Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • پی آئی اے کے اچھے دن پھر شروع ہوں گے،عارف حبیب

    پی آئی اے کے اچھے دن پھر شروع ہوں گے،عارف حبیب

    معروف بزنس مین عارف حبیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری شفاف طریقے سے مکمل ہوئی ہے،قومی ائیر لائن میں نیا سرمایہ لگے گا،پی آئی اے کی پرانی ساکھ کو بحال کریں گے-

    عارف حبیب کنسورشیم کی جانب سے 135ارب روپے میں پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدنے کے بعد انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سے پی آئی اے صارفین کو اچھی سروس فراہم کرسکےگی،شفاف نجکاری سے بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،پی آئی اے کی پرانی ساکھ کو بحال کریں گے،پی آئی اے پر لوگوں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گاآج پاکستان کی جیت ہوئی ہے،پی آئی اے کے اچھے دن پھر شروع ہوں گےسرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی،لوگوں کو روزگار ملے گا-

    فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری مل گئی

    عارف حبیب کنسورشیم نے135ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

    پاکستان ریلویز نے سال 2025 میں حاصل آمدن کی تفصیلات جاری کر دیں

  • فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری مل گئی

    فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری مل گئی

    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں بہت جلد ’فائیو جی‘ انٹرنیٹ سروسز شروع کی جائیں گی۔

    وزیر آئی ٹی شزافاطمہ نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آئندہ 4 سے 6 ماہ کے اندر تمام اقدامات مکمل کر لیے جائیں گے اور پاکستان میں 5G متعارف ہوگا،کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری دے دی ہے۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسپیکٹرم کی نیلامی کےعمل میں تمام بین الاقوامی معیارات کو ملحوظ خاطر رکھا گیااور اسی بنیاد پر اسپیکٹرم کی قیمت، ادائیگی کی شرائط اور نیلامی کے ڈیزائن کے حوالے سے سفارشات دی گئیں، انٹرنیٹ ہی پورے ڈیجیٹل نظام کی بنیاد ہے، ڈیجیٹل پاکستان کے سفر کو تیز کر رہے ہیں۔

    عارف حبیب کنسورشیم نے135ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

    وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا کہ اسپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات کوجلد کابینہ میں پیش کریں گے، ٹیلی کام سیکٹر سمیت دیگر متعلقہ فریقین سے مشاورت یقینی بنائی جائے گی 600 میگاہرڈز اسپیکٹرم کی آکشن کرنے جا رہے ہیں، اور کوشش ہے کہ فروری 2026 کے پہلے ہفتے تک یہ عمل مکمل کر لیا جائےاسپیکٹرم نہ ہونے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار عالمی معیار کی نہیں، جلد پاکستان میں فائیوجی متعارف کرا رہے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے پی آئی اے کی نجکاری اور فائیو جی اسپیکٹرم آکشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی وقت میں پی آئی اے کی بولی کا عمل مکمل جبکہ فائیو جی اسپیکٹرم آکشن کی منظوری بھی دی جا چکی ہے۔

    رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئیپاکستان ریلویز نے سال 2025 میں حاصل آمدن کی تفصیلات جاری کر دیں

    انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی بولی اور فائیو جی اسپیکٹرم کے آکشن کی منظوری کو براہ راست نشرکیا گیا، مشرف زیدی نے کہا کہ الحمدللہ، وزیراعظم کی قیادت میں مہینوں کی انتھک محنت، پالیسی پر غور و خوض اور مذاکرات نے بالآخر عملی نتائج دکھانا شروع کر دیے ہیں۔

    کچھ روز قبل قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی و ٹیلی کام کے اجلاس میں چیئرمین امین الحق نے ناقص کنیکٹیویٹی اور بڑھتے سائبر کرائمز پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا تاہم اس موقع پر وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے 5 جی کی نیلامی سے متعلق کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر 2030 تک کا کنیکٹیویٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے، جو آئندہ چند ہفتوں میں لانچ کیا جائے گا، فائیو جی کی لانچنگ سے قبل تمام تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔

    جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا گیا

  • عارف حبیب کنسورشیم  نے135ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

    عارف حبیب کنسورشیم نے135ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

    عارف حبیب کنسورشیم135ارب روپے میں پی آئی اے خرید نے میں کامیاب ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی کاعمل مکمل ہوگیا،عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب میں پی آئی اے کی بولی جیت لی،عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ائیرلائن کی نجکاری کے لیے بولی کے تیسرے مرحلے میں 135 ارب روپے کی بولی لگائی اور پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدنے میں کامیابی حاصل کی،لکی سیمنٹ کنسورشیم کی جانب سے پی آئی اے کی 134 ارب روپےکی بولی لگائی گئی ایئر بلیو نے 26 ارب روپے سے زائد کی بولی لگائی۔

    چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری حکومت کی پالیسی ہے،پی آئی اے بڈنگ سے سرمایہ کاری کی نئی راہیں کھلیں گی،اپریل میں حکومت نے بڈرز کو اس بارےمیں آگاہ کیا،2بڈرز نے 100فیصد اور 2نے 75 فیصد خریدنے کی خواہش ظاہر کی۔

    عارف حبیب کنسورشیم نے135ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی بولی لگے گی ،پی آئی اے کی نجکاری ایجنڈے کا حصہ ہے،92.5فیصد فنڈز پی آئی اے پر ہی خرچ ہوں گے،اپریل میں 51سے100فیصد شیئرز فروخت کرنےکا فیصلہ کیا۔

    حکومت کا مقصد ادارے کو بیچنا نہیں بلکہ پاؤں پر کھڑا کرناہے،75فیصد شیئرز کے بعد فروخت کا فیصلہ کیا،90روز کے اندر مزید 25فیصد شیئرز فروخت کرنے کا فیصلہ کیاہے،دوتہائی پیمنٹ شروع میں حاصل کی جائےگی۔

    چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ،

    نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے 75 فیصد حصص کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم میں سے 92.5 فیصد رقم پی آئی اے میں دوبارہ سرمایہ کاری کے لیے استعمال کی جائے گی جبکہ باقی 7.5 فیصد رقم حکومت کو منتقل کی جائے گی، ممکنہ سرمایہ کار کو اگلے پانچ سال کے دوران پی آئی اے کو مستحکم کرنے کے لیے 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

    نئے سرمایہ کار کو ایوی ایشن، کارگو بزنس، ٹریننگ ونگ اور کچن بزنس دیا جائے گا شرائط کے مطابق پی آئی اے ملازمین کو ایک سال تک ملازمت کا تحفظ حاصل ہوگا جبکہ پنشن اور ریٹائرمنٹ کے بعد کی مراعات ہولڈنگ کمپنی کے ذمے ہوں گی،نئے مالکان موجودہ ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ ادارے کے مالی استحکام کے لیے فوری سرمایہ کاری اور پیشہ ورانہ انتظام ناگزیر ہوگا۔

    لنڈی کوتل: بجلی اور نیٹ ورک کی عدم دستیابی پر مشران کا پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

  • رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    ملک میں رمضان المبارک کے آغاز کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی۔

    کیلنڈر کےمطابق برکتوں والےمہینےکا آغاز 20 یا 21 فروری 2026 کو ہونےکی توقع ہے،جس کا مطلب ہے کہ اب رمضان المبارک کی آمد میں محض 60 سے 61 دن باقی رہ گئے ہیں،اگررجب اورشعبان،دونوں مہینے اپنےمقررہ دن پورے کرتے ہیں تو فروری کے تیسرے ہفتے میں پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے،تاہم حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کے بعد ہی کرے گی۔

    کیلنڈر کےمطابق اگررمضان المبارک کے 30 روزےپورے ہوئےتو عید الفطر 22 مارچ 2026 بروز اتوارکو ہونے کا امکان ہے،تاہم 29 روزے ہونےکی صورت میں عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جا سکتی ہے،عید کی حتمی تاریخ کا اعلان شوال کا چاند نظر آنے کے بعد رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔

    چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ،

    واضح رہے ملک میں رجب المرجب کا چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کی گنتی شروع ہوگئی ہے،کیونکہ رجب کے بعد شعبان، اور پھر رمضان المبارک آتا ہے-

    جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا گیا

  • پاکستان ریلویز نے سال 2025 میں حاصل آمدن کی تفصیلات جاری کر دیں

    پاکستان ریلویز نے سال 2025 میں حاصل آمدن کی تفصیلات جاری کر دیں

    لاہور: پاکستان ریلویز نے سال 2025 میں حاصل ہونے والی آمدن سے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

    وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کے مطابق 2025 میں پاکستان ریلویز نے 93 ارب روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا جب کہ مالی سال 2025-26 کی پہلی ششماہی میں 50 ارب روپے کی آمدن متوقع ہےریلوے مالی سال کے اختتام پر ریلوے تاریخ میں پہلی بار ایک کھرب آمدن کا سنگِ میل عبور کر لے گا۔

    وزیر ریلوے نے بتایا کہ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کو ڈائریکٹوریٹ میں تبدیل کیا گیا جس سے حادثات میں خاطر خواہ کمی آئی،سیفٹی ڈائریکٹوریٹ بننے کے بعد حادثات کی شرح 0.09 سے 0.04 فیصد پر آ گئی، ڈائریکٹوریٹ بننے کے بعد ریلوے کو سیریس نوعیت کا کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

    جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا گیا

    سال 2025 میں راولپنڈی کو ملک کا پہلا اسمارٹ اسٹیشن بنا دیا گیا جہاں کیمرے اور جدید سیکیورٹی سسٹم نصب ہے۔ 2026 میں دیگر بڑے اسٹیشن بھی اسمارٹ بننے جا رہے ہیں اور ٹرینوں میں بھی کیمرے لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    ریلوے نے صرف 8 ماہ میں ٹرینوں کے 8 ریکس کو اَپ گریڈ کیا۔ شالیمار، پاک بزنس، لاثانی، فیض احمد فیض ٹرینوں کو اَپ گریڈ کیا گیا،وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ دسمبر 2026 تک پاکستان ریلویز کی تمام ٹرینیں اَپ گریڈ کر دیں گے،اسی طرح، لاہور، کراچی، راولپنڈی، فیصل آباد اسٹیشن اَپ گریڈ کیے گئے۔

    13 برس تک بوئنگ 737 طیارہ ریکارڈ سے غائب رہا،ایئر انڈیا کا انکشاف

    ریلوے کو ڈیجیٹائز کر دیا ہے، وزارت کا تمام کام ای فائلنگ پر منتقل کر دیا ہے اب تمام بڑے اسٹیشنوں پر اے ٹی ایم، ڈی وی ایم اور پی او ایس مشینیں موجود ہیں،حاضری بھی کمپیوٹرائزڈ کر دی گئی ہے، بغیر دفتر آئے کوئی تنخواہ نہیں لے سکتا۔

    سال 2025 میں قابضین سے 394 ایکڑ اراضی واگزار کروائی گئی وزیرِ ریلوے کے مطابق دسمبر 2026 تک قابضین سے ریلوے کی تمام اراضی واگزار کروا لیں گے تین ریلوے اسکول آؤٹ سورس کر دیے گئے ہیں، دیگر اگلے چھ ماہ میں کر دیں گے اس کے علاوہ، 11 مزید ٹرینیں آؤٹ سورس ہونے جا رہی ہیں۔

    13 برس تک بوئنگ 737 طیارہ ریکارڈ سے غائب رہا،ایئر انڈیا کا انکشاف

    لاہور، خانیوال، ملتان، کراچی اور راولپنڈی اسٹیشنوں کی صفائی کا انتظام آؤٹ سورس کیا گیا اب ان تمام اسٹیشنوں پر رات کے 12 بجے بھی صفائی ملتی ہےاسٹیشنوں پر کھانے کا معیار بہتر کیا گیا جسے صوبائی فوڈ اتھارٹیز کسی بھی وقت چیک کر سکتی ہیں، کراچی تا روہڑی ٹریک بنانے کے منصوبہ پر پیش رفت، جولائی میں گراؤنڈ بریکنگ کر دی جائے گی۔

  • جہیز  پر پابندی کا بل مسترد کر دیا گیا

    جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا گیا

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز پر پابندی کا بل مسترد کر دیا۔

    خرم نواز کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں جہیز پر پابندی کے بل پر بحث ہوئی،جہیز پر پابندی کا بل رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیش کیا جس میں جہیز کو غیر قانونی قرار دینے اور سزاؤں کی تجویز شامل تھی،اس کے علاوہ والدین کو رضاکارانہ تحائف دینے کی اجازت کی شق بھی اس بل میں شامل تھی،تاہم بحث کے بعد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے جہیز بل مسترد کر دیا اور اور متفقہ طور پر بل کو ناقابلِ عمل قرار دے دیا۔

    مسجد نبوی کے مؤذن شیخ فیصل انتقال فرما گئے

    13 برس تک بوئنگ 737 طیارہ ریکارڈ سے غائب رہا،ایئر انڈیا کا انکشاف

    پی آئی اے نجکاری، عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دے دی

  • مسجد نبوی کے مؤذن شیخ فیصل انتقال فرما گئے

    مسجد نبوی کے مؤذن شیخ فیصل انتقال فرما گئے

    مدینہ منورہ: 25 سال سے اذان دینے کی سعادت حاصل کرنے والے شیخ فیصل نعمان خالق حقیقی سے جاملے-

    عرب میڈیا کے مطابق 25 سال سے اذان دینے کی سعادت حاصل کرنے والے شیخ فیصل نعمان خالق حقیقی سے جاملے انہیں سنہ 2000 میں باضابطہ طور پر مؤذن مقرر کیا گیا تھا،اذان دینا شیخ فیصل نعمان کے لیے محض ایک ذمہ داری نہیں بلکہ خاندانی وراثت تھی ان کے دادا اور والد دونوں مسجد نبوی میں موذن کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

    ان کے والد کم عمری میں ہی اس عظیم منصب پر فائز ہوئے اور 90 برس سے زائد عمر تک مسجد نبوی میں اذان دیتے رہے بعد ازاں یہ سعادت شیخ فیصل نعمان کو نصیب ہوئی،شیخ فیصل نعمان کی نماز جنازہ فجر میں ادا کی گئی اور تدفین مدینہ منورہ کے تاریخی جنت البقیع قبرستان میں کی گئی۔

    13 برس تک بوئنگ 737 طیارہ ریکارڈ سے غائب رہا،ایئر انڈیا کا انکشاف

    جنت البقیع وہ مقدس مقام ہے جہاں رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ اور جلیل القدر صحابہ کرام آرام فرما ہیں اور اسی بابرکت سرزمین میں شیخ فیصل نعمان کو بھی سپرد خاک کیا گیا،مسجد نبوی کی انتظامیہ نے ایک جذباتی پیغام میں ان کی آخری اذان بھی شیئر کی جو انہوں نے 2 نومبر کو دی تھی اور یہی اذان ان کی زندگی کی آخری پکار ثابت ہوئی۔

    https://x.com/insharifain/status/2003223359409258573?s=20

    مسجد نبوی کی انتظامیہ نے بتایا کہ ان کی آواز اب مسجد نبوی کے ماحول کا ایک مستقل حصہ بن چکی تھی جو ہمیشہ ہماری سماعتوں میں گونجتی رہے گی،مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی، کہا کہ شیخ فیصل نعمان نے اپنی زندگی مسجد نبوی میں اذان کے ذریعے اللہ کے پیغام کو بلند کرنے میں گزاری اور یہ خدمت ان کے لیے صدقہ جاریہ رہے گی۔

    پی آئی اے نجکاری، عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دے دی

  • شام  :بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ، اسد دور کی جیلیں دوبارہ فعال

    شام :بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ، اسد دور کی جیلیں دوبارہ فعال

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شام میں بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے باوجود بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پرانی جیلیں ایک بار پھر بھر رہی ہیں اور نئی حکومت کے دور میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات سامنے آ رہے ہیں شام میں سابق صدر بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد جن بدنام زمانہ جیلوں کو خالی کر دیا گیا تھا، وہ ایک بار پھر قیدیوں سے بھرنے لگی ہیں۔

    پورٹ کے مطابق صدر احمد الشراع کی قیادت میں قائم نئی حکومت کے دور میں سیکیورٹی بنیادوں پر گرفتاریاں دوبارہ معمول بنتی جا رہی ہیں،اسد کے زوال کے فوراً بعد قیدیوں کی رہائی اور جیلوں کے دروازے کھول دیے گئے تھے، تاہم جلد ہی گرفتار افراد کی نئی لہر شروع ہو گئی ابتدا میں اسد حکومت سے وابستہ فوجی اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا، اس کے بعد علوی، دروز اور دیگر اقلیتی گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاریاں ہوئیں، جب کہ سنی اکثریت سے تعلق رکھنے والے شہری، انسانی حقوق کے کارکنان اور صحافی بھی ان کارروائیوں سے محفوظ نہ رہ سکے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم 28 ایسی جیلیں اور حراستی مراکز دوبارہ فعال ہو چکے ہیں جو اسد دور میں استعمال ہوتے تھے ان مراکز میں بڑی تعداد میں افراد کو بغیر کسی باضابطہ الزام، عدالتی کارروائی یا شفاف ریکارڈ کے قید رکھا جا رہا ہے۔ متعدد خاندانوں نے بتایا کہ وہ مہینوں تک اپنے عزیزوں کے بارے میں کسی اطلاع سے محروم رہے۔

    رائٹرز نے خاندانوں، سابق قیدیوں، وکلا اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے بات چیت کے بعد کم از کم 829 افراد کی نشاندہی کی ہے جو اسد کے زوال کے بعد سیکیورٹی بنیادوں پر گرفتار کیے گئے تاہم رپورٹ کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہےمتعدد خاندانوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ قیدیوں کی رہائی کے بدلے پیسے مانگے گئے، جب کہ کچھ افراد نے حراست کے دوران بدسلوکی اورغیر انسانی حالات کا سامنا کرنے کی شکایت بھی کی۔ رائٹرز کے مطابق کم از کم 11 افراد کی حراست کے دوران ہلاکت کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جن میں سے بعض خاندانوں کو اپنے عزیزوں کی موت کی اطلاع بہت دیر سے ملی۔

    شامی وزارتِ اطلاعات نے رائٹرز کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے جرائم میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے اور بعض گرفتاریاں اسی عمل کا حصہ ہیں وزارت کے مطابق ادارہ جاتی کمزوریوں کے باعث مسائل ضرور ہیں، تاہم اصلاحات اور احتساب کا عمل جاری ہے۔

    رائٹرز کے مطابق شام کی نئی قیادت کو ایک طرف ماضی کے جرائم کا احتساب کرنا ہے، تو دوسری جانب ایک مستحکم اور قانون پر مبنی نظام قائم کرنے کا چیلنج بھی درپیش ہے، جس میں اب تک خاطر خواہ پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے بھی اسد کے زوال کے بعد شام میں من مانی گرفتاریاں، اغوا اور ماورائے عدالت کارروائیوں کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے انسانی حقوق کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر حراستوں نے نئی حکومت کے اصلاحی دعوؤں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

  • ’انڈیا فرسٹ‘ کا دور ختم، ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان  مرکزی ستون

    ’انڈیا فرسٹ‘ کا دور ختم، ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان مرکزی ستون

    نیویارک:واشنگٹن ٹائمز نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ 2025 میں پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی پالیسی اور جنوبی ایشیا کے توازن کو دوبارہ لکھنے میں اصل کردار ادا کیا، جس سے پاکستان ناپسندیدہ ریاست سے شراکت دار ملک میں بدل گیا۔

    واشنگٹن ٹائمز کے ایک آرٹیکل میں 2025 کو پاک امریکا تعلقات میں انقلابی تبدیلی کا سال قرار دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان کو مرکزی ستون بنایا گیا اور ’انڈیا فرسٹ‘ کا دور ختم ہو گیا۔

    آرٹیکل میں کہا گیا کہ پاک امریکا تعلقات میں پہلا پگھلاؤ خفیہ کاؤنٹر ٹیررازم ایکسچینجز سے آیا، جس نے واشنگٹن کو پاکستان کے ساتھ سبسٹینٹو تعاون (Substantive Cooperation) کا واضح اشارہ دیا۔مارچ میں ٹرمپ نے قومی خطاب میں پاکستان کی غیر متوقع تعریف کی، جس نے امریکی پالیسی کا رخ بدل دیا۔

    مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر مگر شدید جھڑپ نے تعلقات میں فیصلہ کن موڑ لایا۔ پاکستان کی ملٹری کارکردگی، ڈسپلن، اسٹریٹجک فوکس اور ایسِمٹرک کیپیبلٹی (Asymmetric Capability) نے ٹرمپ کو حیران کر دیا اور پاکستان کو دوبارہ سنجیدہ ریجنل ایکٹر کے طور پر دیکھا جانے لگا۔

    آرٹیکل کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو سیزفائر پر بھارت کا ردعمل سخت ناگوار گزرا، جبکہ پاکستان نے ثالثی کی کوشش کو قبول کیا۔ جس کے نتیجے میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کی حیثیت واشنگٹن میں مزید مضبوط ہو گئی اس پیش رفت کے بعد پاکستان کو دوبارہ ایک سنجیدہ علاقائی قوت کے طور پر دیکھا جانے لگا اور واشنگٹن میں ’انڈیا فرسٹ‘ کا دور اب ختم ہوچکا ہے،وہ ٹرمپ حکام جو پہلے پاکستان کو نظرانداز کرتے تھے، اب اس کا ذکر ایک شراکت دار ملک کے طور پر کرنے لگے ہیں۔

    واشنگٹن ٹائمز کے مطابق، پاکستان کی ملٹری ماڈرنائزیشن کو نئی عالمی اہمیت حاصل ہوئی اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ فعال کیا گیا، جس پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نام نمایاں طور پر لیا گیا انہیں Disciplined Dark Horse اور Deliberate Mystery جیسے القابات دیے گئے اور وائٹ ہاؤس میں لنچ میٹنگ بھی ان کے لیے ایک تاریخی تقریب تھی۔

    جریدے کے مطابق فیلڈ مارشل کا سینٹ کام ہیڈکوارٹرز میں ریڈ کارپٹ استقبال ہوا، امریکی عسکری قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک بات چیت کی گئی، 2026 کے آغاز پر پاکستان کو ٹرمپ کی گرینڈ اسٹریٹیجی کے مرکز کے قریب دیکھا جا رہا ہے۔

    امریکی اخبار نے لکھا کہ نئی امریکی پالیسی کی پائیداری دہلی اور اسلام آباد کے رویے سے مشروط رہے گی، 2025 میں امریکی پالیسی اورجنوبی ایشیا کاتوازن ری رائٹ کرنے میں پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اصل کردار ادا کیا۔

    آرٹیکل میں کہا گیا کہ ٹرمپ کے نزدیک فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ تعلق کو ہاف جوکنگ ’برومانس‘ کہا گیا اور 2026 کے آغاز پر پاکستان کو امریکی گرینڈ اسٹریٹیجی کے مرکز کے قریب دیکھا جا رہا ہے ایران اور غزہ کے معاملات میں پاکستان کے ممکنہ کلیدی کردار کو بھی واشنگٹن نے اہم قرار دیا۔

    واشنگٹن ٹائمز نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ 2025 میں پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی پالیسی اور جنوبی ایشیا کے توازن کو دوبارہ لکھنے میں اصل کردار ادا کیا، جس سے پاکستان ناپسندیدہ ریاست سے شراکت دار ملک میں بدل گیا،اخبار کے مطابق پاکستان کا ناپسندیدہ ریاست سے شراکت دار ملک بن جانا اور امریکا میں پاکستان کے بارے میں رائے کا اس قدر تیزی سے بدلنا ایک منفرد واقعہ ہے، جبکہ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان کو اب ایک مرکزی حیثیت حاصل ہوچکی ہے۔

  • سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو چھٹی کا اعلان

    سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو چھٹی کا اعلان

    سندھ حکومت نے سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر بروز ہفتہ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو سندھ بھر میں تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، بلدیاتی ادارے اور مقامی حکومتوں کے دفاتر بند رہیں گے اس فیصلے کا اطلاق صوبے کے تمام اضلاع پر یکساں طور پر ہوگاہر سال کی طرح اس سال بھی 27 دسمبر کو صوبے بھر میں برسی کے سلسلے میں مختلف تقریبات، دعائیہ مجالس اور سیاسی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

    25 دسمبر کو ملک بھر کے بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری

    حکام کے مطابق تعطیل کے باعث سرکاری دفاتر میں معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی، تاہم اسپتالوں، ریسکیو سروسز اور دیگر ضروری ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تعطیل کے باعث سرکاری امور سے متعلق منصوبہ بندی پہلے سے کر لیں-

    سوئٹزرلینڈ کا بھی بچوں پر سوشل میڈیا پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ شہید بے نظیر بھٹو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی میں ایک انتخابی جلسے کے بعد دہشت گرد حملے میں شہید ہو گئی تھیں۔