Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کھانےکا معیارزیادہ اچھا ہونے پرجیل وارڈن کو اپنے ہی ساتھیوں کیجانب سے تشدد سامنا

    کھانےکا معیارزیادہ اچھا ہونے پرجیل وارڈن کو اپنے ہی ساتھیوں کیجانب سے تشدد سامنا

    بھارت میں جیل میں کینٹین کے کھانے کا معیار زیادہ اچھا ہونے پر جیل وارڈن کو اپنے ہی ساتھیوں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کی جیل میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیل انچارج مکیش دوبے کو ساتھیوں کی جانب سے لاٹھیوں سے مارا پیٹا جارہا ہے جب کہ قریب کھڑے لوگ تماشہ دیکھ رہے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وارڈن مکیش دوبے کی جانب سے واقعے کی تفصیلات بتائی گئیں کہ ان کے اور ساتھیوں کے درمیان بحث تب شروع ہوئی جب ساتھیوں کی جانب سے جیل کے کھانے کا معیار اچھا ہونے پر اعتراض کیا گیا۔

    وارڈن کے مطابق ساتھیوں کا کہنا تھا کہ جیل کی کینٹین میں اچھا اور معیاری کھانا ملتا ہے جس کے باعث لاگت زیادہ آتی ہے اور فروخت کم ہوتی ہے، اس لیے انہوں نے کھانے کے معیار کو گرانے کے لیے دباؤ ڈالا تاکہ لاگت کم لگے اور منافع بھی ہو۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پانچ پولیس اہلکاروں کو نوکری سے معطل اور مکیش کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    بھارت میں قائم غیرقانونی کال سینٹرز نے امریکی شہریوں سے 6,400 کروڑ لوٹ لیئے۔ ایف بی آئی

  • یو اے ای:سرکاری ملازمین کوذاتی کاروبارکیلئےایک سال کی تنخواہ اورچھٹیاں دینےکا اعلان

    یو اے ای:سرکاری ملازمین کوذاتی کاروبارکیلئےایک سال کی تنخواہ اورچھٹیاں دینےکا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار کرنے کے لیے ایک سال کی تنخواہ کے ساتھ چھٹی دینے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : امارت کی خبر ایجنسی کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل کے مطابق حکومت نے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین کو ذاتی کاروبار شروع کرنے کے لیے تنخواہ کے ساتھ ایک سال کی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق 2 جنوری 2023 سے نافذ العمل ہوگا۔

    امریکی سپریم کورٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ کےدورمیں متعارف کرائی گئی تبدیلی کومسترد…

    چھٹی حاصل کرنے والے ملازم کو اپنی سالانہ چھٹی اور بغیر تنخواہ چھٹی کو بھی اس میں شامل کروانے کا اختیار حاصل ہوگا۔امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی زیر صدارت اماراتی کابینہ نے رواں سال جولائی میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی۔

    دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی اسکیم کے تحت سرکاری ملازم کاروبار کےلیے کوشش کرسکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد مستقبل میں امارات کی معیشت کوفائدہ پہنچانا ہے۔

    یہ ’50 پروجیکٹس’ کے دائرہ کار میں آتا ہے، ترقیاتی اور اقتصادی منصوبوں کی ایک سیریز جس کا مقصد متحدہ عرب امارات کی ترقی کو تیز کرنا ہےاس منصوبے میں معیشت، انٹرپرینیورشپ، جدید مہارت، ڈیجیٹل معیشت، خلائی اور ٹیکنالوجی سمیت کئی اہم شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

    روسی رکن پارلیمنٹ اور صدر پیوٹن کے نقاد کی بھارت میں پراسرار ہلاکت

    ایمریٹس نیوز ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے رپورٹ کیا کہ خود روزگار کے لیے انٹرپرینیورشپ چھٹی کا مقصد متحدہ عرب امارات کے قومی کیڈرز اور ہنر کو بااختیار بنانا اور انہیں انٹرپرینیورشپ کی دنیا سے رجوع کرنے اور اس کے شعبوں کو تلاش کرنے کی ترغیب دینا ہے، جو مستقبل کی قومی معیشت پر مثبت عکاسی کریں گے۔

    متحدہ عرب امارات کی حکومت مبینہ طور پر پرائیویٹ سیکٹر میں بزنس انکیوبیٹرز اور کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری شروع کرنے اور ان ملازمین کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے کام کرے گی جنہوں نے خود روزگار کے لیے وقت حاصل کیا ہے۔ ان اداروں کے ساتھ ایک سپورٹ ایکو سسٹم قائم کیا جائے گا-

    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا…

  • خواتین کی تعلیم پر پابندی:افغان پروفیسرنے لائیو ٹی وی شو میں اپنے تعلیمی سرٹیفکیٹس پھاڑ دئیے

    خواتین کی تعلیم پر پابندی:افغان پروفیسرنے لائیو ٹی وی شو میں اپنے تعلیمی سرٹیفکیٹس پھاڑ دئیے

    کابل: لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف افغان پروفیسرنے لائیو ٹی وی شو میں اپنے ڈپلوما سرٹیفکیٹس پھاڑ دئیے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں کابل یونیورسٹی کے پروفیسرکو ان کے ڈپلوما سرٹیفکیٹس پھاڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،کابل یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا تھا کہ اگر افغان ماؤں اوربہنوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل نہیں تو مجھے بھی ان ڈپلوما سرٹیفکیٹس کو رکھنے کا کوئی حق نہیں۔ افغانستان میں تعلیم کے لیے کوئی گنجائش نہیں رہی ہے۔

    خواتین کے فلاحی تنظیموں میں کام کرنے پر پابندی افغان عوام کیلئے تباہ کن ہو سکتا…


    طالبان حکومت نے یونیورسٹی کی طالبات پر کلاسز اٹینڈ پر کرنے پرپابندی عائد کردی ہے۔لڑکیوں کی سکینڈری اسکول کی تعلیم پر بھی پابندی لگائی جا چکی ہے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نےافغانستان میں خواتین پرعائد پابندیوں پراظہارتشویش کرتے ہوئے طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ خواتین پرپابندیاں عالمی برادری کی توقعات کے برعکس ہیں، افغانستان میں خواتین اورلڑکیوں کو مساوی اوربامعنی نمائندگی دی جائے یہ پالیسیاں انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کےاحترام کی راہ میں رکاوٹ ہیں، خواتین کے این جی اوز کے لئے کام کرنے پر پابندی پر بھی تشویش ہے۔

    ایران اپنے ملک میں احتجاج کرنیوالی خواتین کو قائل کرے،طالبان کا خواتین معاملہ پر تنقید کا جواب

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ خواتین اور لڑکیوں پر پابندیاں بلاجواز ہیں، انہیں ختم کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان نے خواتین کے این جی اوز کے لئے کام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ لڑکیوں کے لئے یونیورسٹیوں اوراسکولوں کے دروازے بھی بند کیے گئے تھے۔

    طالبان کے ہائر ایجوکیشن کے وزیر نے خواتین کی یونیورسٹی میں تعلیم عارضی طور پر روکنے پر عالمی رد عمل کے جواب میں کہا تھا کہ ہم پر ایٹم بم بھی گرا دیا جائے تو ہم خواتین سے متعلق فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    خواتین پرپابندیاں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا طالبان حکومت سے پالیسیاں بدلنے کا مطالبہ

  • پاک بھارت آبی تنازعہ: امید ہےعالمی بینک بطورتھرڈ پارٹی ہمارےمؤقف کوتسلیم کرے گا،کمشنر انڈس واٹر کمیشن

    پاک بھارت آبی تنازعہ: امید ہےعالمی بینک بطورتھرڈ پارٹی ہمارےمؤقف کوتسلیم کرے گا،کمشنر انڈس واٹر کمیشن

    لاہور: پاک بھارت آبی تنازعہ کے معاملے پر انڈس واٹر کمیشن نے ایک بار پھر بھارت کو خط لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق انڈس واٹر کمیشن نے اپنے خط میں پکل ڈل اور کیرو پاور پراجیکٹ کے متعلق اعتراضات پر جواب مانگا ہے، پکل ڈل ڈیم اور کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر تعمیر ہیں ،ان پراجیکٹس سے دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ کم ہوجائے گا۔

    کراچی: ٹسیٹ میچ کے تیسرے روز سرفراز احمد نے کپتانی کے فرائض سنبھال لئے

    کمشنر انڈس واٹر کمیشن مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ پکل ڈل سےایک ہزار میگاواٹ اور کیرو پاور پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 624 میگاواٹ ہےپاک بھارت آبی مذاکرات میں یہ دونوں منصو بے سرفہرست ہوں گے، بھارت نے گزشتہ اجلاس میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    کمشنر انڈس واٹر کمیشن مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارے ساتھ واٹر ڈیٹا شئیرنگ کررہا ہے اور بھارت سے آئندہ میٹنگ مارچ سے پہلے متوقع ہے، بھارتی وفد مذاکرات کے لیے پاکستان آئے گا۔

    انڈس واٹر کمشنر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کی ، امید ہے عالمی بینک بطور تھرڈ پارٹی ہمارے مؤقف کو تسلیم کرے گا۔

    شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

  • انٹرمیڈیٹ کے طالبعلم نے فزکس کےپرچےمیں علی ظفرکا گانا لکھ دیا،گلوکار کا دلچسپ تبصرہ

    انٹرمیڈیٹ کے طالبعلم نے فزکس کےپرچےمیں علی ظفرکا گانا لکھ دیا،گلوکار کا دلچسپ تبصرہ

    کراچی: انٹرمیڈیٹ کے طالبِ علم نے فزکس کے پرچے میں مشہور گلوکار علی ظفر کا گانا لکھ دیا۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک استاد نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جوکہ ان دنوں خوب وائرل ہو رہی ہے اور اس پر گلوکار علی ظفر نے بھی دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

    گلوکار علی ظفر کو واٹس ایپ پر یہ وائرل ویڈیو موصول ہوئی تو انہوں نے بھی اپنے ٹوئٹر پر شئیر کی ویڈیو میں استاد بتا رہے ہیں کہ یہ گیارہویں جماعت کے طالبِ علم کا پرچہ ہے جس نے سوالات کے جوابات کے بجائے پرچے میں فضول باتیں اور علی ظفر کا گانا لکھ دیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں طالبِعلم نے علی ظفر کے گانوں کے اشعار سے پہلے استاد سے مشکل پیپر بنانے اور خود کا فزکس میں دل نہ لگنے کا رونا بھی رویا۔


    علی ظفر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا جس میں بچے کو پڑھائی میں دل لگانے کی ہدایت کی۔

    گلوکار نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ وائرل ویڈیو واٹس ایپ پر موصول ہوئی، میری طالب علموں سے التجا ہے کہ میرے گیتوں میں فزکس نہ تلاش کریں اگرچہ دیکھا جائے تو فزکس تو اس گانے کے اشعار سمیت ہر جگہ ہی موجود ہے، لیکن پھر پڑھائی کے وقت پڑھائی اور اساتذہ کا احترام کریں-

    ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کئے جا رہے ہیں-

  • شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

    شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز، غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع

    ملک میں شارٹ فال 4 ہزار 321 میگا واٹ تک پہنچ گیا،جس کے باعث غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 179 میگاواٹ ہے جبکہ طلب 500 ،13 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی۔ پن بجلی سے 500 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1 ہزار میگاواٹ، نجی بجلی گھروں سے 5555میگاواٹ، شمسی توانائی سے 32 میگاواٹ، بگاس سے 42 میگاواٹ جبکہ نیوکلیئر پاور پلانٹس سے2 ہزار 50میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔

    علاوہ ازیں منگلا ڈیم کے 8 یونٹ بند ہونے سے پن بجلی کی پیداوار 1.8ملین یونٹ یومیہ تک محدود ہوگئی، ملک میں پن بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ کمی آچکی ہے ، منگلا پاور ہاؤس سے پیداوار 1000 میگاواٹ سے کم ہوکر 18لاکھ یونٹس یومیہ تک آگئی۔

    ذرائع کے مطابق طلب اور رسد میں خلیج کے باعث ملک کے شہری علاقوں میں چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ دورانیہ زیادہ ہے۔

  • کراچی: ٹسیٹ میچ کے تیسرے روز سرفراز احمد نے کپتانی کے فرائض سنبھال لئے

    کراچی: ٹسیٹ میچ کے تیسرے روز سرفراز احمد نے کپتانی کے فرائض سنبھال لئے

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز سرفراز احمد قائم مقام کپتان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی ٹیسٹ جاری ہے جس میں کھیل کے تیسرے روز قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم طبیعت ناسازی کے باعث فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کو وائرل فلو ہے جس میں کپتان بابراعظم بھی شامل ہیں اور اسی وجہ سے وہ آج کے کھیل میں حصہ نہیں لے رہے۔

    کراچی ٹیسٹ: پاکستان کے438 رنز: نیوزی لینڈ نے بغیر نقصان 165 رنز بنالیے

    قومی ٹیم کے کپتان کی غیر موجودگی میں نائب کپتان محمد رضوان نے کپتانی کے فرائض انجام دینا تھے لیکن وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں جس وجہ سے سابق کپتان سرفراز احمد کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    بابراعظم کے علاوہ آغا سلمان بھی فیلڈ پر موجود نہیں ہیں جس میں بابر کو گزشتہ روز سے فلو ہے اور سلمان آغا بھی بیمار ہیں۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے مزید کھلاڑیوں کو پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا ہے-

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جن تین کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ان میں آل راؤنڈر عرافات منہاس (ملتان)، ٹاپ آرڈر بیٹر باسط علی (ڈیرہ مراد جمالی) اور دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد ذیشان (فیصل آباد) شامل ہیں۔

    کرکٹ صرف کراچی اور لاہور تک محدود نہیں رکھنا چاہتے،نجم سیٹھی

    اس حوالے سے شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ ہم صرف حال کو ہی نہیں دیکھ رہے بلکہ ہماری نظر مستقبل پر بھی ہےاس لیے ہم نے ایج گروپ کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کو ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے تاکہ وہ اپنے قومی اسٹارز کے ساتھ وقت گزار سکیں اور یہ سیکھ سکیں کہ ہائی پریشر میچز کیلئے خود کو کیسے تیار کرنا ہے۔

    شاہد آفریدی نے مزید کہا تھا کہ یہ تین کھلاڑی فی الحال سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے البتہ یہ عمل ان کی کرکٹ سے متعلق آگاہی، سمجھ اور علم کو وسعت دے گا جو کرکٹ کے اہم ترین فارمیٹ کیلئے ضروری ہے۔

    پی سی بی کے مطابق عرافات منہاس پاکستان جونیئر لیگ کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے تھے جبکہ بہاولپور رائلز کے باسط علی لیگ کے بہترین بیٹرتھےباسط ہی کی ٹیم میں کھیلنے والے ذیشان جونیئر پریمیئر لیگ کے بہترین بولر قرار پائے تھے اور انہوں نے 14 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    دانش کنیریا کا شاہد آفریدی پر طنز،فہد مصطفیٰ نے دیا کرارا جواب

  • شدید سردی کے باعث سینکڑوں چمگادڑیں ہلاک

    شدید سردی کے باعث سینکڑوں چمگادڑیں ہلاک

    امریکا میں جاری ہولناک سردی اور برفباری کے بدترین طوفان سے ہیوسٹن میں سینکڑوں چمگادڑیں درخت سے نیچے گرکر فوری طور پر ہلاک ہو گئیں-

    باغی ٹی وی :ہیوسٹن منجمد درجہ حرارت سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے سفر میں شدید تاخیر اور دیگر پریشانیاں ہو رہی ہیں، جسے بہت سے ماہرین موسمیات نے ٹیکساس کے ذریعے آنے والے موسم سرما کے طوفان کو ناقابل یقین حد تک نایاب قرار دیا ہے۔

    جنگلی حیات کے حکام کے مطابق درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی سے بالخصوص چمکادڑوں کو یکلخت سردی کا دورہ (ہائپوتھرمک شاک) پڑا ہے جس سے ان کی فوری اموات ہوئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شہر میں چمکادڑوں کی سب سے بڑی کالونی کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔

    جانوروں کو بچانے والے عملے کو ایک مشہور وو برج سے گزر کر ممالیوں تک پہنچنا تھا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے یہ ممکن نہ رہا۔ اس پل کی خاص ساختوں پر چمکادڑیں رہتی ہیں جو سردی میں منجمند ہوچکا ہے اور اب وہ فٹ پاتھ پر گرتی جا رہی ہیں۔

    ہیوسٹن ہیومن سوسائٹی کی وائلڈ لائف ڈائریکٹر میری واروک نے ڈیلورس فینوک نیچر سینٹر کے عملے کے ارکان کی طرف سے کال موصول ہونے کے بعد پرلینڈ چمگادڑوں کو اٹھایا اور بحالی کے لیے لے گئے۔ وہ میکسیکن فری ٹیلڈ چمگادڑ ہیں، اسی قسم کے وو اسٹریٹ برج پر رہتے ہیں۔

    ہیومن وائلڈ لائف سوسائٹی کی سربراہ میری واروک نے سڑک پر فوم بچھایا ہے کہ وہ کسی طرح سخت فرش پر نہ گریں جبکہ 200 چمکادڑوں کو اپنے گھر لے جاچکی ہیں تاکہ انہیں بچایا جاسکے۔

    واروک نے کہا کہ وہ چمگادڑیں جو بہت صحت مند ہیں، ہم انہیں ایک دیوار میں رکھنے جا رہے ہیں جہاں وہ لٹک سکتے ہیں،” واروک نے کہاایک بار جب بدھ کو موسم گرم ہو جاتا ہے، تو ہم انہیں چھوڑ سکتے ہیں۔ پانی کی کمی ہو گئی ہے یا کسی قسم کی چوٹ لگی ہے –

    واروک نے کہا، "جیسا کہ ہم چھانٹ رہے ہیں، جب ایک چمگادڑ پھڑپھڑانا اور اڑنا شروع کر دیتا ہے، تو کالونی کی طرح، وہ سب شروع ہو جاتے ہیں، لہذا ہمیں ان کی تلاش میں رہنا ہوگا۔ ہم نے آج اپنے گھر سے چند چمگادڑوں کا پیچھا کیا ہے۔

    آنے والے سرد دنوں میں مزید چمگادڑوں کے لیے جگہ بنانے کے لیے، کچھ بیمار پرلینڈ کے چمگادڑوں کو ویدر فورڈ، ٹیکساس میں واقع بیٹ ورلڈ، ایک پناہ گاہ میں لے جایا جائے گا۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں موجود ہزاروں چمکادڑیں یا تو کسی اور جگہ چلی جائیں گی ورنہ یہاں مرتی رہیں گی اور معلوم نہیں کہ کیا ہوگا۔

    انہوں نے عوام سے کہا کہ اگر کوئی چمکادڑ گرکر زندہ ہو تو اسے جوتے کے ڈبے میں رکھ کر ہم تک پہنچادیں تو ہم انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

  • گلوبل وارمنگ بڑھتی رہی توانٹارکٹیکا کےنصف سےزیادہ جاندارناپید ہوجائیں گے

    گلوبل وارمنگ بڑھتی رہی توانٹارکٹیکا کےنصف سےزیادہ جاندارناپید ہوجائیں گے

    کیلیفورنیا: ایک نئی تحقیق میںماہرین نے بتایا ہے کہ اگر گلوبل وارمنگ اپنی موجودہ رفتار سے بڑھتی رہی تو اس صدی کے آخر تک انٹارکٹیکا کے نصف سے زیادہ مقامی جاندار ناپید ہوجائیں گے۔

    باغی ٹی وی : جرنل پی ایل او ایس بائیولوجی میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اگر دنیا نے فاسل ایندھن سے خارج ہونے والی آلودگی پر قابو نہ پایا تو انٹارکٹیکا کے مقامی پودے اور جانوروں کی اقسام (بشمول پینگوئن) اس صدی کے آخر تک ممکنہ طور پر ختم ہوجائیں گی۔

    جنوب مغربی امریکہ کی آب و ہوا مسلسل گرم اور خشک،بوٹانیکل گارڈن تتلیوں کے لیےبہترین…

    تحقیق میں یہ بات واضح کی گئی کہ انٹارکٹیکا میں ماحول کے تحفظ کے لیے جاری کوششیں تیزی سے بدلتے برِ اعظم پر کارگر نہیں ہورہی ہیں محققین نے تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا کہ کم لاگت والے مزید لائحہ عمل کا اطلاق انٹارکٹیکا کے خطرے سےدوچار حیاتیاتی تنوع کو 84 فیصد تک محفوظ کر سکتا ہے۔

    تحقیق کی سربراہ مصنفہ جیسمین لی کے مطابق چونکہ انٹارکٹیکا میں بڑی تعداد میں لوگ نہیں آباد اس لیے اس خطے کا موسمیاتی تغیر میں کوئی خاص حصہ نہیں ہے لہٰذا اس برِ اعظم کو سب سے زیادہ خطرہ اس خطے کے باہر سے ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تغیر پر علاقائی سطح پر کی جانے والی ماحولیات کے تحفظ کی کوششوں کے ساتھ عالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ انٹارکٹیکا میں جانداروں کو بقا کا بہترین موقع دیا جائے۔

    تحقیق میں بتایا گیا کہ انٹارکٹیکا میں ختم ہوتی برف ایمپرر اور ایڈیل نسل کی پینگوئن کو خطرے سے دوچار کردے گی جو اپریل سے دسمبر تک برف پر انحصار کرتی ہیں۔

    ناسا نے چاند کی ایک نئی تصویر جاری کر دی

  • امریکی سپریم کورٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ کےدورمیں متعارف کرائی گئی تبدیلی کومسترد کرنےسےانکار

    امریکی سپریم کورٹ کا ڈونلڈ ٹرمپ کےدورمیں متعارف کرائی گئی تبدیلی کومسترد کرنےسےانکار

    امریکا میں کورونا دور کی بارڈر پالیسی برقرار، امریکی سپریم کورٹ نے نقل مکانی کرنے والوں کی فوری ملک بدری کی حمایت کردی۔

    باغی ٹی وی : امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں متعارف کرائی گئی تبدیلی کو مسترد کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    کریملن کو’بڑا دھچکا دینےوالےوار‘کی ہدایت اصل میں امریکا کی روسی صدرپیوٹن کو قتل…

    امریکی سپریم کورٹ نے پیر کے روز کہا کہ یو ایس میکسیکو سرحد پر کوویڈ کے دور کی پابندیاں جنہوں نے لاکھوں تارکین وطن کو سیاسی پناہ حاصل کرنے سے روکا ہے، کو قانونی چیلنج لانے والے ریپبلکنز کا ساتھ دیتے ہوئے فی الحال برقرار رکھا جانا چاہیے۔

    ٹائٹل فورٹی ٹو امریکی انتظامیہ کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ ایسے ممالک جہاں سے آنے والوں کے ذریعے امریکا میں کورونا پھیلنے کا خدشہ ہو، ایسے نقل مکانی کرنے والوں کو فوری طورپر ملک بدر کردیا جائے۔

    موسم سرما کا بدترین طوفان،امریکامیں 55 جاپان میں17 ہلاکتیں،سعودی عرب میں بھی پہاڑ برف سے ڈھک گئے

    پالیسی کے مطابق ایسے نقل مکانی کرنے والوں کو امریکا میں سیاسی پناہ لینے کا موقع بھی نہیں دیا جاتا۔

    ٹرمپ دور میں متعارف کرایا گیا یہ اقدام عبوری تھا اور دسمبر میں ختم ہونا تھا تاہم اب امریکا کی سپریم کورٹ میں 19 ری پبلکن اٹارنی جرنلز نے مقدمہ دائر کیا تھا، عدالت نے ان کی درخواست پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے۔

    سپریم کورٹ اب اس معاملے پر فروری میں ریاستوں کے دلائل سنے گی، جس میں طے کیا جائے گا کہ آیا مقامی انتظامیہ نقل مکانی کرنے والوں سے متعلق موجودہ پالیسی میں مداخلت کر سکتی ہیں یا نہیں۔

    ایران اپنے ملک میں احتجاج کرنیوالی خواتین کو قائل کرے،طالبان کا خواتین معاملہ پر…