Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ایرانی حملوں سے خلیج میں 17 امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان

    ایرانی حملوں سے خلیج میں 17 امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان

    خلیجی خطے میں ایران کے حملوں سے امریکی فوج کی 17 تنصیبات متاثر ہوئیں اب تک جنگ میں امریکی ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے جب کہ تقریباً 200 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی خطے میں ایران کے حملوں کے نتیجے میں امریکا کی کم از کم 17 فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، ایران کئی تنصیبات کو ایک سے زائد بار نشانہ بنا چکا ہےخطے میں امریکا کی مجموعی طور پر 22 فوجی تنصیبات موجود ہیں جن میں سے 11 تنصیبات ایرانی حملوں کی زد میں آ چکی ہیں۔

    نیویارک ٹائمز کے مطابق 9 مارچ کو ایران نے قطر میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایاجنگ کے نتیجے میں اب تک امریکی ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے جب کہ تقریباً 200 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں، دوسری جانب اسرائیل میں 15 افراد ہلاک اور 3369 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں خطے کے دیگر ممالک میں بھی جانی نقصان ہوا ہے، کویت میں 6، اومان میں 3 اور سعودی عرب میں 2 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

    ایرانی حملوں سے خلیج میں 17 امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان

    ایران میں حکام کے مطابق جنگ کے دوران شہدا کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ 18 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں لبنان میں بھی بھاری جانی نقصان ہوا ہے جہاں اب تک 850 شہری شہید ہو چکے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی صدر مسعود پزیکشان نے کہا ہے کہ خطے میں ایران کے خلاف امریکی فوجی اڈوں کا استعمال بند ہونا چاہیے کیونکہ اس کا مقصد ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنا ہے، اس معاملے پر انہوں نے فرانسیسی صدر سے گفتگو بھی کی ہے۔

    بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ سے شدید حملے

    ایران کے نائب وزیرخارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ ایران جب تک ضرورت ہو لڑنے کے لیے تیار ہے، ایران فی الحال سفارتی حل پر توجہ نہیں دے رہا ہے اور اگر امریکا نے ایران میں زمین فوج اتاری تو اسے ایک اور ویت نام کا سامنا ہوگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ذرا پڑھیں کہ ویت نام میں کیا ہوا تھا۔

  • کراچی: دبئی شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں گودام میں آتشزدگی،2 فائر فائٹر بے ہوش

    کراچی: دبئی شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں گودام میں آتشزدگی،2 فائر فائٹر بے ہوش

    کراچی کے مصروف تجارتی مرکز طارق روڈ پر واقع دبئی شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں قائم گودام اور دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیمیں، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا، آگ شاپنگ مال کے بیسمنٹ میں موجود دو سے تین کپڑوں کی دکانوں میں لگی تھی۔

    آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ بیسمنٹ میں بھر جانے والا دھواں خصوصی مشینوں کے ذریعے باہر نکالا گیا ریسکیو آپریشن کے دوران دھوئیں کے باعث دو فائر فائٹرز، بلال اور سکندر، کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی حکام کے مطابق واقعے میں کسی شہری کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ سے شدید حملے

    چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے دوسری جانب مار کیٹ ایسوسی ایشن نے فائر بریگیڈ اہلکاروں کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا، جبکہ بے ہوش ہونے وا لے فائر فائٹر سکندر کے لیے اضافی 2 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

    واقعے کے باعث کراچی ٹریفک پولیس نے اتحاد چوک سے لبرٹی چوک تک طارق روڈ کے دونوں اطراف ٹریفک کو متبادل گلیوں میں منتقل کر دیا شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں ٹریفک پولیس کے اہلکار موقع پر موجود رہ کر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مصرو ف ہیں۔

    افغانستان میں ڈرون اسمبلی ورکشاپس پر حملے، ننگرہار اور کابل میں چھ مراکز تباہ

  • بغداد میں امریکی سفارتخانے پر  ڈرون اور راکٹ سے شدید حملے

    بغداد میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون اور راکٹ سے شدید حملے

    بغداد:امریکی سفارتخانہ بغداد کو ڈرون اور راکٹ حملوں کی شدید لہر کا نشانہ بنایا گیا ہے، جسے حالیہ عرصے کا سب سے بڑا اور شدید حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں اور فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حملہ اتنا شدید تھا کہ اسے حالیہ حملوں کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ سمجھا جا رہا ہے حملوں سے چند گھنٹے قبل ہی امریکہ کے سفارتخانے نے عراق میں موجود اپنے شہریوں کے لیے سکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا۔

    الرٹ میں خبردار کیا گیا تھا کہ ایران سے منسلک عسکریت پسند گروہ بار بار انٹرنیشنل زون بغداد کو نشانہ بنا رہے ہیں،تاحال حملوں میں جانی یا مالی نقصان کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، تاہم سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

    افغانستان میں ڈرون اسمبلی ورکشاپس پر حملے، ننگرہار اور کابل میں چھ مراکز تباہ

    ایران جنگ،سات ممالک میں تقریباً 200 امریکی فوجی زخمی

    ٹرمپ کا چین دورہ مؤخر ہونے کا امکان، ایران جنگ جلد ختم ہونے کا دعویٰ

  • پاکستان اور افغانستان کشیدگی: چین کی ثالثی کی پیشکش

    پاکستان اور افغانستان کشیدگی: چین کی ثالثی کی پیشکش

    چین نے پیر کے روز پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کی پیشکش کا اعادہ کیا ہے۔

    چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ اس وقت سب سے فوری ضرورت یہ ہے کہ جنگ کے پھیلاؤ کو روکا جائے اور دونوں ممالک کو جلد از جلد مذاکرات کی میز پر واپس لایا جائےچین افغانستان اور پاکستان کے درمیان مفاہمت اور تعلقات میں بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے،بیجنگ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان ثالثی بھی کر رہا ہے۔

    چند روز قبل چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں اسلام آباد اور کابل کے درمیان تنازعات کو طا قت کے بجائے مکالمے اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا تھا،افغان طالبان کے 2021 میں کابل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان میں دہشتگردی میں دوبارہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کی مہرآباد ایئرپورٹ پر کارروائی، آیت اللہ علی خامنہ ای کا طیارہ تباہ

    اسلام آباد بارہا طالبان حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرے،خصوصاً کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی سے منسلک عناصر کے خلاف کارروائی کرے، تاہم حکام کے مطابق ان مطالبات پر خاطر خواہ عمل نہیں ہوا۔

    ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، برطانوی وزیراعظم

  • اسرائیلی فوج کی مہرآباد ایئرپورٹ پر کارروائی، آیت اللہ علی خامنہ ای کا طیارہ  تباہ

    اسرائیلی فوج کی مہرآباد ایئرپورٹ پر کارروائی، آیت اللہ علی خامنہ ای کا طیارہ تباہ

    اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے وہ طیارہ تباہ کر دیا جو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے زیر استعمال تھا۔

    فوجی بیان کے مطابق یہ کارروائی رات کے وقت کی گئی اور تباہ کیا جانے والا طیارہ ایرانی اعلیٰ حکام اور فوجی شخصیات کی اندرون و بیرون ملک آمد و رفت کے لیے استعمال ہوتا تھا،اس طیارے کے ذریعے اتحادی ممالک کے ساتھ رابطہ اور ہم آہنگی بھی کی جاتی تھی۔

    واضح رہے کہ مہرآباد ایئرپورٹ تہران کے قدیم ترین ہوائی اڈوں میں سے ایک ہے اور اس وقت بنیادی طور پر ملکی اور علاقائی پروازوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ ہوائی اڈہ ایک دوہرا استعمال رکھنے والی تنصیب بھی ہے جہاں سویلین پروازوں کے ساتھ ساتھ فضائیہ کے اثاثے بھی موجود ہیں۔

    ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، برطانوی وزیراعظم

    آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، 2 پاکستانی پلئیرزبھی شامل

    آپریشن غضب للحق : باجوڑ سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ

  • آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، 2 پاکستانی  پلئیرزبھی شامل

    آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، 2 پاکستانی پلئیرزبھی شامل

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فروری 2026 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے-

    پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان، انگلینڈ کے آل راؤنڈر ول جیکس اور امریکا کے فاسٹ بولر شیڈلے وین شالکوک کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جب کہ آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے ناموں میں پاکستان کی فاطمہ ثنا، سری لنکا کی ہرشیتھا سمارا وکرما اور بھارت کی ارون دہاتی ریڈی شامل ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال فروری میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے،پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان اس فہرست میں شامل ہیں، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے۔

    صاحبزادہ فرحان نے ٹورنامنٹ میں 383 رنز اسکور کیے اور اس طرح ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ 2014 کے ایڈیشن میں ویرات کوہلی کے 319 رنز تھا صاحبزادہ فرحان نے 160.25 کے اسٹرائیک ریٹ اور 76.60 کی اوسط سے رنز بنائے اور ٹورنامنٹ میں 2 سنچریاں بھی اسکور کیں مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے وہ پہلے بیٹر بھی بن گئے، ان کی سنچریاں نمیبیا اور سری لنکا کے خلاف آئیں۔

    ول جیکس

    انگلینڈ کے آل راؤنڈر ول جیکس بھی نامزد کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی جب کہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 173.21 کے اسٹرائیک ریٹ سے 194 رنز اسکور کیے اور 11 وکٹیں بھی حاصل کیں ول چیکس ٹی20 ورلڈ کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں چار مرتبہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بنے۔

    شیڈلے وین شالکوک

    امریکا کے فاسٹ بولر شیڈلے وین شالکوک نے بھی اپنی بولنگ سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب کو متاثر کیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 13 وکٹیں حاصل کیں اور ٹاپ وکٹ ٹیکرز میں شامل رہے انہوں نے ایونٹ کے ابتدائی میچ میں بھارت کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کے خلاف بھی گروپ مرحلے میں 4 وکٹیں لے کر نمایاں کارکردگی دکھائی جب کہ ان کی اکانومی ریٹ 7.76 رہی۔

    آئی سی سی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام پر اعلان کردہ آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھی شامل کیا گیا تھا جب کہ شیڈلے وین شالکوک کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا تھا۔

    ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے امیدواروں کا اعلان

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فروری 2026 کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مینز کے ساتھ ویمنز کیٹیگری میں بھی تین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے خواتین کی فہرست میں سری لنکا کی ہرشیتھا سماراوکرما، پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا اور بھارت کی اروندھتی ریڈی شامل ہیں۔

    ہرشیتھا سمارا وکرما
    آئی سی سی کے مطابق سری لنکا کی بیٹر ہرشیتھا سمارا وکرما نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کی 2-1 سے فتح میں اہم کردار ادا کیاانہوں نے تین ون ڈے میچز میں 57 کی اوسط اور 60.85 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 171 رنز اسکور کیے اور سیریز میں ان کی اننگز 66، 35 اور 70 رنز پر مشتمل تھیں اور وہ سیریز کی سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر رہیں۔

    فاطمہ ثنا

    پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھی نامزد کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں 117 رنز بنائے اور دو وکٹیں بھی حاصل کیں اس کے علاوہ ٹی 20 سیریز میں بھی وہ نمایاں رہیں جہاں انہوں نے پہلے میچ میں 90 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ تیسرے میچ میں ناقابل شکست 47 رنز اسکور کیے اور دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    اروندھتی ریڈی

    بھارت کی فاسٹ بولر اروندھتی ریڈی آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر رہیں۔ بھارت نے یہ سیریز 2-1 سے جیتی،ریڈی نے سیریز کے تین میچز میں بالترتیب 4 وکٹیں دے کر 22 رنز، 2 وکٹیں دے کر 30 رنز اور 2 وکٹیں دے کر 35 رنز حاصل کیے، جس کے ساتھ ان کی اوسط 10.87 اور اکانومی ریٹ 7.25 رہی۔

    آئی سی سی کے مطابق پلیئر آف دی منت ایوارڈ کے فاتح کا فیصلہ آزاد آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی اور دنیا بھر کے شائقین کی ووٹنگ سے کیا جائے گا، شائقین آئی سی سی کی ویب سائٹ پر اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے ہیں، ووٹنگ میں آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی کے ارکان کے ووٹوں کا حصہ 90 فیصد جب کہ شائقین کے ووٹوں کا حصہ 10 فیصد ہوتا ہے۔ پلیئر آف دی منت ایوارڈ کے فاتح کا اعلان ہر ماہ کے دوسرے ہفتے میں آئی سی سی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کیا جاتا ہے۔

  • رحیم یار خان : امدادی رقم کی تقسیم کے دوران دکان کی چھت گر گئی ، 8 خواتین جاں بحق ، 30 زخمی

    رحیم یار خان : امدادی رقم کی تقسیم کے دوران دکان کی چھت گر گئی ، 8 خواتین جاں بحق ، 30 زخمی

    رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے جاں بحق خواتین کی تعداد 8 ہوگئی، ریسکیو حکام کے مطابق شدید زخمی مزید 3 خواتین دم توڑ گئیں، شیخ زید اسپتال میں 50 سے زائد زخمی خواتین زیرعلاج ہیں۔

    رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 8 خواتین جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئیں،رحیم یار خان پولیس کے مطابق چک 125 پی میں خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امدادی رقم لینے کے لیے دکان میں جمع تھیں کہ اسی دوران چھت اچانک گر گئی۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے آئی تھیں، دکان کی کمزور چھت وزن برداشت نہ کرسکی اور گرگئی، دکا ن کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور اور ڈی پی او عرفان علی سموں نے جائے حادثہ کا دورہ کیا، شیخ زید اسپتال میں زخمی خواتین کی عیاد ت بھی کی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رش زیادہ ہونے کے باعث کمزور چھت وزن برداشت نہ کرسکی، واقعے کی تفصیلی رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس،سول اسپتال کو جدید ترین بنانے کا فیصلہ

    دوسری جانب پرنسپل شیخ زید کالج اسپتال رحیم یار خان نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والی 30 خواتین کو اسپتال لایا گیا ہے۔

    پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں 34 فیصد اضافہ

  • پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں 34 فیصد اضافہ

    پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں 34 فیصد اضافہ

    پاکستان میں خواتین اور خواجہ سراؤں پر (صنفی بنیاد پر ہونے والے) تشدد و زیادتی کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

    غیر سرکاری تنظیم ساحل کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران ملک بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے مجموعی طور پر 7071 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں قتل، خودکشی، اغوا، عصمت دری، غیرت کے نام پر قتل اور دیگر تشدد جیسے جرائم شامل ہیں ان واقعات میں کچھ کیسز خواجہ سرا افراد سے متعلق بھی شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 میں قتل کے 1546، اغوا کے 1345، تشدد کے 1169، زیادتی کے 877، خودکشی کے 680، زخمی کرنے کے 449، ہراساں کرنے کے 316، غیرت کے نام پر قتل کے 284 اور تیزاب گردی کے 41 واقعات رپورٹ ہوئے، مجموعی کیسز میں سے 32 فیصد میں ملزمان متاثرہ افراد کے جاننے والے تھے جبکہ 18 فیصد واقعات میں اجنبی افراد ملوث تھےاسی طرح 12 فیصد کیسز میں شوہر ملوث پائے گئے جبکہ تقریباً 20 فیصد واقعات میں ملزم کی شناخت یا تفصیل رپورٹ نہیں کی گئی۔

    واشنگٹن سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی،ایران

    صوبائی بنیاد پر اعداد و شمار کے مطابق صنفی بنیاد پر تشدد کے کل کیسز میں سے 78 فیصد پنجاب سے رپورٹ ہوئے جبکہ 14 فیصد کیسز سندھ سے سامنے آئے اسی طرح 6 فیصد کیسز خیبرپختونخوا جبکہ 2 فیصد واقعات بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے رپورٹ کیے گئے۔

    تیجس کے مسلسل حادثات،بھارتی ناقص دفاعی صلاحیت بے نقاب

  • آپریشن غضب للحق : باجوڑ سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ

    آپریشن غضب للحق : باجوڑ سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ

    پاک افواج نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کردی ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج کی جانب سے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف فیصلہ کن جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد کے قریب موجود افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے سرحدی علاقے میں قائم افغان طالبان کی پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا کارروائی کے دوران گائیڈڈ میزائل کے ذریعے بھی افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

    امریکی کمیشن کی آر ایس ایس ،را پر پابندی کی سفارش

    بنگلہ دیشی وزیراعظم نے نہریں کھودنے کے ملک گیر منصوبے کا افتتاح کر دیا

    بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو سر پر گولی مارنے کی دھمکی

  • ڈرون حملے کے بعد دبئی ایئرپورٹ پر پروازیں بحال ہونا شروع

    ڈرون حملے کے بعد دبئی ایئرپورٹ پر پروازیں بحال ہونا شروع

    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے بعد عارضی طور پر معطل ہونے والی پروازیں اب بتدریج بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دبئی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے ڈرون حملے کے باعث آنے اور جانے والی متعدد پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا جس سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا،ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔

    ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد پاکستان سے دبئی جانے والی مزید 53 پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ آج پاکستان کے مختلف شہروں سے دبئی اور دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے تقریباً 100 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

    بنگلہ دیشی وزیراعظم نے نہریں کھودنے کے ملک گیر منصوبے کا افتتاح کر دیا

    دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ شارجہ، مسقط، سعودی عربیہ اور ابوظہبی کے لیے تقریباً 150 پروازیں معمول کے مطابق آپریشنل ہیں،انتظامیہ کے مطابق فلائٹ آپریشن کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ مسافروں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

    بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو سر پر گولی مارنے کی دھمکی