Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کراچی،گل پلازہ میں آگ ،3افرادکی موت

    کراچی،گل پلازہ میں آگ ،3افرادکی موت

    کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ پلازہ میں آگ لگ گئی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ آگ لگنے کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے،جبکہ کئی افراد کے اندر پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    فائر بریگیڈ کے حکام کے مطابق موقع پر 8 گاڑیاں موجود ہیں اور آگ بجھانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں،آگ لگنے کے سبب ایم اے جناح روڈ کے اطراف کے علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں اور تبت چوک سے گارڈن چوک تک، جبکہ انکل سریا چوک سے سینٹرل پلازہ تک ماسٹن روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔

    غزہ سے اظہارِ یکجہتی :اردن میں امریکی سفیر کو سرکاری عہدیدار کی نمازِ جنازہ میں شرکت سے روک دیا گیا

    ٹریفک کی روانی کے لیے راستوں میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت تبت چوک سے گاڑیاں جوبلی کی طرف موڑ دی گئی ہیں، جبکہ انکل سریا چوک سے ٹریفک ٹینکر چورنگی اور گارڈن چوک کی جانب منتقل کی گئی ہےشاپنگ پلازے میں ایک ہزار سے زیادہ دکانیں موجود ہیں، اور پلازے کے اندر موجود لوگوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، آگ شاپنگ پلازہ کے میزنائن فلور پرلگی ہے شاپنگ پلازہ گراؤنڈ، میزنائن پلس دو فلور پر مشتمل ہے آگ نےگراؤنڈ اور فرسٹ فلورکی دکانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔

    ترجمان واٹر بورڈ نے بیان میں بتایا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے پر فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کرلی ہے اور سی ای او احمد علی صدیقی کی ہدایت پر نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    معصوم فلسطینیوں کا شہید کرنیوالے اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی امراض میں اضافہ

    انہوں نے کہا کہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے فوری طور پر واٹر ٹینکرز جائے وقوع پر روانہ کردیے گئے ہیں، انچارج ہائیڈرنٹس سیل محمد صدیق تنیو فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ فوکل پرسن سی ای او برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں، آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور واٹر کارپوریشن فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے آتشزدگی پر مکمل قابو پانے تک واٹر ٹینکرز کی فراہمی جاری رہے گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ریسکیو اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری ہے۔

    انڈونیشیا کا سمندری نگرانی پر مامور طیارہ لاپتہ

    وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے پر حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر ریسکیو کے اقدامات کریں اور شہریوں کو محفوظ راستے کے لیے ٹریفک کے متبادل روٹس بنائے جائیں تفتیش اور تحقیق سے آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگائیں گل پلازہ کی عمارت کو مکمل محفوظ اور سیکیور کیا جائے اور آگ مزید پھیلنے سے روکا جائے اور گل پلازہ تک فائر بریگیڈ گاڑیوں اور عملے کی رسائی کے لیے راستے کلیئر کیے جائیں۔

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم اے جناح روڈ پر واقع شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی میں جانبحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو آگ بجھانے کیلیئے تمام ممکنہ وسائل برائے کار لانے کی ہدایات دی ہیں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کی متعلق فوری تحقیقات اور آئندہ اس طرح کے واقعات کی روکتھام کیلیئے اقدام کی بھی ہدایات

  • غزہ سے اظہارِ یکجہتی :اردن میں امریکی سفیر  کو  سرکاری عہدیدار کی نمازِ جنازہ میں شرکت سے روک دیا گیا

    غزہ سے اظہارِ یکجہتی :اردن میں امریکی سفیر کو سرکاری عہدیدار کی نمازِ جنازہ میں شرکت سے روک دیا گیا

    اردن میں تعینات امریکی سفیر جیمز ہولٹسنائیڈر کو ایک ممتاز سابق سرکاری عہدیدار کی نمازِ جنازہ میں شرکت سے روک دیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے جنوبی شہر کراک کے سابق میئر مرحوم عبداللہ الدیمور کے اہلِ خانہ اور ان کے قبیلے نے امریکی سفیر کو نماز جنازہ میں شرکت سے روکااہل خانہ اور قبیلے الدمور نے امریکی کو روکنے کا فیصلہ غزہ سے اظہارِ یکجہتی اور اردنی قبائلی روایات کے تحت کیا۔

    سابق میئر کے اہلِ خانہ نے کہا کہ امریکی سفیر کو جنازے میں شرکت سے روکنے کی ایک بڑی وجہ امریکی پالیسیاں ہیں جس نے غزہ میں فلسطینی عوام کے قتل، تباہی، بے گھری اور بھوک میں اضافہ کیا ہمارا یہ اقدام غزہ اور اس کے عوام سے یکجہتی، بے گناہ شہریوں کے بہتے خون کے ساتھ کھڑے ہونے اور اس حقیقت کا جواب ہے جس نے نہ صرف عرب دنیا بلکہ پوری انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

    معصوم فلسطینیوں کا شہید کرنیوالے اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی امراض میں اضافہ

    الدمور قبیلے کے بیان میں کہا گیا کہ امریکی سفیر کی تعزیت کی پیشکش قبول نہیں کی گئی کیونکہ یہ فیصلہ ایک قومی اور اخلاقی مؤقف کی عکاسی کرتا ہےیہ فیصلہ اردن کی خودمختاری، آئینی اداروں اور قبائلی اقدار کے احترام پر مبنی ہے جسے سوگ کے اجتماعات کو سیاست اور سفارت کاری سے الگ رکھا جانا چاہیے۔

    واضح رہے کہ امریکی سفیر جیمز ہولٹسنائیڈر نے اکتوبر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اردن میں متعدد قبائلی اور سماجی تقریبات میں شرکت کی ہے جن میں قبائلی کونسلوں کے اجلاس، جنازے، شادیاں، کھیلوں اور کمیونٹی تقریبات شامل ہیں ان سرگرمیوں نے اردن میں بعض حلقوں میں حیرت اور بحث کو جنم دیا ہے، جہاں سفیروں سے عموماً صرف سرکاری اور سفارتی سطح پر روابط کی توقع کی جاتی ہے اس واقعے پر تاحال نہ تو امریکی سفیر جیمز ہولٹسنائیڈر اور نہ ہی امریکی سفارت خانے کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ

  • معصوم فلسطینیوں کا شہید کرنیوالے اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی امراض میں اضافہ

    معصوم فلسطینیوں کا شہید کرنیوالے اسرائیلی فوجیوں میں ذہنی امراض میں اضافہ

    غزہ میں معصوم شہریوں کا خون بہانے والے اسرائیلی فوجیوں میں نفسیاتی مسائل، خاص طور پر پی ٹی ایس ڈی اور دیگر ذہنی صحت کے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    اسرائیلی دفاعی وزارت اور طبی رپورٹس کے مطابق غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے فوجیوں میں ذہنی و نفسیاتی امراض کی تعداد نمایاں طور پر بڑھی ہے 60 فیصد سے زیادہ زخمی فوجیوں میں ذہنی صدمے کی علامات پائی گئیں ایک تحقیق میں 12 فیصد ریزرو فوجیوں نے پی ٹی ایس ڈی کی علامات کی اطلاع دی جو قبل از جنگ کی سطح سے بہت زیادہ ہے۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ

    بڑے پیمانے پر 80,000 سے زائد فوجیوں کو جنگ کے بعد ذہنی صحت کے مسائل کے باعث علاج یا نگرانی کی ضرورت پڑی علاوہ ازیں خودکشی اور خود کو نقصان پہنچانے کے رجحانات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ماہرین نفیسات کہتے ہیں کہ جنگی تشدد، خوف، ساتھیوں کی موت اور مشن کے دوران انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا مشاہدہ مجرمانہ عمل یا تشدد سے زیادہ نفسیاتی صدمہ پیدا کرتا ہے۔

    انڈونیشیا کا سمندری نگرانی پر مامور طیارہ لاپتہ

  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز نہ کھیلنے کے مؤقف کو دہراتے ہوئے لیگ مرحلے کے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ ٹیم کو بھارت میں سکیورٹی خدشات ہیں، بی سی بی نے آئرلینڈ کے ساتھ گروپ تبدیل کرنے کا بھی کہا، آئی سی سی وفد کے ساتھ بنگلہ دیشی حکومت کی ہدایات اور سکیورٹی خدشات شیئر کیے گئے آئی سی سی وفد کے ساتھ ٹیم کے ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر بحث ہوئی، میٹنگ میں آئی سی سی کوبنگلا دیش کے میچز دوسرے وینیوپر منتقل کرنےکی باضابطہ درخواست کو دہرایا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق تمام گفتگو تعمیری ، خوشگوار اور پیشہ ورانہ ماحول میں ہوئی، فریقین نے متعلقہ امور پر کھل کر تبادلہ خیال کیا۔ لاجسٹک معاملات کو دیکھتے ہوئے بنگلا دیش کو کسی دوسرےگروپ میں منتقل کرنےکے امکان پر بھی بات ہوئی، بی سی بی اور آئی سی سی نے معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    انڈونیشیا کا سمندری نگرانی پر مامور طیارہ لاپتہ

    آئی سی سی وفد میں جنرل منیجر، ایونٹس اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشنز گوروو سکسینا اور جنرل منیجر انٹیگریٹی یونٹ اینڈریو ایفرگریو شامل تھے گوروو سکسینا ویزا تاخیر سے ملنے کے باعث اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔

    ، پنجاب میں لوگ بے خوف ہو کر گھروں میں رہتے اور سفر کرتے ہیں، طلال چودھری

  • انڈونیشیا کا سمندری نگرانی پر مامور طیارہ لاپتہ

    انڈونیشیا کا سمندری نگرانی پر مامور طیارہ لاپتہ

    انڈونیشیا میں ماہی گیری کی نگرانی پر مامور طیارہ لاپتا ہو گیا ہے، جس میں عملے سمیت 11 افراد سوار تھے، طیارے سے فضائی کنٹرول سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انڈونیشیا ایئر ٹرانسپورٹ کا ’اے ٹی آر 42‘ طیارے کا ہفتے کے روز جنوبی سولاویسی صوبے کے علاقے ماروس کے قریب فضائی کنٹرول سے رابطہ منقطع ہوگیا مقامی ریسکیو ایجنسی کے عہدیدار اینڈی سلطان نے بتایا کہ طیارہ یوگیاکارتا صوبے سے روانہ ہو کر جنوبی سولاویسی کے دارالحکومت مکاسر جا رہا تھا شبہ ہے کہ طیارہ ماؤنٹ بُلوساراؤنگ کی چوٹی کے قریب گر کر تباہ ہوا ہو، اسی لیے ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

    صوبائی وزیر سے مسلح افراد موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار

    حکام کے مطابق طیارے میں آٹھ افراد پر مشتمل عملہ اور تین مسافر سوار تھے لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے فوج اور پولیس سمیت تقریباً 400 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاہم خراب موسم ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ بن رہا ہے انڈونیشیا کی وزارتِ بحری امور و ماہی گیری کے مطابق تینوں مسافر وزارت کے اہلکار تھے جو ماہی گیری کی فضائی نگرانی انجام دے رہے تھے۔

    ملک بھر سے 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    دوسری جانب فرانس میں طیارہ ساز کمپنی اے ٹی آر نے تصدیق کی ہے کہ اسے انڈونیشیا میں پیش آنے والے حادثے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اس کے ماہرین مقامی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن میں تعاون کر رہے ہیں۔

  • صوبائی وزیر  سے مسلح افراد موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار

    صوبائی وزیر سے مسلح افراد موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار

    کوئٹہ: بلوچستان کے پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور سنجے کمار سے مسلح افراد نے ڈکیتی کر کے موبائل فون اور نقدی چھین لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔

    واقعے کے حوالے سے سنجے کمار نے بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد تقریباً 15 کے قریب تھی، جنہوں نے اچانک انہیں گھیر کر واردات کی، ملزمان اسلحے سے لیس تھے اور مختصر وقت میں ڈکیتی کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا،پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی بھی کر دی ہے تاکہ ملزمان کی گرفتاری ممکن بنائی جا سکے۔

    ملک بھر سے 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ، پنجاب میں لوگ بے خوف ہو کر گھروں میں رہتے اور سفر کرتے ہیں، طلال چودھری

    امریکہ .گرین لینڈ معاملہ :ٹرمپ نے ساتھ نہ دینے والے ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

  • ملک بھر سے 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک بھر سے 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    دسمبر 2025 میں ملک بھر میں 40 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے 127 سیوریج نمونے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 87 منفی نکلے، سندھ میں 23 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، خیبر پختونخوا میں 8، پنجاب میں 6 ماحولیاتی نمونے مثبت نکلے،علاوہ ازیں بلوچستان میں 2، اسلام آباد میں ایک ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی، 2025 میں پولیو کے کل 31 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ، پنجاب میں لوگ بے خوف ہو کر گھروں میں رہتے اور سفر کرتے ہیں، طلال چودھری

    امریکہ .گرین لینڈ معاملہ :ٹرمپ نے ساتھ نہ دینے والے ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

    پنجاب بارکونسل الیکشن:اعظم نذیر تارڑ گروپ کو برتری،56 امیدوار کامیاب

  • ، پنجاب میں  لوگ بے خوف ہو کر گھروں میں رہتے اور سفر کرتے ہیں، طلال چودھری

    ، پنجاب میں لوگ بے خوف ہو کر گھروں میں رہتے اور سفر کرتے ہیں، طلال چودھری

    گوجرہ: وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی کچے یا پکے کا ڈاکو نہیں بلکہ جو بھی جرم کرتا ہے وہ قانون کی گرفت میں آتا ہے-

    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اس وقت ترقیاتی کاموں میں ملک کے دیگر صوبوں سے آگے ہے، پنجاب میں کوڑا کرکٹ باقاعدگی سے لوگوں کے گھروں سے اٹھایا جاتا ہے، جبکہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں یہ صورتحال نظر نہیں آتی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی کچے یا پکے کا ڈاکو نہیں بلکہ جو بھی جرم کرتا ہے وہ قانون کی گرفت میں آتا ہے صوبے کے ہر علاقے میں کارپٹ سڑکوں کا جال بچھا ہوا ہے جو دیگر صوبوں میں موجود نہیں، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور لوگ بے خوف ہو کر گھروں میں رہتے اور سفر کرتے ہیں،موجودہ حکومت نے اپنی سیاست نہیں بلکہ ریاست بچانے کو ترجیح دی۔

    امریکہ .گرین لینڈ معاملہ :ٹرمپ نے ساتھ نہ دینے والے ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں تھانے نہیں بکتے اور شہری بلاخوف سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں، طلال چودھری نے اعتراف کیا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران مہنگائی میں اضافہ ہوا، تاہم گزشتہ دو سے اڑھائی برسوں میں ملکی معاشی حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور مستقبل میں مزید بہتری متوقع ہے،طلال چودھری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نعروں کے بجائے کارکردگی اور موازنہ کی بنیاد پر فیصلے کریں اور ووٹ دیں۔

    پنجاب بارکونسل الیکشن:اعظم نذیر تارڑ گروپ کو برتری،56 امیدوار کامیاب

  • امریکہ .گرین لینڈ معاملہ :ٹرمپ نے ساتھ نہ دینے والے ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

    امریکہ .گرین لینڈ معاملہ :ٹرمپ نے ساتھ نہ دینے والے ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کے معاملے پرامریکا کا ساتھ نہ دینے والے ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جون کو ٹیرف میں 10 سے بڑھ کر 25 فیصد تک اضافہ ہو جائیگا، گرین لینڈ کی خریداری کیلئے معاہدہ ہونے تک ٹیرف نافذ رہے گا امریکی صدرنے واضح کیا ہے کہ جوممالک گرین لینڈ کے معاملے پرامریکی مؤقف کی حمایت نہیں کریں گے، انہیں اضافی تجارتی محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    ٹرمپ کے مطابق فرانس، جرمنی، برطانیہ، نیدرلینڈزاورفن لینڈ کوگرین لینڈ کے معاملے پرامریکا کا ساتھ نہ دینے پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا جائیگا اس کے علاوہ ڈنمارک، ناروے اورسویڈن بھی امریکی ٹیرف کی زد میں ہوں گے،یہ فیصلہ امریکی مفادات کے تحفظ اورعالمی معاملات میں واشنگٹن کے مؤقف کو مضبوط بنانے کیلئے کیا گیا ہے، امریکا اپنے اسٹریٹجک اوراقتصادی مفادات پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریگا، ٹیرف کا نفاذ یکم فروری سے عمل میں آئے گا۔

    پنجاب بارکونسل الیکشن:اعظم نذیر تارڑ گروپ کو برتری،56 امیدوار کامیاب

    تجزیہ کاروں کے مطابق اس فیصلے سے امریکا اور یورپی ممالک کے درمیان تجارتی اورسفارتی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ عالمی منڈیوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب گرین لینڈ اور ڈنمارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کیے گئےگرین لینڈ کے دارالحکومت میں مظاہرین نے امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کیا جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی مظاہرین نے کہا کہ وہ امریکی صدر کی پالیسیوں اور بیانات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، احتجاجی مظاہرے میں گرین لینڈ کے وزیراعظم نے بھی شرکت کی، جنہوں نے ٹرمپ مخالف جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔

    سولر پینل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    اسی طرح ڈنمارک میں بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر امریکی صدر کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین نے کہا کہ وہ عالمی سیاست میں امریکی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے مظاہرے جاری رکھے جائیں گے۔

  • پنجاب بارکونسل الیکشن:اعظم نذیر تارڑ گروپ کو برتری،56 امیدوار کامیاب

    پنجاب بارکونسل الیکشن:اعظم نذیر تارڑ گروپ کو برتری،56 امیدوار کامیاب

    لاہور: پنجاب بارکونسل کے حالیہ انتخابات میں اعظم نذیر تارڑ گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کی، جہاں ان کے 56 امیدوار کامیاب ہوئے۔

    انتخابات کے بعد اعظم نذیر تارڑ اوراحسن بھون گروپ نے اکثریت کی بنیاد پرپنجاب بار کونسل کے لیے کابینہ منتخب کرلی ہےوفاقی وزیر قانون نے اعظم نذیر تارڑ کی قیادت کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی وزیر قانون نے خواجہ قیصر کو وائس چیئرمین منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی۔

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل کے حل اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے پنجاب بار کونسل کا کردار انتہائی اہم ہے انہوں نےامید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت مؤثر اقدامات کرے گی اور وکلا کے حقوق اور مسائل کے حل میں پیش رفت ہوگی –

    پنجاب بار کونسل پاکستان کی سب سے بڑی بار کونسل ہے اور اس میں اکثریت حاصل کرنے سے وکلا برادری میں اہم اثر و رسوخ حاصل ہو گیا ہے یہ انتخابات وکلا برادری میں شفافیت اور جمہوری عمل کو فروغ دینے کی اہم مثال ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ نئی قیادت قانون اور انصاف کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔