Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • نیٹ فلکس پر دستاویزی سیریز میں ملکہ کا تمسخر اڑانے پر برطانوی عوام  کی میگھن پر تنقید

    نیٹ فلکس پر دستاویزی سیریز میں ملکہ کا تمسخر اڑانے پر برطانوی عوام کی میگھن پر تنقید

    پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کی دستاویزی سیریز کی اقساط جو "نیٹ فلکس” پلیٹ فارم پر دکھائی گئی ہیں میں برطانوی بادشاہی نظام پر تنقید کرتے ہوئے اس نظام کو "نسل پرست” قرار دیا ہے-

    باغی ٹی وی : دستاویزی فلم میں شاہی جوڑے کی محبت کی کہانی کو آشکار کیا گیا ہے مگر اس دستاویزی فلم میں پیش کردہ بعض مناظر سے برطانوی سخت ناراض دکھائی دیتے ہیں۔


    اس سیریز میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم اور شاہی خاندان کے افراد کا تمسخر بھی شامل ہے میگھن ایک منظر میں ملکہ کے سلام کا مذاق اڑاتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ اخبار دی سن کے مطابق وہ ملکہ کا مذاق اڑاتے ہوئے مبالغہ آرائی سے جھکنے کی کوشش کررہی ہیں۔


    سیریز میں امریکی اداکارہ نے شاہی محل کے اندر چلنے والی روایات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر حقیقی ہیں انہوں نے محل کے اندر عشائیہ کی تقریبات کو قرون وسطیٰ کے بے ہودہ نظام سے تشبیہ دی۔

    روسی زبان کے معروف ناول نگار اور مورخ الیکزینڈر سلزینسٹائن کا یوم پیدائش

    میگھن نے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ساتھ اپنے پہلے عشائیہ کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پھٹی ہوئی جینز پہن رکھی تھی اور میں ان سے ننگے پاؤں ملی تھی مجھے احساس نہیں تھا کہ اس سے بہت سے برطانوی پریشان ہو گئے ہیں۔

    دوسری طرف شہزادہ ہیری نے برطانوی شاہی خاندان کے افراد کی اپنی اہلیہ میگھن اور ان کے بچے آرچی کے لیے نفرت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام اپنے خاندان کو محفوظ رکھنا ہے۔

    برطانوی عوام کی جانب سے ہیری اور میگھن کو ان کے بیانات کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہےمشہور صحافی پیئرز مورگن نے جوڑے کو ’قابل نفرت اور منافق‘ قرار دیا انہوں نے کہا کہ یہ فلم کیپنگ اپ ود دی کارڈیشینز سے بھی بدتر ہے۔ ایسا کام جو میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ انسان بنا سکتے ہیں۔


    انہوں نے میگھن کا بھی مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ مارکل اب اپنے والد کا مذاق اڑا رہی ہے جو ابھی حالیہ فالج کے اثر سے صحت یاب ہو رہے ہیں کہ اس بے رحم خاتون نے ان سے رابطہ تک نہیں کیا-

    برطانوی جزیرے جرسی میں زوردار دھماکا؛1ہلاک اور12 لاپتہ


    صارفین کا کہنا تھا کہ میگھن اور ہیری اپنے خاندان اور ملک کو چھوڑ کر پچھتائیں گے جبکہ میگھن کے رویے کو بڑے پیمانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا آنجہانی ملکہ کے ساتھ ان کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے ایک نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہیری نے اوپرا ونفری کو ایک انٹرویو میں نہیں بتایا تھا کہ ان کے خاندان نے ان کی اہلیہ کا استقبال کیا؟-
    https://twitter.com/RobCHughes/status/1600942594875236352?s=20&t=yjhoJTd-_Q1ZOofbnayvqw
    سیریز کا دوسرا حصہ 15 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

  • پنجاب حکومت کا بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے بڑے شہروں میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اسٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم کا دوسرا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت، محمد محسن لغاری، سردار حسنین بہادر دریشک، سید حسین جہانیاں گردیزی، چیف سیکریٹری عبداللہ خان سنبل، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکریٹریز خوراک، زراعت، خزانہ، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان، ڈائریکٹر فوڈ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

    سابق انگلش کپتان بھی ابرار احمد کی صلاحیتوں کے متعرف

    اجلاس میں گندم کی ریلیز پالیسی اور کوٹے کے اجراء کا ازسرنو جائزہ لیا گیا سیکریٹری خوراک اور ڈائریکٹر فوڈ نے گندم کے ذخائر کی موجودہ پوزیشن اور ضروریات سے آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ایک ماہ کے دوران گندم کی مد میں 55 ارب روپے بچائے ہیں جبکہ مالیاتی نظم و ضبط کے نفاذ سے مزید 2 ارب روپے کی بچت بھی کی گئی۔

    امام الحق ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل

    چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب کو زرعی صوبہ ہونے کے ناطے گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہونے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداوار دینے والے بیج کی آگاہی دی جائے اور عوام کو آٹے کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے-

  • سکھر: اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    سکھر: اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    جوڈیشل مجسٹریٹ قمبر نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز کوئٹہ سے تحویل میں لے کر سکھر منتقل کئے گئے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس کی درخواست پر اعظم سواتی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    اعظم سواتی کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں سواتی کو سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف اپنے مبینہ قابل اعتراض بیانات پر متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے بھر میں درج مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ اسی روز سندھ پولیس نے پی ٹی آئی سینیٹر کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

  • ایمل ولی خان کو قتل کی دھکمیاں

    ایمل ولی خان کو قتل کی دھکمیاں

    عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ ایمل ولی خان کو قتل کی دھکمیاں ملی ہیں-

    باغی ٹی وی : صوبائی ترجمان عوامی نیشنل پارٹی ثمر بلور کا کہنا ہے کہ ایمل ولی کو موبائل فون پر دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے، اطلاع آئی ہے کہ ایمل ولی کو مارنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

    ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے جس کے کئی ثبوت موجود ہیں،رانا ثنااللہ


    ثمر بلور مزید کہا کہ ہمارا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر حکومت تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو ہم اپنی پارٹی کے بڑوں کا تحفظ پھر اپنے ہاتھوں میں لے لیں گے، ہمیں اسلحہ بھی اٹھانا پڑے گا اور قانون کو بھی توڑنا پڑے گا۔

    صوبائی ترجمان اے این پی نے گزشتہ دنوں بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ ایمل ولی خان کو دہشتگردوں کی جانب سے بڑی دھمکیاں دی گئی ہیں، ریاست، حکومت اور دہشتگردوں کے ہمدرد جان لیں کہ ایمل ولی خان ہمارے ولی باغ کے سیاسی وارث ہیں، ایمل ولی کو ذرہ برابر بھی نقصان پہنچایا گیا تو ہم سے گلہ نہ کریں۔

    گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سرداد حسین بابک کو بھی دھمکیاں موصول ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

    امام الحق ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل

  • سابق انگلش کپتان بھی ابرار احمد کی صلاحیتوں کے متعرف

    سابق انگلش کپتان بھی ابرار احمد کی صلاحیتوں کے متعرف

    لاہور:سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی پاکستانی بولرابرار احمد کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : محمد زاہد نے ڈیبیو ٹیسٹ پر 1996 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 11 وکٹیں لی تھیں تاہم اب انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے محمد زاہد کا ریکارڈ برابر کردیا ہے-

    فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مسٹری اسپنر ابرار احمد نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لےکرمحمد زاہد کا ریکارڈ برابرکیا ابرار احمد نے اولی رابنسن کو 3 رنز پر بولڈ کرکے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 11 ویں وکٹ اپنے نام کی جبکہ ابرار احمد نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لی تھیں۔

    جہاں سوشل میڈیا اور میڈیا پر ابرار احمد کی مسٹری بولنگ کے چرچے ہیں وہیں سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی پاکستانی بولرابرار احمد کی صلاحیتوں کے گرویدہ ہوگئے-

    سابق انگلش کپتان نے بہترین اسپنر کو پہلے ٹیسٹ کیلیے میدان میں نہ اتارنے پر سوال اٹھا تے ہوئے کہا کہ ابرار احمد روایتی لیگ اسپنر نہیں ہیں، وہ اپنی انگلیوں سے گیند کو منفرد انداز میں فلک کرتے ہیں جس کو سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے-

    انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ انگلش بیٹرز مقامی چینلز سے درخواست کرنا چاہیں گے کہ ابرار احمد کی گیندوں کو سپر سلو موشن میں مختلف زاویے سے دکھائیں۔

    انھوں نے کہا کہ بین ڈکٹ نے اسپنر کیخلاف اپنے اسٹروکس بہتر انداز میں استعمال کیے مگر دیگر بیٹرز کو پلان میں بہتری لانا ہوگی۔

    مراکش کی کامیابی پر عرب اور مسلم دنیا میں شاندار جشن

  • امام الحق  ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل

    امام الحق ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل

    پاکستانی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز ٹانگ میں تکلیف کے باعث ایم آئی آر اسکین کیلئے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق امام الحق دائیں ٹانگ میں ہیم اسٹرنگ کی تکلیف محسوس کر رہے ہیں جس کے باعث انہیں ایم آر آئی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

    امام الحق پانچ کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے تک یا 140 منٹ تک بیٹنگ کے لیے نہیں آ سکیں گے اور بیٹنگ کرنے یا نہ کرنے کا انحصار ان کے اسکین کی رپورٹ پر ہے۔

    خیال رہےکہ ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ کیا تو ہیری بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

    تیسرے روز پہلے آؤٹ ہونے والے انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس تھے جو 41 رنز بنا کر نواز کی گیند پر محمد علی کے ہاتھوں کیش آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک نے اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد ابرار نے اگلے آنے والے بیٹر اولی روبنسن کو 3 رنز پر ہی بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔

    پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد ابرار نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں زاہد محمود کے حصے میں آئیں، ایک کھلاڑی کو نواز نے آؤٹ کیا جبکہ دو انگلش بیٹرز رن آؤٹ ہوئے۔

    انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنا لیے ہیں اور پاکستان پر ان کی مجموعی برتری 341 رنز ہو گئی ہے پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف ملا ہے۔

    ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق کے ہمراہ محمد رضوان نے اوپننگ کی۔

  • ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے جس کے کئی ثبوت موجود ہیں،رانا ثنااللہ

    ٹیریان عمران خان کی بیٹی ہے جس کے کئی ثبوت موجود ہیں،رانا ثنااللہ

    پاکستان کی حکمران جماعت کے سینئیر رہنما اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ٹیریان وائٹ عمران خان کی بیٹی ہے جس کے کئی ثبوت موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود بھی کبھی اس کا انکار نہیں کیا، مبینہ بیٹی ٹیریا ن کو کاغذاتِ نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان سے جواب طلب کر لیا۔

    سلیمان شہباز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تحریری حکم میں عدالت نے قرار دیا کہ پٹیشنر کے مطابق عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں دو کا ذکر کیا، ایک کی معلومات چھپائیں، دراصل عمران خان کے 3 بچے ہیں عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات دی گئیں۔

    دوسری جانب پٹیشنر کے وکیل نے عدالتی نظیر پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ یہ معاملہ دیکھ سکتی ہے، عدالت نے عمران خان اور الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو دو ہفتوں کے لیے پری ایڈمیشن نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کے وکلا سے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے ہیں۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

    سال 2018 میں اپنی ایک رپورٹ میں برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ٹیریان وائٹ کو عمران خان کی بیٹی قرار دیا تھا اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ عمران خان نے ٹیریا ن وائٹ کو اس لئے اپنی بیٹی تسلیم نہیں کیا کیونکہ پاکستان ایک قدامت پسند ملک ہے جہاں شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کو نہ تو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور نہ ہی خاندان میں اسے تسلیم کیا جاتا ہےٹیریا ن وائٹ عمران خان کی جمائما خان سے شادی سے تین سال قبل مولود ہوئی اس وقت جمائما کے زیر کفالت ہے۔

    اخبار نے لکھا تھا کہ ٹیرن وائٹ کی والدہ سیتا وائٹ کی وفات کے بعد جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹیرن وائٹ کو گود لے لیا ہے۔ ٹیرن کی والدہ سیتا وائٹ نے اپنی زندگی میں بیٹی کی پیدائش کے بعد ہر ممکن کوشش کی کہ کسی طرح عمران خان اس کی بیٹی کو اپنا لیں تاہم عمران خان کے ٹیرن کو بیٹی ماننے سے انکار پر سیتا وائٹ نے اس حوالے سے عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیااور 7 سال بعد 2004ء میں امریکی عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو ٹیریان کا باپ قرار دے دیا۔ اس مقدمہ کا فیصلہ آنے کے کچھ ہی دنوں بعد سیتا وائٹ کی موت واقع ہو گئی۔

    کراچی: تین سگے بھائیوں کا قتل پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہٹیرن نیویارک اور لندن میں رہتی ہے جبکہ لندن میں وہ جمائما خان کے ساتھ رہائش پذیر ہوتی ہے۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان کے ساتھ ٹیرن ایک فیملی کی طرح خوش و خرم زندگی گزار رہی ہے اور انہوں نے انسٹا گرام پر اپنا ایک گروپ فوٹوبھی شیئر کیا تھا جس میں ٹیریان اپنے سوتیلے بھائیوں کے ساتھ میکسیکو میں موجود تھیں اخبار نے بتایا تھا کہ عمران خان تو ٹیریان کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کرتے تاہم جمائما خان کھلے عام اسے اپنی سوتیلی بیٹی کہتی ہیں۔

  • بلوچستان کے تین اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

    بلوچستان کے تین اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

    بلوچستان کے تین اضلاع حب ، لسبیلہ اور پشین میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ جاری ، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا حساس پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ سیکیورٹی دگنا کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی : ضلع حب 1 میونسپل کارپوریشن اور 3 میونسپل کمیٹیوں دُریجی، وندر، گڈانی اور ضلع کونسل حب پر مشتمل ہے ضلعے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 620 ہے۔

    کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق

    بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹنگ کے لیے حب میں 124 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ضلع حب میں کُل 138 وارڈز میں سے 32 وارڈز میں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، 2وارڈ زپر امیدواروں کی وفات کے باعث انتخاب ملتوی ہوئے۔

    ضلع لسبیلہ کےکُل146 وارڈز میں سے 27 پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں لسبیلہ میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے 119 وارڈز میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کیلئے لسبیلہ میں 130 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

    کراچی: نیو کراچی گبول ٹاﺅن ندی کے قریب فائرنگ3 بھائی ہلاک۔

    ضلع پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی میں انتخابات کے لیے 13 پولنگ اسٹیشن اور 30 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ پشین کی تحصیل حرمزئی میں ووٹرز کی تعداد 10ہزار 890ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 6151 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4739 ہے۔

    میونسپل کمیٹی حرمزئی میں مجموعی طور پر 79 امیدواروں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

  • بھارتی ٹی وی کی سینئیر اداکارہ کو بیٹے نے قتل کرکے لاش دریا میں بہا دی

    بھارتی ٹی وی کی سینئیر اداکارہ کو بیٹے نے قتل کرکے لاش دریا میں بہا دی

    بھارتی ٹی وی کی سینئر اداکارہ وینا کپور کو بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر قتل کر کے لاش دریا میں بہا دی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 74 سالہ وینا کپور کو ان کے بیٹے سچن کپور نے سر میں بیس بال کے بیٹ مار کر قتل کیا اور ان کی لاش دریا میں پھینک دی واقعہ ممبئی کے مہنگے علاقے ویلے پارلے میں پیش آیا۔

    ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کس فلم میں‌دکھائی دیں گے ؟

    جوہو پولیس کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی سپروائرز نے پولیس کو اطلاع دی کہ سوسائٹی کی ایک عمر رسیدہ خاتون غائب ہوگئی ہیں جس پر پولیس نے فوری تحقیقات شروع کرکے مقتولہ کی موبائل لوکیشن ٹریس کی اور بلڈنگ کے قریب ہی دریا کے کنارے ان کی لاش برآمد کرلی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اگلے ہی دن پولیس نے مقتولہ کے 43 سالہ بیٹے سچن کپور اور ملازم لالو کمار منڈل عرف چھوٹو کو تفتیش کے لیے تھانے طلب کیا تو انہوں نے اعترافِ جرم کر لیا جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور بیٹے سچن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

    فواد خان کی فلم نیلوفر کی باغ جناح اوپن ائیر تھیٹر میں شوٹنگ

    ملزم سچن کپور نے بتایا کہ ان کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا اور غصے میں آکر اس نے اپنی ماں کے سر پر بیس بال بیٹ مار کر قتل کر دیا اور لاش کو رائے گڑھ ضلع میں ایک ندی میں پھینک دیا-

    وینا کپور کا بڑا بیٹا امریکا میں رہتا ہے پولیس میں ملزمان کئ خلاف تعزیزات ہند 201 ،302 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے مزید تفتیش جاری ہے-

  • فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    فیفا ورلڈ کپ: فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ کے چوتھے کوارٹرفائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    باغی ٹی وی : البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

    فرانس کی جانب سے اوریلین ٹشوامینی نے 17 وی منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو انگلینڈ کے کپتان ہیری کین نے 54 ویں منٹ میں پینلٹی پر برابر کر دیا-

    اولیویئر گِیروڈ نے 78 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے فرانس کو ایک بار پھر برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔

    انگلینڈ کی جانب سے پنالٹی کک پر کپتان ہیری کین نے گول اسکور کیا جبکہ انگلش کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک بھی مس کی۔

    مراکش کی کامیابی پر عرب اور مسلم دنیا میں شاندار جشن

    عالمی فٹبال کپ کے سیمی فائنل میں بدھ کے روز دفاعی چیمپیئن فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا اور کروشیا مدمقابل ہوں گے۔