Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • لاہور:  پنجاب پولیس آرڈر 2002ء میں اہم ترمیم

    لاہور: پنجاب پولیس آرڈر 2002ء میں اہم ترمیم

    لاہور میں پنجاب پولیس آرڈر 2002ء میں اہم ترمیم کر دی گئی ہے جس کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے منظوری دے دی ہے۔

    ترمیمی قانون کے تحت فسادات اور پرتشدد ہجوم میں ملوث افراد کے لیے سخت سزاؤں کا تعین کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مؤثراندازمیں کنٹر ول کیا جا سکے،فسادات میں ملوث افراد کودس سال تک قید اورپانچ لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی، اس کے علاوہ پرتشدد ہجوم کے رو یے کو قابلِ دست اندازی پولیس جرم قرار دے دیا گیا ہے اور ایسے مقدمات کو ناقابلِ ضمانت قراردیا گیا ہے، جس سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو فوری کار ر وائی کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

    قانون میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ پرتشدد احتجاج سے متعلق درج ہونے والے مقدمات کا ٹرائل سیشن کورٹ میں کیا جائے گا تاکہ مقدمات کا جلد اور مؤثر فیصلہ ممکن بنایا جا سکےاس ترمیم کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ، سرکاری و نجی املاک کو نقصان سے بچانا اور امن عامہ کو یقینی بنانا ہے،نئے قانون پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ اداروں کو فوری ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور صوبے بھر میں اس سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی جائے گی۔

    پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد لانچ کردیا گیا

    قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس آرڈرمیں کی گئی یہ ترمیم پولیس کے کردارکومزید مضبوط بنائے گی اور پرتشدد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی میں مددگارثابت ہوگی۔

    معروف بھارتی اداکار کی مودی حکومت پر شدید تنقید

  • گلین میکس ویل کا  آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان

    گلین میکس ویل کا آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان

    میلبرن: آسٹریلوی آل راؤنڈر بیٹر گلین میکس ویل نے بھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 19ویں ایڈیشن کے لیے نیلامی میں اپنا نام نہ دینے کا اعلان کر دیا۔

    آسٹریلوی آل راؤنڈر 37 سالہ گلین میکس ویل نے نے اس فیصلے کی کوئی واضح وجہ بیان نہیں کی، سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آئی پی ایل کے کئی ناقابل فراموش سیزنز کے بعد انہوں نے اس سال نیلامی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہےیہ ایک بڑا فیصلہ ہے جسے وہ لیگ کی جانب سے ملنے والے مواقع اور تجربات پر شکرگزاری کے جذبے کے ساتھ کر رہے ہیں۔

    میکس ویل نے کہا کہ آئی پی ایل نے انہیں ایک کرکٹر اور ایک انسان کے طور پر نکھرنے میں مدد دی، انہوں نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے، شاندار فرنچائزز کی نمائندگی کرنے اور پرجوش شائقین کے سامنے کھیلنے کو اپنے کیریئر کے یادگار لمحات قرار دیاانہوں نے شائقین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے جلد دوبارہ ملاقات ہو گی بھارت کی توانائی، یادیں اور چیلنجز ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔

    پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد لانچ کردیا گیا

    گلین میکس ویل آئی پی ایل میں چار مختلف فرنچائزز ممبئی انڈینز، رائل چلنجرز بنگلور، دہلی ڈیئرڈیولز اور پنجاب کنگز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ میکس ویل کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسیس اور سابق انگلینڈ آل راؤنڈر معین علی نے آئی پی ایل کے بجائے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا۔

    معروف بھارتی اداکار کی مودی حکومت پر شدید تنقید

  • پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد لانچ کردیا گیا

    پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد لانچ کردیا گیا

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد لانچ کر دیا ہے-

    آئمہ کرام کے اعزاز میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے آئمہ کرام نے شرکت کی،تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی –

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آئمہ کرام کو سٹیج پر بلا کر اعزازیہ کارڈ تقسیم کیے، اٹک سے رفیق مغل، فیصل آباد سے رضوان کوثر، ملتان سے نادر رضا جعفری، لاہور سے عبدالوحید، بھکر سے غلام مصطفی، پاکپتن سے اویس منظور، مظفر گڑھ سے سید محمد عون اور ڈی جی خان سے عطاالرحمن کو اعزازیہ کارڈ پیش کیے گئے۔

    ٹریفک قوانین اور منشیات پر زیرو ٹالرنس، آر پی او شیخوپورہ

    punjab

    پنجاب میں پہلی بار 66 ہزار سے زائد امام مسجد صاحبان کو ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا، رجسٹرڈ آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 20 ارب روپے خرچ کیے جائیں گےشفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آئمہ کرام کو براہ راست ڈیجیٹل ادائیگی کی جائے گی، جس کے تحت اعزازیہ کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم وصول کی جا سکے گی فروری سے وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ کے ذریعے مستقل بنیادوں پر ادا ئیگیاں شروع کر دی جائیں گی۔

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعلیٰ اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آئمہ کرام کی آمد کو حکومت پنجاب کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئمہ کرام معاشرے میں دینی اور اخلاقی رہنمائی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

    فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے علما کرام میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو روکنا تمام علماء کرام کی ذمہ داری ہےکئی لوگوں نے مذہب کے نام پر فتنے کو فروغ دیا، جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہوا اور رینجرز و پولیس کے جوان شہید ہوئے۔

    مریم نوازنے بتایا کہ پورے پنجاب میں 80 ہزارمساجد ہیں اور 70 ہزارمساجد کے امام صاحبان کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جنہیں ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا یہ رقم چھوٹی سی ہے لیکن آئمہ کرام کی زندگی میں آسانی پیدا کرےگی اوراعزازیہ کی ادائیگی کیلئے آسان اورشفاف نظام ترتیب دیا گیا ہے، فروری کے آخرسے ہر امام مسجد کا اکاؤنٹ پنجاب بینک میں کھولا جائے گا تاکہ حکومت اورآئمہ کرام کے درمیان رابطہ مضبوط ہو۔

    انہوں نے واضح کیا کہ فتنے کی سرکوبی صرف حکومت کا کام نہیں، بلکہ آئمہ کرام کی معاونت بھی ضروری ہے، ستھرا پنجاب کی گاڑیاں اور عوامی املاک جلائی گئی، گزرگاہیں بند کی گئیں، اور کچھ افراد اس کو مذہب کے نام پر درست قرار دیتے ہیں، جو معاشرے کے لیے خطرناک ہے وزیراعلیٰ نے آئمہ کرام سے کہا کہ وہ حکومت کی آواز عوام تک پہنچائیں اور ملک میں اتحاد و امن قائم رکھیں، یاست مظلوم کا انصاف یقینی بنائے گی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت ہوگی۔

    ساتھ ہی مریم نواز نے ٹریفک قوانین پر عمل کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور معاشرہ محفوظ رہے۔

  • معروف بھارتی اداکار  کی مودی حکومت پر شدید تنقید

    معروف بھارتی اداکار کی مودی حکومت پر شدید تنقید

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار پرکاش راج نے مودی حکومت پر شدید تنقید کی ہے-

    بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف مبینہ منظم جبر اور امتیازی پالیسیوں پر ایک بار پھر ملک بھر میں بحث شدت اختیار کر گئی ہےمعروف بھارتی اداکار اور ہدایت کار پرکاش راج نے وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ریاستی ادارے ہندوتوا ایجنڈے کے تابع ہو چکے ہیں۔

    پرکاش راج نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں۔ قبائلیوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف ایک منظم ایجنڈے کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں معاشرہ شدید تقسیم کا شکار ہو رہا ہے ملک میں انصاف میں محض تاخیر نہیں ہو رہی بلکہ انصاف سے انکار کیا جا رہا ہے جبکہ عام شہری پولیس اور دیگر ریاستی اداروں سے خوفزدہ دکھائی دیتے ہیں، غیر قانونی اور جابرانہ رویوں کے باعث پولیس اور عوام کے درمیان خلیج بڑھتی جا رہی ہے۔

    انہوں نے آر ایس ایس کو بھارت کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کا اثر و رسوخ جمہوری ڈھانچے کو نقصان پہنچا رہا ہےپراکاش راج نے رام مندر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں پرچم کشائی کو بی جے پی اور آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ کی واضح مثال قرار دیا اور کہا کہ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب سیاسی مبصرین اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس پر آئینی تبدیلیوں اور جمہوری اقدار کو کمزور کرنے کے الزامات ہیں ان کے مطابق نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارتی جمہوریت پر سنجیدہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ جبکہ اقلیتوں کے حقوق سے متعلق شخدشات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

  • فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی ملاقات

    فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی ملاقات

    راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف مارشل حسن محمود خان نے ملاقات کی جہاں دونوں ممالک کےدرمیان دفاعی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور دوطرفہ دفاعی و عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون، تربیتی تبادلوں اور دفاعی روابط کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ان کے کردار کی تعریف کی، فیلڈ مار شل عاصم منیر نے بنگلہ دیش کے ساتھ دیرپا اور مضبوط دفاعی تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    کی جانب سے بتایا گیا کہ ملاقات کا اختتام دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

  • پاکستان سپرلیگ کی آٹھویں ٹیم سیالکوٹ 185کروڑ روپے میں فروخت

    پاکستان سپرلیگ کی آٹھویں ٹیم سیالکوٹ 185کروڑ روپے میں فروخت

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا ہے، پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم حیدرآباد 175 اور آٹھویں ٹیم سیالکوٹ 185 کروڑ روپے میں نیلام ہوگئی ہیں،ملتان سلطانز کے سابقہ مالک علی ترین کی نیلامی سے دست برداری کے بعد اب 9 پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہوا-

    جمعرات کو پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کے لیے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوا، تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور وفاقی وزرا سمیت بڑی تعداد میں کھلاڑیوں اور حکام شریک ہیں،تقریب کے آغاز میں نیلامی میں حصہ لینے والے 10 بڈرز اور 6 ممکنہ شہروں کا تعارف کرایا گیا، اس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گھنٹی بجا کر نیلامی کھلنے کا باضابطہ اعلان کیا جب کہ وسیم اکرم نے آکشنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

    پاکستان سپر لیگ کی ساتویں ٹیم کی نیلامی میں بیس پرائز 110 کروڑ روپے رکھا گیا تھا، جس پر کم ازکم ایک کروڑ روپے کے اضافے کی شرط رکھی گئی تھی، ساتو یں ٹیم کی نیلامی 110 کروڑ روپے سے شروع ہوئی، نیلامی کے عمل کے دوران ایف کے ایس اور آئی ٹو سی گروپس کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آیا،ابتدائی نیلامی کے بعد ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے کی بولی لگا کر پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم خرید لی اور اس فرنچائز کا نام حیدرآباد منتخب کرلیا۔

    پی ایس ایل کی آٹھویں ٹیم کے لیے 170 کروڑ بیس پرائز رکھی گئی، آئی ٹو سی گروپ نے 172 کروڑ روپے کی آفر کی، جس کے جواب میں ایم نیکسٹ گروپ نے 173 کروڑ روپے کی پیش کش کردی تاہم آئی ٹو سی نے اس کے بعد وقفہ لیا،ایم نیکسٹ نے وقفے کے بعد 176 کروڑ کی بولی لگا دی او زیڈ ڈیولپرز نے 178 کروڑ کی پیشکش کردی۔

    نیلامی کی تقریب میں پاکستان شاہین اور ہانک کانگ سکسز کی ٹیمیں بھی شامل ہوئیں جنہیں حالیہ ٹورنمنٹس میں کامیابیوں پر انعامات سے نوازا گیا ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی، اس کے علاوہ ہانگ کانگ سکسز جیتنے والی ٹیم کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے انعام سے نواز گیا۔

  • وزیراعلیٰ کے پی کا  پاکستان سٹیزن پورٹل کی براہِ راست ذاتی نگرانی کا اعلان

    وزیراعلیٰ کے پی کا پاکستان سٹیزن پورٹل کی براہِ راست ذاتی نگرانی کا اعلان

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے اس کی براہِ راست ذاتی نگرانی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    پشاور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں اور سمندر پار پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی شکایات پورٹل پردرج کریں، حکومت ان کے مسائل کے بروقت ازالے کو یقینی بنائے گی، صوبے کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر2354 ڈیش بورڈز قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں شہری شکایات در ج کرا سکیں گے اورانکی پیش رفت کی مانیٹرنگ بھی ممکن ہوگی۔

    وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ متعلقہ محکموں اور افسران کو شکایات کے بروقت حل کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جا ئے گی،اگر کوئی شکایت ایک دن میں حل ہو سکتی ہے اور اس پر ہفتے لگ جائیں تو یہ ناقابل قبول غفلت تصور ہوگی، انہوں نے ای گورننس کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں واضح کی گئی مختلف سرکاری ایپس کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے تحت یکجا کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر تمام سہولیات میسرآ سکیں،اس اقدام سے شفافیت، جوابدہی اور عوامی اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

  • پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم ’حیدرآباد‘ 175 کروڑ روپے میں فروخت

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کے لیے اسلام آباد میں تقریب جاری ہے جہاں ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175 کروڑ روپے میں خرید لی ہے۔

    پاکستان سپر لیگ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کے لیے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہورہا ہے، تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور وفاقی وزرا سمیت بڑی تعداد میں کھلاڑیوں اور حکام شریک ہیں،تقریب کے آغاز میں نیلامی میں حصہ لینے والے 10 بڈرز اور 6 ممکنہ شہروں کا تعارف کرایا گیا، اس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گھنٹی بجا کر نیلامی کھلنے کا باضابطہ اعلان کیا جب کہ وسیم اکرم نے آکشنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

    پاکستان سپر لیگ کی نئی ٹیموں کے لیے نیلامی 110 کروڑ روپے سے شروع ہوئی ابتدائی نیلامی کے بعد ایف کے ایس گروپ نے 175 کروڑ روپے کی بولی لگا کر پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم خرید لی ایف کے ایس گروپ نے پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کے لیے حیدرآباد کا انتخاب کرلیا۔

    ملتان سلطانز کے سابقہ مالک علی ترین کی نیلامی سے دست برداری کے بعد اب 9 پارٹیوں کے درمیان مقابلہ ہے جب کہ دو کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے ٹیموں کے نام منتخب کر سکیں گی،پی ایس ایل سیزن 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی 2026ء تک ہوگا، نئی ٹیموں کی شرکت سے پی ایس ایل ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 8 ہوجائے گی۔

  • مدارس کو  کسی صورت سرکاری اداروں کے حوالے نہیں کیا جائے گا،مولانا فضل الرحمان

    مدارس کو کسی صورت سرکاری اداروں کے حوالے نہیں کیا جائے گا،مولانا فضل الرحمان

    راولپنڈی: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدارس دینِ اسلام کے محافظ ہیں قرآن و حدیث کے علوم اور ایمان جیسی نعمت کے محافظ ہیں، انہیں کسی صورت سرکاری اداروں کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔

    راجہ بازار راولپنڈی میں مدرسہ تعلیم القرآن میں دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا اشرف علی کے مشکور ہیں جنہوں نے انہیں تقریب میں شرکت کی اجازت دی، آج پوری دنیا کی حکمرانی اگرچہ امریکا کے ہاتھ میں ہے لیکن ایمان کی طاقت اس کے پاس نہیں، اسی لیے دینی مدارس ایمان کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، قرآن و حدیث کے علوم کی حفاظت ہمارے دینی مدارس کر رہے ہیں، ایک طرف پی آئی اے کو نجی کمپنیوں کے حوالے کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف مدارس پر قبضے کی خواہش کی جا رہی ہے، جو کسی صورت قبول نہیں،

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ علامہ شبیر عثمانی کو بھی انگریز نے اپنے سامنے ان پڑھ کہا تھا، آج بھی اسی سوچ کے نقشِ قدم پر چلا جا رہا ہے اور دین کے علم کو علم تسلیم نہیں کیا جاتا،مدارس دینِ اسلام کے محافظ ہیں قرآن و حدیث کے علوم اور ایمان جیسی نعمت کے محافظ ہیں،ہمیں اداروں پر اعتماد نہیں، انہیں کسی صورت سرکاری اداروں کے حوالے نہیں کیا جائے گا، مدارس کے تحفظ پر تمام مکاتبِ فکر کے علماء متفق ہیں۔ ہم مکالمے پر یقین رکھتے ہیں اور مشاورت سے بننے والے قانون کی پاسداری کریں گے، مگر کسی قسم کا دھوکہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    تقریب کے دوران نعرے بازی کرنے والے طلباء کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر آپ نعرے لگانے کی بجائے کام کر رہے ہوتے تو پنجاب میں سب سے زیادہ نشستیں جیت جاتے لوگوں کو بتایا جائے کہ مدارس سیاست انبیا کی وراثت ہے اور ہم اس مسند کے حق دار ہیں۔

  • کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام  شیئر کردیا

    کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام شیئر کردیا

    ئی دہلی: بالی وڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشال نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے دو ماہ بعد بیٹے کے نام کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

    کترینہ کیف اور وکی کوشال کے ہاں گزشتہ سال 7 نومبر کو شادی کے 4 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اور آج 7 جنوری کو جوڑے نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے بیٹے کے نام اور پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی۔

    انسٹا گرام پوسٹ میں کترینہ کیف اور وکی کوشال نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ویہان کوشال رکھا ہے کیپشن میں جوڑے نے لکھا کہ ہماری روشنی کی کرن، ویہان کوشال۔ دعائیں قبول ہو گئیں، زندگی بہت خوبصورت ہے۔ ہماری دنیا ایک لمحے میں بدل گئی۔

    مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے جوڑے کو بیٹے کے نام کے اعلان پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے-

    واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشال نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے ایک ریزورٹ میں شاہی مگر سادہ انداز میں شادی کی تھی۔ اس نجی تقریب میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔