Baaghi TV

Author: Ayesha Rehmani

  • ریاستی اداروں پر حملہ، شہدا کی توہین،افواج کیخلاف بیانیہ، سب دشمن کا ایجنڈا ہے،عظمیٰ بخاری

    ریاستی اداروں پر حملہ، شہدا کی توہین،افواج کیخلاف بیانیہ، سب دشمن کا ایجنڈا ہے،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج نے ذہنی مریض عمران خان کا ملک دشمن ایجنڈا بے نقاب کر دیاہے، ریاستی اداروں پر حملہ، شہدا کی توہین،افواج کیخلاف بیانیہ، سب دشمن کا ایجنڈا ہے-

    اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ پاکستان مخالف بیانیے کی چال چلنے والے ذہنی مریض کو قوم نے پہچان لیا اور ذہنی مفلوج اقتدار میں آنے کیلئے طالبان اور بھارت کی سپورٹ حاصل کر رہا ہے، بنیان مرصوص کے سپہ سالار پر فضول گوئی دراصل بانی پی ٹی آئی کے ذہنی مفلوج ہونے کا ثبوت ہے، پاکستان کے خلاف کام کرنے والے چند چہرے ریاستی استحکام کیلئے خطرہ ہیں، دشمن ایجنڈے پر چلنے والوں کو جان لینا چاہیے کہ ریاست ان کی ہر سازش ناکام بنائے گی، ریاستی اداروں پر حملہ، شہدا کی توہین،افواج کیخلاف بیانیہ، سب دشمن کا ایجنڈا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات برائے شفیع جان نے ردعمل میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خوف وفاق اور پنجاب کے وزرا کی بار بار پریس کانفرنسز سے واضح ہے، عظمیٰ بخاری کا بیان جھوٹ، پروپیگنڈا اور سیاسی زہر کے سوا کچھ نہیں، بانی پی ٹی آئی کو کسی غیرملکی سپورٹ کی ضرورت نہیں، اقتدار کے نشے میں عظمیٰ بخاری شاید ڈان لیکس جیسے سنگین غداری کے کردار بھول چکیں۔

  • ایکس پر 12 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد

    ایکس پر 12 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد

    یورپی یونین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کے بلیو ٹِک بیجز پر 12 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا۔

    یورپی یونین کمیشن کے مطابق ایکس نے اپنے بلیو بیجز کے ’گمراہ کن‘ ڈیزائن سے گمراہ کیا ہے، ان بیجز کو 2022 ایلون مسک کی جانب سے کمپنی کو خریدے جانے کے بعد صارفین کی ویریفیکیشن سے پیڈ فیچر میں بدل دیا گیا تھا،دھوکا دہی، جعلی اشتہارات اور سیاسی انتخابات کے دوران مہموں کے خلاف تحفظ کے لیے کمیشن نے ایکس سے مشتہرین کی واضح فہرست مانگی تھی جو کمپنی فراہم کرنے میں ناکام رہی تھی،جبکہ،کمپنی محققین کے سامنے دستیاب پبلک ڈیٹا پیش کرنے میں بھی ناکام رہی۔

    یہ جرمانہ یورپی یونین کی ڈیجیٹل سروس ایکٹ (ڈی ایس اے) کے تحت ہونے والی دو سالہ تحقیق کے ایک حصے کو مکمل کرتا ہے،تاہم، غیر قانونی کانٹنٹ اور گمراہ کن معلومات کو پھیلانے سے روکنے کے لیے تحقیقات تاحال جاری ہیں۔

  • سونے کیی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کیی قیمت میں بڑی کمی

    کراچی: فی تولہ سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کا بھاؤ 2300 روپےکم ہو کر4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے ہو گیا ہے،10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کم ہو کر3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے ہو گئی ہےجبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہوکر 4198 ڈالر فی اونس ہے، گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 ہزار روپے اور 10 تولہ سونے کی قیمت میں 2572 روپے کا اضافہ ہوا تھا،دوسری جانب چاندی کے نرخ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت 6072 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

  • پھل فروش کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

    پھل فروش کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

    کوئٹہ:سیٹلائٹ ٹاوٴن کے علاقے میں مقیم محنت کش شہری راز محمد کے گھر خوشیوں نے دستک دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک نجی اسپتال میں چار بچوں (تین بیٹے اور ایک بیٹی) کی پیدائش ہوئی ہے۔خاندان اور اہلِ محلہ نے اس خیر و برکت پر خوشی کا اظہار کیا ہےراز محمد پیشے کے اعتبار سے فروٹ کی ریڑھی لگاتے ہیں اور محنت مزدوری کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ کا پیٹ پالتے ہیں، ان کے پہلے سے دو بچے تھے جس کے بعد اب بچوں کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے،خوشیوں کے ساتھ والدین پر ذمہ داریوں کا بوجھ بھی بڑھ گیا ہے۔ محدود آمدنی کے باعث بچوں کی پرورش ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

    قبل ازیں صوابی کے باچا خان میڈیکل کمپلیکس میں ایک خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، 4 بچوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل تھیں،ماں اور بچے دونوں صحت مند ہیں جبکہ بچوں کے والدین کا تعلق گاؤں سلیم خان سے تھا،بچوں کی پیدائش بغیر آپریشن (نارمل ڈیلیوری) کے ہوئی
    بچوں کے والد مقصودعلی کا کہنا تھا کہ ایک ساتھ چار بچوں کی پیدائش پر بےحد خوش ہوں،اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

  • اسلام آباد اسکوٹی حادثہ،جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کر دیا

    اسلام آباد اسکوٹی حادثہ،جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کر دیا

    اسلام آباد اسکوٹی حادثے میں جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا۔

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں گرفتار ملزم ابوذرکو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کے سامنے متاثرہ خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا۔ ایک لڑکی کابھائی عدالت میں بیان دینے آیا تھا اور والدہ کا آن لائن بیان ریکارڈکیاگیا۔ دوسری جاں بحق لڑکی کے والد کا بیان عدالت میں ریکارڈ کیا گیا،دونوں خاندانوں میں صلح ہونےکے بعد ملزم کے خلاف کیس ختم کردیا گیا،متاثرہ خاندانوں کے بیان کے بعد ملزم کی ضمانت منظور ہوگئی اور عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    خیال رہےکہ 5 روز قبل سیکرٹریٹ چوک شاہراہ دستور پر گاڑی کی اسکوٹی کو ٹکر سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئی تھیں، حادثے میں جاں بحق خواتین کی شناخت ثمرین اور تابندہ کے نام سے ہوئی تھی جب کہ واقعے کا مقدمہ جاں بحق لڑکی ثمرین کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا تھاپولیس نے مقدمہ درج کرکےگاڑی کے ڈرائیور ابوذرکو گرفتارکرلیا تھا، بعدازاں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزم ابوذر کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا تھا کہ ملزم کے پاس شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں، ملزم کا بیان ہے کہ اس کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہے اور ملزم نےلاپرواہی، غفلت اور تیزرفتار گاڑی چلاتےہوئے 2 نوجوان لڑکیوں کی اسکوٹی کو ٹکر ماری، پی این سی اے میں ملازم لڑکیاں شدید زخمی ہو کر گریں اور موت واقع ہوگئی،پراسیکیوٹر نے بتایا تھا کہ ملزم کے مطابق وہ وقوعہ سے چند لمحے قبل سنیپ چیٹ پر ویڈیو بنا رہا تھا۔

  • بی آئی ایس پی کا اپنا قانون اور طریقہ کار ،اسے بار بار سیلاب میں کیوں لارہے ہیں ؟عظمیٰ بخاری

    بی آئی ایس پی کا اپنا قانون اور طریقہ کار ،اسے بار بار سیلاب میں کیوں لارہے ہیں ؟عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کوئی بی آئی ایس پی ختم نہیں کرنا چاہتا، سوال یہ ہے اسے سیلاب میں استعمال کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ بی آئی ایس پی کا اپنا قانون اور طریقہ کار ہے، اسے بار بار سیلاب میں کیوں لارہے ہیں ؟اس کوسیاست ہی کہتے ہیں۔

    عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کا مقدمہ کب لڑیں گے؟ آپ چاہتے پنجاب میں لوگوں کو گندم، آٹا اور روٹی نہ ملے؟ ایک طرف آپ کہہ رہے گندم کا نقصان ہوا دوسری طرف کہہ رہے جو گندم ہے وہ بھی باہر بھیج دیں، ڈبویا ہے یا ڈوبا ہے اس کو سیلابی سیاست ہی کہتے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بار بار سندھ میں سیلاب آتا ہے تو آپ بار بار سندھ کو ڈبوتے ہیں؟ آپ سیاست کرنا نہیں چاہتے لیکن پوری پریس کانفرنس صرف اور صرف سیاست تھی اور کچھ بھی نہیں تھا، سوال یہ ہے کہ آپ نے آج تک سیلاب کے متاثرین کے لیے کیا کیا ہے؟ سوائے بیٹھ کر سیلابی سیاست کرنے کے؟ آئی ایم ایف کا بہانہ پنجاب پر لگا رہے ہیں، کیا سندھ میں گندم خریدی؟

    ایلون مسک کے والد پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات

    عظمی بخاری نے کہا کہ سندھ میں گندم نہ خریدنے پر کون سے رولز اپلائی ہوں گے؟ مریم نواز کی کارکردگی کی تعریف بلاول بھٹو نے بھی کی ہے، اسی لیے سندھ کے لوگ بھی چاہتے ہیں کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلی ہوتی، کوئی بی آئی ایس پی ختم نہیں کرنا چاہتا، سوال یہ ہے اسے سیلاب میں استعمال کیوں کرنا چاہتے ہیں؟ بی آئی ایس پی کا اپنا قانون اور طریقہ کار ہے، اسے بار بار سیلاب میں کیوں لارہے ہیں ؟اس کوسیاست ہی کہتے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ اتنے سیانے ہوتے تو آج پنجاب میں آپ کی یہ حالت نہ ہوتی، آپ کچھ کرنے لائق ہوتے تو گھروں میں بیٹھ کر ہمیں نہ بتارہے ہوتے کہ سیلاب کہاں آنا تھا کہاں بند ٹوٹنا تھا، ایسے فیصلے حکومتیں حالات اور واقعات کے مطابق کرتی ہیں۔

    شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

    شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

    سینیئر سول جج مبشر حسن چشتی نے وزیر اعلیٰ کے پی کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی،علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیےکیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی،وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔

    دوسری،جانب،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا ہے کہ صوبے کو امن و امان کے مسائل کا سامنا ہے، جب تک افغانستان میں حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

    رقوم کی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے پاکستان میں تعینات برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر علی امین گنڈا پور نےکہا کہ خطے میں قیامِ امن کے مستقل حل کے لیے مذاکرات اور جرگوں کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نےکہا کہ خیبر پختونخوا نےکئی عشروں تک افعان بہن بھائیوں کی مہمان نوازی کی، ہم افغان مہاجرین کی باعزت انداز میں واپسی چاہتے ہیں، صوبائی حکومت وطن واپس جانے والے افعان مہاجرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے،صوبائی حکومت برطانوی حکومت کے ذیلی اداروں خصوصا سیڈ اور ایس این جی پروگرام کی معاونت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، ان پروگرامز نے صوبائی محکموں کی استعداد کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    جلدہی،ملک کے 7 بڑے شہروں میں 5G کی سہولت فراہم کی جائے گی،شزا فاطمہ

    صوبائی حکومت دونوں پروگرامز کے تسلسل کو جاری رکھنے کی خواہاں ہے، ہمیں کلائمیٹ چینج کے چیلنجز درپیش ہیں، ان اثرات سے نمٹنے کے لیے خطیر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، حالیہ سیلابوں سے تباہ شدہ انفراسٹرکچرز کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے،صوبائی حکومت معاشی ترقی، خصوصا ضم شدہ اضلاع میں روزگار کے مواقع کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

    ترقیاتی وسائل کے بہتر استعمال کے لیے منصوبوں کی مؤثر پلاننگ اور شفافیت کے لیے سرکاری امور کی ڈیجیٹائزیشن پر کام کر رہی ہے، صوبائی حکومت کو ان شعبوں میں بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

    سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار

    صوبے میں برطانوی حکومت کے تعاون سے جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سماجی شعبوں میں صوبائی حکومت اور برطانوی اداروں کی شراکت داری اور تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

    دوران ملاقات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سیڈ اور ایس این جی پروگرامز کے بعد صوبے میں ایک نیا پروگرام شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا۔

  • جعفر ایکسپریس تین دن کیلئے معطل

    جعفر ایکسپریس تین دن کیلئے معطل

    وئٹہ سے پشاور کیلئے آج روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے،جبکہ،یہ ٹرین آئندہ تین روز تک معطل رہے گی-

    حکام کے مطابق مسافروں کو مکمل ریفنڈ فراہم کر دیا گیا ہے اور یہ ٹرین آئندہ تین روز تک معطل رہے گی دوسری جانب جعفر ایکسپریس حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے سے تباہ ہونے والے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے اور بھاری مشینری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔

    حادثے میں الٹنے والی بوگیوں کو آج سیدھا کر دیا جائے گا جبکہ تباہ شدہ بوگیوں کو ہٹانے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اور بولان ایکسپریس کی سروس تاحال معطل ہے اور ٹریک کی بحالی کے بعد ہی ٹرین آپریشن دوبارہ بحال کیا جائے گا۔

    رقوم کی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریک پر دھماکے کے باعث پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس حادثے کا شکار ہو کر پٹڑی سے اتر گئی تھی،جعفر ایکسپریس کو حادثہ کوئٹہ سے چند کلو میٹر دور ڈیگاری کراس سپیذنٹ ریلوے اسٹیشن اور سریاب ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا جہاں 30 سے 45 منٹ پہلے دھماکا ہوا تھااس حادثے میں انجن سمیت 5 کوچز ڈی ریل ہوئی تھیں تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار

  • رقوم کی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار

    رقوم کی ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار

    اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو غلط قرار دے دیا۔

    اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں مختلف امور پر بات کی گئی جس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیااعلامیے میں اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ بینک سے رقم نکالنے پر حکومت کا عائد کردہ ود ہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی اور زیادتی کے مترادف ہے۔

    انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے معاملے پر کونسل نے کہا ہے کہ دودھ ذخیرہ کرنے کے مخصوص ادارے قائم کیے جا سکتے ہیں، ذخیرہ کرنے کے ادارے مخصوص شرائط کے تحت قائم کئے جا سکتے ہیں تاہم مفاسد سے بچنے کے لیے پہلے لازمی قانون سازی کی جائے اور انسانی دودھ کے حوالے سے قانون سازی میں کونسل کو شامل کیا جائے۔

    جلدہی،ملک کے 7 بڑے شہروں میں 5G کی سہولت فراہم کی جائے گی،شزا فاطمہ

    اسلامی نظریاتی کونسل نے دیت کے قانون میں ترمیم کی شقوں کی مخالفت کردی، دیت کے قانون میں ترمیم کے لیے پیش کردہ بل سے اتفاق نہیں کرتے، دیت کی سونا چاندی اور اونٹ سے متعلق شرعی مقداریں قانون میں شامل رہنی چاہیئں بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ہے۔

    کونسل کا کہنا ہےکہ شوگر کے مریضوں کے لیے حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہے اس لیے حلال اجزا والی انسولین کی دستیابی پر خنزیر کے اجزاء پر مشتمل انسولین سے پرہیز کیا جائے۔

    سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار

  • جلدہی،ملک کے 7 بڑے شہروں میں 5G کی سہولت فراہم کی جائے گی،شزا فاطمہ

    جلدہی،ملک کے 7 بڑے شہروں میں 5G کی سہولت فراہم کی جائے گی،شزا فاطمہ

    وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ کہتی ہیں کہ آئندہ چند ماہ میں پاکستان 7 بڑے شہروں میں 5G متعارف کرائے گا-

    کراچی ایکسپو سینٹر میں 26 ویں آئی ٹی سی این ایشیا ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے تسلیم کیا کہ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں مالی اور تکنیکی چیلنجز موجود ہیں، تاہم حکومت ملک بھر میں تیز رفتار اور معیاری انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ حالیہ معاہدے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے جو پاکستان کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط کرے گا اور معیشت کو نئی سمت دے گا،ملک معاشی مشکلات سے نکل آیا ہے، مہنگائی میں کمی اور استحکام کے اشارے واضح ہیں۔

    انجینئر محمد علی مرزا کو سزا دی جائے ،اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش

    وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ وفاقی کابینہ پاکستان کی پہلی مصنوعی ذہانت (AI) پالیسی کی منظوری دے چکی ہے اور سال کے اختتام تک 5 سے 10 لاکھ نوجوانوں کو اے آئی اور سائبر سکیورٹی کی تربیت دینے کا ہدف مقرر ہے،ٹیکنالوجی کو درست طریقے سے استعمال کرنے والے افراد مستقبل میں روایتی عہدوں کی جگہ لیں گے۔

    انہوں نے ناقص موبائل اور ڈیٹا سروسز کے حوالے سے بتایا کہ جدہ کے قریب بحیرہ احمر میں دو سب میرین کیبلز کو نقصان پہنچنے سے انٹرنیٹ متاثر ہوا، تاہم حکومت فائبرائزیشن اور سب میرین کیبلز کے پھیلاؤ پر کام کر رہی ہے،شہزا فاطمہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت سے سائبر حملوں کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں اور کسی سرکاری ویب سائٹ کو نقصان نہیں پہنچا۔

    آئی سی سی نےامریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کر دی