Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سونے کی فی تولہ قیمت تاریخی بلندی پر جا پہنچی

    سونے کی فی تولہ قیمت تاریخی بلندی پر جا پہنچی

    کراچی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہےپاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 7700 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کےبعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے کا ہوگیا ہے اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 6602 روپے اضافے سے 4لاکھ 12ہزار347 روپے پر پہنچ گیادوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 77 ڈالر اضافے سے 4586 ڈالر فی اونس ہے۔

    جبکہ9 فی تولہ چاندی کی قیمت 430روپے کے اضافے سے 8ہزار 895روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی جب کہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 369روپے کے اضافے سے 7ہزار 626روپے کی سطح پر آگئی۔

    
گومل بازار روڈ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی کے قریب دھماکا، 5 اہلکار شہید

    امریکا کی وینزویلا اور ایران کے ساتھ کشیدگی، رواں سال فیڈرل ریزرو امریکا کی شرح سود میں مزید کمی کی بازگشت، جغرافیائی سیاسی تناو سے عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں وقفے وقفے سے تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں،علاہ ازیں معاشی ماہرین نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے-

    احمد پور شرقیہ: چار روز سے لاپتہ نوجوان کی لاش کھالے سے برآمد، تحقیقات جاری

  • غیر ملکی کرکٹ میچز پر جوا  کروانیوالا نیٹ ورک گرفتار

    غیر ملکی کرکٹ میچز پر جوا کروانیوالا نیٹ ورک گرفتار

    لاہور میں غیر ملکی کرکٹ میچز پر جوا کروانے والے نیٹ ورک کو گرفتار کر لیا گیا۔

    چوکی انچارج ایل بلاک نے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر نیٹ ورک کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں زاہد حمید اور محمد عاطف شامل ہیں،ملزمان آن لائن انٹرنیشنل کرکٹ میچز پر جوا کرواتے تھے، ملزمان مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جوابھی کرواتے تھے، ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، ایل سی ڈی، لیپ ٹاپ اور 1 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد رقم بھی برآمد کر لی گئی۔

    ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، انہوں نے چوکی انچارج ذوالفقار علی و ٹیم کو شاباش دی۔

    ایران پرتشدد مظاہرے پروپیگنڈا یا حقیقت

    سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات بے نقاب، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کا دوٹوک مؤقف

    باغی ٹی وی کا کامیاب سفر،14ویں سالگرہ

  • بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا اور آگ لگانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں،ایرانی صدر

    بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا اور آگ لگانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں،ایرانی صدر

    ایران کے صدر مسعود پیژشکیان نے ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں پر سخت ردِعمل دیاہے-

    رپورٹ کے مطابق صدر پیژشکیان نے کہا کہ بیرونِ ملک سے دہشت گردوں کو ایران لایا گیا، جنہوں نے مساجد کو آگ لگائی، لوگوں کو زندہ جلایا اور بعض افراد کے سر قلم کیے ایسے عناصر کا ایران سے کوئی تعلق نہیں، اگر کوئی اس ملک سے تعلق رکھتا ہے تو وہ پُرامن احتجاج کرے، ہم اس کی بات سنیں گے اور مسائل حل کریں گے، لیکن بے گناہ لوگوں کو قتل کرنا اور آگ لگانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ہر محلے میں جمع ہو کر ہنگامہ آرائی کو روکیں اور امن و امان برقرار رکھنے میں کردار ادا کریں نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ وہ درست یا غلط تجزیوں کی بنیاد پر گمراہ نہ ہوں اور دہشت گردوں و فسادیوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

    باغی ٹی وی کے 14 سال، حق گوئی، جرات اور عوامی آواز کی داستان،تحریر : سدرہ قیوم

    صدر پیژشکیان نے امریکہ اور اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ پسِ پردہ ان عناصر کو اُکسا رہے ہیں ان کے بقول وہی قوتیں جنہوں نے اس ملک میں ہمارے نوجوانوں اور بچوں کو قتل کیا، آج ان لوگوں کو تباہی پھیلانے کے احکامات دے رہی ہیں، یہ کہہ کر کہ ہم پیچھے کھڑے ہیں، تم آگے بڑھو-

    انہوں نے خاندانوں سے پُرزور اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو فسادی اور دہشت گرد عناصر سے دور رکھیں حکومت جائز احتجاج سننے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تیار ہے، آئیں ہم سب مل بیٹھیں، ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر بات کریں اور عوامی خدشات کو حل کریں پُرامن احتجاج ہمارا حق ہے، لیکن تشدد اور تباہی ناقابلِ برداشت ہے۔

    پاکستان کیلئےجاسوسی کرنے کے الزام میں کبوتر گرفتار ،بھارتی سیکیورٹی اداروں میں تشویش

  • پاکستان کو خطے میں آئی ٹی شعبے کا مرکز بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں،وزیر اعظم

    پاکستان کو خطے میں آئی ٹی شعبے کا مرکز بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں،وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عرفہ کریم کی خدمات کے اعترا ف میں لاہور میں قائم آئی ٹی ٹاور کو مرحومہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جو نوجوانوں کے لیے ایک مثال اور تحریک کا ذریعہ ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف سے آئی ٹی ماہر مرحومہ عرفہ کریم کے والدین اور عرفہ کریم فاؤنڈیشن کی چیف ایگزیکٹو نے ملاقات کی ملاقات میں وزیر اعظم نے آئی ٹی کے میدان میں عرفہ کریم کی گراں قدر خدمات اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، عرفہ کریم کی خدمات کے اعترا ف میں لاہور میں قائم آئی ٹی ٹاور کو مرحومہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جو نوجوانوں کے لیے ایک مثال اور تحریک کا ذریعہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو خطے میں آئی ٹی شعبے کا مرکز بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے جبکہ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ آئی ٹی شعبے میں انٹر پرینیور شپ کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے حکومت کی جانب سے ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو سکیں نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    انہوں نے آئی ٹی کی ترقی کے لیے قائم کی گئی عرفہ کریم فاؤنڈیشن کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد ملے گی،اس موقع پر عرفہ کریم مرحومہ کے والدین نے آئی ٹی شعبے کی ترقی کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی نوجوانوں کی رہنمائی اور تربیت کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

  • مشہور بھارتی گلوکار 43 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

    مشہور بھارتی گلوکار 43 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

    مشہور بھارتی گلوکار اور اداکار انڈین آئیڈل سیزن 3 کے فاتح پرشانت تمانگ اتوار کے روز نئی دہلی میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔

    پرشانت تمانگ کی عمر 43 برس تھی اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی موت فالج کے باعث ہوئی ان کے اچانک انتقال پر موسیقی کی دنیا گہرے صدمے کا شکار ہے پرشانت تمانگ نے مقبول ریئلٹی شو انڈین آئیڈل سیزن 3 جیت کر شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے گلوکاری اور ادا کاری دونوں میں کام کیا۔

    انہوں نے 2006 میں انڈین آئیڈل جیتنے کے بعد اپنا پہلا میوزک البم Dhanyavad ریلیز کیا اور کئی نیپالی فلموں میں بھی اداکاری کی، بعد میں وہ Paatal Lok (سِیزن 2) جیسی مقبول ویب سیریز میں بھی نظر آئے جہاں ان کے کردار کو خاصی پذیرائی ملی۔

    پاکستان کیلئےجاسوسی کرنے کے الزام میں کبوتر گرفتار ،بھارتی سیکیورٹی اداروں میں تشویش

    پاک بحریہ اور ر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کا عمان کے پورٹ سلطان قابوس کا دورہ

    پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کر دیا

  • پاکستان کیلئےجاسوسی کرنے کے الزام میں کبوتر  گرفتار ،بھارتی سیکیورٹی اداروں میں تشویش

    پاکستان کیلئےجاسوسی کرنے کے الزام میں کبوتر گرفتار ،بھارتی سیکیورٹی اداروں میں تشویش

    بھارتی پولیس نے پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں کبوتر کو گرفتار کر لیا۔

    بھارتی پولیس کے مطابق جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک سرحدی گاؤں میں مشتبہ کبوتر پکڑے جانے کے بعد سیکیورٹی اداروں میں تشویش پائی جاتی ہےیہ کبوتر ایک مقامی بچے نے پکڑا جس کے بعد اسے تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہےکبوتر پر الزام ہے کہ یہ پاکستان کے لیے جاسوسی کرتا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آریان نامی بچے نے صبح کے وقت اس کبوتر کو پکڑا جس کے دونوں پروں پر سیاہ رنگ کی پٹیاں موجود تھیں جبکہ اس کے پاؤں میں سرخ اور زرد رنگ کی دو انگوٹھیاں پہنائی گئی تھیں ان انگوٹھیوں پر “رحمت سرکار رضوان 2025” کے الفاظ اور کچھ عددی کوڈ درج ہیں جن کی بنیاد پر کبوتر کو مشتبہ قرار دیا گیا ہے۔

    چین، پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ہو گئے !!!

    سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کبوتر کو مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا یہ کبوتر سرحد پار سے آیا ہے اور اس کا کسی مبینہ جاسوسی سرگرمی سے تعلق ہے یا نہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کبوتر کے بارے میں حتمی موقف اختیار کیا جائے گا۔

    
بھارت اور بنگلا دیش کے تعلقات میں کشیدگی، نیویارک ٹائمز نے بھارتی مداخلت بے نقاب کردی

    واضح رہے کہ ماضی میں بھی بھارتی سیکیورٹی ادارے سرحدی علاقوں سے اس نوعیت کے کبوتروں کو تحویل میں لے چکے ہیں جن پر مبینہ طور پر جاسوسی کے الزامات عائد کیے گئے تھے تاہم ایسے واقعات پر سوشل میڈیا اور عالمی سطح پر اکثر تنقید بھی سامنے آتی رہی ہے۔

  • پاک بحریہ اور ر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی  کے جہازوں کا عمان کے پورٹ سلطان قابوس کا دورہ

    پاک بحریہ اور ر پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کا عمان کے پورٹ سلطان قابوس کا دورہ

    پاک بحریہ کے جہازوں راہ نورد، مددگار اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر نے پورٹ سلطان قابوس، مسقط، عمان کا دورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام کی جانب سے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیادورے کے دوران مشن کمانڈر کموڈور عامر اقبال نے کمانڈنگ آفسرز کے ہمراہ عمان کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں مشن کمانڈر نے رائل نیوی آف عمان کے قائم مقام کمانڈر، ڈی جی آپریشنز اینڈ پلانز، کمانڈر میری ٹائم سیکیورٹی سینٹر، کمانڈر سید بن سلطان نیول بیس اور کمانڈنٹ سلطان قابوس نیول اکیڈمی سے ملاقاتیں کیں۔

    ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، بحری افواج کے مابین روابط اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا رائل نیوی آف عمان کے آفسرز اور مڈ شپ مین نے جہازوں کا دورہ بھی کیا اور پاک بحریہ کے افسران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، بندرگاہ پر قیام کے دوران عمان کے عسکری حکام اور عام شہریوں نے پاک بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا جس میں بڑی تعداد پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان اسکول مسقط کے طلباء کی تھی۔

    پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کر دیا

    بندرگاہ کے دورے کے بعد پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں نے رائل نیوی آف عمان کے جہاز خصب (KHASAB ) کے ساتھ بحری مشق کی اس مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور بحری مشقوں کے دو طرفہ انعقاد کے ذریعے سیکھنے کے مشترکہ مواقع کو فروغ دینا تھا۔

    پاکستان اور عمان سمندری پڑوسی ہیں اور دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ بحری جہازوں کی پورٹ کالز اور مشترکہ مشقیں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہازوں کے اس دورے سے دونوں بحری افواج کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

    احسن اقبال کی لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے منصوبے سے متعلق وضاحت

  • پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کر دیا

    پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کر دیا

    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا ہے۔

    پی ٹی اے نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسکیمرز آپ کی ذاتی اور مالی معلومات چرانے کیلئے پی ٹی اے، ایف آئی اے اور بینکوں کی نقالی کر رہے ہیں،کوئی بھی سرکاری ادارہ کبھی بھی کال یا میسج پر آپ سے او ٹی پی، پن، شناختی کارڈ یا بائیو میٹرک نہیں مانگے گا، موبائل صارفین کو چوکنا رہنے اور صرف سرکاری چینلز کے ذریعے تصدیق کرنے کی ہدایت کی۔

    اس سے قبل پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ کسی دوسرے فرد کے نام پر رجسٹرڈ سم کا استعمال متعلقہ ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

    امریکی فوج کے شام میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے

    خیبر میں دلہے کی گاڑی کو حادثہ : 2 سگے بھائیوں سمیت 5 دوست جاں بحق

    کراچی: اولڈ سٹی ایریا میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا،مرتضیٰ وہاب

  • امریکی فوج کے  شام میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے

    امریکی فوج کے شام میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے

    امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام میں داعش کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں،یہ کارروائیاں داعش کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئیں-

    امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ حملے آپریشن ہاک آئی اسٹرائیک کا حصہ ہیں، جو گزشتہ ماہ پالمیرا میں ہونے والے اس حملے کے جواب میں کیے گئے، جس میں دو امریکی فوجی اور ایک امریکی مترجم ہلاک ہو گئے تھے۔

    امریکی فوج کے مطابق حملوں کی درست جگہوں کی تفصیل جاری نہیں کی گئی، تاہم جاری کی گئی فضائی ویڈیو میں دیہی علاقوں میں متعدد دھماکے دیکھے جا سکتے ہیں،امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکا اپنے شہریوں پر ہونے والے حملے کو نہ بھولے گا اور نہ ہی اس کا جواب دینا چھوڑے گا۔

    خیبر میں دلہے کی گاڑی کو حادثہ : 2 سگے بھائیوں سمیت 5 دوست جاں بحق

    گزشتہ ماہ امریکا اور اردن نے بھی مشترکہ فضائی کارروائیاں کی تھیں، جن میں داعش کے 70 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا، شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق ان حملوں میں داعش کے کم از کم 5 جنگجو مارے گئے تھےداعش اگرچہ 2014 میں قبضہ کی گئی بڑی زمین سے محروم ہو چکی ہے، تاہم شام کے صحرائی علاقوں میں اس کی موجودگی اب بھی برقرار ہے، امریکا نے حالیہ مہینوں میں شام میں اپنے فوجی دستوں کی تعداد کم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    بلوچ یکجہتی کمیٹی فتنہ الہندوستان کا بظاہر سافٹ فیس، پراکسی کا منظم نیٹ ورک

  • خیبر میں دلہے کی گاڑی کو  حادثہ : 2 سگے بھائیوں سمیت  5 دوست جاں بحق

    خیبر میں دلہے کی گاڑی کو حادثہ : 2 سگے بھائیوں سمیت 5 دوست جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں دلہے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 سگے بھائیوں سمیت 5 دوست جاں بحق ہوگئے جبکہ دلہا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ بابِ خیبر کے سامنے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس میں کار اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، دلہا کی آج شادی ہونے والی تھی اور حادثہ اس وقت پیش آیا جب دلہا کو سیلون میں تیار کرنے کے بعد اس کے دوست اسے واپس گھر لے جا رہے تھے، حادثے کے نیتجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو گاڑی سے نکال کر قریبی جمرود اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سامنے آئی ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    احسن اقبال کی لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے منصوبے سے متعلق وضاحت

    آپریشن سندور:ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار نے فاشسٹ مودی حکومت کا پردہ چاک کر دیا

    تہران نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کر دیا