Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر بھارتی بورڈ کا ردعمل آگیا

    پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر بھارتی بورڈ کا ردعمل آگیا

    بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے متعلق اتوار کے روز ایک بڑی پیش رفت ہوئی، جب پاکستان نے اعلان کیا کہ وہ بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا، تاہم ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مجموعی شرکت برقرار رکھے گی جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا رد عمل سامنے آیا ہے۔

    بھارتی نیوز ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک رکن نے بھارتی خبر ایجنسی کو بتایا کہ انڈین ٹیم آئی سی سی پروٹوکول کے مطابق سری لنکا کا سفر کرے گی ٹیم انڈیا سری لنکا جائے گی اور اٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ضابطوں پر عمل کرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیم شیڈول کے مطابق پریکٹس کرے گی، پریس کانفرنس میں بھی شرکت کرے گی، مقررہ وقت پر اسٹیڈیم پہنچے گی اور میچ ریفری کی جانب سے میچ منسوخ کیے جانے کا انتظار کرے گی اگرچہ پاکستان نے 15 فروری کو ہونے والے گروپ اسٹیج کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، اس کے باوجود بھارتی ٹیم آئی سی سی کے طے شدہ پروٹوکول کے مطابق سری لنکا جائے گی اور میچ ریفری کے فیصلے تک میدان میں موجود رہے گی۔

    واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان نے تمام ترتحفظات کے باوجود ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کا اعلان کردیا ہے تاہم بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیاحکومت پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔

    یاد رہے کہ حکومتِ نے بنگلہ دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر احتجاجاً بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر بھارت میں اپنے میچز نہ کھیلنے اور انہیں کسی اور مقام پر منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جب یہ درخواست مسترد ہوئی اور بنگلہ دیش نے کھیلنے سے انکار کر دیا تو آئی سی سی نے اسے ٹورنامنٹ سے ہٹا کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔

    اس معاملے پر آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی حمایت کی تھی اور آئی سی سی کے ردعمل کو دوہرا معیار قرار دیا تھا۔ کیونکہ بھارت کے ساتھ تنازع کے باعث پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں شیڈول کیے گئے تھے لیکن بنگلہ دیش کی اسی درخواست کو رد کردیا گیاپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اس وقت عوامی طور پر کہا تھا کہ بائیکاٹ ایک آپشن موجود ہے اور حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

  • نواز شریف اور اسحاق ڈار  کا داتا دربار کا دورہ

    نواز شریف اور اسحاق ڈار کا داتا دربار کا دورہ

    مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ روز حضرت علی ہجویریؒ (داتا دربار) کا دورہ، کیا مزار پر پھول چڑھائے اور ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کیں-

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ان کے ساتھ موجود تھے،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف شاہد کلیانی، ایڈمنسٹریٹر محمد علی خان سمیت دیگر افسران اور منیجرز بھی موجود تھے،میاں نواز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مزار پر فاتحہ خوانی کی، چادر چڑھائی اور پھول نچھاور کیے انہوں نے ملک اور قوم کے امن، سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

    اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ حضرت علی ہجویریؒ کا مزار روحانی سکون، برداشت اور ہم آہنگی کا عظیم مرکز ہے، اور اس مقدس مقام پر آنے والے زائرین کی خدمت ایک قومی ذمہ داری ہے،زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات، سیکیورٹی، صفائی اور سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور داتا دربار کے تقدس، تاریخی ورثے اور روحانی ماحول کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ہر سال ملک بھر سے اور بیرونِ ملک سے لاکھوں زائرین داتا دربار آتے ہیں، اور حکومت اس بات کے لیے پُرعزم ہے کہ زائرین کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ مزار کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت کو مکمل طور پر برقرار رکھا جائے۔

    اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاکہ داتا دربار کی توسیع و ترقی کا منصوبہ ایک اہم اور تاریخی منصوبہ ہے جس کا مقصد لاکھوں زائرین کو سہولیات فراہم کرنا ہے ایسے منصوبے مذہبی ورثے کے تحفظ اور عوام کو جدید و بہتر خدمات فراہم کرنے کے حکومتی وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔

    ڈاکٹر احسان بھٹہ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو داتا دربار کے توسیعی منصوبے اور جاری ترقیاتی کاموں کی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی،حمد نواز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کام کے معیار اور رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے سیکریٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس اہم منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے ان کی محنت، لگن اور وابستگی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

  • تیسرا ٹی20: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف

    تیسرا ٹی20: پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف

    پاکستان نے ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    آج کا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا آسٹریلیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔

    ابتدائی اوورز میں فخر زمان 7 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سلمان آغا صرف 3 گیندوں پر 5 رنز بنا سکے، تاہم صائم ایوب نے شاندار جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 56 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے،بابراعظم نے 36 گیندوں پر 50 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے خواجہ نافے نے 12 گیندوں پر 21 رنز بنائے شاداب خان نے 19 گیندوں پر 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان کو 200 رنز کے قریب پہنچایا فہیم اشرف نے 4 گیندوں پر 10 رنز بنا کر اننگز کا اختتام کیا۔

    آسٹریلوی بولرز میں بین دوروشوئیس نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میتھیو کوہن مین، میتھیو شارٹ، کوپر کونوولی اور کیمرون گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • صدر ورلڈ بینک کی پاکستان آمد،گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ

    صدر ورلڈ بینک کی پاکستان آمد،گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ

    صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا کا گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ وفاقی وزیر محمد ورنگزیب اور صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا نے وفد کے ہمراہ گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں خصوصی عبادت کی انہوں نے گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کے لنگر خانہ میں کھانا کھایا۔

    صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کا گفتگو میں کہناتھاکہ گردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال میں صدر ورلڈ بینک کی آمد سے مثبت پیغام جائے گا پاکستان میں تمام مذاہبِ کے پیروکاروں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں تاریخی مذہبی عبادت گاہوں میں تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔

    فرانس میں بچوں کے دودھ میں زہریلے مواد کا انکشاف

    حکومت پنجاب کی جانب سے مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ بھی جاری ہے، یہاں ہر سال بیساکھی کے موقع پر ہزاروں ملکی و غیر ملکی سکھ زائرین مذہبی رسومات کے لیے آتے ہیں۔

    دورے کے موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری (مزارات) متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان ناصر مشتاق، ایڈیشنل سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور ہنجاب حیدر عباس وٹو کمشنر راولپنڈی،سی پی اور راولپنڈی،ڈی سی اٹک سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے-

    بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

  • فرانس میں بچوں کے دودھ میں زہریلے مواد کا انکشاف

    فرانس میں بچوں کے دودھ میں زہریلے مواد کا انکشاف

    فرانس نے بچوں کے دودھ (انفنٹ فارمولا) میں ایک خطرناک زہریلے مادے سیریولیڈ کی قابلِ قبول مقدار پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ آلودہ بچوں کے دودھ کی مصنوعات دنیا کے 60 سے زائد ممالک میں واپس منگوائی گئیں۔

    فرانسیسی حکام کے مطابق سیریولیڈ ایسا زہریلا مادہ ہے جو متلی، قے اور اسہال جیسی علامات پیدا کر سکتا ہے حالیہ مہینوں میں کئی کمپنیوں نے احتیاطی طور پر اپنے دودھ کے بیچ واپس منگوائے، جس کے بعد عالمی سطح پر غذائی تحفظ پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے فرانس میں دسمبر اور جنوری کے دوران دو بچوں کی امو ات کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا کہ انہوں نے ممکنہ طور پر آلودہ دودھ استعمال کیا تھا تاہم تاحال دودھ اور بیماری یا اموا ت کے درمیان براہِ راست تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔

    فرانسیسی وزارتِ زراعت نے کہا ہے کہ بچوں کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے نئے قواعد کے تحت سیریولیڈ (Cereulide)کی حد 0.014 مائیکروگرام فی کلوگرام جسمانی وزن مقرر کی گئی ہے، جو اس سے پہلے 0.03 مائیکروگرام تھی دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں یہ دوسری بار حد کم کی گئی ہے۔

    تحقیقات کے دوران شبہ ایک چینی سپلائر پر بھی ظاہر کیا گیا ہے جو بچوں کے دودھ میں استعمال ہونے والے ایک اہم جزو اے آر اے (ARA) فراہم کرتا ہے اگرچہ فرانسیسی حکام نے کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم عالمی میڈیا کے مطابق یہ سپلائر چین کے شہر ووہان میں قائم ہے۔

    یورپی کمیشن نے یورپی فوڈ سیفٹی اتھارٹی سے بچوں کی مصنوعات میں سیریولیڈ کے لیے باضابطہ معیار طے کرنے کی درخواست کی ہے، جس پر 2 فروری کو رائے دی جائے گی اس معاملے میں نیسلے، ڈینون اور لیکٹالِس سمیت کئی بڑی یورپی کمپنیوں نے بھی دودھ کی مصنوعات واپس منگوائیں۔

    صارفین کے حقوق کی تنظیم فوڈ واچ نے حکومت اور کمپنیوں کے خلاف سست روی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس میں متاثرہ خاندان بھی شامل ہو گئے ہیں عالمی ادارۂ صحت کے مطابق یورپ میں ہر سال تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ افراد آلودہ خوراک کے باعث بیمار ہوتے ہیں جبکہ تقریباً 4 ہزار 700 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

  • بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

    بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

    بلوچستان حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور استعمال، ڈبل سواری، کالے شیشوں والی اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد ہوگی، 5 یا زائد افراد کے اجتماعات، جلسے جلوس اور چہرہ ڈھانپنے پر بھی ایک ماہ کے لیے پابندی ہوگی پابندیوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 12 مختلف واقعات کے بعد کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ موبائل فون انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی،شہر کے پوش علاقوں کے راستے سیل کر دیے گئے، امن و امان بحال کرنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں،شہر بھر میں پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشکوک افراد حراست میں لیے گئے۔

    دوسری جانب، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل ہے،زشتہ روز دہشت گرد حملوں کے بعد انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی تھی تاہم انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 12 مقامات پر حملے ہوئے تھے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 40 گھنٹوں کے اندر کارروائیاں کرتے ہوئے 145 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا، جن کی لاشیں حکام کے پاس موجود ہیں، ان حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے 17 جوان، جن میں پولیس اور ایف سی اہلکار شامل ہیں، شہید ہوئے، جبکہ 31 شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

  • خیبرپختونخوا  والے بتائیں تیراہ کو دیا گیا چار ارب روپے کہاں گیا؟عطا تارڑ

    خیبرپختونخوا والے بتائیں تیراہ کو دیا گیا چار ارب روپے کہاں گیا؟عطا تارڑ

    لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیز پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لے گی، انڈین میڈیا پر بیٹھ کر بلوچستان بلوچستان کیا جاتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ رہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کل بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا، سیکیورٹی فورسز پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 80 سے اوپر دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، بلوچستان بڑے نقصان سے بچ گیا یہ بارہ شہروں پر حملوں کے لئے آئے تھے، بھرپور مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو ہرایا، انڈین میڈیا پر بیٹھ کر بلوچستان بلوچستان کیا جاتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ رہے۔

    عطا تارڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی بھارت کو بہت تکلیف ہے، جب تم آئے تھے تو دم دبا کر بھاگے تھے، سیکیورٹی ایجنسیز ان پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لے گی کے پی کے ترجمان ٹی وی پر بیٹھ کر زبان درازی کرتے ہیں، آؤ پنجاب سے سیکھو، شہباز شریف پنجاب میں وزیر اعلی تھے تو بڑے بڑے پراجیکٹ بنے، اب وزیر اعلی پنجاب بڑے بڑے کام کررہی ہیں۔

    
بلوچستان پاکستان ہے، اس پر اٹھنے والا ہر ہاتھ توڑ دیا جائے گا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری قوم ان کو اربوں روپے دیتی ہے، ابھی تک کے پی کے میں ایک بھی کام نہیں کرسکے، ہمارے ہاں جب سیلاب آتا ہے تو وزیر اعلی پنجاب ان کی مدد کرتے ہیں، یہ کے پی کے والے بتائیں تیراہ کو دیا گیا چار ارب روپے کہاں گیا، باڑہ کا سیاسی اتحاد کہہ رہا ہے بد انتظامی اور بدعنوانی بھی ہے، وہاں کے لوگوں پر فتنہ الخوارج حملہ کرتی ہے تو پاک فوج آتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی ان کو مدد چاہیے ہوتی ہے کے پی کے کی حکومت غائب ہوتی ہے، ان کا کام صرف احتجاج اور اڈیالہ کے باہر بیٹھنا ہے، گورنر راج ایک آپشن ہے ہر وقت میسر ہوتی ہے، گورنر راج تب آتا ہے جب حکومت مکمل طور پر ناکام ہوجائے ان کو مالی معاونت ملتی ہے سپورٹ ملتی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ایک معمولی سا علاج ہوا اور اڈیالہ منتقل کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے رضامندی کے بعد ان کا طبی علاج کیا گیا۔

    محسن نقوی کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، زخمی اہلکاروں کی عیادت

  • پنجاب  حکومت 5ہزار شادیوں کا ہدف مکمل کرنے کے قریب

    پنجاب حکومت 5ہزار شادیوں کا ہدف مکمل کرنے کے قریب

    وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی حکومت صرف 3 فروری سے 16 فروری کے مختصر عرصے میں 5 ہزار شادیوں کا ہدف مکمل کرنے کے قریب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جون 2026 کا ہدف رمضان سے قبل ہی حاصل ہونے جا رہا ہے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے تاریخ کے سب سے بڑے اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا شیڈول جاری کردیا ہےہزاروں غریب والدین کا بوجھ کم کرنے کیلئے 5 ہزار بیٹیوں کے گھر آباد ہونے جا رہے ہیں فروری کے صرف 13 دنوں میں بقیہ 3040 اجتماعی شادیاں کرانے کا ہدف پورا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے فیز میں 1960 اجتماعی شادیاں کروائی جائیں چکی ہیں،دھی رانی پروگرام صرف مسلمان نہیں، ہندو، کرسچن اور ہر مذہب کی بیٹیوں کے لیے برابر ہوگا،ہر بیٹی ہماری بیٹی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا فلاحی ویژن عملی شکل اختیار کر گیاہے پورے پنجاب میں رواں مالی سال کی اجتماعی شادیوں کا دوسرا فیز 3 فروری سے شروع ہو گا۔

    اسرائیل نے رفح کراسنگ محدود طور پر کھول دی

    محسن نقوی کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، زخمی اہلکاروں کی عیادت

    چاند کی جانب سفر ، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

  • اسرائیل نے رفح کراسنگ محدود طور پر کھول دی

    اسرائیل نے رفح کراسنگ محدود طور پر کھول دی

    اسرائیل نے تقریباً دو برس بعد غزہ اور مصر کے درمیان واقع رفح سرحدی گزرگاہ کو محدود سطح پر دوبارہ کھول دیا ہے۔

    اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق اس اقدام کو ’’پائلٹ آپریشن‘‘ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ لوگوں کی باقاعدہ آمد و رفت پیر سے شروع ہوگی، ابتدائی مرحلے میں روزانہ تقریباً 150 افراد کو غزہ سے باہر جانے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ تقریباً 50 افراد کی واپسی متوقع ہےغزہ چھوڑنے والے فلسطینی صرف اسی راستے سے واپس آ سکیں گے۔

    اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل سرحدی گزرگاہ پر براہِ راست فوجی تعینات نہیں کرے گا بلکہ جدید نگرانی کے آلات کے ذریعے دور سے مانیٹرنگ کی جائے گی مصر کی جانب سے روزانہ ان افراد کی فہرست اسرائیل کو فراہم کی جائے گی جو اگلے 24 گھنٹوں میں سرحد عبور کریں گے اسرائیل محدود تعداد میں زخمی فلسطینی جنگجوؤں کو بھی رفح کے راستے باہر جانے کی اجازت دے سکتا ہے، اور اصولی طور پر جو افراد باہر جائیں گے انہیں بعد میں واپسی کی اجازت دی جائے گی۔

    محسن نقوی کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، زخمی اہلکاروں کی عیادت

    تاحال اسرائیلی، مصری یا فلسطینی حکام کی جانب سے اس پیش رفت پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ رفح سرحدی گزرگاہ انسانی امداد کے لیے نہایت اہم راستہ ہے، جس پر اسرائیل نے مئی 2024 میں قبضہ کیا تھا اکتوبر 2023 سے جاری جنگ کے دوران اب تک غزہ میں 71 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ایک لاکھ 71 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں،اگرچہ جنگ بندی معاہدہ نافذ ہے، تاہم غزہ کے میڈیا آفس کے مطابق 10 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں مزید 524 افراد جاں بحق اور 1,360 زخمی ہو چکے ہیں۔

    چاند کی جانب سفر ، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

  • محسن نقوی کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، زخمی اہلکاروں کی عیادت

    محسن نقوی کی سی ایم ایچ کوئٹہ آمد، زخمی اہلکاروں کی عیادت

    کوئٹہ:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر بلوچستان نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشت گرد حملوں میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔

    دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر نے زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے ان کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین پیش کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ نے شیروں کی طرح دہشت گردوں کے حملوں کا مقابلہ کیا اور انہیں ناکام بنایا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ناکام بنانے پر آپ کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں آپ ہمارے شیر ہیں اور قوم آپ کے ساتھ ہے۔

    زخمی پولیس اہلکاروں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحتیاب ہو کر دوبارہ دہشت گردی کے خلاف میدان میں اتریں گےہمارے جذبے بلند اور عزم پختہ ہیں، ہم فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کو نیست و نابود کریں گے، فتنۃ الہندوستان کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہماری اور ہمارے بچوں کی جانیں بھی حاضر ہیں۔