Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • بے نظیر بھٹو کی تصویر سے بھارتی انتہا پسندوں میں خوف کی لہر

    بے نظیر بھٹو کی تصویر سے بھارتی انتہا پسندوں میں خوف کی لہر

    مودی سرکار کے انتہا پسندوزیروں نے پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تصویرپر بھی نفرت انگیز بیانات دینا شروع کر دئیے۔

    باغی ٹی وی: آل انڈیا ڈیموکریٹک ویمنز ایسوسی ایشن (AIDWA) جو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کی خواتین کی شاخ ہے، نے پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی تصویر کو اپنی آنے والی قومی کانفرنس کے سرورق کے طور پر استعمال کیا ہے تنظیم کی جانب سے ترواننت پورم میں پیلام شہید منڈپ کو بھی بینظیر بھٹو اسکوائر کا نام دیا گیا ہے۔

    بھارت میں مسلم نوجوان پر ہندو لڑکی سے بات کرنے پر بہیمانہ تشدد


    ایڈوا کانفرنس کے لیے پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی تصویر والے بڑے ہورڈنگز لگائے گئے ہیں، بے نظیر بھٹو کی تصویر کے آگے لکھے گئے متن میں بتایا گیا ہے کہ ’’پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو ہارورڈ یونیورسٹی سمیت 9 یونیورسٹیوں نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی تھی۔‘‘ جبکہ نیچے بے نظیر بھٹو اسکوائر کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

    یہ کانفرنس 6 سے 9 جنوری تک منعقد ہونے والی ہے۔


    لیکن دوسری جانب بے نظیر بھٹو کی تصویر نے انتہا پسندوں کوآگ لگا دی، بھارتیہ جنتا پارٹی کی کیرالہ اکائی کے ترجمان سندیپ وچاسپتی نے ٹویٹر پر کمیونسٹ پارٹی کی مذمت کرتے ہوئے انہیں غدار قرار دے دیا ہے لکھا کہ بھارت کے خلاف 1000 سالہ جنگ کا اعلان کرنے والی پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی تصویر اب اس کو مزین کر رہی ہے جو پاکستان کی قومی کانفرنس کے سلسلے میں لگائی گئی تھی۔

    ماہرین فلکیات کا زمین کےمدارمیں گردش کرتےسیٹلائٹس پرگہری تشویش کا اظہار

  • سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال

    سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال

    سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شہری دفاع کے اہلکاروں نے گھروں میں محصور مکینوں کو کشتیوں کے ذریعے دوسری جگہ منتقل کیا۔

    رونالڈو کا دورہ سعودی عرب؛ بے دھیانی میں سعودی عرب کو ساؤتھ افریقہ کہہ دیا

    مدینہ منورہ کی ایک وادی میں سیلاب میں پھنسے ہوئے دو شہریوں کو ہیلی کاپٹر سے بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-


    ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا کہ سول ڈیفنس اتھارٹی دونوں افراد کو بچانے میں کامیاب ہو گئی۔ ان افراد کو رسیوں کے ذریعہ سے پانی سے نکالا گیا۔

    نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے جمعہ کے روز سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ نجران، جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے کچھ علاقوں اور مدینہ منورہ کے بالائی علاقوں پر بارش والے موسم کا کہا تھا۔

    خواتین کو محرم کے بغیر حج کیلئے رجسٹریشن کی اجازت

    قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے دی گئی وارننگ میں کہا گیا تھا کہ مکہ مکرمہ، جدہ، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ، اضم، میسان، طائف، الکامل، رابغ، خلیص، عسفان، الجموم، بحرہ، اللیث اور الشعیبہ میں موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

    بیان میں کہا گیا تھا کہ موسلا دھار بارش کا سلسلہ مدینہ منورہ، ریجن اور اس کی کمشنریوں تک پھیل جائےگاریاض، حائل، القصیم، الشرقیہ، حدود شمالیہ اور شمال مشرقی علاقے بھی بارش کی زد میں آئیں گے اس کے علاوہ الجوف میں بھی بارش ہوگی، سعودی عرب کے شمالی علاقوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

    سعودی عرب میں گداگری غیرقانونی اور قابل سزا جرم قرار

  • بھارت میں مسلم نوجوان پر ہندو لڑکی سے بات کرنے پر بہیمانہ تشدد

    بھارت میں مسلم نوجوان پر ہندو لڑکی سے بات کرنے پر بہیمانہ تشدد

    بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جنب سے ایک مسلم نوجوان کو ہندو لڑکی سے بات کرنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے ضلع دکشینا کنندا میں 20 سالہ مسلم نوجوان کو صرف اس لیے تشدد کا نشانہ بنایا گیا کہ اس نے بس اسٹینڈ پر ایک 17 سالہ ہندو لڑکی سے گفتگو کی۔

    سڑک کنارے لڑکی کی برہنہ لاش،کار سواروں کی درندگی،چھ ملزم گرفتار

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لڑکے کے خلاف بچوں کو جنسی ہراسانی سے بچاؤ کے قوانین کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ لڑکے پر تشدد کے الزام میں 12 افراد کے خلاف بھی ایف آئی آر کاٹ دی گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمان لڑکے اور ہندو لڑکی کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی اور دونوں اکثر بس اسٹاپ پر ایک دوسرے سے ملتے بھی رہتے تھے-

    5 جنوری کو جب وہ بس اسٹاپ پر لڑکی سے بات کر رہا تھا تو کچھ افراد وہاں پہچنے اور لڑکے کو اغوا کر کے اپنے ساتھ جیپ میں لے گئے اور پھر ایک دور دراز مقام پر لے جا کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا، اغوا کاروں نے لڑکے کو دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے دوبارہ لڑکی سے ملنے کی کوشش کی تو اسے قتل کر دیا جائے گا۔

    بھارت،مندر کے گنبد سے ٹکرا کر طیارہ تباہ،ایک کیپٹن ہلاک

    قبل ازیں بھارت میں انجلی نامی لڑکی کی برہنہ لاش برآمد ہوئی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تو پتہ چلا کہ لڑکی کی ٹریفک حادثے میں موت ہوئی ہے اور لڑکی کی کار سے ٹکر ہوئی، کار سوار لڑکی کو 12 کلو میٹر تک گھسیٹتا ہوا لے کر گیا، لڑکی چیختی چلاتی رہی لیکن کار سوار نے گاڑی نہ روکی، لڑکی کے اس دوران کپڑے پھٹ گئے، برہنہ ہو گئی اور راستے میں ہی اسکی موت ہو گئی-

    انجلی سنگھ کی میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسے طویل راستے تک گھسیٹے جانے کی وجہ سے اسکے دماغ کو شدید نقصان پہنچا، اسکے سینے کی ہڈیاں ، پسلیاں ٹوٹ گئیں، اسکے دماغ کا بہت سا حصہ راستے میں کہیں غائب ہو گیا تھا،اسکا سر پھٹہ ہوا تھا، اسکا جسم بھی کئی مقامات سے پھٹ چکا تھا،میڈیکل رپورٹ میں انجلی سے زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی-

    بھارتی مسلمانوں کو گھروں سے جبری بے دخلی کا حکم سپریم کورٹ نے معطل کردیا

  • امریکا نے ایران کو ڈرون فراہم کرنے والے سپلائرز پر پابندی عائد کردی

    امریکا نے ایران کو ڈرون فراہم کرنے والے سپلائرز پر پابندی عائد کردی

    واشنگٹن: امریکا نے ایران کو ڈرون فراہم کرنے والے سپلائرز پر پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی : امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو ڈرون سپلائی کرنے والی کمپنی کے 6 اعلیٰ عہدیداروں اور بورڈ ارکان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ کمپنی پرپہلے ہی 2013 میں پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

    امریکہ ،مغرب اوراپنے مخالفین سےنہ ڈرنے والے روسی صدرپوتن پرمذہبی رہنما کا وار چل گیا

    امریکی پابندی کا شکار افراد کے اثاثے منجمد کردئیے گئے ہیں اور وہ کسی بھی بینک یا عالمی ادارے سے مالی لین دین بھی نہیں کرسکیں گےامریکا نے ایران پر یوکرین جنگ میں روس کو ڈرون فراہم کرنے کا الزام عائد کر کے پابندی لگائی ہے۔ ایران نے روس کو ڈرون فراہم کرنے کی تردید کی ہے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن کا کہنا ہے کہ ایران یوکرین میں روس کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کر کے جنگ کو ہوا دے رہا ہے۔


    بلنکن نے سلسلہ وار ٹویٹس میں اس رائے کا اظہار کیا ’’کہ امریکا نے ایرانی ڈرون اور بیلسٹک میزائل پروگراموں میں ملوث سات افراد پر پابندیاں عائد کر دی ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ماسکو ایران کے فراہم کردہ ڈرون اور اس کے میزائل پروگراموں کو یوکرین میں اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

    شہزادہ ہیری نے25طالبان کوہلاک کرنےکااعتراف کرکےاپنی ساکھ کوداغدارکردیا،سابق برٹش کمانڈربول اٹھے

    امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں بلنکن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایران کو اس فوجی آپریشن کی حمایت بند کر دینی چاہیے جو روس نے فروری کے آخر میں یوکرین میں شروع کیا تھا واشنگٹن ایران سے روس کو ڈرون کی منتقلی میں رکاوٹ ڈالنے اور ملوث فریقین پر پابندیاں لگانے کے لیے اپنے وسائل اور ذرائع استعمال کرتا رہے گا۔

    امریکی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے نئی پابندیاں جن ایرانی حکام پر لگائی گئی ہیں ان میں چھ حکام اور قدس ایوی ایشن کے بورڈ ممبران شامل ہیں۔ اس ایرانی ادارے کو ‘ لائٹ ایرو پلینز ڈیزائن اینڈ مینوفیکچرنگ انڈسٹریز ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق قدس ایوی ایشن انڈسٹریز 2013 سے ہی امریکی پابندیوں کی زد میں آ چکی ہےاس کمپنی کی ایرانی دفاعی صنعت میں کلیدی اہمیت ہے اور یہی کمپنی ڈرونز تیار کرتی ہے۔

    مسٹرہیری!جن کوآپ نےقتل کیا وہ شطرنج کےمہرے نہیں انسان تھے:افغان طالبان رہنماانس حقانی

    امریکی وزارت خزانہ کے سیکرٹری جینٹ ییلن نے اس موقع پر کہا ہے کہ ہم ہر طریقہ استعمال کریں گے جو روس کو اسلحہ کی فراہمی میں رکاوٹ بن سکتا ہو، کیونکہ روس یوکرین میں بلا اشتعال بہت ظلم کر رہا ہے۔ جمعہ کے روز لگائی گئی پابندیوں کے تحت کوئی بھی کمپنی جو ایرانی قدس انڈسٹریز سے ڈیل کرے گی اس کے اثاثہ جات منجمد ہو جائیں گے۔

    امریکا نے اس سے قبل بھی ان کمپنیوں اور لوگوں پر پابندیاں عائد کی تھیں جن پر اس نے ایرانی ڈرون تیار کرنے یا انہیں روس منتقل کرنے کا الزام لگایا تھا جنہیں روس یوکرین میں شہری انفراسٹرکچر پر حملہ کرنے کے لیے استعمال کرتا رہا ہےایران نے روس کو ڈرون بھیجنے کا اعتراف کیا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اس نے انہیں فروری میں روسی آپریشن شروع ہونے سے پہلے بھیجا تھا۔

    ماسکو نے اس بات کی تردید کی کہ اس کی افواج نے یوکرین میں ایرانی ڈرون استعمال کیے۔

    برطانوی شہزادے ہیری نےہیلی کاپٹرحملےمیں25 بےگناہ افغان قتل کردیئے

    گذشتہ نومبر میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ ایران روس کو محدود تعداد میں ڈرون بھیجنے کے بارے میں جھوٹ بول رہا ہے زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین کی فوج روزانہ ان میں سے کم از کم 10 طیاروں کو مار گراتی ہیں۔

  • چڑیا اور فاختہ کا گوشت اسمگل کرنے والے ملزم کو 5 سال قید کی سزا

    چڑیا اور فاختہ کا گوشت اسمگل کرنے والے ملزم کو 5 سال قید کی سزا

    کراچی کی مقامی عدالت نے سندھ سے پنجاب چڑیا اور فاختہ کا ساڑھے تین من سے زائد گوشت اسمگل کرنے والے ملزم کو 5 سال قید کی سزا سنا دی۔

    باغی ٹی وی : کنزویٹر سندھ وائلڈ لائف کے عہدیدارکے مطابق وائلڈ لائف ایکٹ 2020 کے تحت مقامی عدالت نے ذبح شدہ فاختہ اورچڑیا کا ساڑھے تین من سے زائد گوشت سندھ سے پنجاب اسمگل کرنے والے ملزم کو دومختلف دفعات کے تحت سزائیں اورجرمانے سنائے دیئے ملزم پر عوامی ایکسپریس ٹرین کے ذریعے 155 کلوگرام ذبح شدہ پرندوں کے گوشت اسمگل کرنے کا الزام تھا، پرندوں میں چڑیا، فاختہ و دیگر پرندوں کا بھاری مقدار میں گوشت شامل تھا۔

    تحریک انصاف اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ ڈیڈ لاک کا شکار

    وائلڈ لائف کے عہدیدار نے بتایا کہ معزز عدالت نے ملزم عثمان عرف میر جان کو سندھ وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ سیکشن 9(1) کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر5 سال سزا اور جرمانہ عائد کردیا جبکہ سکیشن 21(1)کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر 3 سال سزا اور 5 لاکھ جرمانہ عائد کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل پنوں عاقل کے علاقے میں کورائی کینال پر انڈس ڈولفن کو مارنے والے ملزمان کو ایکٹ کے تحت عدالت نے پانچ سال قید اورڈھائی لاکھ روپے جرمانےکی سزائیں سنائیں-

    انہوں نے کہا کہ ماضی میں محکمہ جنگلی حیات کےقوانین میں کچھ تکنیکی پیچیدگیوں اور نرمیوں کا فائدہ کسی نہ کسی صورت جنگلی حیات کی اسمگلنگ میں ملوث افراد اورمافیازمل جاتا تھا تاہم سندھ وائلڈ ایکٹ 2020کے نفاذ کے بعد ثمرات ملنا شروع ہوگئےجس کے تحت ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں بھی ہوئیں۔

    سیلاب زدہ پاکستان کی عالمی مدد کم ہو رہی لیکن سیلابی پانی کم نہیں ہوا:وزیراعظم کا مضمون

  • اردو کےعظیم شاعرخواجہ میر درد کا یوم وفات

    اردو کےعظیم شاعرخواجہ میر درد کا یوم وفات

    تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو
    دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں

    خواجہ میر درد

    یوم وفات : 7جنوری 1785
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اردو کے عظیم شعراء کی فہرست میں شامل سیدخواجہ میر درد، میر تقی میر کے ہمعصر 1721ء میں دلی میں پیدا ہوئے خواجہ میر دردؔ کو اردو میں صوفیانہ شاعری کا امام کہا جاتا ہے۔ دردؔ اور تصوف لازم و ملزوم بن کر رہ گئے ہیں۔ یقیناً دردؔ کے کلام میں تصوف کے مسائل اور صوفیانہ حسّیت کے حامل اشعار کی کثرت ہے لیکن انہیں محض اک صوفی شاعر کہنا ان کی شاعری کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ابتدائی تذکرہ نویسوں نے ان کی شاعری کو اس طرح محدود نہیں کیا تھا، صوفی شاعر ہونے کا ٹھپہ ان پر بعد میں لگایا گیا۔

    میر تقی میرؔ نے، جو اپنے سوا کم ہی کسی کو خاطر میں لاتے تھے، انہیں ریختہ کا "زور آور” شاعر کہتے ہوئے انہیں "خوش بہار گلستان، سخن” قرار دیا۔ محمد حسین آزاد نے کہا کہ دردؔ تلواروں کی آبداری اپنے نشتروں میں بھر دیتے ہیں، مرزا لطف علی صاحب، "گلشن سخن” کے مطابق دردؔ کا کلام "سراپا درد و اثر "ہے۔

    میر حسن نے انھیں، آسمان، سخن کا خورشید قرار دیا، پھر امداد اثر نے کہا کہ معاملات تصوف میں ان سے بڑھ کر اردو میں کوئی شاعر نہیں گزرا اور عبد السلام ندوی نے کہا کہ خواجہ میر دردؔ نے اس زبان (اردو) کو سب سے پہلے صوفیانہ خیالات سے آشنا کیا۔ ان حضرات نے بھی دردؔ کو تصوف کا ایک بڑا شاعر ہی مانا ہے ان کے کلام کی دوسری صفات سے انکار نہیں کیا ہے۔ شاعری کی پرکھ، یوں بھی "کیا کہا ہے” سے زیادہ ” کیسے کہا ہے” پر مبنی ہوتی ہے دردؔ کی شاعری کے لئے بھی یہی اصول اپنانا ہو گا۔

    دردؔ ایک صاحب اسلوب شاعر ہیں۔ ان کے بعض سادہ اشعار پر میرؔ کے اسلوب کا دھوکہ ضرور ہوتا ہے لیکن توجہ سے دیکھا جائے تو دونوں کا اسلوب یکسر جداگانہ ہے۔ درد کی شاعری میں غور و فکر کا عنصر نمایاں ہے جبکہ میرؔ فکر کو احساس کا تابع رکھتے ہیں البتہ عشق میں سپردگی اور گداز دونوں کے یہاں مشترک ہے اور دونوں آہستہ آہستہ سلگتے ہیں۔ دردؔ کے یہاں مجازی عشق بھی کم نہیں۔ جیتے جاگتے محبوب کی جھلکیاں جابجا ان کے کلام میں مل جاتی ہیں۔ ان کا مشہور شعر ہے۔

    کہا جب میں ترا بوسہ تو جیسے قند ہے پیارے
    لگا تب کہنے پر قند مکرر ہو نہیں سکتا

    دردؔ کی شاعری بنیادی طور پر عشقیہ شاعری ہے ان کا عشق مجازی بھی ہے، حقیقی بھی اور ایسا بھی جہاں عشق و مجاز کی سرحدیں باقی نہیں رہتیں۔ لیکن ان تینوں طرح کے اشعار میں احساس کی صداقت واضح طور پر نظر آتی ہے، اسی لئے ان کے کلام میں تاثیر ہے جو صناعی کے شوقین شعراء کے ہاتھ سے نکل جاتی ہے۔

    دردؔ نے خود کہا ہے "فقیر نے کبھی شعر آورد سے موزوں نہیں کیا اور نہ کبھی اس میں مستغرق ہوا۔کبھی کسی کی مدح نہیں کی نہ ہجو لکھی اور فرمائش سے شعر نہیں کہا” درد ؔکے عشق میں بیچینی نہیں بلکہ ایک طرح کی طمانیت قلب، سکون اور پاکیزگی ہے جعفر علی خاں اثر کے بقول دردؔ کے پاکیزہ کلام کے لئے پاکیزہ نگاہ درکار ہے۔

    دردؔ کے کلام میں عشق و عقل، جبر و اختیار، خلوت اور انجمن، سفر در سفر، بے ثباتی و بے اعتباری، بقا اور فنا، مکان و لامکاں، وحدت و کثرت، جزو و کل توکل اور فقر کے مضامین کثرت سے ملتے ہیں۔ فی زمانہ، تصوف کا وہ برانڈ، جس کے دردؔ تاجر تھے، اب فیشن سے باہر ہو گیا ہے۔ اس کی جگہ سنجیدہ طبقہ میں سرمد اور رومی کا برانڈ اور عوام میں بلھے شاہ، سلطان باہو اور "دمادم مست قلندر” والا برانڈ زیادہ مقبول ہے۔

    غزل کی شاعری برملا کم اور اشاروں میں زیادہ بات کرتی ہے اس لئے اس میں معانی کی حسب منشاء جہات تلاش کر لینا کوئی مشکل کام نہیں یہ غزل کی ایسی طاقت ہے کہ وقت کے تند جھونکے بھی اس چراغ کو نہیں بجھا سکے ایسے میں اگر مجنوںؔ گوکھپوری نے دردؔ کے کلام میں "کہیں دبی ہوئی اورکہیں اعلانیہ، کبھی زیر لب اور کبھی کھلے ہونٹوں شدید طنز کے ساتھ زمانہ کی شکایت اور زندگی سے بیزاری کی علامتیں” تلاش کیں تو بہرحال ان کا ماخذ دردؔ کا کلام ہی تھامجنوں کہتے ہیں درردؔ اپنے زمانہ کے حالات سے ناآسودگی کا اظہار کرتے ہیں۔

    دردؔ کے کلام کو ان کے زمانہ کے معاشرتی اور فکری ماحول اور ان کی نجی شخصیت کے حوالہ سے پڑھنا چاہئے۔ جہاں تک پیرایۂ بیان کا تعلق ہے اپنی بات کو دبے لفظوں میں تشنۂ وضاحت چھوڑ جانا دردؔ کو تمام دوسرے شعراء سے ممتاز کرتا ہے۔ اس طرح کے اشعار میں ان کہی بات، وضاحت کے مقابلہ میں زیادہ اثردار ہوتی ہے۔ حیرت و حسرت کا یہ دھندھلا سا اظہار ان کے اشعار کا خاص جوہر ہے۔ اس سلسلہ میں رشید حسن خاں نے پتے کی بات کہی ہے وہ کہتے ہیں "دردؔ کے جن اشعار میں خالص تصوف کی اصطلاحیں استعمال ہوئی ہیں یا جن میں مجازیات کو صاف صاف پیش کیا گیا ہے وہ نہ دردؔ کے نمائندہ اشعار ہیں نہ ہی اردو غزل کے۔

    یہ بات ہم کو مان لینی چاہئے کہ اردو میں فارسی کی صوفیانہ شاعری کی طرح بلند پایہ متصوفاننہ شاعری کا فقدان ہے۔ ہاں، اس کے بجائے اردو میں حسرت، تشنگی اور یاس کا جو طاقتور آہنگ کارفرما ہے، فارسی غزل اس سے بڑی حد تک خالی ہے-

    مجموعی طور پر دردؔ کی شاعری دل اور روح کو متاثر کرتی ہے۔ جذباتیت اور شاعرانہ "استادی” کا اظہار ان کا شعار نہیں، دردؔ موسیقی کے ماہر تھے، ان کے کلام میں بھی موسیقیت ہے۔ دردؔ تبھی شعر کہتے تھے جب شعر خود کو ان کی زبان سے کہلوا لے۔ اسی لئے ان کا دیوان بہت مختصر ہے۔

    خواجہ میر دردؔ 07؍جنوری 1785ء کو دہلی میں انتقال کر گئے۔

    ریختہ ڈاٹ کام سے ماخوذ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    خواجہ میر درد کی شاعری سے انتخاب
    . ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    سیر کر دنیا کی غافل زندگانی پھر کہاں
    زندگی گر کچھ رہی تو یہ جوانی پھر کہاں
    ——–
    زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے!
    ہم تو اس جینے کے ہاتھوں مر چلے
    ——–
    اذیت مصیبت ملامت بلائیں
    ترے عشق میں ہم نے کیا کیا نہ دیکھا
    ——–
    تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو
    دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں
    ——–
    نہیں شکوہ مجھے کچھ بے وفائی کا تری ہرگز
    گلا تب ہو اگر تو نے کسی سے بھی نبھائی ہو
    ——–
    جگ میں آ کر ادھر ادھر دیکھا
    تو ہی آیا نظر جدھر دیکھا
    ——–
    میں جاتا ہوں دل کو ترے پاس چھوڑے
    مری یاد تجھ کو دلاتا رہے گا
    ——–
    کبھو رونا کبھو ہنسنا کبھو حیران ہو جانا
    محبت کیا بھلے چنگے کو دیوانہ بناتی ہے
    ——–
    ارض و سما کہاں تری وسعت کو پا سکے
    میرا ہی دل ہے وہ کہ جہاں تو سما سکے
    ——–
    جان سے ہو گئے بدن خالی
    جس طرف تو نے آنکھ بھر دیکھا
    ——–
    ہے غلط گر گمان میں کچھ ہے
    تجھ سوا بھی جہان میں کچھ ہے
    ——–
    ان لبوں نے نہ کی مسیحائی
    ہم نے سو سو طرح سے مر دیکھا
    ——–
    دشمنی نے سنا نہ ہووے گا
    جو ہمیں دوستی نے دکھلایا
    ——–
    حال مجھ غم زدہ کا جس جس نے
    جب سنا ہوگا رو دیا ہوگا
    ——–
    ہر چند تجھے صبر نہیں درد ولیکن
    اتنا بھی نہ ملیو کہ وہ بدنام بہت ہو
    ——–
    درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
    ورنہ طاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کر و بیاں
    ——–
    تمنا تری ہے اگر ہے تمنا
    تری آرزو ہے اگر آرزو ہے
    ——–
    مجھے یہ ڈر ہے دل زندہ تو نہ مر جائے
    کہ زندگانی عبارت ہے تیرے جینے سے
    ——–
    کاش اس کے رو بہ رو نہ کریں مجھ کو حشر میں
    کتنے مرے سوال ہیں جن کا نہیں جواب
    ——–
    آگے ہی بن کہے تو کہے ہے نہیں نہیں
    تجھ سے ابھی تو ہم نے وے باتیں کہی نہیں
    ——–
    کھل نہیں سکتی ہیں اب آنکھیں مری
    جی میں یہ کس کا تصور آ گیا
    ——–
    دل بھی اے دردؔ قطرۂ خوں تھا
    آنسوؤں میں کہیں گرا ہوگا
    ——–
    قاصد نہیں یہ کام ترا اپنی راہ لے
    اس کا پیام دل کے سوا کون لا سکے
    ——–
    ساقی مرے بھی دل کی طرف ٹک نگاہ کر
    لب تشنہ تیری بزم میں یہ جام رہ گیا
    ——–
    ایک ایمان ہے بساط اپنی
    نہ عبادت نہ کچھ ریاضت ہے
    ——–
    ہم تجھ سے کس ہوس کی فلک جستجو کریں
    دل ہی نہیں رہا ہے جو کچھ آرزو کریں

  • ماہرین فلکیات کا زمین کےمدارمیں گردش کرتےسیٹلائٹس پرگہری تشویش کا اظہار

    ماہرین فلکیات کا زمین کےمدارمیں گردش کرتےسیٹلائٹس پرگہری تشویش کا اظہار

    ماہرین فلکیات نے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے زمین کے مدار میں گردش کرتے سیٹلائٹس پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ایسٹرونومیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق میں کہا گیا ہے خلا میں زمین کے مدار میں گردش کرتے ہزاروں سیٹلائٹس، فلکیات کا مشاہدہ کرنے والے ماہرین کے کام میں رکاوٹ ڈال سکتے ہیں۔

    65 ہزار سیٹلائٹس کو زمین کے مدار میں چھوڑنے کے منصوبے کے اثرات کو جانچنے کیلئے کی جانے والی اس تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ اندھیرے آسمان کا مشاہدہ کرنے والی آبزرویٹریز میں سے ہر پانچ میں سےایک آبزرویٹری ان سیٹلائٹس کے گذرنے سے متاثر ہو گی۔

    وائر اور بجلی کے بغیر چلنے والے ٹی وی تیار

    تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسپیس ایکس کے آپریٹنگ الٹیٹیوڈ، روشنی کے انعکاس کو کم کرنے والے مٹیریل کی کمی، اور سورج کے جانب ان سیٹلائٹس کا زاویہ یہ تمام چیزیں ماہرین کے مشاہدے اور ڈیٹا کے حصول میں مداخلت کر سکتے ہیں۔

    تحقیق میں حصہ لینے والے واشنگٹن یونیورسٹی کے محقق میرَاڈَتھ رالز نے امریکی فیڈرل کمیشن برائے کمیونیکیشن (ایف سی سی) میں اسپیس ایکس کی جانب سے جمع کروائے گئے دستاویزات کے حوالے سے کہا کہ سیٹلائٹس کے ان اثرات اور مداخلت کو کم کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات، رضاکارانہ اور ناکافی ہیں جبکہ اسٹارلنک سیکنڈ جنریشن کے معاملے میں تو ابھی یہ غیر آزمائش شدہ ہیں۔

    یونیورسٹی آف مشی گن کے ماہر فلکات پیٹرک سیزر کا کہنا ہے کہ ان سیٹلائٹس کی وجہ سے نظر آنے والےمسائل سےآگے بھی کافی مسائل ہیں جب کوئی بھی پرچھائی نہ ہوگی تب بھی یہ سیٹلائٹس گرمی خارج کریں گےاورہروقت نظرآتے رہیں گے ان سیٹلائٹس سے ریڈیو کمیونی کیشن میں بھی مداخلت پیدا ہوگی کیونکہ یہ اپنے صارفین کو ہائی فریکوئینسی بینڈ پر ڈیٹا ٹرانسفر کریں گے۔

    سال کے آغاز میں ہی ٹوئٹر میں ایک اور بڑی تبدیلی

    ورجینیا یونیورسٹی میں ریڈو کے ماہر فلکیات ہاروے لز کا کہنا ہے کہ حالانکہ اس وقت اسٹارلنک کمیونیکیشن جاری شدہ فریکوئینسی بینڈز کے دائرے تک محدود ہے تاہم برقی شعاعیں بہت بڑھتی جا رہی ہیں، اس کی ذمہ داری ان تمام کمپنیوں پر عائد ہوتی ہے جو آسمانوں کو سر کرنے کے مقابلے میں شامل ہیں۔

    ماضی میں کمرشل ریڈیو کے شور سے بچنے کیلئے ماہرین فلکات چلی کے ایٹکاما پہاڑوں یا میکسیکو کے صحرا کی طرف رخ کر لیتے تھے تاہم اب سیٹلائیٹ کمپنیوں کو جاری ہونے والے ہائی فریکوئینسی بینڈز کی بدولت کوئی پہاڑ اتنا اونچا نہیں رہا جہاں ان کی آلودگی سے بچنا ممکن ہو سکے۔

    گلوبل وارمنگ بڑھتی رہی توانٹارکٹیکا کےنصف سےزیادہ جاندارناپید ہوجائیں گے

    یاد رہے کہ اس وقت ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے اسٹارلنک سیٹلائٹس کی تعداد 3500 کے قریب ہے جو کہ خلا میں زمین کے مدار میں گردش کرنے والے سیٹلائٹس کا نصف بنتی ہے جبکہ حال ہی میں ایف سی سی کی جانب سے اسپیس ایکس کو مزید 7 ہزار 500 سیٹلائیٹ لانچ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کمپنی 2050 تک زمین کے مدار میں تیرتے ان اٹرنیٹ باکسز کی تعداد کو 30 ہزار تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    ان سیٹلائٹس کا مقصد دنیا بھر میں صارفین کو بلا تعطل براڈبینڈ انٹرنیٹ اور موبائل فونز پر گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) ڈیٹا فراہم کرنا ہے تاہم جی پی ایس کے برعکس یہ کام کرنے اور سروسز کی بلاتعطل فراہمی کیلئے ہزاروں سیٹلائٹس کی ضرورت ہے۔

    قدیم مصرکا طاقتور ترین فرعون رامسس دوم

  • لاشوں اورزخمیوں کےساتھ تصویریں بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،عدالت

    لاشوں اورزخمیوں کےساتھ تصویریں بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،عدالت

    سویڈن کی ایک عدالت نے شام میں لاشوں اور زخمیوں کے ساتھ تصویریں بنانے والے شخص کو قید کی سزا سنائی ہے۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کی رپورٹ کے مطابق سزا پانے والا سویڈن کا شہری ہے جو شام میں عسکری گروپوں کا حامی ہے اور شام میں جنگ کے دوران 2012 میں مبینہ تصاویر بنائی تھیں عدالت سے چار ماہ قید کی سزا پانے والے 44 سالہ شخص کا نام ابی جلیبب بینو تیسون بتایا گیا ہے لیکن کہا گیا ہے کہ اس نے اپنا نام کئی بار تبدیل کیا ہے-

    دبئی کا آئندہ دہائی کیلئے 87 کھرب ڈالر کا اقتصادی منصوبہ تیار

    دوران سماعت سویڈش عدالت کا اس سزا کے لیے کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس شخص نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے یہ شخص کئی بار اپنا نام تبدیل کر چکا ہے۔

    عدالت نے کہا کہ وہ حتمی طور پر اس نتیجے پر نہیں پہنچ سکی کہ ابی جلیبب نے جن کے ساتھ وکٹری کے نشان والی تصاویر بنوائی تھیں وہ زخمی تھے یا مر چکے تھے۔

    دوسری سزا پانے والے شخص کے وکیل تھامس اولسن نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا ہے کہ وہ اپنے موکل کی طرف سے اس سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گے یا نہیں۔

    روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد کرتے رہیں گے،امریکا

  • ایمازون نے 18 ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا

    ایمازون نے 18 ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا

    امریکی ملٹی نیشنل کمپنی ایمازون نے اٹھارہ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے،ملازمین کو فارغ کرنے کے فیصلے کا اطلاق 18جنوری سے ہوگا۔

    باغی ٹی وی :کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے اثرات سے واقف ہے لیکن "غیر یقینی معیشت” کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے کمپنی کے مطابق عالمی وبا کے دوران کافی بڑے پیمانے پر لوگوں کو ملازمت پر رکھ لیا گیا تھا۔

    ون ڈے ایشیا کپ:پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

    ایمازون کے سی ای او نے کمپنی ملازمین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ فارغ کرنے کی وجہ سے لوگوں کو پیش آنے والی پریشانیوں اور مشکلات سے کمپنی اچھی طرح واقف ہے اور اس کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔

    روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد کرتے رہیں گے،امریکا

    انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس فیصلے سے متاثر ہوں گے ان کی مدد کے لیے مختلف طریقوں پر غور کر رہے ہیں، انہیں اچھا پیکج فراہم کریں گے جس میں خصوصی ادائیگی، عبوری ہیلتھ انشورنس کے فوائد اور دیگر کمپنی میں ملازمت کے حصول میں تعاون وغیرہ شامل ہیں۔

    اس سے پہلے کمپنی نے نومبر میں دس ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا تھا ستمبر کے آخر تک دنیا بھر میں ایمازون کے ملازمین کی تعداد 1.54 ملین تھی، ان میں وہ ملازمین شامل نہیں ہیں جنہیں خصوصی موسم اور بالخصوص چھٹیوں کے سیزن کے دوران ملازمت پر رکھا جاتا ہے۔

  • شہزادہ ہیری کا بڑے بھائی شہزادہ ولیم  پر حملے کا الزام

    شہزادہ ہیری کا بڑے بھائی شہزادہ ولیم پر حملے کا الزام

    برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی بڑے بھائی شہزادہ ولیم نے 2019 میں ایک بحث کے دوران ان پر حملہ کیا تھا۔

    باغی ٹی وی :برطانوی اخبار بی بی سی کے مطابق شہزادہ ہیری کے مطابق لندن میں اپنے گھر کے باورچی خانے میں اختلاف رائے کے دوران ولیم نے اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کو بدتمیز کہا۔ بحث و تکرار بڑھنے کے بعد شہزادہ ولیم نے شہزادہ ہیری پر حملہ کردیا برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی سوانح عمری میں اس واقعے کا تذکرہ کیا ہے۔

    چین کا ہانگ کانگ کے ساتھ اپنی سرحد کو دوبارہ کھولنے کا اعلان

    انہوں نے اپنی کتاب میں تفصیل بتاتےہوئے لکھا ہے کہ بھائی ولیم نے مجھے کالر سے پکڑا، اور فرش پر گرا دیا میں کتے کے پیالے کے اوپر گرا پیالہ میری کمر کے دباؤ سے ٹوٹ گیا اور مجھے اس کے ٹکڑے چُبھ گئےشہزادہ ولیم اس واقعہ پر شرمندہ اور افسردہ نظر آئے۔ تاہم شہزادہ ہیری نے ان کو وہاں سے چلے جانے کا کہا۔

    شہزادہ ہیری نے لکھا کہ ولیم واپس آئے اور کہا کہ آپ کو اس بارے میں میگھن کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے شہزادہ ہیری نے کہا تمہارا مطلب ہے کہ جو تم نے مجھ پر حملہ کیا؟ اس بارے میں؟ جس پر ولیم نے جواب دیا کہ میں نے تم پر حملہ نہیں کیا۔

    روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی مدد کرتے رہیں گے،امریکا

    مارٹن پینگلی، گارڈین کی امریکی ویب سائٹ کے صحافی جنہوں نے اس کی کہانی لکھی، کہا کہ اس نے شہزادہ ولیم کی کمیونیکیشن ٹیم سے رابطہ نہیں کیا رپورٹر نے کہا کہ اس کا مضمون "ہیری کی کتاب پر ایک رپورٹ ہے، جو اس نے لکھا ہے، یہ ہیری کا اکاؤنٹ ہے۔

    مسٹر پینگلی نے بی بی سی ریڈیو 5 لائیو کو بتایا کہ ہم نےاحتیاط سے، ظاہر ہے کہ اس کی رپورٹنگ کرتے ہوئےاسے لڑائی نہیں کہا کیونکہ ہیری کا کہنا ہے کہ اس نے جوابی لڑائی نہیں کی۔

    پرنس ہیری لکھتے ہیں کہ ان کے بھائی نے ان پر زور دیا کہ وہ جوابی حملہ کریں اور انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا، گارڈین کے مطابق، لیکن شہزادہ ولیم بعد میں "افسوس اور معذرت خواہ” نظر آئے۔

    و اضح رہے کہ شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’سپیئر‘ رواں ماہ 10 تاریخ کو جاری کی جائے گی۔

    دبئی کا آئندہ دہائی کیلئے 87 کھرب ڈالر کا اقتصادی منصوبہ تیار