Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • سلطان محمد گولڈن کا ریورس ریمپ جمپ میں نیا عالمی ریکارڈ

    سلطان محمد گولڈن کا ریورس ریمپ جمپ میں نیا عالمی ریکارڈ

    پاکستان کے معروف اسٹنٹ مین سلطان محمد گولڈن نےدور مقام سے ریورس ریمپ جمپ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

    سلطان محمد گولڈن نے طویل فاصلے کی ریورس ڈرائیونگ کے بعد کامیابی کے ساتھ ریمپ جمپ مکمل کیا اور 121.72 فٹ کا شاندار جمپ لگا کردنیا کو حیران کردیااس سے قبل دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ کا عالمی ریکارڈ 89 فٹ 3 انچ طویل تھا، جسے سلطان گولڈن نے نمایاں فرق سے توڑدیا،اس خطرناک اور تکنیکی اعتبار سے مشکل اسٹنٹ میں غیر معمولی مہارت، توازن اوراعصابی مضبوطی کا مظاہرہ کیا گیا۔

    تقریب میں موجود شائقین اورماہرین نے سلطان محمد گولڈن کی کارکردگی کو بے مثال قرار دیا، سلطان گولڈن کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی محنت، مسلسل مشق اوراپنے ملک کا نام روشن کرنے کے جذبے کا نتیجہ ہےانہوں نے اپنے کوچ، ٹیم اوراہلِ خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے رہیں گے، سلطان محمد گولڈن کے اس ریکارڈ نے پاکستان کا نام عالمی اسٹنٹ ریکارڈز میں ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔

  • سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی ہو گئی ہے۔

    آج سونے کے نرخ میں دو ہزار روپے کی کمی ہو گئی ہے،اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کا نیا نرخ 4 لاکھ 52 ہزار 262 روپے ہو گیا ہے، 10 گرام سونا 1715 روپے سستا ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 741 روپے ہو گئی ہے،عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 20 ڈالر کمی ہونے سے فی اونس سونا 4 ہزار 299 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز سونا 10 ہزار 700 روپے تولہ مہنگا ہوا تھا-

    واضح رہے کہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 220 روپے کی کمی ہونے سے قیمت 6 ہزار 464 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

  • اسرائیل :پرائمری اسکولوں میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی  کا اعلان

    اسرائیل :پرائمری اسکولوں میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی کا اعلان

    اسرائیل نے تمام پرائمری اسکولوں میں اسمارٹ موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا –

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزارتِ تعلیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا یہ فیصلہ بچوں پر اسمارٹ فونز کے بڑھتے ہوئے منفی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے یہ نئی پالیسی ملکی و بین الاقوامی تحقیق کے بعد مرتب کی گئی تاکہ ایک محفوظ، صحت مند اور مثبت تعلیمی ماحول میسر آئے،اس اقدام سے بچوں میں سوشل میڈیا کے بے جا استعمال میں کمی، غیر موزوں مواد تک رسائی کی روک تھام اور کلاس روم میں توجہ بڑھانے میں مدد ملے گی۔

    موبائل فونز کے استعمال پر پابندی سے متعلق کلاس روم میں آگاہی پروگرام اور والدین کے ساتھ مکالمے کا انعقاد بھی کیا جائے گا،فیصلے کا اطلاق 2 فروری 2026 سے ہوگاجس کا مقصد والدین اور بچوں کے اس پابندی سے متعلق شکوک و شبہات کو دور اور ذہن سازی کرنا ہے تاکہ موبائل فون کے متوازن اور صحت مند استعمال کا تصور اجاگر ہو سکے۔

    رواں تعلیمی سال کے آغاز یعنی ستمبر 2025 سے تل ابیب کے تمام اسکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پہلے ہی پابندی نافذ ہےدارالحکومت میں پابندی میونسپلٹی کے خودمختار فیصلے کے تحت عمل میں لائی گئی تھی جب کہ اس سے پہلے اسرائیل میں موبائل فون پر پابندی کا اختیار ہر اسکول کو الگ سے حاصل تھا۔

    واضح رہے کہ دنیا کے کئی ممالک پہلے ہی اسکولوں میں اسمارٹ فون ممنوع قرار دے چکے ہیں جن میں آسٹریلیا اور فرانس بھی شامل ہیں،یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے آخر میں 30 فیصد جبکہ 2024 کے آخر میں 40 فیصد تعلیمی نظاموں نے اسکولوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر جزوی یا مکمل پابندی نافذ کی تھی۔

  • عمران خان کی حراست کے تمام پہلو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں، اقوام متحدہ

    عمران خان کی حراست کے تمام پہلو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں، اقوام متحدہ

    جنیوا: اقوامِ متحدہ کی خصوصی ماہر برائے انسدادِ تشدد، ایلس جِل ایڈورڈز نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان حکومت فوراً اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حراست کے حوالے سے سامنے آنے والی غیر انسانی اور غیر شائستہ صورتحال کو ختم کیا جا سکے۔

    اقوام متحدہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ایڈورڈز نے واضح کیا کہ عمران خان کی حراست کے تمام پہلو بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں، ستمبر 2023 میں اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کے بعد انہیں طویل عرصے تک تنہائی میں رکھا گیا ہے، روزانہ تقریباً 23 گھنٹے ان کی بیرک بند رہتی ہے اور بیرونی دنیا تک رسائی انتہائی محدود ہے اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ان کے سیل میں مسلسل کیمرے کی نگرانی موجود ہے، جس سے نجی زندگی کا حق شدید متاثر ہوتا ہے۔

    ایڈرڈز نے کہا کہ طویل یا غیر معینہ مدت کی تنہائی بین الاقوامی قانون کے تحت ممنوع ہے، اور 15 دن سے زیادہ جاری رہے تو اسے ذہنی تشدد کے برابر سمجھا جاتا ہےمران خان کی تنہائی فوری طور پر ختم ہونی چاہیے کیونکہ یہ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس سے صحت پر سنگین منفی اثرات پڑ سکتے ہیں،رپورٹس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ عمران خان کو نہ تو باہر وقت گزارنے کی اجازت ہے اور نہ ہی دوسرے قیدیوں کے ساتھ کسی قسم کا میل جول۔

    وہ اجتماعی عبادات میں شرکت نہیں کر سکتے اور وکلا، اہلِ خانہ اور عدالتی طور پر مجاز افراد سے ملاقاتیں اکثر درمیان میں روک دی جاتی ہیں،ان کی بیرک چھوٹی، بغیر قدرتی روشنی کے اور ناکافی ہوا داری کے ساتھ بیان کی گئی ہے موسمِ گرما اور سرما میں شدید درجہ حرارت، خراب ہوا کے باعث بدبو، اور کیڑوں کی افزائش جیسے مسائل بھی درج ہیں، اسی وجہ سے ان کی طبی حالت متاثر ہوئی ہے، جن میں متلی، الٹیاں اور نمایاں وزن میں کمی شامل ہے۔

    اقوامِ متحدہ کی ماہر نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شخص جسے حراست میں رکھا جائے، اس کے ساتھ انسانی وقار کے مطابق برتاؤ ضروری ہے۔ قیدی کی عمر، صحت اور جسمانی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے مناسب آرام، موسم سے تحفظ، جگہ، روشنی، گرمی اور ہوا داری مہیا کی جانی چاہیے،عمران خان کی عمر 72 برس ہے اور انہیں پہلے سے سنگین طبی مسائل لاحق رہے ہیں، ایڈورڈز نے مطالبہ کیا کہ ان کے ذاتی ڈاکٹرز کو فوری رسائی دی جائے،انہوں نے پاکستانی حکام کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے اور کہا ہے کہ وہ عمران خان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

  • سندھ حکومت کا زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جامع اصلاحات کا اعلان

    سندھ حکومت کا زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جامع اصلاحات کا اعلان

    کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چھوٹے کاشت کاروں کے لیے قرضوں کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کی جائیں-

    ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت زرعی شعبے سے متعلق اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیرِ زراعت محمد بخش مہر، چیف سیکریٹری و دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں زرعی ترقی، کریڈٹ سکیمز اور ہاریوں کی معاونت پر غور کیا گیا، سندھ حکومت نے زرعی شعبے کی ترقی کے لیے جامع اصلاحات کا اعلان کیا۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ آبادگار معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے، جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق پر مبنی زراعت کو فروغ دیا جائے غیر شفافیت یا ہاریوں کے فنڈز میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،چھوٹے کاشت کاروں کے لیے قرضوں کی فراہمی میں آسانیاں پیدا کی جائیں-

    وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہاریوں کے لیے بر وقت اور شفاف مالی معاونت یقینی بنائی جائے، وزیر اعلیٰ سندھ نے نئی اور سمارٹ کراپنگ پیٹرن اختیار کرنے کی تاکید کی،اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق فصلوں کے پیٹرن بدلنے پر مشاورت کی گئی-

  • رواں سال  ملک میں چاندی کی اسمگلنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ

    رواں سال ملک میں چاندی کی اسمگلنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق رواں سال کے 5 ماہ کے دوران پاکستان کسٹمز نے ملک بھر کے بین الاقوامی ائیر پورٹس پر2.73 کلوگرام سونا اور 359 کلوگرام چاندی ضبط کیا-

    ایف بی آر کے مطابق پاکستان کسٹمز نے رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 30 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی ضبط کرلیا جبکہ ملک میں چاندی کی اسمگلنگ کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    ایف بی آر نے بتایا کہ چاندی کی درآمدات اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت تجارت کے قواعدو ضوابط کے تحت ہوتی ہیں اور مارکیٹ جائزوں کے مطابق چاندی کی قیمت میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران دوگنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے، قیمت میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے ملک میں چاندی اسمگلنگ کا رحجان بڑھا ہے تاہم ایف بی آر اسمگلنگ کی روک تھام اور اس کے منفی اثرات سے قومی معیشت کے تحفظ کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

  • ڈنمار ک کا15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی  کا فیصلہ

    ڈنمار ک کا15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فیصلہ

    ڈنمارک نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ڈنمارک کی حکومت کا کہنا ہے کہ کم عمر بچوں کی انٹرنیٹ تک رسائی کو روکنے کا منصوبہ تیار کررہے ہیں جسے پہلے بل کی صورت اسمبلی میں پیش کیا جائے گااس بل کو حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے اراکین کی مکمل حمایت حاصل ہے اور باضابطہ منظوری کے بعد آئندہ برس سے نافذ بھی ہوسکتا ہے۔

    عمر کی تصدیق کے لیے ڈنمارک ایک ڈیجیٹل ایویڈنس ایپ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کے ذریعے پابندی پر عمل یقینی بنایا جا سکے گا فی الوقت بل کے مندرجات دستیاب نہیں تاہم امکان ہے کہ 13 سال سے 15 سال کی عمر تک بچے والدین کے اکاؤنٹس استعمال کرسکتے ہیں البتہ 13 سال سے 15 سال تک کے عمر کے بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ ڈنمارک میں 98 فیصد بچے اپنا خود کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں اور ناسمجھی میں جرائم پیشہ گروہوں کے ہتھے بھی چڑھ جاتے ہیں،دوسری جانب حال ہی میں آسٹریلیا نے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی نافذ کی ہے-

  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا گیا

    گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا گیا

    الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا،جس کے مطابق پولنگ 24جنوری 2026کو ہو گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 سے 22 دسمبر تک جمع ہوں گے،امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری ہوگی،اسکروٹنی کی آخری تاریخ 30 دسمبر مقرر کی گئی ہے،اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2026 ہوگی،اپیلٹ ٹربیونل 10 جنوری تک فیصلے سنائے گا،امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہر ست 11 جنوری کو جاری ہوگی،امیدوار دستبرداری اور حتمی فہرست 12 جنوری کو شائع ہوگی،انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔

    الیکشن کمیشن جی بی نے انتخابات 2026 کے لیے ڈی آر اوزکا تقرر بھی کر دیا،تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران تعینات کردئیے گئےگلگت میں امیر حمزہ ،اسکردو میں خورشید احمد،دیامر میں سہیل احمد خان اورغذر میں لقمان حکیم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر ہوں گےاسی طرح منہاج علی راجہ استور ،نظام الدین ہنزہ اورمنحس حسین نگر میں ڈی آر او تعینات کئے گئے ہیں،گانچھے میں محمد اسحاق ،کھرمنگ میں محمد شریف ایڈیشنل سیشنز جج بطورڈی آر او ہوں گے شگر میں منظور حسین ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر تعینات کئے گئے ہیں-

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل شفاف، منظم اور قانون کے مطابق ہوگا،تمام اضلاع میں انتخابی انتظامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں۔

  • وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر  سے ملاقات

    وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

    اشک آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کے درمیان ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے باقاعدہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

    وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمعہ کو یہاں ترکمانستان کی تیس سالہ مستقل غیر جانبداری کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ فورم کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے دو طرفہ ملاقات کی، خوشگوار ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اس سال کے شروع میں دونوں ممالک کو بیرونی جارحیت کا سامنا کرنے کے وقت ایک دوسرے کو فراہم کی جانے والی مضبوط حمایت کو سراہا۔

    اس سال کے شروع میں پاک-ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22 ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دو طرفہ تجارت کے حجم کو بڑھانے، سرحدی منڈیوں کو فعال کرنے، سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانے اور اسلام آباد-بلوچستان ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ذریعے دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے فریقین کے مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ افغان سرزمین سے اٹھنے والی دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے سنگین سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے افغانستان حکومت بامعنی کارروائی کرے،دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری امن کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، صدر پیزشکیان نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

    بیان کے مطابق یہ ملاقات پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے جو ان کی مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے سے جڑے ہوئے ہیں، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باقاعدہ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم نے ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خمینی کے لیے تہہ دل سے تہنیتی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • فیض حمید کے مبینہ سیاسی فرنٹ مین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی،  فیصل واوڈا

    فیض حمید کے مبینہ سیاسی فرنٹ مین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی، فیصل واوڈا

    سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے مبینہ سیاسی فرنٹ مین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی، اور معاملے کی مکمل چھان بین ناگزیر ہے-

    فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محض استعفیٰ دینے سے معاملہ ختم نہیں ہوگا انہوں نے سوال اٹھایا کہ رات 12 بجے عدالتیں کس نے کھلوائیں اور نواز شریف کو پھنسا کر پھر رہا کرنے والا کون تھا؟ فیصل واوڈا کے مطابق دھرنے کے دوران جس جج نے فون کیا تھا، اس کی تحقیقات بھی ضروری ہیں تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔

    فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ سابق جنرل فیض حمید سے تمام مراعات واپس لی جائیں گی، کیونکہ ان کے محلات ایک دو نہیں بلکہ متعدد مقامات پر موجود ہیں، فیض حمید کے مبینہ سیاسی فرنٹ مین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی، اور معاملے کی مکمل چھان بین ناگزیر ہے۔

    قبل ازیں ایک بیان میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید بانی پی ٹی آئی سے متعلق اہم بیان دیں گے اور اب 9 مئی کے حوالے سے کوئی ابہام باقی نہیں رہنا چاہیےفیض حمید شواہد اور گواہیاں خود پیش کریں گے فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ ہےہ فیض حمید کو چار الزامات میں سزا ہوئی ہے اور ان کے خلاف 9 مئی کا کیس بھی جاری ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو روکتا تھا کہ اس طرف نہ جائیں، میں نے 9 مئی جیسے واقعات سے منع کیا تھا، منع کرنے پر مجھے 9 مئی سے پہلے نکال دیاگیا، فیلڈمارشل نے اپنے ادارے سے احتساب کا عمل شروع کیا، بانی پی ٹی آئی سب کچھ کنٹرول کرناچاہتے تھے پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان، فوج اور شہداکانقصان ہوا، تحریک انصاف کیلئے آج ماتم کا دن ہے، کوئی پاکستان سے بڑا نہیں،کوئی کٹہرے سے باہر نہیں، ملک، فوج اور شہدا کے دشمنوں کے لیے کوئی معافی نہیں۔