Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسحاق ڈار کا صومالیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسحاق ڈار کا صومالیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد: وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا،جس میں انہوں نے صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،جس میں اسحاق ڈار نے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور ایسی کسی بھی کارروائی کی مذمت کی جو ان کے وقار یا سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے۔

    صومالیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان کے اس مؤقف پر شکریہ ادا کیا کہ وہ صومالیہ کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کی مسلسل اور مستحکم حمایت جاری رکھے ہوئے ہےانہوں نے صومالیہ کے مسائل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھانے کے لیے پاکستان کی مدد بھی طلب کی۔

    اداکارہ مہربانو نے اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ اور دیگر کثیرالجہتی فورمز پر صومالیہ کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

    واضح رہے کہ اسرائیل نے صومالی لینڈ کو ریاست کے طور پر تسلیم کر لیا ہے، جس پر اسلامی ممالک نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے،مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، فلسطین، قطر، سعودی عرب، صومالیہ اور سوڈان کے علاوہ ترکیہ، یمن، اردن، مصر، الجزائر، کوموروس، جبوتی، گیمبیا، ایران، عراق، کویت، لیبیا اور مالدیپ بھی دستخط کنندگان میں شامل ہیں، نائجیریا، عمان اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی اس مشترکہ مؤقف کی حمایت کی ہے۔

    ہم نیا یا پرانا نہیں بلکہ قائد کا پاکستان چاہتے ہیں ،خالد مسعود سندھو

  • اداکارہ مہربانو نے اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی

    اداکارہ مہربانو نے اپنی شادی ختم ہونے کی تصدیق کردی

    معروف پاکستانی اداکارہ مہربانو نے بالآخر اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ اس وقت شادی شدہ نہیں ہیں۔

    اداکارہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا اور مداحوں کے حلقوں میں کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے،مہربانو کی شادی 2022 میں شاہ رخ کاظم علی سے ہوئی تھی وہ اپنے متحرک اور جاندار کرداروں کے باعث ڈراموں اور فلموں میں پہچانی جاتی ہیں۔

    حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ شادی شدہ ہیں؟ جس پر مہربانو نے مختصر مگر واضح انداز میں جواب دیا: ’نہیں‘،ان کے اس سادہ اور دو ٹوک جواب نے افواہوں کو ختم کر دیاہے-

    ہم نیا یا پرانا نہیں بلکہ قائد کا پاکستان چاہتے ہیں ،خالد مسعود سندھو

    سوشل میڈیا پر اس سے قبل مہربانو نے اپنے شوہر کے ساتھ موجود تمام تصاویر ہٹا دی تھیں، حتیٰ کہ شادی سے متعلق کوئی تصویر بھی پروفائل پر موجود نہیں تھی، جس سے مداحوں میں تشویش پیدا ہو گئی تھی،مہربانو کی عام طور پر سوشل میڈیا پر متحرک شخصیت اور کھلے اظہار کے باوجود اس معاملے پر خاموشی نے طلاق یا علیحدگی کی افواہوں کو تقویت دی تھی، تاہم ان کے حالیہ جواب نے اب تمام ابہام دور کر دیے ہیں۔

    واضح رہے کہ مہربانو اس سے قبل بھی اپنے خیالات اور فیصلوں کا اظہار بلا جھجھک کرتی رہی ہیں، اور ان کا حالیہ بیان بھی اسی بے باکی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔

    عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے راہیں جدا کر لیں

  • عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے راہیں جدا  کر لیں

    عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق نے راہیں جدا کر لیں

    قومی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی راہیں جدا ہو گئی ہیں۔

    عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طویل غور و فکر اور مسلسل اختلافات کی وجہ سے انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، متعدد مسائل گزشتہ سالوں سے حل نہیں ہو سکے،عماد وسیم نے مداحوں اور عوام سے درخواست کی کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے، پرانی تصاویر کو استعمال نہ کیا جائے اور ثانیہ اشفاق کو اب ان کی اہلیہ نہ کہا جائے۔

    انہوں نے مزید کہاکہ ذاتی معاملات پر منفی تبصرہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے ہمیشہ موجود رہیں گے اور ان کی مکمل دیکھ بھال کریں گے۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    واضح رہے کہ عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق اگست 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے 3 بچے ہیں،جولائی 2025 میں عماد وسیم کی مبینہ طور پر نائلہ نامی لڑکی کے ساتھ دوستی کی خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں،عماد وسیم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک خاتون کے ساتھ لندن کی سڑکوں پر چہل قدمی کرتے نظر آ ئے صارفین کا دعویٰ تھا کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہی ہیں، تاہم ویڈیو میں خاتون کا چہرہ واضح نہیں تھا-

    جبکہ انہیں دنوں ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے زایان کی ایک تصویر شیئر کی تھی اور انہوں نے لکھا کہ میں نے تمہیں نو ماہ تک اپنے وجود کا حصہ بنائے رکھا، اب اللہ سے دعا ہے کہ وہ مجھے مستقبل کے سفر کے لیے مزید ہمت دے، زایان۔”

    انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،محسن نقوی

    اس جذباتی پیغام میں عماد وسیم کا کوئی ذکر نہ ہونے پر لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ ممکنہ طور پر دونوں کے درمیان راہیں جدا ہو چکی ہیں،عماد وسیم اور نائلہ راجا کے درمیان قربت کے حوالے سے متعدد افواہیں سوشل میڈیا پر سرگرم رہیں-

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد نئے سال کے موقع پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

    پاکستان میں نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی،پیٹرول کی فی بیرل قیمت 75 ڈالر 5 سینٹ سے کم ہوکر 69 ڈالر 73 سینٹ کی سطح پر آ گئی ہے، عالمی منڈی میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 32 سینٹ کی کمی ہوئی ہے۔

    انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،محسن نقوی

    پیٹرول کی فی لیٹر ایکس ریفائنری قیمت 145روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی، ایکس ریفائنری قیمت میں 11روپے فی لیٹر کمی دیکھنے میں آئی ہے، 15دسمبر کو پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 156روپے66 پیسے تھی۔

    عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں 4 ڈالر 35 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 84 ڈالر27 سینٹ سے کم ہوکر 79 ڈالر 92 سینٹ کی سطح پر آ گئی ہےڈیزل کی ایکس ریفائنری نرخ میں 9 روپے 57 پیسے کی کمی ہوئی ہے، ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 164روپے 92 پیسے سے کم ہوکر 155روپے 35 پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔

    یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،محسن نقوی

  • انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،محسن نقوی

    انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،محسن نقوی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد ملتان سلطانز کی نیلامی کی جائے گی تاکہ فرنچائز کے مستقبل سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ رواں سال ملتان سلطانز کو پی سی بی خود آپریٹ کرے گا جبکہ فرنچائز کے ہیڈ کے نام کا اعلان آئندہ 8 سے 10 دن میں کر دیا جائے گاپاکستان سپر لیگ کے اختتام کے بعد ملتان سلطانز کی نیلامی کی جائے گی تاکہ فرنچائز کے مستقبل سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

    یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،محسن نقوی

    محسن نقوی کے مطابق پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کیلئے 10 پارٹیوں نے بڈنگ کے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ 8 جنوری کو دو نئی ٹیموں کو فروخت کیا جائے گاعلی ترین اگر چاہیں تو پی ایس ایل کی نئی ٹیم خرید سکتے ہیں چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ جب نئی ٹیموں کے مالکان سامنے آ جائیں گے تب لیگ کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

    محسن نقوی نے کہاکہ جنوری پی سی بی کے لیے اہم مہینہ ہے، اور توقع ہے کہ ٹیمیں اچھی فروخت ہوں گی، نیوز چینلز سے درخواست کریں گے کہ وہ اس کھیل کے ایونٹس کی مکمل کوریج کریں۔ پاکستان کرکٹ اکیڈمی کو ریجن کی بہترین اکیڈمی بنانے کا ہدف ہے اور پاکستان شاہینز کو بھی مضبوط بنایا جائے گا،ریڈ بال ٹیم کے کوچ کا فیصلہ ابھی باقی ہے اور ٹیم اس پر کام کر رہی ہے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ سابق کپتان وسیم اکرم کو پاکستان سپر لیگ کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا ہے جو لیگ کیلئے فعال کردار ادا کریں گے،پی ایس ایل کو 26 مارچ کے بجائے 23 مارچ سے شروع کرنے کی تجویز ہے، اور تمام فرنچائزز کی رضامندی کی صورت میں یہی تاریخ فائنل کی جائے گی۔

    کابل، طالبان انٹیلی جنس چیف کے معاون دھماکے میں ہلاک

    چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ انڈر 19 اور شاہینز ٹیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کی بین الاقوامی کرکٹ کیلئے تیار کیا جا سکے کھلاڑیوں کے میڈیکل معاملات کیلئے بیرون ملک سے ڈاکٹر بلائے گئے ہیں، جبکہ انڈر 19 کرکٹرز کو پی سی بی خود سپورٹ کرے گا اور انہیں وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

    محسن نقوی نے بھارت کے ساتھ ہونے والے کسی بھی مقابلے سے متعلق واضح کیا کہ سب کچھ برابری کی سطح پر ہوگااگر بھارتی ٹیم ہاتھ ملانے سے گریز کرتی ہے تو پاکستان کی طرف سے بھی اس میں کوئی دلچسپی نہیں،ھارتی انڈر 19 ٹیم کے رویے پر آئی سی سی سے رابطہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے آئی سی سی کو خط لکھا جا رہا ہے۔

  • مریم نواز  کی قیادت کو قومی و بین الاقوامی سطح پر تحسین ملی، عظمیٰ بخاری

    مریم نواز کی قیادت کو قومی و بین الاقوامی سطح پر تحسین ملی، عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی سالانہ کارکردگی عوامی اعتماد، شفافیت اور زمینی حقائق پر مبنی منصوبہ سازی کا عملی ثبوت ہے۔

    ڈی جی پی آر میں پنجاب حکومت کی سالانہ کارکردگی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبہ پنجاب نے ترقی، فلاح اور بہتر طرزِ حکمرانی کی نئی مثالیں قائم کی ہیں پنجاب حکومت کی سالانہ کارکردگی عوامی اعتماد، شفافیت اور زمینی حقائق پر مبنی منصوبہ سازی کا عملی ثبوت ہے –

    انہوں نے کہا کہ سال 2025 اپنے اختتامی مرحلے میں ہے اور یہ سال پنجاب کی ترقی، عوامی فلاح اور سیاسی استحکام کا سال ثابت ہوا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت کو قومی و بین الاقوامی سطح پر تحسین ملی، جس سے صوبے کی مثبت شناخت مزید مضبوط ہوئی، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی، جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں ہوئیں اور منشیات فروش نیٹ ورکس کو توڑا گیا۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے ایک سال میں 90 فلیگ شپ منصوبے شروع کیے جو نہ صرف کاغذوں سے نکل کر عملی شکل اختیار کرچکے ہیں بلکہ عوام براہِ راست ان منصوبوں سے مستفید بھی ہورہے ہیں، پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے جدید ساز و سامان، ڈرون ٹیکنالوجی، اینٹی ڈرون سسٹمز، تھرمل ڈیوائسز اور آپریشنل گاڑیاں فراہم کی گئیں تاکہ اہلکاروں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے –

    مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی آمد،بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    انہوں نے کہا کہ کسان، طلباء، مزدور، نوجوان اور خواتین سمیت معاشرے کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی نے پنجاب کو دیگر صوبوں کی نسبت ترقی کے سفر میں سب سے آگے کر دیا ہے، الیکٹرک بسیں، گرین ٹرین، الیکٹرک بائیکس، ستھرا پنجاب، اپنی چھت اپنا گھر، آسان کاروبار اور کسان کارڈ مریم نواز کے ایسے فلیگ شپ پروگرام ہیں جنہوں نے سہولت، روزگار، تعلیم، ٹرانسپورٹ، ماحولیات اور معاشی بہتری کے نئے دروازے کھولے ہیں انہی منصوبوں کی بدولت پنجاب آج خدمات، اصلاحات اور پائیدار ترقی میں دیگر صوبوں پر سبقت رکھتا ہے۔

    وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پنجاب میں ڈرون ٹیکنالوجی کو پہلی بار جائے وقوعہ تک فوری رسائی، ثبوت جمع کرنے اور آپریشنل معاونت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جبکہ کچے کے علاقوں میں آپریشنز کے لیے خصوصی بکتر بند گاڑیاں خریدی گئیں کچے کا علاقہ مکمل طور پر کلیئر ہونے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور جرائم پیشہ عناصر کا کوئی ٹھکانہ محفوظ نہیں رہے گا ”ستھرا پنجاب پروگرام“ کے تحت لاہور کے قدیم ویسٹ ڈپو ’’لکھو ڈیر‘‘ کو ویسٹ ٹو انرجی زون میں تبدیل کیا جا رہا ہے، جہاں پچاس میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگایا جائے گا جو صوبے میں کچرے سے توانائی کے حصول کا پہلا بڑا قدم ہوگا۔

    بھارت میں ریپ کے ملزم بی جے پی رہنما کلدیپ سنگھ کی ضمانت پر احتجاج

    انہوں نے کہا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق صفائی کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ویسٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر فعال ہے انہوں نے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کے تحت اب تک پچاس ہزار سے زائد گھر مکمل ہونے اور مجموعی تعداد میں مسلسل اضافے کو پنجاب کی سماجی فلاح کا مضبوط ثبوت قرار دیا، بیوہ خواتین، اقلیتوں اور کم آمدن شہریوں کی فراہمی کو خصوصی ترجیح دی گئی، جو پاکستان کے سماجی تحفظ کے نظام میں قابل تقلید مثال ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو نئے مرحلے میں داخل کیا جا رہا ہے، جہاں فیصل آباد میں اورنج اور ریڈ لائن منصوبے، اور گوجرانوالہ کو میٹرو نیٹ ورک سے جوڑنے کا اعلان، شہری آمدورفت میں اہم تبدیلی لائے گا،آسان کاروبار سکیم کے تحت چھ ماہ میں اربوں روپے کے بلاسود قرضے دیئے گئے، جن میں خواتین اور نوجوانوں کا بڑا حصہ شامل ہے،طلباء کو لیب ٹاپ اور سکالرشپ تقسیم کی جارہی ہیں،1500 الیکٹرک بسیں پورے پنجاب میں چل رہی ہیں،1 لاکھ 26 ہزار گھر "اپنی چھت اپنا گھر پروگرام” کے تحت بن رہے ہیں،کسان کارڈ کے تحت 250 ارب دیئے جاچکے ہیں،گرین ٹریکٹر اور سپر سیڈر تقسیم کیے گئے ہیں۔

    اسرائیلی فوجی نے سڑک کنارے نماز پڑھنے والے فلسطینی پر گاڑی چڑھا دی، ویڈیو

    وزیراطلاعات نے بتایا کہ نوازشریف کینسر ہسپتال جنوری میں اپنا کام شروع کرنے جارہا ہے جبکہ سرگودھا کارڈیالوجی ہسپتال میں کام شروع ہوچکا ہے جلد مریم نواز اسکا افتتاح کریں گی،جس سے صوبے میں چھوٹے کاروبار اور روزگار کے مواقع تیزی سے بڑھ رہے ہیں، نواز شریف کینسر ہسپتال، سرگودھا کارڈیالوجی ہسپتال، میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور اور رحیم یار خان و نارووال میں نئے برن یونٹس کا افتتاح نئی صحت پالیسی کی بنیاد ہوں گے، جبکہ4300 بچوں کی کامیاب دل کی سرجریز پنجاب کے علاج معالجے کے شعبے میں تاریخی سنگ میل ہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو کی سکروٹنی کمیٹی اپنا کام مکمل کر رہی ہے، جس کے بعد وزیر اعلیٰ الاٹمنٹ لیٹرز جاری کریں گیانہوں نے صحافیوں سے متعلق گزشتہ روز پیش آئے ناخوشگوار واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ میڈیا کی عزت اور تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔

    دوستی، انسان سے انسان تک کا خاموش سفر.تحریر:جان محمد رمضان

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی محترم مہمان ہیں اور پنجاب حکومت مہمان نوازی، سیاسی شائستگی اور احترام کی روایت پر قائم ہے، تاہم ان کی گفتگو اور انداز میں مناسب سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ ہونا چاہیے تھا جو افسوس کے ساتھ نظر نہیں آیا،ہم مثبت سیاست اور عملی کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں، جھوٹ، الزام تراشی اور غیر سنجیدہ بیانات پر نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مہمان نوازی پنجاب کی روایت ہے اور ہم نے خیبر پختونخوا کے وزراء کو اسی وقار کے ساتھ خوش آمدید کہا، تاہم کچھ غیر سنجیدہ گفتگو اور نامناسب زبان نے افسوس پیدا کیا، پنجاب اسمبلی میں بدتمیزی، دھکم پیل اور ناشائستہ زبان نے جمہوری ماحول کو داغدار کیا، جبکہ حکومت نے ہر سطح پر ضبط اور شائستگی کا مظاہرہ کیا۔

  • مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی آمد،بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی آمد،بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات آئندہ ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے-

    پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 29 دسمبر کو ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں موسمی تبدیلیاں متوقع ہیں بلوچستان کے متعدد اضلاع میں 29 سے 31 دسمبر کے دوران بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، 30 دسمبر سے یکم جنوری کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ اسلام آباد، مر ی، گلیات اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں 30 دسمبر سے 2 جنوری تک بارش کی توقع ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق شدید برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے، جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کا خدشہ موجود ہے،اسی دوران کراچی میں بھی موسمِ سرما کی پہلی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو 30 دسمبر کو متوقع ہے اور اس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    دوستی، انسان سے انسان تک کا خاموش سفر.تحریر:جان محمد رمضان

    دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے بھی متوقع خراب موسم کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 29 دسمبر سے یکم جنوری تک بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہےکوئٹہ، زیارت، چمن اور دیگر بلند علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں تیز بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے،آندھی، گرج چمک اور برفباری کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سیاحوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،کسان اپنی زرعی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطا بق ترتیب دیں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

    پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں کمیشننگ پریڈ، ملکی و غیر ملکی کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ

  • بھارت میں ریپ کے ملزم بی جے پی رہنما کلدیپ سنگھ کی ضمانت پر احتجاج

    بھارت میں ریپ کے ملزم بی جے پی رہنما کلدیپ سنگھ کی ضمانت پر احتجاج

    بھارت میں دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے ایک سابق حکمران جماعت کے قانون ساز کو مشروط ضمانت دیے جانے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں احتجاج ہوا۔

    کلدیپ سنگھ سینگر، جو وزیرِاعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے سابق رکنِ اسمبلی ہیں، کو دسمبر 2019 میں ایک کم سن بچی سے زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، دہلی ہائی کورٹ نے حالیہ حکم میں ان کی سزا اس بنیاد پر معطل کر دی کہ وہ 7 سال سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکے ہیں، جبکہ ان کی اپیل تاحال زیرِ سماعت ہے۔

    یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں جنسی جرائم کے مقدمات، عدالتی عمل اور متاثرین کے تحفظ پر پہلے ہی وسیع بحث جاری ہے،اس فیصلے کے بعد جمعے کے روز دہلی ہائی کورٹ کے باہر بڑی تعداد میں افراد جمع ہوئے اور فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا احتجاج کے باعث سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے اور علاقے میں پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی۔

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان فوری جنگ بندی پر اتفاق

    تاہم، عدالتی حکم کے باوجود کلدیپ سنگھ سینگر فوری طور پر رہا نہیں ہوں گے کیونکہ وہ ایک دوسرے مقدمے میں بھی سزا کاٹ رہے ہیں، جو متاثرہ لڑکی کے والد کی پولیس حراست میں ہلاکت سے متعلق ہے اس مقدمے میں انہیں اور دیگر ملزمان کو 10 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

    یہ کیس ماضی میں اس وقت قومی توجہ کا مرکز بنا جب متاثرہ لڑکی نے 2018 میں خودسوزی کی کوشش کی، جبکہ بعد ازاں 2019 میں ایک سڑک حادثے میں اس کے 2 رشتہ دار جاں بحق ہو گئے ان واقعات کے بعد سپریم کورٹ نے کیس دہلی منتقل کرنے اور متاثرہ کو سیکیورٹی اور مالی معاوضہ فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

    جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی 2 ایئرہوسٹس کے درمیان ہاتھا پائی

    دریں اثنا، مرکزی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ دہلی ہائی کورٹ کے ضمانتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گا، جس سے اس حساس مقدمے میں قانونی عمل کا نیا مرحلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

  • اسرائیلی فوجی نے سڑک کنارے نماز پڑھنے والے فلسطینی پر گاڑی چڑھا دی، ویڈیو

    اسرائیلی فوجی نے سڑک کنارے نماز پڑھنے والے فلسطینی پر گاڑی چڑھا دی، ویڈیو

    مغربی کنارے کے شہر رملہ میں ایک اسرائیلی ریزرو فوجی نے جان بوجھ کر سڑک کنارے نماز ادا کرنے والے فلسطینی نوجوان کو گاڑی سے ٹکر ماردی۔

    مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر رملہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے پیش آنے والا ایک واقعہ سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا باعث بن گیا ہے، جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک اسرائیلی ریزرو فوجی نے جان بوجھ کر سڑک کے کنارے نماز ادا کرنے والے فلسطینی نوجوان کو گاڑی سے ٹکر مار دی۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کندھے پر رائفل لٹکائے ایک اسرائیلی فوجی کی گاڑی کی ٹکر سے فلسطینی نمازی زمین پر گر جاتا ہےجائے وقوعہ پر موجود دیگر فوجی اہلکار چیختے ہوئے اس فلسطینی نوجوان کو وہاں سے ہٹ جانے کا کہتے دکھائی دیتے ہیں۔

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان فوری جنگ بندی پر اتفاق

    مقامی میڈیا کے مطابق فلسطینی نوجوان کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی،متاثرہ نوجوان کے والد مجدی ابو مخو نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے بیٹے کی دونوں ٹانگوں میں شدید درد ہے، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ حملے کے دوران اسرائیلی فوجی اہلکار نے مرچوں کا اسپرے بھی استعمال کیا۔

    یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی کنارے میں تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے،اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے حملوں میں اب تک 750 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں-

  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان فوری جنگ بندی پر اتفاق

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان فوری جنگ بندی پر اتفاق

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے وزرائے دفاع نے مشترکہ سرحد پر ہونے والی تقریب میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے آسیان (ASEAN) کے مبصرین تعینات کیے جائیں گے، کسی بھی ممکنہ مسئلے کے حل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست رابطہ بھی برقرار رہے گا، فوری طور پر نافذ العمل جنگ بندی معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہیں گے۔

    گرفتار 18 کمبوڈیائی فوجیوں کو جنگ بندی برقرار رہنے کی صورت میں 72 گھنٹوں کے اندر واپس کیا جائے گا،دونوں ممالک اپنی موجودہ فوجی تعیناتی برقرار رکھیں گے تاہم کسی قسم کی مزید فوجی نقل و حرکت نہیں کی جائے گی، اشتعال انگیز اقدامات اور غلط معلومات کے پھیلاؤ سے گریز کیا جائے گا شہریوں، شہری تنصیبات، انفراسٹرکچر اور فوجی اہداف پر بھی حملے بند کر دیئے جائیں گے۔

    پی ایس ایل کی2نئی ٹیموں کی بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل

    دونوں ممالک نے اس جنگ بندی کو انسانی جانوں کے تحفظ اور خطے میں استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیا،جنگ بندی کے بعد علاقے میں موجود صحافیوں نے بتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم نفاذ سے عین قبل شدید جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے معاہدے کو شہریوں کے لیے ریلیف اور دیرپا امن کی جانب مثبت قدم قرار دیا،چین، جاپان، یورپی یونین اور ملائیشیا نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پر مکمل عملدرآمد کی امید ظاہر کی۔

    واضح رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی اور 5 لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہوگئے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تنازع کی جڑیں ان کی 800 کلومیٹر طویل سرحد پر واقع متنازع علاقوں میں ہیں، ان علاقوں میں قدیم مندروں کی ملکیت اور نوآبادیاتی دور کی سرحدی حد بندیاں طویل عرصے سے اختلافات کا سبب بنی ہوئی ہیں۔

    جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی 2 ایئرہوسٹس کے درمیان ہاتھا پائی

    اتوار کو کمبوڈیا کے وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے، جہاں تھائی اور چینی حکام کے ساتھ سہہ ملکی مذاکرات متوقع ہیں جن کا مقصد باہمی اعتماد سازی اور سرحدی امن کو مستحکم کرنا ہے،اس قبل تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کرانے کا سہرا امریکی صدر نے لیا تھا تاہم جلد ہی دونوں ممالک میں پھر سے جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔