لاہور:پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اسٹریٹ موومنٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے کہا ہے کہ پاکستان کے یورپ لاہور کی بہت سیر کرلی، واپس چلے جائیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ‘ماشااللہ اسڑیٹ موومنٹ!، کل رات سے بنگلہ دیش کی تصویریں لگا کے خوش ہو رہے تھےلیکن آج دن کی روشنی میں اسٹریٹ موومنٹ کا پول کھل گیا، اسٹریٹ موو منٹ والوں کو نعروں کا جواب دینے والا بھی کوئی نہیں ملا، بہت سیر کرلی پاکستان کے یورپ لاہور کی، اب خدا کے لیے واپس تشر یف لے جائیں، آپ لاہور کو سکھ کا سانس لینے دیں، بہت پروٹوکول میں لاہور دیکھ لیا، واپس جا کر خیبر پختونخواہ کے لوگوں کی بھی داد رسی کرلیں اور ان کی بھی سن لیں۔
قلات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی پنجاب کے دورے پر لاہور میں موجود ہیں جہاں انہوں نے پہلے دن پنجاب اسمبلی کے پی ٹی آئی اراکین سے اسمبلی میں ملاقات کی اور اس کے بعد مختلف شخصیات سےملاقاتیں کیں اور تاریخی مقامات کے دورے بھی کیے۔
ملک کو اس وقت انتشار نہیں بلکہ استحکام کی ضرورت ہے،فیصل کریم کنڈی
