Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • وزیر اعلیٰ پنجاب  کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ کردیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور ایئرپورٹ پہنچیں جہاں سے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے 100 ٹن خوراک روانہ کی گئی،پاکستان کی جانب سے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں 32 مختلف فوڈ آئٹمز شامل ہیں،اس موقع پر مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے، امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغامِ محبت ہے۔

  • بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے رویے پر ردعمل دینے میں تاخیر، پی سی بی ڈائریکٹر معطل

    بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے رویے پر ردعمل دینے میں تاخیر، پی سی بی ڈائریکٹر معطل

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے رویے پر ردعمل دینے میں تاخیر پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو گزشہ روز بھارت کے خلاف میچ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر آئی سی سی کو خط دیر سے لکھنے پر برطرف کیا،عثمان واہلہ کو ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے حوالے سے ردعمل دینے میں تاخیر پر معطل کیا گیا۔

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ میرے لیے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

    تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، 5 افراد جاں بحق

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد سخت مؤقف اپناتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اگر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری طور پر نہ ہٹایا گیا تو پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے مزید میچز میں شرکت نہیں کرے گی۔

    واضح رہے پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے،میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر اینڈریو رسل نے کہا تھا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا یہ اصل میں یہ ہدایات بھارتی حکومت کی جانب سے ملی ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی شنگھائی کا دورہ،خطاب

  • تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، 5 افراد جاں بحق

    تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، 5 افراد جاں بحق

    صوبہ بلوچستان کے شہر تربت کے قریب سرحدی علاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    سرحدی علاقے مند شند میں گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہےدہشتگردوں نے ضلع کیچ کی تحصیل دشت اور مند کے درمیانی علاقے شند میں گاڑی کو دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے،یہ حملہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کی لہر کا تسلسل ہے، جس میں دشمن عناصر دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنائیں،ایران

    جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا

  • کترینہ کیف اور  وکی کوشل کے ہاں،پہلے بچے کی پیدائش متوقع

    کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں،پہلے بچے کی پیدائش متوقع

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کترینہ اور وکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش اکتوبر اور نومبر میں متوقع ہے تاہم جوڑے کی جانب سےتاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آسکا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف بچے کی پیدائش کے بعد کام سے طویل وقفہ لیں گی، کترینہ کے حاملہ ہونے سے متعلق کئی ماہ سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں ان افواہوں کے دوران کترینہ لائم لائٹ سے مکمل طور پر دور ہیں، کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو راجستھان میں ایک شاہانہ تقریب کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے ۔

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    شادی کےکچھ عرصے بعد ہی اداکارہ کے حاملہ ہونے کے حوالے سے افواہیں شروع ہوئی تھیں جس کے بعد گزشتہ برس جون 2024 میں فلم بیڈ نیوز کی پروموشن کی تقریب میں صحافیوں نے وکی سے بچے کی جلد پیدائش سے متعلق سوال کیا تھا کہ گڈ نیوز کب آرہی ہے؟اس پر جواب دیتے ہوئے وکی کوشل نے کہا تھا کہ ’جس گڈ نیوز کی آپ بات کررہے ہیں، اس سے متعلق چلنے والی ساری خبریں جھوٹی ہیں اور یہ صرف افواہیں ہیں، اگر ایسی کوئی بات ہوگی تو ہم اسے سب کے ساتھ شیئر کرنے میں خوشی محسوس کریں گے –

    اس سے قبل ماضی میں بھی کترینہ اور وکی کوشل کی ٹیم کی جانب سے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی افواہوں کی کئی بار تردید کی جاچکی ہے۔

    مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنائیں،ایران

  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے توقعات کے عین مطابق پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ فیصلہ پیر کے روز کیا گیا، گزشتہ مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس 30 جولائی 2025 کو منعقد ہوا تھا، جس میں بھی شرحِ سود 11 فیصد برقرار رکھی گئی تھی،اس وقت توانائی کی قیمتوں بالخصوص گیس ٹیرف میں غیر متوقع اضافے کے باعث افراطِ زر کا منظرنامہ مزید بگڑ گیا تھا۔

    ماہرین نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ حالیہ سیلاب کے بعد مہنگائی میں اضافے کے خدشے کے پیشِ نظر اسٹیٹ بینک شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا72 فیصد شرکا نے یہی امکان ظاہر کیا تھا کہ پالیسی ریٹ برقرار رہے گا کیونکہ فصلوں کے نقصان اور سپلائی چین کے مسائل کے سبب غذائی افراطِ زر میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنائیں،ایران

    ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی

    پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک

  • مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنائیں،ایران

    مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنائیں،ایران

    ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مسلم ممالک اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنائیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف عملی اقدام کی ضرورت ہے، صرف تقاریر پر مشتمل اجلاسوں سے اسرائیلی حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنانے کی ضرورت ہےاور اس کا صرف فیصلہ ہی اسرائیلی حکومت کے سرپرستوں کو پریشان کرنے کے لیے کافی ہو گا،سلم ممالک نے فلسطین کے مظلوموں کے لیے تو کچھ نہیں کیا۔ لیکن کم از کم اپنے آپ کو تباہی سے بچانے کے لیے ہی کوئی فیصلہ کر لیں۔

    اس سے قبل نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے قطر پر اسرائیلی حملے دوحہ میں ہونے والے اجلاس میں تجویز دی تھی کہ اسرائیل کے عزائم کی نگرانی اور توسیع پسندانہ منصوبوں کو روکنے کے لیے عرب اسلامی ٹاسک فورس قائم کی جائے،اسرائیل عالمی امن اور سلامتی کے لیے ایک مستقل خطرہ بن چکا ہے اور پاکستان سب سے سخت الفاظ میں ریاست قطر کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔

    اسلام آباد، راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ٹرین چلانے کا فیصلہ

    وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے

    جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا

  • ٹرمپ کی  واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی

    ٹرمپ کی واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی

    ٹرمپ نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) تنازع پر واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

    برطانوی اخبار ’دی گارڈین‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ قومی ایمرجنسی نافذ کر کے واشنگٹن ڈی سی کو وفاقی کنٹرول میں لے لیں گے،واشنگٹن ڈی سی کی میئر میوریل باؤزر نے کہا تھا کہ شہر کی پولیس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی، آئی سی ای کے اہلکار غیر قانونی مشتبہ افراد کو حراست میں لے رہے ہیں اور ان پر نسلی پروفائلنگ کے الزامات بھی لگ رہے ہیں۔

    امریکی صدر نے 11 اگست کو شہر کے میٹروپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ (ایم پی ڈی) کا کنٹرول 30 دن کے لیے سنبھال لیا تھا، نیشنل گارڈ کو فعال کرکے وفاقی اہلکاروں کو تعینات کیا تھا، انہوں نے اسے جرائم اور بے گھری پر کریک ڈاؤن قرار دیا لیکن اسے وسیع پیمانے پر وفاقی اختیارات کے ناجائز استعمال کے طور پر دیکھا گیا ہے۔

    وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے

    یہ بات درست ہے کہ واشنگٹن ڈی سی بندوق کے تشدد سے جدوجہد کر رہا ہے، مگر اس کا پرتشدد جرائم کا تناسب 30 سال کی کم ترین سطح پر ہے اور کئی ری پبلکن ریاستوں کے شہروں کے مقابلے میں کافی کم ہےٹرمپ کی 30 دن کی ایمرجنسی ختم ہو چکی ہے مگر اب بھی 2 ہزار سے زائد نیشنل گارڈ فوجی شہر میں گشت کر رہے ہیں، جن میں سے کئی سو فوجی ری پبلکن ریاستوں سے بھیجے گئے ہیں، یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا مشن کب ختم ہوگا۔

    میوریل باؤزر نے اس مہینے کے آغاز میں ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا تھا، جس میں مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مختلف وفاقی اداروں کے درمیان مستقل تعاون کی ہدایت کی گئی، لیکن آئی سی ای کو اس میں شامل نہیں کیا گیا تھا،ٹرمپ نے ’ریڈیکل لیفٹ ڈیموکریٹس‘ پر الزام لگایا کہ وہ باؤزر پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ حکومت کو آئی سی ای سے عدم تعاون کے بارے میں آگاہ کرے-

    خیبرپختونخوا : 1351 خطرناک اور انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف،سروں کی قیمت 4 ارب سےزائد

    ٹرمپ نے کہا کہ اگر پولیس نے آئی سی ای کے ساتھ تعاون روک دیا تو جرائم دوبارہ بڑھ جائیں گے،واشنگٹن ڈی سی کے عوام اور کاروباری افراد، فکر نہ کریں، میں آپ کے ساتھ ہوں اور ایسا ہونے نہیں دوں گا، اگر ضرورت پڑی تو میں قومی ایمرجنسی نافذ کر کے وفاقی کنٹرول سنبھال لوں گا-

  • خیبرپختونخوا : 1351 خطرناک اور انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف،سروں کی قیمت 4 ارب سےزائد

    خیبرپختونخوا : 1351 خطرناک اور انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف،سروں کی قیمت 4 ارب سےزائد

    خیبرپختونخوا میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ایک ہزار 351 خطرناک اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست محکمہ داخلہ کو ارسال کردی۔

    خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 351 خطرناک اور انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جن کے سروں کی قیمت مجموعی طور پر 4 ارب 14 کرور 10 لاکھ روپے مقرر کردی گئی ہے خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی نےان خطرناک اور انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست محکمہ داخلہ کو ارسال کردی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ تمام انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں، دہشت گردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 4 ارب 14 کروڑ 10 لاکھ مقرر کی گئی ہے پشاور میں انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی تعداد 185 اور ضلع بنوں میں 117 ہیں، شمالی وزیرستان میں 129 دہشت گرد، ڈی آئی خان میں 111، سوات میں 107، مردان میں 51، ضلع کرک میں 72 ،کوہاٹ میں 65 اور باجوڑ میں 42 دہشتگرد انتہائی مطلوب ہیں،دہشت گردوں کی فہرست میں کوئی خاتون دہشتگرد شامل نہیں ہے۔

    پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک

    اس سے قبل، فروری میں حکومت خیبرپختونخوا نے کرم میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی تھی،کرم میں 14 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے، سب سے زیادہ دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

    جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا

  • پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک

    پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارت نواز دہشت گرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے 31 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے،ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اسی نوعیت کی ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جس میں مزید 17 خوارج مارے گئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکےسکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ۔

    جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائیوں کے دوران 31 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو پوری قوم کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں،بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے اور قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد پاکستان میں کہیں بھی چھپ نہیں سکیں گے۔

    پانامہ کیس سے متعلق مبینہ آڈیو لیک، کمیشن تشکیل دینے کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج

    کانگو:دو مختلف کشتی حادثات میں 193 افراد جاں بحق ، درجنوں لاپتہ

  • جلالپور  پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا

    جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا

    جلالپور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق جلالپور پیروالا کے قریب سیلابی پانی میں ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کا ایک حصہ بہہ گیا جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہےاوچ شریف روڈ پر شگاف سے موٹروے کو شدید نقصان ہوا، این ایچ اے نے موٹروے پل کی مرمت کی کوشش کی مگر تیزبہاؤ کے باعث کام روک دیا گیا،

    جبکہ،ٹریفک ڈائیورژن پلان سامنے آگیاترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے، ٹریفک نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جھانگرہ اور جلال پور انٹرچینج سے موڑی جارہی ہےساؤتھ باؤنڈ ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کیا جا رہا ہے، موٹروے پولیس رہنمائی کے لیے موجود ہے۔

    پانامہ کیس سے متعلق مبینہ آڈیو لیک، کمیشن تشکیل دینے کی درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج

    جلالپور شہر کو بچانے والے بند پر پانی کا دباؤ مسلسل کم ہو رہا ہے جب کہ دریائےچناب کے پانی میں کمی ہونے کے بعد شجاع آباد کے زیرِ آب علاقوں میں بھی پانی اترنے لگا ہے، اوچ شریف روڈ کے شگاف سے درجنوں بستیاں متاثر ہوئیں جب کہ لوگوں کو اور املاک کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    کانگو:دو مختلف کشتی حادثات میں 193 افراد جاں بحق ، درجنوں لاپتہ