Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی :8 ممالک کی فضائی حدود بند

    مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی :8 ممالک کی فضائی حدود بند

    ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں اور اس کے بعد ایران کی جوابی کارروائی کے باعث مشرقِ وسطیٰ میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

    مشرقی وسطیٰ میں صورتحال نے یورپ اور ایشیا کے درمیان فضائی راستوں کو شدید متاثر کیا ہے اور دنیا بھر کی بڑی فضائی کمپنیوں کو پروازیں منسوخ، معطل یا متبادل راستوں پر منتقل کرنا پڑا ہے،فضائی حدود بند کرنے والے ممالک میں ایران، اسرائیل، عراق، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور شام شامل ہیں۔

    امارات ایئرلائن نے دبئی ہوائی اڈے سے اپنی پروازیں معطل کر دیں، جبکہ فلائی دبئی کی سروسز بھی فضائی حدود کی بندش سے متاثر ہوئیں قطر ایئرویز نے عارضی طور پر پروازیں روک دیں، اور عمان ایئر نے بغداد کے لیے پروازیں معطل کر دیں، کویت ایئرویز نے ایران کے لیے تمام پروازیں بند کر دیں،پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر روک دیں۔

    ایمریٹس نے بھی دبئی آنے اور جانے والی اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ ایئر لائن نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے پہلے تازہ ترین صورتحال ضرور چیک کریں متاثرہ مسافروں کو ری بکنگ، رقم کی واپسی یا متبادل سفری انتظامات کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    ورجن اٹلانٹک نے بھی لندن ہیتھرو سے دبئی جانے والی اپنی پرواز منسوخ کر دی ہے جبکہ کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ انڈیا، مالدیپ اور سعودی عرب جانے والی پروازوں کو متبادل راستوں کے باعث زیادہ وقت لگ سکتا ہےاسی طرح برٹش ایئر ویز نے تل ابیب اور بحرین کے لیے اپنی پروازیں بدھ تک منسو خ کر دی ہیں جبکہ عمان جانے والی پرواز بھی معطل کر دی گئی ہیں۔

    ہنگامی صورت حال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لندن سے دوحہ جانے والی ایک پرواز کو منزل کے قریب پہنچ کر واپس موڑ دیا گیاوزز ایئر نے اسرائیل، دبئی، ابوظہبی اور عمان کے لیے تمام پروازیں فوری طور پر معطل کر دی ہیں جبکہ سعودی عرب کے لیے اس کی پروازیں منگل تک منسوخ رہیں گی۔

    ان کے علاوہ ایئر انڈیا، لفتھانسا اور ترکش ایئرلائنز نے بھی مشرقِ وسطیٰ کے لیے متعدد پروازیں منسوخ یا محدود کرنے کا اعلان کیا ہے ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ وہ خطے کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور جیسے ہی فضائی حدود محفوظ قرار دی جائیں گی، پروازوں کا شیڈول مرحلہ وار بحال کر دیا جائے گا۔

    ترک ایئرلائنز اور دیگر ترک فضائی کمپنیوں نے ایران، عراق، شام، لبنان، اردن، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کے لیے متعدد پروازیں منسوخ کر دیں۔

    جرمن، فرانسیسی، برطانوی اور نیدرلینڈز کی بڑی فضائی کمپنیوں نے تل ابیب، دبئی، بیروت، ریاض اور دیگر شہروں کے لیے پروازیں منسوخ یا معطل کر دیں، جبکہ بعض پروازوں کو دورانِ سفر واپس موڑنا پڑا۔

    بھارت کی قومی فضائی کمپنی نے مشرقِ وسطیٰ کے لیے تمام پروازیں معطل کر دیں اور دہلی سے تل ابیب جانے والی پرواز کا رخ موڑ دیا۔ جاپان کی قومی فضائی کمپنی نے ٹوکیو سے دوحہ کی سروس منسوخ کر دی، جبکہ دیگر بھارتی فضائی کمپنیوں نے بھی ممکنہ خلل سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے۔

    قومی ایئر لائن نے بھی خلیجی ممالک کے لیے اپنا فضائی آپریشن فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہےاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، بحرین، دوحہ اور کویت کے لیے شیڈول تمام پروازیں عارضی طور پر روک دی گئی ہیں یہ معطلی ابتدائی طور پر اتوار کی شام تک یا خطے میں فضائی حدود کی بحالی تک برقرار رہے گی سعودی عرب کے لیے پروازیں بدستور جاری رہیں گی تاہم حفاظتی وجوہات کی بنا پر ان کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث متعدد پروازیں کراچی منتقل کر دی گئی ہیں جس کے باعث جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈائیورٹڈ فلائٹس کا دباؤ بڑھ گیا ہےایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پارکنگ اسپیس عارضی طور پر دستیاب نہیں رہی۔

    انتظامیہ کی جانب سے ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ڈائیورژن سے قبل جناح ٹرمینل انتظامیہ سے رابطہ کیا جائے، جبکہ ڈائیورٹڈ پروازوں کے لیے پیشگی کوآرڈینیشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہےصورتحال کے پیشِ نظر دو گھنٹوں کے لیے نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق مختلف ایئرلائنز کی تین بین الاقوامی پروازیں صرف ایندھن بھروانے کے لیے کراچی ایئرپورٹ پر اتریں، جو ری فیولنگ کے بعد روانہ ہو گئیں۔

    ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود کی بندش سے عالمی فضائی نظام میں شدید خلل پیدا ہوا ہے اور مسافروں کو طویل تاخیر اور منسوخیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے صورتحال کے پیشِ نظر فضائی کمپنیاں مسلسل اپنی حکمت عملی تبدیل کر رہی ہیں۔

  • امریکی اسرائیلی حملے کے بعد خامنہ ای کے محفوظ کمپاؤنڈ کی تصویر سامنے آ گئی

    امریکی اسرائیلی حملے کے بعد خامنہ ای کے محفوظ کمپاؤنڈ کی تصویر سامنے آ گئی

    تہران: ایران میں سپریم کمانڈر خامنہ ای کے محفوظ کمپاؤنڈ پر امریکی اسرائیلی حملہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کمپاؤنڈ کی ایک سیٹلائٹ تصویر سامنے آئی ہے۔

    فارس خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کے اعلیٰ حکام ’’مکمل طور پر خیریت‘‘ سے ہیں، جن میں صدر مسعود پیزشکیان، پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور سیکیورٹی امور کے سربراہ علی لاریجانی شامل ہیں اگرچہ اسرائیلی ذرائع نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے صدر اور ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا اور حملے میں کامیابی حاصل کی، تاہم ملک کے اندر سرکاری ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکومتی عہدیداران، بشمول مسلح افواج کے سربراہان، مکمل طور پر خیریت سے ہیں۔

    iran

    ایک امریکی اہلکار نے الجزیرہ کو بتایا کہ وہ ایران پر فضا اور سمندر سے ’’وسیع‘‘ حملے جاری رکھے گا، اہلکار نے کہا کہ امریکی-اسرائیلی حملوں کا مقصد ایرانی سیکیورٹی اپریٹس کو ختم کرنا ہے اور یہ فی الحال ایران کے اندر اہداف تک محدود ہے-

  • امریکا کا ایران پر حملے جاری رکھنے کااعلان

    امریکا کا ایران پر حملے جاری رکھنے کااعلان

    امریکا نے ایران پر وسیع حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    اعلیٰ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران پر فضا اور سمندر دونوں راستوں سے وسیع پیمانے پرحملے جاری رکھیں گے ، امریکا اور اسرائیل کے حملوں کا مقصد ایرانی سکیورٹی ڈھانچے کو کمزور کرنا ہے،فی الحال یہ کارروائیاں صرف ایران کے اندر موجود اہداف تک محدود ہیں ، امریکی فضائیہ ایران پر حملوں میں شریک ہے ، امریکی فوج ایران پر اسرائیلی فوج کے ساتھ ملکر کارروائی کر رہی ہے۔

    دوسری جانب آئی ڈی ایف کے ایک افسر سٹیو کوہن نے ریپبلک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نہ صرف مغرب کی جانب سے بلکہ ہندوستان کی جانب سے بھی ایران کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں،ہندوستان کو قریبی اتحادی قرار دیتے ہوئے انہوں نے یہ بھی اظہار کیا کہ اسرائیل میں ہندوستانی وزیر اعظم کی میزبانی کرنا خوشی کی بات ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے اعلیٰ کمانڈروں کے علاوہ درجنوں شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔

  • امریکا اور اسرائیل کا ایرانی اسکول پر حملہ ، 53 طالبات شہید،درجنوں زخمی

    امریکا اور اسرائیل کا ایرانی اسکول پر حملہ ، 53 طالبات شہید،درجنوں زخمی

    ایران پر امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں میں لڑکیوں کے ایک اسکول پر بمباری کی خبر نے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

    ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کے وقت اسکول میں تقریباً 170 طالبات موجود تھیں فضائی حملے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 53 افراد جاں بحق اور تقریباً 60 زخمی ہوئے ہیں جن میں طالبات اور اسکول کا عملہ بھی شامل ہےہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیل نے صبح کے وقت اسکول کو براہِ راست نشانہ بنایا ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو نکالنے میں مصروف ہیں،واقعے کے بعد امدادی اداروں اور طبی ٹیموں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے ملبے تلے متعدد طالبات اور عملے کے افراد دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کا کام جاری ہے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    اسرائیل کی جانب سے اس حملے کے بارے میں فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم اسرائیلی فوج نے ایرانی شہریوں سے فوجی تنصیبات اور اڈوں سے دور چلے جانے کا کہا تھا۔

  • ایران کی جانب سے  کنگ فہد ایئر بیس  اور امریکی طیارہ بردار جہاز  پرحملے کی اطلاعات

    ایران کی جانب سے کنگ فہد ایئر بیس اور امریکی طیارہ بردار جہاز پرحملے کی اطلاعات

    ایران کی جانب سے مختلف عرب ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،ایران نے بحرین، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جب کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی دھماکا سنا گیا۔

    مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے سعودی عرب کے اہم فضائی اڈے کنگ فہد ایئر بیس پر راکٹ حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ذرائع کے مطابق حمللے کے بعد سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا دوسری جانب یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ بحرِ ہند میں ایران نے امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر میزائلوں سے حمللہ کیا۔

    دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوئیں تو خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق ایران نے یواےای میں الدفرا ائیربیس، بحرین میں بحری ائیربیس کو نشانہ بنانےکی تصدیق کی ہےیو اےای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ یو اے ای نے متعدد ایرانی میزائلوں کو روک دیا۔

    متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ یہ حملہ قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، متحدہ عرب امارات اس جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق محفوظ رکھتا ہے۔

  • سونے اور چاندی  کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    امریکا اور اسرائیل کی ایران پر مشترکہ حملوں سے خطے میں انتہائی کشیدہ صورتحال نے سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے،فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار کا اضافہ ہوا ہے-

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار روپے بڑھ کر 5 لاکھ 50 ہزار 562 روپے ہو گئی پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 574 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 47 ہزار 18 روپے ہو گئی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 100 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 5278 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی جبکہ 388 روپے کے اضافے سے چاندی کی ایک تولہ قیمت 9862 روپے ہو گئی ہے۔

    ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی سونے میں بڑھتی دلچسپی کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں کشیدگی فوری روکنے پر زور دیا گیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی جانب سے اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا، جس میں ایران اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں نے ایران اور وسیع تر خطے میں ابھرتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا۔

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف بلاجواز حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کشیدگی میں فوری کمی پر زور دیا انہوں نے کہاکہ بحران کے پرامن اور مذاکراتی حل کے لیے سفارتی عمل کی فوری بحالی ناگزیر ہےتنازع کے حل کے لیے بات چیت اور سفارتکاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

    واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملہ کردیا ہے، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر بھی میزائل داغے ہیں۔

  • امریکا،اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے،امیر جماعت اسلامی

    امریکا،اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے،امیر جماعت اسلامی

    جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا مل کر ایران پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے اور پورے خطے کو جنگ میں جھونکا جا رہا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےایکس پر بیان میں کہا کہ ایک مرتبہ پھر امریکہ نے مذاکرات کو دھوکے کے طور پر استعمال کیا حافظ نعیم الرحمان کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا “بورڈ آف پیس” دراصل “بورڈ آف وار” ہےامریکہ اور اسرائیل نے اپنے شیطانی مقاصد کے لیے پورے مشرقِ وسطیٰ کو خطرے میں ڈال دیا ہے، مسلم حکمرانوں کو آنکھیں کھولنا ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 25 سال میں امریکی سرپرستی میں کئی مستحکم مسلم ممالک کو جارحیت کا نشانہ بنا کر انتشار پھیلایا گیا اور پاکستانی حکمران بھی یہ سبق یاد رکھیں کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں-

    واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکا نے ایران پر حملہ کردیا ہے، جس کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر بھی میزائل داغے ہیں۔

  • رویت ہلال ریسرچ کونسل کی عیدالفطر سے متعلق پیشگوئی

    رویت ہلال ریسرچ کونسل کی عیدالفطر سے متعلق پیشگوئی

    لاہور:رویت ہلال ریسرچ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات 19 مارچ 2026ء کی شام شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، جس کے باعث پاکستان میں عیدالفطر ہفتہ 21 مارچ 2026ء کو ہونے کی توقع ہے۔

    کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 19 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا تاہم اسی روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر رویت کے لیے درکار 19 گھنٹوں سے کم یعنی 13 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔

    انہوں نے بتایا کہ غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا ضروری ہوتا ہے وہ کراچی میں 26 منٹ جبکہ پشاور میں 30 منٹ رہے گا اس لیے مطلع صاف ہونے کی صورت میں بھی چاند کی رویت ننگی آنکھ، دوربین یا ٹیلی سکوپ سے ممکن نہیں، شوال 1447ھ کا آغاز رمضان المبا رک کے 30 روز مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 21 مارچ 2026 سے ہوگا اور اسی روز ملک بھر میں عیدالفطر منائے جانے کا امکان ہے-

    جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلق بڑی غلطی ،بل گیٹس نے فلاحی تنظیم کے عملے سے معذرت کرلی

    نرخنامہ ردی کی ٹوکری میں قصابوں کی ہڑتال سے شہر یرغمال

    آئینی عدالت نے سیکرٹری دفاع کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی روک دی

  • جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلق بڑی غلطی ،بل گیٹس نے فلاحی تنظیم کے عملے سے معذرت کرلی

    جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلق بڑی غلطی ،بل گیٹس نے فلاحی تنظیم کے عملے سے معذرت کرلی

    بل گیٹس نے بدنام زمانہ مالیاتی شخصیت جیفری ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلق کو ’بڑی غلطی‘ قرار دیتے ہوئے اپنی فلاحی تنظیم کے عملے سے معذرت کرلی ہے۔

    امریکی اخبار دی وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس نے ایک داخلی اجلاس میں اعتراف کیا کہ ایپسٹین سے ملاقاتوں نے گیٹس فاؤنڈیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور منفی تاثر پیدا کیا ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارنا ایک بہت بڑی غلطی تھی میں اس غلطی کے باعث متاثر ہونے والے تمام افراد سے معذرت خواہ ہوں۔

    بل گیٹس نے وضاحت کی کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی یا غیر اخلاقی کام نہیں کیا اور نہ ہی ایپسٹین کی متاثرہ خواتین سے کبھی رابطہ رکھا متنازع تصاویر درا صل ایپسٹین کے دفتر میں لی گئیں، جہاں انہیں عملے کے ساتھ تصویر بنوانے کی درخواست کی گئی تھی ان کی ایپسٹین سے پہلی ملاقات 2011 میں ہوئی جبکہ 2013 سے ان کی سابقہ اہلیہ میلِنڈا فرانسیسی گیٹس نے اس تعلق پر تحفظات کا اظہار کرنا شروع کر دیا تھا انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کی سابقہ اہلیہ کے خدشات درست ثابت ہوئے۔

    ہیٹ ویو اور گلشیئر پگھلنے سے مارچ تا ستمبر سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے

    واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین 2019 میں نیویارک کی حراست میں انسانی اسمگلنگ کے مقدمات کا سامنا کرتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا، 2008 میں امریکی ریاست فلوریڈا میں وہ کم عمر لڑکی سے جسم فروشی کے الزام میں سزا یافتہ بھی رہ چکا تھا،بل گیٹس نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے اقدامات نے ان کی فلاحی تنظیم کے بنیادی اصولوں سے متصادم تاثر پیدا کیا، جس پر وہ افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

    پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر مکمل پابندی