Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لاہور:  14 سالہ طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    لاہور: 14 سالہ طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    لاہور:گلشنِ راوی میں 14 سالہ طالبہ کے اغوا اور زیادتی کے افسوسناک واقعے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    وزیراعلیٰ کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ متاثرہ طالبہ کے گھر پہنچیں حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

    حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ 14 سالہ طالبہ کے ساتھ پیش آنے والا ظلم ناقابلِ برداشت ہے، مجرم کو مثال بنایا جائے گا، ایسے سفاک مجرموں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائی جائے گی،بچیوں کے خلاف جرائم پر کوئی نرمی نہیں، ملزم کو قرار واقعی سزا دلانا حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے اغواء اور جنسی تشدد کرنے والا مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ اور اس کے خاندان کو مکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت فراہم کی جائے گی کسی طالبہ کی عزت اور زندگی سے کھیلنے والا قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ہے۔

    بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کی کمی سے 4601 ڈالر فی اونس کا ہوگیا بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 82 ہزار 462 روپے کا ہوگیا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 172 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 13 ہزار 633 روپے ہوگئی،جبکہ چاندی کی بلند ترین قیمت میں بھی 150 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 9425 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

    یاد رہے کہ بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 4300 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے ہوگئی تھی۔

    بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    معروف اینکر پرسن اقرار الحسن سید نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا

    چین نے امریکی و اسرائیلی سائبر سیکیورٹی سافٹ ویئر پر پابندی عائد کر دی

  • بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے کے وسط سے ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہےیہ سلسلہ 16 جنوری سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا اور 19 جنوری تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہوگا، جس کی شدت 20 جنوری سے بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ 21 جنوری سے یہ موسمی نظام ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔

    16 تا 19 جنوری کے دوران گلگت بلتستان کے علاقوں دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں بارش اور برفباری متوقع ہےاسی طرح آزاد کشمیر کے علاقوں نیلم ویلی، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں بالا، باغ اور حویلی جبکہ بالائی خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، سوات، کالام، شانگلہ، اپر اور لوئر دیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے۔

    بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    18 تا 20 جنوری کے دوران مری، گلیات اور گردونواح میں بھی ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے 20 تا 23 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، بہاولپور، مالاکنڈ ڈویژن کے اضلاع اور پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 20 جنوری (رات) سے 23 جنوری کے دوران چترال، دیر، شانگلہ، کوہستان، سوات، کالام، مری، گلیات، وادیٔ نیلم، باغ، حویلی اور راولا کوٹ میں درمیانی سے شدید برفباری کا بھی امکان ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ اور بالائی علاقوں میں سفری مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

    معروف اینکر پرسن اقرار الحسن سید نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا

    دوسری جانب شدید موسمی صورتحال کے بارے میں این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہےاین ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہےآئندہ دنوں میں جنوری کے آخر تک رات اور صبح کے اوقات میں شدید سرد موسم کی توقع ہے، بالائی علاقوں میں درمیانے سے شدید درجے کی برفباری کا امکان ہے، رابطہ سڑکیں، ٹرانسپورٹ اور بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے الرٹ میں کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں ممکنہ برفباری کے باعث برفانی تودے گرنے اور پھسلن کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے، عوام سے احتیاط کرنے کی اپیل کی گئی ہےشدید سردی اور برفباری بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے، احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ میدانی علاقوں میں سرد و خشک موسم اور بعض مقامات پر کورا/ پالا پڑنے کا امکان ہے، فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز اور برفباری والے علاقوں میں گاڑی کے ٹائروں پر حفاظتی زنجیر کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے شدید سرد موسم کے دوران گرم کپڑوں اور ہیٹر کا محفوظ استعمال کریں، بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں۔

    چاند پر ہوٹل کےمنصوبے کی افتتاحی تقریب سامنے آ گئی

    صوبائی اداروں اور ضلعی اتنظامیہ کو پہاڑی علاقوں میں ممکنہ برفباری کے پیش نظر پیشگی اقدامات اور ضروری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہےسیاحتی مقامات پر دستیاب وسائل بالخصوص رہائشی مقامات کی دستیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے آمد رفت کے لیے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

    موسم سے متعلق مستند معلومات کے لئے ٹی وی، ریڈیو، تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ موبائل ایپ سے راہنمائی حاصل کریں،این ڈی ایم اے نے تمام ممکنہ خطرات اور موسمی صورتحال کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہی اور ضروری اقدامات کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    چین نے امریکی و اسرائیلی سائبر سیکیورٹی سافٹ ویئر پر پابندی عائد کر دی

  • معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے اپنی سیاسی جماعت  کا اعلان کردیا

    معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے اپنی سیاسی جماعت کا اعلان کردیا

    اینکر پرسن اقرارالحسن نے آج لاہور میں “عوام راج” کے نام سے ایک نئی تحریک کے آغاز کا اعلان کیا جو ملک میں ایک جمہوری سیاسی جماعت کے قیام کے لیے فکری، شعوری اور نظریاتی جدوجہد کرے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے آج تک شخصیات اور خاندانوں کو سیاسی جماعتیں سمجھا ہے، لیکن سیاسی جماعت کسی ایک فرد یا فیملی کی ذاتی دکان نہیں بلکہ ایک جمہوری ادارہ ہوتی ہے جو عوام اور لوگوں کی ملکیت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نئیں آئے گی، یہ سیاسی جماعتیں ملک میں کبھی جمہوریت نہیں لا سکتیں۔ ملک میں ایک عام آدمی اور مڈل کلاس نوجوان کے آگے آنے کا بھی واحد راستہ یہی ہے کہ ایک ایسی سیاسی جماعت کا قیام عمل میں لایا جائے جس میں انٹرنل الیکشن اور میرٹ پر مبنی نظام کے تحت لوگ مخصوص مدت کے لیے عہدیدارن منتخب ہوں۔ صرف اسی طریقے سے ایک عام آدمی اور مڈل کلاس نوجوان پارٹی چیئرمین اور ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے ورنہ صرف دولت مند اور اُن کے چاپلوس اور وفادار لوگ آگے آتے رہیں گے۔

    اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی غیر آئینی مداخلت کا حل بھی یہی ہے کہ ہم فوجی آمروں کے سامنے سیاسی آمروں کو لانے کی بجائے ادارے کے مقابلے میں ایک سیایس جمہوری ادارہ قائم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان، طالبان، دہشت گردی، مہنگائی، غربت، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ، ناانصافی اور صحت اور تعلیم سمیت پاکستان کے ہر مسئلے کا حل یہ ہے کہ نظام ٹھیک سے کام کرنے لگے اور نظام تب ٹھیک سے کام کرے گا جب اسے چلانے والے ٹھیک لوگ آگے آئیں گے۔ اور ٹھیک لوگ تب آگے آئیں گے جب سیاسی جماعتوں میں لوگوں کو آگے لانے کا نظام شفافیت، جمہوریت اور میرٹ پر مبنی ہو گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت، طلباء تنظیموں کی بحالی اور بلدیاتی نظام کو مضبوط اور فعال کیے بغیر پاکستان میں جمہوریت کا خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

  • چین نے امریکی و اسرائیلی سائبر سیکیورٹی سافٹ ویئر پر پابندی عائد کر دی

    چین نے امریکی و اسرائیلی سائبر سیکیورٹی سافٹ ویئر پر پابندی عائد کر دی

    چین نے امریکی و اسرائیلی سائبر سیکیورٹی سافٹ ویئر پر پابندی عائد کر دی-

    چینی حکام نے قومی سلامتی کے خدشات کی بنا پر ملکی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی تقریباً بارہ سائبر سیکیورٹی کمپنیوں کے سافٹ ویئر کا استعمال بند کر دیں،یہ سافٹ ویئر حساس اور خفیہ معلومات جمع کرکے بیرون ملک منتقل کر سکتے ہیں، اس لیے وہ مغربی ٹیکنالوجی کے بجائے اپنے مقامی متبادل کو ترجیح دے رہا ہے۔

    پابندی کا اطلاق امریکی کمپنیوں جیسے براڈکام کی ملکیت وی ایم ویئر (VMware)، پالو آلٹو نیٹ ورکس اور فورٹینیٹ کے سافٹ ویئر پر کیا گیا ہے، جبکہ اسرائیلی کمپنی چیک پوائنٹ سافٹ ویئر ٹیکنالوجیز بھی اس فہرست میں شامل ہےاس فیصلے کے بعد امریکی کمپنیوں کے شیئرز میں کمی دیکھی گئی، جہاں براڈکام اور پالو آلٹو نیٹ ورکس کے حصص میں ایک فیصد سے زائد کمی ہوئی، اور فورٹینیٹ کے شیئرز تقریباً تین فیصد گر گئے۔

    وزیراعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا باضابطہ افتتاح کر دیا

    چینی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیجنگ کو خدشہ ہے کہ مغربی ٹیکنالوجی کو غیر ملکی طاقتیں ہیک کر سکتی ہیں، اسی لیے چین سائبر سیکیورٹی، کمپیوٹر سسٹمز اور سافٹ ویئر کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب گامزن ہےچین کی بڑی مقامی سائبر سیکیورٹی کمپنیوں میں 360 سیکیورٹی ٹیکنالوجی اور نیوسافٹ شامل ہیں۔

    دوسری جانب امریکہ نے کچھ شرائط کے تحت اینویڈیا (Nvidia) کو چین میں جدید مصنوعی ذہانت (AI) چپس کی فروخت کی اجازت دی ہےامریکی محکمہ تجارت کے مطابق اینویڈیا مخصوص حالات میں اپنا H200 چپ چین کو فروخت کر سکے گی، تاہم جدید ترین پروسیسرز پر پابندی برقرار رہے گی چینی حکومت مقامی سطح پر تیار کردہ AI چپس کے استعمال کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، جس کے باعث اینویڈیا کی چپس کی طلب کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

    وزیراعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا باضابطہ افتتاح کر دیا

  • چاند پر ہوٹل   کےمنصوبے کی افتتاحی تقریب سامنے آ گئی

    چاند پر ہوٹل کےمنصوبے کی افتتاحی تقریب سامنے آ گئی

    امریکی خلائی کمپنی (Galactic Resource Utilization Space) نے چاند پر دنیا کا پہلا ہوٹل بنانے کا اعلان کیا ہے، جسے 2032 تک مکمل کر کے سیاحوں کے لیے کھولنے کا ارادہ ہے۔

    کمپنی کے مطابق یہ ہوٹل زمین پر تیار کر کے خلائی مشن کے ذریعے چاند کی سطح پر منتقل کیا جائے گا ابتدائی طور پر ہوٹل میں چار مہمانوں تک قیام کے انتظا ما ت ہوں گے، جنہیں چاند کے مناظر، چہل قدمی، گاڑی چلانے اور گالف جیسے منفرد تجربات فراہم کیے جائیں گے،تعمیر کا عمل 2029 میں شروع ہو سکتا ہے، بشرطیکہ تمام سرکاری اجازتیں مل جائیں، ہوٹل میں قیام کی ابتدائی قیمتیں بہت زیادہ ہوں گی، کیونکہ ہر مہمان سے ایک ملین ڈالر کے برابر رقم بطور پیشگی ادائیگی لی جائے گی۔

    وزیراعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا باضابطہ افتتاح کر دیا

    کمپنی کے مطابق جیسے جیسے خلائی سیاحت عام ہوگی، قیمتوں میں کمی متوقع ہے، بالکل ویسے ہی جیسے ابتدائی دور کے ہوائی سفر میں صرف امیر شہری سفر کر سکتے تھے،ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ خلائی سیاحت کی دنیا میں ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگا اور مستقبل میں عام سیاحوں کے لیے خلا میں قیام کے امکانات کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    سینیٹ قائمہ کمیٹی میں سینیٹر ناصر بٹ اور وفاقی وزیر ریلوے کے درمیان سخت مکالمہ

  • وزیراعظم  نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا باضابطہ افتتاح کر دیا

    وزیراعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا باضابطہ افتتاح کر دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آسان خدمت سینٹر کے قیام کا مقصد عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف سرکاری سہولیات فراہم کرنا ہے، جس سے شہریوں کو بے پناہ آسانیاں میسر آئیں گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آسان خدمت سینٹر کے لیے آذربائیجان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی آذربائیجان کیجانب سے پاکستان کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے،س منصوبے کے لیے ماسٹر ٹرینرز نے آذربائیجان سے خصوصی تربیت حاصل کی ہے تاکہ عوام کو معیاری اور مؤثر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

    وزیراعظم نے پاکستان آسان خدمت مرکز کا باضابطہ افتتاح کر دیا

    وزیراعظم نے افتتاح کے موقع پر پاکستان آسان خدمت سینٹر کے مختلف حصوں کا بھی جائزہ لیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اس جدید نظام سے شفافیت میں اضافہ ہوگا اور سرکاری امور کی انجام دہی میں تیزی آئے گی۔

    وزیراعظم نے اعلان کیا کہ مستقبل میں مظفرآباد میں بھی پاکستان آسان خدمت سینٹر قائم کیا جائے گا جبکہ بلوچستان میں پاکستان آسان خدمت سینٹرز کے قیام کیلئے بھی عملی اقدامات کیے جائیں گےاس کے علاوہ گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی ایسے مراکز کھولے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس سہولت سے مستفید ہو سکیں عوامی خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور پاکستان آسان خدمت سینٹر اس عزم کی عملی مثال ہے۔

    پنجاب بھر میں گندم ریٹس میں 700 روپے فی من تک کا اضافہ

  • پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آ کر صحت کے شعبے کو ترجیح دی،بلاول بھٹو زرداری

    پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آ کر صحت کے شعبے کو ترجیح دی،بلاول بھٹو زرداری

    اسلام آباد:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ علاج کی سہولت نہ ہونا کسی کے لیے موت کا پروانہ نہیں بننا چاہیے۔

    اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 3 ادوارِ حکومت میں صحت کے شعبے میں نمایاں سرمایہ کاری کی گئی اور صحت کے بجٹ کو 2.9 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد تک لے جایا گیا،صوبے بھر میں مفت طبی سہولتیں اور جدید ہیلتھ انفراسٹرکچر قائم کیا گیا، جو نہ صرف مقامی شہریوں بلکہ بین الاقوامی معیار پر بھی پورا اترتا ہے-

    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کراچی کا سب سے بڑا اسپتال ہے، جو 18ویں آئینی ترمیم کے بعد وفاق سے صوبے کو منتقل ہوا ماضی میں صحت کے شعبے کو طویل عرصے تک نظرانداز کیا گیا، جس کے باعث ترقی اور سرمایہ کاری کا فقدان رہا، تاہم پیپلز پارٹی نے اقتدار میں آ کر اس شعبے کو ترجیح دی اور عوام کو بہتر علاج کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے دوران عوامِ سندھ، کراچی کے شہریوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے جے پی ایم سی کو مکمل طور پر جدید بنایا گیا صوبائی حکومت کی بھاری سرمایہ کاری کے نتیجے میں یہ ادارہ ملک کے نمایاں اسپتالوں میں شامل ہو چکا ہے اسپتال میں 550 بستروں پر مشتمل جدید سرجیکل کمپلیکس قائم کیا گیا، جبکہ 120 بستروں کا نفسیاتی وارڈ اور 110 بستروں پر مشتمل میڈیکل نیورولوجی وارڈ بھی شامل کیا گیا ہے اس کے علاوہ او پی ڈی میں جدید ترین طبی آلات فراہم کیے گئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جے پی ایم سی میں کینسر کے علاج کے لیے جدید سائبر نائف ٹیکنالوجی دستیاب ہے، جو دنیا کے مہنگے ترین علاجوں میں شمار ہوتی ہے یہ سہولت مریض ایڈ فاؤنڈیشن اور دیگر فلاحی اداروں کے تعاون سے قائم کی گئی اور کراچی میں پہلی بار اس سطح کا علاج ممکن ہواجے پی ایم سی دنیا کا واحد اسپتال ہے جہاں سائبر نائف کے ذریعے کینسر کا علاج مکمل طور پر مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ 2012 میں جے پی ایم سی میں بستروں کی تعداد 1,100 تھی، جو اب بڑھا کر 2,208 کر دی گئی ہے، یوں اسپتال کی گنجائش دوگنی ہو چکی ہے صرف سائبر نائف اور دیگر جدید کینسر علاج کی سہولت سے اب تک 178 شہروں اور 24 ممالک کے مریض مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر لاکھوں مریضوں کو مہنگا ترین علاج بلا معاوضہ فراہم کیا گیا ہے۔

  • پنجاب حکومت  کا چائلڈ لیبر کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا چائلڈ لیبر کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے چائلڈ لیبر کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    اس فیصلے کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کے والدین کی مالی معاونت کی جائے گی، جبکہ بچوں کو مزدوری سے نکالنے پر والدین کو مشروط کیش سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے والدین کی مالی معاونت کے بعد بچوں کو تعلیم اور تربیت فراہم کی جائے گی، چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ٹاسک کمیٹیاں قائم کی جائیں گی اور اِس کے لیے جامع پلان تیار کیا جائے گا-

    پنجاب حکومت نے چائلڈ لیبر کے موجودہ قانون میں ترامیم کے لیے سفارشات طلب کر لیں ہیں جبکہ کمیٹیوں کو چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے 20 سے زائد ٹاسک سونپ دیے گئے، بچوں کی ڈیجیٹل میپنگ اور جیو ٹیگنگ ہو گی،چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ہیلپ لائن اور بحالی مراکز قائم کیے جائیں گے، پنجاب حکومت سوشیو اکنامک سروے کے تحت والدین کو ماہانہ وظیفہ دے گی۔

    پاکستان نے اپنا پہلا سرکاری اے آئی اوتار ‘لیلا’ لانچ کر دیا

    امریکا نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کردی

    امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہو سکتا ہے،ملک بوستان

  • پاکستان نے اپنا پہلا سرکاری اے آئی اوتار ‘لیلا’ لانچ کر دیا

    پاکستان نے اپنا پہلا سرکاری اے آئی اوتار ‘لیلا’ لانچ کر دیا

    وفاقی حکومت نے پاکستان کا پہلا سرکاری مصنوعی ذہانت (اے آئی) اوتار ‘لیلا’ متعارف کرایا ہے۔

    وزیرِ اطلاعات و ٹیکنالوجی نے تقریب کے موقع پر کہا کہ لیلا عوامی اور نجی شعبوں میں اے آئی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے، یہ اے آئی اوتار نہ صرف علامتی ہے بلکہ تعلیمی معاونت، شہری سہولیات میں رہنمائی اور متعدد زبانوں میں صارفین سے بات چیت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    خصوصی حکومتی تقریب میں سینئر پالیسی سازوں اور ٹیکنالوجی ماہرین نے شرکت کی اور اس اقدام کو ملک میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ترقی کی راہ ہموار کرنے والا قرار دیا۔

    افغانستان میں غربت اور حکومتی تسلط کا بڑھتا اثر، بغاوت بھڑکنے کا خدشہ

    حکومت کی حکمتِ عملی کے تحت 2030 تک ایک لاکھ افراد کو اے آئی میں تربیت فراہم کی جائے گی، ایک ہزار اے آئی وینچرز کو فنڈنگ دی جائے گی، 400 یونیورسٹی منصوبوں کی حمایت کی جائے گی اور 50 شعبہ جاتی اے آئی ماڈلز تیار کیے جائیں گے،ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستان کے معاشی اور تکنیکی ترقیاتی مقاصد کے حصول میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

    انڈر 19 ورلڈکپ کی وننگ ٹرافی کا چیتوں کے ساتھ کیا گیا فوٹو شوٹ وائرل