Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے،  اعظم نذیر تارڑ

    پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے، اعظم نذیر تارڑ

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام کے لیے قومی سطح پر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے –

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اتوار کو ایوان اقبال میں عظیم سیاسی راہنما،جمہوریت کے علمبردارخواجہ محمد رفیق شہید کی53 ویں یوم شہادت کے موقع پر منعقدہ سیمینار بعنوان "قومی سلامتی کے تقاضے وپائیدار جمہوری نظام کی ضرورت” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی و معاشی استحکام کے لیے قومی سطح پر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے،یہ ڈائیلاگ کسی سیاسی جماعت،شخص یا گروہ کے لئے نہیں، و طن عزیز کے لئے ہوں-

    وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے، عدم استحکام کے ساتھ کوئی قوم وملک ترقی نہیں کر سکتا،ہمیں تنقید کو مثبت انداز میں لینا اور برداشت پیدا کرنی چاہئے خواجہ محمد رفیق شہید نے قوم کے لئے بڑی قربانی دی ہے، خواجہ محمد رفیق نے جمہوریت،عوام اور ملک وقوم کی خوشحالی کے لئے خون تک دیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اس طرح کی تقاریب منعقد ہونی چاہیے جس سے ایک طرف ہم ماضی کی تاریخ سے واقفیت حاصل کرلیتے اور دوسری طرف ان شخصیات کی قربانیوں سے بھی واقف ہوجاتے ہیں ان لوگوں نے وہ قرض اتارے جو واجب بھی نہ تھے، میری دعا ہے کہ ان کی اولادیں اور ہم سب ان کی کہی ہوئی باتوں پر عمل کریں،سیمینار میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

  • اسحاق ڈار سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات

    اسحاق ڈار سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں تاجکستان کے سفیر شریف زادہ یوسف توہیرنے ملاقات کی،دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور –

    دفتر خارجہ کے مطابق تاجک سفیر نے پاکستان میں پہلے تاجک ثقافتی ہفتہ کے انعقاد میں تعاون پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، تاجکستان کے ساتھ پاکستان کے کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی پاکستان کی پختہ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ وہ 2026 میں تاجکستان کے ساتھ متعدد اعلیٰ سطحی رابطوں کے منتظر ہیں۔

    انہوں نے پاکستان تاجکستان دوطرفہ تجارت کو 500 ملین امریکی ڈالر تک بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

  • سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بڑھا کر 2 سے 4 ارب روپے کر دیا ہے،مریم نواز

    سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بڑھا کر 2 سے 4 ارب روپے کر دیا ہے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے باسکٹ بال کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کھیلوں کے فروغ کے لیے حکومتی عزم کا اظہار کیا-

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ 35ویں نیشنل گیمز میں 37 سال بعد پنجاب کی شاندار فتح پر 126 میڈل قابل تحسین ہیں ، پنجاب میں عالمی معیار کے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جارہے ہیں اور کھلاڑیوں کی انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے معاونت کی جائیگی نوجوانوں میں ٹیم ورک، مسابقت اور برداشت پیدا کرنے کے لئے کھیل اہم کردار ادا کرتے ہیں کھیل ہمیں نظم و ضبط بھی سکھاتے ہیں پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ’’کھیلتا پنجاب‘‘ پروگرام شروع کیا گیا-

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پنجاب بھر میں گراؤنڈ اور جمنیزیم کی تعمیر وبحالی کیلئے شعبہ تعمیر وبحالی قائم کر رہے ہیں نوجوانوں کیلئے 300 گراؤنڈ اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے پرعزم ہیں سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ بڑھا کر 2 سے 4 ارب روپے کر دیا ہےسپورٹس فیسٹیول بحال اور ہریونین کونسل میں کھیلوں کے مقابلے اور پنجاب لیگ شروع کریں گے سپورٹس ایڈوائزری کونسل میں 10 یونیورسٹی کے طلباء بھی ممبر ہوں گے، کھلاڑیوں کی ٹریننگ کیلئے انٹرنیشنل کوچ بھی لائیں گے-

  • صدر مملکت کا عراق جاتے ہوئے دورانِ پرواز  ایران سے یکجہتی کا اظہار

    صدر مملکت کا عراق جاتے ہوئے دورانِ پرواز ایران سے یکجہتی کا اظہار

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے عراق جاتے ہوئے دورانِ پرواز برادر اسلامی ملک ایران سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔

    ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد سے بغداد جاتے ہوئے جب صدرِ مملکت کا طیارہ ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوا تو صدرِ پاکستان نے ایرانی قیادت کے لیے خیرسگالی کا پیغام بھجوایا، یہ پیغام ایرانی سپریم لیڈر اور صدرِ ایران کے نام ارسال کیا گیا ۔صدرِ مملکت نے خطے میں باہمی احترام، امن اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا ۔

  • پاکستان نے بھارت کو ہرا کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا

    پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر انڈر 19 ایشیا کپ اپنے نام کر لیا-

    دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دے دی شاہینوں کی شاندار بالنگ کی بدولت بھارتی ٹیم 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 156 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا، پا کستا ن نے بھارت کے خلاف شاندار اور پُراعتماد انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز اسکور کیے۔

    قومی ٹیم کے اوپنر سمیر منہاس نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 113 گیندوں پر 172 رنز کی یادگار اننگز کھیلی، جس میں 9 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے،احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35 جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 19 رنز بنا کر اسکور کو مزید آگے بڑھا یا۔

    بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے 3، ہینل پٹیل اور کِھلن پٹیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کنیشنک چوہان نے ایک وکٹ حاصل کی،پاکستان کے 348 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاہینوں کی شاندار بالنگ کے سامنے بھارتی بلے باز کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

    بھارت کی پہلی وکٹ 31 رنز پر گری، جب اوپنر ایوش مہاترے دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے بعد آرون جارج 49 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے،بھارتی اوپنر ویبھو سوریاونشی 26 اور دپیش دیوندرن 36 رنز بنا کر نمایاں رہے-

    پاکستان کی جانب سے علی رضا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 رنز کے عوض بھارت کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ،محمد صیام، عبدالسبحان اور حذیفہ احسن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے ٹیم کو چیمپئن بنوانے میں اپنا حصہ ملایا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جبکہ بھارت نے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا کو ہرایا تھا اس سے قبل 2012 میں پاکستان، بھارت کے ساتھ مشترکہ چیمپئن رہا تھا، پاکستان دو مرتبہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ بھی اپنے نام کرچکا ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے پر پاکستانی ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہےبھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی، انڈر 19 ٹیم مستقبل میں بھی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرے گی۔

  • امریکی ارکان کانگریس کا بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دینے کا مطالبہ

    امریکی ارکان کانگریس کا بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دینے کا مطالبہ

    واشنگٹن: امریکی ارکان کانگریس نے بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ری پبلکن رکن کانگریس اور امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی (USCIRF) کی چیئرپرسن وکی ہرزلر اور نائب چیئرمین ڈاکٹر آصف محمود نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کی صور ت حال مسلسل بگڑ رہی ہے اور اس پر خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی۔

    امریکی اخبار میں شائع ہونے والے ایک مشترکہ آرٹیکل میں ان رہنماؤں نے لکھا کہ چین میں مذہبی پابندیوں سے دنیا واقف ہے مگر افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والا بھارت بھی اب مذہبی آزادی کے حوالے سے سنگین سوالات کی زد میں ہے بھارتی حکومت مختلف ریاستوں میں نافذ مذہب تبدیلی کے خلاف قوانین کو مذہبی اقلیتوں کے خلاف استعمال کر رہی ہے جن کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا اور مذہبی رہنماؤں پر بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے۔

    امریکی رہنماؤں نے کہا کہ بھارت کی 12 ریاستوں میں مذہب تبدیلی کے خلاف قوانین موجود ہیں جنھیں مسیحی اور مسلم برادری کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے ایسے کئی واقعات میں مذہبی کشیدگی اور تشدد بھی سامنے آیا جس میں حکومت اور مقامی انتظامیہ کا کردار مثبت نہیں تھا۔

    امریکی ارکان نے اپنے آرٹیکل میں گوا کی مثال دیتے ہوئے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ ’لو جہاد‘ جیسے متنازع تصورات کو بنیاد بنا کر سخت قوانین کی بات کی گئی جوکہ محض ہندو قوم پرستانہ پروپیگنڈا ہے اتر پردیش میں بھی ایک مسیحی پادری اور ان کی اہلیہ پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ تعلیمی اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں کو زبردستی مذہب تبدیل کروانے کی کوشش کر رہے تھے جو کہ بے بنیاد الزام تھا۔

    امریکی ارکان اسمبلی نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ مسلم لڑکوں سے ہندو لڑکیوں سے شادی کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے، مدھیہ پردیش میں جبری مذہب تبدیلی کے الزام پر سزائے موت تجویز کی جا رہی ہے جو انسانی حقوق کے عالمی اصولوں کے منافی ہےاگر بھارت واقعی امریکا کے ساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے تو اسے چا ہیے کہ اقلیتوں کیخلاف قوانین کو ختم کرے اور عملی طور پر مذہبی آزادی کے عالمی اصولوں کی پاسداری کرے مذہبی حقوق کا احترام نہ صرف بھارت کے اندرونی استحکام بلکہ عالمی سطح پر اس کی ساکھ کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

  • نورا فتحی کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

    نورا فتحی کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

    معروف ڈانسر نورا فتحی ایک خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئیں –

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نورا فتحی اپنی ٹیم کے ہمراہ امریکا کے مشہور ڈی جے ڈیوڈ گوئٹا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہی تھیں،اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے نورا فتحی کی گاڑی کو زور دار ٹکر مار دی یہ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ اداکارہ کی گاڑی ایک سائیڈ سے تباہ ہوگئی،جبکہ نشے میں دھت شخص فرار ہو گیا-

    نورا فتحی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھیں اور ان کا سر اگلی سیٹ سے ٹکرانے کے باعث بری طرح زخمی ہوگیا انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا ہےنورا فتحی کو خون میں لت پت اسپتال کی ایمرجنسی میں لے جایا گیا جہاں ان کا فوری طور پر سی ٹی اسکین کرایا گیا، ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ نورا فتحی کے دماغ کو شدید اندرونی جھٹکا لگا ہے اداکارہ کو مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا گیا۔

    تاہم نورا فتحی نے ڈاکٹروں کے سخت آرام کے مشورے پر عمل کرنے کے بجائے اسپتال سے ڈسچارج ہوکر سیدھا کنسرٹ میں جانے کو ترجیح دی،نورا فتحی اسی حالت میں سن برن فیسٹیول 2025 میں اسٹیج پر آ کر پرفارم کیا نورا فتحی کی پیشہ ورانہ احساسِ ذمہ دری اور جرات پر مداحوں نے انہیں آئرن لیڈی کا خطاب دیا، حادثے میں تباہ ہونے والی گاڑی کی تصاویر بھی دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

  • اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

    اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

    اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شمالی و مغربی بلوچستان، خیبرپختونخوا (کے پی)، گلگت بلتستان، کشمیر اور پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند یا اسموگ برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔

    سیاحتی علاقوں مری، گلیات، ناران، کاغان سمیت بالائی علاقوں میں بھی برف باری کی پیش گوئی کی ہے اور مذکورہ علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شمالی اضلاع میں بارش اور بعض علاقوں میں گرج چمک کا امکان ہے تاہم سندھ کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا اور صوبے کے بالائی اضلاع میں جزوی ابر آلود موسم ہوگابلوچستان کے کئی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر بھی برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برف باری سے سفری مشکلات کا خدشہ ہے۔

  • یکم رجب المرجب 22 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے،سپارکو

    یکم رجب المرجب 22 دسمبر کو ہونے کا امکان ہے،سپارکو

    سپارکو نے رجب المرجب کا پہلا دن 22 دسمبر 2025 کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    سپارکو کا کہنا ہے کہ رجب المرجب 1447 ہجری کا نیا چاند 20 دسمبر 2025 کو صبح 06:43 بجے پیدا ہونے کا امکان ہے ،فلکیاتی حساب کے مطابق 21 دسمبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے 26 منٹ ہوگی،ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ تقریباً 63 منٹ متوقع ہے،ماہرین کے مطابق 21 دسمبر کی شام چاند کے ننگی آنکھ سے نظر آنے کے امکانات واضح ہیں۔

    فلکیاتی امکانات کی بنیاد پر رجب المرجب کا پہلا دن 22 دسمبر 2025 کو ہونے کا امکان ہے،رجب المرجب کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

  • صدر آصف زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے

    صدر آصف زرداری 4 روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے

    صدر مملکت آصف علی زرداری عراق کے چار روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری کا بغداد پہنچنے پر عراقی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیاعراق کے وزیر ثقافت و سیاحت پروفیسر ڈاکٹر احمد فکاک احمد البدرانی، عراق میں پاکستان کے سفیر محمد ذیشان احمد اور دیگر سینئر حکام نے استقبال کیا۔

    صدر مملکت نے دورے کے دوران اعلیٰ عراقی قیادت سے ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے،اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر کا دورہ پاکستان اور عراق کے برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔