Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کراچی: اولڈ سٹی ایریا میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا،مرتضیٰ وہاب

    کراچی: اولڈ سٹی ایریا میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا،مرتضیٰ وہاب

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اس سال کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) شہر میں 46 ارب روپے خرچ کرے گی۔

    اس موقع پر اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریا کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا اولین ترجیح ہے ، چند ہفتوں میں پانی کی فراہمی کے لیے کام شروع کردیا جائے گا اولڈ سٹی ایریا میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا پانی چوری پر اسپیشل کورٹ بنائیں گے ، چوری میں ملوث پرائیویٹ اور سرکاری افراد کے خلاف کارروائی ہوگی ۔

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تاریخی اولڈ سٹی ایریا کی ترقی اور بحالی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی عملی اقدامات کر رہی ہےاولڈ سٹی ایریا ڈویلپمنٹ منصوبہ ضلع جنوبی کراچی میں 595 اعشاریہ 600 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جوڑیا بازار، بولٹن مارکیٹ، میٹھادر اور کھارادر میں سڑ کوں، پیور بلاکس اور سیوریج لائنز کی بحالی شامل ہے۔

    بلوچ یکجہتی کمیٹی فتنہ الہندوستان کا بظاہر سافٹ فیس، پراکسی کا منظم نیٹ ورک

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ جوڑیا بازار میں 2 ہزار 700 اسکوائر فٹ وئیرنگ ایریا اور 67 ہزار 800 اسکوائر فٹ پیور ایریا تعمیر کیا جائے گا جوڑیا بازار میں 12 اور 18 انچ قطر کی 2 ہزار 600 فٹ سے زائد نئی سیوریج لائن بچھائی جائے گی جبکہ بولٹن مارکیٹ میں 69 ہزار 800 اسکوائر فٹ وئیرنگ ایریا اور 35 ہزار 194 اسکوائر فٹ پیور بلاکس تعمیر ہوں گے۔

    شمالی کوریا کا جنوبی کوریا پر جاسوس ڈرون بھیجنے کا الزام

    انہوں نے کہا کہ بولٹن مارکیٹ میں 15 اور 18 انچ قطر کی 4 ہزار فٹ سے زائد نئی سیوریج لائن بچھائی جائے گی۔ میٹھادر میں ایک لاکھ 31 ہزار 862 اسکوائر فٹ پیور ایریا اور 4 ہزار 50 فٹ نئی 12 انچ قطر کی سیوریج لائن شامل ہے کھارادر میں 3 لاکھ 31 ہزار 930 اسکوائر فٹ وئیرنگ ایریا، 95 ہزار 610 اسکوائر فٹ پیور ایریا اور 4 ہزار 100 فٹ 18 انچ قطر کی سیوریج لائن شامل ہےاولڈ سٹی ایریا میں اسٹریٹ لائٹس اور الیکٹریفکیشن کا کام سائٹ کی ضرورت کے مطابق مکمل کیا جائے گا ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں شفاف اور معیاری انداز میں مکمل کیے جائیں گے۔

    احسن اقبال کی لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے منصوبے سے متعلق وضاحت

  • بلوچ یکجہتی کمیٹی فتنہ الہندوستان کا بظاہر سافٹ فیس، پراکسی کا منظم نیٹ ورک

    بلوچ یکجہتی کمیٹی فتنہ الہندوستان کا بظاہر سافٹ فیس، پراکسی کا منظم نیٹ ورک

    بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) مسلح علیحدگی پسند تنظیموں بالخصوص فتنہ الہندوستان کے بظاہر سافٹ فیس کے طور پر کام کر رہی ہے-

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) مسلح علیحدگی پسند تنظیموں، خصوصاً فتنہ الہندوستان کے لیے بظاہر ایک سافٹ فیس کے طور پر کام کر رہی ہے اور بھرتی، بیانیہ سازی اور معاشرتی سطح پر رسائی میں فعال کردار ادا کر رہی ہےیہ مؤقف قیاس آرائی نہیں بلکہ 2025 سے مسلسل سرکاری ریکارڈ کا حصہ ہے، جس کی توثیق اب ٹھوس شواہد سے بھی ہوچکی ہے۔

    مارچ 2025 میں جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی اور دہشتگردوں کی حمایت کے لیے پراکسی نیٹ ورکس کے ذریعے منظم پروپیگنڈا مہم چلائی جاتی ہے اسی تناظر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے ماہرنگ بلوچ کی قیادت میں اسپتالوں سے ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں زبردستی تحویل میں لینے کی کوشش کی، جسے ذرائع ابلاغ نے شناخت اور قانونی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی مجرمانہ کوشش قرار دیا۔

    مریم نواز کا صوبے میں نئے اسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم

    حکام کے مطابق دہشتگردوں کی ہلاکتوں کو فوری طور پر ’لاپتا افراد‘ کے بیانیے میں شامل کرکے حقائق، شناخت اور وابستگی سامنے آنے سے پہلے ہی متاثرہ ہونے کا تاثر قائم کیا جاتا ہے 23 مئی 2025 کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور اس کی قیادت دہشتگرد نیٹ ورکس کی پراکسی اور سہولتکار کے طور پر کام کر رہی ہے اور جبری گمشدگیوں کے بیانیے کو بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے۔

    حالیہ دنوں میں سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر اداروں نے تربت کے رہائشی ساجد احمد کو گرفتار کیا، ڈی آئی جی اعتزاز گورایا کے مطابق ساجد احمد بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد سے سوشیالوجی میں ماسٹرز ہے اور سرکاری کالجوں سمیت یونیورسٹی آف تربت میں لیکچرار رہ چکا ہے حکام کے مطابق وہ بلوچ یکجہتی کمیٹی سے مسلسل رابطے میں رہا اور قیادت سے قریبی تعلق رکھتے ہوئے دہشتگرد نیٹ ورکس کی سہولتکاری میں ملوث تھا، جس کا اس نے اعترافی بیان میں بھی اقرار کیا۔

    احسن اقبال کی لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے منصوبے سے متعلق وضاحت

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید 3 سہولتکاروں کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انٹیلیجنس یا دہشتگردی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث تمام افراد کا بلوچ یکجہتی کمیٹی سے سابقہ تعلق سامنے آیا ہے ان میں خاران کا 18 سالہ سرفراز شامل ہے، جسے پولیس اور پولیو ٹیموں کی ریکی کی ذمہ داری دی گئی تھی سرفراز کو پہلے بلوچ یکجہتی کمیٹی میں شامل کیا گیا جہاں اس نے احتجاجی مظاہروں اور سڑکوں کی بندش میں کردار ادا کیا۔

    حکام کے مطابق سرفراز کو جہانزیب عرف مہربان نے بھرتی کیا، جس نے بعد میں ایک اور 18 سالہ نوجوان بیزن کو بھی پہلے بی وائی سی میں شامل کروایا۔ بیزن کا بھائی شفقت یار خَد کوچہ میں لیویز فورس پر حملے میں مارا گیا تھا، جس سے ظاہر ہوتاہے کہ خاندانی نقصان اور محرومی کے جذبات کو نوجوانوں کی بھرتی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دعوؤں کے برعکس شواہد موجود ہیں کہ نابالغوں کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کو ابتدائی بھرتی کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، جس کے بعد نوجوانوں کو دہشتگردی کی سرگرمیوں کی طرف دھکیلا جاتا ہےاس صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت نے کوئٹہ اور تربت میں بحالی مراکز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جہاں نفسیاتی مشاورت، والدین سے رابطہ اور سماجی بحالی پر توجہ دی جائے گی۔

    پشاور 9 مئی واقعات میں سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

    ماہرین کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی انسانی حقوق کے نام پر ایک حفاظتی پردہ فراہم کرتی ہے، جو دہشتگرد واقعات کے فوراً بعد متحرک ہو کر حملہ آوروں کو متاثرین کے طور پر پیش کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ سمیت بین الاقوامی سطح پر بی وائی سی کی پروپیگنڈا سرگرمیاں بیرونی سرپرستی اور منظم حکمت عملی کی عکاس ہیں۔

    ماہرین کے مطابق مارچ 2025 کے جعفر ایکسپریس واقعے، مارچ اور مئی 2025 میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے انکشافات اور جنوری 2026 میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی شواہد پر مبنی بریفنگ مل کر ایک مسلسل اور ہم آہنگ سرکاری ریکارڈ تشکیل دیتے ہیں، جس کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی ایک آزاد انسانی حقوق کی تنظیم کے بجائے فتنہ الہندوستان کا سافٹ فیس، بھرتی کا ذریعہ، بیانیاتی ڈھال اور بین الاقوامی رابطہ کاری کا متحرک ونگ بن چکی ہے۔

    باغی ٹی وی،کھری صحافت کا امین،تحریر: جان محمد رمضان

  • مریم نواز کا صوبے میں نئے اسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم

    مریم نواز کا صوبے میں نئے اسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں نئے اسپتالوں کی جلد تکمیل کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لاہور میں نواز شریف کینسر ریسرچ سینٹر اور جناح کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کو اسی ماہ کھولنے کی ہدایت کردی نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر کے بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور مکمل ہوگئے ہیں جبکہ مریضوں کے لئے ویٹنگ ایریا، مسجد اور ڈاکٹرز کی رہائشگاہیں بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔

    پاکستان کے پہلے نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ سنٹر کا اسی ماہ آغازہوگا،سینٹر میں ڈاکٹرز اور پروفیشنل اسٹاف کی بھرتیاں شروع کر دی گئی ہیں، نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کی 219 آسامیوں کے لئے انٹرویوز ہوئے ہیں جبکہ نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرکے سربراہ کی تعیناتی کے لئے آسامی دوبارہ مشتہر کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازنے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی تعمیر نوبھی جلد ازجلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹر یٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹرمیں پاکستان بھر سے آنے والے ہر کینسر کے مریض کا علاج ہوگا۔

  • احسن اقبال کی لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے منصوبے سے متعلق وضاحت

    احسن اقبال کی لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے منصوبے سے متعلق وضاحت

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے لاہور، ساہیوال، بہاولنگر موٹروے منصوبے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کو مکمل طور پر منظور نہیں کیا گیا اور نہ ہی مالیاتی قواعد یا وزیراعظم کی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

    احسن اقبال کی وضاحت ان رپورٹس کے بعد سامنے آئی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) نے 465 ارب روپے لاگت کے موٹروے منصوبے کی مشروط منظوری دے دی ہے، حالانکہ اس منصوبے کی فنڈنگ، ڈیزائن اور نیشنل فِسکل پیکٹ سے مطابقت پر تحفظا ت موجود تھے منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت دو سال پرانے تخمینوں کے مقابلے میں 201 ارب روپے زیادہ ہے اور اس سے سی پیک کے تحت ایم ایل ون ریلوے منصوبے کی افادیت متاثر ہو سکتی ہے۔

    وفاقی وزیر کے مطابق یہ معاملہ 6 جنوری 2026 کو سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں زیر بحث آیا تھا انہوں نے واضح کیا کہ فورم نے صرف اس 18.5 کلومیٹر طویل حصے کو، جو لاہور رنگ روڈ ہلوکی سے راجہ جنگ انٹرچینج (قصور روڈ) تک ہے، ایکنک میں غور کے لیے پیش کرنے کی سفارش کی ہے، جو پہلے ہی منظور شدہ تھا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ باقی 276.5 کلومیٹر طویل روٹ کو کسی قسم کی حتمی منظوری نہیں دی گئی بلکہ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تفصیلی تکنیکی فزیبلٹی اور معاشی افادیت کے مطالعے مکمل کریں محدود مالی گنجائش کے پیش نظر وزارت مواصلات اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سمیت متبادل مالی ذرائع تلاش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ دیگر اہم منصوبے متاثر نہ ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ ترجیحی منصوبوں میں سکھر–حیدرآباد موٹروے، قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ، این 55 کی ڈوئلائزیشن، لواری ٹنل کے برقی و مکینیکل کام، کے پی اکنامک کوریڈور، پاکستان ایکسپریس وے اور ہوشاب–خضدار روڈ شامل ہیں، باقی موٹروے حصوں کو صرف اصولی منظوری دی گئی ہے اور حتمی فیصلہ وزیراعظم کی ہدایات، قانونی تقاضوں اور فزیبلٹی رپورٹس کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔

    علاقائی ترقی پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کو سب سے زیادہ 206 ارب روپے جبکہ سندھ کو 154 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جو متوازن ترقی کے حکومتی عزم کا ثبوت ہے۔

  • شمالی کوریا کا جنوبی کوریا پر جاسوس ڈرون بھیجنے کا الزام

    شمالی کوریا کا جنوبی کوریا پر جاسوس ڈرون بھیجنے کا الزام

    شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر جاسوس ڈرون بھیجنے کا الزام عائد کیا ہے-

    شمالی کوریا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوری کے اوائل میں جنوبی کوریا نے ایک اور جاسوس ڈرون شمالی کوریا کی فضائی حدود میں بھیجا، جسے شمالی فوج نے کیپونگ شہر کے قریب مار گرایا جنوبی کوریا نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

    شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA کے مطابق فوج نے ڈرون کو شمال کی جانب جاتے ہوئے دیکھا اور بعد میں اسے تباہ کردیا ڈرون میں نگرانی کا سامان نصب تھا اور تباہ شدہ ڈرون کے تجزیے سے پتہ چلا کہ اس نے شمالی کوریا کے اہم علاقوں اور سرحدی حدود کی ویڈیوز محفوظ کی تھیں۔

    پشاور 9 مئی واقعات میں سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

    جنوبی کوریا نے کہا کہ اس کے پاس اس پرواز کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں اور وزیر دفاع آن گیو بیک کے مطابق ڈرون فوج کے ماڈل سے تعلق نہیں رکھتا ،صدر لی جے میونگ کے دفتر نے بتایا کہ معاملے پر قومی سلامتی کی میٹنگ بلائی جائے گی اور مشترکہ فوجی-پولیس تحقیقات کی ہدایت دی گئی ہے، اگر ڈرون کو شہریوں نے چلایا تو یہ کوریا جزیرہ نما میں امن اور قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

    ایمریٹس ائیر لائن نے کرایوں میں کمی کردی

  • پشاور 9 مئی واقعات میں سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

    پشاور 9 مئی واقعات میں سہیل آفریدی کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی

    اسلام آباد:پشاور میں 9 مئی واقعات کی ویڈیوز کی تصدیق کا مرحلہ مکمل ہوگیا جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

    پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری نے ویڈیوز کی رپورٹ تیار کرلی پنجاب فرانزک لیبارٹری نے پشاور پولیس کی درخواست پر 9 مئی واقعات کی ویڈیوز اور آڈیو ویژول کا تجزیہ کیارپورٹ پشاور کے تھانہ شرقی کی بھجوائی گئی یو ایس بی میں موجود وڈیوز پر مبنی ہے یو ایس بی میں موجود 16 ویڈیوز کا فریم بہ فریم تجزیہ کیا گیا۔

    رپورٹ کے متن کے مطابق متعدد ویڈیوز میں کسی قسم کی ایڈیٹنگ کے شواہد نہیں ملے، چند ویڈیوز میں لوگو اور ٹیکسٹ کے اضافے کی نشاندہی کی گئی، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور عرفان سلیم کی دو ویڈیوز میں کلپس جوڑنے کے شواہد بھی سامنے آئے سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر کو 9 مئی کی ویڈیو سے ملا کر د یکھا گیا، سہیل آفریدی کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی ہے۔

    عرفان سلیم کی پروفائل تصویر کی بھی ویڈیوز میں موجود ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ کامران بنگش کی پروفائل تصویر اور ویڈیو میں موجود شخص ایک ہی قرار پایا، تیمور جھگڑا کی پروفائل تصویر اور ویڈیوز میں موجود شخص میں مطابقت پائی گئی۔

    رپورٹ کے متن کے مطابق تمام تجزیہ صرف ویژول مواد تک محدود رکھا گیارپورٹ کی تیاری 19 دسمبر سے 23 دسمبر 2025 کے دوران مکمل کی، انسداد دہشت گردی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پولیس سے رپورٹ طلب کی تھی اور پولیس نے ویڈیوز تجزیے کے لیے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھیجی تھی۔

  • ایمریٹس ائیر لائن نے کرایوں میں کمی کردی

    ایمریٹس ائیر لائن نے کرایوں میں کمی کردی

    عالمی ایئرلائن ایمریٹس نے محدود مدت کے لیے کرایوں میں کمی کردی-

    ایمریٹس کے مطابق منتخب فضائی ٹکٹوں پر 10 فیصد تک رعایت حاصل کی جا سکتی ہے اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسافروں کو بکنگ کے وقت پرومو کوڈ PKSCP25 استعمال کرنا ہوگا اس مہم کا مقصد آنے والے دنوں میں سفر کا ارادہ رکھنے والے مسافروں کے لیے پریمیم سفر کو زیادہ قابلِ برداشت بنانا اور ایئرلائن کے سرکاری چینلز کے ذریعے پیشگی بکنگ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے رعایت صرف مخصوص روٹس اور کرایوں پر لاگو ہوگی، جبکہ تمام تفصیلات اور شرائط ایمریٹس کی خصوصی کیمپین ویب پیج پر فراہم کی گئی ہیں۔

    ایمریٹس کے مطابق اس آفر کے تحت مسافروں کو ایک اضافی سہولت بھی دی جا رہی ہے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز اپنے ٹکٹ کی رقم کو 12 ماہ تک کی آسان اقساط میں تبدیل کر سکتے ہیں، وہ بھی صفر فیصد مارک اپ پر۔ تاہم یہ سہولت کارڈ کی اہلیت، بینک کی شرائط اور دیگر قواعد و ضوابط سے مشروط ہوگی، دیگر فضائی پروموشنز کی طرح یہ آفر بھی ہر روٹ یا ہر قسم کے کرایے پر لاگو نہیں ہوگی، اس لیے مسافروں کو بکنگ سے قبل تمام شرائط کا بغور جائزہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    ایمریٹس اپنے پریمیئم اکانومی پراڈکٹ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دے رہی ہے، جس میں کراچی بھی شامل ہے یکم مارچ سے دبئی–کراچی کی روزانہ پرواز EK606/607 کو اپ گریڈ شدہ بوئنگ 777-200LR طیارے کے ذریعے آپریٹ کیا جائے گا، جس میں جدید کیبن، بہتر نشستیں اور پریمیئم اکانومی کلاس شامل ہوگی یہ اقدام دنیا کے مختلف بین الاقوامی روٹس پر ریفریشڈ طیاروں کی تعیناتی کے وسیع منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد مسافروں کو بہتر سفری تجربہ فراہم کرنا ہے۔

  • آپریشن سندور:ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار  نے فاشسٹ مودی حکومت کا پردہ چاک کر دیا

    آپریشن سندور:ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار نے فاشسٹ مودی حکومت کا پردہ چاک کر دیا

    ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار ابھیجیت لائر نے تصدیق کی ہے کہ ہندوستان نے 2019 کے واقعے کی طرح "آپریشن سندور” میں بلیو آن بلیو کلنگ کی تھی جب اس نے اپنا ہیلی کاپٹر مار گرایا تھا۔

    بھارت کی مودی سرکار کو آپریشن سندور کے دوران نقصانات کے حقائق چھپانے پر شدید تنقید کا سامنا ہےرافیل طیاروں سے متعلق بھارتی سی ڈی ایس کے بیانات اور مودی کی ناقص حکمت عملی پر اپوزیشن لیڈرز کی جانب سے مودی سرکار پر سخت تنقید کی جا رہی ہےاپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے مودی کی ناکام پالیسیوں اور نام نہاد جمہوریت ہونے کے دعوؤں کا پردہ چاک کر دیا ہے وہیں ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار ابھیجیت لائر نے بھی تنقید کی ہے-

    ہندوستانی دفاعی تجزیہ کار ابھیجیت لائر نے ایک پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بالاکوٹ کے ٹائم ہم نے خود اپنے ہیلی کاپٹر کو گرایا تھا ،اس چیز کے سب خود گواہ ہیں کہ اس وقت کیا ہوا تھا تاہم اب 2019 کے واقعے کی طرح "آپریشن سندور” میں بلیو آن بلیو کلنگ کی تھی اور اپنے طیاروں کا نقصان کیا-

    قبل ازیں بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی نے آپریشن سندور کو بھارتی افواج کی ناکامی اور مودی کے لیے بڑا دھچکا قرار دے دیا تھا ایک انٹرویو میں پراوین سواہنی نے کہا تھا کہ حالیہ بحران میں بھارتی فضائیہ کی کمزوریاں مزید نمایاں ہو گئیں، پاکستان کی طاقت کا اندازہ نہ لگا پانا بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی بڑی ناکامی ہے۔

    بھارتی دفاعی تجزیہ کار نے کہا تھا کہ بالاکوٹ حملے میں بھی انڈین ایئر فورس کی الیکٹرانک وار فیئر میں کمزوری سامنے آئی تھی، پاکستان کی طاقت کا اندازہ نہ لگا پانا بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی بڑی ناکامی ہےپاکستان کے 5 بھارتی طیارے گرانے کے بیان پر بھارت سے کوئی جواب نہ آنے کو دنیا نے دیکھا ہے، ملٹری کی سطح پر اور بھارت کی بطور ریاست ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہےمودی کا مضبوط لیڈر ہونے کا امیج ختم ہونے سے بھارتی عوام کو دھچکا لگا ہے، بھارتی میڈیا کے سرکس سے دنیا میں تماشہ بنا، انفارمیشن وار فیئر میں بھی بھارت کی ناکامی ہوئی۔

    دوسری جانب مودی سرکار نے سفارتی ساکھ بحال کرنے کیلیے لابنگ پر کتنے لاکھ ڈالرز خرچ کیے ۔۔۔؟امریکی تحقیقاتی ادارےکی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے ہیں امریکہ میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست کا سامنا ہے۔

    امریکی تحقیقاتی ادارےکی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم کو 4لاکھ 50 ہزار ڈالرز دیئے اور بھارت نے اپنی سفارتی ساکھ کوبحال کرنےکی کوشش کی۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ’’ آپریشن سندور‘‘ میں بھارت نےلابنگ کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطےشروع کیے اوربھارتی وفد نے امریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں کیلئے لابنگ فرم کی مدد لی،بھارت نے 2 لابنگ فرمز کوبالترتیب1.8ملین ڈالرز اور 75 ہزار ڈالرز سہ ماہی پر ہائیر کیا۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے پر پی سی بی کا میزبانی میں دلچسپی کا اظہار

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے پر پی سی بی کا میزبانی میں دلچسپی کا اظہار

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے پر پی سی بی نے میزبانی میں دلچسپی کا اظہار کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق بنگلا دیش کے بھارت میں نہ کھیلنے کے فیصلے پر پی سی بی نے میزبانی میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے، سری لنکا کے وینیوز تیار نہ ہوئے تو پاکستان اپنے وینیو دے سکتا ہے وینیوز کا کوئی مسئلہ ہے تو پی سی بی مشکل وقت میں وینیو دے سکتا ہے، بنگلا دیش کے میچز کی میزبانی کیلئے کراچی، راولپنڈ ی سمیت پاکستان کے تمام وینیوز دستیاب ہیں-

    واضح رہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلا دیش ٹیم بھارت نہیں جانا چاہتی ہے، آئی سی سی نے بنگلا دیش کے میچز منتقل کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ کرنا ہے۔

    ایران میں ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل میں ہائی الرٹ

    تہران نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کر دیا

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

  • تہران نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کر دیا

    تہران نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کر دیا

    کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں تہران نے اسرائیل اور امریکا کو خبردار کر دیا-

    ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران امریکا کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں تہران اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو جوابی کارروائی کا جائز ہدف سمجھے گا۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی کی تو ایران اس کا بھرپور جواب دے گا اور اسرائیل سمیت خطے میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    ایران میں ممکنہ امریکی حملے کے پیشِ نظر اسرائیل میں ہائی الرٹ

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ پر ہے کہ امریکا ایران میں جاری ملک گیر احتجاجی تحریک کی حمایت کے لیے براہ راست مداخلت کر سکتا ہے، اسرائیلی سیکیورٹی ادارے کسی بھی ممکنہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور امریکا و ایران کے تعلقات ایک بار پھر تناؤ کا شکار ہیں۔

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

    واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایران ایسی آزادی کی طرف بڑھ رہا ہے جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکا ایرانی مظاہرین کی مدد کے لیے تیار ہےاس سے قبل صدر ٹرمپ نےخبردار کیا تھا کہ اگر ایران میں مظاہرین کو قتل کیا گیا تو امریکا مدا خلت کرے گا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس مداخلت کا مطلب ایران میں فوج اتارنا نہیں ہوگا، ایران کے بعض شہروں میں عوام کا کنٹرول بڑھتا دکھائی دے رہا ہے اور ایرانی حکومت کو اپنے اقدامات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار