Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کراچی:  ٹینکرز اور واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ

    کراچی: ٹینکرز اور واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ

    کراچی سے ٹینکرز اور واٹر ہائیڈرنٹس کے ذریعے پانی کی فراہمی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واٹر کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو پانی کی ترسیل کے لیے متبادل نظام متعارف کرانے کی ہدا یت جاری کر دی ہے کہ شہر میں موجود تمام 7 واٹر ہائیڈرنٹس کو مرحلہ وار ختم کیا جائے اور شہریوں کو پائپ لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کرنے کا بندوبست کیا جائےشہریوں کو پانی ان کی دہلیز پر لائنوں کے ذریعے فراہم کیا جائے۔

    میئر کراچی نے بتایا کہ واٹر ہائیڈرنٹس سے ماہانہ تقریباً 30 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوتا ہے، اس کے باوجود شہریوں کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے واٹر ہائیڈرنٹس کے کنٹریکٹس گزشتہ سال ہی ختم ہو چکے ہیں اور اب نئے کنٹریکٹس جاری نہیں کیے جائیں گے، ہم شہریوں کو ٹینکرز کے ذریعے پانی حاصل کرنے کی مجبوری سے نجات دلائیں گےٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کوئی مستقل حل نہیں اور اس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہر میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہر علاقے کو متبادل دنوں میں پانی فراہم کیا جائے گا تاکہ نظام بہتر ہو سکے-

    جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری

    میئر کراچی نے واٹر کارپوریشن کو ہدایت کی ہے کہ شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف، مؤثر اور مستقل نظام نافذ کیا جائے تاکہ کراچی کے عوام کو بنیادی سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

    پینٹنگ کی ماہر چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

  • جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری

    جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا-

    اجلاس کا باضابطہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا،اعلامیے کے مطابق اجلاس کے دوران جوڈیشل کمیشن نے 12 میں سے 10 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی-

    اعلامیے کے مطابق جن ججز کو مستقل کیا گیا ان میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسلیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس عبدالحامد بھرگی، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس ناصر احمد بھنبوڑو، جسٹس علی حیدر ادا، جسٹس عثمان علی اور جسٹس محمد جعفر رضا شامل ہیں جبکہ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس خالد حسین شہانی اور جسٹس فیاض الحسن شاہ کو چھ ماہ کے لیے توسیع دینے کی منظوری دی۔

    اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں بھی چھ ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا اس کے ساتھ ہی آئینی بینچ کے لیے جسٹس امجد علی، جسٹس حسن اکبر اور جسٹس عثمان علی ہادی کو نامزد کر دیا گیا۔

    پینٹنگ کی ماہر چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

    اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی انتہائی تشویشناک ہے،شیری رحمان

    کراچی نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے،شرجیل میمن

  • پینٹنگ کی ماہر  چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

    پینٹنگ کی ماہر چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

    کیوٹو یونیورسٹی کے مشہور آئی پروجیکٹ کی مشہور چمپینزی آئی 49 سال کی عمر میں بڑھاپے اور اعضاء کی ناکامی کے باعث چل بسی۔

    آئی کا تعلق مغربی افریقہ سے تھا اور وہ 1977 میں جاپانی ادارے پہنچی وہاں، وہ آئی پروجیکٹ کی نامی تھی جو چمپینزی دماغ پر تحقیق کرنے والا پروگرام تھا ریسرچرز نے آئی کو 18 ماہ کی عمر میں ایک خاص کی بورڈ اور کمپیوٹر سے منسلک کیا جسے وہ اس کی یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیتوں کا مطالعہ کرنے کے لیے استعمال کرتے تھےمغربی افریقہ سے جاپان آنے والی یہ غیر معمولی چمپنزی نہ صرف اعداد اور رنگ پہچان سکتی تھی بلکہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے پینٹنگ بھی کرتی تھی اور اس کی یادداشت انسانی معیار کے قریب سمجھی جاتی تھی۔

    اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی انتہائی تشویشناک ہے،شیری رحمان

    پانچ سال کی عمر میں آئی نے ایک سے چھ تک کے اعداد کے نام سیکھ لیے اور 300 قسم کے نمونوں کے نمبر، رنگ اور اشیاء کے نام بتا سکتی تھی جیسا کہ 1985 میں ٹیسورو ماتسوزاوا کی ایک سائنسی تحقیق میں بتایا گیا جو آئی پروجیکٹ کے پیچھے کے پرائماتولوجسٹ تھے۔

    آئی اپنے علمی تجربات کے علاوہ ڈرائنگ اور پینٹنگ کا بھی شوق رکھتی تھی اور بغیر کسی خوراکی ترغیب کے خالی کاغذ پر مارکر پین سے تخلیقی کام کرتی تھی۔ جاپانی میڈیا کے مطابق ایک بار آئی اور ایک اور پرائمٹ اپنے پنجرے کی چابی استعمال کر کے فرار بھی ہو گئے تھےآئی نے 2000 میں بیٹے ایومو کو جنم دیا، جو اپنی شاندار یادداشت کے لیے مشہور ہے 2017 میں آئی پروجیکٹ کی 40 ویں سالگرہ پر آئی کی ایک پینٹنگ سے بنی اسکارف معروف پرائماتولوجسٹ ڈیم جین گڈال کو تحفے میں دی گئی۔

    اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی انتہائی تشویشناک ہے،شیری رحمان

  • اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی انتہائی تشویشناک ہے،شیری رحمان

    اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی انتہائی تشویشناک ہے،شیری رحمان

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کی چیئرمین سینیٹر شیری رحمان نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں درختوں کی کٹائی کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

    شیری رحمان نے اس معاملے پر چیئرمین سی ڈی اے کو 22 جنوری کو ہونے والے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کے اجلاس میں طلب کر لیا ہے تاکہ درختوں کی کٹائی سے متعلق وضاحت لی جا سکے۔

    سینیٹر شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی انتہائی تشویشناک ہے، ماحولیاتی تحفظ کو نظرانداز کرنا قومی مفاد کے خلا ف ہے، 50 سال پرانے درختوں کی کٹائی ناقابل قبول ہے، پیپر مل بیری کے نام پر اسلام آباد کو براؤن کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، اسلام آباد کی شجرکاری قومی ذمہ داری ہے، جسے احسن طریقے سے نبھانا ہم سب کا فرض ہےماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔

    سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سی ڈی اے جو خود درختوں کی کٹائی میں مصروف عمل ہے، اسے شہریوں کو اس عمل کے بارے میں مکمل آگاہی دینا چاہیے ،مستقبل میں اس طرح کی کٹائی روکنے کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں گے، لاہور اور ملتان پہلے ہی سموگ کے شدید شکار ہیں، کیا اب اسلام آباد کو بھی اسی نہج تک لے جانا چاہتے ہیں؟

    انہوں نے خبردار کیا کہ درختوں کی کمی سے گرمی اور آلودگی میں اضافہ ہوگا، ماحولیاتی تحفظ آئندہ نسلوں کے لیے ناگزیر ہے سبز علاقوں کی حفاظت صحت مند ماحول کے لیے ناگزیر ہے، شہریوں کی صحت اور فلاح کے لیے ہر اقدام شفاف اور مؤثر ہونا چاہیئے-

  • کراچی نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے،شرجیل میمن

    کراچی نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے،شرجیل میمن

    سینئر وزیر سندھ اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک سیکیورٹی تھریٹ موصول ہوا تھا جس سے خیبرپختونخوا حکومت کو بروقت آگاہ کیا گیا سہیل آفریدی کو واضح طور پر کہا گیا تھا کہ انہیں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    شرجیل میمن نے کراچی میں کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سندھ آئے تھے، جنہیں صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل سیکیو رٹی اور پروٹوکول فراہم کیا گیا تھا ایک سیکیورٹی تھریٹ موصول ہوا تھا جس سے خیبرپختونخوا حکومت کو بروقت آگاہ کیا گیا سہیل آفریدی کو واضح طور پر کہا گیا تھا کہ انہیں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے سہیل آفریدی کا استقبال کیا اور سندھ کی روایت کے مطابق انہیں اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ بھی دیا گیا، تاہم سینئر وزیر نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی نے سندھ حکومت سے کی گئی کمٹمنٹس کی خلاف ورزی کی، سہیل آفریدی کو بعض حسا س علاقوں میں جانے سے روکا گیا تھا، مگر اس کے باوجود وہ وہاں گئے، جس کے نتیجے میں حالات کشیدہ ہوئےتھریٹ کی وجہ سے ایک مخصوص راستہ کھولا گیا تھا، مگر پی ٹی آئی نے طے شدہ روٹ کی خلاف ورزی کی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم پارٹی نے احترام کی لاج نہیں رکھی، یہ سندھ حکومت تھی جس نے تحمل کا مظاہرہ کیا، مگر اس کے باوجود کراچی میں 9 مئی جیسے واقعے کو دہرانے کی کوشش کی گئی، جلسے کے دوران ٹی وی چینلز کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، میڈیا کی گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے اور خواتین صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جو انتہائی افسوسناک ہے۔

    سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ کراچی نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی نے جلسے کے لیے طے شدہ روٹ فالو نہیں کیا اور حیدرآباد جا کر نام لے کر تنقید شروع کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کے ذہن میں شرارت تھی اور وہ کچھ اور کرنا چاہتی تھی پی ٹی آئی کا قومی دھارے میں رہ کر سیاست کرنے کا کوئی موڈ نظر نہیں آتا، جبکہ سندھ حکومت صوبے میں امن، ترقی اور برداشت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔

    شرجیل انعام میمن نے بتایا کہسندھ حکومت نے کراچی کے لیے 83 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج دیا ہے اور اس پر کام جاری ہے ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہےصوبائی کابینہ نے سندھ کارڈیو ویسکیولر انسٹیٹیوٹ کے لیے 100 ملین روپے کی منظوری دی ہے، جبکہ حیدرآباد میں چرچ کی بحالی کی بھی منظوری دی جا چکی ہے۔

  • عظیم ریلیوں نے غیر ملکی دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا،خامنہ ای

    عظیم ریلیوں نے غیر ملکی دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا،خامنہ ای

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حکومت کے حق میں ہونے والے ملک گیر مظاہروں پر قوم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم ایرانی قوم نے آج ایک تاریخی دن رقم کیا ہے آج کی عظیم ریلیوں نے غیر ملکی دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

    آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ دشمن قوتیں ایران کے خلاف سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اندرونی کرائے کے ایجنٹوں کو استعمال کرنا چاہتی تھیں، تاہم ایرانی عوام نے بھرپور شعور، اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان تمام منصوبوں کو خاک میں ملا دیا، عظیم ایرانی قوم نے دشمنوں کے مقابلے میں نہ صرف اپنے مضبوط ارادے بلکہ اپنی قومی شناخت کا بھی بھرپور اظہار کیا ہے۔

    ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ آج کے یہ مظاہرے دراصل امریکی سیاست دانوں کے لیے ایک واضح پیغام اور انتباہ ہیں۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ ایران کے خلاف اپنے اقدامات فوری طور پر روکے اور خطے میں اپنے آلہ کاروں پر بھروسہ کرنا ترک کرے،ایرانی قوم مضبوط، طاقتور اور باخبر ہے، دشمن کو اچھی طرح پہچانتی ہے اور اس کے عزائم سے مکمل آگاہ ہےایرانی عوام دشمن کے خلاف ہمیشہ میدان میں موجود رہی ہے اور آئندہ بھی اپنی خودمختاری، آزادی اور قومی وقار کے دفاع کے لیے ہر محاذ پر ڈٹی رہے گی۔

    واضح ر ہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں ایرانی حکومت کے حق میں بڑا عوامی مظاہرہ ہوا جس میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، امریکی ممکنہ حملے کے خدشات کے پیش نظر ایرانی عوام یک زبان ہو گئے، ملک بھر میں حکومت کی حمایت میں ریلیوں کا آغاز ہو گیا۔ دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

    ریلیوں میں شریک مظاہرین نے حکومت کے حق میں نعرے لگائے جبکہ امریکا مخالف نعروں سے فضائیں گونج اٹھیں۔ عوام نے کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف ملکی قیادت کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اظہار کیا مختلف شہروں میں ہونے والی ان ریلیوں میں عوام کی بڑی تعداد نے شر کت کی، جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کیے گئے تھے،مظاہرے میں شریک مرد و خواتین نے ایرانی پرچم اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

  • وزیر پیٹرولیم کی سعودی وزیرِ صنعت و معدنی وسائل سے ملاقات

    وزیر پیٹرولیم کی سعودی وزیرِ صنعت و معدنی وسائل سے ملاقات

    وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سعودی عرب کے وزیرِ صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخریف سے ملاقات کی-

    ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی وزارتِ صنعت و معدنی وسائل کے زیرِ اہتمام فیوچر منرلز فورم (ایف ایم ایف) 2026 کے موقع پرمنعقدہ ملاقات میں سعودی وزیر نے فورم میں پاکستان کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی توجہ تیزی سے کان کنی اور اہم معدنیات کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔

    انہوں نےمعدنی شعبے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالی اور یقین دلایا کہ سعودی عرب اپنے علمی وسائل اور تکنیکی مہارت کے ذریعے پاکستان کے معدنی شعبے کی معاونت کرے گا پاکستان کی نوجوان اور متحرک افرادی قوت کو بھی ایک اہم اثاثہ قرار دیاوفاقی وزیر علی پرویز ملک نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ جیولوجیکل سروے آف پاکستان، سعودی جیولوجیکل سروے کے ساتھ اشتراکِ عمل پر کام کر رہا ہے اور ٹیتھیان بیلٹ کی وسیع معدنی صلاحیت کو اجاگر کیا جس میں ریکوڈک صرف ایک چھوٹا حصہ ہےکھادوں کی تیاری اور طبی آلات کی صنعت میں بھی مشترکہ منصوبوں کے نمایاں مواقع موجود ہیں۔

    پاکستانی وفد میں اعلیٰ سطحی پالیسی ساز، سرکاری اداروں کے سربراہان، نجی شعبے کے نمائندگان اور کان کنی کے شعبے کے اہم شراکت دار شامل ہیں جن میں پی پی ایل، او جی ڈی سی ایل، ماڑی انرجیز، جی ایچ پی ایل، ایف ڈبلیو او، پی ایم ڈی سی، سائنڈک میٹلز اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والی معدنی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ خصوصی سروس فراہم کرنے والو ں نے بھی شرکت کی۔

    ایف ایم ایف 2026 میں پاکستان کی شرکت کا اہتمام پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے تعاون سے کیا ہے۔ “Mineral Marvel – Unleashing Pakistan’s Mineral Revolution” کے عنوان سے قائم پاکستان پویلین میں ملک کی متنوع ارضی ساخت، نمایاں معدنی منصوبے اور سرمایہ کاری کے مواقع پیش کیے جا رہے ہیں۔

  • پاکستان اور جاپان کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط

    پاکستان اور جاپان کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط

    اسلام آباد: پاکستان اور جاپان کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

    ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق جاپانی حکومت جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لئے فنڈز فراہم کرے گی، جاپانی انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیگا) 2.91 ارب جاپانی ین (تقریباً 18.62 ملین ڈالر) گرانٹ دے گی۔

    ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ منصوبے کے تحت چلڈرن اسپتال اور انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان کو طبی سہولیات کے لحاظ سے اپگریڈ کیا جائے گا، آئی سی ایچ ملتان ریجن کا سب سے بڑا چائلڈ ٹرشری کیئر اسپتال ہے اس میں سہولیات کی فراہمی کو مزید موثر بنایا جائے گا ایکسچینج آف نوٹس پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے دستخط کئے، جاپان کی طرف پاکستان میں تعینات سفیر اکا ماتسو شوئچی نے ہوئے دستخط کیے۔

    سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم نے کہا ہے کہ جاپانی حکومت اور عوام کی قیمتی معاونت کو سراہتے ہیں، منصوبے کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی، دونوں ممالک کے درمیان مزید بامعنی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

    اس موقع پر جاپانی سفیر اکا ماتسو شوئچی نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے، دوستانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے۔

  • وزیر اعلیٰ کے پی کی سیف سیٹیز اتھارٹی کے قیام کیلئےتجاویز پیش کرنے کی   ہدایت

    وزیر اعلیٰ کے پی کی سیف سیٹیز اتھارٹی کے قیام کیلئےتجاویز پیش کرنے کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سیف سیٹیز منصوبے پر کام مزید تیز کرنے اور مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

    وزیر اعلیٰ کے پی کی زیر صدارت سیف سیٹیز منصوبے پر پیشرفت سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں سہیل آفریدی نے منصوبے کی باقی ماندہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور ضم اضلاع تک توسیع کے لیے ہوم ورک جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی وزیر اعلیٰ نے سیف سیٹیز اتھارٹی کے قیام کے لیے تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت دے دی۔

    علاوہ ازیں سہیل آفریدی نے ضم اضلاع میں سیف سیٹیز منصوبے کے لیے 24 گھنٹے سولر انرجی کی فراہمی کی بھی ہدایت دی بریفنگ میں کہا گیا کہ 31 جنوری 2026 تک پشاور سیف سٹی منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا سیف سیٹیز منصوبے کے تحت ڈی آئی خان میں 88، بنوں 76 اور لکی مروت میں 47 مقامات پر کیمرے لگائے جا رہے ہیں ، 31 جنوری تک منصوبہ مکمل ہو جائے گا کرک، ٹانک اور شمالی وزیرستان میں سیف سیٹیز منصوبے کے لیے پی سی ون تیار ہے۔

    سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سیف سیٹیز منصوبہ جرائم کی روک تھام اور امن کی بحالی میں مؤثر کردار ادا کرے گا، سیف سٹی نظام پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

  • پنجاب :کاشتکاروں کی آسانی کیلئے ایگریکلچر لیب آن ویل قائم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب :کاشتکاروں کی آسانی کیلئے ایگریکلچر لیب آن ویل قائم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کی آسانی کیلئے منفرد ایگریکلچر لیب آن ویل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے 15اضلاع میں موبائل لیب قائم کی جائیں گی موبائل لیب کے ذریعے کاشتکار مٹی اور پانی کی مو قعہ پر تجزیہ رپورٹ حاصل کر سکیں گے، موبائل لیبارٹریوں کے ذریعے مٹی اور پانی کے نمونوں سے زرخیزی کا تعین ممکن ہوگا جبکہ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے موبائل لیب کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    مریم نواز شریف نے کہا کہ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی تو سیعی خدمات کو مزید موثر بنانے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں 100 کنٹینرز پر کسان مراکزقائم کیے جائیں گےاسی طرح کنٹینر کسان مراکز میں ڈیٹا کال سنٹرز، ایگری کلچر آفیسر ، ڈیجیٹل آلات اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ کسانوں کودہلیز پر فوری اور درست زرعی آگاہی حاصل ہوگی۔ کسان دوست اقدامات سے رواں سیزن گندم کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہےکاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کسان کارڈ، ٹریکٹر سمیت درجنوں پراجیکٹس پر عمل درآمد جاری ہے۔