Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پشاور 9 مئی واقعات میں سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

    پشاور 9 مئی واقعات میں سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

    اسلام آباد:پشاور میں 9 مئی واقعات کی ویڈیوز کی تصدیق کا مرحلہ مکمل ہوگیا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

    پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے ویڈیوز کی رپورٹ تیار کرلی پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پشاور پولیس کی درخواست پر 9 مئی واقعات کی ویڈیوز اور آڈیو ویژول کا تجزیہ کیارپورٹ پشاور کے تھانہ شرقی کی بھجوائی گئی یو ایس بی میں موجود وڈیوز پر مبنی ہے یو ایس بی میں موجود 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا۔

    رپورٹ کے متن کے مطابق متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے، چند ویڈیوز میں لوگو اور ٹیکسٹ کے اضافے کی نشاندہی کی گئی، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور عرفان سلیم کی دو ویڈیوز میں کلپس جوڑنے کے شواہد بھی سامنے آئے سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر کو 9 مئی کی ویڈیو سے ملا کر د یکھا گیا، سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی ہے۔

    عرفان سلیم کی پروفائل تصویر کی بھی ویڈیوز میں موجود ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ کامران بنگش کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی قرار پایا، تیمور جھگڑا کی پروفائل تصویر اور ویڈیوز میں موجود شخص میں مطابقت پائی گئی۔

    رپورٹ کے متن کے مطابق تمام تجزیہ صرف ویژول مواد تک محدود رکھا گیارپورٹ کی تیاری 19 دسمبر سے 23 دسمبر 2025 کے دوران مکمل کی، انسداد دہشت گردی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی اور پولیس نے ویڈیوز تجزیے کے لیے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھیجی تھی۔

  • ایمریٹس ائیر لائن نے کرایوں میں کمی کردی

    ایمریٹس ائیر لائن نے کرایوں میں کمی کردی

    عالمی ایئرلائن ایمریٹس نے محدود مدت کے لیے کرایوں میں کمی کردی-

    ایمریٹس کے مطابق منتخب فضائی ٹکٹوں پر 10 فیصد تک رعایت حاصل کی جا سکتی ہے اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافروں کو بکنگ کے وقت پرومو کوڈ PKSCP25 استعمال کرنا ہوگا اس مہم کا مقصد آنے والے دنوں میں سفر کا ارادہ رکھنے والے مسافروں کے لیے پریمیم سفر کو زیادہ قابلِ برداشت بنانا اور ایئرلائن کے سرکاری چینلز کے ذریعے پیشگی بکنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے رعایت صرف مخصوص روٹس اور کرایوں پر لاگو ہوگی، جبکہ تمام تفصیلات اور شرائط ایمریٹس کی خصوصی کیمپین ویب پیج پر فراہم کی گئی ہیں۔

    ایمریٹس کے مطابق اس آفر کے تحت مسافروں کو ایک اضافی سہولت بھی دی جا رہی ہے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز اپنے ٹکٹ کی رقم کو 12 ماہ تک کی آسان اقساط میں تبدیل کر سکتے ہیں، وہ بھی صفر فیصد مارک اپ پر۔ تاہم یہ سہولت کارڈ کی اہلیت، بینک کی شرائط اور دیگر قواعد و ضوابط سے مشروط ہوگی، دیگر فضائی پروموشنز کی طرح یہ آفر بھی ہر روٹ یا ہر قسم کے کرایے پر لاگو نہیں ہوگی، اس لیے مسافروں کو بکنگ سے قبل تمام شرائط کا بغور جائزہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    ایمریٹس اپنے پریمیئم اکانومی پراڈکٹ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے رہی ہے، جس میں کراچی بھی شامل ہے یکم مارچ سے دبئی–کراچی کی روزانہ پرواز EK606/607 کو اپ گریڈ شدہ بوئنگ 777-200LR طیارے کے ذریعے آپریٹ کیا جائے گا، جس میں جدید کیبن، بہتر نشستیں اور پریمیئم اکانومی کلاس شامل ہوگی یہ اقدام دنیا کے مختلف بین الاقوامی روٹس پر ریفریشڈ طیاروں کی تعیناتی کے وسیع منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد مسافروں کو بہتر سفری تجربہ فراہم کرنا ہے۔

  • آپریشن سندور:ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار  نے فاشسٹ مودی حکومت کا پردہ چاک کر دیا

    آپریشن سندور:ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار نے فاشسٹ مودی حکومت کا پردہ چاک کر دیا

    ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار ابھیجیت لائر نے تصدیق کی ہے کہ ہندوستان نے 2019 کے واقعے کی طرح "آپریشن سندور” میں بلیو آن بلیو کلنگ کی تھی جب اس نے اپنا ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا۔

    بھارت کی مودی سرکار کو آپریشن سندور کے دوران نقصانات کے حقائق چھپانے پر شدید تنقید کا سامنا ہےرافیل طیاروں سے متعلق بھارتی سی ڈی ایس کے بیانات اور مودی کی ناقص حکمت عملی پر اپوزیشن لیڈرز کی جانب سے مودی سرکار پر سخت تنقید کی جا رہی ہےاپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے مودی کی ناکام پالیسیوں اور نام نہاد جمہوریت ہونے کے دعوؤں کا پردہ چاک کر دیا ہے وہیں ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار ابھیجیت لائر نے بھی تنقید کی ہے-

    ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار ابھیجیت لائر نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بالاکوٹ کے ٹائم ہم نے خود اپنے ہیلی کاپٹر کو گرایا تھا ،اس چیز کے سب خود گواہ ہیں کہ اس وقت کیا ہوا تھا تاہم اب 2019 کے واقعے کی طرح "آپریشن سندور” میں بلیو آن بلیو کلنگ کی تھی اور اپنے طیاروں کا نقصان کیا-

    قبل ازیں بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی نے آپریشن سندور کو بھارتی افواج کی ناکامی اور مودی کے لیے بڑا دھچکا قرار دے دیا تھا ایک انٹرویو میں پراوین سواہنی نے کہا تھا کہ حالیہ بحران میں بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں مزید نمایاں ہو گئیں، پاکستان کی طاقت کا اندازہ نہ لگا پانا بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی بڑی ناکامی ہے۔

    بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے کہا تھا کہ بالاکوٹ حملے میں بھی انڈین ایئر فورس کی الیکٹرانک وار فیئر میں کمزوری سامنے آئی تھی، پاکستان کی طاقت کا اندازہ نہ لگا پانا بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی بڑی ناکامی ہےپاکستان کے 5 بھارتی طیارے گرانے کے بیان پر بھارت سے کوئی جواب نہ آنے کو دنیا نے دیکھا ہے، ملٹری کی سطح پر اور بھارت کی بطور ریاست ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہےمودی کا مضبوط لیڈر ہونے کا امیج ختم ہونے سے بھارتی عوام کو دھچکا لگا ہے، بھارتی میڈیا کے سرکس سے دنیا میں تماشہ بنا، انفارمیشن وار فیئر میں بھی بھارت کی ناکامی ہوئی۔

    دوسری جانب مودی سرکار نے سفارتی ساکھ بحال کرنے کیلیے لابنگ پر کتنے لاکھ ڈالرز خرچ کیے ۔۔۔؟امریکی تحقیقاتی ادارےکی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں امریکہ میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا ہے۔

    امریکی تحقیقاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم کو 4لاکھ 50 ہزار ڈالرز دیئے اور بھارت نے اپنی سفارتی ساکھ کوبحال کرنےکی کوشش کی۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ’’ آپریشن سندور‘‘ میں بھارت نےلابنگ کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطےشروع کیے اوربھارتی وفد نے امریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں کیلئے لابنگ فرم کی مدد لی،بھارت نے 2 لابنگ فرمز کوبالترتیب1.8ملین ڈالرز اور 75 ہزار ڈالرز سہ ماہی پر ہائیر کیا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے پر پی سی بی کا میزبانی میں دلچسپی کا اظہار

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے پر پی سی بی کا میزبانی میں دلچسپی کا اظہار

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے پر پی سی بی نے میزبانی میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے کے فیصلے پر پی سی بی نے میزبانی میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے، سری لنکا کے وینیوز تیار نہ ہوئے تو پاکستان اپنے وینیو دے سکتا ہے وینیوز کا کوئی مسئلہ ہے تو پی سی بی مشکل وقت میں وینیو دے سکتا ہے، بنگلا دیش کے میچز کی میزبانی کیلئے کراچی، راولپنڈ ی سمیت پاکستان کے تمام وینیوز دستیاب ہیں-

    واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلا دیش ٹیم بھارت نہیں جانا چاہتی ہے، آئی سی سی نے بنگلا دیش کے میچز منتقل کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کرنا ہے۔

    ایران میں ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل میں ہائی الرٹ

    تہران نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کر دیا

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

  • تہران نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کر دیا

    تہران نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کر دیا

    کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں تہران نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کر دیا-

    ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران امریکا کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں تہران اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو جوابی کارروائی کا جائز ہدف سمجھے گا۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی کی تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا اور اسرائیل سمیت خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    ایران میں ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل میں ہائی الرٹ

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہے کہ امریکا ایران میں جاری ملک گیر احتجاجی تحریک کی حمایت کے لیے براہ راست مداخلت کر سکتا ہے، اسرائیلی سیکیورٹی ادارے کسی بھی ممکنہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور امریکا و ایران کے تعلقات ایک بار پھر تناؤ کا شکار ہیں۔

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایران ایسی آزادی کی طرف بڑھ رہا ہے جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہےاس سے قبل صدر ٹرمپ نےخبردار کیا تھا کہ اگر ایران میں مظاہرین کو قتل کیا گیا تو امریکا مدا خلت کرے گا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہوگا، ایران کے بعض شہروں میں عوام کا کنٹرول بڑھتا دکھائی دے رہا ہے اور ایرانی حکومت کو اپنے اقدامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

  • ایران میں ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل میں ہائی الرٹ

    ایران میں ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل میں ہائی الرٹ

    تل ابیب: ایران میں ممکنہ امریکی حملے کے خدشے کے پیشِ نظر اسرائیل میں سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حالیہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے حوالے سے سخت بیانات کے بعد اسرائیلی حکام میں تشویش بڑھ گئی ہے امریکی صدر نے متعدد بار ایران میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر مداخلت کی دھمکی دی ہے، جس کے بعد اسرائیل نے اپنی سکیورٹی صورتحال کا ازسرِنو جائزہ لینا شروع کر دیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ہائی الرٹ کی عملی صورت کیا ہوگی۔

    خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں ایران کی صورتحال اور ممکنہ امریکی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک امریکی عہدیدار نے اس رابطے کی تصدیق کی، تاہم گفتگو کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

    ٹرمپ نے گرین لینڈ پر خفیہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا، برطانوی میڈیا کا دعوی

    واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایران ایسی آزادی کی طرف بڑھ رہا ہے جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہےاس سے قبل صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران میں مظاہرین کو قتل کیا گیا تو امریکا مداخلت کرے گا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہوگا، ایران کے بعض شہروں میں عوام کا کنٹرول بڑھتا دکھائی دے رہا ہے اور ایرانی حکومت کو اپنے اقدامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ٹرمپ انتظامیہ ایران میں فوجی کارروائی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ

  • غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے کراچی زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کیا گیا ہے ملزم محمد کونین کو پی ای سی ایچ ایس کراچی سے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 16000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے جبکہ ملزم سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکس سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئےملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھاملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہےملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    پاکستان نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا

    پی سی بی کا ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ

    ٹرمپ نے گرین لینڈ پر خفیہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا، برطانوی میڈیا کا دعوی

  • پاکستان نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا

    پاکستان نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا

    نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری،وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔

    اسحاق ڈار نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہےانہوں نے صومالی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کوسراہتے ہوئےکہا کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں صومالیہ کیساتھ کھڑا ہے۔

    پی سی بی کا ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کی غیر قانونی اور غیر حقیقی کارروائی بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ بین الاقوامی قانون کے تحت کسی بھی ریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام لازم ہے اور ایسے کسی بھی بیان یا عمل کو کوئی قانونی یا سیاسی حیثیت حاصل نہیں ہو سکتی، اسرائیل کا یہ اقدام دہشت گردی کے خلاف عالمی اور علاقائی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور ہارن آف افریقہ اور بحیرہ احمر میں ا من و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی جبری بے دخلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

    انہوں نے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کے لیے کوششوں کو ناگزیر سمجھتا ہے اسرائیل کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہیں جو خطے میں سنگین اثرات پیدا کر سکتی ہیں۔

    ٹرمپ نے گرین لینڈ پر خفیہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا، برطانوی میڈیا کا دعوی

    نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے او آئی سی کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیلی اقدام کو مشترکہ بیان میں مسترد کیا ہے اور اقوام متحدہ میں بھی اسرائیل کی کارروائی کی مذمت کی گئی ہے اس موقع پر اسحاق ڈار نے او آئی سی سے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے مزید مؤثر اقدامات کا مطالبہ بھی کی، کوئی بھی بیرونی ادارہ یا ریاست اس حقیقت کو بدلنے کا نہ تو قانونی اور نہ ہی اخلاقی حق رکھتی ہے۔

  • پی سی بی کا ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ

    پی سی بی کا ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کی بھی نیلامی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق، پی سی بی نے پہلے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے معاملات خود سنبھالنے تھے، لیکن اب نئی پیشرفت کے بعد بورڈ اس ٹیم کو بھی فروخت کرے گا پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائزز کی ریکارڈ فروخت اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی کی وجہ سے پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملتان سلطانز کی بھی اوپن بڈنگ کی جائے گی، نیلامی کے لیے اشتہار دیا جائے گا اور قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد باضابطہ اعلان کیا جائے گا ملتان سلطانز کو لینے میں کئی سرمایہ کار دلچسپی دکھا رہے ہیں پی سی بی کو امید ہے کہ آکشن میں ٹیم اچھی قیمت پر فروخت ہو جائے گی-

    ٹرمپ نے گرین لینڈ پر خفیہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا، برطانوی میڈیا کا دعوی

    واضح رہے کہ حالیہ آکشن میں پی سی بی نے پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیمیں فروخت کی ہیں، اور پی ایس ایل 11 میں کل 8 ٹیمیں کھیلیں گی، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔

    ٹرمپ انتظامیہ ایران میں فوجی کارروائی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ

  • ٹرمپ نے گرین لینڈ پر خفیہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا، برطانوی میڈیا کا دعوی

    ٹرمپ نے گرین لینڈ پر خفیہ حملے کی تیاری کا حکم دے دیا، برطانوی میڈیا کا دعوی

    برطانوی میڈیا نےدعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کے سب سے ایلیٹ یونٹ جوائنٹ اسپیشل آپریشنز کمانڈ کو گرین لینڈ پر ممکنہ فوجی کارروائی اور قبضے کا خفیہ منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

    برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے سخت گیر حلقے جن کی قیادت اسٹیفن ملر کر رہے ہیں، حالیہ خفیہ آپریشنز کی کامیابی کے بعد اس قدر پرجوش ہیں کہ اب آرکٹک کے اس اسٹریٹجک جزیرے کو بھی طاقت کے ذریعے امریکی اثر و رسوخ میں لانے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

    برطانیہ کے سنڈے ڈیلی میل نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اعلیٰ سپیشل فورسز کے کمانڈروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرین لینڈ پر حملے کے لیے ہنگامی منصوبے تیار کریں، جس کی مبینہ طور پر سینئر امریکی فوجی رہنما مزاحمت کر رہے ہیں دی میل آن سنڈے کے حوالے سے ذرائع کے مطابق، ٹرمپ کے قریبی مشیر، خاص طور پر سیاسی حکمت عملی کے ماہر اسٹیفن ملر، وینزویلا کے رہنما نکولس مادورو کو پکڑنے کے لیے کیے گئے حالیہ آپریشن سے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، اور وہ آرکٹک جزیرے پر قبضہ کرنے کے لیے تیزی سے کارروائی کرنا چاہتے ہیں اس سے پہلے کہ روس یا چین کوئی اقدام کریں۔

    ٹرمپ انتظامیہ ایران میں فوجی کارروائی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، امریکی اخبار کا دعویٰ

    ذرائع کے مطابق اس ممکنہ منصوبے کے پیچھے تین بڑے مقاصد بتائے جا رہے ہیں، جس میں امریکا میں معاشی دباؤ سے عوام کی توجہ ہٹانا، مڈٹرم انتخابات سے قبل ایک بڑی فتح دکھانا اور آرکٹک میں روس اور چین کے بڑھتے اثر کو روکنا شامل ہے۔

    برطانوی سفارتی ذرائع کا خیال ہے کہ ٹرمپ ملکی سیاسی محرکات سے بھی متاثر ہو سکتے ہیں، امید ہے کہ ڈرامائی خارجہ پالیسی کارروائی اس سال کے وسط مدتی انتخابات سے قبل کمزور اقتصادی کارکردگی سے امریکی ووٹروں کی توجہ ہٹا سکتی ہے تاہم، اس منصوبے نے سینئر فوجی شخصیات کو خوف زدہ کر دیا ہے، امریکی نظام کے اندر ہی شدید مزاحمت سامنے آ گئی ہے-

    امریکی ٹیرف اور تجارتی معاہدے کی ناکامی، مودی حکومت کی خارجہ پالیسی پر سوالات

    رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے اعلیٰ جنرلز اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اس منصوبے کو کھلے الفاظ میں غیر قانونی، ناقابلِ عمل اور تباہ کن قرار دے دیا ہے عسکری قیادت کا مؤقف ہے کہ نہ تو کانگریس اس کی اجازت دے گی اور نہ ہی نیٹو اس کے نتائج برداشت کر سکے گا۔

    ڈنمارک کے ساتھ گرین لینڈ کے تعلقات منقطع کرنے کے لیے طاقت یا زبردستی کے استعمال سے لے کر "سمجھوتہ کرنے والے منظر نامے” تک، جس میں ڈنمارک نے روس اور چین کو باضابطہ طور پر روکتے ہوئے امریکہ کو توسیعی فوجی رسائی کی اجازت دی ہے، سفارت کاروں نے مبینہ طور پر جنگی نوعیت کے کئی منظرنامے پیش کیے ہیں دی میل کے ذریعہ نقل کردہ ایک سفارتی کیبل میں متنبہ کیا گیا کہ انتہائی انتہائی صورت حال "نیٹو کی اندر سے تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔”

    انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے پر 6.8 شدت کا زلزلہ