Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • روایتی اسٹامپ پیپرز ختم،ای سٹیمپنگ کا نظام کامیابی سے جاری

    روایتی اسٹامپ پیپرز ختم،ای سٹیمپنگ کا نظام کامیابی سے جاری

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹامپ پیپرز کے حوالے سے جعلسازی کے مکمل خاتمے کے لیے ای سٹیمپنگ کا نظام کامیابی سے جاری ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق فیڈرل ٹریژری کی جانب سے مزید روایتی اسٹامپ پیپرز جاری کرنے کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے، تاہم پہلے سے جاری شدہ اسٹامپ پیپرز کو ان کی مقررہ مدت ختم ہونے تک استعمال کیا جا سکے گا۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ای سٹیمپنگ پراجیکٹ کے تحت اب تک 585 چالان جنریٹ کیے جا چکے ہیں، جس سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ اسٹامپ پیپرز سے متعلق تمام اعداد و شمار کا مکمل ڈیجیٹل ڈیٹا بھی مرتب کیا جا سکے گاشہری اب سیٹیزن پورٹل کے ذریعے باآسانی ای سٹیمپ کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں، جس سے جعلسازی کے امکانات مزید کم ہو جائیں گے،ای سٹیمپنگ نظام سے سرکاری امور میں سہولت، شفافیت اور اعتماد کو فروغ ملے گا، جبکہ شہریوں کو بھی تیز اور محفوظ سروس فراہم کی جا سکے گی۔

  • پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

    پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا

    پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدر آباد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اب حیدر آباد کی کوچنگ کریں گے، فریقین کے درمیان باقاعدہ معاہدے طے پا گیا ہے۔

    اپریل 2024 میں جیسن گلیسپی کو گیری کرسٹن کے ساتھ ٹیسٹ اسکواڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے وائٹ بال کی قیادت کی تھی،2024 کے دسمبر میں پی سی بی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کی وجہ سے انہوں نے جنوبی افریقہ میں پاکستان کی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا،اب جیسن گلیسپی مارچ میں شروع ہونے والے پی ایس ایل میں حیدر آباد کی کوچنگ کرتے نظر آئیں گے۔

    دوسری جانب پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن کے لیے کھلاڑیوں کی گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹگریز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مختلف فرنچائزز نے متعدد مقامی کھلاڑیوں کو ریٹینشن یا آکشن کے لیے ان کیٹگریز میں شامل کیا ہے۔

    گولڈ کیٹگری میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے یا آکشن پول میں رکھا گیا ہے، جبکہ سلور کیٹگری میں 16 مقامی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایمرجنگ کیٹگری میں 14 کھلاڑیوں کو ریٹین یا آکشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

    سلور کیٹگری میں ملتان سلطانز کے یاسر خان، عامر برکی، محمد جنید، ہمایوں الطاف، علی عمران اور عبید شاہ شامل ہیں،لاہور قلندرز کی جانب سے محمد اخلاق، محمد نعیم اور عازب کو سلور کیٹگری میں رکھا گیا ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد فائق اور حنین شاہ بھی اسی کیٹگری کا حصہ ہوں گے۔

    پشاور زلمی کے عارف یعقوب اور مہران ممتاز، کراچی کنگز کے مرزا معمون اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علی ماجد کو بھی سلور کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے،جبکہ ایمرجنگ کیٹگری میں 14 کھلاڑیوں کو ریٹینشن یا ریلیز کے لیے رکھا گیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کے سعد مسعود، محمد شہزاد اور غازی غوری، کراچی کنگز کے ریاض اللہ، فواد علی اور سعد بیگ اس کیٹگری میں شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ پشاور زلمی کے معاذ صداقت، عبداللہ فضل اور علی رضا، ملتان سلطانز کے شاہد عزیر اور محمد ذوالفقار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد ذیشان اور شامل حسین جبکہ لاہور قلندرز کے مومن قمر بھی ایمرجنگ کیٹگری کا حصہ ہوں گے۔

  • گل پلازہ میں اتنی ہی دکانیں بنائی جائیں گی جتنی دکانیں تھیں،شرجیل میمن

    گل پلازہ میں اتنی ہی دکانیں بنائی جائیں گی جتنی دکانیں تھیں،شرجیل میمن

    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آتشزدگی سے تباہ ہونے والے گل پلازہ کی تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے،گل پلازہ میں اتنی ہی دکانیں بنائی جائیں گی جتنی دکانیں تھیں-

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارا پہلا مقصد لوگوں کی جانیں بچانا اور تاجروں کی بحالی ہے، وزیراعلیٰ نے سانحے کی انکوائری کا حکم دیا ہے، انکوائری رپورٹ کسی بھی وقت آسکتی ہے، اگر انکوائری رپورٹ اطمینان بخش نہ ہوئی تو فوراً جوڈیشل انکوائری کرائیں گے، رپورٹ میں جسے بھی ذمہ دار نامزد کیا گیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    شرجیل میمن کہ سندھ حکومت گل پلازہ کو دوبارہ تعمیر کرنے جارہی ہے، اس کی تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے، گل پلازہ میں اتنی ہی دکانیں بنائی جائیں گی جتنی دکانیں تھیں، تاجروں کو قریبی پلازوں کی دکانوں میں شفٹ کیا جائے گا کراچی چیمبر حکومت کے ساتھ مل کر مارکیٹ ایسوسی ایشن سے ایس او پیز پر بات کررہی ہے، جن مارکیٹوں میں ایس او پیز مکمل نہیں ہوں گی ان مارکیٹوں کو بند کریں گے۔

  • اندرون لاہور کی 300 سے زائد عمارتیں غیر محفوظ قرار

    اندرون لاہور کی 300 سے زائد عمارتیں غیر محفوظ قرار

    لاہور: والڈ سٹی اتھارٹی نے اندرون لاہور کی 300 سے زائد عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔

    والڈ سٹی اتھارٹی نے پتنگ بازی کی اجازت کے خلاف درخواست میں رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی، جس میں بتایا گیا ہے کہ بسنت سے قبل اندرون لاہور کی خطرناک اور خستہ حال عمارتوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے اندرون لاہور کی 346 خستہ حال عمارتوں میں سے 183 عمارتیں ناقابل مرمت قرار دی گئی ہیں جبکہ انتہائی خستہ حال 92 عمارتیں خالی کروا لی گئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 254 خطرناک عمارتیں تاحال آباد ہیں جو خطرےکے باوجود خالی نہیں کرائی جا سکیں، آباد عمارتوں میں103 عمارتیں ناقابل مرمت اور 151 قابل مرمت قرار پائی ہیں جبکہ خالی کرائی گئی عمارتوں میں 80 عمارتیں قابل مسمار اور 12 قابل مرمت قرار دی گئی ہیں، خطرناک عمارتوں کی چھتیں بسنت سرگرمیوں کے لیے غیرمحفوظ ہیں، جس کیلئے والڈسٹی اتھارٹی کے وارننگ نوٹسز اور آگاہی بینرز آویزاں کیےجا رہے ہیں۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے بسنت پر اشتعال انگیزی روکنے کیلئے دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کردیں،حکومت پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بسنت کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور امنِ عامہ برقرار رکھنے کیلئے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پتنگوں پر مقدس کتب، مذہبی مقامات یا کسی شخصیت کی تصویر لگانے، کسی ملک یا سیاسی جماعت کے جھنڈے کی تصویر والی پتنگوں سمیت 30 روز کیلئے مذہبی و سیاسی نقش و نگار والی پتنگوں کی تیاری و خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے بسنت کے دوران بغیر تصویر والی یک رنگی یا کثیر رنگی گُڈّا اور پتنگ استعمال کرنے کی اجازت ہوگی، خلاف قانون پتنگوں کی تیاری، نقل و حمل، ذخیرہ، فروخت اور استعمال قابلِ تعزیر جرم قرار دیا گیا ہے-

  • انجینیئر محمد علی مرزا کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے خلاف کیس کی سماعت  ملتوی

    انجینیئر محمد علی مرزا کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے خلاف کیس کی سماعت ملتوی کر دی ہے –

    جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں اسلم خاکی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل پیش نہ ہو سکے، جس پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے بتایا کہ اٹارنی جنرل دیگر مصروفیات کی وجہ سے حاضر نہیں ہو سکتے، لیکن عدالت کی ہدایت پر آئندہ سماعت میں پیش ہو جائیں گے۔

    عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی،اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو آئندہ سماعت پر پیش ہو کر عدالتی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    اسپین کا تقریباً پانچ لاکھ تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ

    درخواست گزار اسلم خاکی، اسلامی نظریاتی کونسل کے وکیل اور متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے درخواست میں ڈاکٹر محمد اسلم خاکی نے انجینیئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے والی اسلامی نظریاتی کونسل کی فتویٰ نما رائے کو چیلنج کیا ہوا ہے۔

    امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر خطاب کے دوران حملہ

  • اسپین کا تقریباً پانچ لاکھ تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ

    اسپین کا تقریباً پانچ لاکھ تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ

    میڈرڈ: اسپین کی حکومت نے ملک میں مقیم تقریباً پانچ لاکھ غیر دستاویزی تارکینِ وطن کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے،اس منصوبے کو سرکاری فرمان کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، جس کے لیے پارلیمنٹ کی منظوری درکار نہیں ہوگی۔

    ہسپانوی میڈیا کے مطابق ہسپانوی وزیر برائے مائیگریشن ایلماسیز نے بتایا کہ حکومت ایک سرکاری حکم نامے کی منظوری دینے جا رہی ہے، جس کے تحت بڑی تعداد میں تارکینِ وطن کو قانونی رہائش اور کام کی اجازت ملے گی مستفید ہونے والوں کی حتمی تعداد میں کمی بیشی ہو سکتی ہے، تاہم قانونی حیثیت ملنے کے بعد یہ افراد اسپین کے کسی بھی حصے میں اور کسی بھی شعبے میں کام کر سکیں گے حکومت امیگریشن کا ایسا نظام متعارف کرانا چاہتی ہے جو انسانی حقوق، سماجی شمولیت، معاشی ترقی اور سماجی ہم آہنگی کے اصولوں پر مبنی ہو۔

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

    یہ فیصلہ یورپ کے کئی ممالک میں سخت امیگریشن پالیسیوں کے برعکس اسپین کا ایک نمایاں اقدام قرار دیا جا رہا ہے اس پالیسی سے وہ تارکینِ وطن فائدہ اٹھا سکیں گے جو کم از کم پانچ ماہ سے اسپین میں مقیم ہیں، درخواست دہندگان کا مجرمانہ ریکارڈ صاف ہونا ضروری ہوگا یہ فیصلہ ان بچوں پر بھی لاگو ہوگا جو پہلے ہی اسپین میں رہائش پذیر ہیں، درخواستیں جمع کرانے کا عمل اپریل میں شروع ہونے کی توقع ہے اور جون کے آخر تک جاری رہے گا –

    دوسری جانب قدامت پسند اور دائیں بازو کی اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سے غیرقانونی امیگریشن میں اضافہ ہو سکتا ہے اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ ملک کو افرادی قوت کی کمی پوری کرنے اور بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے امیگریشن کی ضرورت ہے۔

    اپنی زمین اور فضائی حدود ایران کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، سعودی ولی عہد

    تھنک ٹینک فنکاس کے مطابق جنوری 2025 کے آغاز میں اسپین میں تقریباً 8 لاکھ 40 ہزار غیرقانونی تارکینِ وطن مقیم تھے، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 4 کروڑ 94 لاکھ کی آبادی میں 70 لاکھ سے زائد غیر ملکی مہاجرین شامل ہیں۔

  • وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے

    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئے گئے-

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ ڈویژن نذر محمد بزدار( پی اے ایس۔گریڈ 21 ) وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کر دیے گئے، سیکریٹری قانون و انصاف کمیشن سیدہ تنزیلہ صباحت جوائنٹ سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن اور جوائنٹ سیکریٹری قومی ورثہ ڈویژن غلام مجتبیٰ جوئیو کو جوائنٹ سیکریٹری تخفیف غربت ڈویژن تعینات کر دیا گیا،جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن رضوان احمد شیخ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر خطاب کے دوران حملہ

    اپنی زمین اور فضائی حدود ایران کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، سعودی ولی عہد

    پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

  • امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر خطاب کے دوران حملہ

    امریکی مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر خطاب کے دوران حملہ

    امریکا کی ڈیموکریٹک مسلم رکن کانگریس الہان عمر پر بدبودار مائع پھینک دیا گیا۔

    رپورٹس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ خطاب کر رہی تھیں، واقعہ رمنی سوٹا کے شہر میناپولیس میں ایک ٹاؤن ہال میٹنگ کے دوران پیش آیا، مائع پھینکے جانے سے الہان عمر کو کوئی چوٹ نہیں آئی، موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر سفید فام شخص کو حراست میں لے لیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق الہان عمر اس اجلاس میں ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم سے استعفے یا مواخذے کا مطالبہ کر رہی تھیں،کرسٹی نوم اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیفن ملر پر ایک واقعے سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے کے الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ منی سوٹا میں ایک مظاہرے کے دوران آئیس اہلکاروں نے ایک شخص کو ہلاک کیا تھا، جس کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ مسلح تھا، تاہم بعد میں سامنے آیا کہ متاثرہ شخص غیر مسلح تھا اور فائرنگ سے قبل اسے قابو میں کر لیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ الہان عمر کو ماضی میں بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا رہا ہے ان کے والدین کا تعلق صومالیہ سے ہے اور وہ امریکا میں مسلم کمیونٹی کی نمایاں آواز سمجھی جاتی ہیں۔

  • اپنی زمین اور فضائی حدود ایران کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، سعودی ولی عہد

    اپنی زمین اور فضائی حدود ایران کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، سعودی ولی عہد

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ٹیلیفونک گفتگو کی،ایرانی صدر نے امریکی طیارہ بردار جہاز کے خطے میں پہنچنے کے بعد سعودی ولی عہد کو فون کیا۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق منگل کے روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے فون پر گفتگو میں کہا کہ مملکت اپنی فضائی حدود یا سرزمین کو ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی،سعودی عرب ایران کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور ایسے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو مکالمے کے ذریعے تنازعات کے حل کا باعث بنیں اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دیں۔

    صدر پزشکیان نے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام پر مملکت کے ثابت قدم مؤقف پر اظہارِ تشکر کیا اور خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے ولی عہد کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیاصدر پزشکیان نے شہزادہ محمد بن سلمان کو بتایا کہ اسلامی ممالک کی ’وحدت اور یکجہتی‘ خطے میں ’پائیدار سلامتی، استحکام اور امن‘ کی ضمانت بن سکتی ہے۔

    پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدرمسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ایک ٹیلیفون کال میں امریکی ’دھمکیوں‘ پر کہا کہ ان کا مقصد ’خطے کی سلامتی کو درہم برہم کرنا ہے اور اس سے عدم استحکام کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا۔‘

    سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ولی عہد نے پیزشکیان کو بتایا ہے کہ ریاض ’اپنی فضائی حدود یا اپنی سرزمین کو ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔

    ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان

    مسعود پزشکیان کے دفتر کے مطابق انہوں نے شہزادہ محمد بن سلمان کو بتایا کہ ’امریکیوں کی دھمکیوں اور نفسیاتی کارروائیوں کا مقصد خطے کی سلامتی کو درہم برہم کرنا ہے اور ان (کے خطے) کے لیے عدم استحکام کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

    اس سے قبل ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ صدر پزشکیان نے کہا کہ تہران ہمیشہ ایسے کسی بھی عمل کا خیر مقدم کرتا ہے جو بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے جنگ کو روکنے میں مدد دے۔

    واضح رہےکہ امریکی فوج کا یو ایس ایس ابراہم لنکن ائیر کرافٹ کیریئر اور اس کے ساتھ موجود دیگر جنگی جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ہے۔

    صدر یو اے ای اور صدر آصف زرادری کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

  • پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

    پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی

    پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی دو سالہ چیئرمین شپ باضابطہ طور پر سنبھال لی ہے-

    پاکستان 2026 اور 2027 کے دوران تنظیم کی قیادت کرے گا،اس موقع پر پاکستان کی جانب سے سال 2025 میں ای سی او کی قیادت کرنے پر قازقستان کا شکریہ ادا کیا گیا اور ای سی او کے امور میں اس کے مؤثر کردار اور بھرپور قیادت کو سراہا گیا۔

    پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان بطور بانی رکن ای سی او کو اپنی روح اور پہچان قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور چیئرمین ای سی او کو مزید مضبوط، فعال اورمؤثر بنانے کیلئے بھرپور کردارادا کرے گا ای سی اوکے رکن ممالک نے پاکستان کی چیئرمین شپ کا خیرمقدم کیا ہے اوراس امید کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان کی قیادت سے تنظیم میں نئی توانائی اورسرگرمی آئے گی۔

    ایران کا آبنائے ہرمز میں فوجی مشقوں کا اعلان

    مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان خطے میں اقتصادی تعاون، تجارت اوررابطوں کے فروغ کے لئے ای سی او کوایک متحرک پلیٹ فارم بنانے کیلئے عملی اقدامات کریگا،پاکستانی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی چیئرمین شپ کے دوران ای سی او کے مقاصد کے حصول، علاقائی ترقی اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کرے گا۔

    صدر یو اے ای اور صدر آصف زرادری کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال