Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • گوشوارے جمع نہ کرانیوالے ارکان اسمبلی کو 16 جنوری تک الیکشن کمیشن کی آخری مہلت

    گوشوارے جمع نہ کرانیوالے ارکان اسمبلی کو 16 جنوری تک الیکشن کمیشن کی آخری مہلت

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ ڈیڈ لائن تک 446 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی نے گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں اور16 جنوری 2026 تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ہر سال 31 دسمبر تک اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کی جانب سے اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کرانے لازمی ہوتے ہیں۔

    اعلامیے میں کہاگیا کہ انتخابی قانون 2017 کی شق 137 کے تحت 15 جنوری تک ان ارکان کو مہلت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے گوشوارے جمع کرائیں تاہم اس میں ناکام رہنے والے اراکین کی رکنیت 16 جنوری سے معطل کر دی جاتی ہے لیکن گوشوارے جمع کرانے پر ان کی رکنیت بحال کر دی جاتی ہے۔

    زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب ڈالرز سے تجاوز

    الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سینیٹ کے 26، قومی اسمبلی کے 125، پنجاب اسمبلی کے 159، سندھ اسمبلی کے 62، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 48 اور بلوچستان اسمبلی کے 26 اراکین کی جانب سے ان کے اپنے اور زیر کفالت افراد کے مالی سال 25-2024 کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے ہیں لہٰذا 16 جنوری 2026 سے ان ارکان کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق 446اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں نے مالی گوشواروں کی تفصیلات تاحال جمع نہیں کرائی،سنیٹر طلحہ محمود،فیصل سلیم،قدوس بزنجو اورایمل ولی نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی،مریم اورنگزیب،عظمیٰ بخاری،حنا بٹ اور سلمہ بٹ نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

    جنرل (ر) فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل

    سکندر حیات، فرحت عباس اور جاوید کوثر کا نام اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی فہرست میں شامل ہے سندھ اسمبلی سے قائم علی شاہ،شرجیل میمن،سعید غنی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں،خیبر پختونخوا سےشفیع جان ، اورنگزیب خان،زرعالم خان نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

  • قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر کے خلاف فیڈریشن کا ڈسپلنری ایکشن

    قومی ہاکی ٹیم کے مینیجر کے خلاف فیڈریشن کا ڈسپلنری ایکشن

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم مینجر انجم سعید کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے انہیں دورہ آسٹریلیا سے ڈراپ کردیا۔

    ذرائع کے مطابق انجم سعید کو پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے کے لیے آسٹریلیا جانے والی ٹیم مینجمنٹ میں شامل نہیں کیا گیا، اُن کی جگہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان ہی دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر کی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔

    انجم سعید ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہیں جائیں گے تاہم وہ اس سیٹ اپ کا حصہ رہیں گے پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں ارجنٹائن سے واپسی پر انجم سعید ٹیم کے ہمراہ وطن واپس نہیں آئے تھے،ان کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ برازیل میں ٹرانزٹ کے لیے رکے جہازمیں مبینہ طورپرسگریٹ نوشی کے الزام میں ان کو سفرجاری رکھنے سے روک لیا تھا۔

    زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب ڈالرز سے تجاوز

    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اب بطور سزا ان کو آسٹریلیا جانے والے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا پرو ہاکی لیگ کا دوسرا مرحلہ 10 فروری سے آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں شیڈول ہے جہاں پاکستان کو جرمنی اور آسٹریلیا کے خلاف دو دومیچز کھیلنا ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ آسٹریلیا کے لیے کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ 5 جنوری سےاسلام آباد میں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

    ایبٹ آباد: چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب ڈالرز سے تجاوز

    زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب ڈالرز سے تجاوز

    کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زر مبادلہ کے اعداد و شمار جاری کردیے،جن کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے-

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں 26 دسمبر تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں جس کے مطابق ملک کے مجموعی ذخائر کی مالیت 21 ارب 1 کروڑ 22 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئی ہے، 26 دسمبر کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 15 ارب 91 کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی، اس دورانیے میں کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر کی مالیت 5 ارب 9 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی-

    ایبٹ آباد: چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

    سعودی عرب :گیسکو نےگھریلواستعمال کیلئے ایل پی جی کی قیمتیں یکساں کردی

    سعودی عرب :گیسکو نےگھریلواستعمال کیلئے ایل پی جی کی قیمتیں یکساں کردی

  • ایبٹ آباد: چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

    ایبٹ آباد: چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار

    نیشنل سائبرکرایم انوسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    این سی سی آئی اے سے جاری اعلامیے کے مطابق ​این سی ایم ای سی کی سائبر ٹپ لائن پر کارروائی گئی اور ملزم وقاص احمد کو ہری پور سے گرفتار کرلیا گیا، ​ملزم کے قبضے سے چائلڈ پورنوگرافی کا بھاری مواد برآمد ہوا، ملزم موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتا تھا،ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    سعودی عرب :گیسکو نےگھریلواستعمال کیلئے ایل پی جی کی قیمتیں یکساں کردی

    آزاد کشمیر: ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے اہم پیشرفت

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 میں ن لیگ کے امیدوار بلامقابلہ منتخب

  • جنرل (ر) فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل

    جنرل (ر) فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل

    لاہور: پنجاب بار کونسل نے جنرل فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کر دیا۔

    پنجاب بارکونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کے لائسنس کی مستقل منسوخی کے لیے کیس ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا ہےاعلامیے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پنجاب بار کونسل نے کارروائی کی اور عدالتی ہڑتال کے دوران کراچی سٹی کورٹ میں پیشی پر پیشہ ورانہ ضابطے کی خلاف ورزی قرار کا مرتکب قرار دیا گیا۔

    پنجاب بار کونسل نے کہا کہ ہڑتال کے باعث عدالتی کارروائی پر مکمل پابندی کے باوجود پیشی کی گئی اور نجی گارڈز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونا بھی خلاف ضابطہ ہے جبکہ میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پر وکلا برادری کے خلاف بیانات دینے پر سخت اعتراض، اتحاد اور وقار کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا اور پنجاب بار کونسل کے مطابق یہ عمل پروفیشنل مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔

    سعودی عرب :گیسکو نےگھریلواستعمال کیلئے ایل پی جی کی قیمتیں یکساں کردی

    پنجاب بارکونسل نے بتایا کہ میاں علی اشفاق کے عمل کو پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976 کی دفعات 134 اور 175-A کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر لائسنس فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا-

    واضح رہے کہ میاں علی اشفاق سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے وکیل بھی ہیں اور دو روز قبل سٹی کورٹ کراچی میں مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف دائر کیس میں پیش ہوئے تھے اور اس دوران وکلا کی جانب سے رجب بٹ پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔

    آزاد کشمیر: ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے اہم پیشرفت

  • سعودی عرب  :گیسکو نےگھریلواستعمال کیلئے ایل پی جی کی قیمتیں یکساں کردی

    سعودی عرب :گیسکو نےگھریلواستعمال کیلئے ایل پی جی کی قیمتیں یکساں کردی

    ریاض:نیشنل گیس اینڈ انڈسٹریلائزیشن کمپنی (GASCO) نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے سعودی عرب بھر میں گھریلواستعمال کے لئے ایل پی جی کی قیمتیں یکساں کردی جائیں گی۔

    نئی قیمتوں کے مطابق 11 کلوگرام گیس سلنڈرکی قیمت SR26.23 اور 5 کلوگرام سلنڈرکی قیمت SR11.93 مقرر کی گئی ہےمرکزی گیس ٹینک کے لئے فلنگ ٹیرف SR1.1770 فی لیٹر رکھا گیا ہے، جس میں ٹرانسپورٹیشن اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT) شامل ہیں۔

    آزاد کشمیر: ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے اہم پیشرفت

    گیسکو کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مختلف علاقوں میں قیمتوں کے فرق کو ختم کرنے اورصارفین کو معیاری اور یکساں خدمات فراہم کرنے کے لئے کیا گیا ہے، یکساں قیمتیں ملکی ترقی، اقتصادی انضمام اور توانائی کے بنیادی خدمات میں شفافیت کو فروغ دینے کی عکاسی کرتی ہیں،یہ فیصلہ توانائی کی قیمتوں میں بہتر گورننس، گھریلو صارفین اور سہولیات کے لیے ایل پی جی کی قابل اعتماد رسائی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے،اس اقدام سے نہ صرف قیمتوں میں یکسانیت آئے گی بلکہ صارفین کیلئے خدمات کی کوالٹی اور دستیابی میں بھی بہتری آئے گی جبکہ ملک میں توانائی کے شعبے کی حکمرانی اور شفافیت کو بھی فروغ ملے گا۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 میں ن لیگ کے امیدوار بلامقابلہ منتخب

  • آزاد کشمیر: ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے اہم پیشرفت

    آزاد کشمیر: ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے اہم پیشرفت

    جموں و کشمیر میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت ہیلتھ کارڈ سروسز کے آغاز سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی،اجلاس میں وزیر صحت سید بازل علی نقوی، وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب، وزیر خزانہ چوہدری قاسم مجید، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان، سیکرٹری صحت عامہ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس کے دوران وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا اور اس حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 میں ن لیگ کے امیدوار بلامقابلہ منتخب

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ہدایت کی کہ ہیلتھ کارڈ کی سہولیات کو جلد از جلد عملی شکل دی جائے تاکہ عوام کو مفت، معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں، ہیلتھ کارڈ ایک اہم عوامی فلاحی منصوبہ ہے، جس سے بالخصوص غریب اور متوسط طبقے کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

    وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہیلتھ کارڈ کے اجرا میں حائل تمام انتظامی اور تکنیکی امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ منصوبے کا جلد آغاز ممکن بنایا جا سکے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت آزاد کشمیر عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

    پتنگ بازی پرمکمل پابندی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

  • پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 میں ن لیگ کے امیدوار بلامقابلہ منتخب

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 میں ن لیگ کے امیدوار بلامقابلہ منتخب

    پنجاب اسمبلی کے ایک حلقہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نون کو کامیابی مل گئی، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 289 ڈیرہ غازی خان کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اسامہ عبدالکریم بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

    اس حلقے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اسامہ عبدالکریم بلا مقابلہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوگئے ریٹرننگ افسر کے مطابق ابتدائی طور پر 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، جن میں سے 9 نے گزشتہ روز دستبرداری اختیار کرلی تھی، اور آج 10ویں امیدوار نے بھی کاغذات واپس لے لیے۔

    یہ نشست اس وقت خالی ہوئی تھی جب سابق رکن محمود قادر لغاری قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوگئے تھے الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق اس حلقے میں پولنگ 25 جنوری کو متوقع تھی۔

    پتنگ بازی پرمکمل پابندی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    کراچی : نیب نے 250 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرا لی

    پہلا ملک جہاں چار صدیوں بعد سرکاری ڈاک سروس کا مکمل خاتمہ

  • پتنگ بازی پرمکمل پابندی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    پتنگ بازی پرمکمل پابندی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    حیدرآباد میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کمشنرحیدرآباد نے ضلع بھر میں آج سے دفعہ 144 نافذ کردی،جس میں کہا گیا ہے کہ پتنگ اُڑانے،ڈورکی خریدو فر وخت، تیاری اورذخیرہ اندوزی پرپابندی ہوگی،پتنگ بازی سےمتعلق کسی بھی قسم کی سرگرمی یااجتماع کی اجازت نہیں ہوگی،خلاف ور زی کی صورت میں متعلقہ تھانےکاانسپکٹر کارروائی کامجازہوگا۔

    پتنگ بازی کےباعث بڑھتےحادثات کے سبب پابندی عائد کی گئی ،اطلاق یکم جنوری سے 31 مارچ 2026تک ہوگا۔

    کراچی : نیب نے 250 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرا لی

    قبل ازیں گزشتہ روز پنجاب حکومت نے مشروط بسنت سے قبل صوبے بھر میں پتنگ سازی اور پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا –

    واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صرف 6، 7 اور 8 فروری کو مشروط طور پر پتنگ بازی کی اجازت دی گئی ہے تاہم ان مقررہ دنوں کے علاوہ کسی بھی مقام پر پتنگ اڑانے یا فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،سیکریٹری داخلہ پنجاب نے تمام کمشنرز اور ڈپٹی انہوں نے مخصوص دنوں کے علاوہ پتنگ بازی کے واقعات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کیسے ہو رہی ہے۔

    پہلا ملک جہاں چار صدیوں بعد سرکاری ڈاک سروس کا مکمل خاتمہ

    اس حوالے سے آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو پتنگ بازی کے مکمل تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں پتنگ بازی پر پابندی برقرار ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گاکمشنرز کو پابندی پر فوری اور ہر صورت عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے پابندی پر سختی سے عملدرآمد کے لیے تمام اضلاع کو باقاعدہ مراسلے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خلا ف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کو غیر رجسٹرڈ پتنگ فروشوں اور ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔مہنگائی سے متعلق دسمبر 2025 کی ماہانہ رپورٹ جاری1

  • کراچی : نیب  نے 250 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرا لی

    کراچی : نیب نے 250 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرا لی

    کراچی میں نیب نے کارروائی کے دوران 250 ایکڑ سرکاری زمین واگزار کرا لی ۔

    ترجمان کے مطابق 75کروڑ روپے مالیت کی سرکاری زمین سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم کا قبضہ ختم کرالیا گیا، نجی ہاؤسنگ اسکیم کی تمام دستاویزات جعلی نکلیں،جعلی ریونیو ریکارڈ، بوگس سیل ڈیڈ اور جعلی ڈاک ٹکٹ استعمال ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، 250 ایکڑ اراضی کا کوئی سرکاری لینڈ ریکارڈ موجود نہیں،زرعی زمین کو غیر زرعی ظاہر کرنے کیلئے غیر قانونی اندراجات کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر کے جعلی دستخط اور سرکاری ریکارڈ سے تضاد ثابت ہوئے۔ہاؤسنگ اسکیم کی انتظامیہ نے عوام سے 6 کروڑ 80 لاکھ روپے غیر قانونی وصول کیے،ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر 2بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم جمع کی گئیں۔

    پہلا ملک جہاں چار صدیوں بعد سرکاری ڈاک سروس کا مکمل خاتمہ

    پہلا ملک جہاں چار صدیوں بعد سرکاری ڈاک سروس کا مکمل خاتمہ

    برطانیہ :عمران خان کے پوسٹر والے ٹرک پر نامعلوم افراد نے سیاہی پھینک دی