Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلوی اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا

    ٹی ٹوئنٹی سیریز: آسٹریلوی اسکواڈ پاکستان پہنچ گیا

    آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی۔

    آسٹریلیا کا 17 کھلاڑیوں پر مشتمل آسڑیلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا ہے، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج آرام کریں گے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل 29 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پہلے میچ میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی قیادت ممکنہ طور ٹریوس ہیڈ کریں گے کپتان میچل مارش اور جوش انگلس کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے،میچل مارش اور جوش انگلس نے اتوار کو بگ بیش لیگ کا فائنل کھیلا تھا، جس کی وجہ سے دونوں کھلاڑیوں کو آرام دیا جا سکتا ہے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 31 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مچل مارش اور پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے شرکت کی،اس موقع پر دونوں کپتانوں نے سیریز کو اہم قرار دیتے ہوئے شائقین کرکٹ کے لیے دلچسپ مقابلوں کی امید ظاہر کی۔

    تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا کہ ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے پُرجوش ہے دونوں ٹیموں کے لیے یہ سیریز نہایت اہم ہے، خصوصاً اس لیے کہ یہ ورلڈ کپ سے قبل منعقد ہو رہی ہے اور ٹیموں کو اپنی تیاریوں کا جائزہ لینے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔

    مچل مارش نے پاکستانی فاسٹ بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فاسٹ بولنگ کی تاریخ ہمیشہ سے مضبوط رہی ہےانہوں نے خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی کو ایک شاندار اور چیلنجنگ بولر قرار دیا اور کہا کہ ان کے خلاف کھیلنا آسان نہیں ہوگا سیریز کے لیے ٹیم نے اچھی تیاری کی ہے اور زیادہ تر کھلاڑی دبئی میں ٹریننگ کرتے رہے ہیں، جبکہ کچھ کھلاڑی بگ بیش لیگ میں بھی مصروف رہے۔

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بگ بیش میں کھیل کر اچھا تجربہ حاصل کیا ہوگا کل کے میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی، اپنے کھیلنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں آج رات یا کل حتمی فیصلہ کریں گے آسٹریلوی ٹیم نے اسپنرز کے لیے خصوصی پلان تیار کر لیا ہے اور کوشش ہوگی کہ جارحانہ انداز اپنایا جائے یہاں کی کنڈیشنز آسٹریلوی ٹیم کے لیے چیلنجنگ ہوں گی، تاہم ٹیم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہے۔

    اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایک واضح ڈائریکشن کے تحت آگے بڑھ رہی ہے اور آسٹریلیا کے خلاف آئندہ سیریز پاکستان کے لیے نہایت اہم ہے آسٹریلیا کے خلاف تینوں میچز انتہائی اہم ہیں اور یہ سیریز ٹیم کے لیے خود کو منوانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے ٹی20 کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم چھوٹی یا بڑی نہیں ہوتی، اس لیے ہر میچ مکمل توجہ اور درست حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا ضروری ہے۔

    سلمان علی آغا کے مطابق تمام کھلاڑیوں کے لیے ان کے رول واضح ہیں اور ہر کھلاڑی جانتا ہے کہ اس سے کیا ذمہ داری لی جانی ہے،ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، کھلاڑی کو ٹیم کی ڈیمانڈ کے مطابق کھیلنا چاہیے، اگر ٹیم کو 6 رن ریٹ کی ضرورت ہو تو اسی حساب سے بیٹنگ کی جانی چاہیے اور اگر 10 رن ریٹ کی ضرورت ہو تو حکمت عملی بھی اسی کے مطابق ہونی چاہیے۔

    آسٹریلوی ٹیم کے حوالے سے سلمان علی آغا نے کہا کہ آسٹریلیا کا مائنڈ سیٹ ہمیشہ ایک جیسا ہوتا ہے اور اگر ان کے کچھ مرکزی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہ بھی ہوں تو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا،پاکستان کے پاس یہ بہترین موقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز جیتے، پاکستانی کپتان نے عثمان طارق کو ممکنہ طور پر ٹیم کے لیے ٹرمپ کارڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیریز میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

    کراچی: ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

    کراچی یونیورسٹی کے طالب علموں اور فیکلٹی ممبران نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا والہانہ خیر مقدم کیا طلباء نے کہا کہ نوجوان نسل مُلک کے دفاع میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ھے اور سوشل میڈیا پر دشمن کے گمراہ کُن بیانیے کو ناکام بنائے گی۔

    اساتذہ اور طلباء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی عوام اور اس کی مسلح افواج قومی سلامتی کے خلاف ہر سازش کا متحد ہو کر مقابلہ کرے گی جیسا کہ معرکہ حق میں کیا اساتذہ نے ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویّے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بغیر تحقیق معلومات پھیلانا معاشرتی انتشار کا باعث بنتا ہے۔

    طلباء نے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا پر مُلک دشمن عناصر کی مِس انفارمیشن اور ڈِس انفارمیشن مہمات سے باخبر رہنا چاہیے،اساتذہ اور طلباء نے کہا کہ پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے رابطہ نوجوانوں کے اعتماد اور قومی سوچ میں اضافہ کرتا ہے۔

  • نوری المالکی دوبارہ اقتدار میں آئے تو امریکا عراق کی مزید حمایت نہیں کرے گا،ٹرمپ

    نوری المالکی دوبارہ اقتدار میں آئے تو امریکا عراق کی مزید حمایت نہیں کرے گا،ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیرِاعظم نوری المالکی دوبارہ اقتدار میں آئے تو امریکا عراق کی مزید حمایت نہیں کرے گا۔

    صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ المالکی کے گزشتہ دورِ اقتدار میں عراق غربت اور شدید بدامنی کا شکار ہوا تھا اور ایسا دوبارہ نہیں ہونا چا ہیے اگر المالکی دوبارہ منتخب ہوئے تو امریکا عراق کی مدد بند کر دے گا، اور امریکی حمایت کے بغیر عراق کے لیے ترقی، خوشحالی اور آزادی ممکن نہیں ہوگی۔

    ادھر امریکی وزیرِخارجہ مارکو روبیو نے بھی عراق میں ایران نواز حکومت کے خدشے پر تشویش کا اظہار کیا ہے امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق واشنگٹن سمجھتا ہے کہ ایران کے زیرِاثر حکومت عراق کے قومی مفادات کا تحفظ نہیں کر سکتی

    امریکی حکام نوری المالکی کو ایران کے زیادہ قریب سمجھتے ہیں، جس پر واشنگٹن میں طویل عرصے سے تشویش پائی جاتی ہے ٹرمپ کی جانب سے یہ مداخلت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہیں اور عراق میں ایرانی اثر و رسوخ پر بھی خدشات بڑھ رہے ہیں، شیعہ سیاسی جماعتوں کے اتحاد، کوآرڈینیشن فریم ورک، نے نوری المالکی کی نامزدگی کی حمایت کا اعلان کیا ہے-

    نوری المالکی 2006 سے 2014 تک عراق کے وزیرِاعظم رہے اور 2003 میں صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد وہ واحد عراقی وزیرِاعظم ہیں جنہوں نے دو مدتیں مکمل کیں۔ تاہم ان پر اقتدار کو اپنے ہاتھ میں رکھنے، سنی اور کرد آبادی کو نظرانداز کرنے اور ایران کے قریب ہونے کے الزامات لگتے رہے ہیں 2014 میں داعش کے پھیلاؤ کے بعد امریکا نے ان کی قیادت پر اعتماد کھو دیا تھا۔

    ماہرین کے مطابق ٹرمپ کی کھلی مخالفت نوری المالکی کے لیے ایک بڑی سیاسی رکاوٹ بن سکتی ہے، تاہم عراقی سیاست میں غیر متوقع موڑ آنا کوئی نئی بات نہیں۔

  • ٹی وی شو میں خواتین ٹک ٹاکرز کا جھگڑا، ہاتھا پائی اور بال کھینچنے کی ویڈیو وائرل

    ٹی وی شو میں خواتین ٹک ٹاکرز کا جھگڑا، ہاتھا پائی اور بال کھینچنے کی ویڈیو وائرل

    ٹی وی شو میں خواتین ٹک ٹاکرز کا جھگڑا ہو گیا ،نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    مقبول ٹیلی ویژن پروگرام 21 ایم ایم شو میں خواتین ٹک ٹاکرز عالیہ ستار اور آسیل لارنس کے درمیان جھگڑا ہوا ، یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب آسیل نے دعویٰ کیا کہ عالیہ نے ان کے گانے کو چلنے نہیں دیا اور ایک دوسرے کو کہا کہ ان کو حسد ہو رہا ہے بات بڑھتے بڑتھے ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں ٹک ٹاکرز میں لڑائی ہو رہی ہے عالیہ ستار نے آسیل لارنس کے بال پکڑ لیے اور بعد میں جوتا بھی اتار کر پھینکا یہاں تک کہ میزبان کو لڑائی روکنے کے لیے مداخلت کرنا پڑی،جبکہ صارفین نے اسے سستا پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ یہ مکمل ڈرامہ ہےصرف لوگوں کو شو دیکھنے پر مجبور کرنے کے لیے جھوٹی لڑائی کی گئی ہے،ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ آپ کا شو وائرل نہیں ہو رہا تو ان طریقوں کا استعمال بند کریں ایک اور نے لکھا کہ یہی ہوتا ہے جب آپ شو میں گلی محلوں کے لوگوں کو مدعو کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس شو کی میزبانی کئی سالوں تک متھیرا نے کی تھی لیکن اب یونس خان اس کو ہوسٹ کر رہے ہیں جو حال ہی میں خبروں میں اس لیے آئے ہیں کہ وہ لائیو ٹی وی پر جھگڑوں اور تنازعات کو ہوا دیتے ہیں۔

  • سندھ میں عازمین حج کے پہلے تربیتی مرحلے کا آغاز ہوگیا

    سندھ میں عازمین حج کے پہلے تربیتی مرحلے کا آغاز ہوگیا

    کراچی: سندھ میں عازمین حج کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا، اس سال صوبے بھر سے 30 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

    ڈائریکٹر حج کراچی امتیاز شاہ کے مطابق حج ڈائریکٹوریٹ کراچی میں عازمین حج کی تربیت کے دوران انہیں مختلف امور سے آگاہ کیا جا رہا ہے، حج کے لیے عازمین حج کی تربیت دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہوگا، عازمین حج کی سہولیات کے لیے وزیراعظم کی خصوصی ہدایات ہیں، وفاقی وزیر حج و مذہبی امور نے تربیت کو لازمی قرار دیا ہے۔

    ڈائریکٹریکٹر حج کراچی کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن سعودی حکام کراچی کے ہوائی اڈے پر ہی کریں گے، عازمین حج کی سعودی عرب روانگی سے قبل ویکسینیشن کا عمل مکمل کریں گے۔

  • سانحہ گل پلازہ سے متعلق حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار

    سانحہ گل پلازہ سے متعلق حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار

    کمشنر کراچی نے سانحہ گل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی،کمشنر کراچی گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی رپورٹ وزیر اعلیُ سندھ کو پیش کریں گے-

    رپورٹ کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی حتمی تحقیقاتی رپورٹ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی پر مشتمل کمیٹی نے تیار کی ہے، کمشنر کراچی گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کریں گےرپورٹ میں آگ لگنے کی وجوہات اور آگ بجھانے سمیت ریسکیو سے متعلق تفصیلات شامل ہیں اس کے علاوہ رپورٹ میں متاثرین، عینی شاہدین اور ریسکیو حکام سے حاصل معلومات درج ہیں۔

    ذرائع کے مطابق رپورٹ میں لکھا ہے کہ گراؤنڈ فلور پر موجود بچے کے ہاتھوں فلاور شاپ میں آگ لگی، آگ تیزی سے پھیلی اور ایئرکنڈیشن کے ڈکٹس کی طرف سے پھیلی، آگ لگنے سے 79 اموات ہوئیں، زیادہ تر اموات گل پلازا کے میزنائن فلور پر ہوئیں،گل پلازہ میں آگ رات دس بج کر پندرہ منٹ پر لگی،پہلا فائر ٹینڈر 10:37 منٹ پر گل پلازہ پہنچا، ڈپٹی کمشنر جنوبی 10:30 پر گل پلازہ پہنچے،زیادہ تر اموات گل پلازہ کے میزنائن فلور پر ہوئیں۔

  • 14 سال کی عمر میں  ماں بن گئی تھی،معروف اداکارہ

    14 سال کی عمر میں ماں بن گئی تھی،معروف اداکارہ

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نوشابہ بی بی نے کہا ہے کہ ان کی 12 سال کی عمر میں شادی ہوئی تھی اور 14 سال کی عمر میں وہ ماں بن گئی تھیں۔

    پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک (پی ٹی وی) کی معروف اداکارہ جہان سلطانہ، جنہیں نوشابہ بی بی کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ بالخصوص پرانے ڈراموں میں پشتون کردار ادا کرنے کے حوالے سے کافی مشہور رہی ہیں اداکارہ نے پشتو ریڈیو میں بھی کام کیا ہے، نوشابہ بی بی کی پشتو ریڈیو اور پی ٹی وی سے وابستگی کئی دہائیوں پر محیط ہےان کا تعلق سوات سے ہے اور وہ ہمیشہ ٹی وی پر سر ڈھانپ کر نظر آئی ہیں-

    حال ہی میں نوشابہ بی بی نے ایک ڈیجیٹل میڈیا چینل کو خصوصی انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی کم عمری کی شادی کے بارے میں کھل کر بات کی، نوشابہ بی بی کا کہنا تھا کہ مجھے ملازمت یا کیریئر کے لیے کوئی وقت نہیں ملا کیونکہ میری شادی 12 سال کی عمر میں ہو گئی تھی، اور اسی عمر میں میں نے ٹیلی وژن پر کام بھی شروع کر دیا تھا،میں گڑیوں سے کھیل رہی تھی کہ میری شادی کردی گئی، ایک دن مجھے بتایا گیا کہ گھر میں شادی ہے، بس مجھے ایک لپ اسٹک دی گئی، اور میں سب کچھ بھول گئی، کیونکہ لپ اسٹک میری کمزوری تھی،میں خوشی خوشی سہیلیوں کے درمیان جا کر شادی کے بندھن میں بندھ گئی، اُس وقت بچوں کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا تھا کہ شادی کیا ہوتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ جب تمام مہمان چلے گئے تو میں نے اپنی بھابھی سے کہا کہ مجھے واپس گھر بھیج دیں، ہم دونوں کے درمیان عمر کا فرق 23 سال تھا، وہ میرے خالہ زاد تھے اور اس شادی کے لیے میری خالہ نے ہی اصرار کیا تھا میں 14 سال کی عمر میں ماں بن گئی، میرے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، میرے والد کافی سخت تھے، لیکن میرے شوہر نے میرے اداکاری کے کیریئر میں میرا بھرپور ساتھ دیا۔

  • پی این ایس سی کے بیڑے میں آئل ٹینکر کا اضافہ

    پی این ایس سی کے بیڑے میں آئل ٹینکر کا اضافہ

    کراچی: پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے بیڑے میں آئل ٹینکر کا اضافہ ہوگیا۔

    آئل ٹینکر ایم ٹی کراچی پہلا کارگو لے کر کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیاایم ٹی کراچی نیشنل ریفائنری کے لیے خلیجی ملک سے خام تیل لے کر کراچی پہنچا، بیڑے میں شمولیت کے بعد پاکستان پہلی آمد ہے، آئل ٹینکر 74 ملین ڈالر میں خریدا گیا پی این ایس سی کے بیڑے میں شامل بحری جہازوں کی تعداد 13 ہوگئی۔

    واضح رہے کہ آئندہ ماہ مزید 2 بحری جہاز پی این ایس سی کے بیڑے میں شامل ہوں گے۔

  • کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست پر  متعلقہ اداروں سےجواب طلب

    کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کی درخواست پر متعلقہ اداروں سےجواب طلب

    لاہور ہائیکورٹ میں سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے آٹھویں جماعت کی طالبہ علایا سلیم کی درخواست پر سماعت کی، جو انہوں نے اپنی وکیل شیزا قریشی کی وساطت سے دائر کی تھی،عدالت نے وفاقی حکومت، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے ایک ہفتے کے اندر جواب طلب کر لیا، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے اور اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے-

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سوشل میڈیا بچوں کی ذہنی، اخلاقی اور تعلیمی نشوونما پر منفی اثرات ڈال رہا ہے درخواست گزار کے مطابق ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کے بنیاد ی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے ٹک ٹاک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کمسن بچوں کی نفسیات پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی جائے۔

  • امید ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ ڈیل کر لے گا،صدر ٹرمپ

    امید ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ ڈیل کر لے گا،صدر ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئیووا میں میڈیا سے گفتگو اور ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران، معیشت، سرحدی سیکیورٹی اور آئندہ انتخابات سے متعلق کہا ہے کہ جون میں ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کر دیا گیا تھا-

    صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی بحری بیڑہ ایران کی جانب گامزن ہے اور جون میں ایران کی جوہری صلاحیت کو ختم کر دیا گیاانہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں کی گئی فوجی کارروائی کے دوران کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا اور امید ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ ڈیل کر لے گا امریکا میں تیل کی قیمتیں کم کر دی گئی ہیں اور ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنا دیا گیا ہےہزاروں جرائم پیشہ اور غیرقانونی افراد کو امریکا سے واپس بھیجا جا چکا ہے جبکہ امریکی فوج کو مزید مضبوط کیا گیا ہے-

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت کو مہنگائی کا بحران ورثے میں ملا تھا تاہم ایک سال کے اندر مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کی گئی اور امریکی معیشت اب دنیا کی مضبوط ترین معیشت بن چکی ہےصدر ٹرمپ نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مڈٹرم الیکشن باآسانی جیت جائیں گے۔

    ٹرمپ نے منی سوٹا واقعے کی منصفانہ تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ خود اس کی نگرانی کریں گےانہوں نے سابق حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہی فیصلوں کے باعث لاکھوں غیرقانونی افراد امریکا آئے اور ماضی میں امریکی سرحد تاریخ کی بدترین حالت میں تھی۔