Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور

    توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور

    اسلام آباد:توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔

    جسٹس خادم حسین سومرو نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیلیں بروقت دائر نا ہونے کا اعتراض ختم کرنے کی درخواست پر سما عت کی،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت کے سامنے پیش ہوئے بانی کی بہن علمیہ خان، سلمان اکرم راجا اور انتظار پنجھو تہ بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

    وکیل سلمان صفدر نے دلائل میں کہا کل ہمیں توقع تھی کہ رمضان میں ہمیں کچھ ریلیف مل پاتا، کل بڑے طویل عرصے کے بعد ہم چیف جسٹس کے ساتھ ملے ہیں، میرے لیے پریشانی یہ ہے کہ مجھے طویل عرصے سے وکالت نامے نہیں مل رہے، تین سو کیسز میں وکیل ہوں۔

    خلیجی پانیوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ

    سلمان صفدر نے کہا کہ کل چیف جسٹس نے ہمیں یقین دہانی کروائی کہ جینوئن ایشوذ آپ کے ایڈریس ہوں گے، میں نے بوجھل دل کے ساتھ یہ درخوا ست دائر کی ہے یہ وکالت نامے دستخط نا کرکے دینے کی وجہ سے ہوا، اب میں نے اس معاملے پر عدالت کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے-

    جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیئے کہ آپ گھٹنے نا ٹیکیں 21 سال ہم بھی اس طرف کھڑے رہے ہیں،سلمان صفدر نے کہا کہ آپ ڈویژن بینچ میں بھی ایک کیس سن رہے ہیں،جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس میں کہا کہ اپیل میں وکیل کو وکالت نامے کے ضرورت نہیں ہوتی، جس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ آپ تو کہہ رہے ہیں لیکن دائری برانچ اس کو نہیں سنتی۔

    مشرق وسطی میں کشیدگی، فلائٹ آپریشن بدستور متاثر

    جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ وکالت نامے دستخط نہیں کرکے دے رہے، سلمان صفدر نے کہا کہ جی بالکل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل وکالت نامے دستخط کروا کر نہیں دے رہے،وکیل کے دلائل کے بعد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔

    سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر عدالت آئندہ کی کوئی تاریخ عنایت فرما دے، جس پر جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیے کہ ہمارے سامنے تو آپ کی اپیل ہر ہفتے لگ رہی ہے، آپ کو یہاں سے تو کوئی مسئلہ نہیں۔

    سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    کیس ختم ہونے کے بعد روسٹرم کے قریب ہی علیمہ خان نے اپیل پر نمبر لگانے کے حوالے سے سلمان صفدر سے پوچھنا شروع کر دیا، علمیہ خان کی بات سن کر جسٹس خادم حسین سومرو نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ارے بابا نمبر مل جائے گا، آرڈر کر دیا ہے،جسٹس خادم حسین سومرو نے علمیہ خان کو دیکھ کر ریمارکس دیے کہ آپ کے وکیل بڑے تگڑے ہیں، سلمان صفدر نے کہا کہ میں ان کو بتا دیتا ہوں۔

  • خلیجی پانیوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ

    خلیجی پانیوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ

    خلیج کے پانیوں میں متعدد بحری جہازوں پر حملوں کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے قریب خلیجی پانیوں میں کم از کم چھ جہازوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو آئل ٹینکروں میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور ایک غیر ملکی عملے کے رکن کی ہلاکت کی اطلاع ہے نشانہ بننے والے جہازوں میں مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے تلے چلنے والے آئل ٹینکر ’سیف سی وشنو‘ اور ’زیفیروز‘ شامل ہیں، جو عراق سے ایندھن لے کر روانہ ہوئے تھے، عراقی بندرگاہ حکام کے مطابق حملے کے بعد دونوں جہازوں میں آگ لگ گئی جبکہ امدادی ٹیموں نے متعدد عملے کے ارکان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔حملے کے بعد ملک کے آئل ٹرمینلز کی سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں، تاہم تجارتی بندرگاہیں معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

    نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں،ترک صدر

    ادھر اطلاعات ہیں کہ حملوں میں دھماکہ خیز مواد سے لیس بغیر عملے کی کشتیوں اور سمندری بارودی سرنگوں کا استعمال کیا گیا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران نے اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

    اسی دوران مختلف ممالک کے کئی جہازوں پر بھی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں تھائی لینڈ کے کارگو جہازکو دو نامعلوم میزائل نما اشیاء نے نشانہ بنایا جس سے جہاز کے انجن روم میں آگ لگ گئی جبکہ تین عملے کے ارکان لاپتا بتائے جا رہے ہیں،اسی طرح جاپانی کمپنی کے کنٹینر جہاز ’ون مجیسٹی‘ اور ایک اور بحری جہاز ’اسٹار گینتھ‘ کو بھی نامعلوم پروجیکٹائل سے نقصان پہنچا، تاہم ان کے عملے کے ارکان محفوظ رہے۔

    نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں،ترک صدر

    دوسری جانب رپورٹس کے مطابق عالمی شپنگ کمپنیوں کی درخواستوں کے باوجود امریکی نیوی نے ابھی تک آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو فوجی سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ موجودہ صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق خلیج میں حالیہ حملوں کے بعد عالمی تیل سپلائی اور سمندری تجارت کے لیے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں کیونکہ دنیا کی تقریباً پانچواں حصہ تیل اور گیس اسی اہم گزرگاہ سے گزرتا ہے۔

    نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں،ترک صدر

  • مشرق وسطی میں کشیدگی، فلائٹ آپریشن بدستور متاثر

    مشرق وسطی میں کشیدگی، فلائٹ آپریشن بدستور متاثر

    پاکستان سے آج بھی دوحہ، بحرین، دبئی، ابوظہبی کی 55 پرواز منسوخ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی سے دوحہ بحرین دبئی ابوظہبی نجف کی 14 پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ لاہور دوحہ ابوظہبی دبئی جدہ بحرین شارجہ کی 14 پروازیں منسوخ ہوئیں اسلام آباد دوحہ دبئی ابوظہبی دمام بحرین ریاض جدہ شارجہ کی 25 پروازیں منسوخ جبکہ سیالکوٹ سے دوحہ ایئرپورٹ کی 2 پروازیں منسوخ اور 6 شیڈول پر ہیں۔

    فیصل آباد سے مشرق وسطی کی 7 پروازوں کی آمد و روانگی متوقع ہے، ملتان سے دبئی جدہ شارجہ کی 16 پروازوں کا آپریشن متوقع ہے جبکہ کوئٹہ سے دبئی کی دونوں پروازیں اپریٹ کی جا رہی ہیں، دوحہ ایئرپورٹ سے قطر ایئر کا خصوصی فلائٹ آپریشن جاری ہے، بحرین کی گلف ایئر کا بھی دمام ایئرپورٹ سے ہنگا می فلائٹ آپریشن جاری ہے اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت آج چند گھنٹوں کیلئے معطل رہے گی۔

    نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں،ترک صدر

    لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں بھی بعض فضائی راستے عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث 10 بجے سے دن 1:15 تک فلائٹ آپریشن معطل رہے گا۔

    سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

  • نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں،ترک صدر

    نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں،ترک صدر

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلیوں کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں۔

    ترک صدر نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے باعث اسرائیلی شہری اپنی راتیں پناہ گاہوں میں گزارنے پر مجبور ہیں،ان کے بقول اب خود اسرائیلی شہری بھی کہہ رہے ہیں کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد سب سے بڑی مصیبت کی علامت بن چکے ہیں، ان کی توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ صورتحال مزید خراب ہونے سے پہلے خطے میں کشیدگی کو کم کیا جائے۔

    انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جنگ کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو یہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے،ترکیہ خطے میں امن کے لیے سرگرم ہے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ تنازع کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔

    واٹس ایپ نے نیا کنٹرول سسٹم متعارف کرادیا

    سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    اینٹوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،سرکاری ریٹ پر دستیابی کی استدعا

  • سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    سینئر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عاصم بخاری طویل علالت کے بعد 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    اہلِ خانہ کے مطابق عاصم بخاری گزشتہ کچھ عرصے سے گردوں اور دل کے امراض میں مبتلا تھے 15 روز سے لاہور کے اسپتال میں زیر علاج تھے وہ بدھ کی رات کوما میں چلے گئے تھے جس کے بعد جمعرات کو ان کا انتقال ہو گیا مرحوم کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد لاہور میں ان کی رہائش گاہ کے قریب واقع جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔

    ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات اور مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    واٹس ایپ نے نیا کنٹرول سسٹم متعارف کرادیا

    عاصم بخاری نے ٹیلی وژن ڈراموں، اسٹیج اور فلموں میں اپنی اداکاری کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کو 2014 میں پرائیڈ آف پرفارمنس دیا گیا۔ عاصم بخاری نے 1965 میں پی ٹی وی سے کام کا آغاز کیا ان کے مشہور زمانہ ڈراموں میں جنجال پورہ سر فہرست ہے۔

    5G اسپیکٹرم نیلامی: مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں واضح اضافہ

  • واٹس ایپ نے نیا کنٹرول سسٹم متعارف کرادیا

    واٹس ایپ نے نیا کنٹرول سسٹم متعارف کرادیا

    واٹس ایپ بچوں کی آن لائن حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے پیرنٹ مینیجڈ اکاؤنٹس کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے اس فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے اکاؤنٹس پر زیادہ کنٹرول حاصل کر سکیں گے۔

    کمپنی کے مطابق یہ نیا سسٹم خاص طور پر 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تیار کیا جا رہا ہےاس میں بچوں کا اکاؤنٹ والدین کے اکاؤنٹ سے منسلک ہوگا تاکہ والدین یہ طے کر سکیں کہ ان کا بچہ کن افراد سے چیٹ کر سکتا ہے، کن گروپس میں شامل ہو سکتا ہے اور کن سیٹنگز کو استعمال کر سکتا ہےاس کے علاوہ بچوں کی پرائیویسی سیٹنگز اور چیٹ سے متعلق کئی آپشنز بھی والدین کے کنٹرول میں ہوں گے۔

    اس فیچر کے تحت ان خصوصی اکاؤنٹس میں بچوں کو صرف پیغامات بھیجنے اور کال کرنے کی سہولت دی جائے گی جبکہ اشتہارات بھی نہیں دکھائے جائیں گےاگرچہ ایپ اسٹورز پر اس ایپ کی عمر کی حد 13 سال یا اس سے زیادہ رکھی گئی ہے، تاہم بہت سے کم عمر بچے اپنے والدین سے رابطے کے لیے پہلے ہی اس ایپ کا استعمال کر رہے ہیں۔

    5G اسپیکٹرم نیلامی: مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں واضح اضافہ

    میٹا کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام میں بچے کا اکاؤنٹ بنانے کے لیے والدین یا سرپرست کو اپنے فون اور بچے کے فون دونوں کی ضرورت ہوگی سیٹ اپ کے دوران اکاؤنٹ کو کیو آرکوڈ کے ذریعے تصدیق کیا جائے گا اور والدین کو اکاؤنٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں مختلف الرٹس بھی موصول ہوں گے، مثال کے طور پر اگر بچہ کسی نئے کانٹیکٹ کو شامل کرے، بلاک کرے یا رپورٹ کرے تو والدین کو فوری اطلاع ملے گی۔

    اگر کسی نامعلوم یا مشکوک شخص کی طرف سے پیغام آئے تو اسے الگ فولڈر میں منتقل کیا جا سکتا ہے، جہاں والدین اسے دیکھ کر بلاک یا اجازت دینے کا فیصلہ کر سکیں گے اس کے علاوہ والدین چاہیں تو اضافی نوٹیفکیشنز بھی فعال کر سکتے ہیں، جیسے کہ بچے کی پروفائل تصویر یا نام تبدیل کرنا، کسی نئے چیٹ ریکوئسٹ کا آنا، کسی گروپ میں شامل ہونا یا اسے چھوڑنا۔ یہ تمام سیٹنگز والدین کے مقرر کردہ چھ ہندسوں کے پن کے ذریعے محفوظ ہوں گی۔

    اینٹوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،سرکاری ریٹ پر دستیابی کی استدعا

    کمپنی کے مطابق ان اکاؤنٹس میں کئی فیچرز دستیاب نہیں ہوں گےمثال کے طور پر میٹا کی میٹا اے ائی، چینلز اور اسٹیٹس جیسی سہولیات بچوں کے لیے بند رہیں گی۔ اسی طرح پرائیویٹ چیٹس میں ڈزاپیئرنگ کا آپشن بھی دستیاب نہیں ہوگا، اگر کسی نامعلوم نمبر سے بچے کو پیغام موصول ہو تو ایپ اس کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کرے گی، جیسے کہ وہ شخص کس ملک سے ہے یا کیا وہ کسی مشترکہ گروپ میں موجود ہے، نامعلوم افراد کی تصاویر بھی خودکار طور پر دھندلی دکھائی جائیں گی تاکہ بچے محفوظ رہیں۔

    کمپنی کے مطابق جب بچے کی عمر بڑھ جائے گی تو انہیں اطلاع دی جائے گی کہ وہ اپنے اکاؤنٹ کو عام اکاؤنٹ میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ تاہم والدین چاہیں تو اس تبدیلی کو مزید 12 ماہ تک مؤخر بھی کر سکیں گے اس فیچر کو ابتدائی طور پر چند ممالک میں متعارف کرایا جا رہا ہے اور آئندہ مہینوں میں اسے مرحلہ وار دیگر ممالک میں بھی پھیلا دیا جائے گا۔

    
ایران کی دھمکی، بندرگاہوں پر حملہ ہوا تو خطے کی تمام بندرگاہیں نشانے پر ہوں گی

    یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کے مختلف ممالک میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق قوانین اور حفاظتی اقدامات پر بحث جاری ہے۔

  • 5G اسپیکٹرم نیلامی: مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں واضح اضافہ

    5G اسپیکٹرم نیلامی: مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں واضح اضافہ

    ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی سے پاکستان میں مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں واضح اضافہ ہونے لگا ہے۔

    پاکستان کی 5G اسپیکٹرم نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہوئی نیلامی میں کامیاب بولی دہندگان میں زونگ (چائنا موبائل)، یوفون (اتصالات) اور جاز (ویون گروپ) شامل ہوئے۔

    مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ یہ نیلامی پاکستان میں ٹیلی کام اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی واضح علامت ہے، موجودہ غیر ملکی کمپنیوں کی نئی سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت اور اصلاحاتی عمل پر بڑھتے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، اس سے قبل پی آئی اے میں 645 ملین ڈالر کی نجکاری مقامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا اہم عندیہ ہے، پی آئی اے کی نجکاری سے فضائی رابطے مضبوط ہوں گے جبکہ 5G اسپیکٹرم نیلامی سے ڈیجیٹل معیشت اور تیز رفتار انٹرنیٹ کو فروغ ملے گا۔

    مشیر وزیر خزانہ نے کہا کہ نیلامی میں کامیاب کمپنی جاز (ویون گروپ) نے آئندہ تین سال کے دوران پاکستان میں مزید 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تسلسل ملکی معیشت کی بحالی اور طویل المدتی استحکام کی ضمانت ہے پاکستان کی معیشت میں یہ مثبت پیش رفت ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی وژن کا عملی ثمر ہے۔

    اینٹوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،سرکاری ریٹ پر دستیابی کی استدعا

    
اسپین نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

    
ایران کی دھمکی، بندرگاہوں پر حملہ ہوا تو خطے کی تمام بندرگاہیں نشانے پر ہوں گی

  • مریم نواز اور نواز شریف سے تاشقند کے گورنر کی ملاقات

    مریم نواز اور نواز شریف سے تاشقند کے گورنر کی ملاقات

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ازبکستان کے صوبے تاشقند کے گورنر زوئیر مرزا ایوف نے 7 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران پنجاب اور تاشقند کو برادر صوبہ قرار دینے پر اتفاق کیا گیا اور اس مقصد کے لیے خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

    ملاقات میں ٹورازم، زراعت، لائیو سٹاک، میٹ پراسیسنگ، بیوریجز، سٹرس فروٹ اور دیگر سیکٹرز میں معاشی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ازبکستان کی جانب سے لاہور میں بابر پارک کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیا گیا گورنر تاشقند نے لاہور میں مغل دور کی تاریخی عمارتوں کی بحالی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وزیراعلیٰ نے دورہ ازبکستان کی دعوت شکریے کے ساتھ قبول کر لی۔

    آپریشن غضب للحق : 461 دہشتگرد ہلاک اور 855 زخمی،243 چیک پوسٹیں تباہ

    گورنر تاشقند نے ازبکستان کے صدر کی جانب سے پاکستان کے عوام بالخصوص اہل پنجاب کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا ازبک پلاؤ کی تعریف پر گورنر تاشقند نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی باورچیوں کی ٹریننگ کے لیے ازبک شیف بھیجنے کی پیشکش بھی کی۔

    نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی ازبکستان کے علمی و ثقافتی ورثے پر فخر کرتے ہیں اور سمرقند ماضی کی طرح آج بھی علم و ہنر کا مرکز ہےازبکستان کے کھانے بالخصوص پلاؤ پاکستانیوں کے مرغوب کھانوں میں شامل ہیں لاہور کی ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے اور انہیں لاہور سے خاص محبت ہے جب وہ وزیر اعظم تھے تو ہر ویک اینڈ پر لاہور آ جاتے تھے نواز شریف نے ازبکستان کے عوام بالخصوص اہل سمرقند کو سلام محبت بھی پیش کیا۔

    گورنر تاشقند زوئیر مرزا ایوف نے پنجاب میں سیاحت کے فروغ اور تاریخی مقامات کی بحالی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ٹورازم، آرکیالوجی اور میوزیم کے فروغ کے لیے کاوشیں قابل تحسین ہیں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاحت، فارماسیوٹیکل، زراعت اور دیگر شعبوں میں معاشی تعلقات بڑھانے کے بے شمار مواقع موجود ہیں زبکستان میں ڈھائی ہزار کمپنیاں 74 ممالک کے اشتراک سے کام کر رہی ہیں جبکہ پاکستانی سرمایہ کاروں کے تعاون سے 22 کمپنیاں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں ازبکستان میں ٹیکسٹائل بالخصوص پولیسٹر کی بہت مانگ ہے اور پاکستانی کمپنیوں کے اشتراک کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے ازبک مسجد کا سووینئر دیکھ کر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ازبکستان برادر ملک ہے اور پاکستان سماجی و معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہےازبکستان سے محبت انہیں اپنے والد نواز شریف اور والدہ مرحومہ سے ورثے میں ملی ہے لاہور میں ازبک کوزین ریسٹورنٹ پاکستانیوں کی ازبکستان سے محبت کا ثبوت ہے جبکہ پنجاب میں بہت سے تاریخی مقامات سیاحتی توجہ کا مرکز ہیں۔

    مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں زراعت، صنعت، سوشل سیکٹر اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ ملک کی زراعت کا 70 فیصد پنجاب سے آتا ہے جبکہ سیالکوٹ، وزیر آباد اور فیصل آباد اہم صنعتی مراکز ہیں پ اکستانی چاول دنیا میں بہترین شمار کیا جاتا ہے جبکہ مکئی اور گندم بھی پنجاب کی بڑی فصلیں ہیں پنجاب میں زراعت اور لائیو سٹاک کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر توجہ دی جا رہی ہے اور عالمی معیار کے مطابق تین لاکھ مویشی میٹ ایکسپورٹ کے لیے تیار ہیں، پاکستان ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور پاکستان کی بیڈ شیٹس، ٹاول اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان اور ازبکستان باہمی تعاون سے دنیا کو حیران کر سکتے ہیں۔

  • آپریشن غضب للحق : 461 دہشتگرد ہلاک اور 855 زخمی،243 چیک پوسٹیں تباہ

    آپریشن غضب للحق : 461 دہشتگرد ہلاک اور 855 زخمی،243 چیک پوسٹیں تباہ

    پاک فوج کا افغانستان میں موجود دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کی تفصیلات جاری کردیں۔

    عطااللہ تارڑ کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں اب تک 461 دہشتگرد ہلاک اور 855 زخمی ہوگئے،پاک فوج نے افغانستان کی 243 چیک پوسٹیں تباہ کی ہیں، جبکہ 42 پر قبضہ کیا گیا ہے،آپریشن میں 219 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئی ہیں، افغانستان میں 65 دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور معاون مقامات کو فضائی کارروائیوں میں مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے افغان طالبان رجیم پر واضح کیا ہے کہ اسے دہشتگردوں یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

  • سونے کی قیمت میں  آج پھر اضافہ

    سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ

    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوگیا ملک میں فی تولہ سونا 3700 روپے اضافے کے بعد 543,262 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3172 روپے اضافے کے بعد 465,759 روپے کا ہو گیاہے اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 426,961 روپے ہوگئی، جبکہ عالمی بازار میں سونا 37 ڈالر اضافے کے بعد 5205 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

    فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 9ہزار 354 روپے کی سطح پر مستحکم رہیں، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 8ہزار 019روپے کی سطح پر مستحکم رہیں۔