Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • شدید دھند کے باعث  موٹروے  عارضی طور پر بند

    شدید دھند کے باعث موٹروے عارضی طور پر بند

    نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں کئی اہم موٹروے سیکشنز کو عارضی طور پر بند کردیاہے۔

    موٹروے پولیس کی جانب سے عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سفر شروع کرنے سے پہلے دھند کی صورتحال کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہےموٹر وے پولیس کے مطابق، موٹروے M-4 کے کئی حصے اس وقت ٹریفک کے لیے بند ہیں ان میں فیصل آباد سے گوجرہ تک (کلومیٹر 238 تا کلومیٹر 180)، گوجرہ سے عبدالحکیم تک (کلومیٹر 180 تا کلومیٹر 89)اور شیر شاہ سے عبدالحکیم تک (کلومیٹر 00 تا کلومیٹر 89) کے سیکشنز شامل ہیں۔

    ان مقامات پر شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ڈرائیونگ ممکن نہیں رہی، مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں یا موسمی حالات بہتر ہونے کا انتظار کریں،اسی طرح موٹروے M-5 پر بھی شدید دھند کا اثر دیکھا گیا ہے جہاں شیر شاہ سے ظاہر پیر تک کا حصہ (کلومیٹر 772 تا کلومیٹر 595) ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے مزید برآں موٹروے M-3 پر بھی کئی مقامات متاثر ہوئے ہیں۔

    درکھانہ سے جڑانوالہ تک (کلومیٹر 918 تا کلومیٹر 1064) اور فیض پور ایم-3/ایم-2 جنکشن سے جڑانوالہ تک (کلومیٹر 1147 تا کلومیٹر 1064) کے سیکشنز کو بھی شدید دھند کے پیش نظر عارضی طور پر بند کیا گیا ہےموٹروے پولیس نے تمام شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے پہلے دھند کی تازہ ترین صورتحال، روڈ اپڈیٹس اور روڈ سیفٹی ٹیکنیکس کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں۔

    نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس کے آفیشل ذرائع سے معلومات حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ محفوظ سفر یقینی بنایا جا سکے شہریوں کو یہ بھی یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ دھند میں ڈرائیونگ کے دوران اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حدِ رفتار کو کم رکھیں صورتحال بہتر ہوتے ہی ان تمام بند سیکشنز کو دوبارہ کھول دیا جائے گا-

  • فوج ہماری اپنی ہے جس پر ہمیں فخر ہے،شاہد آفریدی

    فوج ہماری اپنی ہے جس پر ہمیں فخر ہے،شاہد آفریدی

    لاہور: سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے اور فوج ہماری اپنی ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 ٹیموں کا اضافہ خوش آئند ہے، اور ٹیموں کے اضافے سے زیادہ کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقعے ملیں گے۔

    انہوں ںے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا اپنا برانڈ ہے اور اس کا روڈ شو لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے پاکستان ٹیم میں مزید تجربات کی ضرورت نہیں، ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کو جلد از جلد فائنل کر لینا چاہیے،انہوں نے واضح کیا کہ وہ ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی سیریز میں کھلاڑیوں کی بار بار تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں، بگ بیش لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کی شمولیت سے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ حاصل ہو گا، جو مستقبل میں قومی ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا-

  • پاکستان میں انفلوئنزا H3N2 پھیلنے لگا، ایڈوائزری جاری

    پاکستان میں انفلوئنزا H3N2 پھیلنے لگا، ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد:نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے موسمی انفلوئنزا H3N2 سے بچاؤ اور کنٹرول کے لیے ایڈوائزری جاری کردی۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 2025–26 کے سیزن میں انفلوئنزا A(H3N2) سب کلاڈ K عالمی سطح پر سامنے آیا ہے، اگست 2025ء سے مختلف عالمی خطوں میں H3N2 کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جنوبی ایشیا میں مئی تا نومبر 2025ء انفلوئنزا کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور 66 فیصد کیسز H3N2 کے رپورٹ ہوئے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی H3N2 کے نمایاں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پاکستان میں ILI اور SARI کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ہفتہ 44 تا 49 کے دوران 3,40,856 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئےپاکستان میں ٹیسٹ کیے گئے نمونوں میں 12 فیصد H3N2 مثبت پائے گئے، بزرگ، حاملہ خواتین، بچے اور دائمی امراض کے مریض زیادہ خطرے میں، انفلوئنزا سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن مؤثر ترین ذریعہ ہے۔

    پی ٹی آئی کی رہنماؤں اور کارکنوں کو کل اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی کال

    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ہاتھوں کی صفائی، کھانسی و چھینک میں احتیاط اور رش سے گریز ضروری ہے جب کہ درج ذیل احتیاطی تدابیر اپنائیں:

    کھانستے یا چھینکتے وقت منہ اور ناک کو رومال یا ٹشو پیپر سے ڈھانپ لیں، استعمال کے فوراً بعد ٹشو پیپر کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائیں، اپنے ہاتھ صاف پانی اور صابن کے ساتھ اچھی طرح دھوئیں، آنکھوں، منہ اور ناک کو بار بار ہاتھ لگانے سے پرہیز کریں، اس بیماری سے متاثرہ شخص سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں، ماسک کا استعمال کریں، مرض کی صورت میں گھر پر رہیں اور لوگوں سے میل جول میں احتیاط کریں۔

    بنگلا دیش میں ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،سینیئر صحافی گرفتار

  • پی ٹی آئی کی رہنماؤں اور کارکنوں کو کل اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی کال

    پی ٹی آئی کی رہنماؤں اور کارکنوں کو کل اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی کال

    لاہور:عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں تحریک انصاف پنجاب نے کل منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی کال دے دی۔

    پی ٹی آئی پنجاب کے تمام ارکان قومی اسمبلی، رکن پنجاب اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدے داران کو کل دو بجے اڈیالہ کے باہر پہنچنے کا پیغام جاری کردیا گیا ہےتحریک انصاف پنجاب کے چیف آرگنائزر نے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہونے تک وہی موجود رہا جائے۔

    اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت نے تمام رکن قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز کو لازمی پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

  • بنگلا دیش میں ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،سینیئر صحافی گرفتار

    بنگلا دیش میں ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،سینیئر صحافی گرفتار

    بنگلا دیش میں ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں سینیئر صحافی انیس عالمگیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلادیشی پولیس نے پیر کو بتایا کہ انہوں نے سینیئر صحافی انیس عالمگیر کو مبینہ طور پر ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا ہے،صحافی پر سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی کالعدم جماعت کی تشہیر کا بھی الزام ہے۔

    انیس عالمگیر کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت 3 دیگر افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹاک شوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلایا اور عوامی لیگ کی بحالی کی سازش کی۔

    واضح رہے کہ بنگلادیشی عبوری حکومت نے مئی میں انسدادِ دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم کے تحت شیخ حسینہ کی عوامی لیگ پر پابندی عائد کی تھی، بنگلا دیش میں میڈیا کی آزادی طویل عرصے سے خطرات کا شکار رہی ہے اور شیخ حسینہ کے دورِ اقتدار کو جنوبی ایشیائی ملک میں میڈیا آزادی کے بدترین ادوار میں شمار کیا جاتا ہے،رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مطابق بنگلادیش 2025 میں پریس فریڈم کی عالمی درجہ بندی میں 180 ممالک میں 149ویں نمبر پر ہے۔

  • آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

    آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری

    اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 5.90 فیصد تک کمی کردی،نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.61 فیصد کمی کی گئی ،سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.57 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 10.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔ نئی قیمت 11.82 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ،درآمدی آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوگا۔

  • سڈنی  واقعہ :  آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز کابھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ

    سڈنی واقعہ : آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز کابھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فائرنگ کے ذریعے 16 افراد کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آ گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے اس واقعے پر بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی انٹیلی جنس اداروں نے دہشتگردی میں ملوث عناصر کے حوالے سے معلومات اور پوچھ گچھ کے لیے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے تاکہ واقعے کے پس منظر اور ممکنہ روابط کا تعین کیا جا سکے۔

    واضح رہے کہ سڈنی دہشتگردی واقعے میں ملوث ایک دہشتگرد کے قریبی دوست نے بیان دیا تھا کہ نوید کا تعلق بھارت سے ہے دوست کے مطابق دہشتگرد نوید کے والد بھارتی جبکہ اس کی والدہ اطالوی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ان معلومات اور بیانات سے یہ بات مزید واضح ہوتی جا رہی ہے کہ سڈنی حملے میں ملوث عناصر کے بھارت سے روابط موجود ہیں آسٹریلوی حکام واقعے کی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس معاملے پر توجہ بڑھتی جا رہی ہے۔

  • سرکاری محکموں میں ہونے والی کرپشن کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    سرکاری محکموں میں ہونے والی کرپشن کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ہیڈ ٹیچرز کیلئے الاؤنس پانچ ہزار سے بڑھا کر 10ہزار کردیا-

    وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، صوبائی حکومت نے سرکاری محکموں میں ہونے والی کرپشن کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا،پنجاب میں 3ماہ میں ہر محکمے کی مکمل انکوائری مکمل ہوگی ، کرپشن صفر اور جوابدہی یقینی ہوگی،صوبائی حکومت نے راولپنڈی میں پنجاب کا دوسرا آئی ٹی سٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا،نوجوانوں کے روزگار کیلئے ایک سال میں 2300 نوجوانوں کو اسکل پروفیشنلز بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

    اجلاس میں جدید ٹریفک لائٹس سے لاہور میں ٹریفک کا نظام بدلنے کی منظوری دی گئی ،پنجاب میں زیبرا کراسنگ کے ذریعے سڑکیں محفوظ بنائی جائیں گی،غیر قانونی لائٹس سے روکنے والے وارڈن کیلئے ایک لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا گیا،لائیو اسٹاک کو کمپنی بنا کر مویشی ایکسپورٹ کرنے کا ہدف دے دیا گیا،گندم کا شت کا ہدف بروقت اور باقی صوبوں سے جلد پورا کرنے پر وزیر زراعت کو مبارکباد پیش کی گئی ،پی ایچ اے لاہور کو شاندار کارکردگی پر شاباش دی گئی۔

    پنجاب کے مذہبی رہنماؤں اور امام مسجد صاحبان کو اعزازیہ دینے کی پالیسی منظور کرلی گئی ،اس کے علاوہ محکمہ اسکل ڈویلپمنٹ کے اسٹرکچرپلاننگ یونٹ میں 24خالی آسامیوں پر بھرتی،پنجاب ایجوکیشن،کریکولم،ٹریننگ اتھارٹی کے اسٹاف کی بھرتی کیلئے پابندی میں نرمی کی منظوری دے دی گئی ۔

    اجلاس میں پنجاب فنانشل ایڈوائزری سروسز میں بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی بھی منظوری دی گئی ،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے چیئرپرسن، سیکرٹریز اور کنٹرولر کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ۔

    چیچہ وطنی،کمالیہ، پیر محل اور شور کوٹ روڈ 46کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و توسیع،ہولی فیملی اسپتال فیصل آباد کیلئے درکار ضروری آلات کی خریداری،100بیڈز مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال مری کو جنرل اسپتال میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی گئی ،گوجرانوالہ میں مریم نوازانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام،وزیراعلیٰ پنجاب لائیواسٹاک ای کریڈٹ اسکیم،ضلع قصور کی 66ڈویلپمنٹ سکیمیں اے ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک پائی کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی،سرکاری خزانہ عوام کی امانت ہے، کسی کرپشن کا بوجھ نہیں اٹھایا جائے گا۔

  • روہڑی اسٹیشن کو بھی جدید طرز پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

    روہڑی اسٹیشن کو بھی جدید طرز پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

    کراچی:پاکستان ریلویز نے سندھ میں کراچی کے بعد روہڑی اسٹیشن کو بھی جدید طرز پر اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    وزیر ریلوے کی زیرِ صدارت سکھر ریلوے ڈویژن سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ریلوے انفرا اسٹرکچر اور سہولیات پر تفصیلی غور کیا گیا،وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر وزیرِ ریلوے نے سی ایم سندھ کے اشتراک سے سندھ میں ریلوے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی کامیاب اَپ گریڈیشن کے بعد اب روہڑی ریلوے اسٹیشن کی باری ہے، روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن کا جامع ماسٹر پلان تیار کر لیا گیارواں ماہ روہڑی اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن کے لیے ٹینڈر جاری کیا جائے گا اور روہڑی اَپ گریڈیشن منصوبہ سندھ حکومت کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا، منصوبے کی لاگت کا 50 فیصد سندھ حکومت جبکہ 50 فیصد پاکستان ریلوے برداشت کرے گی۔

    روہڑی ریلوے اسٹیشن کی اَپ گریڈیشن آئندہ سال جون تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےوزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اَپ گریڈیشن کے بعد روہڑی اسٹیشن ملک کے جدید ترین اور بہترین ریلوے اسٹیشنز میں شامل ہوگا،روہڑی ریلوے اسٹیشن پر روزانہ 20 ہزار سے زائد مسافروں کی آمد و رفت ہوتی ہے جس کے باعث سہولیات میں بہتری ناگزیر قرار دی گئی ہے۔

    وزیرِ ریلوے نے روہڑی اسٹیشن کو پاکستان ریلوے کے ایک اہم جنکشن کے طور پر مزید مؤثر بنانے کا اعلان بھی کیاپاکستان ریلوے نے سکھر ریلوے اسٹیشن کو بھی اس کی اصل تاریخی اور جمالیاتی حالت میں اَپ لفٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے سکھر ایکسپریس کے ریکس کی ریفربشمنٹ اور اَپ گریڈیشن بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے روہڑی منصوبے اور دیگر ترقیاتی امور میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے غیر محفوظ (Unmanned) ریلوے کراسنگز کو محفوظ (Manned) بنانے پر وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تفصیلی توجہ کی یقین دہانی کروائی گئی،وزیرِ ریلوے نے وزیراعلیٰ سندھ کے تعاون کا خیر مقدم کیا۔

    اسی طرح، مسافروں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کو خط ارسال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا،وزیرِ ریلوے نے واضح مؤقف دیا ہے کہ فوڈ کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

  • بگ بیش لیگ:امپائر نے میچ میں شاہین آفریدی  کو بولنگ کرانے سے روک دیا

    بگ بیش لیگ:امپائر نے میچ میں شاہین آفریدی کو بولنگ کرانے سے روک دیا

    بگ بیش لیگ میں شاہین آفریدی کی ڈیبیو میچ میں مایوس کن کارکردگی ،بولنگ کرانے سے ہی روک دیا گیا-

    بگ بیش لیگ میںفاسٹ بالر نے 2.4 اوورز میں کوئی وکٹ لئے بغیر 43 رنز دیے، شاہین آفریدی کو اوور میں دو شولڈر ہائی فل ٹاس کرانے پر امپائر نے میچ میں مزید بولنگ کرانے سے بھی روک دیا۔

    دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان میں پیس بولنگ کو درپیش ایک دیرینہ مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی پچز عموماً فاسٹ بالرز کے لیے زیادہ مددگار ثابت نہیں ہوتیں،بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کے لیے ڈیبیو سے قبل ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ آسٹریلوی وکٹیں انہیں بولنگ میں بہتر معاونت فراہم کریں گی، جو پاکستان کی نسبت زیادہ بولر فرینڈلی ہوتی ہیں۔

    شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ آسٹریلیا میں اپنی بولنگ کو مقامی کنڈیشنز کے مطابق ڈھالنے کے خواہشمند ہیں اور انہیں بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے بیٹسمینوں کے خلاف بولنگ کا تجربہ بھی فائدہ دے گا۔