Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پولینڈ کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت

    پولینڈ کی اپنے شہریوں کو فوری ایران چھوڑنے کی ہدایت

    امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی باعث اور ممکنہ جنگ کے خدشات کے بعد پولینڈ کی حکومت نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر ایران سے نکلنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

    پولینڈ کے وزیراعظم ڈونلڈ ٹسک نے خبردار کیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے باعث ممکن ہے آئندہ چند گھنٹوں میں انخلا بھی ممکن نہ رہےوارسا سے جاری بیان میں پولش وزیراعظم نے اپنے شہریوں پر زور دیا کہ وہ بلا تاخیر ایران چھوڑ دیں اور فی الحال کسی بھی صورت اس ملک کا سفر کرنے سے گریز کریں،موجودہ حالات غیر یقینی ہیں اور سیکیورٹی صورتحال اچانک مزید خراب ہو سکتی ہے۔

    پولینڈ کی جانب سے یہ ہنگامی انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ممکنہ عسکری تصادم کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں امریکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اس ہفتے کے اختتام تک ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی پر غور کر رہا ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

  • محمد شاہد نامی شخص کا سیالکوٹ اسٹالینز  سے کوئی تعلق نہیں،فرنچائزمالک حمزہ مجید

    محمد شاہد نامی شخص کا سیالکوٹ اسٹالینز سے کوئی تعلق نہیں،فرنچائزمالک حمزہ مجید

    سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک حمزہ مجید کا کہنا ہے کہ محمد شاہد نامی شخص کا فرنچائز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    حمزہ مجید نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مبینہ طور پر محمد شاہد نامی شخص کا فرنچائز یا اس کی انتظامی ٹیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز فرنچائز کے 76 فیصد شیئرز کے قانونی مالک ہونے کے دعویدار محمد شاہد نے الزام عائد کیا تھا کہ حمزہ مجید فرنچائز کے شیئر بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کو مزید شیئرز بیچنے کا حق نہیں ہے پی سی بی کو معاملات سے آگاہ کر دیا ہے، میں اس عمل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہوں آسٹریلیا میں مقیم بزنس مین محمد شاہد نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ وہ سیالکوٹ اسٹالینز کے 76 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔

    تاہم اب سیالکوٹ اسٹالینز کے مالک حمزہ مجید نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر کچھ ابتدائی نوعیت کی بات چیت ضرور ہوئی تھی، تاہم نہ تو پاکستان کرکٹ بورڈ یا پی ایس ایل کو کوئی ادائیگی کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کا باقاعدہ معاہدہ طے پایا۔

    بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں ویڈیو میں کیے گئے دعوؤں کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں اور اسے سیالکوٹ اسٹالینز کے نام سے جوڑنا درست نہیں ہے سیالکوٹ اسٹالینز اور او زی گروپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ وہ مکمل اعتماد اور استقامت کے ساتھ اپنے منصوبوں پر قائم ہیں،ادارہ ہر معاملے میں شفافیت اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتا ہے اور آئندہ بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔

  • بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، مارک زکربرگ کی عدالت میں پیش

    بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، مارک زکربرگ کی عدالت میں پیش

    امریکا کے شہر لاس اینجلس میں جاری ایک اہم مقدمے کے دوران میٹا کے بانی مارک زکربرگ عدالت میں پیش ہوئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی کمپنی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بچوں کو اپنی جانب راغب کرنے یا ان کا اسکرین ٹائم بڑھانے کے مقصد سے تیار نہیں کیا گیا۔

    مقدمے کی سماعت کے دوران وکلا نے زکربرگ سے 2024 میں کانگریس کے سامنے دیے گئے ان کے بیان سے متعلق سوالات کیے، جس میں انہو ں نے کہا تھا کہ کمپنی اپنی ٹیموں کو ایپس پر صارفین کا وقت زیادہ سے زیادہ بڑھانے کا ہدف نہیں دیتی، تاہم مدعی کے وکیل نے عدالت میں 2014 اور 2015 کی ای میلز پیش کیں، جن میں ایپس پر صارفین کے گزارے گئے وقت میں نمایاں اضافے کے اہداف کا ذکر موجود تھا۔

    اس پر زکربرگ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں صارفین کے وقت سے متعلق اہداف ضرور موجود تھے، لیکن کمپنی نے بعد ازاں اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی، انہوں نے عدالت میں کہا کہ اگر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ان کا کانگریس میں دیا گیا بیان درست نہیں تھا تو وہ اس سے سختی سے اختلاف کرتے ہیں۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ میٹا پلیٹ فارمز کے سربراہ نے عدالت میں پیش ہو کر انسٹاگرام کے نوجوانوں کی ذہنی صحت پر ممکنہ اثرات سے متعلق براہِ راست گواہی دی ہے ماہرین کے مطابق لاس اینجلس میں جیوری کے سامنے جاری اس مقدمے کے نتائج کمپنی کے لیے اہم مالی اور قانونی اثرات کا باعث بن سکتے ہیں، کیونکہ کیس ہارنے کی صورت میں ہرجانے کی ادائیگی کرنا پڑ سکتی ہے۔

    یہ مقدمہ دراصل ان بڑھتے ہوئے عالمی خدشات کا حصہ ہے جو سوشل میڈیا کے بچوں اور کم عمر صارفین کی ذہنی صحت پر اثرات کے حوالے سے سا منے آ رہے ہیں اسی تناظر میں آسٹریلیا پہلے ہی 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کر چکا ہے، جبکہ اسپین سمیت دیگر ممالک بھی اسی نوعیت کی پابندیوں پر غور کر رہے ہیں۔

  • سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

    سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

    آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 900روپے کے اضافے سے 5لاکھ 23ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی،اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 773روپے بڑھ کر 4لاکھ 49ہزار 212روپے کی سطح پر آگئی،جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 79ڈالر کے اضافے سے 5ہزار 012ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 358روپے کے اضافے سے 8ہزار 404روپے کی سطح پر آگئی، فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 7205روپے کے اضافے سے 7ہزار 205روپے کی سطح پر آگئی۔

  • ہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے،ترجمان دفتر خارجہ

    ہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے،ترجمان دفتر خارجہ

    اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے۔

    صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ وزیر اعظم نیویارک میں موجود ہیں، جو صدر ٹرمپ کی دعوت پر امریکا کے دورے پر ہیں، آج وزیراعظم غزہ بورڈ آف پیس اجلاس میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ وزیراعظم کی اہم امریکی حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

    ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی نیویارک میں موجود ہیں نائب وزیراعظم نے فلسطینی مستقل مندوب اور مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی ملاقات کی ہے آسٹریا کے دورے سے قبل نائب وزیر اعظم کے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی سے ٹیلیفون رابطے بھی ہوئے،وزیر اعظم نے ویانا، آسٹریا کا دورہ بھی کیا جو آسٹرین وفاقی چانسلر کرسٹین سٹاکر کی دعوت پر تھا۔ دورے کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا آسٹریا میں وزیر اعظم نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی سے بھی ملاقات کی۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان غزہ میں صرف امن کے قیام میں کردار ادا کرے گا بورڈ آف پیس سے امیدیں وابستہ ہیں جس سے غزہ کی صورتحال بہتر ہوگی، انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کسی گروپ یا تنظیم کے خلاف کسی فیصلے کا حصہ نہیں ہے نائب وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ہم امن عمل میں شریک ہوں گے تاہم حماس کو غیر مسلح کرنے میں شامل نہیں ہوں گے امید ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس غزہ کے عوام کی مشکلات کو کم کرے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ پروفیسر احسن اقبال نے نئی بنگلا دیشی حکومت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، رواں ہفتے پاکستان سمیت 8 مسلم ممالک نے اسرائیل کے مغربی کنارے کے الحاق سے متعلق متنازع قانون کی شدید مذمت کی، ہم نے بھارتی شہری نکھیل گپتا کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں پاکستان میں بھارتی پشت پناہی سے فعال دہشت گرد گروہوں کے شواہد موجود ہیں، انٹرنیشنل اسسٹنس سیکیورٹی فورسز پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری:مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری:مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے-

    نجکاری کمیشن بورڈ نے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے ایک مذاکراتی کمیٹی قائم کردی ہے، فی الحال ایئرپورٹ آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کا ارادہ ہے، جس کا مقصد آپریشنل کارکردگی میں بہتری، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور حکومتِ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنا ہے۔

    نجکاری کمیشن کے مطابق مشیرِ نجکاری محمد علی کی زیر صدارت بورڈ اجلاس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ ممکنہ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے کی شرائط پر بات چیت کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی منظوری دی گئی۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ پرائیویٹائزیشن کمیشن ریگولیشنز 2018 کے تحت کیا گیا ہے، جو بورڈ کے اس سابقہ فیصلے کا تسلسل ہے جس کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی منظوری دی گئی تھی، مذاکراتی کمیٹی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ قابلِ اطلاق ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق بات چیت کرے اور اپنی سفارشات بورڈ کو منظوری کے لیے پیش کرے۔

    بورڈ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجکاری کا عمل کھلے، شفاف اور مسابقتی طریقہ کار کے تحت انجام دیا جائے گا منصوبے کے تحت رعایتی ماڈل کے ذر یعے ایئرپورٹ آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کا ارادہ ہے، جس کا مقصد آپریشنل کارکردگی میں بہتری، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور حکومتِ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنا ہے بورڈ نے نجکاری کے تمام لین دین شفاف، اصول پر مبنی اور عوامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نجکاری کمیشن بورڈ نے قانونی تقاضوں کے مطابق مالی سال 2024-25 کے لیے نجکاری کمیشن کے آڈٹ شدہ ما لیا تی گوشواروں کی بھی منظوری دے دی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق حکومتی کوششوں میں اب تک کوئی حتمی پیشرفت نہ ہونے پر اس معاملے کو نجکاری کمیشن کے سپرد کیا گیا تھا۔

  • اقوام متحدہ کا سلامتی کونسل  اجلاس:پاکستان کی مغربی کنارے میں اسرائیل کے حالیہ اقدامات کی سخت مذمت

    اقوام متحدہ کا سلامتی کونسل اجلاس:پاکستان کی مغربی کنارے میں اسرائیل کے حالیہ اقدامات کی سخت مذمت

    نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے مغربی کنارے میں اسرائیل کے حالیہ اقدامات کی سخت مذمت کی ہے۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فلسطین سے متعلق بریفنگ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئےاسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں کنٹرول کے دائرہ کار میں توسیع، جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں، غیر قانونی آبادکاری کی سرگرمیاں اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوششیں قابلِ مذمت ہیں،مذکورہ اسرائیلی اقدامات کو فوری طور پر روکا اور واپس لیا جانا چاہیے۔

    وزیرِ خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے فریم ورک کے تحت ’بورڈ آف پیس‘ مؤثر پیش رفت کا باعث بنے گا، جس کے نتیجے میں مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں نمایاں اضافہ اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے عملی اقدامات سامنے آئیں گے۔

    انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کا حصول ایک قابلِ اعتماد اور وقت کے تعین شدہ سیاسی عمل کے ذریعے یقینی بنایا جانا چاہیے، جو بین الاقوامی قانونی جواز اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو اس عمل کا اختتام 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مبنی، آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر منسلک ریاستِ فلسطین کے قیام پر ہونا چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

    پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے 2 ریاستی حل ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے، اور عالمی برادری کو فوری، مؤثر اور اجتماعی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ خونریزی کا خاتمہ اور مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

  • عطا اللہ تارڑ کی بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے خبروں کی سخت تردید

    عطا اللہ تارڑ کی بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے خبروں کی سخت تردید

    وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کسی ڈیل یا رعایت کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے-

    سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شئیر کئے گئے اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ عمران خان کے حوالے سے نا کوئی ڈیل ہے اور نا ہی کوئی ڈھیل، کسی بھی قسم کی رعایت کا تاثر دینا بالکل غلط ہے،عمران خان عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہیں اور رعایت کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں، ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔

    سہیل آفریدی کی ٹک ٹاک بنوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،صارفین کی شدید تنقید

    چھوٹو گینگ کیس:رمضان میں ورلڈکپ جیتنے کے ذکر پراور منگل کی تاریخ پر دلچسپ مکالمہ

    پی ایچ ایف صدر مستعفیٰ،کپتان پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

  • سہیل آفریدی کی ٹک ٹاک بنوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،صارفین کی شدید تنقید

    سہیل آفریدی کی ٹک ٹاک بنوانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،صارفین کی شدید تنقید

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ٹک ٹاک بنوانے پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے-

    سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سڑک پر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے اور اردگرد کیمرا مین مختلف اینگلز سے تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے ہیں،ویڈیو کی وائرل ہونے کےصارفین کی جانب سے وزیر اعلیٰ پر شدید تنقید کی گئی۔

    معید پیرزادہ نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کی ضرورت پڑ گئی؟ ایک صارف نے کہا کہ اُدھر عمران خان کی آنکھ جا رہی ہے اور اِدھر ٹک ٹاک کی شوٹنگ ہو رہی ہےہر اینگل سے کیمرہ والا بیٹھا ہوا ہے، کمال نہیں ہو گیا-

    ایک اور صارف نے کہا کہ میں نے کبھی سہیل آفریدی پر تنقید نہیں کی لیکن آج یہ شوٹنگ دیکھ کر مجھے بھی تکلیف ہوئی ہے ہم مریم نواز کو ٹک ٹاکر کہتے ہیں لیکن یہاں ہمارے اپنے وزیراعلیٰ جو بہت بڑی ذمہ داری رکھتے ہیں وہ ٹک ٹاک بنا رہے ہیں انہیں اپنی ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ سہیل آفریدی صاحب اگر یہی گند گھولنا ہے تو مہربانی فرمائیں گھر بیٹھ جائیں،جبکہ ایک صارف نے تو ویڈیو کو عنوان بھی دے دیا لکھا کہ فلم کا نام عشق عمران ہے-

    ایک سوشل مٰڈیا صارف نے سہیل آفریدی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی نے ہی نہیں بلکہ سبھی وزیر اعلیٰ نے شوٹنگ اور فوٹو شوٹ کے لیے باقاعدہ سوشل میڈیا ٹیمیں رکھی ہوئی ہیں جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جن میں ٹک ٹاک بھی شامل ہیں ان پر ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

  • پی ایچ ایف صدر مستعفیٰ،کپتان پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

    پی ایچ ایف صدر مستعفیٰ،کپتان پر دو سال کی پابندی عائد کر دی

    لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر طارق بگٹی نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس میں آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے ساتھ بد انتظامی کے واقعے پر طارق بگٹی نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے درخواست کرتا ہوں کہ کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرے اور تحقیقات میں پرولیگ بے نظمی کا جو ذمہ دار ہو اسے سزا دی جائے،پی ایس بی کی وجہ سے دورہ آسٹریلیا میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا اور ہاکی فیڈریشن کے پاس اتنے فنڈز نہیں تھے کہ وہ اس وقت وہاں سب مینج کرتے، آسٹریلیا میں ہوٹل بکنگ کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے رقم وقت پر ادا نہیں کی، پی ایس بی میں خود گیا کہ ہمارے پیسے بھیج دو مگروہ کہتے ہیں کہ دو ماہ لگیں گے۔

    طارق بگٹی نے کہ پورا شیڈول رانا مجاہد نے اسپورٹس بورڈ کے سامنے رکھا ہے اور ہم جس کوالیفائی راؤنڈ کے لیے جا رہے ہیں، ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، ہماری ورلڈ رینکنگ 18 ویں تھی اب 13 ویں پوزیشن ہے جو ہماری اچیومنٹ ہے، میں فلیڈ مارشل کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے ہمیں بہت سپورٹ کیا جب کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں انہوں نے 2 سال مجھے موقع دیا، وزیراعظم نے ہاکی کے لیے 25 کروڑ رکھے اور ریلیز کیے۔

    طارق بگٹی نے کہا کہ اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے اور کپتان عماد بٹ پر 2 سال کی پابندی لگادی ہے، وہ اس عرصے میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کہیں نہیں کھیلیں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انکوائری مکمل کرلی ہے اور 3 رکنی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ تیار کی ہے جسے وزیر اعظم آفس بھیج دیا گیا ہے رپورٹ میں کئی مالی معاملات کا ذکر کیا گیا ہے اور اس انکوائری رپورٹ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔