Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • عالمی شہرت یافتہ اداکارہ91 برس کی عمر میں چل بسیں

    عالمی شہرت یافتہ اداکارہ91 برس کی عمر میں چل بسیں

    عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی اداکارہ بریژیت باغدو 91 برس کی عمر میں چل بسیں-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بریژیت باغدو 1950 اور 1960 کی دہائی میں اپنی جرات مندانہ اور بے باک اداکاری کے باعث فلمی دنیا پر راج کرتی رہیں، انہوں نے 1952 سے 1973 تک فرانسیسی فلموں میں کام کیافرانس میں محض “بی بی” کے نام سے پہچانی جانے والی بریژیت باغدو نے اس دور میں خواتین کی آزادی اور خودمختاری پر کھل کر بات کی-

    39 برس کی عمر میں اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد بریژیت باغدو نے اپنی زندگی جانوروں کے حقوق کے لیے وقف کر دی تھی،اداکارہ بریژیت باغدو نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے جانوروں کے تحفظ کی عالمی سطح پر بھرپور مہم چلائی، اگرچہ بعض بیانات اور سیاسی وابستگیوں کے باعث وہ تنازعات کا شکار بھی رہیں۔28 ستمبر 1934 کو پیرس میں پیدا ہونے والی بریژیت باغدو نے فلم، موسیقی اور فیشن کی دنیا پر گہرے اثرات چھوڑے۔ ان کا شمار 20ویں صدی کی بااثر ترین ثقافتی شخصیات میں ہوتا ہے-

    عماد وسیم سےعلیحدگی کیوں ہوئی؟ثانیہ اشفاق نے اصل کہانی سے پردہ اٹھادیا

    وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا

    نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ

  • عماد وسیم سےعلیحدگی کیوں ہوئی؟ثانیہ اشفاق نے اصل کہانی سے پردہ اٹھادیا

    عماد وسیم سےعلیحدگی کیوں ہوئی؟ثانیہ اشفاق نے اصل کہانی سے پردہ اٹھادیا

    ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم سے اختلافات کی اصل کہانی سے پردہ اٹھادیا-

    ثانیہ اشفاق نے کہا ہے کہ معاملات اُس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ان کے درمیان آئی، جو عماد وسیم کے ساتھ ازدواجی تعلق کی خواہشمند تھی،اس پورے معاملے میں ہر بات کا دستاویزی ثبوت موجود ہے اورجو لوگ دھمکی دے رہے ہیں کہ یہ دستاویزات پبلک نہ ہوں ان سے قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔

    ثانیہ اشفاق نے کہا کہ وہ بدلے کے لئے نہیں بلکہ اپنے اور بچوں کے مستقبل کے لیے سچ بول رہی ہیں اورہراس خاتون کے لئے آواز بلند کر رہی ہیں جس کو خاموش کیا جاتا ہے، انہوں نے تصدیق کی کہ عماد وسیم کے خلاف طلاق کا کیس دائر کردیا گیا ہے،میرا گھر اجاڑا گیا، میرے بچے اپنے والد سے محروم ہوئے اور پانچ سال کے بچے کو اب تک والد نے تھامنے سے انکارکیا ہے۔

    نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ

    ثانیہ نے کہا کہ شادی میں کچھ مشکلات رہیں، مگررشتے کو قائم رکھنے کیلئے بطور بیوی اور ماں وہ پوری کوشش کرتی رہیں، بچوں کے مستقبل اورگھرکے وقار کی خاطر انہوں نے ذہنی اذیت اور تلخ رویہ برداشت کیا اب خاموش رہنے کا کہہ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ عماد وسیم نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے طلاق کی تصدیق کر دی ہے،سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عماد وسیم نے کہا کہ طویل غور و فکر کے بعد اور گزشتہ چند برسوں کے دوران پیدا ہونے والے ایسے اختلافات جن کا کوئی حل ممکن نہ ہو سکا، انہوں نے قانونی طور پر طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی ہے۔

    وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا

    عماد وسیم کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انتہائی ذاتی نوعیت کا ہے، اس لیے وہ عوام، مداحوں اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کی نجی زندگی کا احترام کیا جائے انہوں نے واضح طور پر اپیل کی کہ جوڑے کی پرانی تصاویر کو شیئر کرنے یا استعمال کرنے سے گریز کیا جائے اور آئندہ ان کی سابقہ اہلیہ کو ان کی شریکِ حیات کے طور پر حوالہ نہ دیا جائے۔

    قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی کسی بھی قسم کی گمراہ کن یا من گھڑت کہانیوں پر یقین نہ کیا جائے۔ ان کے مطابق اگر کسی نے اس ذاتی معاملے کو غلط رنگ دینے، کردار کشی کرنے یا غیر متعلقہ افراد کو اس میں گھسیٹنے کی کوشش کی تو وہ قانون کے مطابق اس کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    سعودی عرب سے مزید 13 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن بے دخل

    عماد وسیم نے اپنے بچوں کے حوالے سے بھی دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بدستور ان کے والد ہیں اور رہیں گے، اور ان کی پرورش، دیکھ بھال اور ذمہ داری مکمل طور پر اور بھرپور طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    آخر میں عماد وسیم نے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کے فیصلے کو سمجھیں، ان کی پرائیویسی کا احترام کریں اور غیر ضروری بحث و قیاس آرائی سے اجتناب کریں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام اس ذاتی معاملے کو سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ لیں گے۔

    لاہور میں سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ صرف ٹریلر تھا، معاون خصوصی

  • نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ

    نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ

    صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

    رائیونڈ سے جاری اطلاعات کے مطابق دونوں رہنما دبئی میں دو روز قیام کریں گے جہاں وہ مختلف ذاتی اور سیاسی امور پرتوجہ دیں گے، اس دوران میاں نواز شریف جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں دبئی میں مقیم قریبی عزیزوں اور دیگر مہمانوں کو شادی کے دعوت نا مے دیں گے،نوازشریف کی دبئی قیام کے بعد لندن روانگی بھی متوقع ہے، جہاں وہ طویل قیام کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئرعہدیداروں کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما بیرون ملک قیام کے دوران پارٹی امور اور سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کریں گے۔

    واضح رہے کہ جنید صفدر کی شادی معروف سیاستدان روحیل اصغر کی پوتی شانزے سے طے ہوئی ہے اور شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو منعقد ہوں گی جبکہ مہندی اور ولیمہ کی تقریبات جاتی امراء میں ہوں گی۔

  • وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا۔

    کے آئی این او آر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں کینسر اسپتال کاقیام خوش آئند ہے،لوگوں کی جانیں بچانے سے بہترین کوئی کام نہیں ہوسکتا دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں ہو سکتا،اسپتال کے قیام سے آزادکشمیر کے عوام کو علاج کیلئے دوسرے شہر نہیں جانا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ میں خود بھی کینسر جیسے موذی مرض کا شکا ر ہوا،مجھے اندازہ ہے کہ وسائل سے محروم افراد کیلئے کینسر کاعلاج کتنا مشکل ہے ،جان لیوا بیماری میں مبتلا مریضوں کاعلاج انسانیت کی بڑی خدمت ہے۔

    سعودی عرب سے مزید 13 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن بے دخل

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی ،انہوں نے کے آئی این او آر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اس موقع پر راجہ علی رضا انور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 6،خیبرپختونخوا اور سندھ میں 5،5اسپتال قائم کیے گئے،اسلام آباد،بلوچستان ،گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں ایک ایک اسپتال قائم کیا گیا ، 21جدید اسپتالوں میں سالانہ 10لاکھ سے زائد کینسر کے مریضوں کاعلاج کیا جاتا ہے۔

    سہیل آفریدی نے پاکستان کے یورپ لاہور کی بہت سیر کرلی، واپس چلے جائیں،عظمیٰ بخاری

    بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانوگروسی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزادکشمیر میں کینسر کے اسپتال کاقیام اہم سنگ میل ہے،عوامی فلاح کے لیے ایٹمی توانائی کااستعمال لائق تحسین ہے۔

  • سعودی عرب سے مزید 13 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن بے دخل

    سعودی عرب سے مزید 13 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن بے دخل

    ایک ہفتے کے دوران سعودی عرب میں اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی مزید 18 ہزار877 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں جبکہ مزید 13 ہزار 241 غیرقانونی تارکین وطن کو بے دخل کردیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق 18 سے 24 دسمبر کے درمیان مجموعی طور پر 11 ہزار 991 افراد کو اقامہ قانون، 3 ہزار808 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3 ہزار 78 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا جبکہ غیرقانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کو شش پر ایک ہزار312 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا، ان میں سے 55 فیصد ایتھوپین، 44 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

    لاہور میں سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ صرف ٹریلر تھا، معاون خصوصی

    علاوہ ازیں 46 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے مملکت سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 14 افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہےاس دوران 13 ہزار 241 غیرقانونی تارکین کو ان کے ملک واپس بھیجا گیا۔

    واضح رہے سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کو سفری، رہائشی یا ملازمت کی سہولت فراہم کرنا قانوناً جرم ہے اور اس کے لیے مختلف سخت سزائیں مقرر ہیں۔

    قلات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

  • دھند کے باعث موٹرویز کئی مقامات سے بند

    دھند کے باعث موٹرویز کئی مقامات سے بند

    دھند کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات سے بندکر دیا گیا-

    سنٹرل ریجن میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم-2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم-3 فیض پور سے جڑانوالہ تک، ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے عبد الحکیم تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم-11 پر بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے۔

    موٹروے پولیس اور متعلقہ حکام نے ڈرائیورز کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہےصبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر کے لیے محفوظ اوقات ہیں، اس دوران مسافروں کو اضافی احتیاط اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

    لاہور میں سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ صرف ٹریلر تھا، معاون خصوصی

    حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ دھند کی شدت کم ہونے تک ضروری نہ ہونے پر سفر سے گریز کریں اور سفر سے قبل ٹریفک اپ ڈیٹس ضرور چیک کریں،جیسے ہی دھند میں کمی آئے گی، موٹرویز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا اور مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

    قلات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

  • لاہور میں سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ صرف ٹریلر تھا، معاون خصوصی

    لاہور میں سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ صرف ٹریلر تھا، معاون خصوصی

    لاہور:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی شفیع جان نے پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کے سہیل آفریدی کو لاہور سے واپس جانے کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اس سے آمرانہ سوچ قرار دے دیا-

    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی شفیع جان نے عظمیٰ بخاری کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو پنجاب چھوڑنے کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ بخاری کا بیان غیر جمہوری اور آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے، حکومت پنجاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے دورہ لاہور سے خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے،وفاق اور پنجاب کے حکمران جان لیں سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹر یٹ موومنٹ شروع ہوچکی ہے۔

    شفیع جان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری اور قومی دولت لوٹنے والا ٹولہ پنجاب کے غیرت مند اور مہمان نواز عوام کا حقیقی نمائندہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا دورہ جعلی پنجاب حکومت کے ظلم کا شکار کارکنوں اور ان کے اہل خانہ سے اظہار یک جہتی کے لیے تھاعظمیٰ بخاری جواب دیں، وزیراعلیٰ کے دورے پر لاہور فوڈ اسٹریٹ اور تجارتی مراکز زبردستی کیوں بند کرائے گئے، حکومت پنجاب کے خوف کے سوا ہمیں پولیس رکاوٹیں اور بند سڑکیں ہی نظر آئیں۔

    سہیل آفریدی نے پاکستان کے یورپ لاہور کی بہت سیر کرلی، واپس چلے جائیں،عظمیٰ بخاری

    ان کا کہنا تھا کہ عوام پر ظلم و جبر کی کرپٹ حکومت پنجاب کی تاریخ گواہ ہے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی آمد پر زندہ دلان لاہور نے شان دار استقبال کیا لیکن ہمیں خدشہ ہے حکومت پنجاب کارکنوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گی،کارکنوں پر چھاپے اور چادر و چار دیواری کی پامالی جعلی حکومت پنجاب کا وطیرہ ہے، وفاق اور پنجاب پر مسلط جعلی حکمران جان لیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹر یٹ موومنٹ شروع ہو چکی ہے،لاہور میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ صرف ٹریلر تھا، ملک کے کسی بھی حصے میں جانا اور سیاسی سرگرمیاں کرنا ہر جماعت کا آئینی، جمہوری اور قانونی حق ہے۔

    ملک کو اس وقت انتشار نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے،فیصل کریم کنڈی

  • سہیل آفریدی نے پاکستان کے یورپ لاہور کی بہت سیر کرلی، واپس چلے جائیں،عظمیٰ بخاری

    سہیل آفریدی نے پاکستان کے یورپ لاہور کی بہت سیر کرلی، واپس چلے جائیں،عظمیٰ بخاری

    لاہور:پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسٹریٹ موومنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے کہا ہے کہ پاکستان کے یورپ لاہور کی بہت سیر کرلی، واپس چلے جائیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ‘‏ماشااللہ اسڑیٹ موومنٹ!، کل رات سے بنگلہ دیش کی تصویریں لگا کے خوش ہو رہے تھےلیکن آج دن کی روشنی میں اسٹریٹ موومنٹ کا پول کھل گیا، اسٹریٹ موو منٹ والوں کو نعروں کا جواب دینے والا بھی کوئی نہیں ملا، بہت سیر کرلی پاکستان کے یورپ لاہور کی، اب خدا کے لیے واپس تشر یف لے جائیں، آپ لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیں، بہت پروٹوکول میں لاہور دیکھ لیا، واپس جا کر خیبر پختونخواہ کے لوگوں کی بھی داد رسی کرلیں اور ان کی بھی سن لیں۔

    قلات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پنجاب کے دورے پر لاہور میں موجود ہیں جہاں انہوں نے پہلے دن پنجاب اسمبلی کے پی ٹی آئی اراکین سے اسمبلی میں ملاقات کی اور اس کے بعد مختلف شخصیات سےملاقاتیں کیں اور تاریخی مقامات کے دورے بھی کیے۔

    ملک کو اس وقت انتشار نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے،فیصل کریم کنڈی

  • قلات میں  انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

    قلات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ ،گولہ باردو اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا،ہلاک دہشتگرد متعد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے قلات میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ، وزیراعظم نےفتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنےپر سیکیورٹی فورسز کو سراہا،کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کیخلاف اس جنگ میں افواج کیساتھ کھڑی ہے،ملک کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کریں گے۔

    بنگلہ دیش : جماعت اسلامی اور این سی پی کے درمیان مفاہمت
    وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی قلات میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں،سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے 4 خوارج کو عبرتناک انجام تک پہنچایا،سیکیورٹی فورسز کی قلات میں بروقت اور مؤثر کارروائی قابلِ ستائش ہے،بلوچستان میں امن و استحکام کیلئےسیکیورٹی فورسز کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

    مسلح افواج کی بہادری کے باعث پاکستان کا جھنڈا دنیا میں بلند ہو رہا ہے، احسن اقبال

  • ملک کو اس وقت انتشار نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے،فیصل کریم کنڈی

    ملک کو اس وقت انتشار نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے،فیصل کریم کنڈی

    اسلام آباد:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ناگزیر ہیں صوبائی حکومت کو سپورٹ کرنا چاہیے-

    پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ناگزیر ہیں صوبائی حکومت کو سپورٹ کرنا چاہیے،اگر صوبے میں امن نہیں ہوگا تو کاروبار اور معیشت کیسے چلے گی،کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، فوج صوبے سے نکلے تو دو دن بھی صوبہ نہیں سنبھال سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی فیصلوں کا حل سیاسی طریقے سے ہی نکالا جانا چاہیے اور ہماری کوشش ہے کہ تمام سیاسی معاملات مذاکرات اور جمہوری عمل کے ذریعے طے ہوں،اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کو ہم نے ایک میز پر بٹھایا کیونکہ ملک کو اس وقت انتشار نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے۔-

    انہوں نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیے تھے ماضی میں بھٹو کی پھانسی اور بے نظیر بھٹو کی شہادت جیسے سانحات پر بھی ہم نے پرامن رویہ اپنایا اور سسٹم کے اندر رہ کر حل تلاش کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نے جمہوری طریقے سے آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر منتخب کیا جبکہ نئے لیڈر آف اپوزیشن کا نام بھی پی ٹی آئی کی جانب سے دیا گیا۔

    فیصل کریم کنڈی نے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ واپس جائیں اور آئندہ ویزا کے ساتھ پاکستان آئیں وفاق ہر مقدمے میں صوبے کے ساتھ کھڑا ہے اور گالم گلوچ سے مسائل حل نہیں ہوتےانہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مذاکرات کی بات کی جاتی ہے اور دوسری طرف انکار کر دیا جاتا ہے جبکہ اڈیالہ جیل میں بیٹھا ایک شخص سو شل میڈیا پر انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کو جنگی میدان میں شکست دی گئی، بھارت کا اسلحے اور فوج پر ناز خاک میں مل گیا اور دنیا ہمارے فیلڈ مارشل کی تعریف کر رہی ہے،جو شخص جیل میں ہے وہ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے وہاں پہنچا، کسی نے اسے زبردستی اندر نہیں کیا۔