Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • روس کا امریکا پر بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

    روس کا امریکا پر بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

    روس نے امریکا پر بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی بحرِ اوقیانوس میں امریکی بحریہ کی جانب سے روسی پرچم بردار آئل ٹینکر مارینیرا پر چڑھائی کے بعد اس جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

    روسی وزارتِ ٹرانسپورٹ کے مطابق امریکی افواج کی جانب سے ٹینکر کو قبضے میں لینا سمندری قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے 1982 کے اقوامِ متحدہ کنونشن برائے قانونِ سمندر کے تحت کھلے سمندروں میں جہاز رانی کی آزادی حاصل ہے اور کسی بھی ریاست کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی دوسری ریاست کے دائرہ اختیار میں رجسٹرڈ جہاز کے خلاف طاقت کا استعمال کرے۔

    ادھر روسی وزارتِ خارجہ نے بھی اس معاملے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکی افواج کی جانب سے مارینیرا ٹینکر پر چڑھائی کی اطلاعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے روس نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ جہاز پر موجود تمام روسی شہریوں کے ساتھ انسانی سلوک کیا جائے اور ان کی وطن واپسی میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ یہ بیان روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے حوالے سے جاری کیا گیا۔

    قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی:امریکا نے بھارتی طلباء کو خبردار کر دیا

    واضح رہے کہ ‘ڈارک فلیٹ’ کی اصطلاح ان آئل ٹینکروں کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو پابندیوں اور نگرانی سے بچنے کے لیے اپنی شناخت یا نقل و حرکت چھپاتے ہیں۔ عالمی قوانین کے تحت تمام تجارتی جہازوں کا کسی نہ کسی ملک میں رجسٹرڈ ہونا لازمی ہوتا ہے تاکہ حفاظتی اور ماحولیاتی ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

    وینزویلا کی تیل برآمدات کے تناظر میں بعض پابندیوں کی زد میں آئے ٹینکر امریکی پابندیوں اور ناکہ بندی سے بچنے کے لیے ‘ڈارک موڈ’ میں سفر کرتے رہے ہیں۔ اس طریقہ کار میں مقام کے بارے میں غلط معلومات دینا، جعلی یا تبدیل شدہ پرچم استعمال کرنا اور دیگر حربے شامل ہیں، جن کے ذریعے پابندیوں کے باوجود خریداروں تک تیل پہنچایا جاتا رہا ہے۔

    امریکی فوج نے وینزویلا سے منسلک روسی آئل ٹینکر قبضے میں لےلیا ۔

  • بنگلہ دیش : اپوزیشن جماعت بی این پی کے 1 رہنما  فائرنگ سے جاں بحق 1 زخمی

    بنگلہ دیش : اپوزیشن جماعت بی این پی کے 1 رہنما فائرنگ سے جاں بحق 1 زخمی

    بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بدھ کی شب اپوزیشن جماعت بی این پی کی رضاکار تنظیم کے ایک سابق سینیئر رہنما کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق عزیز الرحمان مسبیر، جو بی این پی کی رضاکار تنظیم جتیاتابادی سوییچچھاسبک دل کی ڈھاکا نارتھ یونٹ کے سابق جنرل سیکریٹری تھے، وسطی ڈھاکا کے علاقے بشندھرا سٹی کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنے انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

    جبکہ فائرنگ کے اسی واقعے میں ایک اور شخص سفیان بیپاری مسعود، جو مقامی لیبر یونین کے رہنما ہیں، زخمی ہو گئےانہیں گولی لگنے کے بعد ڈھاکا میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نامعلوم تھے جو واردات کے بعد فرار ہو گئے اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے، تاہم تاحال حملے کے محرکات کا تعین نہیں ہو سکا۔

    خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا حصہ بننے سے گریز کررہی ہے،خواجہ آصف

    واقعے کے بعد بی این پی کے کارکنان نے کاروان بازار کے علاقے میں جمع ہو کر احتجاج کیا اور کچھ دیر کے لیے سڑکیں بلاک کر دیں، جبکہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیامقامی بی این پی رہنماؤں کے مطابق عزیز الرحمان مسبیر فائرنگ سے کچھ دیر قبل پارٹی ساتھیوں کے ساتھ ایک اجلاس میں شریک تھے انہوں نے اس قتل کو ‘منظم اور ٹارگٹڈ حملہ’ قرار دیتے ہوئے حکومت سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

    ایرانی صدر کا مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم ٰ

  • خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا حصہ بننے سے گریز کررہی ہے،خواجہ آصف

    خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا حصہ بننے سے گریز کررہی ہے،خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا حصہ بننے سے گریز کررہی ہے-

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کی اتحادی بنی ہوئی ہے، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا اگر فیصلہ ہوا تو یہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے،خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کا حصہ بننے سے گریز کررہی ہے، اگر یہ فوج کے ساتھ کھڑے ہو جائیں تو نتائج اچھے ہوں گے،پی ٹی آئی دہشت گردوں کو بھی ناراض نہیں کرنا چاہتی اور حکومت کے مزے بھی لینا چاہتی ہے، یہ لوگ شہدا کے ساتھ یکجہتی اور جنازوں میں شریک نہیں ہوتے۔

    خواجہ آصف نے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کو دہشتگردوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، جب ملک اور اس کی افواج خطرے میں ہوں تو پھر سیاسی مصلحتوں کا شکار نہیں ہونا پڑتا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں پیغام بالکل واضح تھا، ان کی جانب سے جو باتیں کی گئیں وہ حقائق پر مبنی تھیں،خیبرپختونخوا حکو مت کی جانب سے یہ کہنا کہ ہم آپریشن نہیں ہونے دیں گے یہ دہشتگردوں کی حمایت کرنے کے مترادف ہے۔

    وزیر دفاع نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ خود بھی مسلح جدوجہد کررہے ہیں، اور کئی بار دارالحکومت پر حملہ کیا، یہ ملک ہم سب کا ہے اس پر کسی کی اجارہ داری نہیں،ہم نے ماضی میں دہشتگردوں سے براہِ راست مذاکرات کی کوشش کی جو کامیاب نہیں ہوئی، جبکہ امن قائم کرنے کے لیے ہم نے براہ راست کابل حکومت سے بھی بات کی۔

    پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مذاکرات ضرور ہونے چاہییں، لیکن پی ٹی آئی محمود اچکزئی اور علامہ راجا ناصر عباس کے ذریعے بات چیت چاہتی ہے،عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ مجھے اس کا علم نہیں، خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ آئین میں تو اس کی گنجائش موجود ہے لیکن میں اس کے حق میں نہیں ہوں

  • قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی:امریکا نے بھارتی طلباء کو خبردار کر دیا

    قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی:امریکا نے بھارتی طلباء کو خبردار کر دیا

    بھارت میں امریکی سفارتخانے نے امریکا میں زیر تعلیم بھارتی طلبہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی قوانین کی خلاف ورزی آپ کے اسٹوڈنٹ ویزا کیلئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

    ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اگر گرفتار کیا گیا یا آپ کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کی تو آپ کا ویزا منسوخ ہو سکتا ہے، آپ کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے اور مستقبل میں امریکی ویزا کے لیے نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے، لہٰذا قوانین کی پابندی کریں اور اپنے سفر اور تعلیمی مواقع کو خطرے میں نہ ڈالیں،امریکی ویزا استحقاق ہے، حق نہیں۔

    برطانیہ اور فرانس کا یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

    ایرانی صدر کا مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم ٰ

    امریکی فوج نے وینزویلا سے منسلک روسی آئل ٹینکر قبضے میں لےلیا ۔

  • برطانیہ اور فرانس کا یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

    برطانیہ اور فرانس کا یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

    پیرس: برطانیہ اور فرانس نے یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ اور فرانس نے اعلان کیا ہے کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ طے پا جاتا ہے ، تو دونوں ممالک یوکرین میں فوجی تعینات کریں گے۔

    برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے اتحادی ممالک کے اجلاس کے بعد کہا کہ برطانیہ اور فرانس نے ایک اعلان نیت پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت یوکرین کے مختلف مقامات پر فوجی مراکز (ملٹری ہبز) قائم کیے جائیں گے ان مراکز کا مقصد مستقبل میں کسی بھی ممکنہ روسی جارحیت کو روکنا اور یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

    ایرانی صدر کا مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم ٰ

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی ممکن ہے اور یورپی ممالک یوکرین کو مضبوط اور قابل اعتماد سیکیورٹی ضمانتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں، تاکہ جنگ کے بعد خطے میں دیرپا امن قائم کیا جا سکے۔

    اتحادی ممالک نے بھی اتفاق کیا کہ کسی بھی ممکنہ جنگ بندی یا امن معاہدے کی نگرانی میں امریکا مرکزی کردار ادا کرے گا تاہم یوکرین کے وہ علاقے جو اس وقت روس کے کنٹرول میں ہیں ان کے مستقبل پر حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔

    امریکی فوج نے وینزویلا سے منسلک روسی آئل ٹینکر قبضے میں لےلیا ۔

    واضح رہے کہ روس اس وقت یوکرین کے تقریباً 20 فیصد علاقے پر قابض ہے اور روس پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ یوکرین میں کسی بھی غیر ملکی فوج کی موجودگی کو “جائز ہدف” سمجھا جائے گا تاہم پیرس میں حالیہ اعلانات پر روس کی حکومت نے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

  • ایرانی صدر کا مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم ٰ

    ایرانی صدر کا مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم ٰ

    تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سیکیورٹی فورسز کو مظاہرین کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک بھر میں جاری مہنگائی کے خلاف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی فورسز کو شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے باز رہنے کی ہدایت جاری کر دی کہا کہ پُرامن مظاہرین اور مسلح شرپسند عناصر کے درمیان فرق کیا جائے۔

    کابینہ اجلاس کے بعد ایرانی نائب صدر محمد جعفر نے بتایا کہ صدر پزشکیان نے سیکیورٹی اداروں کو مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن نہ کرنے کا حکم دیا ہے، تاہم جو افراد اسلحہ، چاقو یا دیگر ہتھیاروں کے ساتھ پولیس اسٹیشنز اور فوجی تنصیبات پر حملے کرتے ہیں، انہیں مظاہرین نہیں بلکہ شرپسند سمجھا جائے حکومت عوام کے پرامن احتجاج کے حق کو تسلیم کرتی ہے، تاہم ریاستی اداروں اور عوامی سلامتی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

    امریکی فوج نے وینزویلا سے منسلک روسی آئل ٹینکر قبضے میں لےلیا ۔

    واضح رہے کہ ایران میں مہنگائی اور معاشی مشکلات کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئی شہروں میں جاری ہیں اور ان مظاہروں کے دوران مختلف مقامات پر جھڑپیں بھی ہوئیں، جن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 تک پہنچ چکی ہے تہران میں پولیس نے بعض علاقوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

    
برطانیہ کی سائیکلنگ ٹیم مکہ سے مدینہ تک دل کے مریض بچوں کے لیے سفر کرے گی

    دوسری جانب ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے خبردار کیا ہے کہ ایران، امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حکومت مخالف مظاہروں کی مبینہ حمایت پر خاموش نہیں رہے گا، ملک کی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

  • آذربائیجان کا غزہ میں اپنی فوج نہ بھیجنے کا اعلان

    آذربائیجان کا غزہ میں اپنی فوج نہ بھیجنے کا اعلان

    باکو: آذربائیجان نے غزہ کے لیے کسی بھی عالمی امن مشن میں شامل نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔

    آذربائیجانی ٹیلی ویژن کو ایک انٹرویو میں صدر الہام علیوف نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک اپنی سرحدوں سے باہر غزہ سمیت کسی بھی مقام پر امن مشن کے لیے فوجی دستہ بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا آذربائیجان غزہ میں ممکنہ امن فوج کے آپریشن سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں تھا، اور ہم نے واشنگٹن کو کسی مشن کے طریقہ کار سے متعلق 20 سے زائد سوالات پر مشتمل فہرست بھی ارسال کی تھی۔

    الہام علیوف نے کہا کہ وہ آذربائیجان سے باہر کسی اور ملک میں فوج بھیجنے پر بالکل بھی غور نہیں کر رہے۔

    آذربائیجان کی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ آذربائیجان اس نوعیت کے کسی بھی آپریشن کے لیے فوجی فراہم نہیں کرے گا۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی: کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردگرفتار

    تیل سپلائی کو ٹرانسپورٹ سے پائپ لائن پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    2 سالوں کتنےفحش اور غیر قانونی ویب لنکس بلاک کئے؟پی ٹی اے کی رپورٹ جاری

  • کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی: کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردگرفتار

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی: کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردگرفتار

    کراچی:شہر قائد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق زینبیون بریگیڈ سے ہے، یہ دہشت گرد حالیہ دنوں میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں،تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار افراد ماضی میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی سہولت کاری میں بھی شامل تھے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے،سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی ہے جب کہ ممکنہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

    تیل سپلائی کو ٹرانسپورٹ سے پائپ لائن پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    تلہ گنگ کی خونی یہاڑیاں اور ایثار کے جزبوں سے مالا مال لوگ،​تحریر:فیضان شیخ

    2 سالوں کتنےفحش اور غیر قانونی ویب لنکس بلاک کئے؟پی ٹی اے کی رپورٹ جاری

  • تیل سپلائی کو ٹرانسپورٹ سے پائپ لائن پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    تیل سپلائی کو ٹرانسپورٹ سے پائپ لائن پر منتقل کرنے کا منصوبہ

    وفاقی حکومت نے ملک میں تیل سپلائی کو ٹرانسپورٹ سے پائپ لائن پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے-

    بدھ کو وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پیٹرولیم سیکٹر کی کارکردگی پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت ڈیزل 100 فیصد ٹرانسپورٹ سپلائی پر فراہم ہو رہا ہے، پیٹرول کی سپلائی ملک بھر میں 60 فیصد ٹرانسپورٹ پر منحصر ہے پلان کے تحت پہلے مرحلے میں فیصل آباد سے ٹھلیاں پائپ لائن بچھائی جائے گی، غیر قانونی آئل سپلائی چین کو روکنے کے لیے ٹریکر نظام پر عملدرآمد کا بھی آغاز کردیا گیا ہے، پیٹرولیم سیکٹر میں اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیا گیا، ایجنڈے پر عملدرآمد سے گیس قیمتوں میں استحکام آیا، گیس سیکٹر کے گردشی قرض کا فلو زیرو کر دیا ہے۔

    وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت یا صارفین جو ایندھن استعمال کر چکے اس کی ادائیگی کرنی ہے، حکومتی تین کمپنیوں کی ادائیگیوں بارے ہائی پاورڈ کمیٹی بنائی گئی ہے، سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری لانے کے لیے اقدامات کیے گئے، آئل سپلائی چین اور آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے مسائل پر توجہ ہے، آئل سپلائی چین اوایم سیزکو ایف بی آر سے ادائیگیوں بارے مسائل حل طلب ہیں، وزارت خزانہ کے ساتھ ادائیگیوں بارے دو سے تین میٹنگز ہو چکی ہیں۔

    تلہ گنگ کی خونی یہاڑیاں اور ایثار کے جزبوں سے مالا مال لوگ،​تحریر:فیضان شیخ

    علی پرویزملک نے کہاکہ اس حوالے سے ایک ہفتے سے دس دن کے اندر تک کوئی پیشرفت متوقع ہے، ایل پی جی انڈسٹری کے حوالے سے نئی پالیسی بنائی جائےگی، ایل پی جی سیکٹراس وقت ڈی ریگولیٹ، قیمتیں ریگولیٹ ہو رہیں، ریکوڈک کے اوپر پہلا ڈالر کب خرچہ کیا گیا تھا ؟ مائننگ سیکٹر کی ترقی کے لیے لانگ ٹرم پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔

    تلہ گنگ کی خونی یہاڑیاں اور ایثار کے جزبوں سے مالا مال لوگ،​تحریر:فیضان شیخ

  • 2 سالوں  کتنےفحش اور غیر قانونی ویب لنکس بلاک کئے؟پی ٹی اے کی رپورٹ جاری

    2 سالوں کتنےفحش اور غیر قانونی ویب لنکس بلاک کئے؟پی ٹی اے کی رپورٹ جاری

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2024 اور 2025 کے دوران مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر موجود 88 ہزار سے زائد غیر قانونی ویب سائٹ لنکس کو بلاک کیا گیا۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2 سالوں کے دوران 88,000 سے زائد یو آر ایل بند کیے گئے، جن میں سب سے زیادہ تعداد فحش اور غیر اخلاقی مواد پر مشتمل ویب سائٹس کی تھی،38,214 یو آر ایل فحش اور اخلاقیات کے منافی مواد کی میزبانی کے باعث بلاک کیے گئے، جو مجموعی کارروائیوں کی سب سے بڑی کیٹیگری ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق 31,313 ویب لنکس ایسے مواد پر بند کیے گئے جو پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے خلاف تصور کیے گئے۔ اسی طرح 7,608 یو آر ایل ایسے مواد کے باعث بلاک کیے گئے جو اسلام کے تقدس کے منافی قرار دیا گیا،6,269 یو آر ایل فرقہ وارانہ نفرت، اشتعال انگیزی اور نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ کے باعث بند کیے۔

    رپورٹ کے مطابق 2,498 ویب لنکس ہتکِ عزت اور جعل سازی سے متعلق مواد پر بند کیے گئے، جبکہ 353 یو آر ایل توہینِ عدالت کے مواد کی بنیاد پر بلاک کیے گئے اس کے علاوہ 15 یو آر ایل پراکسی سروسز کے ذریعے رسائی کے باعث اور 1,765 یو آر ایل دیگر غیر متعین وجوہات پر محدود کیے گئے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ پابندیاں ٹک ٹاک پر لگائی گئیں، جہاں 35,000 یو آر ایل بلاک کیے گئے اس کے بعد فیس بک پر 25,482، انسٹاگرام پر 13,242 اور یوٹیوب پر 8,586 یو آر ایل محدود کیے گئے،دیگر پلیٹ فارمز میں ایکس پر 2,103، لائیکی پر 991 اور اسنیک ویڈیو پر 345 یو آر ایل بلاک کیے گئے، جبکہ ڈیلی موشن پر صرف تین یو آر ایل بند کیے گئے۔

    پی ٹی اے حکام کے مطابق یہ اقدامات قومی قوانین کے نفاذ اور ڈیجیٹل ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے ہیں، یہ کارروائیاں غیر قانونی، غیر اخلاقی اور قومی قوانین کے منافی آن لائن مواد کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں اتھارٹی آن لائن پلیٹ فارمز کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور سروس فراہم کر نے والوں کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ غیر قانونی ڈیجیٹل سرگرمیوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔