Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • کراچی:گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

    کراچی:گھریلو جھگڑے پر بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

    کراچی:بلدیہ ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے مقتول کے بھائی کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اتحادٹاؤن کے علاقے بلدیہ ٹاؤن قائم خانی نواب کالونی سیکٹر 13 روٹ نمبر 20 بس اسٹاپ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی۔

    عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے فوری بعد سعیدآباد اور اتحاد ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی، تاہم دونوں تھانوں کی پولیس نے لاش کو ہاتھ نہیں لگایا اور حدود کے تنازعے میں ایک دوسرے سے لڑتی رہی ، پولیس کی اس لڑائی کی وجہ سے لاش کی کئی گھنٹوں تک بےحرمتی ہوتی رہی، بعدازاں ، ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن سب انسپکٹر اسد الہی نے اپنے تھانے کی حدود مانتے ہوئے لاش ایدھی ایمبو لینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کرائی ، مقتول کی شناخت 25 سالہ خالد ولد اسلام کے نام سے کی گئی۔

    پی ٹی وی میں مالی کو پروڈیوسر لگائے جانے کا انکشاف

    ایس ایچ او کے مطابق شبہ ہے کہ مقتول کو اس کے بھائی وسیم نے قتل کیا ہے ، عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا تھا کہ مقتول کا بھائی اسد واقعے کے فوری بعد جائے وقوعہ سے چلا گیا اور اس کے کپڑے خون آلود تھے ، کچھ دیر بعد وہ کپڑے تبدیل کر کے واپس آگیا تھا۔

    مقتول کا آبائی تعلق وزیرستان سے تھا وہ ایک بچے کا باپ تھا جبکہ مقتول اور اس کے بھائی وسیم کا لنڈے کے کپڑوں کا کام ہے ، واقعے سے متعلق مقتول والدین کو وزیرستان میں اطلاع کر دی گئی ہے جو کراچی آنے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ، مقتول کا بھائی مبینہ قاتل پولیس کی حراست میں ہے۔

    پاپوانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    پولیس ذرائع کے مطابق وسیم نے اپنے بھائی کے قتل کا اعتراف کر لیا ، مقتول کی اہلیہ واقعے سے چند گھنٹوں قبل ہی اپنے بیٹے کو لیکر اپنے والدین کے گھر چلی گئی تھی جبکہ وہ جاتے ہوئے گھر سے طلائی زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئی تھی، پولیس واقعے کی تحقیقیات کر رہی ہے۔

  • پی ٹی وی  میں مالی کو پروڈیوسر لگائے جانے کا انکشاف

    پی ٹی وی میں مالی کو پروڈیوسر لگائے جانے کا انکشاف

    وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےسرکاری ٹی وی پی ٹی وی میں ایک مالی کو پروڈیوسر لگائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹ کا اجلاس چیرمین کمیٹی پولین بلوچ کی زیر صدارت ہوا ، کمیٹی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ زیرِ بحث رہا عطا تارڑ نے کہا کہ بہت لوگ سرکاری ٹی وی میں بیٹھے تھے ،گمنام اکاؤنٹ سے میرے خلاف ٹویٹ کروائے جاتے ہیں ، میں سرکاری ٹی وی میں بیٹھے مافیا سے بہت لڑا ہوں ،جب تک اللہ کی مرضی ہے مافیا کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی نے اپنی بیگم اور رشتہ داروں کو سرکاری ٹی وی بھرتی کیا ہوا ہے ، مافیا پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو کالیں آنا شروع ہو جاتی ہیں،میرے آنے سے پہلے پرچی پر ٹی وی اینکر بیٹھے تھے ،ایسے اینکر لگے تھے جن کو گھر میں بھی کوئی نہیں پہچانتا تھا ، ہم نے میر ٹ پر لوگوں کو لگایا ماضی میں جس کو منسٹر چاہتا تھا وہ اینکر لگ جاتا تھا۔

    پاپوانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب تک ہم گولڈن شیک ہینڈ نہیں لے کر آتے تب تک چینل نہیں چل سکتا ، سرکاری ٹی وی میں سیاسی بھرتیاں ہیں ، مالی کو پروڈیوسر لگایا گیا،ایک ایک پوسٹ پر پچیس لوگ بھرتی ہوئے ہیں،اب ہم نے پاکستان ٹیلی ویژن میں بہتری لائی ہے،انگلش چینل پر ہم اچھے اینکر لے کر آ رہے ہیں،جنگ کے بعد ہمیں احساس ہوا کہ ہمارے پاس کوئی اچھا چینل ہونا چاہیے ،ہم نے الگ فنا نشل ماڈل کے تحت انگلش چینل کو شروع کیا ہے

    بھارتی ٹیم کا کرکٹ میں رویہ غیر اخلاقی تھا ،سرفراز احمد

  • پاپوانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    پاپوانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    پاپوانیو گنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    عالمی میڈیا کے مطابق پاپوا نیوگنی میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئےزلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 تھی اور گہرائی 108 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

    بھارتی ٹیم کا کرکٹ میں رویہ غیر اخلاقی تھا ،سرفراز احمد

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی پاپوانیو گنی میں 6.6 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، تاہم اس میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔

    سونے کی قیمت میں آ ج بھی اضافہ

  • بھارتی ٹیم کا کرکٹ میں رویہ غیر اخلاقی تھا  ،سرفراز احمد

    بھارتی ٹیم کا کرکٹ میں رویہ غیر اخلاقی تھا ،سرفراز احمد

    پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق قومی کپتان سرفراز احمد نے انڈر 19 ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم کارویہ غیر اخلاقی اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دے دیا۔

    پیر کو وزیر اعظم کی جانب سے ایشین انڈر 19چیمپئن ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ کیا گیا، شہبازشریف نے تمام کھلاڑیوں کا خود استقبال کیا
    وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے فائنل کے دوران بھارتی ٹیم کے رویے کے بارے میں بات کی-

    سرفراز احمد کا کہنا تھا میچ کے حوالے سے بھارت کا رویہ درست نہیں تھا اور بھارتی ٹیم کا کرکٹ میں رویہ غیر اخلاقی تھا لیکن ہم نے فتح اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ منائی، کیونکہ کرکٹ میں ہمیشہ کھیل کا جذبہ ہونا چاہیے، بھارت نے جو کیا،وہ ان کا فعل ہے کرکٹ میں مقابلے کے ساتھ ساتھ اخلاقیات اور احترام کو ہمیشہ سب سے اوپر رکھنا چاہیے۔

    سونے کی قیمت میں آ ج بھی اضافہ

    واضح رہے کہ اتوار کو دبئی میں کھیلےگئے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔

    سندھ کے لیے 1018 ارب روپے کی جامع ترقیاتی حکمتِ عملی کی منظوری

  • سونے کی قیمت میں آ ج بھی اضافہ

    سونے کی قیمت میں آ ج بھی اضافہ

    ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے-

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہوا ہےاضافے کے بعد 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے ہوگئی،اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت5ہزار315روپے اضافے کے بعد 3لاکھ96ہزار400روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 62 ڈالر اضافے سے 4400 ڈالر فی اونس ہوگیا،مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی اور مقامی معاشی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

    پاکستانی بیرون ملک ہجرت کرنے پر مجبور کیوں؟تحریر: تابندہ طارق عکس

    سندھ کے لیے 1018 ارب روپے کی جامع ترقیاتی حکمتِ عملی کی منظوری

    بویا سیکورٹی فورسز ہیڈ کوارٹر پر حملہ،ایک حملہ آور کی افغان شہری ہونے کی تصدیق

  • ایلون مسک کی دبئی کے ولی عہد سے ملاقات

    ایلون مسک کی دبئی کے ولی عہد سے ملاقات

    دبئی: ٹیسلا، اسپیس ایکس، ایکس اور اسٹارلنک کے مالک ایلون مسک نے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی-

    ایلون مسک نے دبئی کا دورہ کیا جہاں دبئی کے ولی عہد، نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ دفاع شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ان کا استقبال کیا، شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے ایلون مسک سے ملاقات کی جس میں متحدہ عرب امارات میں ٹیکنالوجی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، ڈیجیٹل معیشت اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ دبئی کو عالمی سطح پر ٹیکنالوجی اور جدت کا مرکز بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیاایلون مسک نے متحدہ عرب امارات کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کی تعریف کی،ملاقات کے دوران جدید ڈیجیٹل نظام کو مزید مضبوط بنانے اور ہنر مند افرادی قوت میں سرمایہ کاری پر بھی زور دیا گیا۔

  • کراچی: پی این ایس سی کے جہاز میں حادثہ، کریو ممبر جاں بحق

    کراچی: پی این ایس سی کے جہاز میں حادثہ، کریو ممبر جاں بحق

    متحدہ عرب امارات کے فجیرا پورٹ سے پیٹرول لے کر آنے والے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے جہاز میں حادثہ پیش آیا ہے۔

    پی این ایس سی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے فجیرا پورٹ سے پیٹرول لے کر آنے والے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے جہاز میں حادثہ پیش آیا ہے، حادثہ جہاز کے ایک ٹینک کی صفائی کے دوران پیش آیا، جہاں بے احتیاطی کے باعث ایک کریو ممبر جاں بحق ہوگیا، واقعے میں جہاز کا پمپ مین بھی زخمی ہوا، تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے،جاں بحق ہونے والے کریو ممبر کی میت گوادر پورٹ سے اس کے آبائی علاقے بھکر روانہ کر دی گئی ہے۔

  • منشیات اسمگلنگ کا جرم :  مکہ مکرمہ میں 2 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت

    منشیات اسمگلنگ کا جرم : مکہ مکرمہ میں 2 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم پر 2 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

    سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو پاکستانی شہریوں نے ہیروئن اور دیگر منشیات جسم کے مختلف حصوں میں چھپا کر سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش کی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی، سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل مسترد ہونے کے بعد سزا پر عمل درآمد کا شاہی فرمان جاری کیا گیا۔

    حکام کے مطابق دونوں پاکستانی شہریوں کو آج مکہ مکرمہ میں سزائے موت دی گئی،سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ جو اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں انہیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

  • پاکستان تحریک انصاف کا ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف کا ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

    اکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا۔

    نجی خبررساں ادارے کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی خیبرپختونخوا حکومت شفیع جان کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ہوگی، کے پی کے عوام کو وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی شکل میں امید نظر آ رہی ہے 8 فروری 2026 کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔

    دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمہوریت کی بقا کے لیے ایک بار پھر مل بیٹھنے کی تجویز دے دی کہا کہ ملک میں آئین رہا نہ عدلیہ، جو ججز کھڑے ہوسکتے تھے وہ چلے گئے اب لوگوں کو عدالتوں سے انصاف کی کوئی امید نہیں، ہم نے جو اہداف حاصل کرنے تھے 2 سال میں وہ حاصل نہیں کرسکے، ہم پھر بھی جمہوریت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • چاغی :آئل ٹینکر اور گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق 6 زخمی

    چاغی :آئل ٹینکر اور گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق 6 زخمی

    بلوچستان کے ضلع چاغی میں تیل بردار آئل ٹینکر اور مسافر بردار گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ 6 زخمی ہو گئے،3 زخمیوں کی حالت تشویشناک-

    پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ تحصیل نوکنڈی کے قریب ریکوڈک سائٹ روڈ پر پیش آیا، جہاں پی ایس او کے آئل ٹینکر اور گاڑی آپس میں ٹکرا گئے حادثے میں گاڑی کے ڈرائیور سمیت 10 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت خدائے نظر کے نام سے ہوئی ہے، جو تفتان کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

    جاں بحق ہونے والے دیگر افراد کے بارے میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق افغانستان سے ہو سکتا ہے، جو غیر قانونی طور پر پاکستان کے راستے ایران جانا چاہتے تھےحادثے کے بعد زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو نوکنڈی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جب کہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔