Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ

    اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کر رہا ہے۔

    اقوام متحدہ کے انکوائری کمیشن نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں لکھا کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیلی افواج نے گھروں، شیلٹرز اور محفوظ مقامات پر بمباری کی، جس میں نصف سے زیادہ متاثرین خواتین، بچے اور بزرگ تھے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سمیت اعلیٰ حکام نے اس جارحیت کی نہ صرف حمایت کی بلکہ اسے آگے بڑھانے پر زور دیا کمیشن نے نتیجہ اخذ کیا کہ اسرائیلی فوج اور حکام کا مقصد غزہ میں فلسطینیوں کو مکمل یا جزوی طور پر ختم کرنا ہے۔

    کمیشن کی سربراہ ناوی پیلی نے کہا کہ بیانات اور کارروائیوں کا جائزہ لینے کے بعد یہ ثابت ہوا کہ اسرائیل کو اس نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے اس رپورٹ کو "جھوٹا اور توہین آمیز” قرار دے کر مسترد کر دیا۔

    70سےزائد بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ

    ماحولیاتی تبدیلی کجھور کی صعنت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے،سعید غنی

    پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، عطا اللہ تارڑ

  • 70سےزائد بچوں، بچیوں سے زیادتی  کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ

    70سےزائد بچوں، بچیوں سے زیادتی کرنیوالے سفاک شخص پر ویڈیوز فروخت کرنے کا شبہہ

    کراچی:قیوم آباد میں کمسن بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے اورنازیبا ویڈیوز بنانے والے درندہ صفت ملزم کےخلاف ایک اورمقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق ساتواں مقدمہ سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی پرملزم اورمالک مکان کےخلاف درج کیا گیا ہے، جس کے بعد مرکزی ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 7 ہو گئی ،ملزم شبیر احمد تنولی ولد محمد شفیق کے خلاف مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں مکان مالک اعجاز اعوان کو بھی نامزد کیا گیا ہے ملزم شبیر شربت والے اورمالک مکان اعجاز اعوان کی جانب سے کرایہ داری ایگریمنٹ تھانے میں جمع نہیں کروایا گیا جب کہ ملزم شبیرکمرے میں بچے اوربچیوں کو لاکر نازیبا حرکات کرتا تھا۔

    ماحولیاتی تبدیلی کجھور کی صعنت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے،سعید غنی

    پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے 60 سے 70 بچوں اور بچیوں کو بدفعلی کا نشانہ بنایا گرفتار ملزم سے برآمد ہونےو الا موبائل فون فرانزک کے لیے اسلام آباد بھیج دیا گیا ہے تفتیشی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی جانب سے ویڈیوز جمع کرنے اور انہیں فروخت کرنے کا شبہہ ہے گرفتار ملزم کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بھی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔

    پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، عطا اللہ تارڑ

  • ماحولیاتی تبدیلی کجھور کی صعنت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے،سعید غنی

    ماحولیاتی تبدیلی کجھور کی صعنت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے،سعید غنی

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے، ماحولیاتی تبدیلی کجھور کی صعنت کے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے-

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی،نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والے دوسرے پاکستان انٹرنیشنل کجھور فیسٹول سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کیا اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کی،تقریب سے سی سی او ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد فیض احمد، قونصل جنرل یو اے ای ڈاکٹر بخیت العتیق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ کجھور فیسٹول کا افتتاح کرنا میرے لیے باعث افتخار ہے، کجھور فیسٹول ہمارے خلیجی ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا ثبوت بھی ہے،سندھ کے کئی علاقوں میں بہترین کجھور پیدا کی جاتی ہے اور ہمارے یہاں کجھور سے بے شمار چیزیں بنائی جا رہی ہیں۔

    سعید غنی نے کہا کہ کجھور کی صعنت کو کئی مسائل کا سامنا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کجھور کی صعنت کے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے، حکومت نے کجھور سے دیگر مصنوعات کے ریسرچ سینٹر بنائے ہیں کجھور فیسٹول کا مقصد دیگر ممالک میں کجھور کی ایکسپورٹ کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔

    پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، عطا اللہ تارڑ

    سعید غنی نے کہا کہ میں متحدہ عرب امارات حکومت، سفیر اور قونصل جنرل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس فیسٹیول کے انعقاد سے سندھ اور پاکستان بھر کے کسانوں کو رابطے بڑھانے کے موقع فراہم کئے ہیں، جس سے پاکستان کے نہ صرف کاشتکاروں کو فائدہ ہو گا بلکہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بھی بڑھیں گے، سندھ حکومت اس ایکسپو کی معاونت کیلئے موجود ہے۔

    بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر کو درپیش ہے مختلف بین الاقوامی ریسرچرز یہاں آئے ہوئے ہیں بین الاقوامی ماہرین سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے طریقہ ہائے کار سیکھیں گےپوری دنیا نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے اقوامِ متحدہ نے بھی اس کی مذمت کی ہے آج اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے اب تمام مسلمان ممالک ممکنہ طور پر کوئی پالیسی مرتب کریں گے۔

    جرمنی:اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے والے افغان شخص کو عمر قید کی سزا

  • پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، عطا اللہ تارڑ

    پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، عطا اللہ تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے لیے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔

    انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے گمراہ کن پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا، بھارت کی بلاجواز جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس پر بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔

    انہوں نے کہا کہ چار روزہ جنگ میں پاکستان نے فتوحات کی ایک نئی داستان رقم کی ہے مودی حکومت اور ہندوتوا نظریے کو عبرتناک شکست ہوئی بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جو مظلوم بننے کی کوشش کر رہا ہے پہلگام جیسے واقعات کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہےن پہلگام واقعے کے حوالے سے پاکستان نے آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن کے لیے ہمیشہ اپنا موثر کردار ادا کیا ہے۔ ہماری دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف اپنے لیے نہیں بلکہ دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ہے۔ بین الاقوامی اصولوں سے روگردانی کرنے والا بھارت مظلومیت کا ڈھونگ نہیں رچا سکتا۔

    عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا ہے عسکری میدان میں شکست کے بعد بھارت اب کھیل کے میدان میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے،پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے، پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے پاکستان کے لوگ اس تہذیب کا حصہ ہیں جہاں روایات کو اہمیت دی جاتی ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گےہم مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتے ہیں۔ پاکستان خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

  • جرمنی:اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے والے افغان شخص کو عمر قید کی سزا

    جرمنی:اسلام مخالف ریلی میں چاقو سے حملہ کرنے والے افغان شخص کو عمر قید کی سزا

    جرمن عدالت نے گزشتہ سال اسلام مخالف ریلی کے دوران چاقو سے حملہ کرکے ایک پولیس افسر کو ہلاک اور 5 افراد کو زخمی کرنے والے ایک افغان شخص کو عمر قید کی سزا سنادی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جرمنی میں امیگریشن اور سیکیورٹی کے بارے میں شدید بحث جاری ہے اور ملک کی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کی حمایت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،ملزم کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے اسے سلیمان اے کا نام دیا گیا۔

    سلیمان اے کو جرمنی کے ایک عدالت نے 2024 کے آخر میں اسلام مخالف گروپ پیکس یورپا کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک مظاہرے کے دوران چاقو سے لوگوں پر حملہ کرنے کے جرم میں مجرم قرار دیا گیا۔

    حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ سلیمان اے نے تقریب کے مقرر سمیت دیگر مظاہرین پر حملہ کیا تھا، اس دوران ایک پولیس اہلکار نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر مجرم نے پولیس افسر پر بھی چاقو سے حملہ کیا جو شدید زخمی ہوگیا تھا، بعد ازاں وہ پولیس افسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا تھاحملہ آور کو جون 2024 میں اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب گرفتاری کے دوران زخمی ہونے کے بعد وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ سے باہر آیااگرچہ دوران سماعت استغاثہ نے دعویٰ کیا کہ ملزم داعش گروپ سے ہمدردی رکھتا تھا، مگر اسے دہشت گرد کے طور پر مقدمے کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اس پر ایک قتل اور 5 اقدامِ قتل کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

    بھارت میں مسلمانوں کی جائیدادوں سے متعلق قانون کی اہم دفعات کالعدم قرار

  • حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ

    صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیئے۔

    حکومت نے توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا، کابینہ ڈویژن نے یکم جنوری سے 30 جون 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کر دیا،یکم جنوری سے 30 جون تک وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کو قیمتی تحائف ملے فیلڈ مارشل، ایئر چیف اور چیف آف نیول اسٹاف کو بھی تحائف ملے۔

    وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی قیمتی تحائف ملے، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے بھی تحائف وصول کیےاور چیف آف جنرل اسٹاف عامر رضا اور وائس ایڈمرل راجہ ربنواز کو تحائف ملے۔

    بھارت میں مسلمانوں کی جائیدادوں سے متعلق قانون کی اہم دفعات کالعدم قرار

    چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نذیر احمد، وزیر تجارت اور سیکرٹری تجارت سمیت ملک احمد خان، محمد علی رندھاوا، رفعت مختار راجہ اور وہاب ریاض کو بھی تحائف ملے،تحائف وصول کرنے والوں میں زین عاصم، عثمان باجوہ، طارق فاطمی اور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر شخصیات بھی فہرست کا حصہ ہیں،پاکستانی حکام اور شخصیات کو بیشتر تحائف غیرملکی اعلیٰ حکومتی شخصیات اور دیگر نے دیئے۔

    میچ ہو سکتا تو یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے،مودی سرکار کیخلاف بھارتی پھٹ پڑے

  • بھارت میں مسلمانوں کی جائیدادوں سے متعلق قانون کی اہم دفعات کالعدم قرار

    بھارت میں مسلمانوں کی جائیدادوں سے متعلق قانون کی اہم دفعات کالعدم قرار

    نئی دہلی: بھارت کی سپریم کورٹ نے مسلمانوں کی جائیداد سے متعلق متنازع نئے قانون کی اہم دفعات کو معطل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے اس قانون کو معطل کر دیا ہے جس میں اس بات کا ذکر تھا کہ مسلمانوں کی جانب سے عطیہ کی گئی جائیدادیں کس طرح ملکیت اور انتظام میں رکھی جائیں گی،وقف (ترمیمی) ایکٹ 2025 کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اسے مسلمانوں کی حق تلفی قرار دیا گیا تھا کہ وہ اپنی مذہبی اوقاف کا انتظام خود کریں گے، جو عموماً مدارس یا مساجد کے لیے استعمال ہوتی ہیں،مودی حکومت کا مؤقف ہے کہ اس سے ان جائیدادوں کے انتظام میں زیادہ شفافیت آئے گی۔

    چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی اور جسٹس اے جی مسیح پر مشتمل بینچ نے پورے قانون کو کالعدم قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹے دینا صرف انتہائی نادر و نایاب معاملات میں ممکن ہے،عدالت عظمیٰ نے اس متنازعہ دفعہ کو کالعدم قرار دیا ہے۔ جس کے تحت حکومت کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا تھا کہ متنازعہ جائیداد وقف ہے یا نہیں۔

    میچ ہو سکتا تو یاتری پاکستان کیوں نہیں جا سکتے،مودی سرکار کیخلاف بھارتی پھٹ پڑے

    واضح رہے کہ اسلامی روایت میں وقف ایک ایسا خیراتی یا مذہبی عطیہ ہے جو مسلمان کمیونٹی کی بھلائی کے لیے کرتے ہیں، اربوں ڈالر تک کی مالیت کی جائیدادیں بھارت کے کروڑوں مسلمانوں کے لیے نہایت اہم ہیں، کیوں کہ یہ مساجد، مدارس، قبرستانوں اور یتیم خانوں کے لیے استعمال ہوتی ہیں، اور انہیں کسی اور مقصد کے لیے بیچا نہیں جا سکتا۔

    کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع، بھارتی بورڈ عہدیدارکا انوکھا جواز

  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

    آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایش کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 91 ہزار پر پہنچ گئی،10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 30 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے ہو گئی،جبکہ، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 692ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

    گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا اور قیمتوں میں استحکام رہاگزشتہ ہفتے کے کاروبار کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی اور فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوا۔ جبکہ اس سے ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

    کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع، بھارتی بورڈ عہدیدارکا انوکھا جواز

    بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اسحاق ڈار

    آسام، خاتون سول سروس افسر بھاری دولت کے ساتھ گرفتار

  • کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع، بھارتی بورڈ عہدیدارکا انوکھا جواز

    کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع، بھارتی بورڈ عہدیدارکا انوکھا جواز

    اتوار 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ کھیلا گیا جس میں بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کرڈالا،اب اس تنازع پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سینئر عہدیدار نے بیان جاری کیاہے-

    بی سی سی آئی کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ اس قسم کا کوئی قانون نہیں جو کھلاڑیوں کو زبردستی مخالف ٹیم سے ہاتھ ملانے پر مجبور کرے،دیکھیے اگر آپ کھیل کے قوانین کے حساب سے دیکھیں تو اس میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ اپوزیشن سے ہاتھ ملانا ضروری ہے یہ ایک جذبہ خیر سگالی اور ایک طرح کا کنونشن ہے، قانون نہیں، جس پر دنیا بھر میں کھیلوں کے میدان میں عمل کیا جاتا ہے،اگر اس قسم کا کوئی قانون ہے ہی نہیں تو بھارت کرکٹ ٹیم کسی ایسی اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کی پابند نہیں ہے جس کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کی تاریخ رہی ہو۔

    بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اسحاق ڈار

    واضح،رہےکہ،پاکستان کے خلاف اس میچ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی لیکن بھارتی کپتان سوریا کمار نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سے ہاتھ نہ ملایا جب کہ بھارتی ٹیم نے میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے روایت کے مطابق ہاتھ نہ ملایا،اس سے قبل چند روز پہلے دبئی اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ہاتھ ملایا تھا جس پر بھارت میں انہیں کڑی تنقید اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

    تقریروں سے آگے بڑھ کر واضح روڈ میپ دینا ہوگا،اسحاق ڈار

  • تقریروں سے آگے بڑھ کر واضح روڈ میپ دینا ہوگا،اسحاق ڈار

    تقریروں سے آگے بڑھ کر واضح روڈ میپ دینا ہوگا،اسحاق ڈار

    وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ لبنان ، شام کے بعد اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

    الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ لبنان ، شام کے بعد اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے،ایک خود مختار ملک پر اسرائیلی حملے کا کوئی جواز نہیں، قطر کے دوست اور برادر ملک کے طور پر پاکستان نے فعال کردار ادا کیا،عرب ممالک پہلے ہی مشترکہ سیکیورٹی فورس پر بات کرچکے ہیں، ایٹمی طاقت اور امت مسلمہ کا رکن ہونے کے ناطے اس ضمن میں پاکستان اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف اقدامات کے لیے پاکستان نے اپنا مؤقف واضح کردیا، تقریروں سے آگے بڑھ کر واضح روڈ میپ دینا ہوگاپوری دنیا کی نظریں اس اجلاس پر لگی ہوئی ہیں، امت مسلمہ ہم سے یہی توقع کررہی ہے، اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں ایک واضح اور مؤثر لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا،غزہ کے عوام شدید مشکلات اور انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، وقت آگیا ہے کہ وہاں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے۔

    صدر ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

    اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے ظاہر ہے کہ وہ امن نہیں چاہتا، پاکستان ہمیشہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کا داعی رہا ہے اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کو بہترین راستہ سمجھتا ہے، مذاکرات کی کامیابی کے لیے سنجیدگی اور نیت کی پختگی ضروری ہے، انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے،سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ وہ کشمیر اور فلسطین جیسے دیرینہ تنازعات کے حل کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

    اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ بطور ایٹمی طاقت پاکستان مسلم امہ کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں،ہم کسی کو اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے،انہوں نے خبردار کیا کہ مستقبل کی جنگوں کا محور پانی ہوگا، سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم طے ہے اور بھارت اسے یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کرسکتا، پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔

    محکمہ موسمیات کی موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

    بھارت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہے کیونکہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور مسائل کو بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور اس کے باوجود بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات حیران کن اور افسوسناک ہیں۔