین نیپرا

    رپورٹ کے مطابق ایل ڈی اے اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس میں ہزاروں ایکٹر اراضی کو گرین سے براؤن کرنے کی منظوری تو دی گئی لیکن سرکاری ہینڈ آؤٹ میں سرے سے ذکر ہی نہیں کیا گیا جبکہ 20 فیصد تک اراضی کو گرین کرنے کا ذکر کیا گیا۔

    اس حوالے سے ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان کا کہنا ہے کہ یہ سمجھنا کہ مخصوص لوگوں کے لیے ایک بڑے ایریا کو گرین سے براؤن کیا گیا ہے یہ غلط فہمی ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار بنیادوں پر اتار چڑھاؤ کے باوجود تیزی رہی

  • بینظیر کفالت کی پہلی سہ ماہی قسط 9 جنوری سےجاری کی جائے گی

    بینظیر کفالت کی پہلی سہ ماہی قسط 9 جنوری سےجاری کی جائے گی

    سال 2023 کیلئے بینظیر کفالت پروگرام کی پہلی سہ ماہی قسط کا اجراء

    باغی ٹی وی: بینظیر کفالت کی پہلی سہ ماہی قسط سوموار 9 جنوری سےجاری کی جا رہی ہے 77لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں 7000 روپے فی خاندان تقسیم کئے جائیں گے پہلی سہ ماہی قسط کا کل تخمینہ 55 ارب روپے سے زائدلگایا گیا ہے۔

    اسلام آباد ، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں حبیب بینک کے ذریعے رقم تقسیم کی جائے گی حبیب بنک مقرر کردہ ادائیگی مراکز یا بائیو میٹرک اے ٹی ایم سے رقم وصول کی جاسکے گی-

    خیبر پختونخواہ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں بینک الفلاح کے ذریعے رقم تقسیم کی جائے گی بنک الفلاح کے مقرر کردہ ادائیگی مراکز یا بائیو میٹرک اے ٹی ایم سے رقم وصول کی جاسکتی ہے-

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار بنیادوں پر اتار چڑھاؤ کے باوجود تیزی رہی

    شازیہ مری کا کہنا ہے کہ رقوم کی ترسیل میں شفافیت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا،مستحق خواتین اپنی پوری رقم وصول کریں اور رسید لینا ہرگز نہ بھولیں، ادائیگی کی کوئی فیس نہیں ہے۔

    شازیہ مری نے کہا کہ شکایت کی صورت میں بی آئی ایس پی کی ٹول فری ہیلپ لائن 080026477 پر اطلاع کریں ، بی آئی ایس پی کا میسج صرف 8171 سے ہی آئیگا کسی بھی دوسرے نمبر سے پر موصول ہونے والے پیغام اعتبار نہ کیا جائے-

  • کراچی اور حیدار آباد میں  بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہوں گے،تیاریاں مکمل

    کراچی اور حیدار آباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہوں گے،تیاریاں مکمل

    الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو کرانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔

    باغی ٹی وی :ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ کا محفوظ کیا گیا فیصلہ کل سنایا جائے گا اورکراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

    بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں،حافظ نعیم الرحمان

    ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں الیکشن کی تیاری مکمل کرلی ہے اور الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی جانب سے دوہری لسٹوں کا الزام رد کر دیا ہے کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی الیکشن پرانی ووٹر لسٹوں پر ہی ہوں گے۔

    الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے الیکشن کا شیڈول تبدیل نہیں ہوا صرف تاریخ ملتوی ہوئی، 29 اپریل کو بلدیاتی الیکشن ملتوی ہونے پرکوئی نئی لسٹ نہیں تھی، نئی یونین کونسل اور وارڈ بنانا صوبائی حکومت کی اتھارٹی ہے، نئے وارڈ اور یونین کونسل بننے کے بعد حلقہ بندیاں ہوتی ہیں۔

    بجلی کی پیداوار کے لیے درآمدی ایندھن خریدنے کے لیے فنڈز دستیاب نہیں،چئیرمین نیپرا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت کے دوران کہا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات مزید التوا کا شکار نہیں ہو سکتے، بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار بنیادوں پر اتار چڑھاؤ کے باوجود تیزی رہی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار بنیادوں پر اتار چڑھاؤ کے باوجود تیزی رہی

    کراچی: نئے کلینڈر سال کی سرمایہ کاری ترجیحات کے مطابق تازہ سرمایہ کاری رحجان سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار بنیادوں پر اتار چڑھاؤ کے باوجود تیزی رہی۔

    باغی ٹی وی: ہفتہ وار کاروبار میں انڈیکس کی 41000پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی،ہفتہ وار کاروبار کے 3 اسیشنز میں تیزی،2اسیشنز میں مندی رہی،مجموعی طو پرتیزی کےسبب حصص کی مالیت 8ارب 99 کروڑ 47لاکھ 18ہزار 14 روپےبڑھ گئی جس سےمارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بھی بڑھ کر 65 کھرب 9 ارب 82 کروڑ 25 لاکھ 35 ہزار 435 روپے ہوگیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نےفلورملوں کوگندم کایومیہ سرکاری کوٹہ بڑھاکرڈبل کردیا

    علاوہ ازیں آئی ایم ایف شرائط تسلیم کرنے میں تاخیر اور قرض پروگرام کی عدم بحالی سے ہفتہ وار کاروبار کے دوران ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی جبکہ روپیہ کمزور رہا، درآمدی ادائیگیوں کے دباؤ، منفی خدشات سے روپیہ دباؤمیں رہا۔

    انٹربینک میں ڈالر کی میں اضافہ جبکہ پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں کمی ہوئی لیکن اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر پاؤنڈ یورو کی قدروں میں اضافہ ہوا،ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ 227 روپے جبکہ اوپن ریٹ 236 روپے کی سطح سے تجاوز کرگئے۔

    ہفتے وار کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70پیسے بڑھ کر 227.13روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1روپے بڑھکر 236.50روپے پر بند ہوئی۔