Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ معطل

    مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ معطل

    سندھ ہائیکورٹ نےصوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا۔

    سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے ہراسانی کا مرتکب قرار دینے کے صوبائی محتسب کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا،مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے مونس علوی کو حکم دیا کہ وہ جرمانےکی رقم 25 لاکھ روپے ناظر سندھ ہائیکورٹ کو جمع کرائیں،اس کے علاوہ عدالت نےصوبائی محتسب اور شکایت کنندہ کو نوٹس بھی جاری کردیے عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے؟

    وکیل مونس علوی نے کہا کہ سندھ میں وفاقی قانون لاگو ہوتا ہے لیکن صوبائی محتسب بنایا ہوا ہےجسٹس فیصل کمال عالم نے نے استفسار کیا کہ فیصلے میں کیا غلط ہے، وکیل نے کہاکہ کیس کی سماعت کا اختیار وفاقی محتسب کو ہے صوبائی کو نہیں، صوبائی محتسب کی جانب سے دی گئی سزا غیرقانونی ہے۔

    واضح رہے کہ صوبائی محتسب جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے جمعرات کو کے-الیکٹرک کی سابق چیف مارکیٹنگ آفیسر مہرین زہرہ کو ہراساں کرنے پر کمپنی کے سی ای او مونس علوی پر بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔

    صوبائی محتسب نے کہا تھا کہ سی ای او کے الیکٹرک نے شکایت کنندہ مہرین زہرہ کو ہراساں اور ذہنی اذیت میں مبتلا کیا، مونس علوی اگر جرمانے کی رقم ادا نہ کریں تو ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائے جبکہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔

    مونس علوی کے خلاف کے الیکٹرک کی سابق چیف مارکیٹنگ افسر مہرین زہرہ نے شکایت درج کرائی تھی، شکایت کنندہ کو 2019 میں کے الیکٹرک نے بطور کنسلٹنٹ رکھا تھا۔

  • بدلتی اسٹریٹجک صورتحال کے باوجود پاک-چین دوستی  ناقابل تسخیر ہے، فیلڈ مارشل

    بدلتی اسٹریٹجک صورتحال کے باوجود پاک-چین دوستی ناقابل تسخیر ہے، فیلڈ مارشل

    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاک-چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے-

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے 98ویں یوم تاسیس پر جی ایچ کیو میں تقریب ہوئی، جس میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ زونگ، چینی سفارتخانے کے افسران اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چینی مہمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’چین کے دفاع، سلامتی اور ترقی میں پی ایل اےکا کردار قابل تعریف ہے، پاک-چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے اور بدلتے ہوئے چیلنجز کے باوجود پاک-چین تعلقات مضبوط ہیں،انہوں نے بدلتی اسٹریٹجک صورتحال کے باوجود پاک-چین دوستی کو ناقابل تسخیر قرار دیا اور کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے کے درمیان بھائیوں جیسا رشتہ ہےفیلڈ مارشل نے پاک فوج اور پی ایل اے کی شراکت کو مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کا محافظ قرار دیا۔

    تقریب سے خطاب میں چینی سفیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے بےمثال کردار ادا کیا،انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت اور عزم کا اعادہ کیا۔

  • پرتگال اور جرمنی نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا

    پرتگال اور جرمنی نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا

    پرتگال اور جرمنی نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رنگیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک آئندہ ماہ کے آغاز میں فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہےپرتگال ایک خودمختار ملک ہے اور اپنی خارجہ پالیسی آزادانہ طور پر تشکیل دیتا ہے۔

    جرمنی کے وزیر خارجہ جوہان وڈیفل نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل اور فلسطینی قیادت کے درمیان دو ریاستی حل پر مذاکرات کا عمل بحال نہ ہوا تو جرمنی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔

    بچوں کو دودھ پلانے کا عالمی ہفتہ،آصفہ زرداری کا پیغام

    واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں برطانیہ، فرانس، مالٹا اور کینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو مشروط طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں،فلسطینی ریاست کے حق میں یہ عالمی بیانیہ اسرائیل پر دباؤ بڑھانے اور مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔

    گلگت بلتستان، گلیشیئر پھٹنے سے باپ بیٹا گہری کھائی میں جا گرے

  • یاسمین راشد کی 9مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر

    یاسمین راشد کی 9مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر

    لاہور:تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر دیں۔

    یاسمین راشد نے تھانہ شادمان حملہ، شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اپیلیں دائر کیں جبکہ جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں بھی اپیل دائر کی،انہوں نے سزاؤں کو معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، لہٰذا لاہور ہائی کورٹ تینوں مقدمات میں سزا کالعدم قرار دے۔ عدالت اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔

    بنگلہ دیش : سابق وزیر سمیت 16 افراد سازش کے الزام میں گرفتار

    لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد دیگر رہنماؤں کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں۔

    واضح رہے کہ 11 اگست کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کردیا تھا، جب کہ یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمرسرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی تھی۔

    وزیراعظم پاکستان کی ایران کے صدر سے ملاقات

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کے کیسز کی سماعت کی تھی، عدالت نے 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمات کا فیصلہ سنایا، شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا تھا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں 5، 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    افغانستان ،زلزلے سے تباہی، 500 اموات

  • عافیہ صدیقی کیس: جسٹس انعام امین منہاس والا بینچ بھی ٹوٹ گیا

    عافیہ صدیقی کیس: جسٹس انعام امین منہاس والا بینچ بھی ٹوٹ گیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس کی سماعت کے لیے بنایا گیا نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی،کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے ٹرانسفر کیا گیا تھا جس بینچ نے عدالتی حکم عدولی پر وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے تھے،امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی کے لیے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کی۔

    درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ لارڈ شپ یہ معاملہ کافی پیچیدہ ہو گیا ہے جس پر عدالت نے کہا کوئی پیچیدہ نہیں ہوا، چیف جسٹس کے ماسٹر آف روسٹر کے حوالے سے میرا فیصلہ موجود ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار

    عمران شفیق ایڈووکیٹ نے کہا میں نے یہ فیصلہ نہیں پڑھا آپ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس ماسٹر آف روسٹر ہے؟جسٹس انعام امین منہاس نے کہا کہ منیب صاحب کی بھی یہی رائے تھی میں نے بھی وہی فیصلہ دیا ہے میرا فیصلہ ہے ماسٹر آف روسٹر چیف جسٹس ہے، دوسری رائے یہ آئی کہ وہ نہیں ہیں اب دو آرا کی وجہ سے یہ معاملہ لارجر بینچ کو بھیج رہا ہوں ماسٹر آف روسٹر کون ہے یہ لارجر بینچ ہی طے کرے گا۔

    وزیراعظم پاکستان کی ایران کے صدر سے ملاقات

    واضح رہے کہ اس سے قبل یہ کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں زیر سماعت تھا اور ان کے بینچ نے عدالتی حکم عدولی پر وزیراعظم و کابینہ کو توہین عدالت نوٹس جاری کیے تھےجسٹس سردار اعجاز اسحاق سے سنگل بینچ کے تمام کیسز واپس لے کر انہیں جسٹس بابر ستار کی سربراہی میں ٹیکس کیسز والے اسپیشل ڈویژن بینچ کا حصہ بنا دیا گیا تھا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت منتقل کر دیا تھا،عدالت نے لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔

    برطانیہ میں جنسی جرائم،بھارتی سزا پانے والوں میں پہلے نمبر پر

  • وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدرمسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات کیلئے پاکستان کے گہرے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    چین کے شہر تیانجن میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر ، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے مختلف شعبوں میں تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں پیشرفت پر اظہار اطمینان کیا۔

    ایرانی صدر نے دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کیلئے ایران کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ وزیراعظم نے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ، وزیراعظم نے ایرانی عوام اور حکومت کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل یکجہتی کا بھی اعادہ کیا۔

    واضح رہے کہ چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ چینی صدر شی جن پنگ اور خاتون اول نے بھی شہباز شریف کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا۔

    وزیراعظم نے اجلاس کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، ملائیشیا کے صدر انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی،اس کے علاوہ شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان، تاجک صدر امام علی رحمان، ترکمانستان کے صدر بردی محمدیوو، کرغستان کے صدر سیدر ژاپاروف، مالدیپ کے صدر محمد معیزو اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

    ان ملاقاتوں کے دوران عالمی رہنماؤں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے لیے غیر معمولی گرمجوشی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جو پاکستان اور ان ممالک کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہےاجلاس سے قبل منعقدہ استقبالیہ میں بھی چینی صدر اور ان کی اہلیہ نے وزیراعظم کا شاندار انداز میں استقبال کیا۔

  • ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند

    ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند

    ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

    وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیاہےیوٹیلٹی اسٹورز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی آپریشن بند کرنے کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے ادارے کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں،ملک بھر کے اسٹورز پر اشیا کی خریدو فروخت کا عمل آج سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور ادارے کے تمام اسٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہاؤسز کو منتقل کر دیا گیا ہےیوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا ای آر پی سسٹم بھی آج سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

    دریں اثنا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےصنعت و پیداوار کےاجلاس میں یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش اور ملازمین کے احتجاج کا معاملہ زیر بحث آیا اور یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں اراکین نے کہا کہ وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی میں یوٹیلٹی اسٹورز بند نہ کرنے کا اعلان کیا تھا،حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز بند کیے گئے۔

    اجلاس میں سیکرٹری صنعت و پیداوار نے بتایا کہ گزشتہ سال سے یوٹیلٹی اسٹورز میں نقصانات سامنے آنا شروع ہوئے، یوٹیلٹی اسٹورز میں پہلے بھی نقصانات تھے لیکن کم تھےیوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کو رضاکارانہ اسکیم دے رہے ہیں، وزارت نے سمری میں تمام یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کو پیکج دینے کی تجویز دی ہے۔

  • گلگت بلتستان حکومت نے 37 دیہاتوں کو آفت زدہ قرار دے دیا

    گلگت بلتستان حکومت نے 37 دیہاتوں کو آفت زدہ قرار دے دیا

    گلگت بلتستان حکومت نے سیلابی تباہی سے دوچار 8 اضلاع کے 37 دیہاتوں کو آفت زدہ قرار دے دیا۔

    جعمرات کے روز محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آفت زدہ قرار دیے جانے والے علاقوں میں گلگت کے 9 ،دیامر 12 ،غذر 5، اسکردو 4، گانچھے 2، شگر 3، نگر اور کھرمنگ ضلعے کے ایک ایک گاؤں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

    نوٹفیکیشن کے مطابق جن علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا ہے ان میں انسانی جانوں کے نقصانات کے ساتھ گھروں اور فصلوں کے ساتھ انفر ا اسٹرکچر کی تباہی ہوئی ہے، اس بنیاد پر 8 اضلاع کے 3 درجن مقامات کو حاصل اختیارات کے تحت حکومت نے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا ہے۔

    نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی ملاقات

    گلگت بلتستان حکومت نے 20 جولائی سے قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 15 سے 20 ارب روپے بتایا ہے جبکہ اب تک 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور ایک درجن افراد لاپتہ ہیں، اور سیلاب میں سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کی 20 سے زائد گاڑیاں بھی سیلاب میں بہہ گئی ہیں،گلگت بلتستان حکومت نے سیلاب سے ہونے والے مالی و جانی نقصانات کے تناظر میں ندی نالوں اور دریا کے کناروں کو ناجائز طور پر قبضہ کر کے مکانات اور عمارتیں بنانے والے افراد کو سیلاب نقصانات کے معاوضے نہ دینے اور مسقبل میں اسکی روک تھام کے لیے قانون سازی کا اعلان کر دیا ہے،گلگت بلتستان میں سیلاب نقصانات کے جائزے کے لیے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے رابطے پر وزیر اعظم چار اگست کا دودہ کریں گے

    وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی

  • نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی ملاقات

    نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی ملاقات

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی –

    نواز شریف اور مریم نواز نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے نیک تمناؤں اور دلی احترام کا پیغام دیا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون، دفاعی شراکت داری اور مسلم امہ کے اتحاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی، سیاسی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا دفاعی شراکت داری، مشترکہ تربیت، انٹیلی جنس کے تبادلے اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب کی سرزمین ہر مسلمان کے دل میں خاص روحانی و قلبی مقام رکھتی ہے، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت مسلم دنیا کے لیے امید، وقار اور ترقی کی علامت ہے، پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور دیرینہ اخوت پر مبنی ہے۔

    وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے تعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے جو سیاسی،معاشی اور دیگر شعبوں میں مسلسل مضبوط ہو رہا ہے، پاکستان نے سعودی قیادت میں گلوبل واٹر آرگانئزیشن کے منشور پر بطور بانی رکن دستخط کیے جو آبی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کا اظہار ہے، سعودی قیادت کا خطے میں امن کے لیے کردار قابلِ ستائش ہے۔

    ملک بھر میں سوئی گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحانہ اقدامات کے باوجود بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کا خواہاں ہے، پاکستان نے 27 جون 2025 کے ثالثی فیصلے نے سندھ طاس معاہدے کی توثیق کی، پاکستان، جی سی سی فری ٹریڈ معاہدے کی جلد تکمیل کے لیے سعودی تعاون کا خواہاں ہے، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کا مؤثر پلیٹ فارم ہے، سعودی عرب میں مقیم 25 لاکھ پاکستانیوں کی میزبانی پر سعودی حکومت کے مشکور ہیں، سعودی عرب کے ساتھ قونصلر سطح پر قریبی اور مستقل رابطہ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

    پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا،فیصل واوڈا

  • وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی

    وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی

    وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دےدی۔

    افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی وزارت تجارت کے سمری کی منظوری وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے لی گئی۔ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی اور پروگرام کے تحت پاک، افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔

    دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ دونوں ممالک4، 4 زرعی مصنوعات پرکسٹمز ڈیوٹی ختم یاکم کریں گے تاہم رعایت کے باوجود دونوں ممالک کی جانب سے 22 سے27 فیصد ٹیکس لاگو رہیں گے جب کہ ٹیکس رعایتوں کا اطلاق یکم اگست 2025 سے 31 جولائی2026 تک ہوگاپروگرام کے تحت مخصوص زرعی مصنوعات پرترجیحی ٹیرف رعایتیں ملیں گی، افغانستان کی 4 مصنوعات پر پاکستان 5 سے 26 فیصدٹیکس رعایت دے گا۔

    خیبرپختونخواسینیٹ کا ضمنی الیکشن، مشال یوسفزئی 86ووٹ لے کر سینیٹر منتخب

    دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے ٹماٹر پر پاکستان 5 فیصد ڈیوٹی ختم کرے گا، اس کمی کے بعد ٹماٹر پر ٹیکس27سےکم ہوکر 22 فیصد رہ جائےگا، اس کے علاوہ انگور، انار اور سیب پرپاکستان26 فیصد ڈیوٹی کم کرےگا جس کے بعد ان 3 مصنوعات پرٹیکسز 53 سےکم ہوکر27 فیصد رہ جائیں گے افغانستان 4 پاکستانی مصنوعات پر 20 سے 35 فیصد ٹیکس رعایت دےگا جن میں پاکستانی آلو پر 35 فیصد اور کیلے پر 30 فیصدکسٹمز ڈیوٹی کم کی جائیگی جس کے بعد افغانستان کو آلو کی برآمدات پر ٹیکسز 57 سےکم ہوکر 22 فیصد رہ جائیں گے۔

    پی ٹی آئی کو مزید ارشد شریف جیسا کھیل نہیں کھیلنے دوں گا،فیصل واوڈا