Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاک سعودیہ  دفاعی تعاون میں ترکیہ یا کوئی اور ملک بھی شامل ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

    پاک سعودیہ دفاعی تعاون میں ترکیہ یا کوئی اور ملک بھی شامل ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے میں کسی بھی دوسرے ملک کی شمولیت کا فیصلہ دونوں ممالک باہمی مشاورت سے کریں گے۔

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس دفاعی تعاون میں ترکیہ یا کوئی اور ملک بھی شامل ہو سکتا ہے، جبکہ اسلامی دنیا کو مجموعی طور پر اپنے دفاع کے لیے ایک جامع دفاعی فریم ورک تشکیل دینا چاہیے۔

    ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات موجود ہیں، ایران کے عزائم کسی کے خلاف نہیں اور پاکستان کی حمایت اسی مؤقف پر مبنی ہے کہ ایران کو محفوظ اور مستحکم رہنا چاہیے،ایرانی عوام ہمارے بھائی ہیں اور دو نو ں ممالک کے تعلقات باہمی احترام پر قائم ہیں۔

    وزیر دفاع نے اسرائیل کے حوالے سے کہا کہ یہ ایک ایسا ملک ہے جس سے متعدد ممالک کو خطرات لاحق ہیں،گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے متعلق بورڈ آف پیس میں شمولیت کے لیے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو دعوت دی ہے۔

  • حکومت نے پہلی ششماہی میں بینکوں سے کتنا قرضہ لیا؟رپورٹ جاری

    حکومت نے پہلی ششماہی میں بینکوں سے کتنا قرضہ لیا؟رپورٹ جاری

    کراچی: حکومت نے مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی میں بینکوں سے 1.19 کھرب روپے کا خالص قرضہ حاصل کیا۔

    رپورٹ کے مطابق حکومت نے مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران شیڈول بینکوں سے 1.192 ٹریلین روپے یعنی تقریباً 1.19 کھرب روپے کا خالص قرضہ حاصل کیا،یہ رقم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتی ہےجب حکومت نے بینکوں کو 1.255 ٹریلین روپے کا خالص قرضہ واپس کیا تھا۔

    ماہرین کے مطابق یہ رجحان حکومت پر بڑھتے ہوئے مالی دباؤ کی واضح عکاسی کرتا ہے اگرچہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ مالی سال میں ریکارڈ 2.5 ٹریلین روپے کا منافع وفاقی حکومت کو منتقل کیا،اس کے باوجود حکومت کو اخراجات پورے کرنے کے لیے بھاری قرض لینا پڑا۔

    اعداد و شمار کے مطابق وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اس عرصے میں 6.159 ٹریلین روپے ٹیکس وصول کیا جو مقررہ ہدف 6.490 ٹریلین روپے سے تقریباً 331 ارب روپے کم ہے تاہم گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ٹیکس ریونیو میں تقریباً 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جب وصولیاں 5.618 ٹریلین روپے تھیں۔

    جادو ٹونا کرنے اور اس کی تشہیر پر 6 ماہ سے 7 سال قید ، 10 لاکھ تک جرمانہ ہو گا

    بینکنگ ماہرین کے مطابق بینکوں کی جانب سے حکومت کو قرض دینے کا رجحان بدستور جاری ہے کیونکہ حکومتی سیکیورٹیز کو کم خطرہ اور بہتر منافع حاصل ہوتا ہےحالیہ ہفتے ٹریژری بلز کی نیلامی کے دوران بینکوں نے تقریباً 2.5 ٹریلین روپے تک کی بولیاں لگائیں،حکومت کے اخراجات میں مسلسل اضافے کے باعث، ریونیو میں بہتری کے باوجود بینکوں سے قرض لینے کی ضرورت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    میئر کراچی کا شہید فائر فائٹر فرقان کے ورثا کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

  • جادو ٹونا کرنے اور اس کی تشہیر پر 6 ماہ سے 7 سال قید ، 10 لاکھ تک جرمانہ ہو گا

    جادو ٹونا کرنے اور اس کی تشہیر پر 6 ماہ سے 7 سال قید ، 10 لاکھ تک جرمانہ ہو گا

    سینیٹ نے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل منظور کر لیا جس کے تحت جادو ٹونا کرنے یا اس کی تشہیر پر قید اور جرمانے کی سزا ہو گی۔

    ترمیم میں تعزیرات پاکستان میں نئی دفعہ 297 الف شامل کی گئی اور یہ بل جاود ، جادو ٹونا کی روک تھام سے متعلق ہےبل کے مطابق جو شخص جادو ٹونا یا اس کی تشہیر کرے اسے 6 ماہ سے 7 سال تک قید ہو گی اورجرم کے مرتکب شخص کو 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔

    اس کے علاوہ سینیٹ نے وفاقی نصاب، نصابی کتب سے متعلق بل بھی منظور کر لیا یہ بل سینیٹر عینی مری نے پیش کیا سینیٹر سرمد علی کا پیش کردہ مسلم فیملی لاز ترمیمی بل مزید غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

    میئر کراچی کا شہید فائر فائٹر فرقان کے ورثا کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

    گُل پلازہ سانحہ: حادثہ نہیں، ریاستی غفلت کا زندہ ثبوت

    وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

  • میئر کراچی کا شہید فائر فائٹر فرقان کے ورثا کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

    میئر کراچی کا شہید فائر فائٹر فرقان کے ورثا کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گل پلازا میں ریسکیو آپریشن کے دوران شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان کے ورثا کے لیے ایک کروڑ روپے کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا۔

    میئر کراچی شہید فائر فائٹر فرقان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ شہید فرقان نے بہادری، دلیری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی جان قربان کر کے قومی خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے، ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہید فرقان کی بیوہ کو ملازمت فراہم کرے گی جبکہ ان کے بچے کے تمام تعلیمی اخراجات بھی ادارہ برداشت کر ے گا،شہید فرقان کی لازوال خدمات کے اعتراف میں ناظم آباد فائر اسٹیشن کو شہید فرقان کے نام سے منسوب کیا جائے گا، اس کے علاوہ ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام مالی فوائد اور تنخواہیں باقاعدگی سے شہید فرقان کی بیوہ کو ملتی رہیں گی۔

    بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے بہادر فائر فائٹرز کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کا بھرپور ساتھ دیتی رہے گی۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر کراچی سید محمد افضل زیدی اور دیگر افسران بھی میئر کراچی کے ہمراہ موجود تھے۔

    غیر ملکی سفارتخانوں کا گل پلازہ سانحے پر اظہار افسوس

    گُل پلازہ سانحہ: حادثہ نہیں، ریاستی غفلت کا زندہ ثبوت

    ‎مستونگ میں بڑی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد ہلاک

  • پاکستان میں آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا

    پاکستان میں آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا

    پاکستان میں آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا،یکم شعبان المعظم 21 جنوری بروز بدھ ہو گا۔

    شعبان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبد الخبیر آزاد نے اجلاس کی صدارت کی،زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں بھی ہوئے ، اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سپارکو اور دیگر اداروں کے حکام شریک تھے۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شعبان کے چاند کی رویت کے حوالے سے شواہد کا جائزہ لیا، بعدازاں رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ پاکستان میں آج شعبان کا چاند نظر نہیں آیا، یکم شعبان المعظم 21 جنوری بروز بدھ ہو گا۔

    وزیر اعظم مودی نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا استقبال کیا

    پاکستان کسٹمز کی کارروائی،38ہزار 265لیٹر اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل برآمد

    وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

  • چاند پر نام بھجوانے کے خواہشمند افراد کیلئے ناسا کا پیغام

    چاند پر نام بھجوانے کے خواہشمند افراد کیلئے ناسا کا پیغام

    امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر اپنا نام بھجوانے کی خواہش رکھنے والوں کے لیے نام اکٹھے کرنے شروع کردیے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ناسا نے لکھا کہ اپنا نام چاند پر بھیجنے کے موقع کو ضائع نہ کریں،ادارہ ناموں کو اکٹھا کر رہا ہے جن کو ایک ایس ڈی کارڈ میں بھر کر آرٹیمیس دوم مشن کے دوران اورین میں بھیجا جائے گا،اپنے پیارے دوستوں، بچوں اور پیاروں کے لیے بھی بورڈنگ پاس نہ بھولیں۔

    واضح رہے آرٹیمس دوم مشن کے لیے لانچ پیڈ پر راکٹ کو تیار کیا جا رہا ہے جس کی لانچ فروری میں متوقع ہے 10 روزہ مشن میں ناسا کے چار خلانورد چاند کے گرد چکر لگا کر واپس آئیں گے،یہ مشین امریکی خلائی ادارے کی نصف صدی سے زیادہ عرصہ بعد ایک بار پھر انسان کو چاند پر اتارنے کی کوشش کی ایک کڑی ہے۔

    آئل ٹینکر سے نو کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد، ملزم گرفتار

    وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا، متعدد افراد ہلاک

  • پاکستان کسٹمز  کی کارروائی،38ہزار 265لیٹر  اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل  برآمد

    پاکستان کسٹمز کی کارروائی،38ہزار 265لیٹر اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل برآمد

    پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ میرین یونٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کھلے سمندر میں ایک کارروائی میں بڑے پیمانے پر ہائی اسپیڈ ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی –

    تفصیلات کے مطابق کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کراچی معین الدین وانی کے مطابق یہ کارروائی مصدقہ اطلاع پر بلوچستان کے ساحل سے متصل علاقے مالان میں کی گئی طلاع پر بروقت کارروائی سے سمندری راستے ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، انفورسمنٹ میرین یونٹ کی جانب سے الغفوری اور الکبیر نامی لکڑی کی دو لانچوں کو روک کر اسکی تلاشی لی تو دونوں لانچوں سے مجموعی طور پر 38ہزار 265لیٹر اسمگل شدہ ہائی اسپیڈ ڈیزل برآمد ہوا، بر آمدہ اسمگل شدہ ڈیزل اور دونوں لانچوں کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد ہے حکام نے مقدمہ درج کرکے دونوں لانچیں اور اسمگل شدہ ڈیزل ضبط کرکے کسٹمز گودام منتقل کردیا ہے۔

    
دورہ پاکستان سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا، پیٹ کمنز اور کئی اہم کھلاڑی باہر

    ای ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع

    اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

  • وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

    وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

    وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج ورلڈ اکنامک فورم 2026 کے موقع پر مملکتِ سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی معاشی پیش رفت اور سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیاسعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے پاکستان میں حالیہ معاشی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ وزیر خزانہ نے سعودی قیادت اور مملکت کی مسلسل معاونت پر شکریہ ادا کیا۔

    سینیٹر اورنگزیب نے اہم معاشی اشاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی معیشت استحکام اور ترقی کی راہ پر ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور درآمدات کے لیے قریباً 3 ماہ کا کور موجود ہے، جو معاشی استحکام کی نشاندہی کرتا ہے۔

    وزیر خزانہ نے سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی جانب بھی توجہ دلائی اور بتایا کہ سولہ نئے آئی پی اوز زیرِ غور ہیں جبکہ گزشتہ سال نو آئی پی اوز کامیابی سے مکمل کیے گئے۔ کیپٹل مارکیٹ میں ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد نئے سرمایہ کار شامل ہوئے ہیں، جو معیشت پر اعتماد کی علامت ہیں،شرحِ سود میں کمی کا عمل جاری ہے اور مانیٹری پالیسی کے فیصلے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی خودمختاری کے تحت کیے جاتے ہیں۔

    وزیر خزانہ نے معاشی نمو اور ترسیلاتِ زر میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال معاشی شرح نمو 3.1 فیصد رہی جبکہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یہ بڑھ کر 3.7 فیصد ہو گئی انہوں نے آئی ٹی سروسز میں اضافے کو معاشی سرگرمیوں کے لیے مثبت قرار دیا اور سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کو سراہا۔

    اس موقع پر وزیر خزانہ نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے حکومتی اقدامات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ معدنیات، زراعت اور دیگر پیداواری شعبے سرمایہ کاری کی ترجیح ہیں، جو برآمدات میں اضافے اور مقامی روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔

    انہوں نے نجکاری کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اہم اقدامات میں متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل شعبے میں سرمایہ کاری اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز سے متعلق معاملات شامل ہیں، اور آئندہ دیگر سرکاری اداروں، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور بڑے ہوائی اڈوں کی نجکاری پر بھی کام جاری رہے گا۔

    سعودی وزیر خزانہ نے اپنی گفتگو میں مملکت میں نجکاری کے تجربات اور اصلاحات کی مثالیں دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی ہوائی اڈے اصلاحات کے بعد منافع بخش ادارے بن چکے ہیں، ملاقات خوشگوار اور مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں وزرائے خزانہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا، متعدد افراد ہلاک

    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا، متعدد افراد ہلاک

    افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے شہر نو میں ایک دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے،جبکہ افغان حکام نے بھی دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    طالبان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے روئٹرز کو بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جانی نقصان ہوا ہے، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی حتمی تعداد بعد میں جاری کی جائے گی،واقعے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد منظرعام پر آئیں گی-

    عالمی خبررساں ادارے کے مطابق شہرِ نو کا علاقہ زیادہ تر غیر ملکی باشندوں کی رہائش کے لیے جانا جاتا ہے اور اسے کابل کے محفوظ ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

    افغان میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کی جانب سے ابھی تک دھماکے کی نوعیت اور مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

    اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

    گل پلازہ میں خارجی راستوں پر بھی دکانیں بنانے کا انکشاف

    گل پلازہ متاثرین کو عدالتوں اور متعلقہ فورمز پر مفت قانونی معاونت فراہم کریں گے،کراچی بار

  • اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

    اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحانہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور شہزادہ فیصل بن فرحان نے خطے کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں نے سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ملاقات کے دوران بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

    چین پاکستان کو جدید مہارتیں اور ٹیکنالوجی منتقل کر رہا ہے،وزیراعظم

    گل پلازہ متاثرین کو عدالتوں اور متعلقہ فورمز پر مفت قانونی معاونت فراہم کریں گے،کراچی بار

    گل پلازہ میں خارجی راستوں پر بھی دکانیں بنانے کا انکشاف