Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسرائیل کی فضائی کارروائیاں:37 فلسطینی شہید،حماس کی سنگین نتائج کی دھمکی

    اسرائیل کی فضائی کارروائیاں:37 فلسطینی شہید،حماس کی سنگین نتائج کی دھمکی

    اسرائیل کی فضائی کارروائیوں میں کم از کم 37 فلسطینی شہید ہو گئے-

    حکام کے مطابق یہ حملے مختلف مقامات پر کیے گئے اور شہری آبادی شدید متاثر ہوئی ہےہلاکتوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد بھی شامل ہے حماس نے اسرائیل کی کارروائیوں کو ’جرائم‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ حملے جاری رہیں تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے تنظیم نے بین الاقوامی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ مزید انسانی نقصان روکا جا سکے۔

    اس سے قبل اکتوبر میں طے شدہ جنگ بندی کے بعد غزہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں کمی دیکھی گئی تھی، لیکن تازہ حملوں کے بعد صورتحال دوبارہ تشویشناک ہو گئی ہےاسرائیل نے ان حملوں کو اپنی ’قومی سلامتی اور میزائل حملوں کے ردعمل‘ کے طور پر پیش کیا ہے، جبکہ مقامی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں شہریوں کے تحفظ پر زور دے رہی ہیں۔

    اکتوبر میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اسرائیل 1300سے زائد مرتبہ اس کی خلاف ورزی کرچکا ہے ان خلاف ورزیوں کے نتیجے میں کم از کم 509 فلسطینی شہید اور 1405 زخمی ہوچکے ہیں جنگ بندی معاہدے کے بعد سے 430 مرتبہ عام فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی، رہائشی علاقوں میں ییلو لائن سے آگے 66 چھاپے مارے گئے، 200 مرتبہ فلسطینی املاک کو مسمار کیا گیا، گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہی کم از کم 50 فلسطینیوں کو گرفتارکیا گیا۔

  • امریکا اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو نہیں بتاتا،صدر ٹرمپ

    امریکا اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو نہیں بتاتا،صدر ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا ایران سے متعلق اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطیٰ کے اتحادی ممالک کو آگاہ نہیں کرتا۔

    امریکی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے اور کوشش ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچا جائےمنصوبہ یہ ہے کہ ایران مذاکرات کرے، اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ آگے کیا ممکن ہے، اور اگر بات نہ بنی تو پھر حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

    ٹرمپ نے ایک بار پھر جنگی جہازوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک بڑا بحری بیڑہ ایران کی جانب بڑھ رہا ہے حالیہ مذاکرات کے بارے میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کےبارے میں امریکا اپنے سیاسی عزائم مشرق وسطی کے اتحادیوں کو نہیں بتاتا،ان کے مطابق امریکا تمام ممکنہ آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ ایک روز قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی حکام کسی معاہدے کو نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں، تاہم ڈیڈ لائن کے بارے میں صرف وہی جانتے ہیں کہ کوئی حتمی وقت مقرر ہے یا نہیں۔

  • ایران، روس اور چین کا مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان

    ایران، روس اور چین کا مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان

    تہران: ایران، روس اور چین نے شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ہے یہ مشقیں رواں ماہ منعقد کی جائیں گی جن میں تینوں ممالک کی بحری افواج حصہ لیں گی۔

    ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ان بحری مشقوں کو ’میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ‘ کا نام دیا گیا ہےمشقوں میں ایرانی بحریہ، پاسدارانِ انقلاب کی بحری یونٹس، چین اور روس کی بحری افواج شریک ہوں گی، ان مشقوں کا مقصد سمندری سلامتی کو مضبوط بنانا، کسی بھی ممکنہ خطرے یا حملے سے نمٹنے کی پیشگی تیاری کرنا اور تینوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینا ہے، ان مشترکہ بحری مشقوں کا باقاعدہ آغاز 2019 میں ایران کی بحریہ نے کیا تھا، جبکہ اب تک یہ مشقیں سات مرتبہ منعقد کی جا چکی ہیں۔

    یہ مشقیں ایسے وقت میں کی جا رہی ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنا بحری بیڑہ بھی تعینات کر رکھا ہے۔

  • ایپسٹین فائلز : نریندر مودی کا نام بھی آگیا،بھارت میں سیاسی تنازع

    ایپسٹین فائلز : نریندر مودی کا نام بھی آگیا،بھارت میں سیاسی تنازع

    نئی دہلی: امریکا میں بدنامِ زمانہ جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق سامنے آنے والی نئی دستاویزات میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام سامنے آنے پر بھارت میں سیاسی تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایپسٹین سے مبینہ روابط پر قوم کو وضاحت دیں ایپسٹین سے منسوب ایک ای میل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نریندر مودی نے اس سے مشورہ لیا اور اسرائیل کا دورہ کیاای میل میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ مودی نے اسرائیل میں امریکی صدر کے مفاد کے لیے سرگرمیاں انجام دیں اور ایپسٹین نے مودی کے دورے کو "کامیاب” قرار دیا۔

    اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ مودی نے جون 2017 میں امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، اس کے بعد جولائی 2017 میں اسرائیل کا دورہ کیا، جبکہ ایپسٹین کی ای میل اس دورے کے چند روز بعد لکھی گئی،یہ معاملہ بھارت کے قومی وقار اور عالمی ساکھ سے جڑا ہوا ہے، اس لیے وزیراعظم کو واضح طور پر بتانا چاہیے کہ وہ ایپسٹین سے کس نوعیت کا مشورہ لیتے رہے اور ان کے درمیان تعلقات کی حقیقت کیا ہے۔

    ملک میں موسم خشک اور سرد، چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ وزارت کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم مودی کا جولائی 2017 میں اسرائیل کا سرکاری دورہ ایک حقیقت ہے، تاہم ایپسٹین سے منسوب ای میل میں درج دیگر تمام دعوے ایک سزا یافتہ مجرم کے بے بنیاد اور من گھڑت خیالات ہیں، جن کی کوئی حیثیت نہیں۔

    امریکی ناظم الامور کی بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت

  • ملک میں موسم خشک اور سرد، چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    ملک میں موسم خشک اور سرد، چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں بارش برسانے والا موسمی نظام پاکستان میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں بارش کے امکانات بڑھ گئے ہیں،یہ بارش برسانے والا سسٹم 3 فروری تک ملک کے مختلف حصوں پر اثر انداز رہے گا، بارشوں کے اس سلسلے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور موسم مزید سرد ہو سکتا ہے۔

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے جہاں بارش اور ہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے۔ ملتان، جھنگ، سرگودھا اور فیصل آباد میں چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے چترال، دیر، کوہستان اور کالام میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے، جبکہ سوات، کرم اور وزیرستان میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گابلوچستان کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے، جبکہ شمالی بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے اسی طرح گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

  • امریکی ناظم الامور  کی  بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت

    امریکی ناظم الامور کی بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت

    امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے 31 جنوری کو بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے کہا کہ ان حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جو امریکا کی جانب سے نامزد کردہ ایک غیر ملکی دہشتگرد تنظیم ہے، امریکا دہشتگردی کے متاثرین، ان کے خاندانوں اور تمام متاثرہ افراد کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہےانہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام حق رکھتے ہیں کہ وہ تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزاریں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کی امن و استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں میں ایک مضبوط اور ثابت قدم شراکت دار ہے اور اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

  • آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح ،چئیرمین پی سی بی ،صدر اور وزیراعظم کی قومی ٹیم کومبارکباد

    آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح ،چئیرمین پی سی بی ،صدر اور وزیراعظم کی قومی ٹیم کومبارکباد

    آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شاندار فتح پر چئیر مین پی سی بی محسن نقوی، صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

    صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی، عمدہ حکمت عملی اور ٹیم ورک کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لیے ہیں،انہوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی قیادت کو بھی سراہا اور کوچز، کھلاڑیوں اور تمام سپورٹنگ اسٹاف کی محنت اورعزم کوخراجِ تحسین پیش کیا، صدر آصف زرداری نے آئندہ میچزمیں بھی قومی ٹیم کی کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرقومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے شاندارکھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں،وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ٹیم مینجمنٹ اورکھلاڑیوں کی اجتماعی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کی کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

    دوسری جانب لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں فتح پرانہیں مبارکباد دی،انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پوری ٹیم کی محنت اور نظم و ضبط کا نتیجہ ہے، جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کرکے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کی،ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان آغا اور تمام کھلاڑیوں نے اچھی کارکر دگی دکھائی، آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف سیریز جیتنے کا کریڈٹ کھلاڑیوں کی محنت اور پروفیشنل ازم کا نتیجہ ہے ٹیم کے اچھے کمبینیشن نے فتح میں اہم کردار ادا کیا امید ہے کہ قومی ٹیم آئندہ بھی ایسی ہی کارکردگی کے ذریعے شائقین کرکٹ کی توقعات پر پورا اترے گی۔

  • بلوچستان میں  بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے ناکام، 2 روز میں 3 خودکش بمباروں سمیت 133 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان شہید

    بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے ناکام، 2 روز میں 3 خودکش بمباروں سمیت 133 دہشتگرد ہلاک، 15 جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 3 خودکش بمباروں سمیت 92 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ 2 روز میں مجموعی طور پر 133 دہشتگرد مارے گئے، اس دوران سیکیورٹی فورسز کے 15 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، پنجگور، تمپ، گوادر اور پسنی کے گردونواح میں متعدد دہشتگرد کارروائیاں کرکے بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی غیر ملکی آقاؤں کی ہدایت پر کی جانے والی ان بزدلانہ دہشتگرد کارروائیوں کا مقصد مقامی آبادی کی زندگی کو مفلوج کرنا اور بلوچستان کی ترقی کو نقصان پہنچانا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ان حملوں کے دوران ضلع گوادر اور خاران میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں دہشتگردوں نے بدنیتی سے 18 معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جن میں خواتین، بچے، بزرگ اور مزدور شامل تھے، جو جامِ شہادت نوش کرگئے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر الرٹ تھے اور انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

    چند اور سرفراز بگٹی ہوتے تو ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو جاتا ،محسن نقوی

    آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر افواج نے پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان بھر میں طویل، شدید اور جرات مندانہ کلیئرنس آپریشن کے دوران 3 خودکش بمباروں سمیت 92 دہشت گردوں کو ہلاک کردیاکلیئرنس آپریشنز اور شدید جھڑپوں کے دوران وطن کے 15 بہادر سپوتوں نے جرات و بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز مسلسل جاری ہیں اور ان انسانیت سوز و بزدلانہ کارروائیوں میں ملوث منصوبہ سازوں، سہولت کاروں، معاونین اور حملہ آوروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا انٹیلی جنس رپورٹس نے واضح طور پر تصدیق کی ہے کہ یہ حملے پاکستان سے باہر سرگرم دہشتگرد عناصر نے منصوبہ بندی کے تحت کروائے، جو پورے واقعے کے دوران دہشتگردوں سے براہِ راست رابطے میں تھے۔

    پیپلز پارٹی نے سیاست کے بجائے ریاست کے مفاد کو ترجیح دی، راجا پرویز اشرف

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں سیکیورٹی فورسز ’عزم استحکام‘ کے تحت غیرملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ 30 جنوری کو پنجگور اور ہرنائی میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 41 دہشت گرد مارے گئے تھے گزشتہ 2 دنوں کے دوران کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں بلوچستان میں جاری آپریشنز کے دوران ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 133 ہو چکی ہے۔

    ٹیلی گراف نے مودی دور کی بدترین سفارتی ناکامیوں کا پردہ چاک کر دیا

  • چند اور سرفراز بگٹی ہوتے تو ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو جاتا ،محسن نقوی

    چند اور سرفراز بگٹی ہوتے تو ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو جاتا ،محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چند اور سرفراز بگٹی ہوتے تو ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو جاتا ہم حملہ کرنے والوں اور ان کے آقاؤں کو معاف نہیں کریں گے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 12 مقامات پر حملے کرنے والے تمام 92 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ حملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردوں نے پلان کر کے حملے کیے جن کو ناکام بنادیا گیا اور آپریشن مکمل ہوگیا جس میں موجود تمام دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر مارا گیا دو روز میں 108 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں آج کے حملوں میں پولیس، ایف سی اور آرمی نے دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے داستان رقم کردی۔

    انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے منصوبہ بندی سے حملے کیے جنہیں ناکام بنا دیا گیا، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی بہادر آدمی ہیں جو اس صورت حال کا سامنا کررہے ہیں، چند اور سرفراز بگٹی ہوتے تو ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو جاتا ہم حملہ کرنے والوں اور ان کے آقاؤں کو معاف نہیں کریں گے۔

    وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کیا کہ آپریشن مکمل ہوگیا تاہم حتمی تفصیلات اب آنا باقی ہیں، گوادر میں لیبر کالونی میں بلوچ شہریوں کو قتل کیا گیا جسکی شدید مذ مت کرتے ہیں، فورسز نے بھرپور اور بہترین ردعمل دے کر فتنہ الہندوستان کا مورال مزید کم کردیا کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کا تعاقب کر کے ٹھکا نے لگایا جائے گا،لیکن ایسے 10 حملے بھی دہشتگردی کے خلاف ہمارا عزم کمزور نہیں کر سکتے ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو بھرپور اور بروقت جواب دیا، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن قریباً مکمل ہو چکا ہے، اور اب صرف تفصیلات آنا باقی ہیں، مصروفیات ترک کرکے کوئٹہ پہنچنے پر وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں-

    واضح رہے کہ فتنہ الہندوستان کے مسلح شرپسندوں نے 12 مقامات پر حملے کیے جس پر فورسز نے ردعمل دیتے ہوئے 67 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گوادر کی لیبر کالونی میں دہشت گردوں نے 11 بلوچ افراد کو قتل کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • پیپلز پارٹی نے سیاست کے بجائے ریاست کے مفاد کو ترجیح دی، راجا پرویز اشرف

    پیپلز پارٹی نے سیاست کے بجائے ریاست کے مفاد کو ترجیح دی، راجا پرویز اشرف

    پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حکومت سے اتحاد وقت کی اہم ضرورت تھا، کیونکہ پارٹی نے سیاست کے بجائے ریاست کے مفاد کو ترجیح دی-

    لاہور میں ماڈل ٹاؤن پیپلز پارٹی کے آفس میں تقریب منعقد کی،تقریب میں پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ، سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، احسن رضوی، راؤ بابر جمیل اور ذیشان شامی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر، مجید غوری، چودھری ریاض، عامر نصیر بٹ سمیت دیگر رہنماؤں نے معزز مہمان کا استقبال کیا، جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومتی اتحاد کا حصہ ہے اور اسے مضبوط بنانے کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں انہوں نے کراچی کے گل پلازہ واقعے اور دیگر حادثات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں، جبکہ مین ہول میں گرنے والی ماں اور بیٹی کے واقعے پر فوری کارروائی ہونی چاہیے، پیپلز پارٹی پنجاب میں دوبارہ منظم اور مضبوط ہو رہی ہے اور آنے والے وقت میں پارٹی اہم اور کلیدی کردار ادا کرے گی۔

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی شدت پسندی کے بجائے شدت سے کام کرنے پر یقین رکھتی ہے، جبکہ لاہور کی نئی تنظیم پورے پنجاب میں سیاسی تبدیلی کا سبب بنے گی، 18ویں ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے منظور ہوئی تھی اور پارلیمنٹ کی اکثریت سے کسی بھی آئینی ترمیم کی منظو ری ممکن ہے،بسنت ایک خوبصورت تہوار ہے، لوگوں کو خوشیاں دینا ضروری ہے، تاہم شہریوں کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہےجن افراد کی غفلت ثابت ہو، انہیں سزا ملنی چاہیے، جبکہ بسنت کے لیے حکومت کی جانب سے جاری حفاظتی ہدایات ایک مثبت قدم ہیں۔

    ٹیلی گراف نے مودی دور کی بدترین سفارتی ناکامیوں کا پردہ چاک کر دیا

    سید حسن مرتضیٰ نے خطاب میں کہا کہ اگر پارٹی لاہور میں مضبوط ہوگی تو اس کا اثر دیگر شہروں میں بھی نظر آئے گا اور اب تنظیمی اختلافات سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے فیصل میر نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی جانب سے دی گئی ذمہ داری پر وہ شکر گزار ہیں اور کشمیر بنے گا پاکستان ریلی پیپلز پارٹی کا ایک بڑا پاور شو ثابت ہوگی،ڈاکٹر عائشہ شوکت نے اس موقع پرکہ آئندہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنے گی-

    سعودی عرب کی بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت